Baaghi TV

Tag: تازہ ترہن

  • وزیراعظم اور وزیر اعلیٰ سندھ کی تیمور ویپن سسٹم کے کامیاب تجربے پر مبارکباد

    وزیراعظم اور وزیر اعلیٰ سندھ کی تیمور ویپن سسٹم کے کامیاب تجربے پر مبارکباد

    وزیراعظم نے پاک فضائیہ کی جانب سے مقامی طور پر تیار کردہ تیمور ویپن سسٹم کے کامیاب تجربے پر قوم کو مبارک باد دی ہے۔

    وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان فضائیہ کی جانب سے مقامی طور پر تیار کردہ تیمور ویپن سسٹم کے کامیاب تجربے پر قوم کو مبارکباد دی ہے،انہوں نے کامیاب تجربے پر پاک فضائیہ کو مبارک باد دینے کے ساتھ ساتھ چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ، چیف آف ایئر اسٹاف ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو اور میزائل سسٹم پر کام کرنے والے سائنسدانوں کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

    وزیراعظم نے پاکستان کی دفاعی صلاحیتوں کو مضبوط بنانے کے لیے پاک فضائیہ کی پیشہ مہارت، لگن اور غیر متزلزل عزم کی پذیرائی کی اور کہا کہ تیمور ویپن سسٹم کی بدولت ملک کا دفاع مزید مستحکم ہو گا کامیاب فلائٹ ٹیسٹ پاکستان کی دفاعی صنعت کی تکنیکی پختگی، جدت اور خود انحصاری کی نشاندہی کرتا ہے تیمور ویپن سسٹم کا کامیاب تجربہ پاک فضائیہ کی آپریشنل تیاری، تکنیکی برتری اور قومی سلامتی کے مقاصد کے حصول کے لیے مسلسل کوششوں کی عکاسی کرتا ہے ۔

    پاک فضائیہ کا مقامی طور پر تیار کردہ تیمور ویپن سسٹم کا کامیاب تجربہ

    وزیراعلیٰ سندھ کی مبارکباد

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے تیمور ویپن سسٹم کے کامیاب تجربے پر پاکستان ایئرفورس کو مبارکباد دی ہے کہا کہ تیمورویپن سسٹم پاکستان ایئر فورس کا ایک نمایاں کارنامہ ہے،پاکستان کی دفاعی صلاحیتیں آزمائی ہوئی ہیں پاک فضائیہ نے حال ہی میں اپنی صلاحیتوں سے دشمن کے دل میں دھاک بٹھائی ہے تیمور ویپن سسٹم دفاعی صلاحیتوں میں خود انحصاری کا اعلان ہے پاکستان کا دفاع ناقابلِ تسخیر ہے وزیراعلیٰ سندھ نے شریک یونٹس، سائنسدانوں ، انجینئرز کی اہم خدمات کو خراج تحسین بھی پیش کیا۔

    قبل ازیں صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان فضائیہ کو کامیاب تجربے پر خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا تھا کہ مقامی سطح پر جدید ہتھیاروں کی تیاری قومی صلاحیت، عزم اور ادارہ جاتی مہارت کی واضح عکاس ہےپاک فضائیہ کی اس کامیابی سے ملکی دفاع مزید مضبوط اور خطے میں استحکام کے لیے پاکستان کی ذمہ دارانہ دفاعی پالیسی کو تقویت ملی ہے۔ یہ کامیابی قومی دفاع میں خود انحصاری کے سفر میں ایک اہم پیش رفت ہے۔

    بھارتی وزیر خارجہ کے غیر ذمہ دارانہ،بے بنیاد الزامات مسترد کرتے ہیں، پاکستان

    اپنے بیان میں صدر زرداری نے سائنسدانوں، انجینئرز اور پاک فضائیہ کے افسران و جوانوں کی محنت، پیشہ ورانہ لگن اور قومی خدمت کے جذبے کو سراہتے ہوئے کہا کہ دفاعی شعبے میں جدید ٹیکنالوجی کا فروغ پاکستان کی سلامتی اور خودمختاری کے تحفظ کے عزم کا اظہار ہے۔

  • سندھ حکومت کا زرعی شعبے کی ترقی کے لیے جامع اصلاحات کا اعلان

    سندھ حکومت کا زرعی شعبے کی ترقی کے لیے جامع اصلاحات کا اعلان

    کراچی: وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ چھوٹے کاشت کاروں کے لیے قرضوں کی فراہمی میں آسانیاں پیدا کی جائیں-

    ترجمان کے مطابق وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت زرعی شعبے سے متعلق اہم اجلاس ہوا،اجلاس میں وزیرِ زراعت محمد بخش مہر، چیف سیکریٹری و دیگر شریک ہوئے،اجلاس میں زرعی ترقی، کریڈٹ سکیمز اور ہاریوں کی معاونت پر غور کیا گیا، سندھ حکومت نے زرعی شعبے کی ترقی کے لیے جامع اصلاحات کا اعلان کیا۔

    وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اس موقع پر کہا کہ آبادگار معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہیں، انہیں ہر ممکن سہولت دیں گے، جدید ٹیکنالوجی اور تحقیق پر مبنی زراعت کو فروغ دیا جائے غیر شفافیت یا ہاریوں کے فنڈز میں رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی،چھوٹے کاشت کاروں کے لیے قرضوں کی فراہمی میں آسانیاں پیدا کی جائیں-

    وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ ہاریوں کے لیے بر وقت اور شفاف مالی معاونت یقینی بنائی جائے، وزیر اعلیٰ سندھ نے نئی اور سمارٹ کراپنگ پیٹرن اختیار کرنے کی تاکید کی،اجلاس میں موسمیاتی تبدیلیوں کے مطابق فصلوں کے پیٹرن بدلنے پر مشاورت کی گئی-

  • فیلڈ مارشل کادورہ امریکا:  پاکستان کی سفارتی تاریخ میں ایک اہم باب رقم، بھارت کا دہشتگردانہ چہرہ پھر بےنقاب

    فیلڈ مارشل کادورہ امریکا: پاکستان کی سفارتی تاریخ میں ایک اہم باب رقم، بھارت کا دہشتگردانہ چہرہ پھر بےنقاب

    فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے دورہ امریکا کے دوران پاکستان کے مؤقف کی عالمی سطح پر پذیرائی ہوئی جب کہ بھارت کا دہشتگردانہ چہرہ ایک بار پھر بے نقاب ہوگیا۔

    آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے حالیہ دورۂ امریکہ اور برسلز نے پاکستان کی سفارتی تاریخ میں ایک اہم باب رقم کیا ہے، یہ ملاقاتیں محض رسمی نوعیت کی نہیں تھیں بلکہ انہوں نے فوجی اور اقتصادی سفارتکاری کی مہارت کا مظاہرہ کیا، جس کا مقصد پاکستان کی عالمی پوزیشن کو مضبوط کرنا اور قومی مفادات کا تحفظ تھا۔

    ان دوروں کی نمایاں کامیابیوں میں سے ایک بڑی پیشرفت بین الاقوامی شراکت داروں سے بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) اور مجید بریگیڈ کو دہشت گرد تنظیموں کے طور پر قرار دلوانا تھا۔ یہ نہ صرف ان گروہوں کے بارے میں پاکستان کے دیرینہ مؤقف کی توثیق ہے بلکہ بھارت کی خفیہ پشت پناہی کو بھی بے نقاب کرتا ہے۔ جنرل منیر نے اس معاملے کو خطے اور دنیا کی سلامتی کے تناظر میں پیش کر کے پاکستان کے حق میں بیانیہ مضبوط کیا۔

    ایکسٹیشن نہیں تسلسل جاری رہے گا، اسد قیصر کے بیان پر فیصل واوڈا کاردعمل

    پاکستان کے ٹرمپ سے بڑھتے روابط، بھارت کی تشویش میں اضافہ

    معاشی طور پر، یہ دورے ایسے وقت ہوئے جب پاکستان کی برآمدات میں اضافہ ہوا، جس کی ایک بڑی وجہ اہم منڈیوں میں بھارتی مصنوعات پر بھاری ٹیرف کا نفاذ تھا۔ اس سے پاکستانی صنعتوں کے لیے نئی تجارتی راہیں کھلیں اور یہ ثابت ہوا کہ مضبوط سفارتکاری اقتصادی فوائد بھی لا سکتی ہے۔

    اسٹریٹیجک محاذ پر، جنرل منیر نے بھارت سے تعلقات، سندھ طاس معاہدے اور انسداد دہشت گردی جیسے اہم معاملات پر پاکستان کا مؤقف واضح اور مؤثر انداز میں پیش کیا۔ ان کی بات چیت حقائق پر مبنی، درستگی سے بھرپور اور قومی استحکام کے وژن کی عکاس تھی۔

    سب سے بڑھ کر، ان سفارتی کامیابیوں نے دنیا کو یہ پیغام دیا کہ پاکستان کی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ سرحدی سالمیت، سیاسی آزادی یا قومی وقار کو کسی بھی خطرے کا سامنا ہوا تو اسے مکمل عزم کے ساتھ ناکام بنایا جائے گا۔ فوجی وقار اور سفارتی مہارت کو یکجا کر کے جنرل عاصم منیر نے پاکستان کو ایک پراعتماد اور خود انحصار ملک کے طور پر پیش کیا ہے—جو ہر میدان میں اپنے مفادات کے دفاع کے لیے تیار ہے۔

    اس دورِ تغیر اور علاقائی غیر یقینی صورتحال میں ان کی قیادت نے یہ یقینی بنایا ہے کہ پاکستان کی آواز نہ صرف سنی جائے بلکہ دنیا بھر میں اس کا احترام بھی ہو۔

  • بلوچستان میں دہرا قتل:مقتولہ بانو بی بی کی والدہ جیل منتقل

    بلوچستان میں دہرا قتل:مقتولہ بانو بی بی کی والدہ جیل منتقل

    بلوچستان میں دہرے قتل کے واقعے میں سوشل میڈیا پر ویڈیو بیان شیئر کرنے پر مقتولہ بانو بی بی کی والدہ گل جان کو عدالت نے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

    پولیس ذرائع کے مطابق مقتولہ بانو بی بی کی والدہ گل جان کے ڈی این اے کے نمونے حاصل کر لیے گئے ہیں۔ ڈی این اے سیمپلنگ کا یہ عمل سیریس کرائم انویسٹی گیشن ونگ کی درخواست پر کیا گیابعدازاں، بانو بی بی کی والدہ کو دو روزہ ریمانڈ مکمل ہونے پر انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں عدالت نے گل جان بی بی کو جیل بھیج دیا۔

    ڈیگاری میں قتل کی گئی بانو بی بی کی والدہ کو 2 دن کا پولیس ریمانڈ ختم ہونے کے بعد انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر ایک میں پیش کیا گیا،عدالت نے بانو بی بی کی والدہ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

    کچھ روز قبل مقتولہ بانو بی بی کی والدہ نے ویڈیو پیغام میں بانو بی بی کے قتل کو ’جائز‘ قرار دیتے ہوئے گرفتار مرکزی ملزم سردار شیر باز ساتکزئی اور دیگر کو بےگناہ قرار دیا تھا،سوشل میڈیا پر ویڈیو بیان شیئر کرنے پر پولیس نے مقتولہ بانو بی بی کی والدہ گل جان کو حراست میں لے لیا گیا تھا، بعد ازاں انہیں کوئٹہ کی انسداد دہشت گردی عدالت ون میں پیش کیا گیا تھا،پولیس نے عدالت سے بانو بی بی کی والدہ کے 2 روزہ ریمانڈ کی استدعا کی، جس پر انسداد دہشتگردی کی عدالت نے بانو بی بی کی والدہ کو 2 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا تھا۔

    پولیس سرجن ڈاکٹر عائشہ فیض نے تصدیق کی ہے کہ گل جان بی بی سے بال، خون اور حلق سے لعاب کے نمونے لیے گئے، جنہیں بعد ازاں سیل کر کے سیریس کرائم انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا۔ ان نمونوں کو اب ڈی این اے تجزیے کے لیے پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کو بھجوایا جائے گا۔

    واضح رہے کہ 4 جون 2025 کو بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے نواحی علاقے مارگٹ میں دہرے قتل کا واقع پیش آیا تھا جس کی ویڈیو بعد ازاں سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی، ویڈیو میں دکھایا گیا تھا کہ کچھ مسلح افراد ایک مرد اور خاتون کو بے رحمانہ انداز سے گولیاں مار کر قتل کر دیتے ہیں۔وائرل ویڈیو کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ بظاہر ان پر پسند کی شادی کرنے کا الزام تھا۔

    تاہم، وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا تھا کہ کوئٹہ کے نواحی علاقے میں قتل ہونے والے افراد کے درمیان کوئی ازدواجی رشتہ نہیں تھا، دونوں پہلے سے شادی شدہ تھے اور ان کے بچے بھی ہیں۔

  • ڈونلڈ ٹرمپ پر ایک اور فرد جرم عائد

    ڈونلڈ ٹرمپ پر ایک اور فرد جرم عائد

    سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر 2020 کے صدارتی الیکشن پراثرانداز ہونے اور 6 جنوری 2021 کے کیپیٹل ہل حملے کے الزامات پر فرد جرم عائد کردی گئی۔

    باغی ٹی وی: امریکی میڈیا کے مطابق 2020 کے صدارتی الیکشن پراثرانداز ہونے کا کیس منطقی انجام کی جانب بڑھنے لگا،ڈونلڈ ٹرمپ پر امریکیوں کو دھوکا دینے اور انسانی حقوق پامال کرنے کی سازش کا بھی الزام ہے، ڈونلڈ ٹرمپ پر تیسری بار فرد جرم عائد کی گئی ہے۔

    سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو 6 جنوری حملہ کیس میں شامل تفتیش کیا گیا، ڈونلڈ ٹرمپ پر کیپیٹل ہل پر حملے کے لیے اکسانے کا الزام ہے اس سے قبل کیپٹل ہل حملے میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں کے سرغنہ کو 18 سال قید کی سزا سنائی جا چکی ہے۔ سرغنہ اسٹیورٹ رہوڈز پر بغاوت کی سازش اور سیکیورٹی اداروں پر حملے، توڑ پھوڑ کی الزامات تھے۔

    آن لائن نیوز ایکٹ؛ میٹا نے کینیڈین صارفین کی خبروں تک رسائی ختم کردی

    فرد جرم عائد ہونے سے قبل سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ سنا ہے اسپیشل کونسل جیک اسمتھ آج مجھ پرجعلی فردجرم عائد کریں گے،جعلی فردجرم 2024 کے صدارتی الیکشن میں مداخلت ہے،تاہم فرد جرم عائد ہونے کے بعد اسپیشل کونسل جیک اسمتھ نے کہا کہ عدالت سے ٹرمپ کے خلاف صدارتی الیکشن پر اثر انداز ہونے کے کیس کی تیز سماعت کا کہیں گےٹرمپ کے حامیوں کو جھوٹ کی بنیاد پر کیپیٹل ہل پر حملے کیلئے اکسایا گیا تھا،صدر بائیڈن کی کامیابی کو تسلیم نہ کرنے کیلئے کیپیٹل ہل پر چڑھائی کی گئی۔

    کالے جادو ٹونے کیلئے مقتولہ خاتون کا سر قبر سے چوری

    واضح رہے کہ 6 جنوری 2021 کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں نےکیپیٹل ہل پر دھاوا بول دیا تھا اور سکیورٹی حصار توڑتے ہوئے عمارت کے اندر داخل ہوگئے تھے کیپیٹل ہل پر ہنگامہ آرائی کے دوران 4 افراد ہلاک اورمتعدد زخمی ہوئے تھے،کیپیٹل ہل پر حملے کے الزام میں ایک ہزار افراد کو گرفتار کیا گیا تھا۔

    یہ حملہ ایسے وقت میں کیا گیا تھا کہ جب کیپیٹل ہل میں موجود کانگریس کی عمارت میں مشترکہ اجلاس ہو رہا تھا اور کانگریس کو نومبر 2020 میں انتخابات جیتنے والے نو منتخب صدر جوبائیڈن کی صدارتی فتح کی توثیق کرنی تھی تاہم ٹرمپ اور ان کے حامیوں کا خیال تھا کہ انتخابات میں ان کی فتح کو شکست میں تبدیل کیا گیا ہے۔

    جنوب مشرقی ایشیاء میں سالن بنانے کا طریقہ تقریباً 2000 سال پُرانا ہے،محققین

  • کم ازکم 119 اڑن طشتریاں زمین پر گرکر تباہ ہوچکیں ہیں

    کم ازکم 119 اڑن طشتریاں زمین پر گرکر تباہ ہوچکیں ہیں

    واشنگٹن: دنیا برسوں بلکہ دہائیوں سے اڑن طشتری کے معمہ میں الجھی ہوئی ہے۔ آئے دن نئی نئی کہانیاں سامنے آتی ہیں ،کوئی کوئی ویڈیو تو کبھی کوئی تصویر۔ کوئی اپنا نظریہ پیش کرتا رہا ہے تو کوئی اپنا تاہم اب اُڑن طشتریوں (UFOs) پر تحقیق کرنے والے معروف امریکی سائنسدان ڈاکٹر اسٹیون گریر نے دعویٰ کیا ہے کہ کم از کم 119 دوسری دنیا کے خلائی جہاز زمین پر گر کر تباہ ہوچکے ہیں۔

    باغی ٹی وی: 67 سالہ ڈاکٹر اسٹیون گریر نے کہا کہ امریکی حکومتوں نے متفرق جگہوں سے اُڑن طشتریوں کا ملبہ اکٹھا کیا اور انہیں جدید توانائی کے سسٹم بنانے کے لیے استعمال کیے گئے جو عوام کے سامنے ابھی تک نہیں لائے گئے۔

    لندن میں ابرارالحق کے کنسرٹ میں لڑائی

    ڈاکٹر اسٹیون نے کہا کہ پچھلے 30 سالوں میں انہوں نے UFOs کے بارے میں امریکی حکومتوں کی دستاویزات اور 700 فوجی،انٹیلی جنس حکام سے شہادتیں حاصل کی ہیں۔

    ڈاکٹر نے 12 جون کو امریکی دارالحکومت میں ایک پریس کانفرنس میں اپنی تحقیقی فائلوں کے ساتھ عوام میں جانے کا ارادہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ نامعلوم فضائی اُڑن طشتریوں سے متعلق خفیہ بلیک بجٹ منصوبوں کے قطعی ثبوت پیش کریں گے۔

    قبل ازیں امریکی میڈیا نے اڑن طشتریوں اور خلائی مخلوق کے بارے میں نئی خفیہ رپورٹ کے کچھ حصےشائع کئےتھےیہ رپورٹ امریکی انٹیلی جنس ایجنسیوں نے مختلف اداروں کے تعاون سے مرتب کی تھی جو جون 2021) کے اختتام تک امریکی کانگریس میں پیش کی گئی تھی-

    سعودی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں اضافہ کردیا گیا

    امریکی اخبارات نیویارک ٹائمز اور واشنگٹن پوسٹ نے گمنام سرکاری عہدیداروں کے حوالے سے بتایا تھا کہ اگرچہ اُڑن طشتریوں یا خلائی مخلوق کے درست ہونے کا کوئی ثبوت نہیں ملا ہے لیکن پھر بھی یہ امکان نظر انداز نہیں کیا جاسکتا کہ ایسی خبریں واقعتاً سچی ہوں۔آسان الفاظ میں کہا جائے تو یہ رپورٹ ’’بے نتیجہ‘‘ ہے۔

    نیویارک ٹائمز نے گمنام سینئر انتظامی عہدیداران کا حوالہ دیتے ہوئے بتایاتھا کہ گزشتہ 20 سال کے دوران ’’نامعلوم اُڑن اشیاء‘‘ (’’اُڑن طشتریوں‘‘) کے ایسے 120 واقعات ریکارڈ پر آچکے ہیں جن کا امریکی فوج کے کسی خفیہ منصوبے یا خفیہ ٹیکنالوجی سے کوئی تعلق نہیں تھا، جبکہ انہیں انتہائی بلندی پر چھوڑے گئے ہیلیئم غبارے بھی قرار نہیں دیا جاسکتا تھا۔ نہ تصدیق نہ تردید

    سرکاری افسر نےفون ڈھونڈنے کیلئے پورا ڈیم خالی کرادیا

    ان میں بعض مشاہدات کی ویڈیوز امریکی فضائیہ اوربحریہ کےذمہ داروں نےبھی بنائیں ان تمام مشاہدات سے خلائی مخلوق یا اُڑن طشتریوں کا وجود ثابت تو نہیں ہوتا لیکن ان کی تردید بھی نہیں کی جاسکتی، نیویارک ٹائمز نے اپنی خبر میں لکھاایسا ہی ایک منظرامریکی بحریہ کے پائلٹوں نے بھی ریکارڈ کیا جس میں کچھ نامعلوم اجسام ہائپر سونک (آواز سے کم از کم پانچ گنا زیادہ) رفتار سے پرواز کرتے دیکھے گئے تھے۔ یہ اجسام کسی اُڑتے ہوئے لٹو کی طرح اپنے محور پر گھوم رہے تھے اور پھر وہ غائب ہوگئے۔

  • عمران خان توشہ خانہ کیس: جلد سماعت مقرر کرنے کی الیکشن کمیشن کی درخواست خارج

    عمران خان توشہ خانہ کیس: جلد سماعت مقرر کرنے کی الیکشن کمیشن کی درخواست خارج

    اسلام آباد :عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس کی جلد سماعت مقرر کرنے کی الیکشن کمیشن کی درخواست درخواست خارج کردی۔

    باغی ٹی وی: اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس جلد سماعت کی جلد سماعت مقرر کرنے کی الیکشن کمیشن کی درخواست پر سماعت کی الیکشن کمیشن کے وکیل امجد پرویز اور سعد حسن جبکہ عمران خان کے وکلا خواجہ حارث اور فیصل چوہدری عدالت میں پیش ہوئے۔

    آسٹریلوی کرکٹر کا پی ایس ایل کھیلنے کی خواہش کا اظہار

    جج نے عمران خان کے وکلا سے استفسار کیا کہ توشہ خانہ کیس کی جلد سماعت مقررکرنےکی درخواست پر کیا کہتے ہیں؟ جس پر عمران خان کے وکیل خواجہ حارث نے جواب دیا کہ جلد سماعت مقرر کرنے کا جواز کیا ہے؟ پیسہ ضائع ہوتا ہے، آج کل تحریکِ انصاف کے کیسز کی وجہ سے بہت مصروفیات ہیں، کیسز کی بھر مار کے باعث وکلا کو تیاری کے لئے بھی وقت چاہیئے ہوتا ہے، گزشتہ سماعت پر وکلا کی جانب سے ہڑتال بھی تھی۔

    وکیل فیصل چوہدری نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی مرضی سے 29 اپریل کی تاریخ لی، 2 دن بعد خیال آیا ہے کہ تاریخ جلد مقررکروانی ہے الیکشن کمیشن کے وکیل امجد پرویز نے کہا کہ ہم تو 2 دن کی تاریخ مانگ رہے تھے، ایک ماہ کی نہیں۔

    امریکی رکن کانگریس کا عمران خان سے ٹیلیفونک رابطہ

    وکیل خواجہ حارث نے کہا کہ عمران خان کے خلاف کیس ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر نے دائر کیا، علی حیدرگیلانی کے خلاف بھی الیکشن کمیشن نے پرائیویٹ شکایت دائرکی ہوئی ہے، علی حیدرگیلانی کے خلاف کیس گزشتہ سال دائر کیا گیا تھا، ایک سال ہوگیا اور علی حیدر گیلانی پر اب تک فرد جرم عائد نہیں ہوئی، کیا بات ہے الیکشن کمیشن عمران خان کے خلاف کیس میں زیادہ دلچسپی ظاہر کررہا ہے-

    خواجہ حارث نے کہا کہ الیکشن کمیشن چاہتا ہے کہ عمران خان پر جرم عائد کی جائے، پارلیمنٹ میں بیٹھے ارکان پر کیسز درج ہیں، وہ تو اسمبلیوں میں بیٹھے ہیں، نیب کے کیسز کے حوالے سے تو کسی ملزم کو درخواست نہیں گئی، الیکشن کمیشن کہتا ہے کہ جلد فیصلہ نہ ہوا تو ہمارا پیشہ ورانہ کام متاثر ہو گاعمران خان کو آج بھی سیکیورٹی کےخدشات ہیں، جس کے لیے درخواستیں ہائی کورٹ میں دائر ہیں، حکومت یہ بھی نہیں بتاتی کہ عمران خان کو سیکیورٹی کب دینی ہے؟-

    پینٹاگون نے حساس دستاویزات کا افشا ہونا قومی سلامتی کیلئےانتہائی سنگین خطرہ قرار دے دیا

    دوران سماعت وکیل خواجہ حارث نے عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کردی کہا کہ عمران خان کے خلاف 100 سے زائد کیس درج ہو چکے ہیں ۔ عمران خان کو حفاظتی ضمانت لے کر عدالتوں میں پیش ہونا پڑ رہا ہے۔

    عدالت نے کہا کہ حاضری سے استثنیٰ کی درخواست کی ضرورت نہیں، مقصد یہ تھا کہ عمران خان یا وکیل عدالت میں پیش ہوں ۔ خواجہ حارث نے کہا کہ علی حیدر گیلانی کیس میں ڈیڑھ ماہ کی تاریخ پڑ گئی تو کچھ نہیں ہوا ۔ عمران خان کیس میں ایک ماہ کی تاریخ ہوئی تو ان کو تکلیف ہو گئی ہے ابھی تو کیس کے قابل سماعت ہونے پر بھی بات ہونا ہے ۔

    الیکشن کمیشن کے وکیل امجد پرویز نے کہا کہ تین چار ماہ سے الیکشن کمیشن کے کیس کو جھوٹا کہہ رہے، سچے ہیں تو عدالت آئیں عمران خان کی بریت کی کوئی درخواست اب تک نہیں آئی۔

    خلا میں موجود شہابیہ ہر سمت میں پتھر اور چٹانیں پھینک رہا ہے،ماہرین فلکیات

    بعدازاں عدالت نے وکلا کے دلائل سننے کے بعد توشہ خانہ کیس کی جلد سماعت پر فیصلہ محفوظ کرلیا اور کہا کہ فیصلہ 10 منٹ میں سنایا جائےگاعدالت نے مقررہ وقت پر محفوظ کیا گیا فیصلہ سناتے ہوئے الیکشن کمیشن کیجانب سےجلد سماعت مقرر کرنے کی درخواست خارج کر دی۔

    واضح رہے کہ توشہ خانہ فوجداری کارروائی کیس کی سماعت 29 اپریل کو مقرر ہے اور الیکشن کمیشن نے کیس کی جلد سماعت کی درخواست دائر کی تھی-

  • ملک  کے مختلف شہروں میں  کارروائیاں ،منشیات اور اسلحہ برآمد،ملزمان گرفتار

    ملک کے مختلف شہروں میں کارروائیاں ،منشیات اور اسلحہ برآمد،ملزمان گرفتار

    اینٹی نارکوٹس فورس( اے این ایف) کی راولپنڈی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں کارروائیاں ،منشیات برآمد،ملزمان گرفتار-

    باغی ٹی وی: ترجمان اے این ایف کے مطابق کارروائیاں راولپنڈی ،فیصل آباد،گوادر اور دشت میں کی گئیں ،ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے-

    ظل شاہ کی موت چھپانے پر عمران خان ،یاسمین راشد پر مقدمہ درج

    ترجمان اے این ایف کے مطابق راولپنڈی جی ٹی روڈ پر ترنول پھاٹک کے قریب کار سے 2 کلو 400 گرام چرس برآمد کی گئی فیصل آباد ائیر پورٹ پر چیکنگ کے دوران مُلزم کے لیپ ٹاپ سے 500 گرام ہیروئین برآمد ہوئی –

    ترجمان اے این ایف کے مطابق خفیہ اطلاع پر کارروائی کے دوران دشت میں جھاڑیوں کے بیچ گہرے کھڈے میں نشیات برآمد ہوئی ایک اور کارروائی میں گوادر کے علاقے پشکان میں بھی کھڈے سے منشیات برآمد ہوئی-

    کراچی ائیر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرنے والا بھارتی طیارہ واپس دہلی پہنچ گیا

    دوسری جانب پولیس نے کوہاٹ میں مختلف کارروائیوں میں اسلحہ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی اور اسمگلرز کوگرفتار کر لیا کارروائی کے ڈی اے سے ملحقہ درہ آدم خیل کے پہاڑوں میں عمل میں لائی گئی،اسلحہ درہ آدم خیل سے خفیہ پہاڑی راستے کے ذریعے جنوبی اضلاع کو اسمگل کیا جارہا تھا-

    پولیس حکام کے مطابق اسلحہ اسمگلروں نے مختلف قسم کے ہتھیار بوریوں میں بند کر رکھے تھے ،برآمد ہونے والے ہتھیاروں میں 2 کلاشنکوف،ریپیٹر، 10 پستول، 24 چارجرز اور ایک ہزار کارتوس اسلحہ میں شامل ہیں،کے ڈی اے میں مقدمہ درج کرلیا گیا،ملزمان سے تفتیش جاری ہے-

    سی ٹی ڈی کی کارروائی:کے پی او حملے کا ماسٹر مائنڈ ساتھی سمیت ہلاک،2 دہشتگرد …

  • اسلام آباد اورکوئٹہ میں مقدمات درج: عمران خان کا حفاظتی ضمانت کیلئےہائیکورٹ سے رجوع

    اسلام آباد اورکوئٹہ میں مقدمات درج: عمران خان کا حفاظتی ضمانت کیلئےہائیکورٹ سے رجوع

    چئیرمین تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد اور کوئٹہ میں درج تین مقدمات میں حفاظتی ضمانت کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔

    باغی ٹی وی : عمران خان نے تھانہ رمنا اسلام آباد کے 2 مقدمات اور کوئٹہ کے ایک مقدمے میں ے بیرسٹر سلمان صفدر کے توسط سے حفاظتی ضمانت کی درخواستیں دائر کی ہیں جس میں آئی جی پنجاب کو فریق بنایا گیا ہے۔

    الیکشن کمیشن سے عمران خان کے وارنٹ گرفتاری اسلام آباد پولیس کو موصول

    عمران خان نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ تھانہ رمنا کی دونوں ایف آئی آرمیں دہشت گردی کی دفعات لگائی گئی ہیں اور کوئٹہ میں مقدمہ پیکا قانون کی دفعات کے تحت درج ہے۔

    درخواست میں کہا گیا ہے کہ عمران خان ضمانت کیلئے عدالت میں پیش ہونا چاہتے ہیں مگر پولیس نےغیرقانونی حراست کیلئے زمان پارک رہائش گاہ کوگھیر رکھا ہے لہٰذا آئی جی پنجاب کو کہاجائے کہ پولیس رکاوٹ نہ ڈالے۔

    درخواست میں کہا گیا کہ 22 واں وزیراعظم بننے کے بعد ملک کو ادائیگوں کے بحران سے بچانے کیلئے بروقت آئی ایم ایف سے معاہدہ کیا، امریکا اور افغان طالبان کے مابین بات چیت کرائی –

    درخواست میں مزید کہا گیا کہ امریکی افواج کا افغانستان سے انخلا یقینی بنایا، کورونا کیلئے انتظامات پر دنیا نے تعریف کی، سیاسی مخالفین نے جھوٹے مقدمے درج کرائے ہیں۔

    عمران خان توشہ خانہ کیس میں مسلسل 7 مرتبہ حاضر نہیں ہوئے،عدالت

    واضح رہےکہ عمران خان کےخلاف کوئٹہ میں مقدمہ درج کیاگیا تھا،خبریں تھیں کہ عمران خان کے خلاف کوئٹہ میں درج مقدمے میں پولیس وارنٹ لے کر زمان پارک آ رہی ہے، بلوچستان پولیس پنجاب پولیس کی مدد سے عمران خان کو گرفتارکرے گی-

    کوئٹہ میں درج مقدمے میں کہا گیا تھا کہ جب پولیس عمران خان کو گرفتار کرنے ان گھر زمان پارک گئی تو انہوں نے ٹی وی پر آکر اعلیٰ افسران کیخلاف نفرت انگیز تقریر کی جس سے ان کی جان کو خطرہ ہوا اور انہوں نے ریاستی اداروں کے خلاف اپنے لوگوں کو اکسایا.

    بلوچستان پولیس کی ٹیم عمران خان کے وارنٹ گرفتاری لے کر لاہور روانہ

  • فورٹ عباس: دھوکے سے 3 مزدوروں کے گردے نکال لئے

    فورٹ عباس: دھوکے سے 3 مزدوروں کے گردے نکال لئے

    بہاولنگر: فورٹ عباس کے رہائشی 3 مزدوروں کو دھوکا دے کر ان کے گردے نکال لیے گئے۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق پتوکی سے تعلق رکھنےوالا ملزم محمد سلیم مزدوروں کو پہلے راولپنڈی اور پھر اسلام آباد لے کر گیا، نامعلوم مقام پر ڈاکٹروں نے تینوں مزدوروں کے گردے نکال لیے-

    کتے کو نام سے نہ پکارنے پرمالک نے پڑوسی کو قتل کر یا

    پولیس کے مطابق ملزم محمد سلیم کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے مقدمہ پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹ اتھارٹی کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔

    مقدمے کے مطابق ملزم محمد سلیم نے مزدوروں کو ڈھائی لاکھ روپے دینے کا لالچ دیا، ملزم محمد سلیم مزدوروں کو راولپنڈی اور پھر اسلام آباد لے گیا، ملزم کے سہولت کار ڈاکٹر نے مزدوروں کو نامعلوم مقام پر لے جا کر گردے نکال لیے۔

    اسسٹنٹ ڈائریکٹر ویجیلنس پی ایچ او ٹی اے کا کہنا ہے کہ تینوں مزدوروں کے پیٹ پر آپریشن کے نشانات موجود ہیں۔

    پسند کی شادی کرنے والی لڑکی مبینہ طور پر زیادتی کا شکار

    دوسری جانب خیبر پختونخواہ کے صوبائی دارالحکومت پشاور میں پولیس اہلکاروں نے خواجہ سراؤں کے ساتھ غیر انسانی سلوک کیا پولیس اہلکاروں نے خواجہ سراؤں پر تشدد بھی کیا، خواجہ سرا اپنی شکایت لے کر ایس پی سٹی کے پاس پہنچے تو انہوں نے فوری ایکشن لیا، ایس پی سٹی نے دو پولیس اہلکاروں کی معطلی کا حکم دے دیا-

    ایس پی سٹی نے پشاور کوتوالی تھانے کے اندر پولیس اہلکاروں کی جانب سے دو خواجہ سراؤں پر تشدد کے حوالے سے میٹنگ طلب کی۔ ایس پی سٹی خالد نے خواجہ سراؤں کے ساتھ غیر ذمہ دارانہ رویے پر پولیس اہلکاروں کو معطل کرنے کا حکم دیا مزید برآں، ایس پی سٹی نے خواجہ سراؤں کو یقین دلایا کہ انہوں نے تمام تھانوں کو ہدایت کی ہے کہ خواجہ سراؤں کے ساتھ مساوی شہری کے طور پر پیشہ ورانہ طور پر پیش آئیں۔

    ملکی اورغیرملکی کرنسی اسمگل کرنے کی کوشش،چینی مسافر گرفتار