Baaghi TV

Tag: تباہ

  • بھارتی طیارہ مگ 29 راجستھان میں گر کر تباہ

    بھارتی طیارہ مگ 29 راجستھان میں گر کر تباہ

    بھارتی فضائیہ کے طیارے زمین بوس ہونے لگے، بھارتی فضائیہ کا طیارہ مگ 29 گر کر تباہ ہو گیاہے

    بھارتی فضائیہ کے ترجمان کے مطابق بارمیر سیکٹر میں رات کے معمول کے تربیتی مشن کے دوران، ایک IAF MiG-29 کو ایک اہم تکنیکی خرابی کا سامنا کرنا پڑا،طیارہ گر کر تباہ ہو گیا ہے تا ہم پائلٹ محفوظ ہے اور کسی جان ومال کے نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔طیارے کی تباہی پر تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے، طیارے کے تباہ ہونے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آئی ہے، طیارے کو گرنے کے بعد آگ لگ گئی اور طیارہ مکمل جل کرتباہ ہو گیا،حادثہ اترلائی ایئربیس اور باندرہ گاؤں کے قریب پیش آیا

    واضح رہے مگ 29 کو ستر کی دہائی میں میکویان ڈیزائن بیورو نے تیار کیا تھا، اس طیارے کی پہلی آزمائشی پرواز 1976 میں ہوئی تھی۔ 1980 کی دہائی کے وسط میں یہ طیارہ سوویت فضائیہ کے ساتھ سروس میں شامل ہوا تھا۔ یہ بہت سے ترقی پذیر ممالک کے ساتھ ساتھ وارسا معاہدے کے ممالک کو بھی برآمد کیا گیا ہے۔ یہ طیارہ اب بھی روسی فضائیہ ،بھارتی فضائیہ سمیت بہت سے دوسرے ملکوں میں استعمال کیا جارہا ہے۔

    بھارت میں خواتین اب سڑکوں پر بھی غیر محفوظ،ہراسانی کا واقعہ

    بھارت کے ایک اور ہسپتال میں 15 سالہ لڑکی کاریپ

    دوست نے دوست کی 4 سالہ بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

    بھارت،قبرستان بھی محفوظ نہ رہے،قبرستان میں 9 سالہ لڑکی کے ساتھ زیادتی

    بھارت میں 70 سالہ خاتون سے 35 سالہ ملزم کی زیادتی

    کمسن طالبہ سے زیادتی کا ملزم پولیس حراست سے فرار ہو کر تالاب میں کود گیا

    بھارت،سکول کے واش روم میں دوچار سالہ بچیوں کے ساتھ زیادتی

  • بھارت،خراب ہیلی کاپٹر دوسری جگہ منتقلی کے دوران گر کر تباہ

    بھارت،خراب ہیلی کاپٹر دوسری جگہ منتقلی کے دوران گر کر تباہ

    بھارت،خراب ہیلی کاپٹر دوسری جگہ منتقلی کے دوران گر کر تباہ ہو گیا

    اتراکھنڈ کے علاقے رودرپریاگ میں یہ واقعہ پیش آیا، ایک خراب ہیلی کاپٹر کو ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر کے ذریعے منتقل کیا جا رہا تھا کہ رسی ٹوٹ جانے کی وجہ سے ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا،بھارتی میڈیا کے مطابق گر کر تباہ ہونے والے ہیلی کاپٹر میں فنی خرابی تھی، کیدارناتھ دھام میں کرسٹل کمپنی کا ہیلی کاپٹر خراب ہو گیا تھا۔ جس کے بعد اسے لے جانے کے لیے ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر طلب کیا گیا تھا، ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر کے ساتھ باندھ کر خراب ہیلی کاپٹر کو منتقل کیا جا رہا تھا کہ پرواز کے تھوڑی دیر بعد ہی رسی ٹوٹ گئی اور خراب ہیلی کاپٹر زمین بوس ہو گیا.

    حادثے میں جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے، تباہ ہونے والے ہیلی کاپٹر نے فنی خرابی کی وجہ سے ہنگامی لینڈنگ کی تھی جس کے بعد ہیلی کاپٹر پرواز نہ کر سکا اور اسکو مرمت کرنے کے لئے دوسری جگہ منتقل کرنا تھا،ہیلی کاپٹر تباہ ہونے کے بعد کے واقعہ کی تصاویر سامنے آئی ہیں، امدادی کارکن جائے وقوعہ پر پہنچ چکے ہیں،ہیلی کاپٹر کے تباہ ہونے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہیلی کاپٹر کی رسی ٹوٹ جاتی ہے اور وہ گر کر تباہ ہو جاتا ہے.

    حسینہ دہلی میں بیٹھ کر عوامی فتح کو ناکام بنانے کی سازش کر رہی ہے،مرزا فخرالاسلام

    حسینہ کی جماعت عوامی لیگ پر پابندی کی درخواست دائر

    مچھلی کے تاجر کے قتل پر حسینہ واجدکے خلاف مقدمہ درج

    گرفتاری کا خوف،حسینہ کی پارٹی کے رہنما”دودھ کا غسل” کر کے پارٹی چھوڑنے لگے

    بنگلہ دیش، ریلوے اسٹیشن پر لوٹ مار،تشدد،100 سے زائد زخمی

    ڈاکٹر یونس کی مودی کو فون کال، اقلیتوں کے تحفظ کی یقین دہانی

    حسینہ واجد پر قتل کا ایک اور مقدمہ درج

    حسینہ واجد کی پسندیدہ بلی 40 ہزار میں فروخت

  • بھارت کاایک اور ہیلی کاپٹر فضا سے زمین پر سجدہ ریز

    بھارت کاایک اور ہیلی کاپٹر فضا سے زمین پر سجدہ ریز

    بھارت میں ایک اور ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا، ہیلی میں سوار ایک شخص زخمی ہوا ہے جبکہ تین محفوظ ہیں

    ہیلی کاپٹر کا حادثہ ضلع پونے کے علاقے پوڈ میں پیش آیا، ہیلی کاپٹر نے جس وقت اڑان بھری اس وقت موسم خراب ہو گیا تھا، بارش بھی شروع ہو گئی تھی،اطلاع پر پولیس، ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے، ایس پی پنکجا دیشمکھ کا ہیلی کاپٹر حادثے کے حوالے سے کہنا ہے کہ تباہ ہونے والا ہیلی کاپٹر ایک نجی ایوی ایشن کمپنی کا تھا جو ممبئی سے حیدر آباد جا رہا تھا ، ہیلی میں چار افراد سوار تھے

    ہیلی کاپٹر حادثہ، عینی شاہد نے کیا دیکھا؟
    ہیلی کاپٹر حادثے کے ایک عینی شاہد سولکر کا کہنا تھا کہ جس وقت حادثہ ہوا وہ جائے وقوعہ کے قریب تھا میں نے دیکھا کہ ہیلی نیچے گرا تو میں اس کے قریب چلا گیا، میں نے پائلٹ سے بات کرنے کی کوشش کی لیکن وہ بات کرنے کی حالت میں نہیں تھا، وہ گھبرایا ہوا تھا اور لوگوں سے کہہ رہا تھا کہ ہیلی کاپٹر کے قریب سے ہٹ جائیں کیونکہ ہیلی کاپٹر کسی بھی وقت پھٹ سکتا ہے ،جہاں ہیلی گرا وہ چھوٹی سی جگہ ہے، میں سڑک سے دور تھا، اس علاقے میں بارش بھی جاری ہے،

    تباہ ہونے والا ہیلی کاپٹر اے ڈبلیو 139 ہے ،ہیلی کاپٹر گلوبل ویکٹرا کمپنی کی ملکیت ہے، حادثے میں زخمی ہونے والے پائلٹ کا نام آنند ہے جس کو علاج کے لئے ہسپتال میں داخل کروا دیا گیا ہے، دیگر سوار افراد میں ہرن بھاٹیہ، امردیپ سنگھ اور ایس پی رام نام شامل تھے،

    اجمیر سیکس اسکینڈل،100 سے زائد لڑکیوں سے زیادتی ، 32 سال بعد 6ملزمان کو عمر قید کی سزا

    بھارت میں خاتون ڈاکٹر زیادتی و قتل کیس،سپریم کورٹ نے سوال اٹھا دیئے

    بھارت،موٹرسائیکل پر لفٹ مانگنے والی کالج طالبہ کی عزت لوٹ لی گئی

    بیٹی کی لاش کی کس حال میں تھی،خاتون ڈاکٹر کے والد نے آنکھوں دیکھا منظر بتایا

    ٹرینی خاتون ڈاکٹر کی دل دہلا دینے والی پوسٹ مارٹم رپورٹ،شرمگاہ پر بھی آئی چوٹیں

    مودی کا بھارت”ریپستان” ڈاکٹر کے ریپ کے بعد آج بھارت میں ملک گیر ہڑتال

    بھارت ،ڈاکٹر کی نرس کے ساتھ زیادتی،دوسری نرس ،وارڈ بوائے نے کی مدد

    بھارت،ڈاکٹر زیادتی کیس، ملزم پورنو گرافی کا عادی،موبائل سے فحش ویڈیوز برآمد

  • امریکا میں  طیارہ  گرکر تباہ،پائلٹ ہلاک

    امریکا میں طیارہ گرکر تباہ،پائلٹ ہلاک

    ہالی ووڈ: امریکی ریاست جنوبی فلوریڈا میں طیارہ گرکر تباہ ،طیارے میں مآگ لگنے سے ایک پائلٹ ہلاک ہو گیا-

    باغی ٹی وی: غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ واقعہ جنوبی فلوریڈا کے علاقے پیمبروک پائنز میں پیش آیا جہاں سنگل انجن طیارہ پائپر PA-25-235 ہالی وڈ شاپنگ سینٹر کے قریب گر کر تباہ ہوگیاائیرپورٹ انتظامیہ کے مطابق طیارے نے قریب میں ہی قائم ائیر پورٹ سے اڑان بھری تھی جو ہالی ووڈ میامی سے تقریباً 20 میل (32 کلومیٹر) شمال میں ہے۔

    پاکستان کی موجودہ صورتحال:اراکین کانگریس نےانٹونی بلنکن کو خط لکھ دیا

    انتظامیہ کے مطابق حادثے کے نتیجے میں ایک پائلٹ ہلاک ہوگیا تاہم طیارہ گرنے کی کے باعث شہریوں کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

    ہالی وڈ پولیس کا کہنا تھا کہ طیارے کے زمین پر گرنے سے آگ بھڑک اٹھی جس کے بعد اطلاع ملتے ہی فائر فائٹر ز کا عملہ جائے وقوعہ پر پہنچ گیا، جائے وقوعہ سے طیارہ کا ملبہ ہٹا دیا گیا ہےجبکہ طیارہ گرنے کی وجوہات کا پتہ لگانے کی کوششیں کی جارہی ہے۔

    مشہور امریکی ریسلر بلی گراہم 79 سال کی عمر میں چل بسے

    نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ نے کہا کہ ہلاک ہونے والا پائلٹ، جس کا حکام نے فوری طور پر نام نہیں بتایا، طیارے کا واحد مسافر تھا۔ زمین پر کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔

    حکام نے بتایا تھا کہ نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ کے تفتیش کار جمعرات کو جائے وقوعہ پر پہنچیں گے، اور طیارے کو تفتیش کے لیے ایک آف سائٹ سہولت پر پہنچا دیا جائے گا۔ فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن تحقیقات میں مدد کرے گی۔

    ٹائٹینک کا پہلی بار فل سائز ڈیجیٹل اسکین،تصاویر دیکھ کر ماہرین دنگ رہ گئے

  • بھارتی فوج کا ایک اور ہیلی کاپٹر تباہ

    بھارتی فوج کا ایک اور ہیلی کاپٹر تباہ

    بھارتی ریاست اروناچل پردیش میں بھارتی فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا ہے

    ریسکیو ٹیمیں متاثرہ گاوں روانہ کردیں گئی ہیں، ہیلی کاپٹر کیسے تباہ ہوا اس حوالہ سے ابھی تک کچھ نہیں کہا جا سکتا، مزید تفصیلات کا انتظار ہے

    واضح رہے کہ ماہ اکتوبر میں بھارت کا یہ تیسرا ہیلی کاپٹر تباہ ہوا ہے ،18 اکتوبر کو بھارت کا ایک ہیلی تباہ ہوا تھا، حادثے میں دونوں پائلٹ سمیت 6 افراد ہلاک ہوگئے تھے بھارتی وزارت ہوا بازی کے مطابق یہ حادثہ بارش اور دھند کے باعث پیش آیا تھا ،رواں ماہ ہی پانچ اکتوبر کو بھارتی فوج کا ہیلی کاپٹر بھارتی ریاست اروناچل پردیش کے علاقے توانگ میں گر کر تباہ ہوا تھا ہیلی کاپٹر میں 2 پائلٹس سوار تھے۔ ہیلی کاپٹر حادثے میں ایک پائلٹ ہلاک جبکہ دوسرا پائلٹ زخمی ہوا تھا

    رواں ماہ 12 اکتوبر کو بھارتی بحریہ کا جنگی طیارہ بھی سمندر میں گر کرتباہ ہوگیا تھا،طیارے کا پائلٹ بحفاظت نکلنے میں کامیاب ہوگیا بحریہ کا مگ -29 بحریہ کے مطابق طیارہ معمول کی پرواز پر تھا لیکن ہوائی پٹی پر واپسی کے دوران اس میں تکنیکی خرابی پیدا ہوگئی تھی

    اپنا ہیلی کاپٹر گرانے والے بھارتی آفیسر کے ساتھ بھارت نے کیا سلوک کیا؟

    پاکستان کو دھمکیاں دینے والے بھارت کا ہیلی کاپٹر کیسے تباہ ہوا؟ جان کر ہوں حیران

    بریکنگ.بھارتی فضائیہ کا جنگی طیارہ تباہ، کیپٹن ہلاک

    بادلوں کی وجہ سے طیارے راڈار میں نہیں آتے، بھارتی آرمی چیف کی مودی کے بیان کی تصدیق

    قبل ازیں گزشتہ برس 24 دسمبر کو بھارتی ریاست راجھستان میں مِگ 21 طیارہ تربیتی مشق کے دوران گر کر تباہ ہو گیا اور پائلٹ ہلاک ہو گیا تھا ،21 نومبر کوبھی بھارتی فضائیہ کا ہیلی کاپٹر ریاست اروناچل پردیش میں گرکرتباہ ہو گیا تھا ہیلی کاپٹر ہائیولیانگ سے روچھم تک معمول کی پروازکر رہا تھا جب یہ واقعہ پیش آیا ،یہ واقعہ سن 2021 میں پیش آنے والے کئی فضائی حادثوں کا تسلسل تھا اورگزشتہ سال بھارتی فوجی ہوا بازی کے لیے مہلک ترین ثابت ہوا-جبکہ ایک ہیلی کاپٹر حادثے میں بھارت کے پہلے چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت بھی ہلاک ہو گئے تھے ان واقعات کے باعث بھارت میں پرانے عسکری ساز و سامان اور بھارتی فوج کو جدید بنانے کے بارے میں پھر سے بحث شروع ہو گئی۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق صرف ایک سال میں مگ 21 کے کئی حادثے رپورٹ ہوئے ہیں۔بھارتی حکومت نے مئی 2012 میں پارلیمنٹ کو بتایا تھا کہ 1971 سے اپریل 2012 تک 482 مگ طیارے حادثات کا شکار ہو چکے ہیں جن میں 171 پائلٹ، 39 شہری، 8سروس اہلکار اور ایک ہوائی عملے کا شخص ہلاک ہو چکا ہے۔

  • امریکا:میں امریکی فوجی طیارہ گر کر تباہ، 4 میرین اہلکار ہلاک

    امریکا:میں امریکی فوجی طیارہ گر کر تباہ، 4 میرین اہلکار ہلاک

    ایک امریکی فوجی طیارہ جس میں پانچ میرین (بحریہ) اہلکار سوار تھے، آج جنوبی کیلیفورنیا میں گر کر تباہ ہو گیا۔ حادثے میں چار اہلکاروں کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔

     

    فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق طیارہ میکسیکو کی سرحد سے صرف 20 میل (35 کلومیٹر) کے فاصلے پر گلیمس کے قریب گرا۔ امریکی فوجی حکام نے ان خبروں کی تردید کی ہے کہ جہاز میں جوہری مواد موجود تھا۔

     

    اے ایف پی نے ایک ترجمان کے حوالے سے بتایا ہے کہ وہ اس بات کی تصدیق کر سکتے ہیں کہ تھرڈ میرین ایئر کرافٹ ونگ کا ایک طیارہ گلیمس کے قریب گر کر تباہ ہوا جس میں بحریہ کے پانچ فوجی سوار تھے۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر پھیلائی گئی افواہوں کے برعکس طیارے میں کوئی جوہری مواد موجود نہیں تھا۔

    طیارے کی شناخت ایم وی 22 بی اوسپرے کے نام سے ہوئی ہے۔ اوسپرے ہیلی کاپٹر کی طرح عمودی ٹیک آف اور لینڈنگ کرنے والا ہوائی جہاز ہے جس کے روٹری ونگز اسے ہیلی کاپٹر کی طرح اڑنے میں مدد دیتے ہیں۔

    امریکہ کا یوکرین کیلئے مزید 80 کروڑ ڈالر،طیارہ شکن ہتھیار،ڈرون اور1 کروڑگولیاں…

    فضا میں طیارہ اور ہیلی کاپٹر آپس میں ٹکرا گئے

    رواں سال مارچ میں ناروے میں بھی ایک فضائی حادثے میں امریکی بحریہ کے چار فوجی ہلاک ہو گئے تھے۔

    ادھر ابھی تھوڑی دیر پہلے چین سے آنے والی خبروں کے مطابق چین کے سرکاری نشریاتی ادارے سی سی ٹی وی کا کہنا ہے کہ چینی فضائیہ کا یہ جنگی طیارہ پیپلز لبریشن آرمی ایئر فورس کا J-7 طیارہ صوبہ ہوبی میں تربیتی مشن پر تھا جوگر کر تباہ ہو گیا، جس سے کئی مکانات کو نقصان پہنچا۔،اس حادثے کے بارے میں سرکاری ٹیلی ویژن کی طرف سے یہ خبرجاری کی گئی تھی کہ اس حادثے میں ایک رہائشی ہلاک اور دو دیگر زخمی ہوئے۔

  • ایران کے علاقے تبریز میں جنگی طیارہ گر کر تباہ

    ایران کے علاقے تبریز میں جنگی طیارہ گر کر تباہ

    ایران کے علاقے تبریز میں جنگی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا ہے

    جنگی طیارہ تباہ ہونے سے 3 افراد ہلاک ہو گئے ہیں ایران میں جنگی طیارہ اسپورٹس ہال اور اسکول کے قریب گرا،طیارہ گرنے سے پائلٹ سمیت تین لوگوں کی جانیں گئی ہیں، طیارہ جہاں‌ گرا وہاں آگ لگ گئی ، امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور آگ کو بجھایا گیا،خبر رساں ادارے کے مطابق طیارے میں سوار دو افراد ہلاک ہوئے جبکہ ایک زمین پر چلنے والا شخص طیارہ گرنے کی وجہ سے ہلاک ہوا، تیسرے شخص کی لاش کی ابھی تک شناخت نہیں ہو سکی

    خبر رساں ادارے کے مطابق ایف 5 لڑاکا طیارہ سکول اور سپورٹس ہال کے قریب زمین سے ٹکرایا جو اس وقت بند تھا، حادثے کے بعد زوردار دھماکہ سنا گیا جس کے بعد آگ بجھانے والے ادارے کی مدد لینا پڑی،آرمی کے لوکل افسر رضا یوسفی نے بتایا کہ بدقسمت طیارہ تربیت کے لیے استعمال ہورہا تھا اور تکنیکی خرابی کی وجہ سے گرگیا۔ الجریزہ کے مطابق انہوں نے رہائشی علاقے میں طیارے کو گرنےسے بچانے کی کاوشوں کے دوران اپنی زندگیاں قربان کرنیوالے پائلٹس کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔ان کا کہنا تھا کہ ” وہ طیارے سے نکل سکتے تھے لیکن وہ اندر ہی رہے اور غیررہائشی علاقے کی طرف طیارہ لے کر گئے

  • بھارتی فوج کا جدید جنگی طیارہ کھیتوں میں گرکراپنی موت آپ ہی جل کرراکھ ہوگیا

    بھارتی فوج کا جدید جنگی طیارہ کھیتوں میں گرکراپنی موت آپ ہی جل کرراکھ ہوگیا

    نئی دہلی: بھارتی فوج کا جدید جنگی طیارہ کھیتوں میں گرکراپنی موت آپ ہی مرگیا ،اطلاعات کےمطابق بھارتی ریاست بہار میں تربیتی پرواز کے دوران انڈین آرمی کا طیارہ ہچکولے کھاتے ہوئے زمین بوس ہو گیا اور پائلٹس کو ایمرجنسی میں جہاز سے کود کر اپنی جانیں بچانا پڑیں۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق انڈین آرمی آفیسرز کی ٹریننگ اکیڈمی کا طیارہ دو پائلٹس کو لیکر تربیتی پرواز کے لیے اڑان بھرنے کے کچھ ہی دریر بعد گر کر تباہ ہوگیا۔

    عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ طیارے کو ہچکولے کھاتے ہوئے تیزی سے زمین کی طرف آتے دیکھ کر خوف زدہ ہوگئے۔ طیارہ دیکھتے ہی دیکھتے کھیتوں میں آن گرا اور اس میں آگ بھڑک اُٹھی۔
    بھارتی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ طیارے کے اڑان بھرتے ہی تیکنیکی مسائل کے باعث دونوں پائلٹس نے ہنگامی لینڈنگ کی کوشش کی اور ناکامی پر جہاز سے کود کر جان بچالی۔

    عینی شاہدین نے بھی میڈیا کو بتایا کہ پہلے طیارہ کھیتوں میں گر کر تباہ ہوگیا اس کے دو دو پائلٹس پیراشوٹس کی مدد سے نیچے اترے جنھیں معمولی چوٹیں آئیں۔

    بھارتی فوج نے طیارہ حادثے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی تاہم بھارتی فوج کے طیاروں کے گرنے کا یہ پہلا واقعہ نہیں۔ ناقص اور پرانے طیاروں کے استعمال پر بھارتی فوج کے افسران حکومت سے واویلا کرتے آئے ہیں۔

  • بھارتی بحریہ کے جہاز میں دھماکا،3 اہلکار ہلاک،بھارتی بحریہ مشکل دورمیں‌

    بھارتی بحریہ کے جہاز میں دھماکا،3 اہلکار ہلاک،بھارتی بحریہ مشکل دورمیں‌

    نئی دہلی: ممبئی ڈاکیارڈ پر بھارتی نیوی کے بحری جہاز میں دھماکے سے 3 اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ بھارتی بحریہ نے واقعے کی تصدیق کردی۔

    منگل کی شب بھارتی وزیر دفاع کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ بدقسمت واقعہ نیول ڈاک یارڈ ممبئی میں پیش آیا، آئی این ایس رنویر کے اندونی کمپارٹمنٹ میں ایک دھماکے سے 3 نیول اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔

    بھارتی وزیر دفاع کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ بحری جہاز میں دھماکے کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

    بھارتی میڈیا پر جاری خبروں کے مطابق دھماکے میں کم از کم 11 اہلکار زخمی بھی ہیں جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ بحری جہاز کے عملے نے بروقت کارروائی کرکے حالات کو قابو میں کرلیا تھا، واقعہ شام 4 بجے کے قریب پیش آیا۔

    رپورٹ کے مطابق آئی این ایس رنویر نومبر 2021ء سے ایسٹرن نیول کمانڈ کا حصہ ہے اور جلد ہی اسے بیس پورٹ پر واپس آنا ہے۔

    بھارتی بحریہ کے جہاز میں دھماکا، 3 اہلکار ہلاک ،اطلاعات کے مطابق بھارتی بحریہ کے جہاز میں دھماکا کے باعث بحریہ کے 3 اہلکار ہلاک اور 11 زخمی ہوگئے۔

    انڈیا ٹوڈے کے مطابق بحری جہاز آئی این ایس رنویر میں دھماکا اس وقت ہوا جب اسے ممبئی کی بندرگاہ پر لنگر انداز کیا گیا تھا۔

    نیوی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دھماکے کے فوری بعد عملے نے صورت حال کو قابو کرلیا۔ حادثے میں جہاز کو زیادہ نقصان نہیں پہنچا۔ دھماکے کی وجوہات جاننے کیلئے انکوائری کا آغاز کردیا گیا ہے۔

    بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق آئی این ایس رنویر 21 اپریل 1986ء کو بھارتی بحریہ کے بیڑے میں شامل ہوا تھا جو سابق سویت یونین میں تیار کیا گیا تھا۔ اس قسم کے بحری جہاز سب میرینز، کروز میزائل اور نچلی پرواز کرنے والے جنگی جہازوں کے خلاف دفاع فراہم کرنے کے کام آتے ہیں۔

    بھارتی بحریہ کے موجودہ چیف ایڈمرل آر ہری کمار نے بھی اپنے کریئر کے ابتدائی دنوں میں اس بحری جہاز کی کمان سنبھالی تھی۔

  • ایسےلگ رہا ہے جیسے دنیا ختم ہونے جارہی ہے:   ماحولیاتی ماہرین نےدنیامیں‌بڑی تباہی کی پیش گوئی کردی

    ایسےلگ رہا ہے جیسے دنیا ختم ہونے جارہی ہے: ماحولیاتی ماہرین نےدنیامیں‌بڑی تباہی کی پیش گوئی کردی

    واشنگٹن :ایسےلگ رہا ہے جیسے دنیا ختم ہونے جارہی ہے:ماحولیاتی ماہرین نے دنیا میں‌بڑی تباہی کی پیش گوئی کر دی ،رپورٹ کے مطاق ماحولیاتی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ جاری صدی میں دنیا بھر میں سمندری طوفان تباہی مچا سکتے ہیں، موجودہ صدی میں سمندری طوفانوں کی شدت میں اضافہ ہوگا جو دنیا بھر میں بڑی تباہی پھیلائیں گے۔

    ریسرچ اسٹڈی میں یہ پیش گوئی سامنے آئی ہے کہ مستقبل میں سمندری طوفان زمین کے زیادہ حصے پر گھومتے رہیں گے، ماحولیاتی ماہرین کی رپورٹ کے مطابق وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ سمندری طوفانوں کی سالانہ تعداد اور شدت میں بتدریج اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

     

    ییل یونیورسٹی کی زیر قیادت ایک نئی تحقیق سے پتا چلا ہے کہ 21 ویں صدی میں سمندری طوفان اور آندھیاں وسط عرض البلد کے علاقوں میں پھیل جائیں گی، جس میں نیویارک، بوسٹن، بیجنگ اور ٹوکیو جیسے بڑے شہر شامل ہیں، جہاں سمندری طوفان کم آتے ہیں۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ماضی میں زیادہ تر سمندری طوفان خطِ استوا اور اس کے نزدیک سمندری علاقوں میں آتے رہے ہیں لیکن اب یہ آہستہ آہستہ شمال اور جنوب کی سمت بڑھنے لگے ہیں۔

    ساحل سے ٹکرانے کے بعد یہ طوفان خشکی پر سینکڑوں کلومیٹر فاصلہ طے کر کے آگے بڑھتے چلے جاتے ہیں جب کہ ماضی میں وہ خشکی پر بہت کم اتنا آگے تک بڑھ پاتے تھے۔

    خطِ استوا کے علاوہ سمندری طوفانوں کا شمالاً جنوباً بڑھنا اس بات کا ثبوت ہے کہ شدید گرمی اب صرف خطِ استوا یا اس کے قریبی علاقوں تک محدود نہیں رہی ہے بلکہ ان مقامات تک بھی پہنچ رہی ہے جو خطِ استوا سے دور واقع ہیں اور ’ٹھنڈے علاقے‘ تصور کیے جاتے ہیں۔

     

    نیچر جیو سائنس نامی جریدے میں لکھتے ہوئے اس ریسرچ اسٹڈی کے مصنفین نے کہا کہ ٹراپیکل طوفان (سمندری طوفان اور آندھی) اپنے اپنے نصف کرہ میں شمال اور جنوب کی طرف ہجرت کر سکتے ہیں، کیوں کہ کرہ ارض اینتھروپوجینک گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج کے نتیجے میں گرم ہوتا جا رہا ہے۔ 2020 کا سب ٹراپیکل طوفان الفا، پہلا سمندری طوفان تھا جو پرتگال میں زمین تک پہنچا، اور اس سال کا سمندری طوفان ہنری، جس نے کنیکٹی کٹ میں تباہی مچائی تھی، ایسے طوفانوں کا مرکز ہو سکتا ہے۔