Baaghi TV

Tag: تازہ تگرین

  • پی ٹی اے اور آئی ٹی انڈسٹری کا چین کے ساتھ معاہدہ

    پی ٹی اے اور آئی ٹی انڈسٹری کا چین کے ساتھ معاہدہ

    اسلام آباد:نگراں وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈاکٹر عمر سیف کے مطابق آج کا دن پاکستان ٹیلی کام اور آئی ٹی انڈسٹری کے لیے ایک یادگار دن ہے، پی ٹی سی ایل، ایس سی او، پی ٹی اے، ڈی سی آئی ایکس، پیس کیبل اور چائنا موبائل کے اشتراک سےتین اہم سنگ میل حاصل کر لئے-

    باغی ٹی وی: ڈاکٹر عمر سیف کے مطابق کے مطابق چین کے ساتھ ایک معاہدہ کیا ہے کہ وہ پاکستان کے ذریعے اپنے انٹرنیٹ ٹریفک کو روٹ کرنا شروع کرے اس کا مقصد پاکستان کو کنیکٹیویٹی کا ایک علاقائی مرکز بنانا ہے اس سے پاکستان کو انٹرنیٹ ٹرانزٹ ٹریفک کے لیے بھاری ریونیو حاصل ہوگا۔

    اتصالات نے انٹرنیٹ کنیکٹیویٹی کو مضبوط بنانے کے لیے پاکستان میں پہلا کیریئر نیوٹرل IXP اور ڈیٹا سینٹر قائم کیا ہے پی ٹی سی ایل اس نئے ڈیٹا سینٹر کے آپریشنز کو چلانے کے لیے DE CIX جرمن ڈیٹا سینٹر اور IXP آپریٹر کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔

    نواز شریف کا ایجنڈ پورا ہوئے بغیر نہیں رہ سکتا،نوازشریف

    پاکستان میں عالمی معیار کے ڈیٹا سینٹر آپریٹر کو لانے سے اب ہم دونوں کو سپر اسکیلنگ کلاؤڈ سروسز جیسے کہ AWS، Google Cloud اور Azure کو پاکستان میں لانے اور یوٹیوب ، ٹک ٹاک اور نیٹ فلکس جیسی مواد کی خدمات کے لیے مقامی مواد کا مرکز فراہم کرنے کے قابل بنائے گا پاکستان کے انٹرنیٹ صارفین اب مقامی طور پر خدمات تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں اور پاکستان علاقائی رابطے کا مرکز بن سکتا ہے۔

    اسٹیٹ بینک کا شرح سود 22 فیصد پر برقرار رکھنے کا …

    این اے 119،بڑے دعوے لیکن پھر مریم نواز کے مقابلے سے صنم جاوید” فرار”

  • شاداب خان  پنجاب پولیس کا حصہ بن گئے

    شاداب خان پنجاب پولیس کا حصہ بن گئے

    لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان پنجاب پولیس کا حصہ بن گئے۔

    باغی ٹی وی : ترجمان پولیس کے مطابق شاداب خان کی انٹرل پولیس آفس میں آئی جی پنجاب سے ملاقات ہوئی، اس دوران انہیں پنجاب پولیس کا برینڈ ایمبیسیڈر مقرر کیا گیا،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اور ایڈیشنل آئی جی پنجاب سلطان احمد چوہدری نے شاداب خان کو اعزازی ڈی ایس پی کا رینک لگایا ہے-
    https://x.com/OfficialDPRPP/status/1737435301143085431?s=20
    شاداب خان نے اعزازی ڈی ایس پی مقرر کرنے پر آئی جی پنجاب کو سلیوٹ کیا قومی کرکٹر نے کہا کہ اعزازی ڈی ایس پی بننے کا خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کبھی سوچا نہیں تھا کہ پنجاب پولیس کا حصہ بنوں گا، پنجاب پولیس کے ساتھ منسلک ہو کر اپنا کردار بھرپور طریقے سے ادا کرنے کی کوشش کروں گا،بوقت ضرورت پنجاب پولیس کیلئے ہمیشہ دستیاب ہوں گا، کبھی سوچا نہیں تھا کہ پنجاب پولیس کا حصہ بنوں گا۔

    ایڈیشنل آئی جی پنجاب سلطان احمد چوہدری نے شاداب خان کو سنٹرل پولیس آفس کے مختلف حصوں کا وزٹ کروایا اور مختلف ورکنگ شعبوں سے متعلق آگاہی فراہم کی آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ ماضی میں بھی کئی نامور اتھلیٹس اور سپورٹس مین پنجاب پولیس کا حصہ رہ چکے ہیں-

  • چین میں 6.2 شدت کا زلزلہ، کم از کم 111 افراد  ہلاک ،230 سے زائد زخمی

    چین میں 6.2 شدت کا زلزلہ، کم از کم 111 افراد ہلاک ،230 سے زائد زخمی

    بیجنگ: پیر کے روز شمال مغربی چین میں 6.2 شدت کے زلزلے کے نتیجے میں اب تک کم از کم 111 افراد کے ہلاک اور 230 سے زائد کے زخمی ہونے کی تصدیق ہوچکی ہے۔

    باغی ٹی وی: خبر ایجنسی "ڈی ڈبلیو” نے چین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ژنہوا کے حوالے سے بتایا کہ زلزلےکی وجہ سے گانسو صوبے میں 100 اور اس کے پڑوسی صوبے چنگھائی میں 11 افراد ہلاک ہوگئےتاہم کسی بھی سرکاری رپورٹ میں لاپتہ افراد کی تعداد کا ذکرنہیں ہےزلزلہ گانسو کی جیشیشان قصبےمیں پیر کو مقامی وقت کے مطابق رات کو تقریبا ًبارہ بجے آیا۔

    یورپی میڈیٹیرینین سیسمولوجیکل سینٹر (ای ایم ایس سی) کےمطابق زلزلے کا مرکز گانسو کے صوبائی دارالحکومت لانژو سے102 کلومیٹر کے فاصلے پر جنوب مغرب میں واقع تھا،جبکہ چین میں زلزلہ نیٹ ورکس سینٹر (سی ای این سی) کا کہنا ہے کہ منگل کی صبح چین کے شمال مغربی صوبے سنکیانگ کے علاقے میں بھی 5.5 شدت کا ایک اور زلزلہ آیا۔

    برطانوی خبررساں ادارے "روئٹرز” کے مطابق زلزلے سے متاثرہ علاقے میں پانی اور بجلی کی کچھ لائنوں کو نقصان پہنچا اور متاثرہ علاقوں میں آمد و رفت اور مواصلات میں خلل پڑا ہے تاہم حکام نے اس حوالے سے مزید تفصیلات شیئر نہیں کیں نقصان کس قدر ہوا اس کا اندازہ لگانے کیلئے امدادی کارروائیوں کے لیے تجاویز کے لیے ایک ٹیم کو مقرر کیا گیا ہے۔

    سرکاری نشریاتی ادارے سی سی ٹی وی کی اطلاعات کے مطابق چینی صدر شی جن پنگ نے واقعے میں ہلاکتوں کو کم سے کم کرنے کے لیے ہر ممکن تلاش اور بچاؤ کی کوششیں کرنے پر زور دیا ہے۔

    سرکاری خبر رساں ایجنسی ژنہوا کے مطابق چین میں ایمرجنسی مینجمنٹ کی وزارت نے تباہی سے متعلق امدادی ایمرجنسی کو پانچویں درجے تک فعال کر دیا ہے حکام کے مطابق تقریباً 2,200 امدادی کارکنوں کے ساتھ ہی پیشہ ورانہ ہنگامی امدادی ٹیموں کو آفت زدہ علاقے میں بھیجا گیا ہے،متاثرہ خطہ ایک پہاڑی علاقہ ہے، جہاں امداد فراہم کرنا کافی مشکل ہے اور زلزلے کے علاوہ بھی وہاں ایسے کئی عوامل ہیں جس کی وجہ سے امدادی کوششوں میں مشکلیں آ رہی ہیں۔

  • شاہ رخ، اکشے اور اجے دیوگن کے خلاف مقدمہ د رج

    شاہ رخ، اکشے اور اجے دیوگن کے خلاف مقدمہ د رج

    ممبئی: بالی ووڈ کے معروف ترین اداکار شاہ رخ خان، اکشے کمار اور اجے دیوگن کے خلاف مقدمہ دائر کردیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی: عدالت نے اگست 2023 میں کابینہ سکریٹری، چیف کمشنر اور سینٹرل کنزیومر پروٹیکشن اتھارٹی کو نوٹس جاری کیے تھے، جس میں ستمبر 2022 کے اپنے حکم کی تعمیل نہ کرنے پر توہین عدالت کی کارروائی کی درخواست کی گئی تھی، عدالت نے نوٹس میں درخواست گزار کو حکومت ہند سے رجوع کرنے کو کہا تھا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق توہین عدالت کی درخواست کا جواب دیتے ہوئے ڈپٹی سالیسٹر جنرل ایس بی پانڈے نے الہ آباد ہائی کورٹ کی لکھنو بنچ کو مطلع کیا کہ سنٹرل کنزیومر پروٹیکشن اتھارٹی (سی سی پی اے)نےاداکار شاہ رخ خان، اکشے کمار اور اجے دیو گن کو 20 اکتوبر کو گٹکا/تمباکو کمپنیوں کی تشہیر کرنےپر شوکاز نوٹس جاری کیےگئےتھےامیتابھ بچن نےتمباکو/گٹکا کمپنی کو اپنا اشتہاردکھانے پر قانونی نوٹس بھیجا تھا، کیونکہ کمپنیوں نے ان کی جانب سے معاہدہ منسوخ کیے جانے کے باوجود اشتہارات چلائے تھے۔

    لیجنڈری بھارتی اداکارہ 85 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں

    واضح رہے کہ موتی لال یادو نامی ایک وکیل نے الہ آباد ہائی کورٹ میں ایک درخواست دائر کی تھی جس میں مشہور شخصیات، خاص طور پر مذکورہ بالا تینوں اداکاروں کے اشتہارات، مصنوعات یا اشیا کے اشتہارات میں مبینہ شرکت سے متعلق مسائل اٹھائے گئے تھے جو کہ عوام کی صحت کے لیے بڑے پیمانے پر نقصان دہ ہیں-

    اللہ ہی جانے کون بشر ہے

  • ٹی ٹی پی وسطی ایشیائی ریاستوں میں نہیں بلکہ افغان سرزمین پر موجود ہے،نگران وزیراعظم

    ٹی ٹی پی وسطی ایشیائی ریاستوں میں نہیں بلکہ افغان سرزمین پر موجود ہے،نگران وزیراعظم

    اسلام آباد: نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ ٹی ٹی پی وسطی ایشیائی ریاستوں میں نہیں بلکہ افغان سرزمین پر موجود ہے۔

    باغی ٹی وی : نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے نگران وزیراعظم نے کہا کہ افغان طالبان اچھی طرح جانتے ہیں کہ کالعدم ٹی ٹی پی کے لوگ پاکستان کے خلاف کہاں سے کارروائیاں کر رہے ہیں ٹی ٹی پی وسطی ایشیائی ریاستوں میں نہیں بلکہ افغان سرزمین پر موجود ہے، دو سال قبل جو مذاکرات کا ڈھونگ رچایا گیا تھا، تو ٹی ٹی پی کے لوگ کابل میں عملی طور پر ان مذاکرات میں شریک تھے، اب یہ فیصلہ افغان طالبان کو کرنا ہے کہ ٹی ٹی پی کے لوگوں کو ہمارے حوالے کرنا ہے یا ان کے خلاف خود کارروائی کرنی ہے-

    الشفا اسپتال کے نیچے حماس کا کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کا اسرائیلی دعوی،مغربی میڈیا …

    انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ یہ بات قابل برداشت نہیں کہ افغان سرزمین سے پاکستان کے خلاف کارروائیاں کی جائیں اور افغان طالبان تماشا دیکھتے رہیں، تمام مکاتب فکر کے علماء نے آرمی چیف کے ساتھ ملاقات میں ٹی ٹی پی سے متعلق موجودہ حکومتی پالیسی کی حمایت کی ہے۔

    ن لیگ میں سیاسی شخصیات کی شمولیت کا سلسلہ جاری،مزید دو ایم این اے پارٹی …

  • پاکستان نے بھارت کےساتھ نیوٹرل وینیو پر ٹیسٹ سیریز کیلئے گرین سگنل دیدیا

    پاکستان نے بھارت کےساتھ نیوٹرل وینیو پر ٹیسٹ سیریز کیلئے گرین سگنل دیدیا

    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ بھارت کے ساتھ آسٹریلیا میں ٹیسٹ سیریز کھیلنے کے لیے تیار ہیں۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ پاک بھارت ٹیسٹ سیریز آسٹریلیا، انگلینڈ اور جنوبی افریقا میں ہوسکتی ہے۔ پاک بھارت سیریز کے لیے پہلا آپشن انگلینڈ اور دوسرا آسٹریلیا ہوگا۔

    نجم سیٹھی نے بھارت کو زیادہ حصہ دیئے جانے پر آئی سی سی سے وضاحت …

    نجم سیٹھی نے کہا کہ اگر آسٹریلیا میں ہاؤس فُل ہوسکتا ہے تو ٹھیک ہے یہ بڑا اچھا ہوگا۔ بھارت کے ساتھ ٹیسٹ سیریز کیلئے دبئی ہمیں سستا پڑے گا۔ آسٹریلیا کو بھی ہم نے نیوٹرل وینیو کے طورپر ریڈار پر رکھا ہے۔

    ایشین کرکٹ کونسل کو ایشیا کپ سے متعلق جلد فیصلہ کرنا چاہیے۔ نجم سیٹھی

    ایشیا کپ کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ایشیا کپ کیلئے بھارت کو ہائبرڈ ماڈل دے چکے ہیں۔ ورلڈکپ اور چیمپئنز ٹرافی کو بچانے کیلئے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو آگے آنا ہوگا، آئی سی سی کو بھارت کے ساتھ بات چیت کرنی چاہیے۔ آئی سی سی کو بھارت کو کہنا چاہیے کہ پاکستان جاکر نہیں کھیلنا تو ہائبرڈ ماڈل اپنائیں۔

    ایشیا کپ: سری لنکا اور بنگلہ دیش نئے ہائبرڈ ماڈل کے تحت کھیلنے کو تیار