Baaghi TV

Tag: تازپ ترین

  • 90 سالہ خاتون کی 71 سالوں میں گریجویشن ڈگری

    90 سالہ خاتون کی 71 سالوں میں گریجویشن ڈگری

    90 سالہ خاتون کی 71 سالوں میں گریجویشن ڈگری کی ہے

    جوئس دیفیو نامی خاتون نے 1951 میں الینوائے یونیورسٹی میں معاشیات کی ڈگری حاصل کرنے کیلئے ایڈمیشن لیا، لیکن قسمت میں کچھ اور ہی لکھا تھا، ان کی ملاقات چرچ میں ایک نوجوان سے ہوئی جن سے ان کو محبت ہو گئی۔ خاتون نے بتایا کہ انہوں نے تین سال پڑھائی کی لیکن جیون ساتھی سے ملنے کے بعد انہوں نے پڑھائی چھوڑ دی اور اپنی نئی زندگی کا آغاز کیا، 1955 میں پہلی شادی کی، جن سے ان کے تین بچے ہوئے لیکن پانچ سال بعد ان کے پہلے شوہر دنیا چھوڑ گئے جس کے بعد انہوں نے دوسری شادی کر لی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں
    حرا کلچرل کالونی: مکہ مکرمہ آنے والوں کے لیے ایک نیا تجربہ
    ملتان ٹیسٹ؛ ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری
    فیفا ورلڈ کپ؛ ارجنٹائن اور کروشیا کی ٹیمیں سیمی فائنل میں کل آمنے سامنے ہوں گی
    روزگار کی تلاش میں بیرون ملک جانیوالے پاکستانیوں میں 3 گنا اضافہ
    ’’ٹک ٹاک‘‘ پر بہادری دکھانے کا انجام، مصری لڑکا معذور ہو گیا
    زندگی کا پہیہ گھومتا چلا گیا اور زندگی کے 70 سال بیت گئے، سب کچھ پورا تھا لیکن پڑھائی کا خواب ادھورا تھا جسے ان کے پوتے پوتیوں نے پورا کیا، اور انہیں واپس تعلیم کی طرف بھیجا۔ اور 71 سال بعد وہ اپنی گریجویشن ڈگری حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئیں، ڈگری وصول کرتے ہوئے جہاں ان کی خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہیں تھا وہیں ہال میں بھی تالیوں کی گونج تھمنے کا نام نہیں لے رہی تھی۔

    دوسری جانب لوگ بھی اس پر تبصرے کررہے ہیں اور کہہ رہے ہیں یہ کیا کہ 90 سالہ خاتون کی 71 سال میں گریجویشن ہوئی ہے جب بہت سارے لوگ کہہ رہے کہاچھی بات ہے انہوں ہمت نہیں ہاری اور بالآخر کامیاب ہوئی لیکن کچھ ایسے بھی صارفین ہیں جو مزاق اڑا رہے ہیں.

  • حکومت کی 50 کروڑ ڈالرکے انتہائی مہنگے قرضے کی منطوری

    حکومت کی 50 کروڑ ڈالرکے انتہائی مہنگے قرضے کی منطوری

    وفاقی حکومت نے 50کروڑ ڈالر کا انتہائی مہنگا قرضہ لینے کے لیے شرائط کی منظوری دیدی، یہ قرضہ دو ارب ڈالر سے زائد مالیت کے اس فارن فنڈنگ پیکج کا حصہ ہے۔

    وزارت منصوبہ بندی کے ذرائع کے مطابق سینٹرل ڈیولپمنٹ ورکنگ پارٹی (CDWP) نے منگل کو ایشین انفرااسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک(AIIB) سے بجٹ سپورٹ قرضے کے طور پر50کروڑ ڈالر کے حصول کیلیے کانسیپٹ کلیئرنس دے دی۔ ٹربیون کی خبر کے مطابق یہ لون ایشین ڈیولپمنٹ بینک سے لیے جانے والے ڈیڑھ ارب ڈالر کے اس قرضے کے علاوہ ہے، جس کی منظوری گزشتہ ماہ دی گئی تھی۔

    حکومت یہ دونوں قرضے 2.4 ارب ڈالر مالیت کے اس کاؤنٹر سائیکلیکل ایکسپینڈیچر پلان کے لیے فنڈز کے حصول کی خاطر لے رہی ہے، جس کا مقصد عالمی مہنگائی اور دیگر بیرونی عوامل سے لگنے والے دھچکوں سے سنبھلنے میں قومی معیشت کی مدد کرنا ہے۔ تاہم تفصیلات بتاتی ہیں کہ مذکورہ پیکج کا بڑا حصہ معمول کی مدوں میں خرچ کیا جائے گا جبکہ بہت معمولی حصہ غریب شہریوں کو مہنگائی کی عالمی لہر کے اثرات سے بچانے کیلئے نئے منصوبوں پر صرف ہوگا۔ CDWP میٹنگ کی صدارت ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن احسن اقبال کی عدم موجودگی میں سیکرٹری وزارت منصوبہ بندی نے کی۔

    حکومت نے قرضے کی کانسیپٹ کلیئرنس کیلیے ہنگامی میٹنگ بلائی تھی کیونکہ اسے منظوری کے لیے آج (بدھ) اے آئی آئی بی بورڈ کے سامنے پیش کیا جانا ہے۔ بیوروکریٹس کے اکنامسٹ گروپ نے ہڑتال پر ہونے کے باوجود سیکرٹری وزارت منصوبہ بندی کی درخواست پر اپنے دو افسران کو میٹنگ میں شرکت کی اجازت دی تھی۔ اکنامسٹ گروپ نے منگل سے قلم چھوڑ ہڑتال شروع کی ہے، وہ حکومت کی جانب سے چہیتے بیوروکریٹس کو جولائی سے 150فیصد ایگزیکٹو الائونس کی منظوری دیئے جانے کے تناظر میں مساوی پے اسٹرکچر کا مطالبہ کررہے ہیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    عمران خان کی کہانی ختم:ہرطرف سے پکی چھٹی:15نومبرکوعمران خان جیل میں ہوںگے؟
    وفاقی وزیر نے تحریک انصاف سے مذاکرات سے متعلق رابطوں کی تصدیق کردی
    وائرلیس آپریٹر ویئون (جاز) کا پاکستان میں اپنے ٹاورز فروخت کرنے کا منصوبہ
    شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کا 145 واں یوم پیدائش آج منایا جا رہا ہے
    ذرائع کے مطابق پاکستان پچاس کروڑ ڈالر کا نیا قرضہ مختصر ترین میچورٹی دورانیے کے لیے لے رہا ہے، جو صرف سات سال کا ہے۔ اس قرضے پر 4.9 فیصد کے لگ بھگ شرح سے سود ادا کرنا پڑے گا، جو اسے کسی بھی کثیرالفریقی قرض دہند سے لیے جانے والے مہنگے ترین قرضوں میں سے ایک بناتا ہے، یہاں تک کہ یہ کئی غیرملکی کمرشل بینکوں کے قرضوں پر وصول کیے جانے والی شرح سود سے بھی زیادہ ہے۔