Baaghi TV

Tag: تازہ ین

  • لیاری واقعہ: ایس بی سی اے کے دفتر پر چھاپہ، 6 افسران  زیر حراست

    لیاری واقعہ: ایس بی سی اے کے دفتر پر چھاپہ، 6 افسران زیر حراست

    سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) کے مرکزی دفتر پر قانون نافذ کرنے والے اداروں نےچھاپہ مار کر 6 افسران کو حراست میں لے لیا۔

    ذرائع کے مطابق سادہ لباس اہلکاروں نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) کے دفتر پر چھاپہ مارا جہاں سے ادارے کے 6 افسران کو حراست میں لیا گیا ہے جن افسران کو حراست میں لیا گیا ان میں 4 سینئرڈائریکٹرز، ایک ڈپٹی ڈائریکٹر، ایک اسسٹنٹ ڈائریکٹر بھی شامل ہیں ایس بی سی اے کے 6 افسران کو پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لیا گیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق تمام افسران کو کانفرنس روم میں میٹنگ کے بہانے بلایا گیا تھا، جہاں انہیں ڈی جی کے سامنے ان کے ناموں کی شناخت کے بعد گرفتار کیا گیا،کارروائی میں جن افسران کو حراست میں لیا گیا ان میں لیاری ڈویژن اور ساؤتھ زون سے تعلق رکھنے والے اعلیٰ افسران شامل ہیں-

    کوٹ رادھا کشن:خاتون کے ہاں ایمبولینس میں ہی بچے کی پیدائش

    ذرائع کے مطابق ان افسران کو لیاری میں غیر قانونی تعمیرات اور حالیہ دنوں میں پیش آنے والے بلڈنگ گرنے کے واقعے کے تناظر میں حراست میں لیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ 2021 سے 2025 کے دوران ڈسٹرکٹ ساؤتھ میں اضافی تعمیرات اور غیر قانونی پورشنز سے متعلق تحقیقات جاری ہیں، جن میں مذکورہ افسران کے ملوث ہونے کے شواہد ملے ہیں۔

    چھاپے کے دوران سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے مرکزی دفتر کے تمام داخلی و خارجی راستے سیل کر دیے گئے تھے، اور کسی بھی شخص کو دفتر کے اندر یا باہر جانے کی اجازت نہیں دی گئی اس کارروائی میں پولیس کے ہمراہ ٹیکنیکل کمیٹی کے ارکان بھی شامل تھے گرفتار افسران کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے پولیس نے مزید بتایا کہ چھاپہ اعلیٰ سطح کے احکامات پر مارا گیا اور آئندہ دنوں میں مزید گرفتاریاں بھی متوقع ہیں۔

    سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا دورہ پاکستان جلد متوقع

    دوسری جانب 4 جولائی کو گرنے والی عمارت کا مقدمہ محکمہ بلدیات کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے جس میں ایس بی سی اے کے اعلیٰ افسران نامزد ہیں۔

    واضح رہے کہ لیاری کے علاقے بغدادی میں 4 جولائی جمعہ کی صبح 5 منزلہ عمارت گرنے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا تھا جس کے نتیجے میں عمارت مکمل طور پر زمین بوس ہوگئی، عمارت گرنے کے اس واقعے میں خواتین سمیت 27 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

  • سپریم کورٹ میں 7 نئے ججز کی تعیناتیاں، متعدد انتظامی کمیٹیوں کی تشکیل نو کر دی گئی

    سپریم کورٹ میں 7 نئے ججز کی تعیناتیاں، متعدد انتظامی کمیٹیوں کی تشکیل نو کر دی گئی

    اسلام آباد: سپریم کورٹ میں 7 نئے ججز کی تعیناتیوں کے بعد چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے متعدد انتظامی کمیٹیوں کی تشکیل نو کر دی، جبکہ رجسٹرار سپریم کورٹ نے تمام کمیٹیوں اور تقرریوں کے الگ الگ نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیئے-

    باغی ٹی وی: واضح رہے کہ 14 فروری جمعہ کو سپریم کورٹ کے 7 نئے ججز نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا یا تھا،چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے نئے ججز سے حلف لیا تھا، سپریم کورٹ کے 6 مستقل اور ایک عارضی جج نے حلف اٹھایا تھا، جن ججز نے حلف لیا ان میں جسٹس ہاشم خان کاکڑ، جسٹس شفیع صدیقی، جسٹس صلاح الدین پنہور، جسٹس شکیل احمد، جسٹس عامر فاروق اور جسٹس اشتیاق ابراہیم شامل ہیں، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کا قائم مقام جج سپریم کورٹ کا نوٹی فکیشن جاری کیا گیا –

    دوسری جانب سپریم کورٹ میں 7 نئے ججز کی تعیناتیوں کے بعد چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے متعدد انتظامی کمیٹیوں کی تشکیل نو کر دی، رپورٹ کے مطابق تشکیل نو سپریم کورٹ میں نئے ججز کی تعیناتی کو مدنظر رکھتے ہوئے کی گئی جس کے مطابق جسٹس مسرت ہلالی خیبر پختونخوا کی انسداد دہشتگردی عدالتوں کی نگران جج مقرر کردی گئیں، جسٹس ملک شہزاد پنجاب، جسٹس ہاشم کاکڑ بلوچستان کی انسداد دہشتگردی عدالتوں کے نگران مقرر کیے گئے۔

    لنڈی کوتل: پاک افغان شاہراہ پر ٹریفک بحال، غیر قانونی لین دین ختم،پریس کانفرنس

    جبکہ جسٹس صلاح الدین پنور سندھ اور جسٹس عامر فاروق اسلام آباد کی اے ٹی سی عدالتوں کے نگران مقرر ہوئے اور سپریم کورٹ کی بلڈنگ کمیٹی کی سربراہی جسٹس جمال مندوخیل کو دی گئی، جبکہ جسٹس شفیع صدیقی اور جسٹس عامر فاروق بلڈنگ کمیٹی کے ممبران ہوں گے، چیف جسٹس یحیحی آفریدی آئی ٹی کمیٹی کی سربراہی خود کریں گے، جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس میاں گل حسن آئی ٹی کمیٹی کے ممبران ہوں گے۔

    ملکی معیشت کو ٹھیک کرنے کیلئے دن رات محنت کی ہے،وزیر اعظم

    اس طرح ریسرچ سینٹر کمیٹی کی سربراہ جسٹس شاہد بلال حسن، جبکہ جسٹس شفیع صدیقی اور جسٹس عامر فاروق ریسرچ سینٹر کمیٹی کے ممبرا ن ہوں گے، جسٹس محمد علی مظہر لاء کلرک پروگرام کمیٹی کے سربراہ جبکہ جسٹس میاں گل حسن ممبر ہوں گے۔

    علاوہ ازیں مختلف نوعیت کی چیمبر اپیلز سننے کیلئے پانچ ججز کو نامزد کر دیا گیا، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی، جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس ہاشم کاکڑ جسٹس صلاح الدین پنور اور جسٹس شکیل احمد مختلف نوعیت کی چیمبر اپیلز سنیں گے، جبکہ سپریم کورٹ آرکائیو اینڈ میوزیم کمیٹی کی سربراہی جسٹس حسن اظہر رضوی کو دی گئی، جسٹس صلاح الدین پنور، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب آرکائیو کمیٹی کے ممبران ہوں گے۔

    ملکی معیشت کو ٹھیک کرنے کیلئے دن رات محنت کی ہے،وزیر اعظم

    فوری انصاف اور ماڈل کورٹس سے متعلق کمیٹی کے سربراہ جسٹس ملک شہزاد جبکہ جسٹس ہاشم کاکڑ، جسٹس صلاح الدین پنور، جسٹس اشتیاق ابراہیم ماڈل کورٹس کمیٹی کے رکن ہوں گے جبکہ جسٹس اشتیاق ابراہیم کو سکیورٹی جج تعینات کیا گیا، سکیورٹی جج سپریم کورٹ بلڈنگ، برانچ رجسٹر یا اور ججز کالونی کے سکیورٹی امور دیکھیں گے جسٹس میاں گل حسن فیملی اور بچوں کی حوالگی کیسز میں پاک برطانیہ پروٹوکول کے رابطہ کار جج تعینات کیے گئے، سپریم کورٹ عملے کے یونیافارم کی کوالٹی چیک کرنے کیلئے قائم کمیٹی تحلیل کر دی گئی۔

    میجر جنرل ایال ضمیر اسرائیلی فوج کانیا سربراہ مقرر

    چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے کیس مینجمنٹ کمیٹی کی نئی تشکیل کردی، چیف جسٹس یحیی خان آفریدی 6 رکنی کمیٹی کے سربراہ ہوں گے،کمیٹی میں جسٹس نعیم افغان جسٹس شاہد بلال حسن،شفیع صدیقی شامل ہیں، کیس مینجمنٹ کمیٹی میں ایڈیشنل رجسٹرار اور ڈائریکٹر آئی ٹی شامل ہیں۔

  • غزہ میں ہر روز تقریباً 70 بچے زخمی ہو رہے ہیں،یونیسف

    غزہ: بچوں کے لیے کام کرنے والی اقوام متحدہ کی تنظیم یونیسف کا کہنا ہے کہ مقبوضہ فلسطین کے علاقے غزہ میں ہر 10 منٹ میں ایک بچہ جاں بحق یا زخمی ہورہا ہے۔

    باغی ٹی وی : غزہ کا دورہ کرکے واپس آنے والی یونیسف کی کمیونیکیشن اسپیشلسٹ ٹیس انگرام نے جنیوا میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ جنگ بچوں پر بری طرح اثر انداز ہورہی ہے 7 اکتوبر 2023 سے اب تک غزہ میں 12 ہزار سے زائد بچے جاں بحق ہوچکے ہیں، غزہ میں ہر روز تقریباً 70 بچے زخمی ہو رہے ہیں، غزہ سے مریضوں کے انخلا کو بڑھانے اور فوری جنگ بندی کی ضرورت ہے،غزہ کے بچوں کے چہرے مسلسل جنگ کی خوفناک تصویر کی عکاسی کر رہے ہیں، غزہ کے بچوں کو معذوری اور موت سے بچانے کا واحد راستہ پائیدار جنگ بندی ہے۔

    واضح رہے کہ 7 اکتوبر سے غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت میں 33 ہزار فلسطینی شہید ہوچکے ہیں اور شہدا میں 14 ہزار سے زائد بچے شامل ہیں جبکہ زخمی بچوں کی تعداد 12 ہزار سے زائد ہے۔

  • چین کے تعاون سے پاکستان ریلوے کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کا منصوبہ

    چین کے تعاون سے پاکستان ریلوے کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کا منصوبہ

    اسلام آباد: چین کے تعاون سے پاکستان ریلوے کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کا منصوبہ تیار کیا جا رہا ہے –

    گوادر پرو کے مطابق ابتدائی طور پر زیادہ بجلی کی کھپت والی 100 سائٹس کی نشاندہی کی گئی ہے اور ایک بار شمسی توانائی پر منتقل ہونے کے بعد، اس ادارے کے لیے کم از کم ایک ارب روپے کی سالانہ بچت ہوگی سینئر پی آر حکام کے مطابق حکومت پاکستان اور چینی کمپنیاں ایک عملی ڈیل کرنے کے لیے بات چیت کر رہی ہیں، پاکستان نے اعلی معیار کی سبز اور پائیدار ترقی کے اپنے وژن کو عملی جامہ پہنانے کے لیے اپنے ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر کو ہم آہنگ کرنا شروع کر دیا ہے۔

    گوادر پرو کے مطابق حکام نے بتایا کہ ریلوے انتظامیہ نے نیسپاک کو منتخب سائٹوں پر سولر پینلز کی تنصیب کی فزیبلٹی اسٹڈی مکمل کرنے کے لیے تفویض کیا ہے، ریلوے کے رہائشی کمپلیکس میں سے اب تک 26,660 میں سے 16,535 کو ڈسٹری بیوشن کمپنیوں (Discos) اور کراچی الیکٹرک کو مالی نقصانات سے بچانے کے لیے منتقل کر دیا گیا ہےرہائشی کمپلیکس کے بجلی کے میٹر محکمہ کی جانب سے ڈسکوز میں منتقل کیے جا رہے ہیں اور اس اقدام کے نتیجے میں اب تک 1.3 بلین روپے کی بچت ہوئی ہے۔

  • شانگلہ اور گردونواح میں زلزلہ

    شانگلہ اور گردونواح میں زلزلہ

    شانگلہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں ۔

    باغی ٹی وی : میڈیا رپورٹس کے مطابق شانگلہ اور گردونواح میں زلزلہ محسوس کیا گیا ہے زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے پر شہری کلمہ ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے ابتدائی طور پر زلزلے کی شدت معلوم نہیں ہوسکی کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

    دوسری جانب چین کی جانب سے وارننگ دینے والے سب سے بڑے سسٹم کی تعمیر مکمل کرلی گئی، اب زلزلہ آنے سے پہلے ایک منٹ کے بجائے کچھ سیکنڈز میں شہریوں کو معلومات فراہم کردی جائیں گی زلزلے کا ابتدائی وارننگ نیٹ ورک 15 ہزار سے زائد مانیٹرنگ اسٹیشنز، 3 قومی مراکز، 31 صوبائی مراکز اور 173 پریفیکچرل اور میونسپل اطلاعاتی مراکز کَوَر کر رہا ہے۔

    راجہ جاوید اشرف کی جانب سے پولیس اہلکار کی تضحیک،الیکشن کمیشن نے نوٹس لے لیا

    چائنا ارتھ کوئیک ایڈمنسٹریشن (سی ای اے) کے سربراہ من یرین کے مطابق اس سسٹم کا مقصد شہریوں کو آنے والے زلزلوں کے بارے میں سیکنڈوں میں الٹی گنتی کے ساتھ مطلع کرنا ہے۔ سسٹم کے ذریعے شہریوں کو زلزلے کے آنے کے ایک منٹ کے اندر اندر اس کی شدت کے حوالے سے مطلع کردیا جائے گا زلزلے سے کچھ سیکنڈز قبل مطلع کیےجانے کا مرکزی تعمیراتی کام مکمل کرلیا گیا ہےاس نظام کا ابتدائی ٹرائل جنوب مغربی چین کے سیچوان اور یونان صوبوں، شمالی چین کی بیجنگ اور تیانجن میونسپلٹیز اور صوبہ ہیبی اور مشرقی چین کے صوبے فوجیان میں کیا جائے گا۔

    سائبر حملہ،اسٹیٹ بینک نے نفٹ سے جواب طلب کر لیا

    اس نظام کے ذریعے زلزے سے پہلے مطلع کیے جانے والا وارننگ نیٹ ورک، ہنگامی نشریات، موبائل فون، ٹی وی اور خصوصی ٹرمینلز جیسے مختلف چینلز سے معلومات جاری کرے گا۔