Baaghi TV

Tag: تاجر

  • تاجروں کا 19 جولائی کو ملک گیر شٹر ڈاؤن ہڑتال منسوخ نہ کرنے کا علان

    تاجروں کا 19 جولائی کو ملک گیر شٹر ڈاؤن ہڑتال منسوخ نہ کرنے کا علان

    فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے 19 جولائی کو شیڈول ملک گیر شٹر ڈاؤن ہڑتال کا فیصلہ برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے-

    ایف پی سی سی آئی کے سینئر نائب صدر ثاقب نثار نے کہا ہے کہ تاجر برادری سے مشاورت کا عمل جاری ہے اور آج فیصلہ کیا جائے گا کہ ہڑتال کے اگلے لائحہ عمل میں کوئی تبدیلی لانی ہے یا نہیں، تاہم اس وقت تک ہڑتال کا فیصلہ برقرار ہے جبکہ کراچی چیمبر آف کامرس کے صدر محمد جاوید بلوانی نے بھی ہڑتال کے حوالے سے تمام افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ 19 جولائی بروز ہفتہ ملک گیر ہڑتال شیڈول کے مطابق ہی ہوگی ہڑتال نہ ملتوی ہوگی اور نہ منسوخ ہو گی۔

    اینکر پرسن جیسمین منظور بھی تشدد کا نشانہ بن گئیں،تصاویر شیئر کر دیں

    جاوید بلوانی نے کہا کہ ہڑتال کے لیے پوری تیاری کے ساتھ عملدرآمد کیا جائے گا اور اس فیصلے میں چاروں صوبوں کے بڑے چیمبرز سے مشاورت شامل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر ہڑتال مؤخر کرنے کا فیصلہ کرنا پڑا تو وہ بھی تمام چیمبرز سے مشاورت کے بعد ہی ہوگا انہوں نے افواہیں پھیلانے والوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ایسے عناصر کا ہڑتال سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

    واضح رہے کہ ملک گیر ہڑتال کا اعلان حالیہ ٹیکس اصلاحات اور تاجر برادری کو درپیش دیگر مسائل کے خلاف کیا گیا ہے-

    بھارت سمیت کسی بھی ملک نے روس سے تیل خریدا تو پابندیاں لگیں گی، نیٹو چیف

  • کوئی شکایت ہو تو مجھے بتائیں، کسی اور جگہ چغلی کرنے کی ضرورت نہیں،بلاول بھٹو

    کوئی شکایت ہو تو مجھے بتائیں، کسی اور جگہ چغلی کرنے کی ضرورت نہیں،بلاول بھٹو

    کراچی: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کراچی اور ملک کی ترقی میں تاجر برادری کا اہم کردار ہے۔

    باغی ٹی وی : صوبائی حکومت پر تاجروں کی تنقید کے بعد چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے تاجروں کو آج ظہرانے پر مدعو کیا تھا بلاول بھٹو نے تاجر برادری کے اعزاز میں کراچی میں ایک تقریب کا انعقاد کیا جس میں انہوں نے تاجربرادری سے بات چیت کی اور ان کے مسائل سنے۔

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ اگر کسی بیوروکریٹ یا وزیراعلیٰ سے کوئی شکایت ہو تو مجھے بتائیں، کسی اور جگہ چغلی کرنے کی ضرورت نہیں ہےسندھ میں ذمہ دار پیپلز پارٹی ہے اور ہمیں مسائل کے حل کے لیے آگاہ کریں۔

    پی آئی اے کے 8 بین الاقوامی روٹس بحال

    بلاول بھٹو نے سندھ میں امن و امان کی صورتحال کو پیپلز پارٹی کی بدولت قرار دیتے ہوئے کہا کہ آج آپ سے بھتہ نہیں مانگا جا رہا، صنعتوں کو بند کر کے مزدوروں کو سیاسی جلسوں میں نہیں لے جایا جا رہا اور آپ کی زندگی کو کوئی خطرہ نہیں تاجر برادری کے مسائل بہت پہلے حل ہو جانے چاہیے تھے، اور کراچی اور ملک کی ترقی میں تاجر برادری کا اہم کردار ہے۔

    بلاول بھٹو نے اپنے خطاب میں سوال کیا کہ کیا میں نے کبھی آپ کو تنگ کیا؟اور کہا کہ میں کیوں چاہوں گا کہ میرے یا میری حکومت کے نام پر تاجروں کو تنگ کیا جائے؟ ماضی میں کراچی کا چلن اب تاریخ کا حصہ بن چکا ہے اور اب ہوائی باتیں ختم ہونی چاہئیں۔

    ٹوکن ٹیکس نادہندگان کے خلاف سخت اقدامات کا فیصلہ

    آخر میں بلاول بھٹو نے کہا کہ 15 سال سے میری حکومت ہے، کیا میں نے آپ کو تنگ کیا؟سندھ میں پیپلز پارٹی کی حکومت ہے اور وزیراعلیٰ آپ کی بات سنیں گے۔

    واضح رہے کہ چند روز قبل وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کی کراچی میں تاجروں سے ملاقات کے دوران تاجر رہنما عتیق میر نے ان سے کہا تھا، ’کچھ عرصے کے لیے مریم نواز ہمیں دے دیں اور مراد علی شاہ آپ رکھ لیں۔

    حکومت کا پی ٹی وی سے جعلی ڈگریوں والے ملازمین کو نکالنے کا اعلان

    عتیق میر کے اس بیان پر سندھ حکومت کی ترجمان سعدیہ جاوید نے سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ کسی خوشامدی سے رٹا لگوائی ہوئی بات کہلوانے سے زمینی حقائق تبدیل نہیں کیے جا سکتے مراد علی شاہ منتخب وزیراعلیٰ ہیں، اور متعلقہ تاجر نے عوام کے مینڈیٹ کی توہین کی ہے۔‘

    سندھ حکومت کے ایک اور ترجمان، سکھ دیو آسرداس ہمنانی نے کہا کہ ایک تاجر کا خوشامدی بیان پوری تاجر برادری کی سوچ کی عکاسی نہیں کرتا، وزیراعلیٰ سندھ کی کارکردگی پیپلز پارٹی کے منشور کا حصہ ہے، اور کسی ایک بیان سے حقائق نہیں بدل سکتے۔

    سیف علی خان کیس،نئی ویڈیولیک،کرینہ کپور کہاں تھیں،سیف کے جسم پر نشان

    حکومتی ردعمل کے بعد تاجر رہنما عتیق میر نے سوشل میڈیا پر جاری ایک ویڈیو بیان میں وضاحت پیش کی، ان کا کہنا تھا کہ ’مریم نواز کو سندھ دینے کی بات میں نے مذاق میں کہی تھی، اور یہ کسی بلدیاتی کارکردگی کے حوالے سے نہیں تھی مریم نواز کون سا وہاں کارکردگی کے جھنڈے گاڑھ رہی ہیں، مریم نواز کا معاملہ بھی اپنے باپ اور چچا جیسا ہے کہ ”ساڈے کام نہ ویکھو، ساڈیاں آنیاں جانیاں ویکھو“ ۔‘

  • وزیراعظم کی ملک میں ٹیکسیشن کو مؤثر ، تیز تر بنانے کی ہدایت

    وزیراعظم کی ملک میں ٹیکسیشن کو مؤثر ، تیز تر بنانے کی ہدایت

    وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت ملکی معاشی صورتحال اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی ڈیجیٹائز یشن کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا

    اجلاس میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار ، وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال ، وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ، وفاقی وزیر خزانہ و محصولات محمد اورنگزیب ، وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ ، وزیر مملکت برائے خزانہ و محصولات علی پرویز ملک اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی ۔اجلاس کو ایف بی آر کی ڈیجیٹائز یشن میں پیشرفت بارے بریفنگ دی گئی، بتایا گیا کہ ایف بی آر کی ویلیو چین کی ڈیجیٹائز یشن سی متعلق تمام کام مارچ 2025 تک مکمل ہو جائے گا،شوگر انڈسٹری کی ویڈیو اینالیٹیکس کی تنصیب کا کام مکمل ہو چکا ہے ،سیمنٹ انڈسٹری کی ویڈیو اینالیٹیکس کی تنصیب کے حوالے سے ڈیزائن کا کام مکمل ہو چکا ہے ،وزیراعظم نےسیمنٹ انڈسٹری کی ویڈیو اینالیٹیکس کی تنصیب کا کام جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی، بریفنگ میں بتایا گیا کہ ڈیجیٹل انوائسنگ کے لئے سسٹم ڈیزائن کا کام مکمل ہو چکا ہے،چھوٹے کاروباروں کی ڈیجیٹل انوائسنگ کے حوالے سے موبائل فون ایپلی کیشن اس مہینے کے آخر تک مکمل کر لی جائے گی،پرآل کا نیا بورڈ تشکیل دیا جا چکا ہے ،پرآل کا ہارڈ ویئر اور ڈیٹا سینٹر اپ گریڈ کیا جا رہا ہے،فیس لیس کسٹمز اسیسمینٹ کے حوالے سے سینٹرل اسیسمینٹ یونٹ کراچی میں قائم کیا جا چکا ہے جو کہ 31 دسمبر 2024 سے کام کا آغاز کر دے گا

    وزیراعظم شہبا زشریف کا کہنا تھا کہ ایف بی آر کی ڈیجیٹائزیشن حکومت کی اہم معاشی اصلاحات میں ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے،وزیراعظم نےمحصولات میں اضافے کے لیے ڈیٹا پر مبنی حکمت عملی پر زور دیا اور کہا کہ ایف بی آر کی ڈیجیٹائزیشن کے حوالے سے اہم پیشرفت ہوئی ہے، اس حوالے سے وفاقی وزیر خزانہ ، وزیر مملکت برائے خزانہ ،چئیر مین ایف بی آ ر، سیکریٹری خزانہ کی کوششیں لائق تحسین ہیں،معاشی ٹیم کی کوششوں کے ثمرات آنا شروع ہو گئے ہیں ، فسکل اسپیس بڑھنا خوش آئند ہے

    وزیراعظم نے ملک میں ٹیکسیشن کو مؤثر ، تیز تر بنانے کی ہدایت کی،وزیراعظم نے محصولات کے نفاذ اور اس حوالے سے بنائی گئی حکمت عملی پر عملدرآمد کے حوالے سے سخت اقدامات کی ہدایت کی،وزیراعظم نے ایف بی آر ڈیجیٹائز یشن کے حوالے سے اہم کاموں کو 31 دسمبر 2024 تک مکمل کرنے کی ہدایت کی،

    وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اسمگل شدہ ایندھن کے خلاف سخت کریک ڈاؤن اور پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کی وجہ سے، پاکستان کی پیٹرولیم کی فروخت نومبر 2024 میں 25 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، جو 1.58 ملین ٹن تک رہی کو کہ انتہائی خوش آئند ہے،پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں سال بہ سال (YoY) 15 فیصد اضافہ ہوا ، جو توانائی کی مارکیٹ میں بحالی کی نشاندہی کرتا ہے ،وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرول کی اسمگلنگ کے خلاف مزید سخت کاروائی کی ہدایت کی، وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ چینی کی برآمد کے بروقت فیصلے کی بدولت پاکستان کو 500 ملین کا قیمتی زر مبادلہ ملا ،

    خیبر پختونخوا حکومت، پی ٹی آئی رہنما عاطف خان کو دوسرے کیس میں نوٹس جاری

    عاطف خان کی طلبی، پی ٹی آئی میں اختلافات

    اینٹی کرپشن میں طلبی،عاطف خان بولے،اب کھل کو بولوں گا

    فیض حمید کو میرے خلاف وعدہ معاف گواہ بنائیں گے،عمران خان

  • پاکستانی تاجر کا چینی کمپنی کو "چونا”11 کروڑ میں معدنیات کی ڈیل کر کے مٹی بھیج دی

    پاکستانی تاجر کا چینی کمپنی کو "چونا”11 کروڑ میں معدنیات کی ڈیل کر کے مٹی بھیج دی

    وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے کوآپریٹو کرائم سرکل نے ایک بڑے دھوکہ دہی کے کیس میں کارروائی کرتے ہوئے چینی کمپنی کو معدنیات کے بجائے 11 کروڑ روپے کے عوض کنٹینرز میں مٹی اور بجری بھر کر بھیجنے کے الزام میں ایک تاجر کو گرفتار کرلیا۔

    ایف آئی اے حکام کے مطابق، یہ کارروائی کارپوریٹ کرائم سرکل کراچی کی جانب سے کی گئی، جہاں میسرز ڈنزو ٹریڈرز کے مالک سید ذیشان افضل بلگرامی کے خلاف مقدمہ درج کرکے انہیں حراست میں لے لیا گیا۔ یہ مقدمہ چینی درآمد کنندہ کمپنی میسرز ڈینزو ٹریڈرز کی خاتون نمائندہ مس کورائن چن کی شکایت پر فوجداری انکوائری کے بعد درج کیا گیا۔شکایت کے مطابق، ملزم سید ذیشان افضل بلگرامی نے چینی کمپنی جیانگسو پراونشل فارن ٹریڈ کارپوریشن کے ساتھ 17 جنوری 2024 کو ایک معاہدہ کیا تھا، جس کے تحت ڈنزو ٹریڈرز نے 1500 میٹرک ٹن کروم ایسک چین برآمد کرنا تھی۔ تاہم، 11 فروری کو کراچی کی بندرگاہ سے چین کی بندرگاہ تک بھیجی گئی کھیپ میں قیمتی معدنیات کی جگہ مٹی، بجری اور پتھر بھرے ہوئے تھے۔

    مقدمے میں مزید انکشاف کیا گیا کہ کھیپ چین پہنچنے سے پہلے ہی ملزم نے اپنی کمپنی کے بینک اکاؤنٹ میں رکھے ایل سی کو دھوکہ دہی کے ذریعے کیش کرالیا۔ انہوں نے بینک میں جعلی انسپکشن سرٹیفکیٹ اور بوگس دستاویزات جمع کروائیں تاکہ جعلسازی سے اپنے حق میں رقم حاصل کی جا سکے۔ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ملزم نے نہ صرف برآمدی دھوکہ دہی کا ارتکاب کیا بلکہ جعلی دستاویزات کے ذریعے بینکنگ فراڈ بھی کیا۔ اس دھوکہ دہی سے چینی درآمد کنندہ کمپنی کو نقصان پہنچا اور ملک کی بدنامی کا سبب بھی بنا۔ حکام نے مزید بتایا کہ ملزم ذیشان کو ان کے دفتر سے، جو آئی آئی چندریگر روڈ پر واقع ہے، گرفتار کرلیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ کروم ایسک ایک قدرتی معدنیات ہے جس میں کرومیم، آئرن اور آکسیجن شامل ہوتے ہیں، اور اسے اسٹین لیس اسٹیل میں استعمال ہونے والے اہم عنصر فیرو کروم کی تیاری میں استعمال کیا جاتا ہے۔

    17 ملین سے زائد لائکس والی ٹک ٹاکر سومل کی بھی نازیبا ویڈیو لیک

    چھ ملین فالورز والی ٹک ٹاکر گل چاہت کی نازیبا ویڈیو بھی لیک

    ٹک ٹاکرز خواتین کی نازیبا ویڈیو لیک،کاروائی کیوں نہیں ہو رہی

    ٹک ٹاکر مسکان چانڈیو کی بھی نازیبا،برہنہ ویڈیو لیک

    مناہل اور امشا کےبعد متھیرا کی ویڈیولیک،کون کر رہا؟ حکومت خاموش تماشائی

    نازیبا ویڈیو لیک،وائرل ہونے پر متھیرا کا ردعمل آ گیا

  • ایڈیشنل آئی جی کراچی سے تاجروں کی عرفان رضوان  کی قیادت میں ملاقات

    ایڈیشنل آئی جی کراچی سے تاجروں کی عرفان رضوان کی قیادت میں ملاقات

    ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو سےکراچی الیکٹرونکس ڈیلر ایسوسی ایشن کے وفد نے صدر محمد عرفان رضوان کی قیادت میں 19 رکنی وفد نے ملاقات کی۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اس موقع پر سیکرٹری آصف احمد، جنرل سیکرٹری حاجی ناصر ترک، سلیم میمن و دیگر اراکین نے شرکت کی۔پولیس چیف سے ملاقات میں وفد نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے شہر میں امن و امان کے حوالے سے پولیس کے اقدامات کو سراہا۔وفد نے پولیس چیف سے شہر میں جرائم و دیگر امور کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی اور ایسوسی ایشن کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا جنہیں پولیس چیف نے ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

    ملاقات کے اختتام پر وفد نے پولیس چیف کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

  • ملک گیر ہڑتال کی کال،مولانا فضل الرحمان،اے این پی کا حمایت کا اعلان

    ملک گیر ہڑتال کی کال،مولانا فضل الرحمان،اے این پی کا حمایت کا اعلان

    جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے 28 اگست کو تاجروں کی ہڑتال کی حمایت کا اعلان کردیا

    مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ تاجروں کی کل ملک بھر میں ہونے والی ہڑتال کی مکمل حمایت کرتے ہیں ، مہنگائی اور ناجائز ٹیکسز نے عوام کا جینا دوبھر کردیا ہے، آئی ایم ایف کے حکم پر بنے بجٹ نے عوام کے منہ سے نوالہ چھین لیا ہے ،مولانا فضل الرحمان نے پارٹی کارکنان کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ جے یو آئی کے کارکن پرامن ہڑتال کو کامیاب بنائیں ، ملک بھر میں جے یو آئی بزنس فورمز اس ہڑتال میں بھر پور حصہ لیں۔

    عوامی نیشنل پارٹی نے بھی تاجر برادری کے ملک گیر ہڑتال کی حمایت کا اعلان کردیا، اے این پی کے مرکزی صدر سینیٹر ایمل ولی خان کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت عوام کی مشکلات سے عاری ہے، انکی ترجیحات کچھ اور ہیں، ملک عملی طور پر آئی ایم ایف اور دیگر مالیاتی اداروں کی مرضی سے چلایا جارہا ہے،

    واضح رہے کہ جماعت اسلامی،مرکزی تنظیم تاجران اور آل پاکستان انجمن تاجران نے تاجر دوست اسکیم اور ٹیکسز کے خلاف 28 اگست کو ملک گیر شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کر رکھا ہے، کاشف چوہدری اور اجمل بلوچ کا کہنا ہے کہ نام نہاد تاجر دوست اسکیم ناقابل عمل ہونے کے باعث مسترد کرتے ہیں لہٰذا تاجر دشمن اسکیم کو فی الفور واپس لیا جائے اور دالوں، آٹے سمیت تمام اشیاء پر لگایا گیا ودہولڈنگ ٹیکس ختم کیا جائے

    امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ مہنگی بجلی اور ناروا ٹیکسز کے خلاف کل 28 اگست کو ملک گیر شٹر ڈاؤن ہڑتال ہو گی، تاجر، صنعت کار اور عوام اس ہڑتال میں بھرپور شرکت کریں تاکہ حکومت تک مؤثر پیغام پہنچے کہ اب عوام آئی پی پیز کے ظالمانہ معاہدوں کا مزید بوجھ اٹھانے کے لیے تیار نہیں۔

    ا میر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ لاہور سمیت ملک بھر میں 28 اگست کو مکمل شٹر ڈاؤن کامیاب ہڑتال ہو گی۔ تاجروں پر 45 فیصد انکم ٹیکس، 5.5 فیصد ودہولڈنگ ٹیکس کا نفاذاور گھریلو و کمرشل کنکشنز پر بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافہ حکومتی بے حسی اور سراسر ظلم ہے۔ حکومت کی ان عوام دشمن پالیسیوں سے ہر شخص معاشی بدحالی کا شکار ہوچکا ہے اور سراپا احتجاج بن چکا ہے۔ حکومتی ہڑتال کے حوالے سے پارٹیوں کے نام نہاد تاجر راہنماؤں کی دھونس دھمکیاں نہیں چلنے دی جائے گی- جماعت اسلامی عوام کے ریلیف کیلئے ہڑتال کرنے جارہی ہے جس میں ہر شہریوں کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام کو بجلی کے بلوں میں ریلیف اور تاجروں و تنخواہ دار طبقے کے مسائل کو حل کروا کردم لیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی کی مہنگی بجلی اور ظالمانہ ٹیکسوں کے خلاف 28 اگست کو شٹر ڈاؤن ہڑتال کی تیاریاں کے حوالے سے شاہ عالم مارکیٹ،شاہ عالم مارکیٹ، مال روڈ، ہال روڈ، انارکلی، اچھرہ، شادمان، گلبرگ، لوہاری، بھاٹی، مسلم ٹاؤن سمیت دیگر تاجررہنماؤں اور دوکانداروں سے ملاقاتیں کرتے ہوئے کیا۔تاجررہنماؤں اور دوکانداروں نے جماعت اسلامی کی مہنگی بجلی کے خلاف شٹرڈاؤن ہڑتال کی کال پرمکمل حمایت کا اعلان کیااورحکومت کیساتھ بجلی کے بھاری بلوں اور ہولڈنگ، انکم ٹیکسزپر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔

    خیبر سے کراچی تک شہر شہر ، گاؤں گاؤں، شٹر ڈاون ہوگا،کاشف چوہدری
    صدر مرکزی تنظیم تاجران پاکستان محمد کاشف چوہدری نے کہا ہے کہ تاجروں کی ہونے والی ملک گیر شٹر ڈائون ہڑتال کی تمام تیاریاں مکمل،خیبر سے کراچی تک شہر شہر ، گاوں گائوں شٹر ڈاون ہوگا، ملک گیر شٹر ڈائون ہڑتال عوامی ریفرنڈم ثابت ہوگی حکومت نے شٹر ڈائون ہڑتال کو ناکام بنانے کیلئے ایڑھی چوٹی کا رو ز لگایا لیکن منہ کی کھانی پڑی حکومت نے مسائل کے حل کے بجائے ہر ضلع میں انتظامیہ کے ذریعے دباو ڈالنے کی کوشش کی لیکن مشرف کی آمریت کا مقابلہ کرنے والے تاجر خوف کی سیاست کو پروان چڑھانے والوں کے دباومیں نہیں آئے اور نہ ان کا خوف تاجروں کو ڈرا سکا،انتظامی مشینری کے استعمال میں ناکامی کے بعد برسر اقتدار جماعت کے پارلیمیٹرین بھی تاجروں پر دباو ڈالنے لگے اور ہر حلقے میں ان کے اراکین پارلیمنٹ اور وزراء تاجروں کو دباو میں لانے کیلئے کوشاں رہیں مجھے اپنے تاجروں پر فخر ہے کہ وہ دباوکو خاطر میں نہ لائے میرا تاجر کسی کے دباو میں نہیں آئیگامطالبات کی منظوری تک کوئی مذاکرات نہیں ہونگے اور کامیاب ملک گیر کامیاب شٹر ڈاون ہڑتال عوامی ریفرنڈم ہوگا۔تاجروں کی شٹر ڈائون ہڑتال کو عوام کی بھرپور تائیدحاصل ہے ہم تاجروں کے ساتھ ساتھ قوم کی نمائندگی کر رہے ہیں ۔ شام تک تاجر دوست سکیم کو ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری نہ کیا گیا اور بجلی کے بلوں میں تیرہ قسم کے ٹیکسز ختم نہ کیے گئے تو تاجر غیر معینہ مدت تک شٹر ڈائون کریں گے،

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو چاروں صوبوں کے دوروں اور تاجروں کے مشاورت کے بعد تاجر رہنمائوں کے ہمراہ نیشنل پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔کاشف چوہدری نے کہا کہ تاجروں کے اتحاد و اتفاق سے حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے اسی لئے دھونس ، دباو اور خوف کی سیاست سے تاجروں کو دبانے کی کوشش کی جا رہی ہے لیکن ہم کسی دباو میں نہیں آئیں گے ، شٹر ڈاون ہڑتال تجارت اور معیشت بچانے کا پیش خیمہ ثابت ہوگی،شٹر ڈائون ہڑتال تاجر دوست سکیم کے خاتمے اور بجلی و گیس کے بلوں میں ٹیکسز کے خلاف ہے ،آئی پی پیز کے معاہدوں پر نظرثانی نہ ہوئی تو ہڑتال جاری رہے گی شٹر ڈاون ہڑتال عام کے غیض و غضب کا اظہار ہے ، کاشف چوہدری نے کہا کہ عوام ، تاجر اور صنعت کار قربانیاں دے دے کر تھک چکے ہیں اب جن کی ٹینکوں سے اربوں روپے نکلتے انہیں قربانی دینا ہوگی ،و لانچوں کے ذریعے پیسہ بیرون ملک بھجواتے اب قربانی کا وقت ان کا ہے دبئی لیکس میں جن جرنیلوں ، بیوروکریٹس ، ججز ، اشرافیہ کے نام آئے انہیں قربانی دینا ہوگی ، جنہوں نے لندن سے پیر س تک محلات بنائے ان کی قربانی کا وقت آگیا جن کے نام دبئی لیکس یا کسی اور لیکس میں آئے ان میں خواہ ججز ، بیوروکریٹس کو قربانی دینا ہوگی ان کی جائیدادیں ضبط کر کے قرض اتارنا ہوگا ، کاشف چوہدری نے کہا کہ عوام ان کی عیاشیوں کا مزید بوجھ نہیں اٹھا سکتے ،پاکستان میں بچے کے پیدائش کے وقت استعمال ہونے والے سامان سے لیکر موت کے وقت کفن کے کپڑے تک کا عوام ٹیکس دے رہے ہیں یہ حکمران عوام سے اور کتنا ٹیکس لیں گے ، عوام ٹیکسز کا بوجھ مزید برداشت نہیں کرسکتے۔کاشف چوہدری نے کہا کہ دھوکے پر مبنی تاجر دوست سکیم کسی صور ت قابل قبول نہیں ہے تاجر بچوں کی فیس نہیں دے سکتے ، کنبے کا علاج نہیں کرا سکتے زائد ٹیکس کیسے دے انہوںنے کہا کہ حکمران ملک اور معیشت نہیں چلا سکتے تو تاجر اور صنعت کار معیشت کو درست کرنے کو تیار ہیں ہم ملکی معیشت کوٹھیک کرنے کا بیڑہ اٹھانے کو تیار ہیں ۔کاشف چوہدری نے کہا کہ حکومت کے ٹاوٹ ، حکومتی مراعات حاصل کرنے والا نام نہاد مافیا تاجر نہیں ،حکومتی مراعات استعمال کرنے والے اور خود کو تاجر کہنے والے مذاکرات کا شوشہ چھوڑ رہے جس میں کوئی صداقت نہیں ۔قوم مسیحا کی منتظر ہے ، تاجر قوم کے درد کی آواز بنا 28اگست تک مطالبات نہ مانے گئے تو آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے ، کاشف چوہدری نے بتایا کہ تاجر دوست اسکیم پر گزشتہ ڈیرہ مہینہ جاری رھنے والے مذاکرات کی ناکامی کے بعد 12 اگست کو ملک گیر شٹرڈاون ھڑتال کا اعلان کیا ۔کٹھ پتلیوں سے کوئی مذاکرات نہیں ہونگے ھڑتال سے ایک دن قبل ایف بی آر کے مذاکرات کیلئے بلانے پر تاجر قائدین وقت کا ضیاع نہیں کر سکتے ۔حکومت سنجیدہ ہے تو تاجر دوست اسکیم کی واپسی اور بلوں پر لگائے گئے ٹیکسز ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کرے یہ مطالبات پورے ہوتے ہیں تو پھر چارٹر آف ڈیمانڈ کے دیگر نکات پر مذاکرات کرنے پر غور کر سکتے ہیں تاجر دوست اسکیم میں لگائے ٹیکس کو ریویو کرنے کا اختیار چیف کمشنرز کو دینے کی تجویز کو نہیں مانتے ،ماھانہ کی بجائے سہ ماہی بنیادوں پر ایڈوانس ٹیکس جمع کروانے کی تجویز بھی ناقابل قبول ھے ۔حکومت کی طفل تسلیاں اور جھوٹے وعدے تاجروں کو ھڑتال سے پیچھے نہیں ھٹا سکتے ۔28اگست کو ملک کے تمام چھوٹے ،بڑے شہروں اور دیہاتوں میں بھی کاروبار مکمل بند رھیں گے ۔ تاجر اپنے کاروباروں کو بچانے ،صنعتوں کو چلانے اور معیشت کے تحفظ کیلئے مکمل ھڑتال کریں گے اور عوام نے اس ہڑتال کی حمایت کی ہے ۔اس موقع پر دیگر تاجر رہنماوں نے بھی خطاب کیا ۔

    بلوچستان میں دہشتگردانہ حملے اور بھارتی میڈیا کا شرمناک کردار بے نقاب

    وقت آ گیا ہے دہشت گردوں کا مکمل خاتمہ کیا جائے،وزیراعظم

    بلوچستان میں دو بھائیوں سمیت لیہ کے 4 شہری نشانہ بنے

    بلوچستان، 21 دہشت گرد جہنم واصل،14 جوان شہید

    بلوچستان،جوابی کاروائی میں 12 دہشت گرد جہنم واصل

    قلات :فائرنگ سے پولیس انسپکٹر،لیویز اہلکاروں سمیت 10 کی موت

    بارکھان،راڑہ شم کے مقام پر بسوں سے اتار کر 23 افراد قتل،10 گاڑیاں نذر آتش

    ماہ رنگ بلوچ کا احتجاج ،دھرنا عوام نے مسترد کر دیا

    ماہ رنگ بلوچ پیادہ،کر رہی ملک دشمنوں کے ایجنڈے کی تکمیل

    مظاہرین کے گوادر جانے کا مقصد تھا کہ سی پیک کو روک دیں،وزیراعلیٰ بلوچستان

    گوادر میں پر تشدد ہجوم کا سیکیورٹی فورسز پر حملہ،ایک شہید،افسر سمیت 16 فوجی جوان زخمی

    کسی بلیک میلنگ میں آکر قومی سلامتی داو پر نہیں لگا سکتے،وزیر داخلہ بلوچستان

    ماہ رنگ بلوچ کا مارچ ناکام: بلوچستان میں اسمگلرز مافیا کی سازش بے نقاب

    مسنگ پرسن کے نام پر بلوچ یکجہتی کمیٹی کی ملک دشمنی،ماہ رنگ بلوچ کا گھناؤنا منصوبہ

    ”بلوچ یکجہتی کونسل“ کےاحتجاجی مظاہرے کی حقیقت

  • سیاسی نظام کے ذریعے اسلامی نظام کا لانا  مشکل لگ رہا ،مفتی تقی عثمانی

    سیاسی نظام کے ذریعے اسلامی نظام کا لانا مشکل لگ رہا ،مفتی تقی عثمانی

    پاکستان کے نامور عالم دین مفتی تقی عثمانی نے کہا ہے کہ حکومت تو غلام ہے عوام کیوں امپورٹڈ چیزیں استعمال کررہی کیا مجبوری ہے ، عوام اور تاجر بائیکاٹ کریں،

    کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مفتی تقی عثمانی کا کہنا تھا کہ دنیا میں انقلاب صرف حکومت کے ذریعے نہیں آتے، عوام کے ذریعے آتے ہیں، جب عوام ایک مرتبہ طے کر لے کہ ہمیں آزاد ہونا ہے تو سیاست مجبور ہو کر گھنٹے ٹیک کر آزاد کرے گی، ہم چونکہ ابھی تک اس انتظار میں ہیں کہ کوئی فضا بہتر آئے، اچھی قیادت آ جائے جو ہمارے لوگوں کا مداوا کرے، الیکشن پر الیکشن ہوتے جا رہے ہیں اور ہر الیکشن میں دھاندلی کے نعرے، پھر الیکشن کا مطالبہ، یہی چل رہا، میں گزارش کر نا چاہتا ہوں کہ ہمارے معاشرے کے مختلف طبقات ملک کے فلاح و بہبود کے لئے اکٹھے ہوں اور سوچیں کہ ہم کس طرح مشکلات سے نکل سکتے ہیں.ہم آئی ایم ایف کےغلام ہیں، بچہ بچہ مقروض ہے، سودی نظام اللہ سےکھلی جنگ ہے،زندگی کے ہرشعبے میں مغرب کوآئیڈیل بنایا گیا، ہم نےانگریزی نظام کی نقل اختیار کرلی، اللہ نے ہمارے ملک کو بہت وسائل دیئے ہیں، ہم آج تک جھیل سیف الملوک کاراستہ نہیں بناسکے جبکہ انگریزدورکےبعد ہم ریلوے ٹریک تک نہیں ڈال سکے، ہمیں سود کی لعنت کوختم کرناہوگا،سیاسی سطح پر ہم پر غلامی مسلط ہے آئی ایم ایف کے بغیر نہیں چل سکتے ، سیاسی نظام کے ذریعے اسلامی نظام کا لانا ان حالات میں مشکل لگ رہا ہے لیکن کیا ہم مایوس ہو جائیں،سیاسی سطح پرکامیابی اس لئے نہیں ہو رہی کہ ہم پر غلامی مسلط ہے،ہم اس بات کے بغیر نہیں چل سکتے کہ مغرب ہمیں سپوٹ کرے،

    مفتی تقی عثمانی کا مزید کہنا تھا کہ تاجر برادری کسی بھی ملک کی شہہ رگ ہوتی ہے، عوام پر کوئی پابندی نہیں کہ امپورٹڈ اشیا خریدیں، تاجروں پر بھی پابند ی نہیں، اگر تحریک چلائی جائے کہ امپورٹڈ چیزیں تاجر حضرات نہیں رکھیں گے،نہیں منگوائیں گے، خاص کر وہ امپورٹڈ چیزیں جو ایسے دشمنوں کی مدد کر رہی ہیں جو مسلمانوں‌کا گلا کاٹ رہے ہیں، وہ ہم نہیں منگوائیں گے،سرکاری سطح پر کیا ہوتا ہے کیا نہیں، عوام تو سب کر سکتی ہے،

    بھارتی فوجی افسران اور سائنسدان عورتوں کے "رسیا” نکلے

    چڑیل پکی مخبری لے آئی، بابر ناکام ترین کپتان

    محافظ بنے قاتل،سیکورٹی گارڈ سب سے بڑا خطرہ،حکومت اپنی مستی میں

    شاہد خاقان عباسی کچھ بڑا کریں گے؟ن لیگ کی آخری حکومت

    جبری مشقت بارے آگاہی،انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کی لاہور میں میڈیا ورکشاپ

    بہت ہو گیا،طوائفوں کی ٹیم، محسن نقوی ایک اور عہدے کے‌خواہشمند

    قومی اسمبلی،غیر قانونی بھرتیوں پر سپیکر کا بڑا ایکشن،دباؤ قبول کرنے سے انکار

    سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

    حاجرہ خان کی کتاب کا صفحہ سوشل میڈیا پر وائرل،انتہائی شرمناک الزام

    جمخانہ کلب میں مبینہ زیادتی،عظمیٰ تو پرانی کھلاڑی نکلی،کب سے کر رہی ہے "دھندہ”

    شیر خوار بچوں کے ساتھ جنسی عمل کی ترغیب دینے والی خاتون یوٹیوبر ضمانت پر رہا

    مردانہ طاقت کی دوا بیچنے والے یوٹیوبر کی نوکری کے بہانے لڑکی سے زیادتی

    پاکستان کی جانب سے دوستی کا پیغام اور مودی کی شرانگیزیاں

    پاکستان کرکٹ مزید زبوں حالی کا شکار،بابر ہی کپتان رہے،لابی سرگرم

  • ایف بی آر کی صنعت دشمنی،تاجر رہنماؤں کی امیر مقام سے ملاقات

    ایف بی آر کی صنعت دشمنی،تاجر رہنماؤں کی امیر مقام سے ملاقات

    وفاقی وزیر انجینئرامیرمقام اورتاجررہنماؤں وصنعت کاروں کی اہم بیٹھک، صدر عبدالرحیم کی قیادت میں ملاکنڈڈویژن کے صنعتکاروں اورتاجروں اورمشتمل وفد نے وفاقی وزیر کو ملاکنڈڈویژن میں ٹیکس کے حوالے سے بعض تحفظات سے آگاہ کرتے ہوئے خام مال پر18 فیصد سیلز ٹیکس کی چھوٹ ختم اور مزید 6 فیصد اضافی سیلز ٹیکس لگانے کے حوالے سے بریف کیا،وفد نے ملاکنڈڈویژن کو ٹیکس میں چھوٹ دینے پر وفاقی وزیرکا شکریہ اداکیا۔ وفد نے وفاقی وزیر انجینئرامیرمقام کے وفاقی کابینہ میں ملاکنڈڈویژن کے بہتر نمائندگی کرتے ہوئے ان کے کردار کو سراہا۔وفاقی وزیرکی طرف سے وفد کو بھرپور تعاؤن کی یقین دہانی کروائی گئی

    اسلام آباد میں ملاکنڈ ڈویژن ٹریڈرز فیڈریشن، سوات چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری، ملاکنڈ چیمبر آف کامرس کے نمائندہ وفد نے صدر عبدالرحیم کی قیادت میں وفد نے انجینئرا میر مقام کے ساتھ قومی اسمبلی چیمبر میں تفصیلی ملاقات کی ملاقات میں انکا بھر پور شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وفاقی وزیر اُمور کشمیر و سیفران انجینئرا میر مقام نے فاٹا اور پاٹا کے عوام کی جو نمائندگی کی ہے ہم اُن کو دل کی گہرائیوں سے خراج تحسین پیش کرتے ہیں، وفد نے انجینئرا میر مقام سے کہا کہ حالیہ بجٹ میں ایف بی آر کے نمائندوں نے پاٹا / فاٹا کے صنعت کاروں کیلئے خام مال لانے کیلئے جو طریقہ کار وضع کیا ہے وہ صنعت دشمن پالیسی ہے انجینئرا میر مقام کے سامنے وفد نے واضح کیا کہ ٹیکس میں ایک سال تک چھوٹ دینے کے بعد معاملہ جوں کا توں رہنا چاہئے خام مال پر پہلے 18 فیصد جی ایس ٹی لاگو تھا جس کے بعد ہم بنک گارنٹی چیکس ایف بی آر کے ساتھ جمع کراتے تھے اب اس 18 فیصد ریلیف کو ختم کرکے ہم پر اُلٹا 6 فیصد اضافی جی ایس ٹی لگا دیا ہے جس کے بعد 18 فیصد کی بجائے اب صنعت کار کو 24 فیصد جی ایس ٹی دینا ہو گا،

    وفد نے انجینئرا میر مقام پر واضح کیا کہ چھوٹ کے بعد ان دو احکامات کا کوئی جواز نہیں بنتا، ایف بی آر والے گزشتہ 7,8 سالوں سے یہاں کے صنعت کی تباہی اور بربادی کے پیچھے لگے ہیں کسی بھی طریقے پر وہ پاٹا / فاٹا کے جغرافیائی حدود میں آنا چاہتے ہیں لیکن تاجران، صنعت کار اور سول سوسائٹی کسی بھی صورت میں ایسا نہیں ہونے دینگے، صدر عبدالرحیم نے واضح کیا کہ ہم نے تحریک کو کچھ دنوں کیلئے وفاقی وزیر انجینئرامیر مقام کی جدوجہد کے بناء پر موخر کیا ہے اگر جی ایس ٹی، سیلز ٹیکس کے طریقہ کار کو ختم نہیں کیا گیا تو نئے عزم اور ولولے کے ساتھ دوبارہ میدان میں اُتر کر بھر پور مخالفت کرینگے اگر مزاحمت کی گئی تو تمام تر ذمہ داری ایف بی آر کے گماشتوں پر عائد ہو گی انجینئرا میر مقام نے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ پہلے بھی فاٹا/ پاٹا کے عوام کی بھر پور انداز میں خدمت کی اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔

    قومی اسمبلی: وزیرِ قانون کی سوات کے معاملے پر قرار داد کثرتِ رائے سے منظور

    سوات: مدین واقعہ میں ملوث 23 افراد گرفتار، تحقیقات کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل

    سوات،توہین مذہب کے الزام میں قتل ،تھانہ جلانے پرمقدمہ درج

  • حکومت نے 150000 میٹرک ٹرن چینی برآمد کرنے کی مشروط اجازت دے دی

    حکومت نے 150000 میٹرک ٹرن چینی برآمد کرنے کی مشروط اجازت دے دی

    وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین کی زیر صدارت شوگر ایڈوائزری بورڈ کا اجلاس ہوا،

    ترجمان وزارت صنعت و پیداوار کے مطابق حکومت اور پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کے درمیان معاہدے پر دستخط ہوئے،حکومت نے 150000 میٹرک ٹرن چینی برآمد کرنے کی مشروط اجازت دے دی، وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کا کہنا تھا کہ چینی کے اسٹاک کی دستیابی اور قیمتوں میں استحکام کو یقینی بنایا جائےگا،ایکس ملز چینی کی قیمت میں کسی صورت اضافہ نہیں کیا جائے گا، کاشتکاروں کی تمام زیر التواء ادائیگیاں ترجیحی بنیادوں پر ادا کی جائیں گی،شوگر ایڈوائزری بورڈ چینی کی قیمتوں اور مارکیٹ کے استحکام کا پندرہ روزہ میں دوبارہ جائزہ لے گا، مستقبل میں چینی کی برآمد کا آپشن ملک میں قیمتوں کے استحکام اور اسٹاک کی دستیابی سے منسلک ہوگا، شوگر ملزمالکان نے15 لاکھ میٹرک ٹن چینی کی برآمد کا مطالبہ کیا تھا

    سپریم کورٹ، سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں نہ ملنے کیخلاف کیس کی سماعت ملتوی

    بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو

    حریم شاہ مبشر لقمان کے جہاز تک کیسے پہنچی؟ حقائق مبشر لقمان سامنے لے آئے

    حریم شاہ کے خلاف کھرا سچ کی تحقیقات میں کس کا نام بار بار سامنے آیا؟ مبشر لقمان کو فیاض الحسن چوہان نے اپروچ کر کے کیا کہا؟

    حریم شاہ..اب میرا ٹائم شروع،کروں گا سب سازشیوں کو بے نقاب، مبشر لقمان نے کیا دبنگ اعلان

    میں آپکی بیویوں کے کرتوت بتاؤں گی، حریم شاہ کی دو سیاستدانوں کو وارننگ

    حریم شاہ کے ہاتھ میں شراب کی بوتلیں اور….ویڈیو وائرل

  • تاجر کا قتل، مقدمے میں نامزد خواجہ سرا گرفتار

    تاجر کا قتل، مقدمے میں نامزد خواجہ سرا گرفتار

    تاجر کے قتل کے الزام میں پولیس نے مقدمے میں نامزد خواجہ سرا کو گرفتار کر لیا ہے

    واقعہ خیبر پختونخوا کے صوبائی دارالحکومت پشاور کا ہے، تاجر ریاض کو قتل کیا گیا تھا ،درج مقدمے میں مقتول کے بھائی نے خواجہ سرا امتیاز عرف موناگی پر قتل کا الزام عائد کیا تھا جس کے بعد پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے خواجہ سرا امتیاز کو گرفتار کر لیا ہے

    پولیس حکام کے مطابق تاجر ریاض کے قتل کا واقعہ 30 اپریل کو پیش آیا تھا، خواجہ سرا امتیاز اور تاجر ریاض کے مابین کسی بات پر تلخ کلامی ہوئی تھی،جس کے بعد خواجہ سرا نے عمر گل روڈ پر گودام میں موجود تاجر ریاض پر گولیاں چلا دی تھیں جس سے تاجر کی موت ہو گئی تھی،پولیس حکام کے مطابق گزشتہ دس برسوں میں کسی بھی خواجہ سرا پر قتل کا پہلا مقدمہ درج ہوا ہے،جس پر کاروائی کرتے ہوئے ملزم خواجہ سرا کو گرفتار کیا گیا ہے،

    خواجہ سرا کو اغوا کر کے تشدد،جنگل میں پھینک دیا، مقدمہ درج

    میہڑ:خواجہ سرا کے گھر سے چوری سرچ آپریشن کہ دوران پولیس پر فائرنگ

    خیبر پختونخوا میں خواجہ سراؤں کے لئے مفت قانونی اقدامات

    اوچ شریف: جعلی خواجہ سراؤں کا ڈانس پارٹی گروپ کے نام پر مبینہ طورشی میل اور لڑکیاں سپلائی کرنے کا انکشاف

    مس پرتگال مقابلہ حسن،خواجہ سرا نے جیتا مقابلہ

    میک اپ کے بغیر خاتون نے مقابلہ حسن جیت لیا

    خواجہ سراؤں نے بھی خود کو بطور ووٹرز رجسٹرڈ کرالیا

    نوجوان مرد ہم جنس پرست ایڈز کے مریض بننے لگے،اسلام آباد میں شرح بڑھ گئی

    خیبرپختونخوا کے خواجہ سراوں کو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں شامل

    خواجہ سراؤں سمیت ڈانس،موسیقی اور ہوائی فائرنگ پر پابندی