Baaghi TV

Tag: تازہ تیرن

  • کراچی ایئر پورٹ،بنکاک جانیوالے مسافروں کے بیگ سے 28 لاکھ برآمد

    کراچی ایئر پورٹ،بنکاک جانیوالے مسافروں کے بیگ سے 28 لاکھ برآمد

    پاکستان کسٹمز ائرپورٹ کلکٹرہٹ نے گذشتہ رات کراچی سے بذریعہ تھائی ائر لائن کی پرواز TG 342 سے بنکاک جانے والے محمد زبیر اور محمد آصف نامی مسافروں کے ھینڈ بیگ میں خفیہ طریقہ سے چھپائی گئی غیر ملکی کرنسی کو تحویل میں لے کر ضبط کیا ہے

    مسافروں کے بیگ سے 9300 امریکن ڈالر ،217150 انڈین روپیہ ،445000 کورین کرونا ،12000 فلیپائنی پیسو ،2610 تھائی بھات ،190 ٹرکش لیرا ،ٹوٹل تقریبا 28 لاکھ روپے پاکستانی برآمد کر کے ضبط کی گئی ہے، ملزمان کے خلاف کسٹمز ایکٹ کے تحت کارروائی عمل میں لائی جارہی اور مزید تفتیش کی جارھی ھے ائر پورٹ کلکٹریٹ میں کلکٹر ڈاکٹر ندیم میمن صاحب اور ایڈیشنل کلکٹر اسد اللہ لاڑک کی اسمگلنگ کے سدباب کے لئے خصوصی ھدایات /احکامات کے نتیجہ میں گزشتہ 15 دنوں کے دوران انٹرنیشنل ڈپارچر لاؤنج پر تعینات عملے نے بیرون ملک جانے والے مسافروں سے 3 کیسز کے نتیجہ میں 14138100 روپے مساوی 62836 امریکن ڈالر کی اسمگلنگ کو ناکام بناکر 4 ملزمان کو گرفتار کیا ھے ائرپورٹ کلکٹریٹ کا عملہ شب و روز تندھی کے ساتھ ملکی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کی سرکوبی کے لئے مستعد اور متحرک ھے

    لاک ڈاؤن میں فحش فلمیں دیکھنے میں اضافہ،فحش ویڈیوزدیکھنے سے پہلے یہ خبر ضرور پڑھ لیں،سائبر کرائم کا بڑا الرٹ

    کرونا لاک ڈاؤن، مودی کے بھارت میں خواتین اور بچوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات میں کمی نہ آ سکی

    واٹس ایپ کے ذریعے فحش پیغام بھیجنے والا ملزم ہوا گرفتار، کئے ہوش اڑا دینے والے انکشاف

    شادی سے انکار، لڑکی نے کی خودکشی تو لڑکے نے بھی کیا ایسا کام کہ سب ہوئے پریشان

    دوسری جانب شہر قائد کراچی میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف پولیس کی کاروائیاں جاری ہیں،رات کو میرا ناکہ روڈ پر راہگیروں کو لوٹنے والے گروہ کا کارندہ گرفتار کر لیا گیا، ایس ایس پی ضلع کیماڑی فدا حسین جانوری کی سربراہی میں ضلع کیماڑی پولیس جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔گزشتہ رات ایس ایچ او تھانہ شیرشاہ سب انسپکٹر بھائی خان نے اسٹاف کے ہمراہ خفیہ اطلاع پر کاروائی کی، رات کے وقت میرا ناکہ روڈ پر راہگیروں کو لوٹنے والا ایک ملزم بنام نوید احمد گرفتار جبکہ ملزم کا الیاس نامی ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔گرفتار ملزم کے قبضہ سے لوٹا گیا کیش 2500 روپے اور موبائل فون برآمد کر لیا گیا۔ملزمان کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 319/22 بجرم دفعہ 382/34 ت پ درج کرکے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

  • کوہلی، روہت کو ٹی20 فارمیٹ سے غائب؟کسی بھی وقت اہم فیصلہ متوقع

    کوہلی، روہت کو ٹی20 فارمیٹ سے غائب؟کسی بھی وقت اہم فیصلہ متوقع

    نئی دہلی:بی سی سی آئی نےکوہلی، روہت کو ٹی20 فارمیٹ سے ڈراپ کرنے کا عندیہ دے دیا ہے ، اس حوالے سے بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے اگلے سال شیڈول ٹی20 ورلڈکپ کیلئے تمام سینئر پلئیرز کو ڈراپ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

    بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق انگلینڈ کے ہاتھوں ٹی20 ورلڈکپ کے سیمی فائنل 10 وکٹوں کی شکست کے بعد سے بورڈ نے سینئر کھلاڑیوں کپتان روہت شرما، ویرات کوہلی کو ون ڈے اور ٹیسٹ کرکٹ تک محدود کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    بی سی سی آئی کے ایک عہدیدار کا کہنا ہے کہ اگلے ٹی20 ورلڈکپ سے قبل نئی ٹیم تشکیل دی جائے گی، جس میں زیادہ تر سینئر کرکٹرز نہیں ہوں گے اور اگر کوئی نہیں چاہتا تو وہ ریٹائرمنٹ کا اعلان نہ کرے۔عہدیدار نے مزید کہا کہ آئندہ برس بھارت کو محض 12 ٹی20 انٹرنیشنل میچز کھیلنا ہیں جبکہ ہمارا فوکس ون ڈے ورلڈکپ ہوگا، اسی لیے نئے کمبی نیشن کو موقع دینا اولین ترجیح ہوگا۔

    قبل ازیں ٹی20 ورلڈکپ میں شکست کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے سابق کرکٹر چیتن شرما کی قیادت میں کام کرنے والی 4 رکنی نیشنل سلیکشن کمیٹی کو برطرف کردیا تھا۔

    برطرف ہونے والی سلیکشن کمیٹی کے دورمیں بھارتی کرکٹ ٹیم ٹی 20 ورلڈ کپ 2021 میں بھی ناک آؤٹ مرحلے تک پہنچنے میں ناکام رہی تھی اور ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں بھی اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

    عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

    القادر یونیورسٹی کا زمین پر تاحال کوئی وجود نہیں،خواجہ آصف کا قومی اسمبلی میں انکشاف

    صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے آرمی چیف کی تعیناتی پر دستخط کر دئیے

    بیرونی سازش ہو اور فوج خاموشی سے بیٹھی رہے، یہ گناہ کبیرہ ہے،آرمی چیف

  • اسلام آباد:ریڈ زون میں اسلحہ لے جانے پر پابندی عائد کردی گئی

    اسلام آباد:ریڈ زون میں اسلحہ لے جانے پر پابندی عائد کردی گئی

    اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کے ریڈ زون میں کسی بھی شخص اور ادارے کے اہلکاروں پر اسلحہ لے جانے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

    اسلام آباد پولیس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ریڈ زون میں ہتھیار لے جانے کے حوالے سے معیاری آپریٹنگ طریقہ کار متعین کر دیا گیا، کسی بھی ایونٹ یا امن و امان کی صورتحال کے دوران ریڈ زون کو “ویپن فری زون” قرار دیا جائے گا، ہمیشہ کی طرح امن و امان کی صورت حال کے دوران ڈیوٹی پر موجود پولیس فورس ہتھیار نہیں لے کر جائے گی۔

    جسٹس فائز عیسیٰ کا جوڈیشل کمیشن کو ایک اور خط، تین پرانے ناموں کی شمولیت پر اعتراض

    اعلامیے کے مطابق صرف مجاز افسران کو ہتھیار لے جانے کی اجازت ہوگی، مجاز افسران میں آئی سی ٹی پولیس کے اہلکار شامل ہوں گے جو اسکارٹ یا گن مین ڈیوٹی پر ہیں جن میں سینئر پولیس افسران، معزز ججز، وی وی آئی پیز یا وی آئی پیز شامل ہیں۔
    مجاز پولیس افسران کو ایسی ڈیوٹی پر بھیجنے سے پہلے اچھی طرح سے جانچ پڑتال کی جائے گی۔ ایسے افسران کے نفسیاتی اور طبی ٹیسٹ باقاعدگی سے کرائے جائیں اور کسی بھی تضاد کی صورت میں ایسے افسر کو اسکارٹ یا گن مین ڈیوٹی انجام دینے کی اجازت نہ دی جائے۔

    عمران خان کو نااہلی سے مارناممکن نہیں۔۔۔تیسری قوت آنے والی ہے۔ مستقبل کا منظر…

    پولیس کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ہتھیار لے جانے والے پولیس افسران کی تصدیق انٹیلی جنس بیورو اور اسپیشل برانچ سے ان کی سیاسی اور مذہبی وابستگی کے حوالے سے کی جائے گی، اسلام آباد پولیس کے علاوہ کسی بھی شخص یا قانون نافذ کرنے والی ایجنسی کو ہتھیار رکھنے والے کو ریڈ زون میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی۔

    اعلامیے میں واضح کیا گیا ہے کہ خلاف ورزی کی صورت میں سخت کارروائی کی جائے گی۔

  • فینز کو خوش کرنے کیلئے ہر میچ جیتنا ہوگا:رمیز راجہ

    فینز کو خوش کرنے کیلئے ہر میچ جیتنا ہوگا:رمیز راجہ

    کراچی :چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ اور انگلش کرکٹ بورڈ کے چیئرمین مارٹن ڈارلو میچ دیکھنے کیلئے نیشنل اسٹیڈیم پہنچ گئے۔

    نیشنل اسٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رمیز راجہ نے کہا بابر اعظم کو سمجھاتا ہوں کہ فینز کی یادداشت کمزور ہے، فینزکو خوش کرنے کےلیےآپ کو ہر میچ جیتنا ہوگا، انہوں نے کہا کہ امپورٹ بند ہونے کے باعث فینز کو شادی کی کرسیوں پر بٹھا رہے ہیں۔

    رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ کی تیاری کیلئے پاکستان اور انگلینڈ کی ٹی ٹوئنٹی سیریز اہم ہے، صرف کرکٹ کی طرف توجہ دے رہا ہوں امید ہے اچھا مقابلہ ہوگا۔

    چیئرمین پی سی بی نے کہا شاہین ری ہیب کیلئے انگلینڈ میں ہے جبکہ فخر کو بھی انگلینڈ بھیج رہے ہیں۔انہوں نے کہا شاہین کامعاملہ بلا ضرورت متنازع بنایا گیا وہ ورلڈ کپ میں ٹیم میں ہوگا، رضوان کا بھی پی سی بی خیال رکھ رہا ہے۔

    پاکستان اور انگلینڈ کے مابین کراچی میں آج شروع ہونے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شرکت کے لیے انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے ڈپٹی چیئرمین اور آفیشل بھی کراچی پہنچ گئے ہیں۔

    ای سی بی کے ڈپٹی چیئرمین مسٹر مارٹن ڈارلو اور آفیشل مسٹر جان ریڈ لندن سے براستہ دبئی ایمریٹس ائیر لائنز کی پرواز ای کے 600 کے ذریعے کراچی پہنچے، جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر پاکستانی حکام نے ان کا استقبال کیا۔

    ای سی بی کے ڈپٹی چیئرمین مسٹر مارٹن ڈارلو اور آفیشل مسٹر جان کو انتہائی سخت سکیورٹی اور پروٹوکول میں ہوٹل پہنچایا گیا۔پاکستان اور انگلینڈ کے مابین ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ آج شام کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں شروع ہو رہا ہے۔

    پاکستان اور انگلينڈ کے درميان پہلے میچ کی گیٹ منی سیلاب متاثرین فنڈ میں جائے گی۔300 سيلاب متاثرين ميچ اسٹيڈيم ميں ديکھ سکيں گے۔سیریز کے ابتدائی 4 میچز کراچی اور دیگر 3 میچز لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

    پاکستان اور انگلینڈ کی ٹی 20 سیریز کے لئے 28 ایچ ڈی کیمرے نصب کئے گئے ہیں۔ٹی 20 سیریز میں ڈرون کیمرے اور بگی بھی شامل ہے۔اس کےعلاوہ الٹرا موشن، بال ٹریکنگ، الٹرا ایج سمیت ہاک آئی کے ساتھ ڈی آر ایس کی سہولت بھی میسر ہے

    صحافیوں کے خلاف مقدمات، شیریں مزاری میدان میں آ گئیں، بڑا اعلان کر دیا

    سرکاری زمین پر ذاتی سڑکیں، کلب اور سوئمنگ پول بن رہا ہے،ملک کو امراء لوٹ کر کھا گئے،عدالت برہم

    جتنی ناانصافی اسلام آباد میں ہے اتنی شاید ہی کسی اور جگہ ہو،عدالت

    اسلام آباد میں ریاست کا کہیں وجود ہی نہیں،ایلیٹ پر قانون نافذ نہیں ہوتا ،عدالت کے ریمارکس

  • آنیوالے دنوں میں مہنگائی مزید بڑھے گی: مفتاح اسماعیل

    آنیوالے دنوں میں مہنگائی مزید بڑھے گی: مفتاح اسماعیل

    لاہور:وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئی شبہ نہیں آنیوالے دنوں میں مہنگائی مزید بڑھے گی، حکومت ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچانے کیلئے کوشاں ہے، مشکل وقت میں امیر طبقے پر ٹیکس لگایا گیا ہے، سپر ٹیکس کے نفاذ کے سوا کوئی چارہ نہیں تھا، چار سے پانچ ماہ میں حالات بہتر ہوجائیں گے،اسٹاک مارکیٹ کی گراوٹ بھی وقتی ہے، اسی ماہ انڈیکس اوپر جائے گا، آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کے بعد چیزیں بہترہوجائیں گی۔

    ایک نجی ٹی وی میں گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ایگری کلچر انکم پر ٹیکس ہونا چاہیے، پٹرول، ڈیزل پر ایک روپیہ ٹیکس نہیں لے رہے، 120 ارب روپے پٹرول پر نقصان ہو رہا تھا، چند مخصوص کمپنیوں نے پچھلے سالوں میں بہت پیسے کمائے، کار، سگریٹ انڈسٹریز نے بہت پیسہ کمایا ہے، جیولرز کو ٹیکس نیٹ میں لائیں گے، ہم اپنے ٹیکس نیٹ کو بڑھائیں گے، بجٹ خسارے کو کم کرنا ہے، ہم نے امیر طبقے پر ٹیکس لگایا ہے۔

    وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ ریٹیلرز کو فکس ٹیکس پر لائیں گے، کیپسٹی کے حساب سے فکس ٹیکس لگائیں گے، دکاندار کو فارم بھرتے ہوئے بھی مشکلات کا سامنا ہوتا ہے، فکس ٹیکس سے دکانداروں کو آسانی ہوگی، اگر حقیقی خودمختاری چاہتے ہیں تو ہر جگہ جھولی پھیلانے کے بجائے اپنے لوگوں سے ٹیکس لینا چاہیے، پاکستان کے لاکھوں لوگ ٹیکس نیٹ میں نہیں، شہباز شریف کے بیٹوں اور میری فیکٹری کا بھی ٹیکس بڑھا ہے، مشکل وقت ہے ہم نے امیر طبقے پر ٹیکس لگایا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اگلے دو، تین ماہ میں مہنگائی میں مزید اضافہ ہوگا، ہم نے انکم پر ٹیکس لگایا ہے، ہم کوشش کر رہے ہیں ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچا لیں، چار سے پانچ ماہ تک حالات بہتر ہوجائیں گے، وزیراعظم شہباز شریف اور میرے اپنے کاروبار پرٹیکس لگا ہے، فیکٹریز کو گیس کی فراہمی 24 گھنٹے یقینی بنائیں گے، ہماری ترجیح ایکسپورٹ بڑھانا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ آج چین نے 3۔2 ارب ڈالر دیئے ہیں، جولائی کے آخر تک کرنسی پر پریشر ختم ہوجائے گا، آج اسٹاک مارکیٹ گری ہے، یہ وقتی ہے، اسی ماہ کے اندر اسٹاک مارکیٹ اوپر جائے گی، سپر ٹیکس لگانے کے علاوہ چارہ نہیں تھا، آئی ایم ایف معاہدے کے بعد چیزیں بہتر ہوجائیں گی، مشکل فیصلوں سے ملک کو ڈیفالٹ سے بچایا ہے، ایک سال کے لیے صاحب ثروت لوگوں کو قربانی دینا ہوگی۔

    یاد رہے کہ پاکستان کی وفاقی حکومت کی جانب سے آج بڑی صنعتوں پر دس فیصد کے حساب سے ’سپر ٹیکس‘ لگانے کا اعلان کرتے ہوئے وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ اس اقدام سے اکٹھے ہونے والے پیسوں کو ملک میں غربت کے خاتمے کے لیے استعمال کیا جائے گا۔

    مہنگائی کا ایسا طوفان آنے والا ہے جو برداشت سے باہر ہوگا،بابر اعوان

    وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ’سپر ٹیکس‘ کے بارے میں مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’سپر ٹیکس چار فیصد کے حساب سے تمام شعبوں پر لگے گا جبکہ 13 صنعتی شعبوں پر چھ فیصد کے حساب سے اضافہ کر کے ان سے دس فیصد کی شرح سے یہ سپر ٹیکس وصول کیا جائے گا جس کے بعد ان پر ٹیکس وصولی کی شرح 29 فیصد سے 39 فیصد ہو جائے گی۔‘

    سپر ٹیکس کیا ہے؟
    حکومت کی جانب سے بڑے صعنتی شعبوں پر سپر ٹیکس لگانے کے اعلان کے بعد یہ سوالات اٹھنے شروع ہوگئے کہ کیا ہے یہ ہی کہا جارہا ہے کہ ’سپر ٹیکس لگ سکتا ہے تاہم ٹیکس لگاتے ہوئے اس کا مقصد بیان نہیں کیا جاتا۔‘

    مہنگائی،غربت اور بیروزگاری،محنت کش بھوک مٹانےتھانہ پہنچ گیا،حوالات رہنے پر اصرار

    ’اس سپر ٹیکس کو لگاتے ہوئے حکومت نے اس کا مقصد بیان کر دیا ہے کہ اس سے اکٹھے ہونے والے پیسے کو غربت کے خاتمے کے لیے استعمال کیے جائیں گے، جو غلط ہے۔‘جب کسی ٹیکس کو لگانے کا مقصد بیان کر دیا جائے تو وہ لیوی ہوتی ہے اور اس کی منظوری پارلیمان کے دونوں ایوانوں سے حاصل کی جاتی ہے۔‘

    وفاقی وزیر خزانہ کی جانب سے دس فیصد کی شرح سے سپر ٹیکس 13 صعنتی شعبوں پر لگانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

    ان شعبوں میں سیمنٹ، بینکنگ، ایوی ایشن انڈسٹری، ٹیکسٹائل، آٹو موبائل، شوگر، بیوریج، سٹیل، تیل و گیس، فرٹیلائزر، سگریٹ، کیمیکل کے شعبے کی انڈسٹریاں شامل ہیں جنھیں دس فیصد کے حساب سے یہ ٹیکس ادا کرنا پڑے گا۔

    پاکستان میں ان شعبوں کے علاوہ دوسرے صعنتی شعبے چار فیصد کے حساب سے ٹیکس ادا کر رہے ہیں اور درج بالا پر چار فیصد شرح میں چھ فیصد کی شرح سے اضافہ کر کے ان پر سپر ٹیکس کی صورت میں دس فیصد ٹیکس کی شرح کر دی گئی ہے۔

    پاکستان فیڈریشن آف چمبرز آف کامرس اور انڈسٹری کے قائم مقام صدر شبیر منشا نے سپر ٹیکس کے فیصلے کو صنعتی شعبے کے لیے ’تباہ کن‘ قرار دیا۔

    واضح رہے کہ سپر ٹیکس کی زد میں آنے والے شعبوں کی کمپنیوں پر اضافی ٹیکس لگنے کی وجہ سے سٹاک مارکیٹ جمعے کے روز کریش کر گئی کیونکہ ان کمپنیوں میں سے بڑی تعداد سٹاک مارکیٹ پر لسٹڈ ہیں۔

    آئیں ہم سب ملکرمہنگائی کے خلاف مارچ کریں:عثمان ڈارکی بلاول اورمریم کودعوت

     

     

  • برطانوی وزیراعظم کوجرمانہ:پاکستانی نظام عدل کوپیغام:ایک نہیں دوپاکستان؟:غلامی زندہ باد

    برطانوی وزیراعظم کوجرمانہ:پاکستانی نظام عدل کوپیغام:ایک نہیں دوپاکستان؟:غلامی زندہ باد

    لندن:(امین طاہرسے)برطانوی وزیراعظم کوجرمانہ:پاکستان کی عدالت عظمیٰ اوراداروں کے لیے پیغام،اطلاعات کے مطابق وزیر اعظم بورس جانسن اور چانسلر رشی سنک کو لاک ڈاؤن کے دوران پارٹیوں میں شرکت کرنے پرقانون کی خلاف ورزی کرنے پر سخت جرمانہ کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے

    میٹروپولیٹن پولیس ڈاؤننگ اسٹریٹ اور وائٹ ہال میں ہونے والے 12 اجتماعات کی تحقیقات کر رہی ہے جس نے مبینہ طور پر کوویڈ کے قوانین کو توڑا ہے۔

    برطانیہ جہاں قانون سب کے لیے ایک ہے وہان برطانوی وزیراعظم کے والد کو بھی سخت جرمانے کی سزا سنائی گئی تھی ورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کے والد سٹینلے جانسن کو43 ہزار روپے کا جرمانہ کر دیا گیا۔

     

    برطانوی میڈیا کے مطابق بورس جانسن کے والد سٹینلے جانسن کو بغیر ماسک پہنے خریداری کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔

    اناسی سالہ سٹینلے جانسن نے چند ماہ قبل بھی سفر کے دوران کورونا ایس او پیز کو مکمل طور پر نظر انداز کیا تھا۔ وزیر اعظم بورس جانسن کے والد نے اپنی غلطی مانتے ہوئے معذرت کی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ وہ گزشتہ 3 ہفتے انگلینڈ سے باہر گزار کے آئے ہیں، واپسی کے فوراً بعد ان سے نئے قوانین کو سمجھنے میں بھول چوک ہوئی اور وہ خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے۔

    اب تک، سرکاری عمارتوں میں کووڈ قانون کی خلاف ورزی پر کل 50 سے زائد جرمانے کیے جا چکے ہیں۔

    یاد رہے کہ وزیر اعظم بورس جانسن کے لیے ایک بڑا دھچکا ثابت ہوا جس میں ایک سینئر معاون نے 100 سے زیادہ ساتھیوں کو 20 مئی 2020 کو ہونے والے پروگرام میں مدعو کیا تھا اور انہیں اپنی شراب ساتھ لانے کی ترغیب دی۔

    یہ واقعہ ایسے وقت پیش آیا تھا جب حکومت عوام کو کھلے مقامات پر بھی ملاقاتیں نہ کرنے کا حکم دے رہی تھی، اور جنازوں سمیت سماجی میل جول پر سخت پابندیاں عائد تھیں۔

    یہ پارٹی کورونا سے متاثر بورس جانسن کے انتہائی نگہداشت سے باہر آنے کے صرف ایک ماہ بعد منعقد کی گئی تھی، اور کچھ رپورٹس میں کہا گیا تھا کہ وہ اس بات سے واقف تھے کہ اس پارٹی کا انعقاد ان کی واپسی پر ’ویلکم بیک‘ ایونٹ کے طور پر کیا گیا تھا۔

    اس وقت پولیس کورونا قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں پر جرمانے عائد کر رہی تھی اور ان کے پاس بار بار قانون توڑنے یا سنگین خلاف وزریوں میں ملوث مجرمان کے خلاف مقدمہ چلانے کا بھی اختیار تھا۔

     

    دوسری طرف پاکستان کی عدالت عظمی اور دیگرماتحت نظام عدل کے منہ پرطمانچہ ہے جہاں انصاف اور ریلیف صرف طاقتور کے لیے ہے اورسزا غریب اوربے سہارا شخص کےلیے ، اس کی تازہ مثال نومنتخب ہونےوالے وزیراعظم شہبازشریف پر16 ارب کی منی لانڈرنگ کے ثبوت ملنے کے باوجود عدالت عظمیٰ نے سب کچھ معاف اور استثنیٰ دیتے ہوئے معصوم عن الخطا قراردیتے ہوئے یہ ثابت کردیا ہے کہ ایک نہیں دو پاکستان

  • بھارت میں مسلمانوں پرحملوں میں اضافہ:مسلمان سخت پریشان

    بھارت میں مسلمانوں پرحملوں میں اضافہ:مسلمان سخت پریشان

    بھارت میں انتہا پسند ہندووں کی طرف سے مسلمانوں پرحملوں میں بہت زیادہ تیزی دیکھنے میں آئی ہے ، انسانی حقوق کی تنظیمون کے مطابق پچھلے 24 گھنٹوں میں بھارت میں دو سو سے زائد واقعات ہوئے ہیں ،

    پہلے بڑے واقعہ میں بھارتی ریاست بہار میںہندوتوا غنڈوں نے ایک مسجد اور اس کے دروازے پر اپنازعفرانی رنگ کا جھنڈا لگادیا ہے جو ہندوتوا نظریے کی علامت ہے ۔
    رام نومی کے موقع پر بہار کے علاقے مظفر پور میں پیش آنے والے اس واقعے کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے جس میں ہندوتواغنڈوں کو ایک مسجد کے مینار اور اس کے دروازے پر ہندوتوا نظریہ کی علامت زعفرانی جھنڈا لگاتے ہوئے دکھاگیا ہے جبکہ ہندوتوا غنڈے اس موقع پرمسجد پر زعفرانی جھنڈا لگانے کے بعد خوشیاں منا رہے ہیں۔

    ویڈ یو میں مزید دکھایاگیا ہے کہ آر ایس ایس، بی جے پی، وی ایچ پی اور بنجرنگ دل سے وابستہ بڑی تعداد میں ہندوتوا کارکن اس موقع پرموٹر سائیکلوں پر تلواریں اور ہاکیاں لہراکر خوشی کا اظہار کر رہے ہیں۔ ہندوتواغنڈوں نے رام نومی کا جشن مناتے ہوئے محمد پور گائوں میں ڈاک بنگلہ مسجد کے سامنے ایک جلوس بھی نکالا۔ایس ایس پی مظفر پور جینت کانت نے واقعے کی ایف آئی آر کے اندراج کی تصدیق کی ہے تاہم ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔

    بھارت میں ہندوئوں کے بھگوان رام کے جنم دن کی مناسبت سے منائے جانے والے تہوار نوراتری کے موقع پر بھارت بھر میں فرقہ وارانہ تشدد کے واقعات پیش آئے ہیں۔

    اتواراورپیر کے دوران بھارت بھرمیں خصوصا چار ریاستوں گجرات، مدھیہ پردیش، جھارکھنڈ اور مغربی بنگال میں فرقہ وارانہ تشدد کے واقعات پیش آئے،جن میں ہندتوابلوائیوں کی طرف سے مسلمانوں پر کئے گئے حملوں کی وجہ سے ایک شخص ہلاک ، درجنوں افراد زخمی اوردرجنوں گھروں، دکانوں اور گاڑیوں کو آگ لگادی گئی، جس سے کروڑوں روپے کا نقصان ہوا۔

    ہندو توابلوائیوں نے مسلمانوں کے خلاف اشتعال انگیز نعرے بلند کئے اور مساجد پر حملوں کے علاوہ مسلمانوں کے گھروں کو نظر آتش کر دیا ۔نئی دلی کی جواہر لال یونیورسٹی میں نوراتری کے موقع پر نان ویج یا گوشت والے کھانے دیے جانے پر اسٹوڈنٹس یونین جے این ایس یو اور بی جے پی کی طلبہ تنظیم اے بی وی پی کے درمیان تنازعے نے شدت کے بعدتشدد کی شکل اختیار کرلی۔جس سے کم از کم 16طلبہ زخمی ہوگئے۔پولیس نے اس سلسلے میں ایک کیس درج کرلیا ہے۔ زخمیوں کو علاج کے لیے ہسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے۔

    نوراتری کے موقع پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی آبائی ریاست گجرات کے شہروں کھمبات اور ہمت نگر شہروں میں تصادم کے مختلف واقعات پیش آئے۔ ہمت نگر میں ہندو بلوائیوں کے جلوس میں مسلمانوں کے خلاف اشتعال انگیز نعرے بلند کئے جانے اورتیز آواز میں گانے بجانے کے بعدتصاوم ہوا ۔ریاست مدھیہ پردیش کے کھرگون اور دیگر قصبوں میں بھی فرقہ وارانہ تصادم کے واقعات پیش آئے۔ دلی فسادات کے ملزم، بی جے پی لیڈر، کپل مشرا بھی کھرگون میں نوراتری کے جلوس میں شامل تھے۔

    مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلی دگ وجے سنگھ نے ایک ٹوئیٹ میں لکھاہے کہ جہاں جہاں مشرا کے قدم پڑتے ہیں وہاں فسادات ہو جاتے ہیں۔جھارکھنڈ کے لوہردگا ضلع میں بھی رام نومی کے جلوس کے دوران تصادم میں کم از کم 10 افراد زخمی ہوگئے جن میں سے تین کی حالت نازک ہے۔مغربی بنگال میں ہوڑہ کے علاقے شب پور میں ہندوتوا کارکنوں کے جلوس کے دوران تصادم کے واقعات پیش آئے۔

    معروف سماجی کارکن اور دہلی یونیورسٹی میں پروفیسر اپوروانند کا کہنا تھا کہ ہندو تہواروں کے موقع پر ہونے والے تشدد میں تمام ہندو شامل نہیں ہیں لیکن یہ ہندوں اور ہندو دھرم کے نام پرکیے جا رہے ہیں۔انہوں نے ہندوں سے سوال کیا کہ کیا اس سے انہیں سکون مل رہا ہے کہ ان کے تہوار کے نام پر دوسروں کو تکلیف پہنچائی جائے۔ اور اگر نہیں تو کیا وہ ایسا کرنے والوں کو روک نہیں سکتے؟ اپوروانندکا کہنا تھا کہ تہواروں کے مبارک موقع پر تشدد کے واقعات پر خاموشی اختیار کیے رہنا بھی گناہ ہے۔