Baaghi TV

Tag: تازہ-ترینٕ

  • لیونل میسی کے والد  انتقال کر گئے

    لیونل میسی کے والد انتقال کر گئے

    ارجنٹائن کے معروف فٹبالر لیونل میسی کے والد جارج میسی طویل علالت کے بعد 68 برس کی عمر میں ارجنٹائن کے شہر روزاریو میں انتقال کرگئے۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق خاندانی ذرائع نے ان کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جارج میسی اپنی زندگی کے آخری چند ماہ روزاریو کے ایک طبی مرکز اور اپنے گھر کے درمیان گزارتے رہے جہاں ان کی اہلیہ اور بچوں نے ان کی دیکھ بھال کی۔

    جارج میسی اپنے بیٹے لیونل کے فٹبال کیریئر میں ہمیشہ اہم کردار ادا کرتے رہے انہوں نے بارسلونا میں لیونل کے ابتدائی دنوں سے ہی ان کا ساتھ دیا اور کئی برس تک ان کے نمائندے کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دیں۔

    حالیہ ورلڈ کپ کے دوران الجزائر کے خلاف میچ میں ہیٹ ٹرک کے بعد میسی جذباتی ہوکر رو پڑے تھے، بعد ازاں پریس کانفرنس میں انہوں نے واضح کیا تھا کہ ان کے آنسوؤں کی وجہ فٹبال سے متعلق نہیں بلکہ ذاتی زندگی میں گزرنے والے مشکل حالات تھے،بعد میں میسی کے خاندان نے جارج میسی کی صحت سے متعلق بیان جاری کرتے ہوئے بتایا تھا کہ وہ طبی علاج کرا رہے ہیں۔

    واضح رہے کہ چند ماہ قبل لیونل میسی کے والد کے انتقال کی جھوٹی خبر نشر کرنے پر معروف ٹی وی پریزینٹر فلورینسیا پینا نے معافی مانگنے کے بعد اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

  • بلوچستان: خضدار، قلات، حب میں ضمنی بلدیاتی انتخابات ملتوی

    بلوچستان: خضدار، قلات، حب میں ضمنی بلدیاتی انتخابات ملتوی

    الیکشن کمیشن آف پاکستان نے امن و امان کی صورت حال کے پیش نظر ضلع خضدار، قلات اور حب میں دوسرے مرحلے کے ضمنی بلدیاتی انتخابات ملتوی کر دیے۔

    الیکشن کمیشن کی سے نوٹیفیکیشن کے اجرا کے بعد صوبہ بلوچستان کے 3 اضلاع ژوب، لورالائی اور سبی کی مختلف میونسپل کمیٹیوں اور یونین کونسلوں کی 6 جنرل نشستوں پر دوسرے مرحلے کے ضمنی بلدیاتی کل 9اگست،کو منعقد ہوں گے،ضمنی بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے لیے الیکشن کمیشن کی جانب سے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں، ان انتخابات میں مجموعی طور پر 19 امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔

    ژوب، لورالائی اور سبی کے ان حلقوں میں رجسٹرڈ ووٹرز کی مجموعی تعداد 5 ہزار 546، جن میں 2 ہزار 942 مرد اور 2 ہزار 604 خواتین ووٹرز شامل ہیں، ووٹرز کے لیے مجموعی طور پر 8 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں، جن میں 2 مرد، 2 خواتین جبکہ 4 مشترکہ پولنگ اسٹیشنز شامل ہیں،سیکیورٹی انتظامات کے تحت 6 پولنگ اسٹیشنز کو حساس اور دو پولنگ اسٹیشنز کو نارمل قرار دیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ تینوں اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کے تحت ووٹنگ کل صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک ہوگی۔