Baaghi TV

Tag: تازہ ترن

  • امریکی پولیس کے سات افسران نشہ کی حالت میں دوران ڈرائیونگ گرفتار

    امریکی پولیس کے سات افسران نشہ کی حالت میں دوران ڈرائیونگ گرفتار

    لاس اینجلس:امریکی شہر لاس اینجلس پولیس  کے سات افسران کو صرف پچھلے دو ہفتوں میں دوران سفر نشہ کی حالت میں گاڑی چلانے سمیت دیگر واقعات کے شبہ میں گرفتار کیا گیا ہے، جن میں کم از کم تین افسران بھی شامل ہیں جو مبینہ طور پر زیادہ حد سے زیادہ شراب پینے پر گرفتارکیے گئےہیں ،

     

     

    امریکی میڈیا کے مطابق لاس اینجلس پولیس ڈیپارٹمنٹ  کے حکام نے تصدیق کی ہے کہ انہیں گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ اب قانونی کاروائی ہوگی.یہ ملازمین دوران ڈیوٹی نشہ کرتے تھے

    واضح رہے کہ کچھ گرفتاریاں ٹریفک تصادم کے بعد ہوئیں ان واقعات میں کئی لوگ زخمی ہوئے،جس پر کیمرے کی مدد سے ان پولیس اہلکاروں کی طرف سے ڈرائیونگ کے دوران غلطی ہونے کے واقعات کی تصدیق ہوئی ،

     

    ایک طرف تو امریکی پولیس کی طرف سے ان واقعات کی تصدیق کی گئی مگرنشے کی حالت میں ڈرائیونگ کے ہونے والے حادثےسے زخمی ہونے والوں کی تفصیلات نہیں بتائی جارہیں، اور نہ ہی ان کی جسمانی صحت کےبارے میں ابھی تک کوئی رپورٹ سامنے آئی ہے

     

     

    امریکن پولیس افسران اور دیگر اہلکاروں کی طرف سے ان غلطیوں کے ارتکاب کے بعد ان کواس بات کی وارننگ دی گئی ہے کہ نشے کی حالت میں ڈرائیونگ کے نتائج تباہ کن ہو سکتے ہیں۔ اپنی زندگی یا اپنے کیریئر کو خطرے میں مت ڈالو!”

     

     

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ لاس اینجلس پولیس چیف کی طرف سے وارننگ دی گئی ہے کہ نشے کی حالت میں ڈرائیونگ سے احتراز کیا جائے اور ائندہ ایسی کسی غلطی کی صورت میں سخت سزا دی جاسکتی ہے

  • ابرار احمد پہلے انٹرنیشنل ٹیسٹ کرکٹ میں7وکٹیں لینے والےپہلےکھلاڑی:مبارکباد اوردعاوں کا سلسلہ شروع

    ابرار احمد پہلے انٹرنیشنل ٹیسٹ کرکٹ میں7وکٹیں لینے والےپہلےکھلاڑی:مبارکباد اوردعاوں کا سلسلہ شروع

    ملتان:ابرار احمد پہلے انٹرنیشنل ٹیسٹ کرکٹ میں 7 وکٹیں لینے والے پہلے کھلاڑی:مبارکباد اوردعاوں کا سلسلہ شروع،تفصیلات کے مطابق ملتان میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ہونے والے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کے نوجوان کرکٹر ابرار احمد نے 7 وکٹیں لے کرجہاں ایک عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے وہاں پاکستانیوں کا سر بھی فخر سے بلند ہوگیا ہے ،

    ابرار احمد کی شاندار کرکردگی پرپاکستانی قوم کی طرف سے خراج تحسین پیش کرنے کا ایک سلسلہ شروع ہوگیا ہے ، یہ خراج تحسین کرکٹرز کی طرف سےبھی ہے اور سیاستدانوں کےساتھ ساتھ دیگرہم وطنوں‌ کی طرف سے بھی ہے ،

     

     

    ابرار احمد کی اس شاندار کارکردگی کوسراہتے ہوئے معروف صحافی حامد میر نے کچھ اس انداز سے خوشی کااظہار کیا ہے ، وہ کہتے ہیں‌ کہ "ابرار احمد پاکستان کا ہیرو ہے

     

     

    حنا بٹ کہتی ہیں کہ "انگلینڈ کو ابرار احمد کا نام برسوں تک یاد رہے گا”

     

     

    ادھرملتان ٹیسٹ میں شاندار پرفارمنس پر ابرار احمد کے گھر والے بھی خوشی سے نہال

     

     

    چوہدر پرویز الٰہی اور مونس الٰہی نے بھی ابرار احمد کی شاندار کاکردگی پر خوشی کااظہارکرتے ہوئے کہا کہ ابرار نے قوم کو خوش کردیا ہے

     

     

    ادھر یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ابرار احمد کے گھر والے بھی بہت خوش ہیں ،

    ابرار احمد کے والد نور اسلام نے کہا کہ بیٹے نے اپنی ٹیم میں سلیکشن درست ثابت کردی۔ اسپنر ابرار احمد کے والد نے کہا کہ  کراچی کے جہانگیر روڈ پر اسپنر ابرار احمدکی رہائش گاہ پر جشن سماں ہے، چاہنے والوں سمیت رشتے داروں نے لوگوں میں میٹھائیاں تقسیم کی۔

    ابرار احمد کے والد نور اسلام کا کہنا تھا کہ اسپنر ابرار احمد نےملتان ٹیسٹ یادگار بنادیا، بہت خوش ہوں کہ ابرار نےنام روشن کردیا۔انہوں نے کہا کہ میں پہلے تو یہی کہتا تھا کہ ابرار تمھیں موقع کیوں نہیں ملتا لیکن اب ابرار نے اپنی ٹیم میں سلیکشن درست ثابت کردی۔بھائی شہزاداختر کا کہنا تھا کہ ملتان ٹیسٹ میں ابرار کی  شاندار پرفارمنس پر  ہم سب کو فخر ہے۔

     

    سابق کپتان اور معروف کرکٹر سلمان بٹ نے بھی خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا یے کہ ابرار نے تو کمال کردیا ہے ،بڑے عرصے بعد ایسا منطر دیکھنے کو ملا ہے

     

     

     

     

    ابرار احمد ٹیسٹ ڈیبیو کرتے ہوئے پہلے سیشن میں پانچ وکٹیں لینے والے پہلے پاکستانی بولر بن گئے ہیں جبکہ پاکستان کی جانب سے ڈیبیو ٹیسٹ میں سات وکٹیں لینے والے تیسرے بولر ہیں۔ ابرار احمد نے کیرئیر کے پہلے ٹیسٹ میچ میں 114 رنز دے کر 7 وکٹیں حاصل کیں۔ ابرار احمد کے علاوہ ماضی میں محمد زاہد نے 66 رنز دے کر 7 وکٹیں جبکہ محمد نظیر نے 99 رنز دے کر 7 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔

     

    انگلینڈ کے بلے باز پاکستانی بولرز کے خلاف ایک بار ہھر جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کر رہے تھے لیکن ابرار احمد کی انگلیوں کے جادو پر انگلش بلے مشکلات کا شکار رہے۔
    ابرار احمد کو ’مسٹری‘ سپنر کہا جاتا ہے یعنی بلے باز ہمیشہ سے سرپرائز میں رہتے ہیں کہ وہ کس قسم کی گیند کروائیں گے۔ انہوں نے نہ صرف انگلش بلے بازوں بلکہ متعدد کرکٹ شائقین کو بھی سرپرائز دیا۔ابرار احمد ایک روایتی لیگ سپنر سے ہٹ کر مخلتف ورائٹی رکھتے ہیں، لیگ بریک اور گوگلی کے علاوہ انہیں کیرم بال کروانے کی بھی مہارت حاصل ہے۔

     

    ابرار احمد کون ہیں؟ 
    24 سالہ ابرار احمد کا تعلق خیبر پختونخوا کے ضلع مانسہرہ کے چھوٹے سے قصبے شنکیاری سے ہے تاہم ان کے والدین نے کراچی میں رہائش اختیار کر لی ہے۔
    ابرار احمد کی پیدائش بھی کراچی میں ہی ہوئی جہاں ان کے والد ٹرانسپورٹ کے کاروبار سے منسلک ہیں۔

     

  • اسلام آباد ائیرپورٹ پر اے این ایف اہلکاروں کی رشوت لینے کی ویڈیو لیک

    اسلام آباد ائیرپورٹ پر اے این ایف اہلکاروں کی رشوت لینے کی ویڈیو لیک

    اسلام آباد ائیرپورٹ پر اے این ایف اہلکاروں کی رشوت لینے کی ویڈیو سامنے آگئی

    نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر بھی عجب کرپشن کی غضب کہانی سامنے آگئی۔ بین الاقوامی ہوائی اڈے پر بیرون ملک جانے والے مسافر سے اینٹی نارکوٹکس فورس کے اہلکاروں کی چیکنگ کے بہانے مبینہ رشوت وصول کرنے کی ویڈیو منظرعام پر آ گئی ہے۔ ویڈیو میں اہلکار ڈھٹائی سے مسافر سے غیر ملکی کرنسی لے رہا ہے اور دیگر ساتھی خاموشی سے ساتھ نبھاتے دیکھے جا سکتے ہیں۔


    باغی ٹی وی کو دستیاب ویڈیو میں اے این ایف کے اہلکار نہایت ڈھٹائی سے مسافر سے مال پانی کا مطالبہ کررہا ہے۔ اہلکار دھڑلے سے مسافر کو آفر کرتا ہے کہ اچھا لے کر جانا ہے تو کوئی خدمت شدمت کرو گے۔ اے این ایف اہلکار مسافر سے کہتا ہے کہ اچھا کتنے دوگے۔ جواب میں مسافر اے این ایف اہلکار کو غیرملکی کرنسی کے دو نوٹ دیتا ہے ۔ ایک اہلکار سیٹ پر بیٹھے اور ایک قریب خاموشی سے کھڑا بھی دیکھا جاسکتا ہے ۔ ویڈیو پر اے این ایف حکام سے موقف طلب کیا گیا لیکن دستیاب نہ ہوسکا۔

    تاہم ذرائع کے مطابق ان اہلکاروں کے خلاف سخت کاروائی جائے گی اور انہیں ملازمت سے بھی برخاصت کیا جائے گا. دوسری جانب ایک مسافر نے بتایا کہ کسی بھی ائیر پورٹ ایسی چیزیں لے جانا بہت آسان ہے کیوںکہ وہاں ایسے راشی اہلکار موجود ہوتے ہیں جو پیسے کی خاطر کچھ بھی کرسکتے ہیں. لہذا ایسے لوگوں کے خلاف سخت کاروائی کرنی چاہئے. ترجمان اے این ایف سے بات کرنے کی کوشش کی گئی مگر ان سے رابطہ نہ ہوسکا ہے.

  • قومی ٹیم کی میلبرن میں بھرپورتیاریاں،آئی سی سی نےبھی قوانین بدل دیئے

    قومی ٹیم کی میلبرن میں بھرپورتیاریاں،آئی سی سی نےبھی قوانین بدل دیئے

    میلبرن:پاکستان کرکٹ ٹیم کی ٹی 20 ورلڈ کپ کے بڑے میچ کی تیاریاں جاری ہیں۔ملبرن سے ذرائع کے مطابق ورلڈ کپ فائنل سے قبل پاکستان ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ نے میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں 3 گھنٹے طویل پریکٹس سیشن میں حصہ لیا۔

    آپشنل ٹریننگ سیشن میں شاداب خان نے شرکت نہیں کی، باقی تمام کھلاڑیوں نے نیٹ سیشن میں بیٹنگ اورباؤلنگ کی مشقیں کیں۔

    چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے بھی پریکٹس سیشن دیکھا اور کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھایا، نیٹ سیشن سے قبل چیئرمین پی سی بی نے بھی کھلاڑیوں سے ملاقات کی۔

    رمیزراجہ نے وسیم جونئیر، شاہنوازدھانی اورعثمان قادرسے بھی علیحدگی میں گفتگو کی، رمیزراجہ ایک گھنٹہ پریکٹس سیشن دیکھنے کے بعد ہوٹل روانہ ہوگئے۔

    دوسری طرف آئی سی سی کی ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی نے پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا فائنل نتیجہ خیز بنانے کے لیے قوانین میں تبدیلی کر دی۔

    پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا فائنل اتوار کے روز میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا تاہم محکمہ موسمیات نے اتوار اور پیر کے روز میلبرن میں شدید بارش کی پیشگوئی کر رکھی ہے۔

    ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل فیصلہ کن بنانے کے لیے پلیئنگ کنڈیشنز میں تبدیلی کر دی اور ریزرو ڈے والے روز یعنی پیر کو میچ کا نتیجہ نہ آنے کی صورت میں کھیل کا اضافی دورانیہ 2 گھنٹوں سے بڑھا کر 4 گھنٹے کر دیا۔

    آئی سی سی کا کہنا ہے کہ پوری کوشش ہو گی کہ میچ اتوار کو ہی مکمل ہو جائے، بارش کی صورت میں ریزرو ڈے پر مقابلہ پیر کو دن 3 بجے شروع کیا جائے گا۔

    سمجھ نہیں آتا مریم اور شہباز شریف کو ڈیلی میل پر اتنا غصہ کیوں ؟ ایسا کس نے کہہ دیا

    ڈیلی میل کی خبر، پوچھنا تھا مقدمہ کیلئے شہباز شریف نے لیگل ٹیم پیدل روانہ کی، شہباز گل

    شہباز شریف کو برطانوی صحافی نے ایک بار پھر کھری کھری سنا دیں

    شہباز شریف نے ڈیلی میل پر مقدمہ کی بجائے آئیں، بائیں، شائیں کا خط لکھ دیا، ڈاکٹر شہباز گل

  • وزیر اعظم شہباز شریف کے دورہ چین نے سی پیک کو دوبارہ پٹری پر ڈال دیا

    وزیر اعظم شہباز شریف کے دورہ چین نے سی پیک کو دوبارہ پٹری پر ڈال دیا

    وزیر اعظم شہباز شریف کے دورہ چین نے سی پیک کو دوبارہ پٹری پر ڈال دیا ہے.

    وزیراعظم شہباز شریف کا گزشتہ دورہ چین کا مقصد بیجنگ کے بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو (بی آر آئی) کے پرچم بردار چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کو دوبارہ پٹری پر لانا تھا، اب لگتا ہے کہ اس کا مقصد حاصل ہو گیا ہے۔ جبکہ دورے کے دوران، چینی صدر شی جن پنگ نے شریف کو یقین دلایا کہ چین سٹریٹجک تعاون پر مبنی شراکت داری میں "نئے محرکات” لگائے گا۔ شی نے پاکستان کی مالی صورتحال کو مستحکم کرنے میں مدد کا وعدہ بھی کیا تھا.

    سلمان بشیر اپنے عرب نیوز کے مضمون میں لکھتے ہیں کہ وزیر اعظم شہباز شریف کا بیجنگ کا دو روزہ دورہ اچھا رہا۔ اگرچہ تھوڑی تاخیر ہوئی، لیکن حقیقت یہ ہے کہ یہ چین کی کمیونسٹ پارٹی کی 20ویں پارٹی کانگریس کے اختتام کے فوراً بعد ہوا ہے۔ چین اور پاکستان دونوں پرانے دوست ہیں۔ ان کے تعلقات اندرونی اور بیرونی حالات پر منحصر نہیں ہیں اور اس سے قطع نظر کہ اقتدار کس کے پاس ہے۔ اس کے باوجود دونوں ملکوں کے سیاسی ماحول کے درمیان تضاد زیادہ تیز نہیں ہو سکتا تھا۔ چین میں، سی پی سی کانگریس نے طریقہ کار پر غور و خوض کے بعد صدر شی جن پنگ کو تیسری مدت کا عہدہ سونپا ہے۔ پاکستان میں اقتدار کی کشمکش جاری ہے اور عروج پر پہنچ چکی ہے۔

    سلمان بشیر کے مطابق؛ چینی تاریخ کا ایک طویل نقطہ نظر رکھتے ہیں۔ پاکستان میں حالات آخرکار ٹھیک ہو جائیں گے۔ دونوں کے تعلقات منفرد ہیں۔ وہ عوام سے عوام کے تعلقات کا ایک حقیقی نمونہ بناتے ہیں، اور انہیں ملکی یا بیرونی ضرورتوں سے آگاہ نہیں کیا جاتا۔ وزیر اعظم شہباز شریف چین میں ایک مشہور شخصیت ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی حیثیت سے انہوں نے چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور پر عملدرآمد کے لیے سخت محنت کی۔

    سلمان بشیر نے یہ بھی لکھا کہ؛ گزشتہ چار سالوں کے دوران، پاکستان میں سیاست کی وجہ سے کم پیش رفت کی وجہ سے سی پیک کو نقصان اٹھانا پڑا۔ وزیراعظم سی پیک کی اہمیت کو بخوبی سمجھتے ہیں اور معاشی مشکلات کے باوجود پروگراموں اور منصوبوں کو دوبارہ پٹری پر لانے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں۔ اس دورے سے قبل سی پیک کی جوائنٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں جائزہ لیا گیا اور نئے نقطہ نظر کا تعین کیا گیا۔ جے سی سی کے نتائج کو دونوں ممالک کی قیادت نے منظور کیا۔ جبکہ دوسرے مرحلے میں بنیادی طور پر گوادر بندرگاہ کی تکمیل اور خصوصی اقتصادی زونز کا آغاز شامل ہے۔ پاکستان میں جو حالات ہیں وہ نو نئے خصوصی اقتصادی زونز کے لیے ابھی تک سازگار نہیں ہیں۔ پاکستان کی ترجیح یہ ہے کہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کی وجہ سے اپنی قرض کی فراہمی کی ذمہ داریوں کو پورا کر سکے۔ لہٰذا چینی قرضوں اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ساتھ قرضوں کی فراہمی سے متعلق معاملات فوری طور پر بات چیت کا نقطہ ہوتے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛ ٹوئٹر ملازمین کونکالنے سے امریکا کے وسط مدتی انتخابات پر بھی منفی اثرات پڑنے کا واضح خدشہ چین اور سعودیہ نے حکومت کو 13ارب ڈالر کے مالی پیکیج کی یقین دہانی کرادی
    ایف آئی آرکے اندراج کیلئے تھانے میں موجود ہیں ، پولیس درخواست وصول ہی نہیں کر رہی،زبیر خان نیازی
    سلمان بشیر نے کہا کہ؛ چینی فریق پاکستان کی ضروریات کے حوالے سے حساس ہے۔ چینی شہریوں کی نسبت پاکستان میں سیکیورٹی کی صورتحال بھی نازک ہے۔ حکومت ’فول پروف‘ سیکیورٹی فراہم کرنے کی کوشش کر رہی ہے لیکن کراچی میں چینی شہریوں کے حالیہ قتل جیسے واقعات اس سلسلے میں پریشانی کی نشاندہی کر رہے ہیں۔ کیونکہ حقیقت یہ ہے کہ ایسے واقعات پاکستان کے اپنے مسائل اور خاص طور پر بلوچستان کے حالات سے جنم لیتے ہیں۔ چینیوں کو نشانہ بنایا جاتا ہے لیکن ان کا کوئی براہ راست تعلق نہیں ہے۔ اس کے باوجود دونوں ممالک کی قیادت اس مسئلے سے بخوبی واقف ہے اور دونوں فریقوں کو ریاستی انٹیلی جنس کی سطح پر تعاون کو تیز کرنے کی ضرورت ہے۔

  • عزیزہم وطنو!چاہتاہوں کہ پاکستانی اپنے فیصلےخودکریں،امریکہ اوراغیارنہیں:یہی میرامشن ہے:عمران خان

    عزیزہم وطنو!چاہتاہوں کہ پاکستانی اپنے فیصلےخودکریں،امریکہ اوراغیارنہیں:یہی میرامشن ہے:عمران خان

    لاہور:عمران خان نےکہاہےکہ ہم ایسی حقیقی آزادی چاہتےہیں جس میں پاکستان کےفیصلےپاکستانی کریں۔تفصیلات کےمطابق سابق وزیراعظم اورچیئرمین تحریک انصاف عمران خان نےکل کےلانگ مارچ کےآغازکےحوالےسےاہم ویڈیو بیان جاری کیا جس میں انہوں نے کہا کہ کل گیارہ بجے لبرٹی چوک سےحقیقی آزادی مارچ شروع ہورہا ہےعوام بھرپور شرکت کریں۔

    عمران خان نےکہا کہ حقیقی آزادی کی تحریک اس وقت تک جاری رہےگی جب تک باہرسےکٹھ پتلیوں کومسلط کرنےکا سلسلہ بند نہیں ہوجائےگا۔

    روس نےایک بارپھرپاکستان کوگندم درآمد کرنےکی پیشکش کردی

    چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ یہ لانگ مارچ کسی ذاتی مفاد کے لئے نہیں، یہ لانگ مارچ کسی کی حکومت کو گرانے یا لانے کے لئے نہیں بلکہ یہ لانگ مارچ انگریز سے حاصل کی گئی آزادی کے بعد حقیقی آزادی کے لئے ہے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم ایسی حقیقی آزادی چاہتے ہیں جس میں پاکستان کے فیصلے پاکستانی کریں، ہم ایسی حقیقی آزادی چاہتے ہیں جس میں باہر سے مسلط کئے گئے کٹھ پتلیاں فیصلے نہ کریں۔

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی؛کاروباری طبقہ انتہائی پریشان

    چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ حقیقی آزادی مارچ کی تحریک عوام کے فیصلے عوام کو کرنے دینے تک جاری رہے گی جبکہ ہم اس وقت تک حقیقی آزادی کی جدوجہد جاری رکھیں گے جب تک بیرونی سازش سے اقتدار میں آنے والے راستے بند نہ ہوجائیں۔

    دوسری جانب اس سے قبل لاہور میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کل سے مارچ کا اعلان کررہا ہوں، اس لانگ مارچ کو سیاسی نہیں سمجھنا اس کو آزادی سمجھنا ہے۔

  • سیلاب زدگان کیلئے 133 پروازیں امدادی سامان لیکر پاکستان پہنچ گئیں. دفتر خارجہ

    سیلاب زدگان کیلئے 133 پروازیں امدادی سامان لیکر پاکستان پہنچ گئیں. دفتر خارجہ

    دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ سیلاب زدگان کیلئے 133 پروازیں امدادی سامان لیکر پاکستان پہنچ گئیں.

    دفتر خارجہ کے ترجمان کی طرف سےجاری اعداد و شمار کے مطابق سیلاب زدگان کے لئے متحدہ عرب امارات سے اب تک مجموعی طور پر 41 ، ترکیہ سے 14 ، چین سے 4 ، ازبکستان سے ایک، قطر سے 4 ، فرانس سے ایک، یونیسیف کی 3، اقوام متحدہ کے پناہ گزینوں کے ادارہ ( یو این ایچ سی آر) کی 14پروازیں، ترکمانستان کی ایک ، اردن کی ایک ، عالمی ادارہ خوراک کی تین ، امریکا کی 21، برطانیہ کی ایک، نیپال کی ایک، اومان کی 8 ، روس، یونان اور اٹلی کی ایک ایک اور سعودی عرب کی 10 پروازیں امدادی سامان لیکر پاکستان پہنچی ہیں۔

    انڈونیشیا سے بھی 2 پروازیں سیلاب زدگان کے لئے امدادی سامان لیکر اب تک پاکستان آئی ہیں ۔ امدادی پروازوں کے علاوہ ایران سے 100 ٹن امدادی سامان ٹرکوں کے ذریعے پاکستان پہنچا ہے۔ سیلاب زدگان کے لئے ترکیہ کی جانب سے تین ریل گاڑیوں اور دو ٹرکوں پر مشتمل امدادی سامان پاکستان بھیجا گیا ہے. پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لئے تاجکستان سے 87 ٹرکوں کے ذریعے امدادی سامان بھیجا گیا ہے ۔ متحدہ عرب امارات اور اومان سے امدادی سامان لے کر ایک ایک بحری جہاز بھی پاکستان پہنچے ہیں ۔

    جبکہ گزشتہ دنوں پاکستانی سیلاب زدگان کی مدد کے لیے سعودی عرب کی طرف سے دسواں طیارہ کراچی پہنچا تھا. سبق ویب سائٹ کے مطابق طیارے میں 30 ٹن امدادی سامان ہے جس میں خیمے، کمبل، تیار کھانے کے پیکٹ اور دیگر غذائی سامان شامل ہےتھی اور کنگ سلمان سینٹر برائے انسانی امداد کی انتظامیہ نے کہا تھا کہ ’طیارے میں 4212 افراد کے لیے امدادی سامان موجود ہے تھی. جبکہ
    انتظامیہ نے کہا تھا کہ ’خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز کی ہدایت پر فضائی پل قائم ہے جس کے تحت سیلاب زدگان کی مدد کی جائے گی‘۔
    انتظامیہ نے مزید کہا کہ ’اب تک ارسال کئے جانے والے امدادی سامان کا کل حجم 420 ٹن ہے جو 52705 متاثرین کے لیے کافی ہے‘۔

  • ملالہ نے فلم جگت میں قدم رکھ دیئے

    ملالہ نے فلم جگت میں قدم رکھ دیئے

    پاکستانی نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے فلم جگت میں قدم رکھ دئے ہیں.

    ہالی وڈ کی شوبز ویب سائٹ کے مطابق ملالہ یوسف زئی کی پروڈکشن کمپنی ’ایکسٹرا کریکلر‘ بھارتی اسٹوڈیو کے ساتھ مل کر اپیل ٹی وی پلس کے لئے دستاویزی فلم تیارکرے گی۔ ملالہ کی فلم کمپنی کی جانب سے تیار کی جانے والی دستاویزی فلم جنوبی کوریا کے ایک جزیرے کی ماہی گیرخواتین سے متعلق ہے۔ ابتدائی طورپر ملالہ یوسف زئی کی پروڈکشن کمپنی اپیل کے لئے تین فلمیں بنائے گی۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل 2020 میں اے ایف پی کی رپورٹ میں بتایا گیا تھا نوبل انعام یافتہ تعلیمی و سماجی رہنما ملالہ یوسف زئی اب عالمی امور پر مبنی فلم میں نظر آئیں گی۔ اقوام متحدہ نے عالمی امور پر مبنی اپنی اس فلم کے لیے ملالہ یوسف زئی اور گلوکارہ بیونس سمیت دیگر مشہور شخصیت کو منتخب کیا ہے۔ اقوام متحدہ نے بتایا تھا کہ اس فلم میں ایک بہتر اور ترقی یافتہ دُنیا کی تعمیر کے لیے درکار اقدامات کا تعین کیا گیا ہے کیونکہ عالمی وبا کرونا وائرس کی وجہ سے دُنیا بھر میں کافی مسائل پیدا ہوگئے ہیں۔

    فلم کا نام ‘ارجنٹ سلوشن فار ارجنٹ ٹائمز’ تھا جس کا پریمیئر 19 ستمبر 2020 کو اقوام متحدہ کے یوٹیوب چینل پر پیش کیا گیا تھا. عالمی امور پر مبنی یہ فلم سیارے کی نشاندہی پر مشتمل ہے جو 10 سالوں میں ہماری دُنیا کو تبدیل کرسکتی ہے۔ اس فلم میں گلوکارہ بیونس، ملالہ یوسف زئی، ڈان چیڈل، مشیل یہو اور وائٹیکر نظر آئیں گے جبکہ عالمی امور پر مبنی اس فلم میں اقوام متحدہ کی ڈپٹی سیکریٹری جنرل آمنہ محمد اور سیکریٹری جنرل انتونیو گٹیرس شامل ہونے کا بتایا گیا تھا.

    دوسری جانب اقوام متحدہ نے بتایا تھا کہ آسکر ایوارڈ یافتہ اداکارہ جولیا رابرٹس اس فلم کی ریڈیو نشریات اور پوڈ کاسٹ ورژن کی میزبانی کرنے کا کہا گیا تھا.

  • حنیف عباسی وزارت خزانہ کی ناقص کارکردی پراپنی حکومت پر برس پڑے

    حنیف عباسی وزارت خزانہ کی ناقص کارکردی پراپنی حکومت پر برس پڑے

    پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما عابد شیر علی کے بعد سینئر رہنما حنیف عباسی بھی اپنی ہی حکومت پر برس پڑے۔

    راولپنڈی میں تاجر رہنماؤں کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے حنیف عباسی نے کہا کہ ایک طرف وزیراعظم کی محنت دوسری طرف وزارت خزانہ محنت رائیگاں کررہی ہے، خدا کے لیے وزارت خزانہ لٹ ماربند کرے، جوٹیکس دے رہے ہیں ان پرنئے ٹیکس لگائے جارہے ہیں، انڈسٹری کے بلوں میں11کے قریب ٹیکس لگائے گئے، جتنے ٹیکس لگائے گئے انڈسٹری والے توبھاگ جائیں گے، میرے ڈرائیور کو 16 ہزار بل آیا، عام لوگوں سمیت دکانداربھی بجلی کا بل دینے سے قاصرہیں۔

    اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کوئی سیکٹرایسا نہیں جوبجلی کے بلوں سے متاثرنہ ہوا ہو، کمیٹیوں کے بجائے فوری فیصلے ہونے چاہئیں، انڈسٹریز، دکانداروں پر لگائے گئے ٹیکسوں کوفوری واپس لیا جائے،ملک کی اکانومی ڈکیتی سے نہیں چل سکتی،وزارت خزانہ کی ایک ذمہ دارخاتون لوگوں کوڈرا رہی ہے،وزارت خزانہ ڈرانے کے بجائے مشکلات کا حل ڈھونڈے، جوٹیکس پہلے سے دے رہے ہیں ان پردوبارہ ٹیکس کیوں لگایا جارہا ہے،10ارب ڈالرکی انویسٹمنٹ پاکستان آرہی ہے۔

    سابق رکن قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ تمام سیاسی پارٹیاں سیلاب کی وجہ سے 6 ماہ سرگرمیاں معطل کردیں، سیلاب متاثرین کوہماری مدد کی ضرورت ہے، عمران خان کواپنے لیے فنڈ مانگنا اچھا لگتا ہے سیلاب متاثرین کے لیے بھی اپیل کریں۔
    انہوں نے کہا کہ ایک تاجر کا بل 7 لاکھ روپے آیا ہے جس میں 4 لاکھ کے ٹیکسز ہیں، عام صارفین میں 100 یونٹ والے صارف کو 4 ہزار کا بجلی کا بل آیا ہے۔تاجر رہنما شرجیل میر نے کہا کہ تاجروں سے متعلق پالیسی پر تاجروں کو ساتھ بٹھایا جائے، ہماری تجاویز سے حکومت زیادہ ریونیو حاصل کرسکتی ہے۔

    تاجر رہنما ارشد اعوان نے کہا کہ بجلی کے بلوں میں زائد ٹیکسز سے ملک کی معیشت بیٹھ جائے گی، دنیا میں صنعتوں کو ریلیف دیا جاتا ہے، یہاں مشکل میں ہیں۔انہوں نے کہا کہ آدھی کمپنیاں لائف سیونگ ڈرگز نہیں بنا رہیں کیونکہ لاگت پوری نہیں ہو رہی، وزارت خزانہ میں جو لوگ بیٹھے ہیں انہیں عوام کی مشکلات کا اندازہ نہیں ہے۔

  • سیلاب متاثرین کے لئے چین نے پاکستان کو امدادی سامان بھیج دیا

    سیلاب متاثرین کے لئے چین نے پاکستان کو امدادی سامان بھیج دیا

    ملک میں بارشوں اور سیلاب سے ہونے والی تباہی کا مداوا کرنے کے لئے چین نے پاکستان کو امدادی سامان بھیجا ہے۔

    ملک میں ہونے والی حالیہ مون سون بارشوں کے بعد تباہی اور سیلابی صورتحال نے متعدد اضلاع کو صفحۃ ہستی سے مٹا دیا ہے، ہزاروں خاندان بے سرو سامان کھلے آسمان تلے بے یار و مدد گار بیٹھے ہیں۔

    اس سنگین صورتحال میں چین نے ایک بار پھر پاکستان کا حقیقی دوست ہونے کا ثبوت دیا ہے اور پاکستان کو سیلاب متاثرین کی مدد کے لئے سامان بھیجا ہے۔ چینی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ پاکستان میں سیلاب سے بھاری جانی و مالی نقصان کا اندازہ لگایا ہے، چین نے متاثرین کے لئے 4 ہزار خیمے، 50 ہزار کمبل اور 50 ہزار واٹر پروف شيٹيں فراہم کی ہیں۔

    چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ ہم متاثرین کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں، ہمارے دل سوگوار خاندانوں،زخمیوں اور متاثرین کے ساتھ ہیں۔
    ترجمان چینی وزارت خارجہ نے مزید کہا ہے کہ چین اور پاکستان سچے دوست اور اچھے بھائی ہیں، ہم بڑی قدرتی آفات کے وقت ایک دوسرے کی مدد کيلئے ہروقت تیار رہتے ہیں۔

    چینی وزارت خارجہ نے اعلان کیا کہ چینی ریڈ کراس سوسائٹی 3 لاکھ امریکی ڈالر ہنگامی نقد امداد فراہم کرے گی، 25 ہزار خيموں اور ديگر اشياء کی نئی کھيپ جلد پہنچا دی جائے گی۔
    وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ چین آفات کی روک تھام، موسمیاتی تبدیلیوں کے خلاف دوطرفہ تعاون کو فروغ دیتا رہے گا، امید ہے کہ پاکستان آفت زدہ علاقوں میں لوگوں کی مشکلات حل کر لے گا۔

    واضح رہے کہ سندھ اور بلوچستان کے بعد خیبرپختونخوا میں بھی جاری بارشوں نے پہلے سے ابتر صورتحال کو مزید سنگین کردیا ہے۔ بلوچستان میں سیلاب سے مزید 4 افراد کی جانیں چلی گئیں، جاں بحق افراد کی تعداد 234ہو گئی۔
    خیال رہے کہ پاکستان میں مون سون کا رواں سیزن غیر معمولی حد تک طویل اور تباہ کن رہا ہے۔ اب تک مجموعی اعداد و شمار کے مطابق قریب ڈھائی ماہ کے دوران ملک بھر میں سیلاب اور بارشوں کے باعث کم از کم 830 اموات ہو چکی ہیں اور ملک کے 116 اضلاع متاثر ہوئے ہیں۔