Baaghi TV

Tag: تاجران

  • کاروبار بند کریں گے تو معیشت کیسے چلی گی، ،صدر آل پاکستان ریسٹورنٹ جوائنٹ کمیٹی

    کاروبار بند کریں گے تو معیشت کیسے چلی گی، ،صدر آل پاکستان ریسٹورنٹ جوائنٹ کمیٹی

    اسلام آباد ،صدر آل پاکستان ریسٹورنٹ جوائنٹ کمیٹی فاروق چودھری نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کے فیصلے سے ریسٹورانٹس بند ہو رہے ہیں ،

    فاروق چودھری کا کہنا تھا کہ حکومت کے فیصلے سے مایوسی ہوئی حکومتی فیصلوں سے مزید مہنگائی بڑھ جائیگی ، حکومتی فیصلے سے کروڑوں ملازمین بے روزگار ہو جائیں گے جب کاروبار بند کریں گے تو معیشت کیسے چلی گی، حکومت ہوش کے ناخن لے اورفیصلے پر نظر ثانی کرے ،حکومت مشکل فیصلے نہ کرے جس کی وجہ سے ہم سڑکوں پر آنے پر مجبور ہیں ، پہلے کرونا نے تین سال ہمارے کاروبار کو بند رکھا، اب ایسی حکومت آئی جو نہیں چاہتی کہ عوام سکون کے ساتھ زندگی گزارے، ہم چاہتے ہیں کہ ریسٹورینٹ والوں کو موقع دیا جائے، لاکھوں لوگوں کی ملازمت کا مسئلہ ہے،

    قبل ازیں صدر آل پاکستان انجمن تاجران اجمل بلوچ حکومت کی توانائی پالیسی کے خلاف میدان میں آ گئے کہا دکانیں رات 10 اور ریسٹورنٹ 11 بجے سے پہلے بند نہیں کریں گے،اجمل بلوچ کا کہنا تھا کہ معاشی پہیہ روک کر توانائی بچانا عقل مندی نہیں،حکومتی اور سرکاری اداروں میں اے سی ہیٹرز بند کیے جائیں،حکمران اور بیوروکریٹ پروٹوکول ختم اور مفت پیٹرول، بجلی، گیس لینا بند کریں،

    واضح رہے کہ حکومت نے توانائی پالیسی نافذ کی ہے، کابینہ اجلاس کے بعد وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنے طرز زندگی بدلنے کی ضرورت ہے آج کابینہ اجلاس میں کوئی لائٹ نہیں جل رہی تھی، ہماری عادات و اطوار باقی دنیا سے مختلف ہے،شادی ہالز رات 10بجے بند ہوں گے، مارکیٹیں رات ساڑھے 8 بجے بند ہوں گی،

    بیانیہ پٹ گیا، عمران خان کا پول کھلنے والا ہے ،آئی ایم ایف ڈیل، انجام کیا ہو گا؟

    عمران خان معافی مانگنے جج زیبا چودھری کی عدالت پہنچ گئے

    عمران خان، فواد چودھری اور اسد عمر کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس ہدایات کے ساتھ نمٹا دیا گیا

  • اوکاڑہ میں تاجروں نے سمارٹ لاک ڈاؤن ماننے سے انکار کردیا۔ پولیس کی بھاری نفری طلب

    اوکاڑہ میں تاجروں نے سمارٹ لاک ڈاؤن ماننے سے انکار کردیا۔ پولیس کی بھاری نفری طلب

    اوکاڑہ(علی حسین ) حکومت پاکستان کی جانب سے نافذ کیے گئے ملک گیر سمارٹ لاک ڈاؤن کو اوکاڑہ مین بازار کے تاجروں نے ماننے سے صاف انکار کردیا ۔ پولیس تھانہ اے ڈویژن اور بی ڈویژن سے پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔ تاجروں اور پولیس کے مابین تلخ کلامی ہوئی ۔ تاجروں نے حکومتی حکم ماننے سے انکار کرتے ہوئے حق بازار ، صدر بازار، کچہری بازار اور ریل بازار میں دکانیں کھول لیں۔ پولیس کے پہنچنے پر دکانداروں کی بڑی تعداد احتجاج کے لیے اکٹھا ہوگئی جس پر اوکاڑہ پولیس نے مظاہرین کو مشتعل کرنا شروع کردیا۔ دکانداروں اور تاجروں نے باغی ٹی وی کو بتایا ہے کہ عید سے قبل لاک ڈاؤن کا نفاذ غیر اخلاقی عمل ہے۔ انہوں نے بتایا کہ عید سے کئی دن قبل عید کی تیاری کے لیے خریداروں کے لیے سٹاک جمع کررکھا تھا جو عید سے قبل فروخت کرنا تھا لیکن حکومتی پالیسی کی وجہ سے کاروبار میں نقصان یقینی ہے ۔

  • مرکزی صدر انجمن تاجران آزادکشمیر سردار عبدالرزاق خان کی چیف سیکریٹری آزادکشمیر سے ملاقات، تاجران کے مسائل پر غور

    مرکزی صدر انجمن تاجران آزادکشمیر سردار عبدالرزاق خان کی چیف سیکریٹری آزادکشمیر سے ملاقات، تاجران کے مسائل پر غور

    مظفرآباد (عطاءالرحمٰن) آزادکشمیر کی مرکزی تاجر قیادت سردار عبدالرزاق خان ، حافط طارق محمود، سردار وسیم خورشید، راجہ رفاقت حسین ، سردار ارشاد، سہیل شجاع، مسعود سیال، حیدر شاہ اور دیگرسے مشاورت کے بعد مشترکہ مسائل پیش کئے.
    1. آزادکشمیر میں کروونا لاک ڈاؤن سے چھوٹے تاجران کی مشکلات میں اضافہ ہو رہا ہے.
    2. کروونا لاک ڈاؤن سے چھوٹے تاجران پر دکانات کے کرائے، یوٹیلیٹی بلات، سیلز مین کی تنخواہوں سمیت دکانات کے اندر موجود سامان بھی خراب ہو رہا ہے.
    3. اپریل 14 کے بعد ہر شہر میں تاجر تنظیمات کی مشاورت سے ٹائم ٹیبل اور سیفٹی میئر کیساتھ دکانات کھولنے کی اجازت دی جائے.
    4. تاجران کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کے لئے بلاسود قرضہ دیاجائے.
    5. ہر گزرتا دن تاجران پر قیامت بن کر ٹوٹ رہاہے.
    چیف سیکریٹری آزاد کشمیر نے یقین دلایا کے 14 تاریخ کے بعد تاجران کے لئے نئ پالیسی وضع کریں گے.