Baaghi TV

Tag: تحائف

  • توشہ خانہ،نئی پالیسی کے تحت تحائف کون لے سکتا؟قائمہ کمیٹی میں تفصیلات پیش

    توشہ خانہ،نئی پالیسی کے تحت تحائف کون لے سکتا؟قائمہ کمیٹی میں تفصیلات پیش

    سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے کیبنٹ سیکرٹریٹ کا اجلاس چیئرمین کمیٹی سینیٹر رانا محمود الحسن کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا۔قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں کیبنٹ ڈویژن اور اس کے ماتحت اداروں کے کام کے طریقہ کار، اور گزشتہ تین سالوں کی کارکردگی سے متعلق امور کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا۔ چیئرمین کمیٹی سینیٹر رانا محمود الحسن نے اراکین کمیٹی اور کیبنٹ ڈویژن اور اس کے ماتحت اداروں کے نمائندوں کو خوش آمدید کہا اور کہا کہ ملکی معاملات کی بہتری کے لئے اراکین کمیٹی اور کیبنٹ ڈویژن کے ساتھ مل کر موثر حکمت عملی اختیار کی جائے گی تاکہ معاملات احسن طریقے سے سرانجام پائیں۔اراکین کمیٹی نے بھی چیئرمین کمیٹی کے لئے بھرپور تعاون اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

    اسپیشل سیکرٹری کیبنٹ ڈویژن نے قائمہ کمیٹی کو تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ کیبنٹ ڈویژن کے انچارج وزیراعظم پاکستان ہیں۔ اس کے ماتحت ادارے اور ریگولیٹری باڈیز بھی ہیں۔ قائمہ کمیٹی کو بتایا گیا کہ کیبنٹ ڈویژن میں کابینہ، کیبنٹ کمیٹیوں، نیشنل اکنامک کونسل اور سیکرٹریز کمیٹی سے بھیجے گئے معاملات ڈیل کیے جاتے ہیں۔اس کے علاوہ صدر، وزیراعظم، وفاقی وزراء،مشیروں اور گورنرز کی جانب سے بھیجے گئے معاملات بھی دیکھے جاتے ہیں۔ نئی بننے والی تمام وزارتوں، ڈویژن اور ان سے متعلقہ کام وغیرہ کا عمل بھی یہی سے شروع ہوتا ہے۔ وزراء اور مشیروں کی تقرریاں، تنخواہیں، استعفے، مراعات وغیرہ بھی کیبنٹ ڈویژن دیکھتی ہے۔ اسٹیٹ کی دستاویزات کو محفوظ کرنا، توشہ خانہ، پبلک ہالیڈیز، فلیگ رولز اور انکوائری کمیشنز وغیرہ بھی دیکھی جاتیں ہیں۔ کون ساکام کس وزارت نے کرنا ہے وہ بھی یہاں دیکھا جاتاہے۔

    قائمہ کمیٹی کو ریگولیٹری اتھارٹیز جن میں فریکونسی الوکیشن بورڈ(FAB)، نیپرا، نیا پاکستان ہاؤسنگ ڈویلپمنٹ اتھارٹی، اوگرا، پی ٹی اے، پیپرا، سپیشل ٹیکنالوجی زون اتھارٹی، نیشنل انٹی منی لانڈرنگ اینڈ کورٹر فنانسنگ ٹیرارزم اتھارٹی، نیشنل سیڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور کنیبس کنڑول ریگولیٹری اتھارٹی کے حوالے سے تفصیلی آگاہ کیا گیا۔اسپیشل سیکرٹری قائمہ کمیٹی کو متعلقہ تنظیموں ابنڈنڈ پراپرٹی تنظیم، ایسٹ ریکوری یونٹ، انسٹیولشن ریفامز سیل، اسلام آباد کلب، نیشنل آرکائیو آف پاکستان، پی ٹی ڈی سی، پی سی بی اور پرنٹ کارپوریشن آف پاکستان کے بارے میں بھی تفصیلی آگاہ کیا۔

    کسی ممبر کی دوسری بیوی ہو تو وہ اسلام آباد کلب کی ممبر بن سکتی ہے؟ سینیٹر سلیم مانڈوی والا 
    چیئرمین کمیٹی سینیٹر رانا محمود الحسن نے کہا کہ قائمہ کمیٹی کو آگاہ کیا جائے کہ ابنڈنڈ پراپرٹی کی کل کتنی جائیدادیں ہیں اور کتنی کرائے پر دی گئی ہیں اور کتنا کرایہ آتا ہے مکمل تفصیلات آئندہ اجلاس میں آگاہ کی جائیں۔ چیئرمین کمیٹی نے آئندہ اجلاس میں اسلام آباد کلب کے ایڈمنسٹریٹو اور سیکرٹری کو آئندہ اجلاس میں طلب کر لیا۔ سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ اسلام آباد کلب کا ممبر بننے کے لئے کیا شرائط ہیں اگر کسی ممبر کی دوسری بیوی ہو تو وہ اسلام آباد کلب کی ممبر بن سکتی ہے۔سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ ملک کے کسی اور کلب میں یہ پابندی نہیں ہے تو اسلام آباد کلب میں کیوں ہے۔ آئندہ اجلاس میں تفصیلی آگاہ کریں۔ جس پر اسپیشل سیکرٹری کیبنٹ ڈویژن نے کہا کہ ممبر بننے کے حوالے سے کیبنٹ ڈویژن کا کوئی کردار نہیں ہے یہ کلب کا اندرونی مسئلہ ہے۔

    متروکہ املاک کو 14 کروڑ روپے ماہانہ کس لئے چاہیں؟ انوشہ رحمان
    سینیٹر انوشہ رحمان نے کہا کہ ادارہ برائے متروکہ املاک کو 14 کروڑ روپے ماہانہ کس لئے چاہیں،20 ملازمین پر مشتمل ادارے کو 14 کروڑ روپے دیئے جاتے ہیں حکومت اپنا پیشہ وصول کرنے کے لئے بنکوں سے قرض لے رہی ہے۔ قائمہ کمیٹی نے ادارہ برائے متروکہ املاک کے بجٹ کی تفصیلات طلب کر لیں۔ سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ کسی بھی کمیٹی میں کوئی ایشو اٹھائیں تو جواب ملتا ہے کہ معاملہ کیبنٹ ڈویژن میں ہے۔117 کیسز کابینہ کے التواء کا شکار ہیں۔ اگر کابینہ کے لئے یہ حال ہے تو باقی محکموں کے ساتھ کیا حال ہوگا۔ جس پر اسپیشل سیکرٹری کیبنٹ ڈویژن نے کہا کہ جو ایشو بھیجا جاتا ہے وہ متعلقہ محکمے کو بھیجا دیا جاتا ہے ہم سات دن سے زیادہ کوئی فائل نہیں رکھ سکتے البتہ وفاقی کابینہ کا کوئی علم نہیں ہے۔

    توشہ خانہ سے 300 ڈالرز کی مالیت کا کوئی بھی تحفہ لے جانے کی اجازت نہیں، قائمہ کمیٹی میں انکشاف
    توشہ خانہ کے حوالے سے کمیٹی کو بتایا گیا کہ گزشتہ برس توشہ خانہ کی پالیسی میں ترمیم کی گئی تھی جس کے مطابق اب کوئی بھی300 سے ڈالرز سے زائد مالیت کا کوئی تحفہ نہیں رکھ سکتا وہ پارلیمنٹ ہاؤس، ایوان صدر یا ایوان وزیراعظم میں نمائش کے لئے پیش کر دیا جاتا ہے۔ یہ پالیسی وفاقی حکومت نے بنائی ہے۔ تحفہ کی قیمت کا تخمینہ ایف بی آر اور باہر کا ماہر بندہ لگاتا ہے۔کمیٹی کو بتایا گیا کہ ماضی میں توشہ خانہ کی نیلامی سرکاری ملازم حصہ لے سکتے تھے اب نئی پالیسی کے تحت سرکاری ملازم نیلامی میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔ قائمہ کمیٹی نے فروری2023 کے بعد ملنے والے توشہ خانہ کی تفصیلات طلب کر لیں۔

    پبلک ہالیڈیز کے نوٹیفکیشن آخری ٹائم میں جاری کرنے پر اراکین کمیٹی کا تشویش کا اظہار
    وزارت خارجہ امور میں دستاویزات کی تصدیق کے حوالے سے معاملہ زیر بحث لایا گیا۔ چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ لوگوں کو کئی ماہ تک اپوئنٹمنٹ نہیں ملتی لوگ خوار ہو رہے ہیں وہاں ایک مافیا سرگرم ہے اور لوگوں کی پریشانی کو ختم کرنے کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں اور لوگوں کو سہولت فراہم کی جائے۔قائمہ کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ ان امور کے متعلق وزیر خارجہ سے بھی بات کی جائے گی۔ قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں پبلک ہالیڈیز کے نوٹیفکیشن کو آخری ٹائم میں جاری کرنے پر بھی اراکین کمیٹی نے تشویش کا اظہار کیا۔ سینیٹر سلیم مانڈوی نے کہا کہ پبلک ہالیڈیز کا نوٹیفکیشن رات بارہ بجے ملتا ہے اور اگلے دن عید ہوتی ہے۔ وزیراعظم پاکستان کو قائمہ کمیٹی آگاہ کرے کہ نوٹیفکیشن کا اجراء مناسب وقت پر کیا جائے۔

    کیبنٹ ڈویژن کے پاس 18 بلٹ پروف گاڑیاں،6 ہیلی کاپٹر،3 فعال ،دو ڈیڈ
    قائمہ کمیٹی کو آگاہ کیا گیا کہ کیبنٹ ڈویژن کے پاس 18 بلٹ پروف گاڑیاں ہیں اور2016 کی پالیسی کے بعد کوئی نئی گاڑی نہیں خریدی گئی۔ ادارے کے پاس 6 ہیلی کاپٹر ہیں جن میں سے 3 فعال ہیں،2 ڈیڈ ہو چکے ہیں۔ قائمہ کمیٹی ہیلی کاپٹرز کے کرائے کے متعلق تفصیلات طلب کرلیں۔ قائمہ کمیٹی کو سول ایوارڈز دینے کی پالیسی بارے بھی تفصیلی آگاہ کیا گیا۔ قائمہ کمیٹی کو بتایا گیا کہ وزیراعظم پاکستان نے نئی پالیسی کی منظوری دی ہے اب ایوارڈ ان کو دیا جائے گا جو غیر معمولی کام کرتے ہیں۔ گزشتہ برس کرونا وبا میں نمایاں خدمات سرانجام دینے والے 300 افراد کو دیا گیا تھا۔ اب تھیم وائز ذیلی کمیٹیاں بنائی گئی ہیں جن کو متعلقہ وزیر ڈیل کرتے ہیں ان کی تجاویز مین کمیٹی میں بھیجی جاتی ہے جس کی سربراہی وفاقی وزیر احسن اقبال کرتے ہیں۔وہاں سے تجاویز صدر اور وزیراعظم کو حتمی منظوری کے لئے بھیجی جاتی ہیں۔

    قائمہ کمیٹی کو بتایا گیا کہ آئی ٹی سکیورٹی کے حوالے سے کیبنٹ ڈویژن تمام وزارتوں اور ڈویژنز کو ایڈوائزی جاری کرتے ہیں۔ کمیٹی کو بتایا گیا کہ پیپرا میں بھی نیا نظام لایا گیا ہے اور ای پیڈ جاری کیا گیا ہے۔قائمہ کمیٹی نے آئندہ اجلاس میں فریکونسی الوکیشن بورڈ ،پی ٹی اے اور اسلام آباد کلب کو تفصیلی بریفنگ کے لئے طلب کر لیا۔ چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ یہ انتہائی اہمیت کی حامل کمیٹی ہے موثر حکمت عملی کے تحت معاملات میں بہتری لانے کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ ملک و قوم کا فائدہ ہو۔

    قائمہ کمیٹی کے آج کے اجلاس میں سینیٹر سلیم مانڈوی والا، انوشہ رحمان احمد خان، عامر ولی الدین چشتی، سیف اللہ سرور خان نیازی کے علاوہ اسپیشل سیکرٹری کیبنٹ ڈویژن اور دیگر متعلقہ اعلیٰ حکام نے شرکت کی

    باسکن رابنز پاکستان کو اربوں روپے جرمانے اور منی لانڈرنگ کی تحقیقات کا سامنا

    اگلے دو مہینے بہت اہم،کچھ بڑا ہونیوالا؟عمران خان کی پہنچ بہت دور تک

    اڈیالہ جیل میں قید عمران خان نے بالآخر گھٹنے ٹیک دیئے

    جعلی ڈگری،جسٹس طارق جہانگیری کے خلاف ریفرنس دائر

    عمران خان کیخلاف درخواست دینے پر جی ٹی وی نے رپورٹر کو معطل کردیا

    سوال کرنا جرم بن گیا، صحافی محسن بلال کو نوکری سے "فارغ” کروا دیا گیا

    صوبائی کابینہ نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف شواہد کے تحت کارروائی کی اجازت دی

    پاکستان سٹیل ملز کو نجکاری کے لسٹ سے نکال لیا گیا، رانا تنویر

    امید ہے پی آئی اے کی نجکاری سے کوئی بھی بے روزگار نہیں ہوگا،علیم خان

    پی آئی اےکی نجکاری کیلئے 6کمپنیوں نے پری کوالیفائی کرلیا

    پی آئی اے کا خسارہ 830 ارب روپے ہے، نجکاری ہی واحد راستہ ہے، علیم خان

  • سب سے زیادہ بولی دینے والا ہی تحفہ خریدنے کا حقدار ہوسکتا ہے،سپریم کورٹ

    سب سے زیادہ بولی دینے والا ہی تحفہ خریدنے کا حقدار ہوسکتا ہے،سپریم کورٹ

    سپریم کورٹ میں توشہ خانہ تحائف کی نیلامی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی

    ڈپٹی اٹارنی جنرل نے عدالت میں کہا کہ توشہ خانہ تحائف کے حوالے سے نیا قانون توثیق کیلئے صدر پاکستان کے پاس ہے، جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ قانون بے شک نیا بن جائے ہائی کورٹ کا فیصلہ اپنی جگہ برقرار رہے گا، ہائی کورٹ نے قرار دیا کہ توشہ خانہ تحائف عوامی ملکیت ہیں، عوامی ملکیت کے حامل تحائف کی نیلامی میں ہر شخص حصہ لے سکتا ہے، تحائف عوامی ملکیت ہیں تو ایسا ممکن نہیں کہ صرف مخصوص افراد ہی خرید سکیں،

    جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ آئین اور قانون کے مطابق درست ہے، سب سے زیادہ بولی دینے والا ہی تحفہ خریدنے کا حقدار ہوسکتا ہے،وفاقی حکومت نے لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کیخلاف اپیل کی پیروی کرنے یا نہ کرنے پر وقت مانگ لیا ،ڈپٹی اٹارنی جنرل ملک جاویدنے حکومت سے ہدایات لینے کی استدعا کر دی،سپریم کورٹ نے سماعت میں کچھ دیر کا وقفہ کر دیا

    وفاقی حکومت نے توشہ خانہ کیس میں لاہورہائیکورٹ احکامات کیخلاف دائر اپیل واپس لے لی ، سپریم کورٹ میں توشہ خانہ تحائف کی نیلامی سے متعلق کیس کی وقفے کے بعد سماعت ہوئی تو وفاقی حکومت نے توشہ خانہ کیس میں لاہور ہائیکورٹ احکامات کے خلاف دائر اپیل واپس لے لی ،ڈپٹی اٹارنی جنرل نے عدالت میں کہا کہ توشہ خانہ نئے رولز کی روشنی میں اپیل واپس لینا چاہتے ہیں ،جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ رولز پر نہ جائیں، توشہ خانہ پر پہلے ہی بہت شرمندگی ہو چکی ہے

    لاہور ہائیکورٹ نے مخصوص لوگوں کے لیے توشہ خانہ کی اشیاء کی نیلامی کی حکومتی پالیسی کو غیر قانونی قرار دیا تھا.

    پی ٹی آئی حکومت نے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف 2021 میں اپیل دائر کی تھی، جبکہ توشہ خانہ یا اسٹیٹ ریپازیٹری کا نام تو آپ نے اس سارے معاملے کے دوران بار بار سنا ہو گا۔ یہ دراصل ایک ایسا سرکاری محکمہ ہے جہاں دوسری ریاستوں کے دوروں پر جانے والے حکمران یا دیگر اعلیٰ عہدیداروں کو ملنے والے قیمتی تحائف جمع کیے جاتے ہیں۔

    خیال رہے کہ کسی بھی غیر ملکی دورے کے دوران وزارتِ خارجہ کے اہلکار ان تحائف کا اندراج کرتے ہیں اور ملک واپسی پر ان کو توشہ خانہ میں جمع کروایا جاتا ہے جبکہ یہاں جمع ہونے والے تحائف یادگار کے طور پر رکھے جاتے ہیں یا کابینہ کی منظوری سے انھیں فروحت کر دیا جاتا ہے۔

    آپ یہ کہہ رہے ہیں کہ روزانہ کی بنیاد پر جج جو کیس سن رہے ہیں وہ جانبداری ہے ؟

    آج پاکستان کی تاریخ کا اہم ترین دن ہے،

    عمران خان کی گرفتاری کو اعلیٰ عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان 

    عمران خان کی گرفتاری کیسے ہوئی؟ 

    چئیرمین پی ٹی آئی کا صادق اور امین ہونے کا سرٹیفیکیٹ جعلی ثابت ہوگیا

    پیپلز پارٹی کسی کی گرفتاری پر جشن نہیں مناتی

     عمران خان کی سزا معطلی کی درخواست پر سماعت ہوئی

  • عیدالفطر پرٹریفک خلاف ورزی کرنیوالوں کو چالان کے بجائے پھول پیش کیے گئے

    عیدالفطر پرٹریفک خلاف ورزی کرنیوالوں کو چالان کے بجائے پھول پیش کیے گئے

    لاہور: ٹریفک پولیس کی جا نب سے عید الفطر کے موقع پر قانون کی معمولی خلاف ورزی کرنے والوں کو چالان کے بجائے پھول پیش کیے گئے۔

    باغی ٹی وی: صوبائی دارالحکومت کی مختلف سڑکوں پر عید کے روز ٹریفک پولیس اہل کاروں نے شہریوں میں پھول بانٹے ایس پی صدر آصف صدیق نے مال روڈ پر شہریوں کو پھول پیش کیے جبکہ ایس پی سٹی شہزاد خان نے مختلف شاہراہوں کا دورہ کیا اور شہریوں کو پھول دیئے۔

    ملتان:پولیس اہلکار کی فائرنگ سے 2 نوجوان جاں بحق


    ٹریفک پولیس کی طرف سے معمولی خلاف ورزی پر چالان کی بجائے پھول پیش کرنے کا سلسلہ جاری رہاایس پی سٹی شہزاد خان نے مغل پورہ پر شہریوں میں پھول پیش کئے،ایس پی سٹی شہزاد خان نے مختلف چوکوں میں وارڈنز سے عید بھی ملی-

    چیف جسٹس کی ساس اور پی ٹی آئی وکیل خواجہ طارق رحیم کی اہلیہ کی …

    سی ٹی او لاہور کی ہدایت پر سرکل افسران نے اپنے اپنے سرکل میں گاڑی چلانے والوں کو پھول تقسیم کیے۔انہوں نے کہا کہ چالان صرف سنگین خلاف ورزی پر کیا جارہا ہے۔ معمولی خلاف ورزی پر شہریوں کو آگاہی دینے کے ساتھ صرف تنبیہ کی جا رہی ہے۔

    گورنر ہاؤس سندھ میں عوام کیلئے ڈنر اور قوالی کا اہتمام

    انہوں نے کہا کہ ون ویلنگ، ہلڑ بازی اور کم عمر ڈرائیورز کےخلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ سی ٹی او لاہور نے والدین سے اپیل کی کہ وہ عید تعطیلات میں اپنے بچوں پر خصوصی توجہ دیں اور کم عمر بچوں کو موٹرسائیکل یا گاڑی نہ دیں۔کم عمر بچے حادثات کا سبب بنتے ہیں۔

    سلمان خان کی فلم ’کسی کا بھائی کسی کی جان‘ آن لائن لیک ہوگئی

  • برطانوی شاہی خاندان نے  تحائف میں ملے گھوڑے بیچ دیئے

    برطانوی شاہی خاندان نے تحائف میں ملے گھوڑے بیچ دیئے

    برطانیہ کے بادشاہ چارلس سوئم اور ملکہ الزبتھ دوم نے تحفے میں ملے گھوڑے بیچ دیئے-

    باغی ٹی وی : بین الاقوامی خبررساں ایجنسی "دی گارڈین” کے مطابق برطانیہ کے بادشاہ چارلس سوئم اورملکہ الزبتھ دوم نے دبئی کے شیخ محمد بن راشد المکتوم، سعودی عرب کے شہزادہ فیصل اور قطر کے الثانی خاندان سمیت قابل ذکر ریاستوں کو اپنے گھوڑے بیچ کر تقریباً 2 ملین پاؤنڈ کمائے ہیں جس کے بعد شاہی خاندان کے لئے بنائے گئے تحائف قبول کرنے کے رہنما اصولوں پر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔

    سعودی عرب اور ایران نے سفارتی تعلقات بحال کرنے کے ایک معاہدے پر …

    دی گارڈین نے 40 سے زائد گھوڑوں کی نشاندہی کی ہے جو بظاہر دبئی کے شیخ، ایک مسلم مذہبی رہنما اور سعودی شاہی نے ملکہ کو دیئے تھے کچھ گھوڑوں کو ملکہ نے منافع کے لیے بیچ دیا تھا، جو نسلوں کی افزائش اور ریسنگ کی شوقین تھیں دوسروں کو بادشاہ نے نیلام کیا، جو حالیہ مہینوں میں اپنی والدہ سے وراثت میں ملے کچھ گھوڑوں کو فروخت کر رہا ہے، جن کی قیمت کم از کم 27 ملین پاؤنڈ بتائی جاتی ہے۔

    تاہم بکنگھم پیلس نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ گھوڑے ان کے ذاتی تحائف تھےآنجہانی ملکہ اکثر بطور تحفہ گھوڑے قبول کرتی تھیں 1978 میں مغربی جرمنی کے سرکاری دورے کے دوران انہیں دو گھوڑے دیئے گئے دبئی کے امیر اور متحدہ عرب امارات کے وزیر اعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم ملکہ برطانیہ کے ریسنگ اور افزائشی گھوڑوں کے سب سے بڑے سپلائر ہیں برطانوی شاہی خاندان کوپیش کیے گئے کم از کم 34 گھوڑے انہی کی طرف سے آئے ہیں۔

    پورا چاند خودکشیوں کے رجحان میں اضافہ کردیتا ہے،تحقیق

    ایسٹیمیٹ نامی گھوڑا جس نے ملکہ کو روئل اسکوٹ میں 2013 کے گولڈ کپ میں ٹریک پر فتح دلائی، کہا جاتا ہے کہ ان پانچ گھوڑوں میں شامل تھا جوآغا خان، شیعہ اسماعیلی مسلمانوں کےروحانی سربراہ پرنس شاہ کریم الحسینی نے شاہی خاندان کو تحفے میں دیئے تھے گارڈین کی ایک تحقیق کے مطابق، الزبتھ کو کل 41 گھوڑے ملے جنہوں نے گزشتہ 15 سالوں کے دوران ریس میں حصہ لیا پچھلے دس سالوں میں، ان میں سے 29 کو عوامی طور پر نیلامی کے لیے پیش کیا گیا اور کُل 1.93 ملین پاؤنڈ حاصل کئے گئے۔

  • وفاقی حکومت نے توشہ خانہ کا 2002 سے 2023 کا ریکارڈ پبلک کر دیا

    وفاقی حکومت نے توشہ خانہ کا 2002 سے 2023 کا ریکارڈ پبلک کر دیا

    اسلام آباد:حکومت نے توشہ خانہ کا ریکارڈ پبلک کر دیا-

    باغی ٹی وی: وزیراعظم کی ہدایت پر کابینہ ڈویژن کی سرکاری ویب سائٹ پر ریکارڈ اپلوڈ کردیا وفاقی حکومت نے توشہ خانہ کا 2002ء سے 2023ء تک کا 466 صفحات پرمشتمل ریکارڈ سرکاری ویب سائٹ پر جاری کردیا تحائف وصول کرنے والوں میں سابق صدور، سابق وزراء اعظم، وفاقی وزراء اور سرکاری افسران کے نام شامل ہیں۔

    ریکارڈ کے مطابق سابق صدر مملکت پرویز مشرف، سابق وزرائے اعظم شوکت عزیز، یوسف رضا گیلانی، نوازشریف، راجہ پرویز اشرف اور عمران خان سمیت دیگر کے نام شامل ہیں جبکہ موجودہ وزیر اعظم شہباز شریف اور صدرعارف علوی کا توشہ خانہ ریکارڈ بھی اپلوڈ کیا گیا ہے۔

    وزرائے اعظم کے علاوہ وفاقی وزرا، اعلی حکام اور سرکاری ملازمین کو ملنے والے تحائف کا ریکارڈ بھی پبلک کیا گیا ہے۔ کم مالیت کے بیشترتحائف وصول کنندگان نے قانون کےمطابق بغیر ادائیگی کےہی رکھ لیے کیونکہ 2022ء میں 10 ہزار روپے سے کم مالیت کے تحائف بغیر ادائیگی کے رکھنے کا قانون تھا۔

    علاوہ ازیں 10 ہزار سے 4 لاکھ روپے تک کے تحائف پندرہ فیصد رقم کی ادائیگی کے ساتھ رکھنے کی اجازت تھی جبکہ 4 لاکھ سے زائد مالیت کے تحائف صرف صدر یا حکومتی سربراہان کو رکھنے کیا اجازت تھی۔

    رواں سال 2023 میں موجودہ حکومت نے 59 تحائف وصول کیے ہیں ریکارڈ کے مطابق گزشتہ سال 2022 میں توشہ خانہ میں 224 تحائف موصول ہوئے، 2021 میں 116 تحائف، 2018 میں 175 تحائف اور 2014 میں 91 جبکہ 2015 میں 177 تحائف حکومتی ذمہ داران نے وصول کیے۔

    جنرل (ر) پرویز مشرف

    ریکارڈ کے مطابق 2004 میں جنرل پرویز مشرف کو ملنے والے تحائف کی مالیت 65 لاکھ روپے سے زائد ظاہر کی گئی، 2005 میں جنرل پرویز مشرف کو ملنے والی گھڑی کی قیمت پانچ لاکھ روپے بتائی گئی۔ سابق صدر پرویز مشرف کو مختلف اوقات میں درجنوں قیمتی گھڑیاں اورجیولری بکس ملے جو انہوں نے قانون کے مطابق رقم ادا کر کے رکھ لیے تھے۔

    سابق صدر کی اہلیہ بیگم صہبا مشروف کو 6 اپریل 2006ء کو ساڑھے16 لاکھ روپے کے تحائف ملے۔ اگست2007 کو بیگم صہبا مشرف کو ملنےو الے تحائف کی مالیت 34 لاکھ روپے سے زائد ہے۔ 3 اپریل 2007 کوبیگم صہبا مشرف کو ملنے والے تحائف کی قیمت ایک کروڑ 48 روپے لگائی گئی جبکہ 31 جنوری 2007 کوجنرل پرویز مشرف کو 14 لاکھ روپے کے تحائف ملے۔

    شوکت عزیز

    سابق وزیر اعظم شوکت عزیز کو 2005 میں ساڑھے 8 لاکھ روپے کی ایک گھڑی ملی جو 3 لاکھ 55 ہزارمیں نیلام ہوئی جبکہ انہوں نے سینکڑوں تحائف 10 ہزار سے کم مالیت ظاہر کر کے بغیر ادائیگی رکھ لیے تھے۔

    شوکت عزیز کو 27 ستمبر 2007 کو ملنے والی گھڑی کی قیمت ساڑھے تیرہ لاکھ روپے لگائی گئی، بیس دسمبر دوہزار چھ کو شوکت عزیز کو37 لاکھ 64 ہزار روپے کے تحائف ملے جو رکھ لئے گئے جبکہ 2006ء میں انہوں نے ملنے والے کئی تحائف توشہ خانہ میں دے دیے۔ اس کے علاوہ شوکت عزیز کو 2 جون 2006ء کو ساڑھے تیرہ لاکھ روپے مالیت کی گھڑی بھی ملی جبکہ 7 جنوری 2006ء کو سابق وزیراعظم شوکت عزیز کو18 لاکھ روپے کے تحائف بھی ملے24 فروری 2010 کو شوکت ترین نے بارہ لاکھ روپے کی گھڑی توشہ خانہ میں جمع کرائی۔

    اس کے علاوہ مسلم لیگ ن کے رہنما امیر مقام کو 2005ء میں گھڑی ملی جس کی قیمت ساڑھے 5 لاکھ روپے ظاہر کی گئی تھی۔

    ظفر اللہ خان جمالی

    سابق وزیر اعظم میر ظفراللہ خان جمالی نے تحفہ میں ملنے والا خانہ کعبہ کا ماڈل وزیراعظم ہاؤس میں نصب کروایا جبکہ ظفر اللہ خان جمالی کی اہلیہ کو2003 میں ملنے والے ایک جیولری بکس کی قیمت 26 لاکھ 34 ہزار 3 سو ستاسی روپے لگائی گئی۔

    ریکارڈ کے مطابق 7 اگست 2006ء کو جنرل (ر) اشفاق پرویز کیانی کو تحائف ملے جو انہوں نے 10 ہزار روپے ادا کر کے رکھ لیے جبکہ مئی 2006 میں سابق وزیرخزانہ عمر ایوب نے ساڑھے چار لاکھ روپے کی گھڑی توشہ خانہ میں دی 16 اگست 2006 کو جہانگیر ترین نے ملنے والا تحفہ توشہ خانہ میں جمع کروایا۔

    آصف علی زرداری

    ریکارڈ کے مطابق دودسمبر 2008 کو سابق صدرآصف علی زرداری نے پانچ لاکھ مالیت کی گھڑی کی ادائیگی کرکے خود رکھ لی جبکہ 26 جنوری2009 کو سابق صدرآصف علی زرداری کو دو بی ایم ڈبلیو گاڑیاں ملیں جن کی مالیت پانچ کروڑ 78 اور دو کروڑ 73 لاکھ تھی جبکہ ایک ٹویٹا لیکسز بھی ملی جس کی مالیت 5 کروڑ روپے تھی۔

    آصف زرداری نے تینوں گاڑیاں 2 کروڑ 2 لاکھ روپے سے زائد ادا کر کے خود رکھ لیں۔ 28 اکتوبر2011 کو آصف زرداری نے 16 لاکھ 15ہزار کے تحائف رکھ لیے جبکہ11 مارچ 2011 کو آصف زرداری کوملنے والے تحائف کی مالیت 10 لاکھ روپے سے زائد لگائی گئی، 13 جون 2011 کو 16 لاکھ مالیتی تحائف ادائیگی کر کے رکھ لئے۔ اس کے علاوہ15 اگست 2011 کو آصف زرداری نے 847,000 روپے کے تحائف خود رکھ لیے۔

    یوسف رضا گیلانی

    سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کو ۔ 23 دسمبر2009 کو خانہ کعبہ کے دروازے کا ماڈل تحفے میں ملا جو انہوں نے 6 ہزار روپے ادا کر کے رکھ لیا جبکہ انہوں نے 21 لاکھ روپے ادائیگی کر کے جیولری باکس رکھ لیا۔

    یوسف رضاگیلانی کے بھائی، بھابھی، بیٹے، بیٹی،بھانجے،مہمانوں اور ڈاکٹرنے بھی تحفہ میں ملنے والی گھڑیاں رکھ لیں۔ 17 اکتوبر2011 کو یوسف رضاگیلانی نے انیس لاکھ روپے کے تحائف خود رکھ لئے۔

    دستاویز کے مطابق سابق سیکرٹری خزانہ سلمان صدیق کو 29 فروری 2010 میں سات لاکھ کی گھڑی ملی جو انہوں نے توشہ خانہ میں دے دی،28 دسمبر2010 کو صحافی رئوف کلاسرا نے ایک لاکھ بیس ہزار کی گھڑی توشہ خانہ میں جمع کروائی۔ 5 ستمبر2011ء کو سابق اسپیکر قومی اسمبلی فہمیدہ مرزا نے20 ہزار کا کارپٹ توشہ خانہ میں جمع کروایا اور22 دسمبر2011 کو چودہری پرویز الہی نے چار لاکھ سے زائد کے تحائف توشہ خانہ میں جمع کروائے۔

    نواز شریف

    میاں نوازشریف کو ملنے والی مرسیڈیز کار کی کل مالیت 42 لاکھ 55 ہزار 9 سو 19 روپے لگائی گئی تھی، 20 اپریل 2008 کو سابق وزیراعظم نوازشریف نے تحفہ میں ملنے والی مرسیڈیزکار6 لاکھ 36 ہزار 8 سو 88 روپے ادا کر کے رکھ لی-

    دستاویز کے مطابق نوازشریف نے43ہزار روپے کا گلاس سیٹ اور کارپٹ 6ہزارمیں رکھے، نوازشریف نے وزیراعظم ہوتے ہوئے12لاکھ کی گھڑی ،کف لنک 2 لاکھ 40 ہزار دے کر رکھے، توشہ خانہ سے نوازشریف نے 8 ہزار کا گلدان مفت میں رکھ لیا۔

    شہباز شریف

    وزیراعلیٰ پنجاب کی حیثیت سے شہباز شریف کو15 جولائی 2009ء میں جتنے بھی تحائف ملے وہ انہوں نے توشہ خانہ میں جمع کروادیے۔ 10 جون 2010 کو سابق وزیراعلیٰ شہبازشریف نے 40 ہزار کی پینٹنگز توشہ خانہ میں جمع کروائیں-

    شہباز شریف نے گائے کا ماڈل، صراحی، وال ہنگنگ، باؤل اور خنجر مفت میں رکھ لیے جبکہ گائے کا ماڈل 8ہزار، صراحی 25ہزار، وال ہنگنگ 17ہزار اور خنجر50ہزار روپے مالیت کے تھے۔

    دستاویز کے مطابق شہبازشریف نے بُک لیٹ 10ہزار، اسٹیڈیم ماڈل 15ہزار توشہ خانہ سے لے کر مفت میں رکھ لیا، شہبازشریف نے پلیٹ کے ساتھ صراحی22ہزار روپے اور آنکس پلیٹ جس کی مالیت 2200روپے تھی فری میں رکھ لی۔

    شہبازشریف نے گھوڑے کا 28ہزار روپے مالیت کا دھاتی مجسمہ فری میں رکھ لیا، شہباز شریف نے چاکلیٹ اور شہد 12ہزار، جار10ہزار روپے کا فری میں رکھ لیا، ازبک مصنوعات کی کتابیں 33ہزار، پینٹنگ28ہزارروپے کی فری میں رکھ لیں، ازبک مصنوعات کی کتابیں 33ہزار، پینٹنگ28ہزارروپے کی فری میں رکھ لیں۔

    وزیراعظم شہبازشریف نے 4لاکھ روپے مالیت کا طلائی گلدان توشہ خانہ سے لیا، انہوں نے طلائی گلدان کیلئے ایک لاکھ 85 ہزار روپے ادائیگی کی، اس کے علاوہ انہوں نے2013 میں بطور وزیراعلیٰ 35ہزار کاڈیکوریشن پیس 5ہزار میں لیا۔

    دستاویز کے مطابق شہباز شریف نےکپ طشتری باؤل 10ہزار، قالین 30ہزارکافری میں رکھ لیاعربی کافی دان 26ہزار،عربی قہوہ دان26ہزار کا فری میں رکھ لیا، مریم نواز،کلثوم اور نوازشریف نے پائن ایپل کا باکس مفت میں رکھا۔

    شاہد خاقان عباسی

    ریکارڈ کے مطابق سال 2018 میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو 2 کروڑپچاس لاکھ مالیت کی رولکس گھڑی تحفے میں ملی جبکہ اپریل 2018 میں شاہد خاقان عباسی کے بیٹے عبداللہ عباسی کو 55لاکھ روپے مالیت کی گھڑی ملی۔ اسی طرح شاہد خاقان کے ایک اور بیٹے نادر عباسی کو 1 کروڑ 70 لاکھ روپے مالیت کی گھڑی تحفے میں ملی جو انہوں نے 33 لاکھ 95 ہزار روپے جمع کروا کے اپنے پاس رکھ لی۔

    ریکارڈ کے مطابق 2018 میں وزیراعظم کے سیکرٹری فواد حسن فواد کو 19 لاکھ روپے مالیت کی گھڑی ملی۔ علاوہ ازیں 2018 میں وزیراعظم کے ملٹری سیکریٹری بریگیڈئیر وسیم کو20 لاکھ روپے مالیت کی گھڑی ملی، جو انہوں نے توشہ خانہ میں 3 لاکھ 74 ہزار روپے جمع کروا کے اپنے پاس رکھ لی۔

    عمران خان

    سابق وزیر اعظم عمران خان کو سال 2018 میں قیمتی تحائف موصول ہوئے۔ توشہ خانہ ریکارڈ کے مطابق ستمبر 2018 میں عمران خان کو 10 کروڑ 9 لاکھ روپے کےقیمتی تحائف موصول ہوئے، سابق وزیر اعظم عمران خان نے ایک عدد ڈائمنڈ گولڈ گھڑی مالیت 8کروڑ 50 لاکھ تھی جو 18 قیراط سونے کی بنی تھی، کلف لنکس مالیت56 لاکھ 70 ہزار روپے، ایک عدد پین مالیت 15 لاکھ روپے، ایک عدد انگوٹھی جس کی مالیت87 لاکھ 5 ہزار ہے، یہ تمام چیزیں 2 کروڑ ایک لاکھ 78 ہزار روپے میں خریدیں۔

    اس کے علاوہ عمران خان نے عود کی لکڑی سے تیارشدہ بکس اور2 پرفیوم مالیت 5 لاکھ روپے جو بغیر ادائیگی کے حاصل کیں۔ ایک عدد رولیکس گھڑی مالیت 15 لاکھ روپے صرف2 لاکھ 94 ہزار روپے ادا کرکے حاصل کی گئی۔

    دستاویز کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان نے ایک رولیکس گھڑی مالیت9 لاکھ روپے ادا کیے، ایک اور لیڈیز رولیکس گھڑی مالیت 4 لاکھ، ایک آئی فون مالیت 2 لاکھ 10 ہزار روپے ادا کیے، عمران خان نے دو جینٹس سوٹس مالیت 30 ہزار،4 عدد پرفیوم مالیت 35 ہزار،30 ہزار،26ہزار،40 ہزارروپے دیے۔

    دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ ایک پرس مالیت 6 ہزار،ایک لیڈیز پرس مالیت18 ہزار، ایک عدد بال پین مالیت28 ہزار روپے ہے، عمران خان نے صرف3 لاکھ 38 ہزار 600 روپے ادا کرکے حاصل کیے۔

    ستمبر 2018 میں سابق وزیراعظم کے چیف سیکیورٹی آفیسر رانا شعیب کو 29 لاکھ روپے کی رولکس گھڑی تحفے میں ملی جبکہ 27 ستمبر 2018 کو سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو 73 لاکھ روپے مالیت کے تحائف موصول ہوئے جو انہوں نے توشہ خانہ میں رکھوا دیئے تھے۔

    صدر عارف علوی

    صدر مملکت عارف علوی کو دسمبر 2018 میں 1 کروڑ 75 لاکھ روپے کی گھڑی ، قرآن پاک اور دیگر تحائف ملے ، جس میں سے انہوں نے قرآن مجید اپنے پاس رکھا اور دیگر تحائف توشہ خانہ میں جمع کرادیے۔ اسی طرح دسمبر 2018 میں خاتون اول بیگم ثمینہ علوی کو بھی 8 لاکھ روپے مالیت کا ہار اور 51 لاکھ روپے مالیت کا بریسلٹ ملا جو انہوں نے توشہ خانہ میں جمع کروادیا۔

    وزارت خارجہ کے چیف پروٹوکول آفیسر مراد جنجوعہ کو 29 جنوری 2019 کو 20 لاکھ روپے مالیت کی گھڑی تحفے میں ملی، جو انہوں نے رقم ادائیگی کے بعد رکھ لی۔

  • عمران خان کو ملنے والے تحائف کے خریدار منظر عام پر آگئے

    عمران خان کو ملنے والے تحائف کے خریدار منظر عام پر آگئے

    لاہور:سابق وزیراعظم عمران خان کو سعودی ولی عہد سے ملنے والے قیمتی تحائف خریدنے والے دبئی کی کاروباری شخصیت عمر فاروق تحائف کے ساتھ سامنے آگئے۔

    عمر فاروق کا کہنا ہے کہ عمران خان نے سعودی ولی عہد سے ملنے والی قیمتی گھڑی دبئی میں فرح خان کے ذریعے بیچی، پانچ سے چھ ملین ڈالر کی گھڑی دو ملین ڈالر میں فروخت کردی گئی۔

    گھڑی کے خریدار کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم عمران خان کے مشیر احتساب شہزاد اکبر نے مجھ سے رابطہ کیا اور فرح خان گھڑی لے کرآئیں، میں نے گھڑی ساز کمپنی سے تصدیق کرائی تو ان کا کہنا تھا کہ 5 سے 6 ملین ڈالر میں مل جائے تو اچھی ڈیل ہے تاہم انہوں نے میرے ساتھ 2 ملین ڈالر میں ڈیل کی۔

    عمر فاروق کا کہنا تھا کہ عمران خان کے دورے کے دوران سعودی ولی عہد نے انہیں تحائف دیے، انہوں نے یہ توشہ خانہ میں جمع کرائی اور پھر وہاں سے دبئی لے آئے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ شہزاد اکبر نے رابطہ کرکے بتایا کہ ہمارے پاس گھڑیوں کا اچھا سیٹ ہے اور فرح گوگی دبئی آکر آپ کو گھڑی دکھائیں گی۔ عمر فاروق کا کہنا تھا کہ فرح گوگی میرے دفتر آئیں اور مجھے گھڑیاں دکھائیں۔ انہوں نے دبئی میں ساڑھے 7 ملین درہم بطور کیش ادا کیے۔ یہ گراف کی گھڑی تھی کعبہ کا ایڈیشن تھا۔

  • عمران خان کو ملنے والے تحائف کی تفصیل عام کرنے کا حکم

    عمران خان کو ملنے والے تحائف کی تفصیل عام کرنے کا حکم

    عمران خان کو ملنے والے تحائف کی تفصیل عام کرنے کا حکم
    اسلام آباد ہائیکورٹ میں توشہ خانہ سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کو ملنے والے تحائف کی تفصیل عام کرنے کا حکم دے دیا ،جسٹس میاں گل حسن نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ایک حد تک پیسے دیکر تحفہ رکھ لینا کوئی بات نہیں ہے، ایک پالیسی بنائیں کہ جو بھی تحفہ آئے گا وہ خزانے میں جمع ہو گا،تحائف صرف ملتے ہی نہیں واپس بیرون ملک لوگوں کو دیئے بھی جاتے ہیں بیرون ملک جو تحائف جاتے ہیں وہ قومی خزانے سے خریدے جاتے ہیں،باہر سے آئے سب تحائف بھی نمائش کیلئے رکھے جانے چاہیے

    ڈپٹی اٹارنی جنرل نے عدالت سے استدعا کی کہ مجھے تازہ ہدایات لینے کیلئے وقت چاہیے ،عدالت نے کہا کہ آپ ہدایات لیں لیکن تب تک انفارمیشن کمیشن کے حکم پر عمل کریں،انفارمیشن کمیشن نے کہا تحائف کی معلومات شہری کو دیں تو دے دیں، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ بیرون ملک سے ملے تحائف کوئی گھر لے گیا ہے تو واپس لیں،گزشتہ 20 سال کے تحائف کو بے شک اسی طرح دیکھ لیں ،اگر کوئی آئینی تشریح اس پر کرنی ہے تو ہم کر دیں گے،

    جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جو بھی تحفہ دیا جاتا ہے وہ اس آفس کا ہوتا ہے، گھر لے جانے کے لیے نہیں،لوگ آتے اور چلے جاتے ہیں، وزیراعظم آفس وہیں رہتا ہے،ڈپٹی اٹارنی جنرل ارشد کیانی نے عدالت سے استدعا کی کہ تحائف سے متعلق مستقل پالیسی پر ہدایات لینے کی مہلت دیں، عدالت نے ڈپٹی اٹارنی جنرل کو ہدایات لینے کیلئے2 ہفتے کی مہلت دے دی، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہا کہ انفارمیشن کمیشن کے حکم پر کوئی اسٹے آرڈر نہیں دے رکھا،

    توشہ خانہ کیس، کون سا بیش قیمت تحفہ کتنے میں اور کس نے خریدا؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

    نواز شریف کی بیماری کا علاج جیل میں نہیں ہو سکتا، ڈاکٹر کا انکشاف

    توشہ خانہ کے سرکاری تحائف کی خفیہ نیلامی،عدالت نے بڑا حکم دے دیا

    جعلی ادویات بنانے اور فروخت کرنے والوں کو سزائے موت ہونی چاہیے، چیف جسٹس

    وزیراعظم کی رہائشگاہ بنی گالہ کے قریب کسی بھی وقت بڑے خونی تصادم کا خطرہ

    مارگلہ کے پہاڑوں پر قبضہ،درختوں کی کٹائی جاری ،ادارے بنے خاموش تماشائی

    سپریم کورٹ کا مارگلہ ہلز میں مونال ریسٹورنٹ کے حوالہ سے بڑا حکم

    مارگلہ ہلز ، درختوں کی غیرقانونی کٹائی ،وزارت موسمیاتی تبدیلی کا بھی ایکشن

    حکومت دیگر ممالک سے ملنے والے تحائف نہ بتا کر کیوں شرمندہ ہورہی؟ اسلام آباد ہائیکورٹ

    وفاقی حکومت نے تیسری مرتبہ توشہ خانہ تحائف کیس میں مہلت مانگ لی

    پیسہ حقداروں تک پہنچنا چاہئے، حکومت نے یہ کام نہ کیا تو توہین عدالت لگے گی، سپریم کورٹ

    مبینہ طور پر کرپٹ لوگوں کو مشیر رکھا گیا، از خود نوٹس کیس، چیف جسٹس برہم، ظفر مرزا کی کارکردگی پر پھر اٹھایا سوال

    ماسک سمگلنگ کے الزامات، ڈاکٹر ظفر مرزا خود میدان میں آ گئے ،بڑا اعلان کر دیا

    توشہ خانہ تحائف، درجنوں سونے کے سکے اور بہت کچھ، عمران خان پھنس گئے

    واضح رہے کہ حکومت نے  عمران خان کو بیرون ملک سے ملنے والے تحائف کی تفصیلات دینے سے انکار کر دیا ہے کابینہ ڈویژن نے انفارمیشن کمیشن آف پاکستان کا شہری کو وزیراعظم کے تحائف کی تفصیلات دینے کا حکم اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا ہے

    وزیراعظم عمران خان کو بیرون ملک سے ملنے والے تحائف کی تفصیلات دینے سے انکار پر پیپلز پارٹی کا رد عمل سامنے آیا ہے، پیپلز پارٹی کی رہنما سینیٹر شیری رحمان کا کہنا تھا کہ ایک نہیں دو پاکستان۔ حکومت نے  بیرون ملک دوروں میں ملنے والے تحائف کی تفصیلات دینے سے انکار کر دیا ہے جبکہ دوسری طرف پیپلز پارٹی کی قیادت کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس چل رہے ہیں۔ تحریک انصاف جوابدہی اور شفافیت سے کیوں ڈر رہی۔ دوسروں کی باری پر یہ انقلابی بن جاتے ہیں کابینہ ڈویزن اب کہہ رہی کہ تحائف کی تفصیلات بتانے سے پاکستان کے ملکوں کے درمیان تعلقات متاثر ہونگے، یہ وہی حکومت ہے جس نے گزشتہ سال ماضی کی حکومتوں کو بیرون ممالک دوروں کے دوران ملنے والے تحائف کی نیلامی کا فیصلہ کیا تھا۔ نیا پاکستان بنانے والے احتساب سے اتنا خوفزدہ کیوں ہین؟

  • سیالکوٹ کی منفرد شادی، غیر ملکی کرنسی، موبائل فونز اور گرم شالوں کی برسات

    سیالکوٹ کی منفرد شادی، غیر ملکی کرنسی، موبائل فونز اور گرم شالوں کی برسات

    سیالکوٹ میں زمیندار کی شادی پردلہا والوں نے شادی کے موقع پر غیر ملکی کرنسی، موبائل فونز اور گرم شالیں تقسیم کی گئیں-

    باغی ٹی وی :سیالکوٹ کی منفرد شادی میں باراتیوں کی موجیں لگ گئیں دلہن کے گاؤں پہنچنے پر موبائل فونز اور گرم چادروں کی برسات ہو گئی سیالکوٹ کے علاقے سمبڑیال میں زمیندارکی بارات میں عزیز و اقارب کی جانب سے خوشی منانے کا انوکھا طریقہ اپنایا گیا-

    غریب آدمی کیلئے بنیادی اشیا کی خریداری بہت مشکل ہوچکی،جہانگیر ترین

    سیالکوٹ میں گزشتہ روز ہوئی شادی میں قیمتی تحائف سمیٹنے کے لیے لوگوں کا ہجوم لگ گیا سمبڑیال سے ڈسکہ جانے والی بارات میں عزیز و اقارب نے بہت سی غیرملکی کرنسی، موبائل فونز اور گرم چادریں لوگوں میں تقسیم کیں۔

    کراچی میں دوسری شادی کی خواہش نے نوجوان کی جان لے لی

    یہ قیمتی تحائف ایک اونچی عمارت سے نیچے پھینکے گئے، کسی کے ہاتھ موبائل لگا تو کسی کے ہاتھ گرم چادر اور کسی کو غیرملکی کرنسی ملی بارات پہنچتے ہی گاؤں والوں کی چاندی ہو گئی، موبائل فونز اور گرم چادروں کو حاصل کرنےکے لیے گاؤں والوں کی بڑی تعداد امڈ آئی۔

    سندھ کے نئے بلدیاتی ایکٹ کے خلاف عدالتی چارہ جوئی کریں گے،اسد عمر

    دلہا کے عزیز و اقارب کے مطابق انہوں نے بارات کے لمحات کو یادگار بنانے کے لیے ایسا کیا۔

  • کترینہ کو شادی پر سلمان خان اور رنبیر کپور کیجانب سے کروڑوں کے تحائف

    کترینہ کو شادی پر سلمان خان اور رنبیر کپور کیجانب سے کروڑوں کے تحائف

    کترینہ کیف کو شادی پر جہاں بالی ووڈ کے دیگر فنکاروں نے مہنگے تحفے دیئے وہیں لیکن سب کی نظریں سلمان خان اور رنبیر کپور کے تحفے پر لگی ہوئی ہیں۔

    باغی ٹی وی :بھارتی میڈیا کے مطابق 9 دسمبر کو راجستھان میں اداکار وکی کوشل کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھنے والی بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف کو ان کے مبینہ سابق بوائے فرینڈز سلمان خان اوررنبیر کپور سمیت دیگر فنکاروں نے کروڑوں کے تحائف دئیے ہیں۔

    بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے فنکاروں نے کترینہ کیف اور وکی کوشل کو مہنگے تحائف دئیے ہیں بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان نے نئے شادی شدہ جوڑے کو ڈیڑھ لاکھ روپے کی پینٹنگ دی ہے۔

    عمران عباس کی والدہ کے انتقال پر شوبز شخصیات کا اظہار افسوس

    عالیہ بھٹ نے جوڑے کو پرفیوم کی باسکٹ دی ہے جس کی قیمت لاکھوں میں ہے اداکارہ انوشکا شرما نے کترینہ کو شادی پر ہیرے کے ایئر رنگزدئیے ہیں جن کی قیمت 6 لاکھ 4 ہزار روپے ہے۔

    ہرتھیک روشن نے شادی پر وکی کوشل کو سپر بائیک بی ایم ڈبلیو جی 310 آر بطور تحفہ دی ہے جس کی قیمت 3 لاکھ روپے ہے اداکارہ تاپسی پنوں نے کترینہ کو ایک لاکھ 40 ہزار روپے کا پلاٹینئم بریسلیٹ گفٹ کیا ہے۔

    رپورٹس میں یہ بھی کہا جارہا ہے کہ وکی کوشل نے اپنی خوبصورت بیوی کترینہ کیف کو شادی پر ایک کروڑ 3 لاکھ کی ہیرے کی انگوٹھی بطور تحفہ دی ہے۔ وہیں دوسری طرف کترینہ نے اپنے شوہر وکی کوشل کو ممبئی میں ایک مہنگا اپارٹمنٹ گفٹ کیا ہے جس کی قیمت 15 کروڑ روپے ہے لیکن سب کی نظریں سلمان خان اور رنبیر کپور کے تحفے پر لگی ہوئی ہیں۔

    کترینہ اور وکی کے بعد عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی شادی کی تفصیلات سامنے آ گئیں

    رپورٹس کے مطابق کترینہ کیف کے مبینہ سابق بوائے فرینڈ سلمان خان نے ان کی شادی میں تو شرکت نہیں کی لیکن وہ کترینہ کو تحفہ دینا نہیں بھولے کترینہ کو دبنگ گاڑی رینج روور گفٹ کی ہے جس کی قیمت 3 کروڑ روپے ہے دوسری طرف کترینہ کے ایک اور سابق بوائے فرینڈ رنبیر کپور نے بھی انہیں انتہائی مہنگا ہیروں کا ہار بطور تحفہ دیا ہے جس کی قیمت 2 کروڑ 7 لاکھ روپے ہے۔

    خیال رہے کہ فنکاروں کی جانب سے کترینہ کیف اور وکی کوشل کو مہنگے تحائف دینے کی خبر صرف بھارتی میڈیا میں گردش کررہی ہے لیکن جوڑے نے خود انہیں تحائف دئیے جانے کی تصدیق نہیں کی۔

    کترینہ کیف کی شادی کی تصاویر اورویڈیوخریدنے کی کبھی بات نہیں کی ،ایمیزون پرائم