Baaghi TV

Tag: تارگٹ کلر

  • پنجاب انتخابات، مبینہ شوٹر کو پی ٹی آئی نے ٹکٹ دے دیا

    پنجاب انتخابات، مبینہ شوٹر کو پی ٹی آئی نے ٹکٹ دے دیا

    تحریک انصاف نے پنجاب انتخابات کے لئے مبینہ طور پر ٹارگٹ کلر کو ٹکٹ جاری کر دیا،

    تحریک انصاف کی جانب سے عمران خان نے باقاعدہ انٹرویو کئے تھے جس کے بعد ٹکٹ جاری کئے گئے تھے، عمران خان کی جانب سے مبینہ ٹارگٹ کلر کو ٹکٹ جاری کیا گیا ہے، لاہور کے حلقہ پی پی 150 سے تحریک انصاف کا ٹکٹ لینے والے قیصر بٹ کے خلاف کئی تھانوں میں مقدمے درج ہیں، انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت قیصر بٹ کے خلاف مقدمے درج ہیں، ، پولیس کی ٹارگٹ کلنگ کے حوالے سے جاری سپیشل رپورٹ میں بھی قیصر بٹ کا ذکر موجود ہے، باغی ٹی وی نے پولیس ریکارڈ حاصل کر لیا ہے

    پولیس رپورٹ کے مطابق قیصر بٹ گروپ کے ممبران کی تعداد پانچ سے چھ ہے جس کا سرغنہ قیصر بٹ ہے اورلکھو ڈیر کے علاقے میں انکا گینگ کام کرتا ہے ضلع لاہور میں پچھلے کچھ عرصے سے شوٹر کام کر رہے ہیں، پولیس کی جانب سے شوٹر کی بنائی گئی لسٹ میں قیصر بٹ کا نام شامل ہے،

    قیصر بٹ کے خلاف عمران خان کے گھر کے باہر احتجاج بھی کیا گیا تھا کہ اس کو ٹکٹ نہ دیا جائے اور واپس لیا جائے لیکن عمران خان نے اسے ٹکٹ دے دیا،

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے ایک صارف کا کہنا تھا کہ جن لوگوں نے یہ چورن بیچناشروع کر رکھا ہےکہ عمران خان نے بڑی”سخت انٹرویو”کے بعد”حق داروں”کوٹکٹ دئیے ہیں،یہ تصویرانکے منہ پرطمانچہ ہے
    1-اوپروالاشخص منصب ہے،ن لیگ کا سابق کارندہ
    2-نیچےوالابدنامِ زمانہ قاتل،بھتہ خوربابربٹ آف لکھوڈئیرکابھائی قیصربٹ ہے
    یہ ہے وہ”انقلاب”جو خان لارہاہے

    واضح رہے کہ تحریک انصاف کی جانب سے ٹکٹوں کی تقسیم کے بعد اختلافات شدت اختیار کئے گئے، عمران خان نے ٹکٹوں کا اعلان کیا تو کئی شہروں میں جن افراد کو ٹکٹ نہیں ملے انہوں نے احتجاج ریکارڈ کروایا، جہلم میں پی ٹی آئی عہدیدار نے عمران خان کو رانگ نمبر قرار دے دیا، تلہ گنگ سے سابق رکن اسمبلی ،تحریک انصاف کے رہنماوں نے پارٹی قیادت سے ٹکٹ پر نظر ثانی کا مطالبہ کرتے ہوئے استعفیٰ کی دھمکی دے دی

     زمان پارک پر ایک بار پھر پولیس آپریشن کا خدشہ

    ،قانون کو کوئی بھی ہاتھ میں لے گا تو کاروائی ہوگی ،ڈی آئی جی آپریشنز اسلام آباد

    زمان پارک کے باہر مختلف رہنماؤں اور کارکنوں کی جانب سے اجتجاج

    زمان پارک میں بجلی چوری؛ لیسکو نے انتظامیہ کو نوٹس جاری کردیا

    چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جو کچھ ہو رہا ہے وہ آپ کا اپنا کیا دھرا ہے 

  • ڈاکٹر کی سپاری لینے والے دو ٹارگٹ کلرز گرفتار

    ڈاکٹر کی سپاری لینے والے دو ٹارگٹ کلرز گرفتار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف پولیس کی کاروائیاں جاری ہیں

    ڈسٹرکٹ ایسٹ گلستان جوہر پولیس نے وفاقی حساس ادارے کے ہمراہ بڑی کارروائی کی، کراچی میں بڑے ڈاکٹر کی سپاری لینے والے دو ٹارگٹ کلرز گرفتار کر لئے گئے، ایس پی گلشن ظفر چھانگلہ نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ گرفتار ملزمان کے قبضے سے دو ٹی ٹی پستول برآمد کر لئے گئے ہیں، کارروائی خفیہ اطلاع پر کامران چورنگی کے قریب کی گئی ،گرفتار ٹارگٹ کلرز میں مرسلین عرف فردوس قلیل اور صغیر علی عرف بھائی شامل ہیں، گرفتار ملزمان نے تفتیش کے دوران اہم ترین انکشافات کردیئے ،

    ایس پی گلشن ظفر چھانگلہ کے مطابق ملزمان نے انکشاف کیا کہ پیر کے روز ایک ڈاکٹر کی ٹارگٹ کلنگ کرنا تھی ،ڈاکٹر کے قتل کی سپاری دبئی سے 9 لاکھ روپے میں دی گئی تھی ،ٹارگٹ کلرز نے پچاس ہزار روپے وصول کر لیے تھے ،ابتدائی رقم سہولت کار کے ذریعے ادا کی گئی تھی ،وفاقی حساس ادارے اور گلستان جوہر پولیس نے وعدہ سے قبل ملزمان گرفتار کئے ،ملزمان نے ہدف کا نشانہ بناتے وقت ویڈیو بھی بنانی تھی ،واردات کے بعد ملزمان نے شہر چھوڑ کر فرار ہو جانا تھا ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے

    کراچی کے پیسوں پر راج کرنیوالا اب لندن میں مالی مدد کی اپیل کرنے پر مجبور

    ایم کیو ایم لندن کے دو کارکنان کو ہوئی سزا

    سیاستدانوں، تاجروں کے ساتھ تعلقات،بنائیں نازیبا ویڈیو،کیا بلیک میل،ملزمہ گرفتار

    بدمعاشوں کے ڈیروں پر کاروائیاں شروع، دہشت کی علامت سمجھا جانے والا محمود عرف مودا گینگسٹر ساتھیوں سمیت گرفتار

    دوسری جانب تھانہ شاہ فیصل کالونی پولیس کا شہری سے لوٹ مار کرنے والے اسٹریٹ کریمنل سے پولیس مقابلہ ہوا، ایک ڈکیت زخمی حالت میں گرفتار, ساتھی فرار ہو گیا، شاہ فیصل کالونی پولیس گشت پر مامور تھی, دو ڈکیت شاہ فیصل نمبر 3 کے قریب شہری سے لوٹ مار کی واردات کررہے تھے, پولیس موقع پر پہنچ گٸی, پولیس اور ڈکیتوں کے درمیان دو طرفہ فاٸرنگ کا تبادلہ ہوا, پولیس کی جوابی فاٸرنگ کے بعد ایک ڈکیت کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا, جبکہ ملزم کا ساتھی موقع سے فرار ہوگیا, گرفتار ڈکیت ملزم کی شناخت اشفاق علی ولد اوشاق علی لاشاری کے نام سے ہوٸی, فرار ساتھی کا نام نامعلوم ہوا, گرفتار ڈکیت کے قبضے سے اسلحہ ایک پسٹل بمعہ ایمونیشن ، دو چھینے ہوٸے موباٸل فون اور نقدی برآمد کی,گرفتار ملزم کا سابقہ کریمینل ریکارڈ چیک کیا جارہا ہے, ضابطے کی مکمل کارواٸی عمل میں لاٸی جارہی ہے, گرفتار زخمی ڈکیت ملزم کو طبی امداد کیلٸے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے, ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے ۔