Baaghi TV

Tag: بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام

  • پنجاب حکومت کا بے نظیر انکم سپورٹ کے ذریعے سیلاب زدگان کی مدد سے انکار

    پنجاب حکومت کا بے نظیر انکم سپورٹ کے ذریعے سیلاب زدگان کی مدد سے انکار

    حکومت پنجاب نے پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کی تجویز مسترد کرتے ہوئے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے سیلاب متاثرین کی مدد کرنے سے انکار کر دیا۔

    لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ سیلاب کی صورتحال میں وزیراعلیٰ پنجاب اور ان کی ٹیم نے جس طرح کام کیا وہ بے مثال ہے۔ان کا کہنا تھا کہ 20 سے 22 سالہ سیاسی کیریئر میں ایسا وزیراعلیٰ نہیں دیکھا جو اتنا قابلِ رسائی ہو، عوام کے غم خوشی میں شریک ہو، ان کے ساتھ کھانا کھائے، زمین پر بیٹھ کر مسائل سنے اور دکھوں میں مرہم رکھے۔عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پنجاب میں نیا طرزِ حکمرانی سامنے آ رہا ہے جو ناقدین کو گوارا نہیں، کیونکہ ان کے پاس سوائے بدتمیزی اور جہالت پھیلانے کے کچھ نہیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ حکومت سندھ پر تنقید کے بجائے اپنی کارکردگی پر فوکس کر رہے ہیں، جبکہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو اور یوسف رضا گیلانی نے حکومت پنجاب کے اقدامات کو سراہا ہے۔

    شان مسعود کی سینٹرل کنٹریکٹ کیٹیگری میں تبدیلی کا امکان، کپتانی برقرار

    ٹرمپ کی تقریر بے ربط اور متنازع دعوؤں سے بھرپور تھی،امریکی میڈیا کی تنقید

    پاک فضائیہ اور بحرین نیشنل گارڈ کے درمیان دفاعی تعاون پر اتفاق

    غزہ میں نسل کشی ہورہی ہے، ذمے دار نیتن یاہو ہیں: ترک صدر اردوان

  • بی آئی ایس پی سے لاکھوں ٹیکس دہندگان مستفید، 4 ارب روپے کی ادائیگیاں

    بی آئی ایس پی سے لاکھوں ٹیکس دہندگان مستفید، 4 ارب روپے کی ادائیگیاں

    بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) سے ایک لاکھ 20 ہزار ٹیکس دہندگان کے فائدہ اٹھانے کا انکشاف سامنے آیا ہے، جنہیں اس پروگرام کے تحت 4 ارب روپے سے زائد کی ادائیگیاں کی گئیں۔

    آڈٹ حکام نے غیر مستحق افراد کو بی آئی ایس پی سے فائدہ پہنچانے کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے معاملے کی انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔
    30 ہزار 307 افراد براہ راست ایکٹو ٹیکس دہندگان کی فہرست میں شامل تھے، جبکہ 88 ہزار 892 کیسز میں بیوی یا شوہر میں سے ایک ایکٹو ٹیکس دہندگان لسٹ کا حصہ تھا۔یاد رہے کہ چند روز قبل پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی میں انکشاف ہوا تھا کہ سرکاری افسران کو بھی اربوں روپے کے کیش ٹرانسفر بی آئی ایس پی کے تحت کیے گئے۔

    اجلاس میں بتایا گیا کہ سیکڑوں سرکاری افسران اور بیوروکریٹس کے علاوہ ان کی شریک حیات اور بعض پنشنرز بھی بی آئی ایس پی کے بینیفشری نکلے، حالانکہ سرکاری ملازمین اس پروگرام سے فائدہ اٹھانے کے اہل نہیں ہیں۔

    خیبر پختونخوا سے افغان زلزلہ متاثرین کے لیے امدادی سامان روانہ

    سرکاری خرچ پر شاہانہ کھانے، کرویشیا کی سابق وزیر کو سزا

    اسپیکٹرم نیلامی میں تاخیر اورسائبر فراڈز پر سینیٹ کمیٹی کا اظہار تشویش

  • کیش لیس معیشت، بی آئی ایس پی کی رقم گھر بیٹھے ملے گی،وزیراعظم

    کیش لیس معیشت، بی آئی ایس پی کی رقم گھر بیٹھے ملے گی،وزیراعظم

    اسلام آباد میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت ڈیجیٹل والٹ سسٹم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ مستحقین کو اب گھر بیٹھے شفاف اور جدید نظام کے ذریعے رقوم فراہم کی جائیں گی۔

    وزیراعظم نے کہا کہ بی آئی ایس پی غربت کے خاتمے کے لیے شاندار پروگرام ہے اور ڈیجیٹل والٹ کا قیام ایک اہم پیش رفت ہے۔ انہوں نے تجویز دی کہ پروگرام میں ایسی شق شامل کی جائے جس کے تحت جن خاندانوں کو مالی معاونت ملے ان کے بچے اسکول جائیں۔شہباز شریف نے مزید کہا کہ حقداروں کو کم سے کم زحمت کے ساتھ رقوم گھر بیٹھے ملیں گی، جبکہ کیش لیس معیشت کی طرف تیزی سے بڑھنے سے کرپشن کا خاتمہ ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ کیش لیس معیشت موجودہ دور کی اہم ضرورت ہے۔

    برطانیہ میں تربیتی پرواز کے دوران ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 3 افراد ہلاک

    جولائی میں بیرونی فنڈنگ 4 ارب 55 کروڑ ڈالر کم

    سلمان اکرم راجا کے استعفے کی وجہ سامنے آگئی

    ایرانی صدر اور روسی صدر پیوٹن کی ٹیلیفونک گفتگو

    وزیراعظم کی غذر کے قومی ہیروز سے ملاقات، 25،25 لاکھ کے انعامی چیک اور شیلڈز پیش

  • بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں مالی بے ضابطگیوں کی خبریں درست نہیں، ترجمان

    بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں مالی بے ضابطگیوں کی خبریں درست نہیں، ترجمان

    بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی انتظامیہ نے آڈٹ رپورٹ میں مالی بے ضابطگیوں کی نشاندہی کی خبروں کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ آڈٹ رپورٹ کے چند نکات کو غلط انداز سے پیش کیا گیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی)کے ترجمان نے اس حوالے سے اعلامیہ جاری کیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام شفافیت اور احتساب کے اصولوں پر سختی سے کاربند ہے، حالیہ دنوں میں سامنے آنے والی ایک خبر میں مالی بے ضابطگیوں کے حوالے سے معمول کی آڈٹ رپورٹ کے بعض نکات کو غلط انداز میں پیش کیا گیا۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یہ بات سمجھنا ضروری ہے کہ آڈیٹر جنرل آف پاکستان (اے جی پی)کی جانب سے تمام سرکاری اداروں کا آڈٹ معمول کا حصہ ہوتا ہے ابتدائی آڈٹ مشاہدات ابتدائی نوعیت کے ہوتے ہیں اور ان پر کئی مراحل میں غور و خوض کیا جاتا ہے جن میں محکمانہ اکاونٹس کمیٹی (ڈی اے سی)کی سطح پر ہونے والی مشاورت بھی شامل ہے۔

    اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ جہاں ان نکات کو وضاحت، تصحیح یا طریقہ کار میں بہتری کے ذریعے حل کیا جاتا ہے، ڈی اے سی کی سفارشات پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے سخت نگرانی کی جاتی ہے تاکہ مالیاتی نظم و ضبط برقرار رکھا جاسکے۔اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ بی آئی ایس پی کے مالی سال 2023-24 کے اکاونٹس سے متعلق آڈٹ اور انسپکشن رپورٹ میں شامل نکات پر بھی اسی طریقہ کار کے تحت غور کیا گیا، ان امور پر 24 دسمبر 2024 اور 21 جنوری 2025 کو منعقدہ ڈی اے سی اجلاسوں میں تفصیلی جائزہ لیا گیا جہاں بی آئی ایس پی نے وضاحتی شواہد اور ضروری ریکارڈ فراہم کیا جنہیں آڈٹ حکام نے تسلیم کر لیا اس دوران کئی اعتراضات کو دور کر دیا گیا۔

    اعلامیے کے مطابق بعض سفارشات پر عمل درآمد کا عمل جاری ہے جن میں طریقہ کار کی مزید بہتری، ڈیٹا کی تطبیق اور پالیسی میں ضروری ترامیم شامل ہیں اس لیے واضح کیا جاتا ہے کہ بی آئی ایس پی مالیاتی امور میں شفافیت اور احتساب کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے اور متعلقہ نگران اداروں کے ساتھ مل کر کام جاری رکھے ہوئے ہے تاکہ عوامی فلاح و بہبود کے اس اہم پروگرام کو مزید موثر بنایا جا سکے۔

    لاہور سے گرفتار ہونے والے خودکش بمبار کے بارے میں اہم انکشافات

    پیپلز پارٹی کا 6 کینال منصوبے کے خلاف 25 مارچ کو احتجاج کا اعلان

  • چیئرپرسن بی آئی ایس پی کا ادارے کے اندر شفافیت پر زور

    چیئرپرسن بی آئی ایس پی کا ادارے کے اندر شفافیت پر زور

    چیئرمین بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ڈاکٹر محمد امجد ثاقب کی بی آئی ایس پی ہیڈ آفس آمد جبکہ سیکرٹری بی آئی ایس پی کا انتظامیہ کی جانب سے ڈاکٹر محمد امجد ثاقب کا استقبال کیا ترجمان کے مطابق چیئرمین بی آئی ایس پی ڈاکٹر محمد امجد ثاقب کو بی آئی ایس پی اور اس کے دیگر اقدامات کے بارے میں جامع طور پر بریفنگ دی گئی جس کا مقصد معاشرے کے کمزور طبقات کی سماجی و معاشی حالت کو بہتر بنانا ہے۔ جن اقدامات پر بریفنگ دی گئی ان میں بینظیر کفالت، بینظیر تعلیمی وظائف اور بینظیر نشوونما پروگرام شامل ہیں۔
    ترجمان کے مطابق بریفنگ دوران بی آئی ایس پی میں غریب خاندانوں کی رجسٹریشن میں قومی سماجی و معاشی رجسٹری (NSER) ڈائنامک رجسٹری کے اہم کردار پر بھی روشنی ڈالی گئی ۔ مزید برآں، چیئرمین بی آئی ایس پی کو ہائبرڈ سوشل پروٹیکشن اقدام کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا ، جس کے تحت مستحقین اور غیر رسمی شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی زندگیوں میں تبدیلی کو یقینی بنایا جائیگا۔
    جبکہ ڈاکٹرمحمد امجد ثاقب نے بی آئی ایس پی سے مستفید ہونے والوں میں مالی خواندگی اور سماجی ایجنڈے کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے بینکوں کے ذریعے ادائیگی کے طریقہ کار کو بہتر بنا نے اور مستحقین کی شکایات کا ازالہ سے بی آئی ایس پی کے امیج کو بہتر بنانے کی شدید خواہش کا اظہار کیا۔ انہوں نے اجتماعی طور پر درست سمت میں آگے بڑھنے کے لیے بی آئی ایس پی ٹیم کے تعاون پر زور دیا۔
    علاوہ ازیں چیئرپرسن بی آئی ایس پی نے ادارے کے اندر شفافیت اور اس کی ساکھ کو برقرار رکھنے کی اہمیت پر بھی زور دیا، تاکہ دیگر تنظیمیں اور انفرادی مخیر حضرات اس نیک مقصد میں اپنا حصہ ڈال سکیں۔ انہوں نے بی آئی ایس پی ڈیٹا کے تحفظ اور غیر مجاز کٹوتیوں کی روک تھام کے اہم مسائل کو بھی اجاگر کیا ۔ انہوں نے خود احتسابی کے عمل کے ساتھ ساتھ سرکاری و نجی شعبے کے اشتراک سے مستحقین کو غربت باہر نکلنے کی حکمت عملی پر بھی زور دیا۔