Baaghi TV

Tag: تاوان

  • سعودیہ پلٹ شخص اغوا، پولیس نے ہنی ٹریپ قرار دے دیا

    سعودیہ پلٹ شخص اغوا، پولیس نے ہنی ٹریپ قرار دے دیا

    سعودیہ پلٹ شخص کے اغوا کا معاملہ پولیس نے ابتدائی تحقیق میں ہنی ٹریپ قرار دے دیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق شالیمار کے علاقے سے سعودیہ پلٹ شخص کے اغوا برائے تاوان کے کیس میں پیش رفت سامنے آئی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق مغوی محمد صالح کو ہنی ٹریپ کیا گیا ہے۔مغوی محمد صالح کے فون کے ریکارڈ کو دیکھتے ہوئے پولیس نے ہنی ٹریپ قرار دیا ہے ۔ مغوی کا فون صادق آباد تک ایک ہی نمبر کے ساتھ رابطے میں رہا۔ مغوی کا جس نمبر پر رابطہ رہا وہ نمبر ایک خاتون کے زیر استعمال ہے ۔
    پولیس کے مطابق مغوی کو بازیاب کروانے کے لیے کیس آرگنائز کرائم یونٹ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ شالیمار تھانے میں درج مقدمے کی ابتدائی معلومات کے مطابق ہنی ٹریپ کا کیس لگتا ہے۔ مغوی کو آزاد کرنے کے لیے ڈیڑھ کروڑ روپے تاوان مانگا گیا تھا۔ اغوا کا مقدمہ تھانہ شالیمار میں مغوی کے بیٹے احمد صالح کی مدعیت میں درج ہے۔ایف آئی آر کے متن کے مطابق مغوی سعودی عرب سے پاکستان شفٹ ہوا تھا۔ والد کی بازیابی کے لیے ملزمان نے ڈیڑھ کروڑ روپے کی رقم مانگی ہے۔

    کراچی کی ترقی کا سفر تیر کے نشان کے تحت شروع ہوا ہے،مرتضیٰ وہاب

    چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے قومی ٹیم کا اعلان

  • تاوان نہ ملنے پر ہم زلف کو قتل کردیا ، حیران کن انکشافات

    تاوان نہ ملنے پر ہم زلف کو قتل کردیا ، حیران کن انکشافات

    کراچی (سعد فاروق) شہرمیں ایک اورمغوی شہری کوقتل کردیا گیا، اینٹی وائلنٹ کرائم سیل نے مغوی کے قتل میں ملوث ملزم کوگرفتارکرکے اس کی نشاندہی پرمغوی کی لاش برآمد کرلی، گرفتار ملزم مغوی کا ہم زلف ہے جس نے مغوی کے اہلخانہ سی30 لاکھ روپے تاوان طلب کیا تھا۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اینٹی وائلنٹ کرائم سیل پولیس نے گرفتار ملزم کی نشاندہی پراسکیم 33 گلشن کنیزفاطمہ سوسائٹی میں واقع رہائشی اپارٹمٹ لبابہ ہائیٹس کی پارکنگ سے نیلے رنگ کے فائیبرکے ڈرم سی34 سالہ مغوی اقبال ولد عبدالرزاق کی لاش برآمد کرلی ہے۔ایس ایس پی اے وی سی سی انیل حیدر نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ رضوان نامی شہری نے 20 جنوری کونیو ٹائون پولیس سے رابطہ کیا تھا کہ ان کا بھائی 34 سالہ اقبال رحمانیہ مسجد چاندنی چوک کے قریب پان کا کیبن چلاتا ہے اور 19 جنوری سے لا پتا ہے جس پر انھوں اپنے بھائی کے اغوا کا مقدمہ نیوٹائون تھانے میں درج کرایا تھاانہوں نے بتایا کہ 20 جنوری کو ہی مغوی اقبال کے اہلخانہ کا تاوان کے لیے ایک کال وصول ہوئی جس کے بعد مقدمے کی تفتیش اینٹی وائلنٹ کرائم سیل کو منتقل کردی گئی۔

    اے وی سی سی پولیس نے کیس پرجب ٹیکنیکل بنیادوں پر کام شروع کیا تو پولیس نے ملزم زمیز کوحراست میں لیا، گرفتارملزم مقتول اقبال کی اہلیہ کی بہن کا شوہر ہے۔گرفتار ملزم نے دوران تفتیش اعتراف جرم کرتے ہوئے لاش کی جگہ بتائی جس پر پولیس نے ملزم کی نشاندہی پر کنیز فاطمہ سوسائٹی میں واقع رہائشی اپارٹمنٹ کی پارکنگ میں موجود ڈرم سے مغوی اقبال کی لاش برآمد کرلی۔ایس ایس پی انیل حیدر کے مطابق گرفتار ملزم نے بتایا کہ مقتول آن لائن موٹر سائیکل رائیڈ بک کراکر گھر جانے کے لیے نکل رہا تھا تو ملزم نے اسے کہا کہ میں اسے اس کے گھر چھوڑ دیتا ہوں جس پر اقبال نے رائیڈ منسوخ کردی اورملزم کے ساتھ موٹر سائیکل پربیٹھ کر نکل گئے۔

    انہوں نے بتایا کہ راستے میں ملزم اورمقتول کے درمیان کسی بات پر تلخ کلامی ہوئی اور تلخ کلامی کے دوران ملزم نے اقبال کے سرپر ڈنڈے مار کر زخمی کردیا، بعدازاں وہ زخمی اقبال کو بھلا پھسلا کر کسی طرح اپنی رہائش گاہ لے آیا اورمزید اپنی رہائش گاہ کے نیچے رکھا۔ایس ایس پی نے بتایا کہ یہ ملزم کا ابتدائی بیان ہے جس کی تصدیق کی جائے گی اور سی سی ٹی وی فوٹیجز بھی حاصل کی جائیں گے، پولیس مقتول اورملزم کے گھروالوں کے بیابات بھی قلمبند کریگی۔انہوں نے کہاکہ ملزم نے مقتول کوڈرم میں چھپا کررکھا ہوا تھا اورمقتول کی اہلیہ بھی ایک مرتبہ ملزم کے گھر آئی تھی اورمغوی اقبال کا موبائل فون بھی ملزم کے گھرسے برآمد کرلیا گیا ہے۔

    انھوں نے بتایا کہ پولیس اس واقعے کی مختلف پہلوئوں سے تفتیش کریگی۔انیل حیدرنے بتایا کہ ابھی مقتول کو قتل کرنے کی وجہ سامنے نہیں آسکی ہے، پولیس کی پہلی کوشش مقتول کی لاش برآمد کرنا تھا۔انھوں نے بتایا کہ مقتول کا پوسٹ مارٹم کرایا جائے گا اوراس بات کی تصدیق کی جائے گی جو باتیں سامنے آ رہی ہیں ان کی کوئی تصدیق ہو بھی رہی ہے یا نہیں پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد ہی معلوم ہوسکے گا کہ مقتول کی لاش کتنی پرانی ہے۔انھوں نے بتایا کہ گرفتارملزم ایک دن مقتول کے اہلخانہ کے ہمراہ اسے تلاش بھی کرتا رہا ہے اور پولیس نے مقتول کے اہلخانہ سے کہا تھا کہ وہ ہمارے درمیان ہونے والی باتیں اپنے تک ہی رکھیں، ملزم مقتول کے اہلخانہ کے ذریعے تمام معلومات حاصل کررہا تھا۔

    مقتول اقبال کے بہنوئی کامران پنجوانی نے میڈیا کے نمائندوں کوبتایاکہ اقبال نے 19 جنوری کی رات ساڑھی9 ْبجے آن لائن بائک کی رائیڈ بک کرائی اور پھرمنسوخ کردی اوراپنے ہم زلف رمیز کے ساتھ چلا گیا اوراسے لیکر گھومتا رہا۔انھوں نے بتایا کہ مقتول اقبال ویانی پرتشدد بھی کیا گیا ہے، مقتول اقبال حسین آباد بلاک 2 کا رہائشی اور2 بچوں کا باپ تھا، اگلے روز 12 بجے کے قریب ہمیں 30 لاکھ روپے کی تاوان کی کال آئی ہے اورہم نے کہا کہ پہلے اقبال سے بات کرائی جائے لیکن ہماری بات نہیں کرائی گئی۔انہوں نے بتایا کہ ملزم وقفے وقفے سے ہمیں کال بھی کرتا رہا اوراس کے بعد موبائل فون بند کردیا کرتا تھا لیکن اقبال سے بات نہیں کراتا تھا صرف تاوان کی بات کرتے تھا اوراس کے اگلے روزبھی یہ ہی سلسلہ چلتا رہا ہے۔

    انھوں نے بتایا کہ مقتول اقبال اور رمیز کے درمیان کوئی جھگڑا نہیں تھا، دونوں صرف اپنے سسرال میں تہواروں میں ملاقات کرتے تھے، اس کے علاوہ کبھی نہیں ملتے تھے۔ انھوں نے بتایا کہ ملزم رمیز ہمارے ساتھ ساتھ اقبال کو تلاش بھی کرتا رہا۔انھوں نے بتایا کہ دونوں بہنیں ایک دوسرے سے باتیں کرتی تھیں جس سے ملزم رمیزکوبھی سب پتہ چل جاتا تھا ، مقتول کے مقتول کے بہنوئی نے کہا کہ کیس میں انصاف کے تمام تقاضے پوری کیے جائیں اور ملزم کو سخت سے سخت سزا دلوائی جائے۔انھوں نے کہا کہ ملزم نے آج اپنے ہم زلف کو قتل کیا بعد میں کسی اورکوبھی نقصان پہنچا سکتا ہے۔

    چیمپیئنزٹرافی:پنجاب پولیس کی ٹیموں کی سیکیورٹی تیاری

    2025 کے پہلے پولیو وائرس کیس کی تصدیق

  • اغوا کے ڈرامے میں دوست کی جان چلی گئی،2 اے ایس آئی گرفتار

    اغوا کے ڈرامے میں دوست کی جان چلی گئی،2 اے ایس آئی گرفتار

    گوجرانوالہ : پیسوں کے لئے اغوا کے ڈرامے میں دوست کی جان چلی گئی-

    باغی ٹی وی: پولیس کے مطابق افسوسناک واقعہ گزشتہ روز ایمن آباد کےقریب پیش آیا ،گوجرانوالہ میں گکھڑ منڈی کے رہائشی تین دوستوں احمد یار ، داؤد اور زبدیل نے گھر والوں سے پیسے بٹورنے کیلئے اغوا کا ڈرامہ رچایا احمد یار پہلے گھر سے دوستوں کے پاس آیا اور پھر اپنے گھر فون کروایا کہ اسے اغوا کر لیا گیا ہے اور رہائی کے بدلے 5 لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ بھی کر دیا۔

    پولیس کے مطابق احمد یار کے گھر والے تاوان کی رقم لے کر پہنچے تو ساتھ پولیس کو بھی لے آئے، ایک دوست داؤد رقم وصول کرنے آیا تو اندھیرے میں چھپے پولیس اہلکاروں نے فائرنگ کر دی جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا،داؤد کے موبائل فون پر دوسرے دوست کی فون کالز دیکھ کر پولیس اس تک پہنچی تو سارا سچ سامنے آگیا اور دونوں نوجوانوں کو گرفتار کرلیا گیا۔

    سندھ کی 10 رکنی نگران کابینہ نے حلف اٹھا لیا

    پولیس نے مجرمانہ غفلت پر دو اے ایس آئی گرفتار کرلیے اور ان کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا آپریشن میں پروفیشنل ذمے داریوں کا خیال نہیں رکھا گیا، مغوی کو بچانے سے پہلے اغوا کار کو گولی مار دی گئی، اگر یہ واقعہ اصل ہوتا تو مغوی اغوا کاروں کے ہاتھوں مارا جاسکتا تھا۔

    اس سے قبل کراچی میں شہید بینظیر آباد میں دوست کے ساتھ مل کر اغوا کا ڈرامہ رچانے والے لڑکے کو بازیاب کرایا گیا تھا ایس ایس پی بینظیر آباد نے سوشل میڈیا پر لڑکے کے اغوا سے متعلق خبر پر ایکشن لیا لڑکے کو مورو ضلع نوشہرو فیروز سے بازیاب کیا گیا، مغوی نے دوران تفتیش دوست کے ساتھ مل کر اغوا کے ڈرامے کا انکشاف کیا، کہا کہ گھر والوں سے پیسے نکلوانے کے لیے اغوا کا ڈرامہ کیا۔

    سابق گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان نے سیاست کو خیر آباد کہہ دیا

  • دس کروڑ تاوان کیلیے اغوا کیا گیا بچہ پولیس نے کروایا بازیاب

    دس کروڑ تاوان کیلیے اغوا کیا گیا بچہ پولیس نے کروایا بازیاب

    لاہور پولیس نے تاوان کے لئے اغوا کئے گئے بچے کو بازیاب کروا لیا

    بچے کو ورثا کے حوالے کر دیا گیا ہے، جب بچے کو ورثا کے حوالے کیا گیا تو انتہائی جذباتی مناظر دیکھنے میں آئے، باپ بیٹے کو گلے لگا کر زارو قطار روتا رہا تھانہ سندر کی حدود بحریہ ٹاؤن سے ایک بچے کو اغوا کیا گیا تھا جس کی بازیابی کے لیے سی آئی اے پولیس نے کارروائی کی اور بچے کو بازیاب کرالیا۔پولیس کے مطابق کارروائی میں دو ملزمان کو گرفتار بھی کیا گیا ہے

    ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور نے ملزمان کی گرفتاری کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ تھانہ سندر کے علاقے سے تاوان کے لیے اغواء ہونیوالا 5 سالہ عریض ولد احمد یار کو بحفاظت بازیاب کرو ا لیا،ملزمان سجاد اور اکرم کو گرفتار کرکے 2جدید رائفلیں (کلاشنکوف، 1000گولیاں)برآمد کر لی گئی ہی، فرار ملزمان مہوش، شہباز اور اویس کی گرفتاری کے لیے پولیس ٹیمز ریڈز کر رہی ہیںملزمان نے 13مئی کی شام بچے کو تھانہ سندر کی نجی سوسائٹی کے پارک سے 10کروڑ روپے تاوان کے لیے اغواء کیا، بچے کے اغواء کا مقدمہ 939/22 مورخہ13 مئی کو تھانہ سندر میں اس کے والد احمد یار کی مدعیت میں درج ہوا،بچے عریض کی سوتیلی نانی مہوش نے آشنا شہباز کے ساتھ مل کر تمام واردات کا منصوبہ بنایا،مہوش اور شہباز کے منصوبے کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے سجاد، اکرم اور اویس نے کلیدی کردار ادا کیا،

    ملزمان گرفتاری سے بچنے کے لیے دوبئی کے نمبرز سے کانفرنس کال کے ذریعے مدعی سے رابطہ کرتے تھے، جلد باقی ملزمان کو بھی گرفتار کر کے پراسیکوشن کی مدد سے قرار واقعی سزاد دلوائی جائے گی، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کامران عادل کا کہنا ہے کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی،

    بیس ہزار کے عوض خاتون نے ایک ماہ کی بیٹی کو فروخت کیا تو اس کے ساتھ کیا ہوا؟

    بھارت ، سال کے ابتدائی چار ماہ میں کی 808 کسانوں نے خودکشی

    سال 2020 کا پہلا چائلڈ پورنوگرافی کیس رجسٹرڈ،ملزم لڑکی کی آواز میں لڑکیوں سے کرتا تھا بات

    سائبر کرائم ونگ کی کاروائی، چائلڈ پورنوگرافی میں ملوث تین ملزمان گرفتار

    سائبرکرائم کے ملزم پکڑنے کیلئے ہمارے پاس یہ چیز نہیں،ڈائریکٹر سائبر کرائمز نے ہاتھ کھڑے کر دیئے

    پاکستان میں سائبر کرائم میں مسلسل اضافہ،ہراسمنٹ کی کتنی شکایات ہوئیں درج؟

    لینڈ مافیا کے ساتھ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کی ملی بھگت،عدالت کا بڑا حکم

    سات سالہ گھریلو ملازمہ کو استری سے جلانے پر ملزمان میاں بیوی گرفتار

  • لاہور سے بچی کو اغوا کر کے بلوچستان میں قبائلی سرداروں کو فروخت کرنیوالا ملزم گرفتار

    لاہور سے بچی کو اغوا کر کے بلوچستان میں قبائلی سرداروں کو فروخت کرنیوالا ملزم گرفتار

    لاہور سے بچی کو اغوا کر کے بلوچستان میں قبائلی سرداروں کو فروخت کرنیوالا ملزم گرفتار

    ایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہور نے اپنے دفتر میں پریس کانفرنس کی ہے اور جرائم پیشہ عناصر کی گرفتاریوں کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا ہے

    ایس ایس پی کا کہنا تھا کہ معصوم بچیوں کو اغواء کے بعد فروخت، قتل، اندھے قتل سمیت سنگین وارداتوں میں ملوث ملزمان گرفتار کئے گئے ہیں،بچیوں کو اغواء کے بعد بلوچستان میں فروخت کرنیوالے 2 اشتہاری ملزمان فیصل اور اتفاق بٹ کو گرفتار کیا گیا،ملزمان تھانہ فیکٹری ایریا لاہور کی رہائشی 19سالہ دیا اکرم کو نوکری کا جھانسہ دے کر کراچی لے گئے، ملزمان نے معصوم بچی کو معمولی رقم کے عوض بلوچستان میں جھل مگسی کے قبائلی سرداروں کو فروخت کر دیا تھا ،ملزمان کے خلاف لاہور کے مختلف تھانوں میں اغواء کے علاوہ وہیکل چوری کے متعدد مقدمات درج ہیں،

    انویسٹی گیشن پولیس نواب ٹاؤن نے 2 شہریوں کو ایک کروڑ روپے تاوان کے لیے اغواء کرنیوالے 3ملزمان کو گرفتار کیا، ملزمان نے خود کو ایف آئی اے کے افسرظاہر کر کے رقم کا مطالبہ کیا تھا،

    انویسٹی گیشن پولیس مانگا منڈی نے شہری سیف اللہ کو فائرنگ کر کے قتل اور محمد نواز کو زخمی کرنیوالے 3 ملزمان کو گرفتار کیا،ملزمہ شمیم بی بی نے اپنے آشنا وقاص اور اس کے دوست اعظم کے ہمراہ اپنے شوہر سیف اللہ کو قتل کروایا،انویسٹی گیشن پولیس چوہنگ نے شہری محمد اسعد مدنی کے اندھے قتل میں ملوث ملزم امین کو گرفتار کیا ملزم نے معمولی ذاتی رنجش پر حافظ قرآن اسعد مدنی کو فائرنگ کر کے قتل کیا،انویسٹی گیشن پولیس نشتر کالونی نے اپنی بیوی ریحانہ بی بی کو گھریلو لڑائی جھگڑے پر قتل کرنیوالے ملزم نعیم کو گرفتار کیا،ملزم نعیم نے اپنی بیوی کو تیز دار آلے سے قتل کیا اورنعش آشیانہ سوسائٹی کے کھلے میدان میں دبا دی تھی،

    انویسٹی گیشن پولیس ہیئر نے دوران ڈکیتی اپنے ہی ساتھی کو قتل کرنیوالے ملزمان عارف اور شیر علی کو گرفتار کیا،شہری کی مزاحمت پر ملزمان نے فائرنگ کی جس سے ان کا اپنا ہی ساتھی تنزیل الرحمان ہلاک ہو گیا تھا انویسٹی گیشن اقبال ٹاؤن ڈویژن نے 7ڈکیت گینگز کے 16ملزمان کو گرفتار کیا،ملزمان سے17 لاکھ روپے،8موٹر سائیکلیں اور62موٹر سائیکلیں برآمد کی گئیں،انویسٹی گیشن پولیس چوہنگ نے 3ڈکیت گینگز کو گرفتا رکر کے 10لاکھ نقدی اور20موبائل فونز برآمد کیے۔ایس ایس پی انویسٹی گیشن کا کہنا تھا کہ شہریوں کے جان و مال کی حفاظت پولیس کی اولین ترجیح ہے،جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی،

    پولیس کی زیادتی، خواجہ سراؤں نے ملک گیر احتجاج کی دھمکی دے دی

    پلاسٹک بیگ پر پابندی لگی تو خواجہ سراؤں نے ایسا کام کیا کہ شہری داد دینے پر مجبور

    کرونا لاک ڈاؤن، شادی کی خواہش رہی ادھوری، پولیس نے دولہا کو جیل پہنچا دیا

    کرونا لاک ڈاؤن، گھر میں فاقے، ماں نے 5 بچوں کو تالاب میں پھینک دیا،سب کی ہوئی موت

    دس برس تک سگی بیٹی سے مسلسل جنسی زیادتی کرنیوالے سفاک باپ کو عدالت نے سنائی سزا

    شادی شدہ خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کے بعد ملزمان نے ویڈیو وائرل کر دی

    وفاقی دارالحکومت میں ملزم عثمان مرزا کا نوجوان جوڑے پر بہیمانہ تشدد،لڑکی کے کپڑے بھی اتروا دیئے، ویڈیو وائرل

    نوجوان جوڑے پر تشدد کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کے بارے میں اہم انکشافات

    طالبات کو ہراساں،زبردستی شراب پلائی جاتی،ڈاکٹر خاتون ننگے پاؤں عدالت پہنچ گئی

  • اوکاڑہ دیپالپور میں بچے کو اغوا کرنیوالا اسکا سگا ماموں نکلا۔ تاوان کی رقم برآمد

    اوکاڑہ دیپالپور میں بچے کو اغوا کرنیوالا اسکا سگا ماموں نکلا۔ تاوان کی رقم برآمد

    علی حسین(اوکاڑہ) دیپالپور میں اپنے ہی کمسن بھانجے کو اغواء کرکے تاوان کی رقم کا مطالبہ کرنیوالا مغوی کا سگا ماموں نکلا۔ پولیس نے ملزم کو اسکے ساتھی سمیت گرفتار کرکے تاوان کی رقم پانچ لاکھ روپے اور طلائی زیورات بھی برآمد کرلیے۔ ایس پی انویسٹی گیشن آفیسر دیپالپور شمس الحق درانی نے پریس کانفرنس کے دوران اغواء برائے تاوان کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز دس سالہ ثناء اللہ کو دو ملزمان نے اغواء کرلیا اور تاوان کی رقم پانچ لاکھ روپے اور طلائی زیورات کا مطالبہ کیا۔ بصورت دیگر بچے کو قتل کرنے کی اور سنگین نتائج کی دھمکی دی۔ بچے کے والد اسلم نے تاوان ادا کردیا اور بچے کو 1 چک پھاٹک اوکاڑہ شہر سے بازیاب کرالیا گیا۔ بچے کے والد اسلم نے تھانہ سٹی کے ایس ایچ او قلب سجاد کو اطلاع دی۔ ڈی پی او عمرسعید ملک کی خصوصی ہدایات پر ملزمان کو گرفتار کرنے کے لیے ایس ایچ او تھانہ سٹی دیہالپور کی سربراہی میں خفیہ ٹیم تشکیل دیدی گئی۔ ایس ایچ او تھانہ سٹی دیپالپور نے کاروائی کرتے ہوئے اغواکار ملزم شاہد لطیف اور اسکے ایک ساتھی کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔