Baaghi TV

Tag: تحریک انصاف

  • انتخابی دھاندلی، تحریک انصاف کا آج ملک گیر احتجاج، سیکورٹی سخت

    انتخابی دھاندلی، تحریک انصاف کا آج ملک گیر احتجاج، سیکورٹی سخت

    انتخابی دھاندلی،تحریک انصاف نے ملک بھر میں احتجاج کی کال دے رکھی ہے

    وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں،اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ شہر میں ہنگامہ آرائی کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی، تمام جماعتوں کو عوامی معلوماتی پلیٹ فارمز سے دفعہ 144 کے نافذ ہونے سے متعلق آگاہ کیا جا چکا ہے، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی،خواتین اور 18 سال سے کم عمر بچے ایف 9 پارک اور ایف 6 کی طرف صبح 10 سے دن 1 بجے تک جانے سے گریز کریں، کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کی اطلاع 15 یا آئی سی ٹی 15 ایپ پر دیں۔

    دوسری جانب اسلام آباد ضلعی انتظامیہ نے تحریک انصاف کے احتجاج کی درخواست مسترد کر دی ہے، تحریک انصاف نے ڈی سی اسلام آباد کو احتجاج کی اجازت کے لیے درخواست دی تھی، جو انتظامیہ کی جانب سے مسترد کردی گئی ہے، تاہم تحریک انصاف کی جانب سے کہا گیا ہے کہ احتجاج کیا جائے گا

    اسلام آباد میں آج کا احتجاجی مقام، نیشنل پریس کلب کے سامنے خندقیں کھودی گئیں ہیں،تحریک انصاف کی ایف نائن پارک سے شروع ہونے والی ریلی نیشنل پریس کلب کی جانب سے گامزن ہے،ریلی کی قیادت شعیب شاہین، سمابیہ طاہر اور شیر افضل مروت کر رہے ہیں،ریلی سینٹورس کے سامنے پہنچ گئی ہے،ریلی میں تحریک انصاف کے سینکڑوں کارکنان شریک ہیں

    تحریک انصاف کا احتجاج،لاہور پریس کلب کے باہرپولیس کی بھاری نفری،قیدی وین بھی پہنچ گئی
    تحریک انصاف کی جانب سے احتجاج کی کال اڈیالہ جیل میں عمرا ن خان سے ملاقات کے بعد اسد قیصر ،اور شیر افضل مروت نے دی تھی، ملک کے دیگر شہروں میں بھی آج احتجاج کیا جائے گا، لاہور میں لاہور پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا جائے گا، پریس کلب کے باہر پولیس کی بھاری نفری پریس کلب کے باہر پہنچنا شروع ہو گئی ہے،پولیس قیدی وین بھی پریس کلب کے باہر پہنچا دی گئی ہے، عمران خان کی رہائشگاہ زمان پارک کے باہر بھی پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے

    لاہور میں احتجاج، سلمان اکرام راجہ بھی گرفتار
    تحریک انصاف کی لاہور جیل روڈ آفس پر احتجاج کی کال،تحریک انصاف کے کارکنان جیل روڈ مرکزی آفس کے باہر پہنچنا شروع ہو گئے،پولیس کی بھاری نفری بھی جیل روڈ آفس پہنچ گئی ،تحریک انصاف کے کارکنان کی گرفتاریاں شروع ہو گئیں، پولیس نے پی ٹی آئی کارکنوں کو حراست میں لے لیا،سلمان اکرم راجہ بھی احتجاج کے لیے جیل روڈ آفس پہنچ گئے،پولیس نے سلمان اکرم راجہ کو بھی حراست میں لے لیا، سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ ہم عوام کے ساتھ ہیں اور دھاندلی کے خلاف احتجاج بلند کرتے رہیں گے، یہ مجھے غیر قانونی طور پر گرفتار کر رہے ہیں، ہم حق کی آواز بلند کرتے رہیں گے

    تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے تحریک انصاف کے احتجاج کا شیڈول ٹویٹر پر پوسٹ کیا ہے، جس کے مطابق سینٹرل پنجاب میں 10 مقامات پر احتجاج کیا جائے گا، لاہور پریس کلب ، قصور کے مسجد چوک، ننکانہ کے کچہری چوک، ناروال کے فیض احمد فیض پارک، گجرات کے جی ٹی ایس چوک، حافظ آباد کے پریس کلب، گجرانوالہ کے نوشہرہ روڈ الراہی اسپتال چوک، منڈی بہاؤالدین کے پریس کلب اور ملکوال چوک، شیخوپورہ صدرکےعلاقے اور سیالکوٹ کے کچہری چوک پر اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا جائے گا

  • تحریک انصاف نے فارم 45 بین الاقوامی میڈیا کے سامنے رکھ دیئے

    تحریک انصاف نے فارم 45 بین الاقوامی میڈیا کے سامنے رکھ دیئے

    تحریک انصاف نے فارم 45 بین الاقوامی میڈیا کے سامنے رکھ دیئے

    بانی پی ٹی آئی عمران خان کی دونوں بہنیں علیمہ خان اور عظمی خان پریس کانفرنس میں موجود ہیں،راولپنڈی سے پی ٹی آئی امیدوار سیمابیہ طاہر نے تلاوت قرآن پاک کی،پریس کانفرنس سے پہلے قومی ترانہ پڑھا گیا

    پی ٹی آئی نے پریس کانفرنس میں قومی اسمبلی کے 45 حلقوں کی تفصیلات جاری کردیں، قومی اسمبلی کے 45 حلقوں میں فارم 45 کی بنیاد پر جیتے مگر ہمیں ہرا دیا گیا،ہرائی گئی 45 نشستوں کو ن لیگ کو 18 ایم کیو ایم کو 17 پیپلزپارٹی کو 6 سیٹیں دیدی گئیں،دو آزاد،ایک ایک سیٹ آئی پی پی اور مسلم لیگ ض کو دی گئی،

    تحریک انصاف کے رہنما ،ترجمان رؤف حسن کا کہنا تھا کہ 46 سیٹوں پر انتخابی عذرداری کی درخواستیں دی ہیں، 177 میں سے 92 سیٹوں پر ہماری کامیابی کا باقاعدہ اعلان کیا گیا ،پی ٹی آئی کے امیدوار کیخلاف الیکشن میں فراڈ کیا گیا، 29 سیٹوں سے متعلق ڈیٹا اکٹھا کیا جارہا ہے، جہاں سے پی ٹی آئی جیتی ہے، یہ الیکشن دھاندلی کی وجہ سے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،کئی حلقوں میں ٹرن آؤٹ کم تھا مگر ووٹ زیادہ نکلے،میڈیا کو دھاندلی کے ویڈیوزثبوت دکھائے جارہے ہیں،

    فارم 45،دستخط اور انگوٹھے کے نشانات تبدیل نہیں ہوسکتے، شیر افضل مروت
    شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ الیکشنز میں فارم 45 بنیادی اور اصولی فارم ہے، اگر فارم 45 اور 47 میں کوئی فرق آجائے تو فارم 45 کو برتری حاصل ہوگی،انتخابات کے تمام نتائج فارم 45 میں کی گئی انٹریز ہیں، فارم 45 میں لگائے گئے انگوٹھے کے نشانات کو سائنز کی مدد سے باآسانی ویریفائی کیا جاسکتا ہے،مولانا فضل الرحمان بھی گواہی دے رہا ہے کہ امریکی دباؤ میں پاکستان میں رجیم تبدیل ہوئی، امریکہ کے دباؤ میں پی ٹی آئی کی حکومت ہٹائی گئی ، پاکستان میں انتخابی نتائج کو تبدیل کیا گیا ، الیکشن کے دن پاکستان کے عوام نے کھل فیصلہ کیا ، فارم 45 اور فارم 47 کے نتائج سب کے سامنے ہیں دھاندلی کی گئی، دستخط اور انگوٹھے کے نشانات تبدیل نہیں ہوسکتے،

    جو کہتا ہے جیتا ہوں‌وہ فارم 45 دکھا دے مبارکباد دوں گا، شوکت بسرا
    پی ٹی آئی رہنما شوکت بسرا کا کہنا تھا کہ میں اس دھاندلی کے خلاف کل سپریم کورٹ میں بھی پیش ہوا ہوں، مجھے الیکشن کے لیے کمپین نہیں کرنے دی گئی، لوگوں نے اس کے باوجود مجھے اعتماد دلایا کہ یہ ووٹ پی ٹی آئی کا ہی ہے، ہمارے لوگ 48 گھنٹے تک آر او افس کے باہر بیٹھے رہے، ہمارے پاس وہ ویڈیوز بھی موجود ہیں جس میں جعلی پیپرز بنائے جا رہے ہیں،48 گھنٹے کے بعد مجھے بھی میرے حلقے سے ہرایا گیا،میں کل چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کے سامنے پیش ہوا تھا، مجھے سپریم کورٹ سے 8 دن پہلے الیکشن سے پہلے اجازت دی گئی، مجھے الیکشن کمپین نہیں کرنے دی گئی لوگوں نے کہا ووٹ خان صاحب کی امانت ہے، 96710مجھے ووٹ ملے دوسرے نمبر نون لیگ کے امیدوار کے 72784 ووٹ ملے اور اعجاز الحق کو 58822 ووٹ ملے، صبح تیسرے نمبر پر آنے والے امیدوار کو جتوایا گیا، الیکشن کمیشن نے اسکا نوٹیفیکشن بھی جاری کر دیا، میں چیف جسٹس سے گزارش کروں گا مجھے اور اعجاز الحق کو بلائیں، وہ اپنے فارم 45 دیکھا دیں میں جیت کی مبارک باد انہیں دونگا،

    پریذائڈنگ افسران کو مارا گیا ان سے بکسے چھینے گئے،آر او آفس میں میرے اوپر تشدد کیا گیا،ریحانہ ڈار
    ریحانہ ڈار کا کہنا تھا کہ ظلم کے خلاف ڈٹ گئی ہوں،سیالکوٹ نے بانی پی ٹی آئی کو ووٹ دیا،سیالکوٹ بانی پی ٹی آئی کا ہے، پریذائڈنگ افسران کو مارا گیا ان سے بکسے چھینے گئے،آر او آفس میں میرے اوپر تشدد کیا گیا،خواجہ آصف کی ایماء پر آر او آفس میں دھاندلی کی گئی،خواجہ آصف کے حلقے کا وزٹ کر کے آنے والے بتاتے تھے کہ ماں جی آپ جیت رہی ہیں 90 فیصد ووٹ لوگ آپ کو دے رہے ہیں،میرا سیاست سے کوئی تعلق نہیں، میرا گھر توڑا گیا، میری چادر اتاری گئی،میرے پاؤں پر شیشے مارے گئے،خواجہ آصف نے ڈی پی او حسن کے ساتھ ملکر مجھ پر ظلم کے پہاڑ توڑ دئیے،میں عوام خاتون تھی مگر خواجہ آصف نے میرے بال کھینچوائے مری چادر اتروائی،میں نے خوف کے بت توڑ دیے ! اور اکیلی ماں بچوں کے بغیر باہر نکل آئی اور لاکھوں سیالکوٹ کے بہادر بیٹے بیٹیوں نے میرا ساتھ دیا.میں دوبارہ الیکشن لڑنے کیلئے بھی تیار ہوں،میں نے قرآن پر ہاتھ رکھ کر کہا کہ میرے پاس اصلی فارم 45 ہیں، آج ایک ماں انصاف کی منتظر ہے،

    شاندانہ گلزار کا کہنا تھا کہ اسلام آباد سے ہم نے 3 سیٹیں جیتی تینوں پر ہی ہمارا مینڈیٹ چوری کیا گیا،قومی اسبملی میں دن تین بجے تک ہماری نشیستن 154 تھیں۔ کے پے سے ہم 42 سیٹس پر کامیاب ہوئے لیکن الیکشن کمیشن نے صرف 32 امیدواروں کو کامیاب کیا۔اس الیکشن میں 1.25ملین ووٹ ہمیں صرف کراچی سے ملا،کراچی میں اتنی سیٹس کے باوجود ہماری کوئی کامیابی نہیں ہے،

    سیمابیہ طاہر کا کہنا تھا کہ راولپنڈی میں ہمارے چیتے نے این اے 56 سے بھرپور لیڈ لی،بدقسمتی سے چوری کے ماہر حنیف عباسی نے رات 3 بجے ڈاکا ڈالا، ہم نے کراچی سے تمام سیٹیں جیتیں لیکن ہمیں ایک بھی نہ دی گئی، این اے 236 کراچی میں بہت زیادہ ظلم کیا گیا،

    دھاندلی واپس کی جائے بصورت دیگر جمہوریت کی یہ موت ہوگی،سلمان اکرم راجہ
    سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ فارم 45 کے مطابق جو نتائج انے تھے ان کو مکمل طور پر تبدیل کیا گیا۔آٹھ فروری کی رات میں ان سے جس حد تک دھاندلی ہو سکی کی گئی۔آٹھ فروری کو جو عوام نے ووٹ دیا تھا رات کے اندھیرے میں انکو تبدیل کر دیا گیا۔ الیکشن سے قبل بھی تمام سیکیورٹی کو استعمال کیا گیا ۔سی رات جعلی فارم 45 بنائے گئے،یہ دھاندلی واپس کی جائے بصورت دیگر جمہوریت کی یہ موت ہوگی،ہم سے نشان چھینا گیا،کارکن اٹھائے گئے،سرکاری مشینری ہمارے خلاف استعمال ہوئی،8فروری کو عوام نے گرجدار آواز میں ووٹ دیا،پاکستانی عوام نے ہمارے حق میں فیصلہ دیا،عوام نے مختلف نشانوں پر ووٹ دیکر ہمارا نشان چھیننے کا اقدام فارغ کردیا،اگر جعلی نتیجے بنانے ہیں تو الیکشن کرانے کا کیا فائدہ؟ہمیں تاریخی ووٹ ملا، پاکستانیوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں،

    آراو افس کو بند کر کے کسی بھی پی ٹی آئی ایجنٹ کو اندر جانے کی اجازت نہیں دی گئی، ایاز امیر
    ایاز امیر کا کہنا تھا کہ پولیس اور انتظامیہ نے آر اوز آفس کو سیل کیا، میرے پاس تمام 45 فارم موجود ہیں اپنے حلقے کے میں نے 1لاکھ 55 ہزار ووٹ لیے، جب نتائج کا اعلان رک گیا تو تمام پریزائڈنگ افسران سے بیگ لیے ہی نہیں گئے، وہ سب ووٹ کے بیگ اپنے ساتھ لے کر کھڑے رہے ان سے کسی نے نہیں لیے، چکوال میں شام 4 بجے پولیس کی جانب سے آر او افس کو بند کیا گیا، آراو افس کو بند کر کے کسی بھی پی ٹی آئی ایجنٹ کو اندر جانے کی اجازت نہیں دی گئی، پولنگ ختم ہونے کے بعد مجھے بھی آر او افس تک رسائی نہیں دی گئی، چکوال این اے 58 سے 8 فروری رات تک میں فارم 45 کے مطابق جیتا تھا، اگلے دن پتہ چلا کہ چکوال این اے 58 سے مجھے ہرادیا گیا،

    پی ٹی آئی کی جانب سے نجی ہوٹل میں کانفرنس ،پی ٹی آئی کے مختلف حلقوں سے ہارنے والے امیدواران نے خطاب کیا،سندھ، بلوچستان اور خیبرپختونخواہ سے ہارنے والے مختلف امیدواروں نے بھی خطاب کیا اور کہا کہ رات تک ہم جیت رہے تھے صبح ہوتے ہی پورا سماں بدل دیا گیا،ہمارے پاس تمام فارم 45 موجود ہیں ہم عدالتوں میں موجود ہیں، جیتنے کے نتائج ٹی وی پر چلنے کے بعد ہماری جیت کو ہار میں بدل دیا گیا،

    پی ٹی آئی والے کم ازکم علما کے قدموں میں تو بیٹھ گئے،کیپٹن ر صفدر

    پی ٹی آئی ،جے یو آئی قیادت کی ملاقات، پیپلز پارٹی، ن لیگ کا ردعمل

    "عین”سے عمران،تحریک انصاف میں ابھی بھی "عین” کی مقبولیت جاری

    جماعت اسلامی کا تحریک انصاف سے اتحاد سے انکار

    نواز شریف کا چوتھی بار وزارت عظمیٰ کا خواب ادھورا، شہباز شریف وزیراعظم نامزد

    اگر آزاد کی اکثریت ہے تو حکومت بنا لیں،ہم اپوزیشن میں بیٹھ جائینگے، شہباز شریف

    پی ٹی آئی کا وفاق اور پنجاب میں ایم ڈبلیو ایم ،خیبر پختونخوامیں جماعت اسلامی سے اتحاد کا اعلان

    نواز شریف چیخ اٹھے مجھے کیوں بلایا،زرداری کی شرط،مولانا کی ضد،ن کی ڈیمانڈ

    موبائل بندش سے نتائج تاخیر کا شکار،دھاندلی بھی ہوئی، الیکشن کمیشن کی تصدیق

    جہانگیر ترین پارٹی عہدے سے مستعفی،سیاست چھوڑنے کا اعلان

    انتخابات میں ناکامی، سراج الحق جماعت اسلامی کے عہدے سے مستعفی

    میں آپکے لیڈر کے کرتوت جانتا ہوں،ہم نے ملک جادو ٹونے پر نہیں چلانا، عون چودھری

  • مولانا یہ تو بتائیں پیپلز پارٹی کو کس کے کہنے پر پی ڈی ایم سے نکالا گیا،فیصل کریم کنڈی

    مولانا یہ تو بتائیں پیپلز پارٹی کو کس کے کہنے پر پی ڈی ایم سے نکالا گیا،فیصل کریم کنڈی

    پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ پی پی نے ڈی آئی خان میں سب سے زیادہ سیٹیں جیتی ہیں ،کل مولانا نے فیض حمید اور باقی لوگوں کی بات کی،فیض حمید اس وقت پشاور میں سرکاری عہدے پر تھے انکا کوئی تعلق نہیں تھا،

    فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ فضل الرحمان کہہ دیتے اور عدم اعتماد میں ساتھ نہ دیتے، عدم اعتماد کے بعد سب سے زیادہ فائدہ فضل الرحمان کو ملا، پی ڈی ایم حکومت آنے کے بعد جے یو آئی کو وزارتیں، گورنر کے پی کا عہدہ ملا، مولانا فضل الرحمان چلے ہوئے کارتوس ہیں،جے یو آئی اور پی ٹی آئی کا سیاسی اتحاد اچھی بات ہے لیکن پی پی یا ن لیگ ایسا کرتی تو ٹی وی پر ماضی کے بیانات چلتے، مولانا آ نہیں رہا مولانا جا رہا ہے ،دونوں پارٹیوں کےسیاسی نظریات دفن کیسے ہوگئے،یہ الیکشن ہار کر اسلحہ اٹھانے پر تیار ہیں،ڈی چوک کے دھرنےمیں مولانا کے خلاف جو پی ٹی آئی چئیرمین باتیں کرتے تھے وڈیوز موجود ہیں،الیکشن کے بعد ہم نے جے یو آئی آئی اور پی ٹی آئی کا الحاق دیکھا، اب دیکھنا ہے دونوں جماعتوں کے ورکرز کیسے کام کریں گے، دونوں پارٹیوں کے ورکرز ایک دوسروں کے گیتوں پر کیسے بھنگڑے ڈالیں گے، مولانا یہ تو بتائیں پیپلز پارٹی کو کس کے کہنے پر پی ڈی ایم سے نکالا گیا ،اگر ایک سیاسی جماعت نو مئی کے ملزمان کو وزیراعظم یا چیف منسٹر بنا لے کیا وہ سارا کچھ معاف ہو جائے گا، یہ ریاست سے بہت بڑا سوال ہے، ہم نے فیصلہ کیا تھا کہ مسلم لیگ ن کو سپورٹ کرتے ہیں، اگر ہم اپوزیشن میں بیٹھتے تو یہ ملک ایک اور الیکشن کی طرف جاتا، باقی چیزیں ہمارا جمہوری حق ہے،فضل الرحمان اپنے حلقے سے ہارے ہیں بقول ان کے الیکشن چوری ہوئے ہیں،سب مزے لینے کے بعد فضل الرحمان کی جانب سے ان باتوں کا کیا فائدہ،پی ٹی آئی کے نامزد وزیر اعلیٰ کا بیان ہے ہاتھ مروڑ کر مولانا سے ملوایا جارہا ہے،پی پی سیاسی، جمہوری جماعت ہے ہم اس لیول پر نہیں گئے جہاں یہ گئے ہیں.

    پی ٹی آئی ،جے یو آئی قیادت کی ملاقات، پیپلز پارٹی، ن لیگ کا ردعمل

    "عین”سے عمران،تحریک انصاف میں ابھی بھی "عین” کی مقبولیت جاری

    جماعت اسلامی کا تحریک انصاف سے اتحاد سے انکار

    نواز شریف کا چوتھی بار وزارت عظمیٰ کا خواب ادھورا، شہباز شریف وزیراعظم نامزد

    اگر آزاد کی اکثریت ہے تو حکومت بنا لیں،ہم اپوزیشن میں بیٹھ جائینگے، شہباز شریف

    پی ٹی آئی کا وفاق اور پنجاب میں ایم ڈبلیو ایم ،خیبر پختونخوامیں جماعت اسلامی سے اتحاد کا اعلان

    نواز شریف چیخ اٹھے مجھے کیوں بلایا،زرداری کی شرط،مولانا کی ضد،ن کی ڈیمانڈ

    موبائل بندش سے نتائج تاخیر کا شکار،دھاندلی بھی ہوئی، الیکشن کمیشن کی تصدیق

    جہانگیر ترین پارٹی عہدے سے مستعفی،سیاست چھوڑنے کا اعلان

    انتخابات میں ناکامی، سراج الحق جماعت اسلامی کے عہدے سے مستعفی

  • "عین”سے عمران،تحریک انصاف میں ابھی بھی "عین” کی مقبولیت جاری

    "عین”سے عمران،تحریک انصاف میں ابھی بھی "عین” کی مقبولیت جاری

    تحریک انصاف میں "عین” کی قبولیت اب بھی جاری ہے، "عین” والے عہدوں کے لئے ایک بار پھر سامنے آ گئے

    تحریک انصاف میں لفظ "عین ” کو معتبر سمجھا جانے لگا،جس کے نام کا پہلا حرف "عین” ہو گا اس کو تحریک انصاف عہدے دینے میں فوقیت رکھتی ہے ” عین” کو عہدے دینے کا آغاز 2018 کے انتخابات کے بعد ہوا تھا جب پنجاب کے وزارت اعلیٰ کے لئے "عین” سے عمران خان نے سب کو چھوڑ کر "عین” سے عثمان بزدار کو وزیراعلیٰ پنجاب بنا دیا تھا،اس بار پھر الیکشن میں اگرچہ وفاق میں تحریک انصاف حکومت نہیں بنا سکتی، خیبر پختونخوا میں بنا لے گی، ایسے میں ہر طرف”عین ” ہی چھایا ہوا ہے

    عین سے عمران خان اڈیالہ جیل میں قید ہیں، حکومت سازی کے لئے گزشتہ روز پی ٹی آئی رہنماؤں نے عمران خان سے ملاقات کی، جس کے بعد وزیراعظم کے لئے امیدوار کا اعلان کیا گیا تو "عین” سے عمر ایوب وزارت عظمیٰ کے امیدوار کے طور پر سامنے آئے، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا اعلان کیا گیا تو”عین” سے علی امین گنڈا پور نامزد ہوئے، سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی کا انتخاب ہوا تو "عین” سے عقیب اللہ نامزد ہوئے، البتہ پنجاب کے وزیراعلیٰٰ کے لئے نامزد میاں اسلم کا نام "عین” سے شروع نہیں ہو رہا.

    سوشل میڈیا پر اس بارے میں دلچسپ اور مزاحیہ تبصرے جاری ہیں جن میں یاد دلایا گیا ہے کہ عین سے عمران، عین سے عثمان بزدار، عین سے عارف علوی، عین سے عمر ایوب، عین سے علی امین گنڈاپور اور عین سے عاقب اللہ۔

    ایک صارف کا کہنا تھا کہ کسی بھی بڑے عہدے کے لیے ہم عین(ع) سے باہر نہ نکل سکے
    ابھی ایک تحریک انصاف والے دوست کا واٹسیپ مسج آیا

    "ع سے عمران خان
    ع سے عارف علوی
    ع سے عثمان بزدار
    ع سے عبدالقیوم نیازی
    ع سے علی امین
    ع سے عمر ایوب
    وزیراعلی علی امین گنڈا پور(نامزد)
    وزیراعظم عمر ایوب(نامزد)

    واضح رہے کہ ملک بھر میں الیکشن ہو چکے ہیں، تحریک انصاف کے آزاد امیدوار بھی بڑی تعداد میں جیتے ہیں، کے پی میں پی ٹی آئی حکومت بنا رہی ہے تو وہیں وفاق میں وزارت عظمیٰ کے لئے امیدوار نامزد کر دیا ہے تا ہم وفاق میں اتحادی جماعتیں ملکر حکومت بنا لیں گی اور تحریک انصاف کو اپوزیشن میں بیٹھنا پڑے گا

    جماعت اسلامی کا تحریک انصاف سے اتحاد سے انکار

    نواز شریف کا چوتھی بار وزارت عظمیٰ کا خواب ادھورا، شہباز شریف وزیراعظم نامزد

    اگر آزاد کی اکثریت ہے تو حکومت بنا لیں،ہم اپوزیشن میں بیٹھ جائینگے، شہباز شریف

    پی ٹی آئی کا وفاق اور پنجاب میں ایم ڈبلیو ایم ،خیبر پختونخوامیں جماعت اسلامی سے اتحاد کا اعلان

    نواز شریف چیخ اٹھے مجھے کیوں بلایا،زرداری کی شرط،مولانا کی ضد،ن کی ڈیمانڈ

    موبائل بندش سے نتائج تاخیر کا شکار،دھاندلی بھی ہوئی، الیکشن کمیشن کی تصدیق

    جہانگیر ترین پارٹی عہدے سے مستعفی،سیاست چھوڑنے کا اعلان

    انتخابات میں ناکامی، سراج الحق جماعت اسلامی کے عہدے سے مستعفی

  • تحریک انصاف، جماعت اسلامی کی قیادت کی ملاقات طے

    تحریک انصاف، جماعت اسلامی کی قیادت کی ملاقات طے

    تحریک انصاف ، جماعت اسلامی ملاقات طے پا گئی،پی ٹی آئی کے وفد کی جماعت اسلامی کی قیادت سے ملاقات شام سات بجے ہو گی ،

    ترجمان جماعت اسلامی کے مطابق دونوں پارٹیوں کے رہنماؤں کی ملاقات میاں اسلم کے گھر پر ہو گی ،جماعت اسلامی کی طرف سے صدر کمیٹی لیاقت بلوچ کی سربراہی میں وفد ملاقات کرے گا ،جماعت اسلامی کے وفد میں میاں محمد اسلم ، عنایت اللہ خان شامل ہوں گے،اسد قیصر کی سربراہی میں پی ٹی آئی کا تین رکنی وفد ہو گا،پی ٹی آئی کے رہنما عامر ڈوگر اوربیرسٹر سیف الرحمان شامل ہو نگے ،ملک کی موجودہ سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال ہو گا،

    قبل ازیں تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کے رابطے بحال ہو گئے،تحریک انصاف کے رہنما سردار لطیف کھوسہ نےجماعت اسلامی کی قیادت سے رابطہ کیا ہے،ترجمان جماعت اسلامی قیصر شریف کے مطابق سردار لطیف کھوسہ نے نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا،لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ اشتراک عمل پر امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا موقف اصولی ہے،ہم سمجھتے ہیں کہ اشتراک عمل صرف خیبرپختونخواہ کی سطح پر نہیں، وفاقی سطح پر بھی کیا جانا چاہیے، آج بانی پی ٹی آئی سے میری ملاقات ہے، ملاقات کے بعد جماعت اسلامی کی قیادت سے رابطہ کروں گا، لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں میں مذاکرات کا راستہ ہمیشہ کھلا رہتا ہے،

    پی ٹی آئی کی مذاکراتی ٹیم کی آج جماعت اسلامی کی قیادت سے ملاقات کا بھی امکان ہے ،تحریک انصاف کے رہنما عامر ڈوگر نےجماعت اسلامی کے ترجمان قیصر شریف سے رابطہ کیا ہے، عامر ڈوگر کا کہنا تھا کہ اسد قیصر کی سربراہی میں پی ٹی آئی کی مذاکراتی ٹیم جماعت اسلامی کی قیادت سے ملنا چاہتی ہے ،

    جماعت اسلامی کا تحریک انصاف سے اتحاد سے انکار

    نواز شریف کا چوتھی بار وزارت عظمیٰ کا خواب ادھورا، شہباز شریف وزیراعظم نامزد

    اگر آزاد کی اکثریت ہے تو حکومت بنا لیں،ہم اپوزیشن میں بیٹھ جائینگے، شہباز شریف

    پی ٹی آئی کا وفاق اور پنجاب میں ایم ڈبلیو ایم ،خیبر پختونخوامیں جماعت اسلامی سے اتحاد کا اعلان

    نواز شریف چیخ اٹھے مجھے کیوں بلایا،زرداری کی شرط،مولانا کی ضد،ن کی ڈیمانڈ

    موبائل بندش سے نتائج تاخیر کا شکار،دھاندلی بھی ہوئی، الیکشن کمیشن کی تصدیق

    جہانگیر ترین پارٹی عہدے سے مستعفی،سیاست چھوڑنے کا اعلان

    انتخابات میں ناکامی، سراج الحق جماعت اسلامی کے عہدے سے مستعفی

  • پنجاب میں میاں اسلم،بلوچستان میں سالار وزارت اعلیٰ کے امیدوار،بیرسٹر گوہر کا اعلان

    پنجاب میں میاں اسلم،بلوچستان میں سالار وزارت اعلیٰ کے امیدوار،بیرسٹر گوہر کا اعلان

    راولپنڈی اڈیالہ جیل کے باہر بیرسٹر گوہر علی خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن اور عدلیہ سے درخواست ہے کہ 70 کیسز کا جلد فیصلہ ہو ، تاکہ مینڈیٹ اس کو ملے جس کا ہے،

    عمران خان سے ملاقات کےبعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر علی خان کاکہنا تھا کہ ہم نے یہ اعلان کیا ہے کہ ن لیگ ، پی پی پی سے اتحاد نہیں کریں گے، بانی چئیرمین کا پیغام ہے کہ پی ٹی آئی کی شئیرنگ کی سیاست نہیں ہے ، اس لیے ہم ان کے ساتھ کوئی پاور شئیر نہیں کریں گے ، اُس وقت تک مضبوط اپوزیشن کریں گے جب تک ہمارا فل مینڈیٹ نہیں آتا،ہمارے پاس پنجاب کے پی اور وفاق میں حکومت بنانے کی پوزیشن ہے، پنجاب میں وزیر اعلی کے امید وار میاں اسلم ہوں گے ، بلوچستان میں ہمارے وزیر اعلیٰ کے امیدوار سالار صاحب ہوں گے، وفاق میں سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کا نام پرسوں تک بتائیں گے.

    بیرسٹر گوہر کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے اکانومی کو بہتر کرنے کے لیے منشور پیش کیا تھا،جن لوگوں کو جتوایا گیا ان میں پیشتر کاغذات نامزدگی بھی مسترد ہوئے تھے، جن کے پاس عوام کا مینڈیٹ ہیں وہ بھی پارٹی کو لے کر چلیں گے،تمام کاغذات ہم نے الیکشن کمیشن کے سامنے بھی رکھنے کا بھی فیصلہ کیا ہے، لوگ جہاں جہاں ہوں گے وہاں ہی بانی پی ٹی آئی کی کال پر احتجاج ہو گا، ہمارے پاس فارم 45 کے مطابق 180 سیٹیں موجود ہیں،سب کے سامنے فارم 45 بنایا گیا، فارم 45 کے بعد فارم 47 بنایا جاتا ہے، ہم اپنے فارم دیکھانے کو تیار ہیں،ہمارے فارم 45 جماعت اسلامی، تحریک لبیک پاکستان کے پاس بھی موجود ہیں،کراچی میں جماعت اسلامی نے کہا کہ ہم یہ سیٹ ہار چکے ہیں یہ سیٹ پی ٹی آئی کی ہے،

    انتخابی دھاندلی، تحریک انصاف کا ہفتے کو ملک گیر احتجاج کا اعلان
    شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ ملک کے اندر سیاسی استحکام نہیں ہے، 28 ملین ہم نے قرض کی مد میں لوٹانے ہیں قوم کا فرض ہے کہ احتجاج کی جو کال دی گئی ہے اس میں شامل ہوں، پاکستان نے ایک دفعہ رول آف لاء کے لیے اٹھنا ہے، 9 مئی کے بیانیے سے قوم کو ڈرانے کی کوشش کی جارہی ہے،احتجاج دنیا بھر میں عوام کا پیغام ہو گا، پی ٹی آئی کی 80 سیٹس چوری کی گئی،سیٹیں چوری کر کے کرپٹ حکمرانوں کو ہمارے اوپر مسلط کرنے کی کوشش ہے،پاکستان کے حکمران پاکستان کے عوام ہیں، آج ہمیں کامیاب ہونے کی ضرورت ہے،احتجاج اگر کامیاب نہ ہوا تو معیشت کے لیے اندھیرا ہے،بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر ہفتے کو دن 12 بجے احتجاج کی کال دے رہا ہوں،پاکستانی اگر نہ نکلے تو پاکستان میں جمہوریت کی تدفین ہو جائے گی،اگر ہم پر تشدد کیا گیا تو ہم برداشت کریں گے، ہم نعرے لگاتے رہیں گے، پاکستانیوں کو جمہور، دستور، قانون اور خان کے لیے نکلنا ہو گا،

  • عوام نے  لاڈلوں کو مسترد کر دیا،عمران خان کو وزیراعظم بنانا ہو گا،پرویز الہیٰ

    عوام نے لاڈلوں کو مسترد کر دیا،عمران خان کو وزیراعظم بنانا ہو گا،پرویز الہیٰ

    انسداد دہشتگری عدالت اسلام آباد،سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ کے خلاف جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس کی سماعت ہوئی،

    عدالت نے چوہدری پرویز الہیٰ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 دن کی توسیع کردی ،انسداد دہشتگری عدالت کے جج ابو الحسنات محمد ذولقرنین کی عدم دستیابی کی وجہ پر کیس کی سماعت ڈیوٹی جج شاہ رخ ارجمند نے کی ،عدالت میں چوہدری پرویز الٰہی کی حاضری لگائی گئی،عدالت نے کیس کی مزید سماعت 29 فروری تک ملتوی کردی

    عدالت پیشی کے موقع پر تحریک انصاف کے رہنما، سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا اس الیکشن کی سب سے اچھی بات یہ تھی کہ عوام نے ان لاڈلوں کو بری طرح مسترد کر دیا، نوازشریف کا رہا سہا بھرم بھی خاک میں مل گیا،ہمارا انتخابی نشان چھین لیا گیا، نہ الیکشن کیمپین کرنے دی گئی، نہ پولنگ ایجنٹ بیٹھنے دئیے گئے، ان سب اوچھے ہتھکنڈوں کے باوجود عوام کا عمران خان سے اظہار محبت قابل تحسین ہے، چھاپے اور گرفتاریوں سے کارکنوں کو ہراساں کیا گیا،پھر بھی عوام نے عمران خان زندہ باد کا نعرہ لگایا، پی ٹی آئی کو سب سے زیادہ ووٹ اور سیٹیں دینے پر عوام کا شکریہ ادا کرتے ہیں، الیکشن میں دھاندلیوں کی نئی مثالیں قائم کی گئیں، ہمارے امیدوار واضح اکثریت سے جیت رہے تھے لیکن رات کے اندھیرے میں ڈاکا مارکر نتائج بدل دئیے گئے،عوامی مینڈیٹ سے خالی کمزور ترین حکومت سے ملکی مسائل مزید بڑھیں گے،جمہوریت کی بحالی اور معاشی صورتحال کی بہتری کیلئے عمران خان کو وزیراعظم بنانا ہو گا

    نواز شریف کا چوتھی بار وزارت عظمیٰ کا خواب ادھورا، شہباز شریف وزیراعظم نامزد

    اگر آزاد کی اکثریت ہے تو حکومت بنا لیں،ہم اپوزیشن میں بیٹھ جائینگے، شہباز شریف

    پی ٹی آئی کا وفاق اور پنجاب میں ایم ڈبلیو ایم ،خیبر پختونخوامیں جماعت اسلامی سے اتحاد کا اعلان

    نواز شریف چیخ اٹھے مجھے کیوں بلایا،زرداری کی شرط،مولانا کی ضد،ن کی ڈیمانڈ

    موبائل بندش سے نتائج تاخیر کا شکار،دھاندلی بھی ہوئی، الیکشن کمیشن کی تصدیق

    جہانگیر ترین پارٹی عہدے سے مستعفی،سیاست چھوڑنے کا اعلان

    انتخابات میں ناکامی، سراج الحق جماعت اسلامی کے عہدے سے مستعفی

  • جماعت اسلامی کا 2024  انتخابات پر وائٹ پیپر لانے ،عدالت جانے کا اعلان

    جماعت اسلامی کا 2024 انتخابات پر وائٹ پیپر لانے ،عدالت جانے کا اعلان

    نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو جیت گئے وہ پریشان ہیں ، جو ہار گئے انہیں سمجھ نہیں آرہا 2024 کے انتخابات دھاندلی زدہ اور متنازع ہیں،

    لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ کبھی 35 پنکچر اور کبھی ڈبے کھولنے کی بات کی جاتی ہے، کبھی ازسر نو گنتی کی بات کی جاتی ہے، بنیادی بات یہ ہے کہ فارمولا ہے کہ 30 سے 35 حلقوں کو ٹارگٹ کر کے اپنی مرضی کا نتیجہ حاصل کیا جائے ،یہی مداخلت 1977 میں ہوئی اور ہر انتخاب کے موقع پر یہ چیزیں عیاں ہوئیں، اس فارمولے کے تحت پارلیمنٹ طاقتوروں کے زیر رہے،فارم 45 کے تمام نتائج فارم 47 میں تبدیل کر دیئے گئے، ہم نے پورے ملک میں تمام حلقہ جات سے تفصیلات اکٹھی کی ہیں، ان شاء اللہ جماعت اسلامی 2024 کے انتخابات پر وائٹ پیپر لائے گی، اس کے تمام پہلوؤں کو قوم کے سامنے عیاں کیا جائے گا،جماعت اسلامی کے کراچی اور کے پی کے حلقوں کو ٹارگٹ کیا گیا، جیتی ہوئی سیٹیں چھین لی گئیں، کامیاب ہونے والوں کا اعلان ہوا، اسکے نتائج تبدیل ہوئے،ہم اس کے خلاف الیکشن ٹریبونل اور عدالت میں بھی جائیں گے ۔جماعت اسلامی مجموعی طور پر پورے ملک میں جو ہماری کامیابی نہیں ہوئی، اس کو تسلیم کرتے ہیں لیکن ماضی کی نسبت پیشرفت کی ہے، ہم پر بیشتر دباؤ آئے کہ غیر جمہوری طرز پر چلا جائے کبھی دباؤ آیا کہ پی ڈی ایم میں شریک ہوا جائے، لیکن جماعت اسلامی نے انکار کیا ۔

    جماعت اسلامی کا تحریک انصاف سے اتحاد سے انکار

    انتخابی نتائج میں مبینہ دھاندلی کے خلاف جماعت اسلامی کا کل یوم سیاہ منانے کا اعلان
    دوسری جانب انتخابی نتائج میں مبینہ دھاندلی کے خلاف جماعت اسلامی نے کل یوم سیاہ منانے کا اعلان کردیا،کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ ہم عدالت بھی گئے، یہ پاکستان کے خلاف سازش ہے، ہم اس رزلٹ اور جعل سازی کو نہیں مانتے.انٹرمیڈیٹ کے نتائج میں کراچی کے طلبہ و طالبات کو فیل کیا گیا، مطلب کراچی والوں کو پڑھنے اور آگے بڑھنے سے روکنا ہے،انٹر بورڈ میں کرپٹ افسران بیٹھے ہیں ،صرف گریس مارکس کی بنیاد پر نتیجہ دیا جائے تو انصاف نہیں ملے گا، شفاف امتحانات آئندہ بار ہویں کے لیے جائیں،الیکشن تو پاکستان میں شفاف نہیں ہوتے سب مانتے ہیں،پہلے ہی بتا رہے تھے کہ دھاندلی ہوگی، الیکشن کمیشن نے توہین عدالت کی ہے،

    جماعت اسلامی نے چیف الیکشن کمشنر اور دیگر کیخلاف توہین عدالت درخواست کی دائر
    دوسری جانب جماعت اسلامی نے چیف الیکشن کمشنر اور دیگر کیخلاف توہین عدالت کی درخواست سندھ ہائیکورٹ میں دائر کر دی، توہین عدالت کی درخواست صوبائی اسمبلی کے امیدواروں نے ایڈووکیٹ عثمان فاروق کے توسط سے دائر کی، درخواست دائر کرنے والوں میں جنید مکاتی، وجیہہ الحسن ، نصرت اللہ ، محمد احمد اور محمد اکبر شامل ہیں،سندھ ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ چیف الیکشن کمشنر نے عدالتی فیصلے کی توہین کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کئے جبکہ سندھ ہائیکورٹ نے ہدایت کی تھی کہ امیدواروں کو سن کر فیصلہ کیا جائے، چیف الیکشن کمشنر نے ہمیں سنے بغیر فیصلہ کر دیا جو کہ توہین عدالت ہے، چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کے خلاف کارروائی کی جائے۔

    نواز شریف کا چوتھی بار وزارت عظمیٰ کا خواب ادھورا، شہباز شریف وزیراعظم نامزد

    اگر آزاد کی اکثریت ہے تو حکومت بنا لیں،ہم اپوزیشن میں بیٹھ جائینگے، شہباز شریف

    پی ٹی آئی کا وفاق اور پنجاب میں ایم ڈبلیو ایم ،خیبر پختونخوامیں جماعت اسلامی سے اتحاد کا اعلان

    نواز شریف چیخ اٹھے مجھے کیوں بلایا،زرداری کی شرط،مولانا کی ضد،ن کی ڈیمانڈ

    موبائل بندش سے نتائج تاخیر کا شکار،دھاندلی بھی ہوئی، الیکشن کمیشن کی تصدیق

    جہانگیر ترین پارٹی عہدے سے مستعفی،سیاست چھوڑنے کا اعلان

    انتخابات میں ناکامی، سراج الحق جماعت اسلامی کے عہدے سے مستعفی

  • این اے 117،علی اعجاز بٹر کا سپریم کورٹ کے باہر بھوک ہڑتالی کیمپ لگانے کا اعلان

    این اے 117،علی اعجاز بٹر کا سپریم کورٹ کے باہر بھوک ہڑتالی کیمپ لگانے کا اعلان

    لاہور کے حلقہ این اے 117 سے علیم خان کے مقابلے میں تحریک انصاف کے امیدوار علی اعجاز بٹر نے کہا ہے کہ مینڈیٹ واپس نہ کیا گیا سپریم کورٹ کےباہر بھوک ہڑتالی کیمپ لگاؤں گا

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر علی اعجاز بٹر کا کہنا تھا کہ میرے حلقے NA-117 کے لوگ مجھے سارا سارا دن فون کر کے پوچھتے ہیں کہ کیا بنا ہمارے ووٹ کا،میں ان کے سامنے شرمندہ ہوں کہ ان کے ووٹ کی حفاظت نہیں کرسکااس لیے میں نے فیصلہ کیا ہےکہ اگر میرے حلقے کے لوگوں کا چرایا ہوّا مینڈیٹ واپس نہ کیا گیا تو بطوروکیل سپریم کورٹ آف پاکستان کے باہر بھوک ہڑتال کیمپ لگاؤں گا جس میں پاکستان بھر کے وکلاء برادری، نیشنل اور انٹرنیشنل میڈیا کو مدعوکروں گا، میرا اپنے حلقے کی عوام سے وعدہ ہے کہ آپکا دیا ہوّا ووٹ ہضم نہیں ہونے دو گا۔ انشاءاللّٰہ

    قبل ازیں ایک ویڈیو میں علی اعجاز بٹر کا کہنا تھا کہ جس طرح انہوں نے مینڈیٹ چرایا کچے کے ڈاکو بھی شرمندہ ہیں، آر او کے بچوں کو اٹھایا گیا ، بیوی کو ریپ کی دھمکیاں دی گئیں، لوگ عمران خان سے پیا ر کرتے ہیں ،سات سیٹوں والے کو اسمبلی میں حکومت دے رہے ہو، فارم 45 کے مطابق میں جیتا ہوا تھا، علیم خان 15،16 ہزار سےہارا ہوا تھا،الحمد اللّٰہ ہمارے پاس NA-117 کے ٹوٹل 329 پولنگ سٹیشن کےتصدیق شدہ وجاری کردہ فارم-45محفوظ جگہ پر پورے ہیں جس جس پریزیڈنگ آفیسرز،اسسٹنٹ پریزیڈنگ آفیسرزاورریٹرننگ آفیسرنے ریکارڈ کو بدلہ بطور وکیل مدعی بن کر اُن پر ضابطہ فوجداری ,109, 467, 420,468, 471 دفعات کےمقدمات درج کرواؤں گا۔

    واضح رہے کہ ریٹرننگ افسر نے این اے 117 لاہور کا جو نتیجہ جاری کیا اسکے مطابق ن لیگ کے حمایت یافتہ علیم خان 91489 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے،علی اعجاز بُٹر 80838 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے

    پی ٹی آئی کو مرکز اور دو صوبوں میں موقع نہ دیا گیا تو حکومت نہیں چل سکتی،بابر اعوان

    الیکشن کمیشن، اسلام آباد کے حتمی نتائج جاری، کئی حلقوں کے نتائج رک گئے

    الیکشن کمیشن ، ریحانہ ڈار کی درخواست پر آر آو کو نوٹس جاری،جواب طلب

    این اے 58، ایاز امیر کی درخواست، نوٹس جاری، آر او طلب، نتیجہ روک دیا گیا

    اگر آزاد کی اکثریت ہے تو حکومت بنا لیں،ہم اپوزیشن میں بیٹھ جائینگے، شہباز شریف

    پی ٹی آئی کا وفاق اور پنجاب میں ایم ڈبلیو ایم ،خیبر پختونخوامیں جماعت اسلامی سے اتحاد کا اعلان

    میں وزیراعظم کا امیدوار نہیں،کابینہ کا حصہ نہیں البتہ وزیراعظم کوووٹ دیں گے، بلاول

  • فوج کیخلاف پروپیگنڈہ قابل مذمت، لوگوں کو غلط راستے پر نہ لگائیں،جنرل (ر) عبدالقیوم

    فوج کیخلاف پروپیگنڈہ قابل مذمت، لوگوں کو غلط راستے پر نہ لگائیں،جنرل (ر) عبدالقیوم

    ایکس سروس مین ایسوسی ایشن کے رہنماؤں نے پریس کانفرنس کی ہے، لیفٹینینٹ جنرل (ر) عبدالقیوم کا کہنا تھا کہ الیکشن کے حوالے سے پاک فوج کو سوشل میڈیا پر بدنام کیا جارہا ہے،

    جنرل (ر) عبدالقیوم کا کہنا تھا کہ جو بھی جماعت حکومت بنائے سب کو ساتھ لے کر چلنا چاہئیے،کئی جماعتوں کے بڑے لیڈرز نے شکست کھائی اور شکست کو تسلیم بھی کیا،کچھ لوگ جیت جائیں تو بغلیں بجاتے ہیں اگر کہیں ہار جائیں تو پروپیگنڈا کرتے ہیں، ہم فوج کے خلاف ہونے والے پروپیگنڈا کی مذمت کرتے ہیں،ہمارا مطالبہ ہے الیکشن کمیشن اور عدلیہ امیدواوں کی شکایات کا ایمانداری سے سے ازالہ کریں،موجودہ صورتحال میں کسی کے لئے بھی حکومت بنانا پھولوں کی سیج نہیں ہے، ہمارا ٹویٹر ہینڈل سے صرف قومی کاز کی ہی بات ہوتی ہے، آپ پہلے بھی سڑکوں پر نکلے پاک فوج پر حملہ آور ہوئے اسکا نتیجہ کیا نکلا؟ آپ جیسے یہاں پہنچے ماضی کو بھلایا نہیں جا سکتا، آپ کو چاہئیے ماضی بھلا کر آگے چلیں،ہم اپنی فوج اور شہداء پر فخر کرتے ہیں، کچھ لوگ ملک سے باہر رہ کر پاک فوج کو بدنام کیا جارہا ہے، فوج اور عدلیہ کے خلاف بات کرنے والے بتائیں آپ کے پاس کوئی ثبوت ہے؟اسمبلی کے منتخب ارکان کا احترام کرنا چاہیے،آپ نے پہلے بھی ملک کے نظام کو درہم برہم کیا،لانگ مارچ کیے، خدا کے واسطے معصوم لوگوں کو غلط راستے پر نہ لگائیں، پارلیمنٹ کی عزت بھی مجروح نہ کریں،ہر کسی کو اپنے گریبان میں دیکھنا چاہیے،

    جنرل ر عبدالقیوم کا کہنا تھا کہ پاک فوج تمام قومیتوں اور ، صوبوں اور علاقوں پر مشتمل دنیا کی ڈسپلنڈ اور پروفیشنل طاقت ہے۔اس کو متنازعہ بنانے کی ناکام کوشش کی گئی جس کے پیچھے بعض پاکستان دشمن قوتیں سرگرم تھیں مگر عوام نے ان تمام سازشوں ، کوششوں کو ناکام بنادیا اور فوج کے ساتھ کھڑے رہے،

    نومئی جیسا واقعہ دوہرانے کی تیاری، سخت ایکشن ہو گا، محسن نقوی کی وارننگ

    آر او کے دفاتر میں دھاندلی کی گئی، پولیس افسران معاون تھے،سلمان اکرم راجہ

    دادا کی پوتی کے نام پر ووٹ مانگنے والے ماہابخاری کا پورا خاندان ہار گیا

    پی ٹی آئی کو مرکز اور دو صوبوں میں موقع نہ دیا گیا تو حکومت نہیں چل سکتی،بابر اعوان

    الیکشن کمیشن، اسلام آباد کے حتمی نتائج جاری، کئی حلقوں کے نتائج رک گئے

    الیکشن کمیشن ، ریحانہ ڈار کی درخواست پر آر آو کو نوٹس جاری،جواب طلب

    این اے 58، ایاز امیر کی درخواست، نوٹس جاری، آر او طلب، نتیجہ روک دیا گیا

    اگر آزاد کی اکثریت ہے تو حکومت بنا لیں،ہم اپوزیشن میں بیٹھ جائینگے، شہباز شریف