Baaghi TV

Tag: تجاوزات

  • وزیر اعلیٰ پنجاب کا ایک ہفتے میں تجاوزات ختم کرنے کا ہدف

    وزیر اعلیٰ پنجاب کا ایک ہفتے میں تجاوزات ختم کرنے کا ہدف

    صوبہ بھر میں ”نو ٹوپلاسٹک“مہم کی کامیابی کو یقینی بنانے کی ہدایت،میرج ایکٹ کی خلاف ورزی پر زیرو ٹالرنس اپنانے کاحکم
    سڑکو ں پر بائیک لین مقرر کرنے،چینی ماڈل کے تحت جنگلہ اور چھوٹی دیوار سے الگ کرنے،ہیلمٹ،بیک لائٹ او رانڈیکیٹرز وغیرہ کی پابندی ضروری بنانے کی ہدایت
    وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کا سکولو ں کے سامنے بچوں کیلئے زبیرا کراسنگ بنانے اور سکول وین کے فنٹس سرٹیفکیٹ پر زیرو ٹالرنس کا حکم
    سنگل لائن ریڑھی بازار کی پابندی یقینی بنانے کا حکم،شہروں میں جگہ جگہ نظر آنے والی خیمہ بستیاں متبادل مقامات پر منتقل کرنے کی ہدایت
    بس سٹینڈ ز کی صفائی،پنکھے،پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور بہترین نشست گاہ یقینی بنانے اورہر شہر کے بس سٹاپ اور لاری اڈوں کو ماڈل بنانے کا حکم

    وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب بھر میں ایک ہفتے میں تجاوزات ختم کرنے کا ہدف دے دیا ہے اور ڈپٹی کمشنرز کے لئے کرپشن کے خلاف کریک ڈاؤن اوربہتر سسٹم ڈیزائن کرنے کا ٹارگٹ مقرر کر دیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے ہر شہر میں سرکاری اراضی پر اربن فاریسٹ بنانے کا حکم دیا۔وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے صوبہ بھر میں ”نو ٹوپلاسٹک“مہم کی کامیابی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی اور میرج ایکٹ کی خلاف ورزی پر زیرو ٹالرنس اپنانے کاحکم دیا۔ صوبہ بھر میں پالتوکتوں کوکالر پہنانا لازمی قراردیا گیا،خلاف ورزی پر جرمانہ اور کارروائی کی جائے گی۔ پالتو کتوں کی ویکسینیشن اور رجسٹریشن کا نظام نافذ کرنے کا اصولی فیصلہ بھی کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے سڑکو ں پر بائیک لین مقرر کرنے،چینی ماڈل کے تحت جنگلہ اور چھوٹی دیوار سے الگ کرنے اوربائیک سوار کے لئے ہیلمٹ،بیک لائٹ او رانڈیکیٹرز وغیرہ کی پابندی ضروری بنانے کی ہدایت کی۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے سکولو ں کے سامنے بچوں کے لئے زبیرا کراسنگ بنانے اور سکول وین کے فنٹس سرٹیفکیٹ پر زیرو ٹالرنس کا حکم دیا۔وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے سڑکوں پر گندا پانی کھڑا ہونے سے نمازیوں اور شہریوں کو دشواری کی شکایت پر برہمی کا اظہار کیا اور شہروں میں جگہ جگہ نظر آنے والی خیمہ بستیاں متبادل مقامات پر منتقل کرنے کی ہدایت کی۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے سنگل لائن ریڑھی بازار کی پابندی یقینی بنانے کا حکم اور ہدایت کی کہ منظور شدہ ڈیزائن او رجگہ کے علاوہ کسی مقام پر ریڑھیاں نظر نہیں آنی چاہئیں۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے بس سٹینڈ ز کی صفائی،پنکھے،پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور بہترین نشست گاہ یقینی بنانے اورہر شہر کے بس سٹاپ اور لاری اڈوں کو ماڈل بنانے کا حکم دیا۔ اجلاس میں ہسپتالوں کے ایم ایس کی پرفارمنس کی مانیٹرنگ ڈپٹی کمشنرز کے سپرد کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے سرگودھا میں جامع صفائی مہم شروع کرنے کی ہدایت کی اور صوبہ بھر میں کنٹرول ریٹ پرکھاد کی فراہمی یقینی بنانے پرانتظامیہ کو شاباش دی۔ میانوالی میں چوراہوں پر یاد گاریں،واٹر فال، خوبصورت ماڈل بنانے اور پارکس کی بیوٹی فکیشن پر بھی انتظامیہ کوشاباش ملی۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ ہر شہر میں گورننس کی ایکسی لینس نظر آنی چاہیے۔ کسی شہر میں ٹوٹی ہوئی سڑکیں نظر نہ آئیں،پیچ ورک سے گڑھے پُر کئے جائیں۔سڑکوں پر سائن بورڈ واضح نظر آنے چاہئیں اور نئے سائن بورڈ بھی لگائیں۔ انہوں نے کہا کہ قبضہ مافیا کو پنجاب میں کھلا پھرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ڈی سی اپنی چھت ……اپنا گھر پروگرام کے تحت بننے والے مکانوں کی مانیٹرنگ بھی کریں۔ ہرشہر میں واٹرفلٹریشن پلانٹس فنکشنل ہونے چاہئیں۔وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ تمام شہروں کے لئے سیوریج او رسینی ٹیشن کا جامع پلان لے کرآرہے ہیں۔ تجاوزات ختم کرنے کے بعد دوبارہ نظر آنا انتظامی ناکامی کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ جعلی ادویات بیچنے او ربنانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ پبلک پارکس میں گھاس اگائیں مٹی نظر نہ آئے۔ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کا انتظار کئے بغیر میسر وسائل سے صفائی جاری رکھی جائے۔ انہوں نے کہا کہ گلیوں،بازاروں میں سٹریٹ لائٹس کو آپریشنل ہونا چاہیے۔ اوور ہیڈ بریج کے نیچے گرین بیلٹ بنائیں، منشیات کے عادی افراد نظر نہ آئیں۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے ڈی ایچ کیو سرگودھا کے بارے میں عوامی شکایات پر نا پسندیدگی اظہار کیا اور فوری ازالے کا حکم دیا۔ انہوں نے کہا کہ بار بار توجہ دلانے کے باوجود مسائل حل نہ ہونے او ربہتری نہ آنے پر سخت ایکشن ہوگا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے بیلا روس کے صدر کی آمد پر مری میں صفائی کے انتظامات کو سراہا۔

    وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں سرگودھا ڈویژن کے ”کے پی آئیز“ کا جائزہ لیا گیا۔ سرگودھا، خوشاب، بھکر او رمیانوالی کے ڈپٹی کمشنر ز نے تفصیلی بریفنگ دی۔اجلاس میں صفائی،ہیلتھ، ایجوکیشن، پرائس کنٹرول اورآؤٹ سورس سکولوں کی مانیٹرنگ کے پی آئیز کا جائزہ لیا گیا۔ میرج ایکٹ کی پابندی، تجاوزات، صفائی، پارکس کی صورتحال، چوراہوں او رشہروں کی بیوٹی فکیشن پر رپورٹ پیش کی گئی۔ مین ہول کے ڈھکن، آوارہ کتے، سیوریج، ٹرانسپورٹ فٹنس سرٹیفکیٹ، اربن فاریسٹ ڈویلپمنٹ کے پی آئی ز کا بھی جائزہ لیا گیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے ڈپٹی کمشنرز کو گلی محلوں کی صفائی اور دیگر عوامی شکایات کی نشاندہی بھی کی

  • قصور کا اہم چوک تجاوزات کے باعث شہریوں کے لئے وبال جان،روز حادثات

    قصور کا اہم چوک تجاوزات کے باعث شہریوں کے لئے وبال جان،روز حادثات

    قصور
    سرکلر روڈ،چوک نور مسجد،بلدیہ چوک،شہباز خان روڈ جانے والا چوراستہ شہریوں کیلئے وبال جان،ہر وقت ٹریفک جام رہنا معمول،تجاوزات کے باعث سڑک چھوٹی اور دشوار گزار،ضلعی انتظامیہ سے کاروائی کی اپیل

    تفصیلات کے مطابق قصور کے معروف چوک میں ہر وقت کی ٹریفک بندش سے شہری سخت پریشان ہیں
    سرکلر روڈ،چوک نور مسجد،شہباز خان روڈ اور بلدیہ چوک جانے والے راستوں پر مبنی چوراستہ لوگوں کیلئے بہت بڑی اذیت سے کم نہیں ہے
    دن رات یہاں ٹریفک جام رہتی ہے اور اکثر اوقات ایکسیڈنٹ بھی ہوتے رہتے ہیں جس کی وجہ تجاوزات ہیں
    دکانداروں نے تجاوزات سے شہریوں کو پریشان کر رکھا ہے جس کے باعث لوگ الٹ سمت بائیک و گاڑیاں چلاتے ہیں اور اسی کی وجہ سے ایکسیڈنٹ بھی ہوتے رہتے ہیں
    شہریوں نے ڈپٹی کمشنر قصور اور اسسٹنٹ کمشنر قصور سے تجاوزات کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے

  • وزیراعلیٰ سندھ کا کراچی شہر کی سڑکوں اور گرین بیلٹ پر تجاوزات پر برہمی کا اظہار

    وزیراعلیٰ سندھ کا کراچی شہر کی سڑکوں اور گرین بیلٹ پر تجاوزات پر برہمی کا اظہار

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت کراچی کے مسائل پر اجلاس ہوا،

    اجلاس میں صوبائی وزراء ناصر شاہ، سعید غنی، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب، وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکریٹری آغا واصف، چیئرمین پی اینڈ ڈی نجم شاہ، کمشنر کراچی حسن نقوی، سیکریٹری خزانہ فیاض جتوئی، سیکریٹری بلدیات خالد حیدر شاہ، سیکریٹری ٹرانسپورٹ، ایم ڈی سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ امتیاز شاہ، ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی رشید سولنگی، ایڈیشنل آئی جی کراچی عمران یعقوب، ایم ڈی واٹر بورڈ صلاح الدین اور تمام ڈپٹی کمشنرز نے شرکت کی

    اجلاس کے آغاز میں وزیراعلیٰ سندھ نے کراچی شہر کی سڑکوں اور گرین بیلٹ پر تجاوزات پر برہمی کا اظہار کیا،وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ کونسے اختیارات کے تحت کوئی بھی ان تجاوزات کی اجازت دیتا ہے؟ اگر شہر میں تجاوزات جاری رہے تو میں ان علائقہ کے تمام افسران کے خلاف کارروائی کروں گا،سندھ حکومت کراچی کو صاف ستھرا اور خوبصورت شہر بنانے میں بلدیاتی اداروں کے ساتھ مصروف ہے ،جبکہ دوسری طرف کچھ لوگ شہر میں تجاوزات کرنے میں مصروف ہیں، کوئی بھی فٹ پاتھ، گرین بیلٹ، سروس روڈ پر تجاوزات کی اجازت نہیں دے سکتا، کچھ نجی دفاتر نے فٹ پاتھ پر اپنے جنریٹر رکھے ہوئے ہیں، تمام تجاوزات کے خاتمہ کیلئے بلدیاتی اداروں، پولیس اور شہری انتظامیہ کو ہدایت کردی ہے، وزیراعلیٰ سندھ

    وزیراعلیٰ سندھ نے میئر اور کمشنر کراچی کو تمام تجاوزات ہٹانے کی ہدایات دے دی ،اور کہا کہ ڈی سی اور پولیس ان تجاوزات کو ہٹانے میں بھرپور مدد کریں گے، وزیراعلیٰ نے حیدرآباد، سکھر، میرپورخاص اور دیگر ڈویژنل ہیڈکوارٹرز سے تجاوزات ہٹانے کی بھی ہدایت کردی،وزیراعلیٰ سندھ نے تمام پارکنگ پلازا کو فعال کرنے کی ہدایت کردی اور کہا کہ غیر قانونی یا سڑکوں پر پارکنگ کی اجازت ہرگز نہیں دی جائے گی،

    اجلاس میں بتایا گیا کہ سڑکوں پر ملبہ چھوڑ دیا جاتا ہے،اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سرکاری و غیر سرکاری عمارت تعمیر کرنے والے سڑکوں پر ملبہ نہیں ڈالیں گے،سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی ایسے بلڈرز کے خلاف کارروائی کرے، وزیراعلیٰ سندھ

  • سپریم کورٹ کا ملک بھر سے تین دن میں تجاوزات ختم کرنے کا حکم

    سپریم کورٹ کا ملک بھر سے تین دن میں تجاوزات ختم کرنے کا حکم

    سپریم کورٹ نے ملک بھر کی سڑکوں اور فٹ پاتھوں سے تجاوزات ختم کرنے کا حکم دے دیا ہے

    سپریم کورٹ رجسٹری نے کراچی تجاوزات کیس کا تحریری حکمنامہ جاری کر دیا ،سپریم کورٹ نے حکمنامے میں ملک بھر سے سڑکوں اور فٹ پاتھوں سے تجاوزات ختم کرنے کا حکم دیا ہے، عدالت نے حکمنامے کی کاپی اٹارنی جنرل، تمام ایڈووکیٹ جنرلز اور تمام سرکاری اداروں کو بھیجنےکا حکم دیتے ہوئے پیمرا کو اس ضمن میں پبلک سروس میسیج شائع اور نشر کرنے کا بھی کہا ہے،سپریم کورٹ کے حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں 3 دن میں سڑکوں اور فٹ پاتھوں سے تجاوزات ختم کریں، متعلقہ ادارے قبضہ کرنے والوں کے اخراجات پر تجاوزات ختم کریں۔عدالت نے حکمنامے میں ایڈیشنل اٹارنی جنرل، ایڈووکیٹ جنرل، کے ایم سی کے وکیل کو عمل درآمدرپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے

    سپریم کورٹ نے حکمنامے میں کہا ہے کہ بدقسمتی سے سڑکوں پر قبضے اور تجاوزات ہیں، قبضہ کرنے والا سمجھتا ہے اس کی اپنی پراپرٹی کے سامنے قبضہ کرنا اس کا حق ہے، لوگوں نے فٹ پاتھوں پر جنریٹر تک لگا دیے ہیں، وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے بھی تجاوزات قائم کر رکھی ہیں، شہریوں کی آزادانہ نقل و حرکت روکنے کا اختیار کسی کے پاس نہیں

    دوسری جانب سپریم کورٹ نے کراچی میں 5 دن میں 46 کیسز نمٹا ئے ہیں،سپریم کورٹ رجسٹری میں چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں مختلف کیسز کی سماعت ہوئی جس میں عدالت نے 5 دن میں 46 کیس نمٹادیے،

    تجوری ہائٹس کا پلاٹ گورنر سندھ کی اہلیہ کے نام پر تھا،سپریم کورٹ میں انکشاف

    چیف جسٹس کا نسلہ ٹاور کی زمین بیچ کر الاٹیز کو معاوضے کی ادائیگی کا حکم

    قاضی فائز عیسیٰ نے چیف جسٹس کو مختص پروٹوکول واپس کردیا

    ہمیں ہندوکمیونٹی کی آپ سے زیادہ فکر ہے،چیف جسٹس کا رکن قومی اسمبلی رمیش کمار سے مکالمہ

    سرکاری اداروں کا یہ کام ہے کہ کرپٹ افسران کو بچانے کی کوشش کرے؟چیف جسٹس برہم

    بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو

    بحریہ ٹاؤن،چوری کا الزام،گھریلو ملازمین کو برہنہ کر کے تشدد،الٹا بھی لٹکایا گیا

    بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے

    سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

  • پشاور ہائی کورٹ میں تجاوزات کے خلاف دائر درخواست پر سماعت

    پشاور ہائی کورٹ میں تجاوزات کے خلاف دائر درخواست پر سماعت

    پشاور ہائیکورٹ نے صدر کینٹ میں مختلف سڑکوں پر تجاوزات کے خلاف دائر درخواست پر ڈی سی پشاور, کنٹونمنٹ ایگزیکٹیوں آفیسر, سیکرٹری ڈیفنس, اسٹیشن کمانڈر پشاور اور محکمہ موحولیات سے آئندہ سماعت پر جواب طلب کرلیا
    پشاور ہائی کورٹ میں صدر کینٹ میں مختلف سڑکوں پر تجاوزات کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی، عدالت نے ڈپٹی کمشنر پشاور, کنٹونمنٹ ایگزیکٹیوں آفیسر, سیکرٹری ڈیفنس, اسٹیشن کمانڈر پشاور سے جواب طلب کرلیا، درخواست گزار وکیل کے مطابق صدر بازار, فخر عالم روڈ, کالا باڑی اوردیگر سڑکوں پر قائم تجاوزات سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ وکیل کے مطابق درخواست گزار نے دوکانداروں سے تجاوزات ہٹانے پر دھمکیاں دی گئی۔ وکیل درخواست گزار نے کہا کہ درخواست گزار کا صدر میں دفتر ہے اور تجاوزات اور ٹریفک جام کی وجہ سے ان کو بھی کام میں مشکلات کا سامنا ہے۔ وکیل نے کہا کہ صدر میں ٹریفک مسائل پر کنٹونمنٹ اتھارٹی اور ٹریفک پولیس خاموش تماشائی بنی ہے۔

  • کراچی:ڈپٹی کمشنرکےزیرصدارت اجلاس میں تجاوزات کیخلاف سپریم کورٹ کےاحکامات پرسختی سےعمل کرنیکا فیصلہ

    کراچی:ڈپٹی کمشنرکےزیرصدارت اجلاس میں تجاوزات کیخلاف سپریم کورٹ کےاحکامات پرسختی سےعمل کرنیکا فیصلہ

    کراچی : ضلع وسطی میں ناجائز تجاوزات کے خاتمے کےحوالےسے ڈپٹی کمشنر و ایڈمنسٹریٹر طحہ سلیم کی صدارت میں خصوصی اجلاس منعقد کیا گیا جس میں تجاوزات کے خلاف سپریم کورٹ کے احکامات پر سختی سےعمل کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور ناجائزتجاوزات کے پشت پناہ قبضہ مافیہ سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کی ہدایت کی گئی-

    باغی ٹی وی : اجلاس میں ضلع وسطی کے اسسٹنٹ کمشنرز،شعبہئ انسدادِ تجاوزات کے افسران کے علاوہ کے ایم سی، کے ڈی اے، ایس بی سی اے،رینجرز اور پولیس کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں طے کیا گیا کہ ضلع وسطی میں تجاوزات کے خاتمہ کے لئے سپریم کورٹ کے احکامات پر سختی عمل کیا جائے اورکسی بھی جگہ پرخصوصی طور پربرساتی نالوں اورفٹ پاتھوں پر تجاوزات کو تعمیر ہونے سے قبل ہی ختم کردیا جائے تاکہ شہر کی صورت بگاڑنے اور شہریوں کی زندگیوں کے لئے خطرہ بننے والی تجاوزات کسی صورت پنپنے نہ پائیں۔

    سانحہ فیصل آباد،ڈسٹرکٹ پریس کلب قصور کی مذمت

    اس موقع پریہ بھی طے کیاگیا کہ ناجائز تجاوزات کی تعمیر میں ملوّث افراد اوراُن کے پشت پناہ قبضہ مافیہ سےآہنی ہاتھوں سےنمٹا جائےاس سلسلے ضلع وسطی کے شعبہ انسدادِ تجاوزات کو کے۔ایم۔سی، کے ڈی اے، ایس، بی سی اے، اورقانون نافذ کرنے والے اداروں رینجرز اور پولیس کا تعاون حاصل رہے گا۔

    واضح رہے کہ گذشتہ روزایمینٹی۔A-4۔ST.فیڈرل بی ایریا بلاک 19، نزد پاور ہاؤس پر قائم تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران سرکاری عملے کو قبضہ مافیہ اور تجاوزات قائم کرنے والوں کی جانب سے مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا تھا تاہم قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مدد سے اس مسئلے سے نمٹ لیا گیا۔

    ملیر ندی میں ڈوبنے والی گاڑی مل گئی،4 بچوں سمیت 7 افراد لاپتہ

    مزکورہ آپریشن کی نگرانی سیکرٹری کےڈی اے شمس الحق صدیقی،اینٹی انکروچمنٹ سیل کےایڈیشنل ڈائریکٹر جمیل احمد بلوچ اور اسسٹنٹ کمشنر گلبرگ دادن لاشاری کررہے تھے۔دوسری جانب شہر میں کئی مقامات پر عمارتوں کےگرنے کی اطلاع بھی تجاوزات قائم کرنے والوں اور شہری انتظامیہ کے لئے خطرہ کی گھنٹی ہے اس لئے ضروری ہے کہ ایسی تمام تجاوزات کوختم کردیا جائے کہ جو عوام کی زندگی کے لئے خطرہ اور عوامی فلاہ و بہبود کے کاموں خصوصاً بارش کے پانی کی نکاسی اور کوڑے کرکٹ کی صفائی میں رکاوٹ کا سبب بنتی ہیں۔

    اسحاق ڈار کی سینیٹر شپ سے نااہلی کی درخواست، فریقین کو جواب جمع کرانے کی ہدایت

  • دکانوں کے فٹ پاتھ کرائے پر دینے والوں کیخلاف کارروائی کی جائے: ہائیکورٹ کا حکم

    دکانوں کے فٹ پاتھ کرائے پر دینے والوں کیخلاف کارروائی کی جائے: ہائیکورٹ کا حکم

    لاہور:دکانوں کے فٹ پاتھ کرائے پر دینے والوں کیخلاف کارروائی کی جائے: اطلاعات کے مطابق لاہورہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے سموگ تدارک کیلئے دائر متفرق درخواست میں تجاوزات کے مرتکب افراد کو بھاری جرمانے اور دکانوں کے فٹ پاتھ کرائے پر دینے والوں کیخلاف کارروائی کا حکم دے دیا ۔

    لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس شاہد کریم نے شہری ہارون فاروق کی متفرق درخواست پر سماعت کی، جوڈیشل واٹر کمیشن کی طرف سے سید کمال حیدر ایڈووکیٹ، ایل ڈی اے کی طرف سے صاحبزادہ مظفر، ڈائریکٹر ٹیپا وقار اسلم پیش رفت رپورٹ سمیت پیش ہوئے، جوڈیشل واٹر کمیشن کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ عدالت نے پنجاب میں گندگی پھیلانے والوں پر جرمانے عائد کرنے کا حکم دیا تھا مگر عملدرآمد نہیں ہوا،

    ذرائع کے مطابق اس حوالے سے لاہور ہائی کورٹ کے جج جسٹس شاہد کریم نے دوران سماعت کہا کہ تجاوزات ٹریفک جام کی وجہ بنتی ہے، اس لئے تجاوزات والوں کو بھاری جرمانے کیے جائیں، ہٹائی گئی تجاوزات دوبارہ قائم ہونے پر ذمہ دار فیلڈ افسر کیخلاف کارروائی کی جائے،

    جوڈیشل واٹر اینڈ انوائرمنٹل کمیشن کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ غریبوں کی ریڑھیاں اٹھا کر تصویریں بناکر رپورٹ تیار کر لیتے ہیں، مگر امیر لوگوں کیخلاف کارروائی نہیں کرتے، کمیشن نے سڑکوں پر تجاوزات کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کا حکم دیا ہے مگر ایل ڈی اے تجاوزات کے عوض رشوت لیتا ہے، دکانداروں نے فٹ پاتھوں پر قبضے کر رکھے ہیں، دکاندار فٹ پاتھوں کے کرائے وصول کر رہے ہیں۔

    جسٹس شاہد کریم کی عدالت میں دوران سماعات ڈی ایس پی ٹریفک نے عدالت کو بتایا کہ ٹریفک پولیس تجاوزات کیخلاف آپریشن میں ساتھ ہوتی ہے،مسئلہ یہ ہے کہ سڑکوں پر ایک طرف تجاوزات ختم کرتے ہیں تو چند گھنٹوں بعد تجاوزات پھر قائم ہو جاتی ہیں۔

    ڈائریکٹر ٹیپا نے عدالت کو بتایا کہ لاہور میونسپل کارپوریشن زیر تعمیر عمارتوں کی انسپکشن کئے بغیر این او سیز جاری کر رہا ہے، لاہور میونسپل کارپوریشن عمارتوں کے نقشوں کی منظوری کے بعد رپورٹ ٹیپا کو بھی بھجوانے کا پابند ہے، ایم سی ایل کی طرف سے ٹیپا کیساتھ تعاون نہیں کیا جا رہا، ایم سی ایل کے زیر انتظام علاقوں میں عمارتوں کے نقشوں کے این او سیز کیلئے ٹیپا کی منظوری لازم قرار دی جائے۔

    جسٹس شاہد کریم نے قرار دیا کہ شہر میں پی ایس ایل کی وجہ سے ٹریفک کے دبائو میں بہتری آئی ہے، سی ٹی او کا شکریہ کہ انہوں نے ٹریفک جام کو کم کیا، عدالت سی ٹی او کے اقدام کو سراہتی ہے۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 3 مارچ تک ملتوی کردی۔

  • دکاندار سڑک پر قابض،لوگ پریشان

    قصور
    الہ آباد میں دکاندار سڑک پر قابض ہو گئے،لوگ پریشان
    تفصیلات کے مطابق قصور کی تحصیل چونیاں کے علاقے الہ آباد میں شہر سے کنگن پور روڈ کے دونوں اطراف میں دکانداروں نے چار چار پانچ پانچ ریڑھیاں دکانوں کے آگے لگوا کر ان سے کرایہ وصول کر کے انکروچمنٹ کی انتہاء کی ہوئی تھی جس کی وجہ سے کنگن پور روڈ پر ہر وقت ٹریفک جام رہتی تھی آج ٹریفک پولیس کے آفیسر عمران منیر اور انکی ٹیم نے دونوں اطراف میں لگی ریڑھیاں ۔اور سٹال جو روڈ پر تھے آپریشن کیا اور تمام کلیئر کروا دئیے۔لوگوں نے ڈی پی قصور اور ڈی ایس پی ٹریفک پولیس کے احکامات کی روشنی میں انچارج الہ آباد عمران منیر اور اس کی ٹیم کا یہ احسن اقدام بے حد سراہا جانے کے قابل ہے

  • تجاوزات کی بھرمار،گزرنا دشوار

    تجاوزات کی بھرمار،گزرنا دشوار

    قصور
    دالگراں بازار میں ناجائز تجاوزات کی بھر مار قصور دالگراں بازار میں کوئی ایسی جگہ نہیں جہاں پر دکانداروں اور ریڑی بانوں نے سڑک کو اپنی ذاتی ملکیت نہ سمجھا ہو

    تفصیلات کے مطابق قصور ایک تاریخی شہر ہے اور اس کے گلیاں اور بازار بھی پرانے دور کے بنے ہوئے ہیں جو اتنے زیادہ کشادہ نہیں ہیں اوپر سے قصور دالگراں بازار میں آج کل ان میں ناجائز تجاوزات کی بھر مار ہے۔ قصور دالگراں بازار میں کوئی ایسی جگہ نہیں جہاں پر دکانداروں اور ریڑی بانوں نے سڑک کو اپنی ذاتی ملکیت نہ سمجھا ہوا ہو اور اس پر ناجائز تجاوزات بڑھا کر عام شہری کے لیے پریشانی کا باعث ہے تاہم قصور دالگراں بازار کو ناجائز تجاوزات سے پاک کرنے کے لیے ضلعی انتظامیہ کی کاروائی کاغذی حد تک محدود ہے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ قصور دالگراں بازار میں کوئی ایسا دکاندار نہیں جس نے جگہ نہ گھیری ہوئی ہو انہوں نے کہا کہ قصور میں ناجائز تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کے بغیر ناجائز تجاوزات کا خاتمہ ناممکن ہے ارباب اس معاملے کا جلد نوٹس لے کر سخت کاروائی عمل میں لائیں۔ شہریوں نے مزید بتایا کہ دس فٹ کی بازار پر جب دکاندار اور ریڑھی والا ہی قابض ہو جائے تو عام آدمی کہاں جائے گا سرکار کو اس مسئلے پر سنجیدگی سے غور کرنا چاہیے۔ قصور دالگراں بازار میں تجاوزات کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے شہریوں کا مزید کہنا ہے کہ بازار میں تجاوزات کی بھر مار سے سڑکیں سکڑ کر بہت تنگ ہو چکی ہیں جن پر تھوڑی سا رش تو عام آدمی کے لیے پیدل چلنا محال ہو گیا شہریوں کا مزید کہنا تھا قصور دالگراں بازار پرائمری اسکول کے سامنے سے فلفور تجاوزات ختم کروائیں جائیں اور قصور کی عوام نے ڈپٹی کمشنر قصور سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

  • تجاوزات کے خاتمے کیلئے تحریری درخواست

    تجاوزات کے خاتمے کیلئے تحریری درخواست

    قصور
    قصور گنڈا سنگھ روڈ پر تجاوزات کی بھرمار،شہریوں کا ڈپٹی کمشنر قصور و ایکسیئن ہائی وے قصور سے کاروائی کا مطالبہ

    تفصیلات کے مطابق گنڈا سنگھ بارڈر تا قصور روڈ پر تجاوزات کی بھرمار ہے جس کی بدولت شہری سخت پریشانی میں مبتلا ہیں
    نواحی گاؤں ساندہ چستانہ کے رہائشی مہر پرویز مختیار نے ڈپٹی کمشنر قصور و ایکسیئن ہائی وے قصور کو درخواست دی جس میں مؤقف اختیار کیا کہ سڑک کے دونوں جانب 220 فٹ جگہ گورنمنٹ نے خالی چھوڑی ہے تاہم ہائی وے کے افسران نے رشوت لے کر لوگوں کو سڑک کنارے تجاوازت کی اجازت دے رکھی ہے جس کے باعث سڑک کا نقصان ہو رہا ہے اور حادثات رونما ہو رہے ہیں
    لہذہ ڈپٹی کمشنر قصور و ایکسیئن ہائی وے قصور کرپٹ عملے کے خلاف کاروائی کرنے کے ساتھ تجاوزات کا خاتمہ کروائیں