Baaghi TV

Tag: بے نقاب

  • عمران خان کے دو چہرے،بے نقاب کروں گا، تنویر الیاس

    عمران خان کے دو چہرے،بے نقاب کروں گا، تنویر الیاس

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم آزاد کشمیر تنویر الیاس ایک بار پھر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان عمران خان کے خلاف پھٹ پڑے

    ایک بیان میں تنویر الیاس کا کہنا تھا کہ عمران خان کے دو چہرے ہیں، آنے والے دنوں میں دو چہروں والے عمران خان کو بے نقاب کروں گا عمران خان لوگوں کو اپنے مطلب کے لیے استعمال کرتے ہیں جو چیز عمران خان کے حق میں ہو اسے ماننے کے لیے تیار ہوتے ہیں عمران خان اپنی ذات کی خود پرستی میں گم ہوچکے ہیں عمران خان دیرینہ دوست کے جنازے میں نہیں گئے

    تنویر الیاس کا کہنا تھا کہ عمران خان قومی اداروں پرایسے حملے کر رہے ہیں جو دشمن بھی نہیں کرسکتا، عمران خان کے ایسے حملوں اور لب ولہجےکی مذمت کرتا ہوں پاکستان کو کمزور کرنے والے عوامل کو روکنے کیلئے تمام محب وطن لوگوں کو آگے آنا ہوگا، عوام اور مسلح افواج کےدرمیان رشتوں میں بگاڑ اور دراڑ ڈالنے کی کوشش کو روکنا ہوگا

    واضح رہے کہ عمران خان سے جب سے وزارت عظمی کی کرسی گئی ہے عمران خان تب سے ہی ملکی سلامتی کے اداروں کے خلاف بے بنیاد ہرزہ سرائی کر ریے ہیں تحریک انصاف کی سوشل میڈیا ٹیم بھی اداروں کے خلاف مسلسل ہرزہ سرائی کر رہی ہے

    تنویر الیاس نے سپریم کورٹ میں دائر اپیل میں خود کو” وزیراعظم” لکھ دیا،اپیل خارج

    تنویر الیاس کے بیٹے کا آزاد کشمیر پولیس و مسلح ملزمان کے ہمراہ سینٹورس پر دھاوا، مقدمہ درج

    ،وزیر اعظم آزاد کشمیر کو اگر بلایا نہیں گیا تو انہیں جانا نہیں چاہیے تھا،

    سردار تنویر الیاس کی نااہلی ، غفلت ، غیر سنجیدگی اور ناتجربہ کاری کھل کر سامنے آگئی 

  • پشاور سٹریٹ موبائل سنیچرز گروہ بے نقاب ،  تحقیقات جاری

    پشاور سٹریٹ موبائل سنیچرز گروہ بے نقاب ، تحقیقات جاری

    مورخہ3فروری2021
    موبائل سنیچرز گرفتار، چھینا گیا موبائل فون برآمد ہو گیا۔
    پشاور،کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے راہ چلتے شہریوں سے موبائل فون چھین کر فرار ہونے والے سرگرم دو رکنی گروہ کا سراغ لگا کر اس کو گرفتار کر لیا ہے ۔ گرفتار ملزمان کا تعلق پشاور شہر سے ہے جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا ہے۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے چھینا گیا موبائل فون برآمد کر لیا گیا ہے جن سے دوران تفتیش مزید انکشافات کی توقع کی جارہی ہے ۔
    تفصیلات کے مطابق مدعی فضل سبحان ولد محمد یعقوب سکنہ خواجہ ٹاون نے تھانہ فقیر آباد پولیس کو رپورٹ کراتے ہوئے بیان کیا کہ اس کے بیٹے ذیشان سے نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان اس سے قیمتی موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے جس کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ۔
    ایس پی سٹی محمدعمران خان نے واقعہ کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے اے ایس پی فقیر آباد ڈاکٹر محمد عمر اور ایس ایچ او تھانہ فقیر آباد حسن خان پر مشتمل ٹیم تشکیل دے کر واردات میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرنے کا ٹاسک حوالہ کیا ۔
    ایس ایچ او تھانہ فقیرآباد حسن خان نے جدید سائنسی خطوط پر تفتیش کا آغاز کرتے ہوئے متعدد جرائم پیشہ افراد کو انٹاروگیٹ کیا جس کے دوران واردات میں ملوث ملزمان کا سراغ لگا کر گزشتہ روز دو ملزمان محمد عدنان ولد فضل سبحان ،بلال ولد امان اللہ ساکنان سفید ڈھیری کو گرفتار کرلیا جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران شہریوں سے موبائل فونز چھیننے کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا ہے جن کے قبضے سے چھینا گیا موبائل فون برآمد کرلیا گیا ہے ۔ ملزمان سے دوران تفتیش مزید انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے ۔