Baaghi TV

Tag: تابش ہاشمی

  • شرجیل میمن کا تابش ہاشمی کے بیان پر  شدید ردعمل

    شرجیل میمن کا تابش ہاشمی کے بیان پر شدید ردعمل

    سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے معروف ٹی وی میزبان تابش ہاشمی کے سندھ کی حکمرانی سے متعلق ریمارکس پر شدید ردعمل دیا ہے-

    سینئر وزیر شرجیل میمن نے حالیہ پریس کانفرنس میں کہا کہ ٹی وی پروگرام میں دیے گئے ایسے بیانات نہ صرف سندھ کے عوام کی توہین ہیں بلکہ یہ آئینی اور انتظامی امور سے لاعلمی کا بھی واضح ثبوت ہیں، تابش ہاشمی نے ایک حساس معاملے پر بغیر مکمل معلومات کے تبصرہ کیا، جس سے عوام میں گمراہ کن تاثر پیدا ہوا، سندھ ایک آئینی صوبہ ہے اور اس کی حکمرانی کا نظام واضح قوانین اور جمہوری ڈھانچے کے تحت چلتا ہے، جسے مذاق یا غیر سنجیدہ گفتگو کا موضوع نہیں بنایا جا سکتا۔

    سینئر وزیر نے واضح کیا کہ میڈیا پر بیٹھ کر سندھ یا کراچی کو پرائیوٹائز کرنے جیسے بیانات دینا نہ صرف غیر سنجیدہ ہے بلکہ یہ عوامی جذبات کو مجروح کرنے کے مترادف بھی ہےکراچی پورے سندھ کا دل ہے اور اس کے مسائل کا حل سنجیدہ پالیسی، وسائل اور اجتماعی کوششوں سے ممکن ہے، نہ کہ ٹی وی شوز میں دیے گئے سطحی تبصروں سے۔

    بورڈ آف پیس کو ابراہام معاہدے سے جوڑنا غلط فہمی ہے،ترجمان دفتر خارجہ

    شرجیل میمن نے متعلقہ ٹی وی چینل سے مطالبہ کیا کہ وہ اس پروگرام کے مواد کا نوٹس لے اور مستقبل میں ایسے بیانات کی روک تھام کے لیے ادارتی اقدامات کرے،میڈیا کو چاہیے کہ وہ ذمہ دارانہ صحافت کو فروغ دے اور عوامی مسائل کو تفریح کے بجائے سنجیدگی کے ساتھ پیش کرے۔

    واضح رہے کہ یہ تنازع اس وقت سامنے آیا جب تابش ہاشمی نے ایک پروگرام میں گل پلازا میں آتشزدگی کے واقعے کے بعد سندھ حکومت اور کراچی کی گورننس پر سوالات اٹھائے اور شہر کو مختلف انداز میں چلانے کی تجویز دی، جس پر سوشل میڈیا پر بھی شدید ردعمل دیکھنے میں آیا۔

  • تابش ہاشمی کااپنے شو میں چھچھورا پن، بنا تقید کا نشانہ

    تابش ہاشمی کااپنے شو میں چھچھورا پن، بنا تقید کا نشانہ

    بھارت کا معروف شو کپل شرما شو، کی طرز پر پاکستان میں ایک شو ترتیب دیا گیا ہے شو کا نام ہے” ہنسنا منع ہے” اس شو کی میزبانی تابش ہاشمی کررہے ہیں. کپل شرما شو کی طرز پر اسی طرح سے شو میں مہمانوں‌کو بلایا جاتا ہے اور ان سے ہلکی پھلکی چھیڑ چھاڑ کی جاتی ہے. تابش ہاشمی کپل شرما کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ایسا کر تو رہےہیں لیکن اس انداز میں اپنے سٹائل کا تڑکہ نہیں لگا سکے. تابش ہاشمی نے حال ہی میں اپنے شو میں حنا الطاف اور آغا علی کو مدعو کیا. ان کے ساتھ تابش ہاشمی نے ہنسی مذاق کرتے کرتے اداکارہ منال خان کا کائلی جینر کی انسٹا اسٹوری کو بے دریغ چوری کرنے کا موضوع اٹھایا اوراداکارہ کا مذاق اڑانا شروع کر دیا.

    تابش ہاشمی کے اس مذاق کو حنا الطاف اور آغا علی نے تو آگے نہیں بڑھایا انہوں‌نے بلکہ خاموشی اختیار کی اور تابش خود ہی بول کر اگلی بات پر چلے گئے. تابش ہاشمی کا اداکارہ منال کا اپنے شو میں مذاق بنانے والا کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تو تابش ہاشمی کو آڑھے ہاتھوں لیا گیا کسی نے کہا کہ میزبان کو یہ سب کرنا زیب نہیں‌دیتا تو کسی نے کہا کہ کسی کا مذاق اڑانے کا حق کسی کو بھی نہیں ہے. ہر کسی نے تابش ہاشمی کو خود سنائیں لگتا ہے کہ سوشل میڈیا پر اتنی سننے کے بعد تابش ہاشمی یقینا آئندہ سے کسی کا مذاق بنانے کے حوالے سے احتیاط کریں گے.

  • کامیڈین تابش ہاشمی نے کراچی کیوں چھوڑا؟‌

    کامیڈین تابش ہاشمی نے کراچی کیوں چھوڑا؟‌

    معروف کامیڈین جو جیو ٹی وی پر ہنسنا منع ہے کے نام سے ایک پروگرام کرتے ہیں. وہ لاہور منتقل ہو چکے ہیں حال ہی میں‌ جب ان سے سوال ہوا کہ آپ تو کراچی کے رہنے والے ہیں لیکن کراچی چھوڑ کر لاہور منتقل کیوں ہو گئے ہیں تو انہوں نے کہا کہ کبھی آپ نے دیکھا ہے کہ آپ کا قریبی دوست بیمار ہوجائے اور اسی بیماری سے انتقال کر جائے آپ کو دکھ تو بہت ہوتا ہے لیکن دل ہی دل میں آپ سوچتے ہیں‌ کہ چلو اچھا ہوا اسکی مشکل آسان ہوگئی ، میرا شہر کراچی

    بہت تکلیف میں ہے اورٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے مجھ سے کراچی کی حالت دیکھی نہیں‌جاتی اسلئے میں اسے چھوڑ کر لاہور منتقل ہو گیا ہوں اور دعا گو ہوں کہ میرا شہر جو کہ میرے لئے پورا پاکستان ہے وہ کسی طریقے سے درد اور تکلیف سے نجات حاصل کر لے. یاد رہے کہ تابش ہاشمی معروف کامیڈین ہیں اور آج کل ایک کامیڈی پروگرام ہی کررہے ہیں ان کے پروگرام کے بارے میں دعوی کیا جاتا ہے کہ یہ پاکستان کا سب سے بڑا کامیڈی شو ہے. تابش کے شو میں نامور فلمی ستارے شرکت کرتے ہیں اور ان کے مزے مزے کے سوالوں‌کا جواب بھی دیتے ہیں. تابش ہاشمی کا یہ شو بھارتی شو کپل شرما کی کاپی ہے سیٹ سمیت سارا پیٹرن اُسی شو سے متاثر نظر آتا ہے.