Baaghi TV

Tag: تبو

  • اجے دیوگن کی وجہ سے میری زندگی میں کوئی لڑکا نہیں آسکا:اداکارہ تبو

    اجے دیوگن کی وجہ سے میری زندگی میں کوئی لڑکا نہیں آسکا:اداکارہ تبو

    نوے کی دہائی کی خوبصورت اداکارہ تبو نے حال ہی میںایک انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ آج اگر میری زندگی میں کوئی مرد نہیں ہے تو اسکی وجہ اجے دیوگن ہے ،اجے دیوگن کو میری جاسوسی کرنے کی پڑی ہوتی تھی ۔وہ یہی دیکھتے رہتے تھے کہ کوئی لڑکا میرے ارد گرد تو نہیں ہے یا میں کسی لڑکے سے بات تو نہیں کررہی ہوں۔میری پوری ریکی کیا کرتے تھے اور میری سرگرمیوں کے حوالے سے میرے بھائی کو آگاہی دیا کرتے تھے ۔تبو نے مزید کہا کہ مجھ سے اگر کوئی لڑکا بات بھی کرنا

    چاہتا تھا تو اس کو اجے دیوگن اور میرا بھائی مل کر دھمکیاں دیا کرتے تھے اور ان کو ڈر ادھمکا دیتے تھے کہ وہ دوبارہ مجھ سے بات کرنے کی جرائت ہی نہیں کیا کرتا تھا ۔تبو نے ہنسی مذاق میں انٹرویو دیتے ہوئے بہت ساری باتوں کے جوابات دئیے انہوں نے اپنی شادی نہ ہونے کا ذمہ دار اجے دیوگن کو ہی ٹھہرا دیا ۔اجے دیوگن اور تبو کی آپس میںکافی دوستی تھی اور اس دوستی میں تبو کے بھائی بھی شریک تھے تینوں ایک دوسرے کے کافی قریب تھے یہی وجہ ہے کہ اجے دیوگن تبو پر نظر رکھتے تھے تاکہ وہ اپنے دوست اور تبو کے بھائی کو پوری انفرمیشن دے سکیں کہ تبو کب کیا کررہی تھی ۔

  • کترینہ نے تبو پر کیا ایسا کمنٹ کے سب حیران رہ گئے

    کترینہ نے تبو پر کیا ایسا کمنٹ کے سب حیران رہ گئے

    فلمساز و اداکار کرن جوہر نے اپنی سالگرہ کے موقع پر رکھی ایک گرینڈ پارٹٰی جس میں فلم انڈسٹری سے جڑے ستاروں‌ نے بڑی تعداد میں شرکت کی. ایشوریا ہو ں یا کرینہ، کترینہ ہر کوئی وہاں موجود تھا اداکارہ تبو بھی وہاں پینچیں انہوں‌ نے نیلے رنگ کی ساڑھی زیب تن کر رکھی تھی اور نہایت ہی دلکش لگ رہی تھیں تبو نے اس لباس میں بنوائی ہوئی تصویر سوشل میڈیا پر جاری کی تو ان کے پرستاروں نے بے حد سراہا اس تصویر کو جہاں بہت سارے لائکس اور کمنٹس بھی ملے وہیں ایک ایسا کمنٹ ملا جس کو پڑھ کر سب حیران رہ گئے وہ کمنٹ تھا کترینہ کیف کا انہوں‌ نے تبو کی تصویر کے نیچے لکھا کہ ”

    آپ بہت خوبصورت ہیں” کترینہ کے اس کمنٹ کو بہت سراہا گیا سب دیوانہ وار کترینہ کو جواب دینا شروع ہو گئے لیکن تبو کے پرستاروں نے کترینہ کے اس کمنٹ کو حد درجہ سراہا. عموما یہ تاثر دیا جاتا ہے کہ ہیروئینز کی آپس میں‌ نہیں بنتی یا ایک دوسرے سے جیلس ہوتی ہیں لیکن کترینہ کیف کے اس کمنٹ نے اس تاثر کو ذائل کر دیا اور ثابت کیا کہ ہیروئینز کے جتنے بھی پرستار کیوں‌ نہ ہوں یا انکی خوبصورتی سے کتنے ہی لوگ متاثر کیوں نہ ہوں وہ بھی کسی نہ کسی کی صلاحیت اور خوبصورتی سے متاثر ہوتی ہیں.واضح رہے کہ تبو کا شمار بالی وڈ کی ان ادکاارائوں میں‌ہوتا ہے جنہوں‌ نے جو اور جتنا کام کیا وہ ہمیشہ یاد رکھا جائیگا.