Baaghi TV

Tag: تاجر

  • حکومت کا بندرگاہوں پر  پھنسے کنٹینرز کے جرمانے معاف کرنے کا فیصلہ

    حکومت کا بندرگاہوں پر پھنسے کنٹینرز کے جرمانے معاف کرنے کا فیصلہ

    وفاقی وزير برائے پورٹس اینڈ شپنگ فیصل سبزواری نے کہا ہے کہ کئی ہفتوں سے بندرگاہوں پر پھنسے کنٹینرز کے جرمانے معاف کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : انہوں نےکہا کہ مشکل وقت میں کاروباری طبقے کیلئے آسانیاں پیدا کرکےہی معیشت میں استحکام کی کوشش ہوسکتی ہے کاروباری برادری کے نمائندوں سے ملاقات کرکے مزید اقدامات پر بھی مشاورت کی جائے گی وزارت بحری امورنےبندرگاہوں کو ملنے والے جرمانے معاف کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور نجی ٹرمینلز سے بھی جرمانے خاطر خواہ کم کرانے کی کوشش کی جائیگی۔

    لاہور ہائیکورٹ کا پنجاب حکومت کو اقلیتوں کے طلاق سرٹیفکیٹ سے متعلق رولز بنانے کا حکم


    ٹمبر مارکیٹ کے تاجروں نے اپنا حتجاج ختم کرتے ہوئے وفاقی وزیر کے رویہ اور اقدام کو مثبت قرار دیا قبل ازیں کراچی کے تاجروں نے کراچی سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر پورٹس اینڈ شپنگ کی تلاش میں ریلی نکالی اور وفاقی وزیر پورٹس اینڈ شپنگ کی دفتر پی این ایس سی بلڈنگ کے باہر دھرنا دیا۔


    تاجروں کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیر سے ایک ماہ سے ملاقات کی درخواست کررہے ہیں لیکن فیصل سبزواری مسائل سننے پر آمادہ نہیں جب کہ ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی اور خالد مقبول صدیقی کے پاس بھی ہمارے لیے وقت نہیں کلیئرنس میں تاخیر اور ایل سیز نہ کھلنے سے بھاری ڈیمرجز عائد ہورہے ہیں، تاجروں نے پورٹ حکام اور وفاقی وزیر سے ڈیمرج اور پورٹ چارجز معطل کرنے کا مطالبہ کیا۔

    پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگیا

    ریلی کے بعد ٹمبر ٹریڈرز نے نجی بینک کی برانچ میں ایل سیز کے حوالے سے اپنے کاغذات کی واپسی کے لئے دھرنا بھی دیا۔

    تاجر رہنما شرجیل گوپلانی نے بتایا کہ 9.7 ملین ڈالر مالیت کی درامدی لکڑی کراچی بندرگاہ پہنچ چکی ہے، مزید 17 ملین ڈالر کی لکڑی راستے میں ہے گورنر اسٹیٹ بینک کی یقین دہانی کے باوجود ایل سی کی دستاویزات منظور نہیں ہورہیں پورٹ پر پہنچنے والی کھیپ پر بھاری ڈیمرج عائد ہورہا ہے جو ڈالر کی شکل میں ملک سے باہر جائے گا اور بحران کا شکار تاجروں اور درآمد کنندگان ہوجھ بنے گا۔

    پی این ایس سی بلڈنگ ہر دھرنے کے بعد حکام نے مزاکرات کی کوشش کی اور وفاقی وزیر پورٹس اینڈ شپنگ کا پیغام پہنچایا کہ جمعہ کو تین رکنی وفد سے ملاقات ممکن ہے جس پر تاجروں نے جمعہ کی سہ پہر تک دھرنا جاری رکھنے کا اعلان کیا۔

    ضلع خیبر میں پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ، 2 پولیس اہلکاروں سمیت 3 شہید

  • تاجر سے سات کروڑ بھتہ مانگنے والے ملزمان گرفتار

    تاجر سے سات کروڑ بھتہ مانگنے والے ملزمان گرفتار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی میں تاجر سے سات کروڑ بھتہ مانگنے والے ملزمان گرفتار کر لئے گئے

    سی آئی اے پولیس نے کاروائی کی اور تاجر سے 7 کروڑ بھتہ طلب کرنے والے 2 ملزمان گرفتار کئے، ایس آئی یو نے شاہ لطیف ٹاؤن نزد عثمانیہ ریسٹورنٹ سے دو بھتہ خور 1۔ محمد عاصم ولد محمد اعظم 2۔ نعمان ولد عبدالخالق کو گرفتار کر لیا۔ملزمان نے آل کراچی فریش ملک ہول سیلرز ایسوسیئیشن کے صدر محمد جمیل سے بذریعہ ٹیلیفون کال 7 کروڑ بھتہ طلب کیا تھا۔ملزمان سے تاجر کو بھتہ کی کال میں استعمال ہونے والی سم بھی برآمد کر لی گئی، بھتہ طلبی کا مقدمہ الزام نمبر 478/2022 بجرم دفعہ 384/385/386 ت پ، 7 اے ٹی اے تھانہ سکھن میں درج ہو تھا جس کی تفتیش ایس آئی یو کے سپرد ہوئی۔ایس آئی یو نے تفتیش ملنے کے پہلے ہی دن ٹیکنیکل مدد سے ملزمان کو گرفتار کیا۔

    ملزمان کو تفتیش کے پہلے ہی دن گرفتار کرنے پر ایس ایس پی ایس آئی یو نے تفتیشی افسر اور ٹیکنیکل ٹیم کو 50 ہزار نقدی انعام اور تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا ہے۔دونوں گرفتار ملزمان مدعی تاجر کے پاس ملازمت کرتے تھے۔ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

    خاتون سے زیادتی اور زبردستی شادی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار

    واش روم استعمال کیا،آرڈر کیوں نہیں دیا؟گلوریا جینز مری کے ملازمین کا حاملہ خاتون پر تشدد،ملزمان گرفتار

    دوسری شادی کرنے کیلئے بیوی کو قتل کرنیوالا ملزم گرفتار

    علاوہ ازیں تھانہ عوامی کالونی پولیس نے انٹیلجنس اطلاع پر کامیاب پولیس کارواٸی کی اور اسٹریٹ کراٸم و موٹرساٸیکل چوری لفٹنگ کی وارداتوں میں ملوث گینگ برسٹ کرکے تین ملزمان کو گرفتار کیا ۔ گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 3 مسروقہ موٹرساٸکلیں اور 6 عدد مختلف مسروقہ موٹرساٸکلوں کے چیچس بھی برآمد کئے گئے، گرفتار ملزمان میں آصف ولد یونس, رحمت ولد نعیم اور عبداللہ ولد نیازالدین شامل ہیں ۔گرفتار ملزمان عادی پیشہ مجرم ہیں اور پہلے بھی موٹرساٸیکل چوری کے دیگر مقدمات میں گرفتار ہوکر جیل جاچکے ہیں ۔ گرفتار ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے مزید انٹیروگیشن کیلۓ تفتیشی حکام کے سپرد کردیا گیا ۔

  • ملک بھرمیں پبلک ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال،عوام کو مشکلات کا سامنا

    ملک بھرمیں پبلک ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال،عوام کو مشکلات کا سامنا

    لاہور:ٹرانسپورٹرز نے حکومت کی جانب سے نو نکاتی مطالبات تسلیم نہ کرنے پر ہڑتال کردی، پبلک ٹرانسپورٹ بند ہونے سے مسافروں کوشدید پریشانی کاسامنا ہے۔مطالبات پورے نہ ہوئے ٹرانسپورٹرزکا کہنا ہےکہ ہڑتال غیر معینہ مدت تک جاری رہے گی،

    آل پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ ایکشن کم ٹی کی کال پر ٹرانسپورٹرزکی لاہور سمیت ملک بھر میں ہڑتال جاری ہے،چِیئرمین کمیٹی عصمت اللہ نیازی کا کہنا ہے 10 روزپہلے مطالبات پیش کئے مگر تاحال کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔

    ٹرانسپوٹرز کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے ایک سیٹ پر ٹیکس تین سو روپے سے بڑھا کر چار ہزار اور آٹھ ہزار روپے ٹیکس عائد کر دیا گیا۔ ٹرانسپورٹرکا کہنا ہے مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو ہڑتال کے ساتھ ساتھ سڑکیں بھی بلاک کردیں گے۔

    شہر کے مختلف بس اڈوں پر ٹرانسپورٹرز نے گاڑیاں بند کر دیں ، مسافروں کا کہنا ہے ہڑتال کے باعث شدیدپریشانی کاسامنا ہے، ویگنوں نے بھی کرائے ڈبل کر دیے ہیں۔

    ایسوسی ایشن نے نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پبلک ٹرانسپورٹ کو انڈسٹری کا درجہ دیا جائے جبکہ ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کو آسان بنایا جائے۔ ٹریفک وارڈنز اور موٹروے پولیس کو ناجائز چالانوں سے روکا جائے۔

    دوسری طرف تاجروں نے بجلی کے بلوں میں ٹیکس عائد کیے جانے کے خلاف ملک گیر ہڑتال کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کا تاجر سیلز ٹیکس لگے بجلی کے بل جمع نہیں کرائے گا۔

    مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے صدر محمد کاشف چودھری و دیگر نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ 3 سے 20 ہزار روپے تک بجلی کے بلوں پر ٹیکس لگایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ٹیکس بند دکانوں اور زیرو میٹر ریڈنگ کی تفریق کیے بغیر کمرشل بلوں میں شامل کیا گیا جب کہ تاجر پہلے ہی ایڈوانس ٹیکس، ایکسٹرا ٹیکس، فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ اور دیگر ٹیکس ادا کررہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ایسے حالات میں بجلی کی قیمتوں کو کم کیا جانا چاہیے تھا۔ جیسے ہی بجلی کی قیمت بڑھتی ہے تو ٹیکسوں کی شرح میں بھی اضافہ ہو جاتا ہے۔ پاکستان کا چھوٹا تاجر بل ادا کرنے کی سکت نہیں رکھتا۔ باربار حکومت سے گزارش کی کہ بجلی بلوں پر لگائے جانے والے اس ٹیکس کو ختم کیا جائے، مگر وفاقی وزیر خزانہ نے پاکستان کی نمائندہ تاجر تنظیم کے ساتھ اس ٹیکس کو لگاتے ہوئےکوئی بات نہیں کی۔

  • لاہور میں جرائم بڑھنے لگے، معروف تجارتی سنٹر میں چوری کی واردات

    لاہور میں جرائم بڑھنے لگے، معروف تجارتی سنٹر میں چوری کی واردات

    لاہور میں جرائم بڑھنے لگے، معروف تجارتی سنٹر میں چوری کی واردات

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں جرائم میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے

    لاہور کے معروف تجارتی سنٹر عمیر سنٹر مین چورلاکھوں روپے چوری کر کے فرار ہو گیا، واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نوجوان چوری کر کے فرار ہو رہا ہے، پولیس نے ابتدائی رپورٹ درج کرنے کے بعد واقعہ کا مقدمہ بھی درج کر لیا

    عمیر سنٹر میں تاجر ظفر اقبال کی ریڈی میڈ گارمنٹس کی دکان ہے، ملازم محمد شیراز گاہک نہ ہونے پر ساتھ والی دکان میں لڑکے سے باتیں کرنے لگ گیا، اسی دوران اس چور نے ساڑھے پانچ لاکھ روپے، پانچ پانچ ہزار کے نوٹ جوکسی کو دینے کے لیے جمع کر کے رکھے تھے، نکال کر لے گیا۔ تھانہ مستی گیٹ میں واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، مدعی مقدمہ محمد شیراز دکان پر ملازم ہے،

    قبل ازیں لاہور میں منشیات کی ترسیل کا بڑا گروہ پکڑا گیا باغبانپورہ پولیس نے کاروائی کی اور بین الاضلاعی دو منشیات ڈیلر گرفتار کر کے 78 کلو منشیات اور اسلحہ برآمد کر لیا،ملزم عبد الواحد اور مسعود خان کو انٹیلیجنس کاروائی کر کے گرفتار کیا گیا،ملزم عبد الواحد کو گرفتار کر کے 850 گرام چرس برآمد کی گئ، گرفتار ملزم کا ساتھی مسعود خان پشاور سے منشیات کی سپلائی لیکر کر لاہور آیا تھا،ملزم مسعود خان کو گرفتار کر کے 60 کلو چرس، 18 کلو افیون اور اسلحہ برآمد کیا گیا، ملزم کے زیر استعمال گاڑی بھی پولیس تحویل میں لے لی گئی ہے،ایس پی کینٹ عیسی سکھیرا کا کہنا ہے کہ ملزمان نے لاہور کے مختلف علاقوں میں منشیات سپلائی دینے کا اعتراف کیا ہے،منشیات فروشوں کے خلاف مقدمہ درج کر تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے،

    لاہور میں خواجہ سرا پر نا معلوم افراد تیزاب پھینکنے کے بعد فرار:

    لاہور میں خواجہ سرا کو قتل کر دیا گیا

     سارہ گِل نے پاکستان کی پہلی خواجہ سرا ڈاکٹر کا اعزاز اپنے نام کرلیا ہ

    خواجہ سرا مشکلات کا شکار،ڈی چوک میں احتجاج،پشاورمیں "ریپ” کی ناکام کوشش

    خواجہ سرا کے روٹھنے پر خود کو آگ لگانے والا پریمی ہسپتال منتقل

  • حکومت تاجروں کے مسائل حل کرنے کی بھرپور کوششیں کر رہی ہے،گورنر پنجاب

    حکومت تاجروں کے مسائل حل کرنے کی بھرپور کوششیں کر رہی ہے،گورنر پنجاب

    گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان سے بہاولپور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد نے صدر چیمبر حافظ محمد یونس کی قیادت میں ملاقات کی، وفد میں چیمبر کے سینئر نائب صدراحمد علی جبار، نائب صدر منصور احمد اور دیگر اراکین شامل تھے.وفد نے گورنر پنجاب کو بہاولپور چیمبر اور علاقے کو در پیش مسائل سے آگاہ کیا.

    ملاقات کے دوران بہاولپورانڈسٹریل اسٹیٹ کی جلد تکمیل، سمال انڈسٹریز اسٹیٹ میں علیحدہ الیکٹرک فیڈر کا قیام اور لیبر کالونی کا قیام سمیت دیگر مسائل کے بارے میں گفتگو کی .اس موقع پر گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے کہا کہ تاجر برادری کو در پیش مسائل کے حل کے لیے موجودہ حکومت بھر پور کوششیں کر رہی ہے.

    گورنر پنجاب نے یقین دہانی کرائی کہ جنوبی پنجاب کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے. ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کو معاشی چیلنجز کا سامنا ہے. بہاولپور میں انڈسٹریل اسٹیٹ کی ڈویلپمنٹ سے علاقے میں صنعتی ترقی ہو گی.

    بلیغ الرحمان نے مزید کہا کہ صنعتیں چلتی ہیں تو معیشت کا پہیہ چلتا ہے جس سے کئی خاندانوں کو روزگار ملتا ہے. بہاولپور اندسٹریل اسٹیٹ کو تیزی سے آگے کی طرف لے کر جائیں گے. ملک میں ترقی اور خوشحالی لانے لے لیے صنعتی ترقی بہت اہم ہے.

    گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ بہاولپور انڈسٹریل اسٹیٹ کا قیام بہاولپور کی معاشی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے. مسلم لیگ ن نے سابق دور حکومت میں جنوبی پنجاب کی ترقی پہ خصوصی توجہ دی.

    گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے سابقہ دور حکومت میں بہاولپور انسٹی ٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، ویٹرنری یونیورسٹی ، سدرن بائی پاس کی تعمیر، رنگ روڈ، جھانگی والا روڈ اور حاصل پور روڈ کو بھی دو رویہ بنانے میں کردار ادا کیا.

  • شہر قائد میں ڈاکوؤں نے قصور کے تاجر سے سوا کروڑ روپے چھین لئے

    شہر قائد میں ڈاکوؤں نے قصور کے تاجر سے سوا کروڑ روپے چھین لئے

    کراچی : شارع پاکستان پر قصورکے تاجروں سے 3 نامعلوم ملزمان اسلحے کے زورپرسوا کروڑروپے لوٹ کرفرار ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : شہر قائد میں ڈکیتی کی ایک اور بڑی واردات ، شارع پاکستان پر قصورکے تاجروں سے 3 نامعلوم ملزمان اسلحے کے زورپرسوا کروڑروپے لوٹ کرفرار ہوگئے لوٹی جانے والی رقم میں 78لاکھ روپے مالیت کے 10 والے نئے نوٹ بھی شامل تھے ،متاثرہ تاجر قصور میں شادی بیاہ میں استعمال کیے جانے والے ہار بنانے کا کاروبار کرتے ہیں۔

    پولیس کی بروقت کاروائی:دماغی طور پرمفلوج شخص کو مشتعل ہجوم سےبچالیا

    سمن آباد تھانے کے علاقے فیڈرل بی ایریا بلاک 17 شارع پاکستان پر سوزوکی پک اپ میں سوار قصورکے تاجروں سے 3 نامعلوم ملزمان اسلحے کے زورپرسوا کروڑروپے لوٹ کرفرار ہوگئے، تاجرجس سوزوکی میں سوارتھے مسلح ملزمان فرارہوتے ہوئے وہ بھی اپنے ساتھ لے گئے۔

    متاثرہ تاجررمضان اپنے پارٹنرمشتاق کے ہمراہ منگل کی دوپہر12 بجے قصورسے کراچی پہنچا تھا اورنئے نوٹوں کی خریداری کے لیے میٹھادر گیا تھا جہاں تاجروں نے 78 لاکھ روپے مالیت کے10 والے نئے نوٹ خریدے اور 13 چینی کے بوروں میں پیک کیے جبکہ تاجرکے پارٹنرمشتاق کے سیاہ رنگ کے سفری بیگ میں ان کے کپڑے اورتقریبا 37 لاکھ روپے موجود تھے –

    متاثرہ تاجر جناح کالونی بیرون کوٹ فتح دین قصور پنجاب کے رہائشی ہیں اورقصور میں شادی بیاہ میں استعمال کیے جانے والے ہار بنانے کا کاروبار کرتے ہیں ۔ انھوں نے بتایا کہ تاجروں کے ساتھ ہونے والی واردات منگل کی رات 8 بجے کے قریب پیش آئی۔ واردات کے بعد پولیس نے تاجررمضان کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے واردات میں ملوث ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

    پانی بھرنے کیلیے جانے والی لڑکی کے ساتھ تین افراد کی اجتماعی زیادتی

  • پاکستان بھر کے تاجروں کا کنونشن 17 فروری کو اسلام آباد میں ہوگا۔ اجمل بلوچ

    پاکستان بھر کے تاجروں کا کنونشن 17 فروری کو اسلام آباد میں ہوگا۔ اجمل بلوچ

    لاہور:پاکستان بھر کے تاجروں کا کنونشن 17 فروری کو اسلام آباد میں ہوگا۔ اطلاعات کے مطابق آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر اجمل بلوچ کی صدارت میں کور کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں سیکرٹری جنرل محمد نعیم میر، پنجاب کے صدر ملک شاہد غفور پراچہ، جنرل سیکرٹری پنجاب رؤف مغل،کے پی کے کے صدر ملک مہر الہی، جنرل سیکرٹری احسان باچہ، سینئر نائب صدر کے پی کے شکیل صراف جنرل سیکرٹری آزادکشمیر شوکت نواز میر ، بلوچستان کے جنرل سیکرٹری میر یاسین مینگل، سیکرٹری اطلاعات خالد چوہدری، ڈپٹی سیکرٹری جنرل عرفان چوہدری، اور دیگر شریک ہوئے۔ اجلاس میں پوائنٹ آف سیلز کی تحریک دوبارہ چلانے پر غور ہوا اور فیصلہ کیا گیا کہ آل پاکستان تاجر کنونشن 17 فروری کو اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔

    آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر اجمل بلوچ نے اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے منی بل کی صورت میں عوام پر عذاب نازل کیا ہے۔ چھوٹے چھوٹے دکانداروں کی سیلز ٹیکس میں جبری رجسٹریشن کی جا رہی ہے نئے ٹیکسوں کی وجہ سے مہنگائی کا نہ تھمنے والا سیلاب آنے والا ہے۔ 17 فروری سے ایف بی آر کے خلاف تحریک چلانے اور آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔

    اجلاس سے سیکرٹری جنرل محمد نعیم میر نے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پوائنٹ آف سیلز ڈیوائس کا تجربہ عملاً ناکام ہوچکا ہے۔ جن لوگوں نے ڈیوائس لگوائی ہے ان کی سیلز میں 30 فیصد سے زیادہ کمی واقع ہو چکی ہے۔ تاجروں کی تحریک کا تسلسل قائم رکھا جائے گا اور اسلام آباد میں منعقد ہونے والا تاجر کنونشن فیصلہ کن تحریک کا حامل ہوگا۔

    پنجاب کے صدر ملک شاہد غفور پراچہ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایف بی آر معاملات کو ٹھیک سمت میں لے جانے کا کردار ادا کرے ورنہ ملک کا نقصان ہوگا جنرل سیکرٹری پنجاب رؤف مغل نے کہا کہ ایف بی آر تاجروں کو امتحان میں نہ ڈالے ورنہ تاجروں کا احتجاج اب رکے گا نہیں۔

    کے پی کے کے صدر ملک مہر الہی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئےکہا کہ حکومت نے ایف بی آر کو ٹھیک کرنے کا وعدہ کیا تھا لیکن حکومت ایسا کرنے میں ناکام رہی ہے ۔جنرل سیکرٹری احسان باچا نے کہا کہ ہم نے تو ایف بی آر کو فرینڈلی بورڈ آف ریونیو بنایا تھا لیکن انہوں نے ایف بی آر کو پولیس اسٹیشن بنا دیا ہے۔

    آزاد کشمیر کے جنرل سیکرٹری نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہمیں دوستانہ ماحول میں عبداللہ یوسف جیسے ایک اچھے ٹیکس کلکٹر کی ضرورت ہے۔ بلوچستان کے جنرل سیکرٹری میر یاسین مینگل نے کہا کہ ضرورت پڑی تو بلوچستان کے تاجر ہر طرح کی قربانی کے لئے تیار ہونگے۔ کور کمیٹی نے کئی دیگر فیصلے کیے اور تحریک چلانے کا اعادہ کیا۔

  • طور خم گیٹ وے پر سیاسی رشوت میں اضافہ، ایماندار تاجر پریشان، مسئلہ کمیٹی میں پیش

    طور خم گیٹ وے پر سیاسی رشوت میں اضافہ، ایماندار تاجر پریشان، مسئلہ کمیٹی میں پیش

    ایوان بالاء کی فنکشنل کمیٹی برائے کم ترقی یافتہ علاقہ جات کے مسائل کا اجلاس چیئرمین کمیٹی سینیٹر عثمان خان کاکڑ کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا۔فنکشنل کمیٹی کے اجلاس میں 3مارچ 2020کو منعقد ہونے والے کمیٹی اجلاس میں دی گئی سفارشات پر عملدرآمد، چمن کسٹم گیٹ وے، بادینی کسٹم گیٹ وے اور طور خم کسٹم گیٹ وے پر گزشتہ 6ماہ کے دوران تمام ایمپورٹ ایکسپورٹ کی تفصیلات، چمن کسٹم گیٹ وے پر بے شمار کاروباری حضرات کو ایمپورٹ ایکسپورٹ کی اجازت نہ دینا، صوبہ بلوچستان سے خشک میوہ جات اور تربوز کی دیگر صوبوں میں ایکسپورٹ کی اجازت نہ دینے کی وجوہات، بزنس کمیونٹی کی ایمپورٹ ایکسپورٹ کی اشیاء اور خاص طور پر کوئٹہ اور کراچی کے شہروں میں کسٹم اتھارٹی کے سرپرائز وزٹ کے علاوہ یکم نومبر 202کو کراچی کی ٹائر شاپ مارکیٹ کے واقعہ کے معاملات کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا۔

    چیئرمین کمیٹی سینیٹر عثمان خان کاکڑنے کہا کہ صوبہ بلوچستان ملک کا آدھا حصہ ہے پانی نہ ہونے کی وجہ سے 80فیصد زراعت ختم ہو چکی ہے۔ صوبے میں کان کنی کی بہتری کیلئے 63سال سے کوئی اقدامات نہیں اٹھائے گئے۔بد قسمتی کی بات ہے کہ ملک کا پسماندہ ترین صوبہ ہونے کے باوجود بھی اس صوبے کی اجناس خاص طور پر خشک میوجات،تربو ز، سبزیاں، فروٹ و دیگر فصلوں کو ملک کے باقی صوبے میں لے جانے کی اجازت نہیں ہے جگہ جگہ تنگ کیا جاتا ہے اور ٹرکوں سے سامان تک نکال لیا جاتا ہے۔ ہمارے صوبے سے چلغوزے کا پیکٹ 1800روپے میں خرید کر 8سے 10ہزار میں فروخت کیا جاتا ہے۔ کسانوں، زمینداروں کا کوئی پرسان حال نہیں رہا۔ انہوں نے کہا کہ یہی حال صوبہ خیبر پختونخواہ اور فاٹا و پاٹا کی عوام کے ساتھ بھی ہے لوگوں کو بار بار تنگ کیا جاتا ہے۔ کسٹم حکام دیگر متعلقہ اداروں کے ساتھ ملکر مسائل حل کریں۔ جے ایس وزارت کامرس نے کہا کہ کسی بھی قانون کے تحت تاجروں کو روکنے کی اجازت نہیں ہے۔تاجروں کے مسائل کے حل کے لیے اقدامات اٹھائیں گے۔

    کمیٹی اجلاس میں 3مارچ 2020کو منعقدہ کمیٹی اجلاس میں دی گئی سفارشات پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا۔ کمیٹی کو بتایا گیا کہ 25ویں ترمیم کے بعد سابق فاٹا و پاٹا کے اضلاع سمیت ژوب ڈویژن میں جون 2023تک انکم ٹیکس سے استثنیٰ دی گئی ہے اور سیل ٹیکس کے حوالے سے ان علاقوں کو جون 2023تک استثنیٰ حاصل ہے۔ جس پر چیئرمین و اراکین کمیٹی نے کہا کہ ان علاقوں کے مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے فنکشنل کمیٹی سفارش کرتی ہے کہ ان علاقوں کو 2023کے بعد بھی مزید پانچ سال کے لئے استثنیٰ دی جائے۔ کمیٹی کو بتایا گیا کہ صوبہ بلوچستان سے کرومائٹ را کی شکل میں ایکسپورٹ کیا جاتا ہے اگر اُس کی فینشنگ کی جائے تو ملک و قوم کو اربوں کا فائدہ ہو گا۔ پروسیسنگ پلانٹ کیلئے صوبائی حکومت سے بات کی ہے مگر کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔ 5.5ملین ڈالر کی ویلو ایڈیشن ہو سکتی ہے صرف ایک پلانٹ لگانے سے۔

    کمیٹی اجلاس میں چمن کسٹم گیٹ وے کو 24گھنٹے کھولنے کے حوالے سے معاملے کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا۔ کمیٹی کو بتایا گیا کہ سٹاف کی کمی ہے 750آسامیوں کی سمری ایف پی ایس سی کے پاس پڑی ہے جبکہ تک بھرتی مکمل نہیں ہوتی بہتری ممکن نہیں ہے۔ فنکشنل کمیٹی نے ایف پی ایس سی کو کسٹم کی 750آسامیوں کی جلد سے جلد بھرتی مکمل کرنے کی ہدایت کر دی۔ سینیٹر فدا محمد نے کہا کہ مالاکنڈ ڈویژن کو بھی 2023تک ٹیکس سے استثنیٰ دی گئی تھی مگر مالاکنڈ ڈویژن سے ایف ای ڈی وصول کی جا رہی ہے۔ قائمہ کمیٹی نے فاٹا و پاٹا اور بلوچستان میں تمام ٹیکسز سے استثنیٰ کی سفارش کر دی۔

    چمن کسٹم گیٹ وے، بادینی کسٹم گیٹ وے اور طور خم کسٹم گیٹ وے پر گزشتہ 6ماہ کے دوران تمام ایمپورٹ ایکسپورٹ کی تفصیلات کے معاملات کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا۔ چیئرمین کمیٹی سینیٹر عثمان خان کاکڑ نے کہا کہ چمن گیٹ وے اور طور خم گیٹ وے پر سیاسی رشوت بہت بڑھ چکی ہے۔ گیٹ وے رات کو بند ہونے کے باوجود مخصوص لوگوں کی گاڑیاں آئس کا نشہ، منشیات، اسلحہ و دیگر چیز یں لے کر گزاری جاتی ہیں اور لاکھوں کی رشوت وصول کی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ تاجر جو حکومت کو ٹیکس دیتے ہیں انہیں بارڈر سے کراچی اور اسلام آباد پہنچنے کیلئے ہفتوں لگ جاتے ہیں۔ جگہ جگہ روک کر تنگ کیا جاتا ہے مگر جو من پسند لوگ ہیں جو ملک کو اربوں کا نقصان دے رہے ہیں انہیں کوئی پوچھنے والا نہیں پرچی سسٹم فروغ پا چکا ہے۔چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ صادق اچکزئی اور بنی بخش نامی افراد آئس، سیگریٹ، چھالیا اور دیگر منشیات پورے ملک میں سپلائی کر رہے ہیں اُنہیں کوئی پوچھتا تک نہیں ہے۔ کمیٹی سفارش کرتی ہے کہ تمام ایکسپورٹرایمپورٹر ٹیکس ادا کرتے ہیں اُن کو تنگ نہ کیا جائے اور سمگلرز کے ساتھ سخت کارروائی کی جائے جو ملک کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ طور خم بارڈر پر سیکنرز لگائے گئے ہیں جس سے پھل اور سبزیاں نقصان دے ہو جاتی ہیں اس کو چیک کرنا چاہئے۔ ایکسپورٹ کی بجائے ٹراذٹ کو ترجیح دیجاتی ہے اور سیکنر والے 8گھنٹے کام کرتے ہیں پھر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ جاتی ہیں۔ طور خم سے پشاور آتے ہوئے مختلف اداروں کی جانب سے چیک پوسٹیں قائم کر کے بھی لوگوں کو بلاوجہ تنگ کیا جاتا ہے۔ ایک ہی جگہ تمام ادروں کے نمائندے چیکنگ کر سکتے ہیں۔ جے ایس وزارت مواصلات نے کہا کہ بار بار چیکنگ کا کام سے وزارت کا تعلق نہیں ہے متعلقہ اداروں کے ساتھ معاملہ اٹھایا جا سکتا ہے۔ چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ کراچی میں پہلے ایک کنٹینر کا 60ڈالر کرایہ لیا جاتا تھا جس کو بڑھا کر چار سو سے زائد کر دیا گیا ہے جس کی وجہ سے ایکسپورٹ ختم ہوتی جا رہی ہے اور خاص طور پر کرومائٹ کا بزنس تباہ ہو رہا ہے۔ متعلقہ ادارے اس مسئلے کو جلد سے جلد حل کریں۔

    چیئرمین کمیٹی سینیٹر عثمان خان کاکڑ نے کہا کہ ہمارے علاقے کے لوگ سخت محنت کر کے اپنی حالت بہتر کرتے ہیں کراچی میں کپڑا ٹائر و دیگر کاروبار کرتے ہیں۔سابق وزیراعظم شوکت عزیز کے دور میں بھی کمیٹی کی رپورٹ کے مطابق ہمارے لوگ اسلحہ منشیات وغیرہ کے کام نہیں کرتے بلکہ محنت سے روزگار کماتے ہیں۔ بدقسمتی کی بات ہے کہ کسٹم حکام کے اہلکار افتخار حسن عرف بِلاملک و قوم کیلئے بدنامی کا باعث ہیں۔کاروباری حضرات کو تنگ کرنا اس کا وطیرا ہے۔ افتحار حسن نے منظور جو عرصہ سے کراچی میں ٹائروں کا کاروبار کرتا ہے اس پر فائرنگ کی اوراس کا سامان بھی غیرقانونی طور پر قبضے میں کر لیا۔ منظور تاجر کو افتخار حسن نے دفتر بولا کر کسی اور کا سامان منظور پر ڈال کر پرچہ درج کرا دیا۔ انھوں نے کہا ملک میں قانون نام کی کوئی چیز نہیں رہی اشرافیہ،سول بیروکریسی،چوہدریوں،نوابوں اور بڑے سرمایہ کاروں کے لئے یہ ملک جنت بن چکا ہے مگر عام عوام کو تباہ کر دیا گیا ہے۔ افتحار حسن جیسے لوگوں کے سامنے ہمارے ادارے تک بے بس ہو چکے ہیں۔

    افتخار حسن کے اثاثوں کی تفصیلات کیلئے انٹرنل کمیٹی قائم کر کے کمیٹی کو رپورٹ فراہم کی جائے۔ فنکشنل کمیٹی کو منظور کے بھائی نے کراچی کے واقعہ پر تفصیلی آگاہ کیا کمیٹی نے کسٹم حکام کو ملوث لوگوں کے خلاف ایکشن لینے کی سفارش کر دی۔ کسٹم حکام نے کمیٹی کو یقین دہانی کروائی کہ فیکٹ فائنڈنگ انکوائری کر کے کمیٹی کو رپورٹ فراہم کر دی جائے گی۔ سینیٹر فدا محمد نے کہا کہ پچھلے دنوں ایئرپورٹ پر 53 کلو سونا پکڑا گیادوسرے دن خبر موصول ہوئی کے تمام سونا جہاں حکام نے رکھوایا تھا چوری ہو گیا ہے اس کا آج تک کچھ معلوم نہیں ہو سکا اس میں با اثر لوگ ملوث ہیں جنہوں نے سونا چوری کیا ہے۔کراچی اور بلوچستان کے کاروباری حضرات کے نمائندوں نے کمیٹی کو بتایا کہ کسٹم ڈیوٹی دینے کو تیار ہیں کسٹم کے گوداموں میں اربوں روپے کا سامان پڑا ہے جو مختصر وقت میں خراب ہو جاتا ہے کسٹم حکام نے کہا کہ تمام مسائل کو تحریری طور پر لکھ کر دے دیں جلد مسائل حل کر لیئے جائیں گے۔

    فنکشنل کمیٹی کے اجلاس میں سینیٹرز فدا محمد، سردار محمد شفیق ترین، محمد خالد بزنجواور نصرت شاہین کے علاوہ جوائنٹ سیکرٹری وزارت کامرس، چیف کسٹم ایف بی آر، ممبر کسٹم ایف بی آر، جوائنٹ سیکرٹری وزارت خزانہ، صوبہ بلوچستان اور کراچی کے کاروباری حضرات کے نمائندوں نے شرکت کی۔

  • تاجر برہم،حکومت مخالف نعرے

    تاجر برہم،حکومت مخالف نعرے

    قصور:
    لاک ڈاؤن کرنے پر احتجاج
    تاجروں نے چاندنی چوک قصور میں سمارٹ لاک ڈاؤن کرنے پر احتجاج کیا
    تفصیلات کے مطابق قصور کی تاجر برادری نے سمارٹ لاک ڈاؤن پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ حکومت ہمارا معاشی قتل کرنا چاہتی ہے قصور کے مشیوڑ چاندنی چوک میںںاحتجاج کعتے ہوئے دکان داروں نے جلاؤ گہراؤ کیا اور حکومت کے خلاف نعرے بازی بھی کی تاجروں کا کہنا تھا کہ کاروبار بند کروانے پر ہم تاجر برادری سڑکوں پر نکل ہیں جبکہ تاجروں کی طرف سے شہر کی مین شاہراہ ٹریفک کے لئے بند کر دی گئی

  • تاجروں میں خوف کی فضا

    تاجروں میں خوف کی فضا

    قصور
    نیابازار مقامی تاجر کی شاپ پر فائرنگ پولیس تاحال ملزم گرفتار نہ کرسکی جس عام شہریوں سمیت تاجر خوف کا شکار ہیں
    ملزم کی گرفتاری کیلئے جدید ٹیکنالوجی استعمال کررہے ہیں ایس ایچ او،وحید عارف
    تفصیلات کے مطابق سرور نامی تاجر کی نیا بازار قصور میں جوتے فروخت کرنے کی دکان ہے فائرنگ کا یہ واقعہ عید کے دوسرے دن صبح فجر کے وقت ٹائم تقریبا چار بج کر کچھ منٹ پر پیش آیا ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک نامعلوم شخص منہ پر نقاب کئے ہوئے پہلے دکان کے سامنے آتا ہے پھر پیچھے جاتا ہے اور پھر سامنے آکر چھ فائر کرتا ہے جس وجہ سے دکان کی ڈسپلے ونڈو اور مین گیٹ کے ہزاروں مالیت کے شیشے ٹوٹ گئے دکان کے عملے اور مالک کے مطابق ہماری کسی سے نہ کوئی دشمنی ہے نہ رنجش نہ تلخ کلامی کسی گاہک سے ہوئی ہے بازار کے تاجروں کا کہنا تھا حاجی سرور صاحب انتہائی شریف آدمی ہیں اور اس فائرنگ سے ہمارے پورے بازار کے تاجر بھائی ڈرے اور سہمے ہوئے ہیں تاجر تنظیموں کا کہنا تھا ضلعی انتظامیہ شہریوں کے جان ومال کو تحفظ دینے میں اسوقت ناکام ہےمیں یہاں بتاتا چلوں پچھلے کچھ ہفتوں سے چوری ڈکیتی راہزنی فائرنگ کے واقعات میں بہت اضافہ ہوا ہےقصور پولیس تھانہ اے ڈویژن تاحال ملزم گرفتار نہ کرسکی،تاجروں میں خوف کی فضا قائم جبکہ پولیس کا کہنا ہے ملزم کی گرفتاری کے لئے جدید ٹیکنالوجی استعمال کررہے ییں جلد گرفتار کرلیں گے ایس ایچ اوتھانہ اے ڈویژن قصور وحید عارف تاجر برادری نے وزیر اعلی پنجاب ڈی پی او قصور آئی جی پنجاب سے تحفظ کی اپیل کی ہے خدارہ ہماری جان و مال کا تحفظ کیا جائے اور شر پسند عناصر سے شہریوں کو محفوظ رکھا جائے