Baaghi TV

Tag: تازہ رین

  • راولپنڈی:ڈاکے چوریاں عام ہوگئیں،پولیس کے روپ میں عوام الناس کولوٹا جانے لگا

    راولپنڈی:ڈاکے چوریاں عام ہوگئیں،پولیس کے روپ میں عوام الناس کولوٹا جانے لگا

    پولیس اہلکار ظاہر کرکے تلاشی کے نام پر لوٹ مار کرنے والے گینگ نے عمرہ ادائیگی سے واپس آئی ایک اور فیملی کو لوٹ لیا۔اطلاعات کے مطابق دولتالہ ،گوجرخان کا رہائشی محمد عامر عمرہ ادائیگی سے واپس آنے والی والدہ کو اسلام آباد ائیرپورٹ سے لے کر گھر گوجرخان جارہا تھا۔

    محمد عامر کے مطابق صبح سوا چار بجے ایوب پارک کے قریب پیچھے سے آنے والے ایک کرولا کار نمبر 147 نے ہماری گاڑی کو روک لیا .محمد عامر کے مطابق گاڑی سے تین افراد باہر آئے جہنوں نے اپنے آپ کو پولیس اہلکار ظاہر کیا۔انہوں نے ہماری تلاشی لی اور 2500 سعودی ریال،50 ہزار روپے نقدی ،موٹرسائیکل کی رجسٹریشن بک سمیت شناختی کارڈ لے کر فرار ہوگئے

    مورگاہ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا۔یاد رہے کہ راولپنڈی میں امسال جولائی سے یکم دسمبر تک خود کو پولیس ودیگر قانون نافذ کرنے اہلکار ظاہر کرنے والے درجنوں وارداتوں میں ملوث اس متحرک گینگ کو راولپنڈی پولیس کی ناتجربہ کار اور سیاست زدہ کمان گرفت میں لانے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے۔

    کراچی: شوہر کو قتل کرکے ٹکڑے کرنے اور دیگچی میں پکانے والی مجرمہ رہا

    تھانہ روات کے علاقے میں مسلح ڈاکو شہری سے گن پوائنٹ پر نقدی،موبائل فون لے اڑے۔دیگر واقعات میں 25 KV ٹرانسفارمر سمیت موٹر سائیکل چوری کی واردات۔پولیس نے مقدمات درج کرلیے۔ذرائع کے مطابق روات پولیس کو لوسر ہرکہ کے رہائشی بدر الزمان نے درخواست دی کہ میں رات ڈیوٹی سے واپس آرہا تھا کہ راستے میں مؤٹر سائیکل سوار آتشیں اسلحہ سے لیس دو ڈاکو گن پوائنٹ پر مجھ سے 03 ہزار روپے نقدی،موبائل فون سمیت شناختی کارڈ چھین کر فرار ہوگئے۔

    چین :عوامی احتجاج کے بعد کئی شہروں میں کووڈ سختیوں میں نرمی

    محمد اشتیاق نے درخواست دی کہ کوئی نامعلوم چور جھٹہ ہتھیال پلازہ میں لگے 25KV کے ٹرانسفارمر سے قیمتی کوائل اور آئل نکال کر باڈی پھینک کر فرار ہوگئے۔دریں اثناء رحم زیب نے پولیس کو درخواست دی کہ کوئی نامعلوم چور بحریہ ٹاؤن فیز آٹھ میں دفتر کے باہر کھڑا قیمتی مؤٹر سائیکل چوری کرکے لے گیا،کاروائئ کی جائے۔روات پولیس نے تمام واقعات کے الگ الگ مقدمات درج کرکے ضابطے کی کاروائی شروع کردی۔

  • آزاد جموں و کشمیر میں سیاحت کے فروغ کیلئے کمرشل ہیلی کاپٹر سروس کا افتتاح

    آزاد جموں و کشمیر میں سیاحت کے فروغ کیلئے کمرشل ہیلی کاپٹر سروس کا افتتاح

    صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے آزاد جموں و کشمیر میں سیاحت کے فروغ کیلئے کمرشل ہیلی کاپٹر فلائٹ سروس کا افتتاح کردیا۔آزاد کشمیر کے علاقے باغ میں منگل کو نجی کمپنی کشمیر ایئر کی لانچنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے ساتھ وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس بھی موجود تھے۔

    دورہ آزاد کشمیر میں صدر مملکت نے نجی کمپنی کی ہیلی کاپٹر فلائٹ سروس کا افتتاح کیا، انہوں نے باغ میں ایک نئے قائم ہونیوالے پرائیویٹ اسکول کے علاوہ ہیلتھ کیئر انفارمیشن ٹیکنالوجی کمپنی کے فلیگ شپ کیمپس کا دورہ کیا۔اس موقع پر صدر مملکت کو عباس پور میں اسپتال کے قیام کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

    ہیلی کاپٹر سروس کے افتتاح کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ قدرت نے آزاد جموں و کشمیر کو حسن اور سیاحت کی بے پناہ صلاحیتوں سے نوازا ہے، پرائیویٹ سیکٹر کو آزاد جموں و کشمیر کے سیاحتی شعبے کی ترقی کیلئے آگے آنا چاہئے تاکہ اس کی بھرپور صلاحیتوں کو بروئے کار لایا جاسکے۔

    انہوں نے آزاد جموں و کشمیر کی حکومت پر زور دیا کہ وہ پائیدار اور ماحول دوست سیاحت کو فروغ دینے کے علاوہ نجی شعبے کی سرمایہ کاری میں سہولت فراہم کرنے کیلئے سیاحت دوست پالیسیاں وضع کرے۔

    صدر مملکت کا کہنا ہے کہ سیاحت دنیا کی بہت سی ترقی پذیر معیشتوں کی بنیاد بن چکی ہے اور اسے زرمبادلہ کمانے، روزگار کے مواقع پیدا کرنے، ترقی کے عمل کو تیز کرنے اور معاشی تفاوت کو کم کرنے کا ایک اہم ذریعہ سمجھا جاتا ہے۔

    انہوں نے آزاد جموں و کشمیر میں سیاحت کی منصوبہ بندی کیلئے ایک مربوط نقطہ نظر اپنانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اسٹیک ہولڈرز، کاروبار، وسائل اور سیاحتی سرگرمیوں کے درمیان روابط قائم کرنے کے علاوہ خطے پر سیاحت کے اقتصادی، سماجی اور ماحولیاتی اثرات کا بغور جائزہ لیا جانا چاہئے۔

  • ملک کے 11 حلقوں میں ضمنی انتخاب کا دنگل آج سجے گا:کانٹے دارمقابلوں کی توقع

    ملک کے 11 حلقوں میں ضمنی انتخاب کا دنگل آج سجے گا:کانٹے دارمقابلوں کی توقع

    اسلام آباد:قومی اور صوبائی اسمبلی کے 11 حلقوں میں ضمنی انتخاب کا دنگل آج اتوار 16 اکتوبر کو سجے گا، جس کے انتظامات مکمل کرلیے گئے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سیکیورٹی انچارجز کو بھی پریزیڈائیڈنگ افسران کی طرح مجسٹریٹ کے اختیارات دے دیئے۔

    الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ملک کے 11 حلقوں میں ضمنی انتخابات کیلئے تیاریاں مکمل کرلیں، قومی اسمبلی کے 8 اور 3 صوبائی حلقوں پر پولنگ صبح 9 سے شام 5 بجے تک ہوگی، جس میں مجموعی طور پر 44 لاکھ 88 ہزار سے زائد ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔

    قومی اسمبلی کے جن حلقوں پر ضمنی انتخاب ہوگا ان میں خیبرپختونخوا کے 3، کراچی کے 2 اور پنجاب کے 3 حلقے شامل ہیں جبکہ تینوں صوبائی نشستیں پنجاب اسمبلی کی ہیں۔

    الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق ضمنی انتخابات میں 24 لاکھ 60 ہزار مرد اور 20 لاکھ 28 ہزار خواتین ووٹرز ووٹ ڈالیں گی، گیارہ حلقوں میں 2 ہزار 937 پولنگ اسٹیشنز اور 9 ہزار 869 پولنگ بوتھ قائم کئے گئے ہیں، تمام حلقوں میں 747 پولنگ اسٹیشنز انتہائی حساس اور 694 حساس قرار دیئے گئے ہیں۔

    میری قوم کے بچوں کو اسکولوں میں سیرت النبیﷺ پڑھانے کی ضرورت ہے،عمران خان

    الیکشن کمیشن کے مطابقق ان 11 حلقوں میں 100 امیدواران میدان میں ہیں، ووٹرز اپنی اپنی باری پر ووٹ کاسٹ کرسکیں گے جبکہ حاملہ خواتین، خواجہ سرا، معذور اور بزرگ ووٹرز کو پہلے ترجیح دی جائے گی۔ای سی پی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ بلا خوف و خطر ووٹ ڈالنے پولنگ اسٹیشنز پر آئیں۔

    تمام انتخابی عمل کی نگرانی چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ خود کررہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ کسی کو قانون کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دی جائے گی، ہنگامہ آرائی یا پولنگ میں مداخلت کرنے پر فوری کارروائی ہوگی۔الیکشن کمیشن نے سیکیورٹی اداروں کے متعلقہ انچارجز کو مجسٹریٹ کے اختیارات تفویض کر دیے۔

    الیکشن کمیشن نے سیکیورٹی اداروں کو اہم ہدایات جاری کر دیں۔ الیکشن کمیشن حکام کے مطابق ہدایات وزارت داخلہ کی فراہم کردہ رپورٹس کی روشنی میں جاری کی گئی ہیں۔

    پاکستان میں مہنگائی، بیروزگاری میں خطرناک حد تک اضافہ:معاملات مزید خراب ہوسکتے…

    الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق پولنگ کے دن سیکیورٹی کے تین حصار رکھے گئے ہیں، پولیس پہلے، رینجرز، ایف سی دوسرے اور فوج تیسرے سیکیورٹی حصار کیلئے موجود رہے گی۔ پاک فوج، رینجرز اور ایف سی کے ڈیوٹی انچارجز کو مجسٹریٹ درجہ اول کے اختیارات حاصل ہوں گے۔

    ووٹرز کو ہر صورت پُرامن اور محفوظ ماحول کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کردی گئی۔ الیکشن کمیشن حکام کا کہنا ہے کہ پولنگ اسٹیشن کے باہر بے ضابطگیوں کی اطلاع پریذائڈنگ افسر کو دینا سیکیورٹی عملے کی ذمہ داری ہوگی۔

    الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق پریذائڈنگ افسر کے کارروائی نہ کرنے پر متعلقہ سیکیورٹی انچارج مجسٹریٹ کا اختیار استعمال کرسکے گا۔

  • چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے دوماہ کی تنخواہ سیلاب متاثرین کو دینے کا اعلان کردیا

    چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے دوماہ کی تنخواہ سیلاب متاثرین کو دینے کا اعلان کردیا

    چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے دوماہ کی تنخواہ سیلاب متاثرین کو دینے کا اعلان کیا ہے۔

    ملک میں ہونے والی حالیہ مون سون بارشوں اور سیلابی ریلوں نے ملک کے متعدد اضلاع میں تباہی مچارکھی ہے، لاکھوں افراد بے گھر اور بے سرو سامان کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔

    دوسری جانب جہاں مخیر حضرات سیلاب متاثرین کی امداد کرتے نظر آرہے ہیں، وہیں سرکاری ملازمین کے علاوہ ملکی اداروں کے سربراہان اور ارکان بھی سیلاب متاثرین کے تعاون میں پیش پیش ہیں۔
    گزشتہ روز پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنرل آفیسرز کی طرح دیگر فوجی افسران نے بھی رضاکارانہ بنیاد پرمالی عطیات دینے کا اعلان کیا تھا، اور کہا تھا کہ عوام سے عطیات جمع کرنے کیلئے تمام بڑے شہروں میں عطیہ مراکز قائم کیے جائیں گے۔

    وفاقی کابینہ کے ارکان نے بھی ایک ماہ کی تنخواہ سیلاب زدگان کیلئےعطیہ کرنے کا اعلان کیا تھا، جس کے تحت کابینہ ارکان کی تنخواہیں وزیراعظم فلڈریلیف فنڈمیں جمع کرائی جائیں گی۔
    دوسری جانب آج چیئرمین سینیٹ اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے بھی اپنی دو ماہ کی تنخواہیں سیلاب متاثرین کو عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ چیئرمین سینیٹ کے مطابق تمام سینیٹرز اپنی ایک ماہ کی تنخواہ متاثرین کے ریلیف اور بحالی کیلئےدیں گے۔

    چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے عوام سے درخواست کرتے ہوئے بتایا کہ گریڈ 16 سے 22 تک کے ملازمین بھی 3 دن کی تنخواہ دیں گے، قوم بالخصوص مخیرحضرات ریلیف اوربحالی کیلئےآگےبڑھیں، اور نماز جمعہ کے بعد خصوصی دعاؤں کی اپیل ہے۔

    چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کی اپیل پر ملک بھر کی جامع مساجد بشمول پارلیمنٹ ہاؤس کی جامع مسجد میں نماز جمعہ کے بعد سیلاب زدگان کے لئے خصوصی طور پر اجتماعی دعا ئیں کی گئیں۔ پارلیمنٹ ہاؤس کی جامع مسجد میں چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سمیت اراکین سینیٹ و قومی اسمبلی کی کثیر تعداد نے خصوصی طور پر اجتماعی دعا میں شرکت کی۔چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے قوم سے اپیل کی تھی کہ نمازجمعہ کے بعد حالیہ بارشوں کے روکنے کیلئے اللہ تبارک تعالیٰ کے حضور خصوصی دعائیں کی جائیں۔ حالیہ بارشوں کی وجہ سے لاکھوں لوگ بے گھر ہو چکے ہیں اور بارشوں و سیلابی صورتحال کی وجہ سے بے شمار قیمتی جانی ومالی نقصانات ہوئے ہیں۔ محمد صادق سنجرانی نے مخیر حضرات سے سیلاب زدگان کیلئے امداد کی بھی اپیل کی تھی۔

    چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سینیٹر مرزا محمد آفریدی اور اراکین سینیٹ کی جانب سے سیلاب زدگان کے ساتھ افسوس اور یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔ محمد صادق سنجرانی اور مرزا محمد آفریدی نے سیلاب زدگان کی امداد کیلئے اپنی دوماہ کی تنخواہ دینے کا اعلان کیا۔جبکہ اراکین سینیٹ کی ایک ماہ کی تنخواہ سیلاب متاثرین کو دی جائے گی اسی طرح سینیٹ سیکرٹریٹ کے گریڈ سولہ سے بائیس تک کے ملازمین کی تین دن کی تنخواہ سیلاب متاثرین کو ریلیف دینے کیلئے فراہم کی جائے گی

    نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کی جانب سے ملک بھر میں سیلابی صورتحال اور طوفانی بارشوں کے سبب ہونے والے قیمتی جانوں کے ضیاع اور تباہ کاریوں سے متعلق رپورٹ جاری کی گئی ہے۔

    این ڈی ایم اے کے مطابق: گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 34 افراد جاں بحق ہو گئے جس میں 17 بچے، 10 مرد اور 7 خواتین شامل ہیں، اِن اموات کے بعد حالیہ بارشوں اور سیلاب سے جاں بحق افراد کی تعداد 940 ہوگئی ہے.
    این ڈی ایم اے کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کے پی کے میں 16، سندھ میں 13، بلوچستان میں 4، پنجاب میں ایک شخص جاں بحق ہوئے ہیں.

    این ڈی ایم اے کا بتانا ہے کہ: سیلاب اور بارشوں کے باعث 50 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں پر مبنی این ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق حالیہ سیلاب اور بارشوں کےدوران زخمی افراد کی تعداد 1343 سے زائد ہوگئی ہے۔ این ڈی ایم اے کا کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 85 ہزار 900 جانور مر گئے، حالیہ مون سون بارشوں کے دوران سندھ میں 85 ہزار 830 جانور مر چکے ہیں جن کے باعث ملک بھر میں جانوروں کی اموات کی تعداد 7 لاکھ 94 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔

    نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں سندھ میں 15 پلوں کو نقصان پہنچا، حالیہ بارشوں اور سیلاب سے ملک بھر میں تاحال 145سے زائد پل منہدم ہو چکے ہیں۔

    اسی طرح گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید ایک لاکھ 75 ہزار 85 گھروں کو نقصان ہوا، حالیہ بارشوں اور سیلاب سے تاحال مکمل طور پر 6 لاکھ 70 ہزار 328 گھروں کو نقصان پہنچ چکا ہے۔
    این ڈی ایم کا بتانا ہے کہ دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر اونچے ترین درجے کا سیلاب متوقع، تربیلا ڈیم میں پانی اسٹور کرنے کی گنجائش ختم ہوچکی جبکہ چشمہ بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش 7 فٹ رہ گئی ہے۔
    این ڈی ایم اے کے مطابق منگلا ڈیم میںبھی پانی کی ذخیرہ کرنے کی گنجائش صرف 62.7 فٹ باقی رہ گئی ہے۔
    اس طرح دریائےسوات میں بھی اونچے درجے کے سیلاب کا امکان ہے۔
    ضلعی انتظامیہ کی جانب سے دریا کے کنارے مقیم مقامی آبادی کو محفوظ مقامات پر منتقل ہوجانے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

    الخدمت فاؤنڈیشن خواتین ونگ ٹرسٹ لاہور کمیونٹی سنٹر کے تحت40 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا امداد ی سامان بلوچستان سیلاب متاثرین کے لئے بھیج دیا گیا – امدادی سامان میں راشن، بستر، برتن اور کپڑے شامل ہیں – اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے الخدمت فاؤنڈیشن خواتین پاکستان کی جنرل مینجر درخشاں فرحین نے کہا کہ جس طرح دکھ کی اس گھڑی میں دل کھول کر عوام اور مخیر حضرات بلوچستان کے مصیبت ذدہ سیلاب سے متاثرہ بہن بھائیوں کی امداد کے لئے عطیات دے رہے ہیں قابل ستائش ہے – انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے سیلاب متاثرین کے دکھ درد میں ہم برابر کے شریک ہیں – اللہ تعالی ان کی مشکلات اور دکھ کا مداوا کرے – انہوں نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ بہن بھائیوں کی بحالی تک بھرپور تعاون جاری رکھے گا- انہوں نے کہا کہ اس وقت الخدمت کے

  • وزیراعظم آزاد کشمیر سردارعبدالقیوم نیازی بھی مشکل میں:استعفیٰ دینے کا فیصلہ کرلیا

    وزیراعظم آزاد کشمیر سردارعبدالقیوم نیازی بھی مشکل میں:استعفیٰ دینے کا فیصلہ کرلیا

    مظفر آباد: سردارعبدالقیوم نیازی نے وزیراعظم آزاد کشمیر کے عہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا۔کہا جارہا ہےکہ وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی اس وقت سخت مشکل میں ہیں اور وہ پارٹی سربراہ کو اس حوالے سے آگاہ کرچکےہیں

    خیال رہے کہ سردار عبدالقیوم نیازی نے آج صبح ہی اپنے چند وزرا کو وزارت سے نکال دیا تھا۔

    ذرائع کے مطابق وزرا کے وزارت سے نکالنے کے بعد اب وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی نے اپنا عہدہ بھی چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ سردار عبدالقیوم نیازی اپنا استعفیٰ بیک وقت عمران خان اور صدر آزاد کشمیر کو پیش کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ وزارت عظمیٰ عمران خان کی امانت تھی واپس کر رہا ہوں۔

    وزیراعظم آزاد کشمیر عبدالقیوم نیازی نے 5 وزراء کو کابینہ سے فارغ کر دیاقبل ازیں وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی نے 5 وزراء کو کابینہ سے فارغ کر دیا۔

    کابینہ سے فاروغ ہونے والوں میں سینئر وزیر تنویر الیاس، عبد الماجد خان، علی شان سونی، خواجہ فاروق اور اکبر ابراہیم شامل ہیں۔ وزراء کو مس کنڈکٹ، بد عنوانی اور مشکوک سرگرمیوں کی وجہ سے ہٹایا گیا۔

    خیال رہے گزشتہ روز وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار عبد القیوم نیازی کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرائی گئی۔ سیکریٹری قانون ساز اسمبلی کے دفتر میں تحریک عدم اعتماد ڈپٹی اسپیکر چوہدری ریاض، وزیر خوراک علی شان سونی اور پارلیمانی سیکریٹری بحالیات اکبر ابراہیم نے جمع کرائی۔

    تحریک عدم اعتماد پی ٹی آئی کے 25 ارکان اسمبلی اور وزراء کے دستخطوں کے ساتھ جمع کرائی گئی۔ قانون ساز اسمبلی کے کل 53 ارکان میں سے پی ٹی آئی کے ارکان کی تعداد 31 ہے۔ تحریک عدم اعتماد پر 14 روز کے اندر قانون ساز اسمبلی میں ووٹنگ ہوگی۔

  • نظام عدل کوسلام:نورعالم نے80 سالہ بزرگ پرتشدد کےبعدمقدمے کی درخواست دے دی

    نظام عدل کوسلام:نورعالم نے80 سالہ بزرگ پرتشدد کےبعدمقدمے کی درخواست دے دی

    اسلام آباد:واہ پرانے پاکستان کےنظام عدل کوسلام:نورعالم نے80 سالہ بزرگ پرتشدد کےبعدمقدمے کی درخواست دے دی،اطلاعات کے مطابق اسلام آباد کے ایک نجی ہوٹل میں نور عالم خان کی طرف سے 80 سالہ بزرگ پرتشدد اورپھرتھانے میں مقدمے کی درخواست نے پُرانے پاکستان نے نظام عدل کے سنہرے پہلووں کواجاگرکرنا شروع کردیا ہے

    اطلاعات ہیں کہ تھانہ سکرٹریٹ میں نور عالم خان کی جانب سے الزام عائد کیا ہے کہ شہری کے خلاف درخواست جمع کرا دی گئی میں اپنے دوستوں کے ساتھ ہوٹل میں افطاری کے لئے گیا تھا توایک بوڑھے نے مجھے اچھے انداز سے نہیں پکارا اس لیے اس بدتمیز بوڑھے کو سبق سکھانے کےلیے تھانے کی ہوا کا چکھانا ضرور ی ہے

     

     

    پی پی نواز نورعالم کےضمیرکوکیوں جھنجھوڑا؟مصطفیٰ نوازنےایک شہری کومُکارسید کردیا ،اطلاعات کےمطابق وفاقی دارالحکومت کےنجی ہوٹل میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے منحرف رکن قومی اسمبلی نور عالم خان کو جملہ کسنے پر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے نامعلوم شخص کو مکا مار دیا۔

     

     

     

    اسلام آباد کے نجی ہوٹل میں افطاری کا اہتمام کیا گیا، افطاری کے دوران ایک شخص نے نور عالم کو فقرہ کسا جس پر رکن قومی اسمبلی کے ساتھ موجود پاکستان پیپلز پارٹی کے مصطفیٰ نواز کھوکھر مشتعل ہوگئے اور شہری کے ساتھ ہاتھا پائی ہو گئی۔

    ذرائع کے مطابق مصطفیٰ نواز نے بہت گندی گالیاں بھی اس شخص کو دیں اور دھمکیاں بھی دیں‌، یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس شخص پرتشدد بھی کیا گیا ہے ، یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ نورعالم بھی اس شخص کو گالیاں دیتے رہے

     

     

    ندیم افضل چن اور دیگر پیپلزپارٹی کے ارکان بیچ بچاؤ کراتے رہے۔کہا جارہا ہے کہ اسلام آباد میں منحرک رکن نور عالم پر بزرگ شہری نے جملہ کسا و انہیں ارکان نے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

    ذرائع کے مطابق اسلام آباد کے میریٹ ہوٹل میں نور عالم کو ’لوٹا‘ کہنے پر بزرگ شہری کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا، شہری نے نور عالم پر جملہ کسا تو مصطفیٰ نواز کھوکھر اور منحرف ارکان مشتعل ہوگئے۔

    ادھر ذرائع کے مطابق ن لیگ ، پی پی اور جے یو آئی ف نے مل کر یہ فیصلہ کیا ہے کہ وہ ہراس شخص کے خلاف سخت کارروائی کریں گے جو ان کے لیے بدنامی کا باعث بنیں گے

     

  • عدم اعتماد پر ووٹنگ نہ کرائی تو کیا ہوگا؟قیاس آرائیاں شروع ہوگئیں

    عدم اعتماد پر ووٹنگ نہ کرائی تو کیا ہوگا؟قیاس آرائیاں شروع ہوگئیں

    وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کے معاملے پر قومی اسمبلی کا اجلاس آج رات 12 بجے تک چلے گا۔

    ذرائع قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق اسپیکر کو کہا گیا ہے آج ووٹنگ نہیں کرانی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک عدم اعتماد پر کل ووٹنگ کا امکان ہے، آج ووٹنگ نہ کرائی گئی تو توہین عدالت اور آئین سے متصادم ہو گا۔

    خیال رہے کہ قومی اسمبلی کا اجلاس صبح ساڑھے 10 بجے سے جاری ہے لیکن اب تک اسپیکر کی جانب سے قرارداد پر ووٹنگ کا عمل شروع نہیں کیا گیا اور اب ساڑھے 7 بجے تک کا وقفہ ہے۔

    دوسری طرف پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما و وکیل فاروق ایچ نائیک نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ نہیں ہوئی تو توہین عدالت کی کارروائی ہوگی۔

    سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس صبح ساڑھے 10 بجے سے جاری ہے لیکن اب تک اسپیکر کی جانب سے قرارداد پر ووٹنگ کا عمل شروع نہیں کیا گیا اور اب ساڑھے 9 بجے تک کا وقفہ ہے۔

    فاروق ایچ نائیک کا کہنا تھاکہ وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ نہیں ہوئی تو توہین عدالت کی کارروائی ہوگی۔

    انہوں نے کہا کہ اسپیکر کو طلب کرکے پوچھا جائےگاکہ ووٹنگ کیوں نہیں کرائی؟ اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکرکی غیرموجودگی میں ایوان کی کارروائی کون چلائے گا، فیصلہ پارلیمنٹ کرےگی۔

    فاروق ایچ نائیک کا کہنا تھاکہ حکم عدولی پر عدالت اسپیکر کو شوکاز نوٹس دیکر جیل بھی بھیج سکتی ہے۔

  • اللہ کی رحمت سےسب فتنےاورسازشیں دم توڑنے والی ہیں:فواد چوہدری

    اللہ کی رحمت سےسب فتنےاورسازشیں دم توڑنے والی ہیں:فواد چوہدری

    اسلام آباد :نوازشریف اورمغرب نوازوں کووزیراعظم کے یورپ والے بیان سے تکلیف ہورہی ہے:سب سازشیں دم توڑنے والی ہیں :اطلاعات کے مطابق فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ملک میں منظم طریقے سے اداروں کے خلاف مہم چلائی جارہی ہے۔اور اس میں وہ لوگ شامل جن کی ہمدردیاں،محبتیں‌ اوروفائیں یورپ اور امریکہ کے ساتھ ہیں

    وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن کے لوگ اپنے مفاد کی اصلاحات چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کہہ چکے ہیں، وہ پراعتماد ہیں، آج ہارے ہوئے پہلوانوں کی پریس کانفرنسز ہوئیں، آج بنی گالا میں اجلاس ہوا۔

    فواد چوہدری نے کہا کہ ماضی میں میمو گیٹ اسکینڈل سے پردہ کیسے ہٹایا گیا؟ ملک میں منظم منصوبے سے اداروں کے خلاف سازش ہورہی ہے، اپوزیشن والے اداروں پر اپنا کنٹرول چاہتے ہیں۔

    وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ انہیں جب بھی موقع ملا انہوں نے اداروں کو کنٹرول کرنے کی کوشش کی، بھارتی صحافی نے اپنی کتاب میں نوازشریف اورمودی کی خفیہ ملاقات کا ذکر کیا، مود ی کو پاکستان بلایا گیا اور وہ بغیر ویزے آئے تقریب میں شرکت کی۔

    انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے دفتر خارجہ کو ہدایت دی تھی کہ بھارت کے خلاف بات نہیں کرنی، دفتر خارجہ کی سابق ترجمان کا کہنا تھا کہ نوازشریف کی ہدایت تھی کہ مقبوضہ کشمیر پر بھی بات نہیں کرنی۔

    فواد چوہدری نے کہا کہ ڈان لیکس نواز شریف کی سوچ کی عکاسی کرتی ہے، عدم اعتماد کی تحریک میں انہوں نے مغرب پر تنقید کی بات کی، حیرت ہے مغرب پر تنقید سے ان کو کیا تکلیف ہوتی ہے۔

    وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ حمزہ شہباز کوبھی آج یہ گلہ تھا وزیراعظم مغرب پر تنقید کیوں کررہے ہیں، جن لوگو ں نے مغرب میں چوری کا پیسہ رکھا ہے ان کے کہنےپر خارجہ پالیسی بنانی ہے؟انہوں نے کہا کہ ہم امریکہ سمیت یورپی یونین سے اچھے تعلقات کے خواہاں ہیں، ہم تمام ممالک سے تجارتی تعلقات چاہتے ہیں مگر اپنی عزت نفس پر سمجھوتہ نہیں کرسکتے۔

    فواد چوہدری نے کہا کہ 21 اور 22 مارچ کو اسلامی ممالک کےوزرا ئےخارجہ آرہے ہیں، چاہتے ہیں تمام سیاسی ڈرامے جلد سے جلد ختم کریں، ہمیں اتحادیوں کی مکمل حمایت حاصل ہے، مزید آج شامل ہوجائیں گے۔

    وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ اجلاس سے متعلق فیصلہ تو اسپیکر قومی اسمبلی نے کرنا ہے، فلور کراسنگ پر رکن کے خلاف کارروائی کا اختیار پارٹی رہنما کو ہے۔

  • لاہور: نوکری کے بہانے لڑکی سے اجتماعی زیادتی:وزیراعلیٰ سخت غُصّے میں آگئے

    لاہور: نوکری کے بہانے لڑکی سے اجتماعی زیادتی:وزیراعلیٰ سخت غُصّے میں آگئے

    لاہور:گلبرگ لاہور میں نوکری کے بہانے لڑکی سے اجتماعی زیادتی کی گئی ہے۔اس واقعہ نے معاشرے کے چولیں ہلا کر رکھ دیں تھیں

    ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق گزشتہ ہفتے پیش آنے والے واقعے میں پولیس ٹیم نے 2 مرکزی ملزمان کو گرفتار کر لیا تھا، گرفتار ملزمان میں رمضان اور ولید شامل ہیں جبکہ تیسرے ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے جاری ہیں۔

    ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے مقدمہ درج کیا اور ملزمان کی گرفتاری کو یقینی بنایا۔

    آئی جی پنجاب نے واقعے کا نوٹس لے لیا اور کہا کہ خواتین پر تشدد اور زیادتی کے مرتکب ملزمان کسی رعائیت کے مستحق نہیں، متاثرہ لڑکی کو انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے گی۔وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے گلبرگ لاہور میں نوکری کے بہانے لڑکی سے اجتماعی زیادتی کے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے۔

    سردار عثمان بزدار نے سی سی پی او لاہور سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی اور ملزمان کے خلاف قانون کے تحت کارروائی کا حکم بھی دے دیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ مفرور ملزم کو جلد قانون کی گرفت میں لایا جائے، متاثرہ لڑکی کو ہر صورت انصاف فراہم کیا جائے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے گلبرگ لاہور میں نوکری کے بہانے لڑکی سے اجتماعی زیادتی کی گئی تھی۔

    ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق گزشتہ ہفتے پیش آنے والے واقعے میں پولیس ٹیم نے 2 مرکزی ملزمان کو گرفتار کر لیا تھا، گرفتار ملزمان میں رمضان اور ولید شامل ہیں جبکہ تیسرے ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے جاری ہیں۔

    ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے مقدمہ درج کیا اور ملزمان کی گرفتاری کو یقینی بنایا۔

    آئی جی پنجاب نے واقعے کا نوٹس لے لیا اور کہا کہ خواتین پر تشدد اور زیادتی کے مرتکب ملزمان کسی رعائیت کے مستحق نہیں، متاثرہ لڑکی کو انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے گی۔