Baaghi TV

Tag: تحریک انصاف

  • زمان پارک، حکومت کو دھمکیاں دوسری طرف جھوٹ کی بھر مار

    زمان پارک، حکومت کو دھمکیاں دوسری طرف جھوٹ کی بھر مار

    تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے، اسلام آباد پولیس گرفتاری کے لئے آئی تو تحریک انصاف کے کارکنان نے پولیس کے ساتھ 20 گھنٹے تک آنکھ مچولی کی اور عمران خان کو گرفتار نہیں ہونے دیا، اس دوران تحریک انصاف کے رہنما اور کارکنان نہ صرف جھوٹ بولتے رہے بلکہ قانون کو ہاتھ میں لیتے رہے، اتنی ڈھٹائی سے جھوٹ بولے گئے کہ انکو سن سن کو شاید سچ لگنے لگ جائے،

    عمران خان کے پاس کسی قسم کی حفاظتی ضمانت نہیں ہے۔ عمران خان کے گرفتاری وارنٹ 6 مارچ کیلئے جاری کیے گئے، پھر 9 مارچ کیلئے جاری کیے گئے اور پھر 13 مارچ تک کیلئے موخر کیے گئے۔ جس کا مطلب ہے کہ اب تک کسی عدالت نے عمران خان کے گرفتاری وارنٹ نہ کینسل کیے ہیں اور نہ ہی انہیں حفاظتی ضمانت دی ہے۔ اس کے باوجود عمران خان کا کہنا کہ وہ حفاظتی ضمانت پر ہیں اس بات کی گواہی ہے کہ وہ قانون کو اپنے پاؤں تلے روند رہے ہیں۔گرفتاری کے وارنٹ جاری کرنا ایک قانونی عمل ہے جس کے خلاف ہٹ دھرمی دکھانا صریحا ایک غیر قانونی حرکت ہے۔

    عمران خان اس بات پر بھی جھوٹ بول رہے ہیں کہ ان پر 80 کیس ہو چکے ہیں۔ جبکہ حقیقت میں صرف 30 ایف آئی آریں درج ہوئی ہیں (27 اسلام آباد میں، 2 پنجاب میں اور 1 بلوچستان میں)۔یہ ایف آئی آریں حکومت نے نہیں بلکہ شہریوں کی درخواستوں پر عمران خان کے جرائم کی وجہ سے درج ہوئی ہیں۔ لہذا اس پر بھی عمران خان کو گمراہی پھیلانا بند کرنی ہوگی۔ پولیس اور رینجرز کے پاس کوئی اسلحہ نہیں ہے۔ عمران خان کو آنسو گیس کے آلے اور بندوق میں فرق واضح طور پر سمجھنا چاہیئے۔ عمران خان نے پٹرول بموں، پتھراؤ اور خندقوں کے ذریعے اپنے گھر کو جنگجوؤں کا ایک مورچہ بنا لیا ہے۔ پارٹی کی قیادت بھی مان رہی ہے کہ کارکنوں نے پٹرول بموں کا استعمال کیا۔ یاسمین راشد کی بھی آڈیو لیک ہوئی جس میں پٹرول بم کے استعمال کا کہا گیا ہے،

    عمران خان کے گھر میں کالعدم تنظیم کے ایک کارندے کی موجودگی اس بات کا ثبوت ہے کہ عمران خان غیر قانونی حرکات میں حدوں کو چھو رہے ہیں۔ عمران خان کے حامی اس بات کو خود مان رہے ہیں کہ تربیت یافتہ مجاہدین زمان پارک پہنچ چکے ہیں۔ عمران خان نے مشتعل مظاہرین پر فائر کیے گئے آنسو گیس کے شیلوں کو اس طرح پیش کیا جیسے وہ سب ان کے گھر پر پھینکے گئے۔ یہ عالمی میڈیا کو بیوقوف بنانے کا صرف ایک حربہ ہے۔ مشتعل مظاہرین نے عوامی اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچاتے ہوئے گرین بیلٹس، بجلی کے انفراسٹرچر اور گاڑیوں کی شدید ترین توڑ پھوڑ کی اور سرکاری اہلکاروں کو بھی زخمی کیا عمران خان خود کو مظلوم دکھانا چاہ رہے ہیں جبکہ حقیقت یہ ہے کہ وہ حکومت کو کھلم کھلا چیلنج کر رہے ہیں۔

    عمران خان مکمل ٹریپ میں،وہ ہو گا کہ لوگ الطاف حسین کو بھول جائینگے

    یاسمین راشد اور اعجاز شاہ کی کال لیک ہوئی ہے

    ،قانون کو کوئی بھی ہاتھ میں لے گا تو کاروائی ہوگی ،ڈی آئی جی آپریشنز اسلام آباد

     کل شام سے گرفتاری کے لئے شروع ہونے والا آپریشن تاحال مکمل نہ ہو سکا،

    اسلام آبادم پنڈی، کراچی، صادق آباد و دیگر شہروں میں مقدمے درج 

    عدالت نے کہا کہ میں کیوں ایسا حکم جاری کروں جو سسٹم ہے اسی کے مطابق کیس فکس ہوگا،

    عمران خان نے باربار قانون کی خلاف ورزی کی جس پر انہیں جواب دینا ہوگا

    چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جو کچھ ہو رہا ہے وہ آپ کا اپنا کیا دھرا ہے 

  • سابق اراکین اسمبلی، ٹکٹ ہولڈر،کارکن سب زمان پارک پہنچیں،قریشی کی اپیل

    سابق اراکین اسمبلی، ٹکٹ ہولڈر،کارکن سب زمان پارک پہنچیں،قریشی کی اپیل

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری میں ابھی تک پولیس کامیاب نہیں ہو سکی، تحریک انصاف نے اپنے رہنماؤں اور کارکنان کو فوری زمان پارک پہنچنے کی اپیل کی ہے

    تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے کارکنان جہاں بھی ہیں وہ زمان پارک پہنچیں، تحریک انصاف کے سابق اراکین اسمبلی، عہدیداران، ٹکٹ ہولڈر، سینیٹرز سب زمان پارک پہنچیں اور عمران خان کے ساتھ اظہار یکجہتی کریں

    دوسری جانب تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کل سہ پہر سے میرا گھر شدید حملے کی زد میں ہے۔ رینجرز کی تازہ ترین یلغار ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت کو فوج کے مدِّمقابل کھڑا کررہی ہے۔ پی ڈی ایم اور پاکستان کے دشمن یہی تو چاہتے ہیں۔ مشرقی پاکستان کے المیے سے کوئی سبق نہیں سیکھا گیا۔

    ایک اور ٹویٹ میں عمران خان کا کہنا تھا کہ ہمارےکارکنان اور قائدین پر کل صبح سےآنسو گیس، کیمیکل ملے پانی والی توپوں اور ربڑ کی گولیوں جبکہ آج صبح سیدھی فائرنگ سے پولیس کی یلغار کے بعد رینجرز میدان میں اتار دیے گئے ہیں جو براہِ راست عوام سے متصادم ہیں۔مقتدرہ کے وہ حلقے جن کا دعویٰ ہے کہ ”غیرجانبدار“ ہیں، سےمیرا سوال ہےکہ آیا آپکا تصورِ غیرجانبداریت یہ ہےکہ نہتے مظاہرین اور ملک کی سب سےبڑی جماعت کےقائدین، جن کے رہنما کو ایک غیرقانونی وارنٹ کاسامنا،معاملہ پہلے ہی عدالت میں ہو اور مجرموں کی حکومت اغواء کر کے ممکنہ طور پر اسے قتل کرنے کیلئے کوشاں ہو،کے مدِّمقابل رینجرز آن کھڑے ہوں؟

    تحریک انصاف کی رہنما عندلیب عباس کا کہنا ہے کہ چیئرمین عمران خان کی رہائش گاہ زبان پارک میں شہباز سرکار نے بربریت کی انتہا کر دی ہے ماؤں بہنوں اور بچوں پر سیدھی گولیاں چلائی جارہی ہیں زمان پارک میں شہباز سرکار بدترین ریاستی دہشت گردی کر رہی ہے اعلی عدلیہ زمان پارک میں دوسرا سانحہ ماڈل ٹاؤن فوری رکوائے توشہ خانہ میں پی ڈی ایم حکمران ٹولے نے ڈاکے ڈالے 18 مارچ کو عمران خان عدالت میں پیش ہوں گے

    ،قانون کو کوئی بھی ہاتھ میں لے گا تو کاروائی ہوگی ،ڈی آئی جی آپریشنز اسلام آباد

     کل شام سے گرفتاری کے لئے شروع ہونے والا آپریشن تاحال مکمل نہ ہو سکا،

    اسلام آبادم پنڈی، کراچی، صادق آباد و دیگر شہروں میں مقدمے درج 

    عدالت نے کہا کہ میں کیوں ایسا حکم جاری کروں جو سسٹم ہے اسی کے مطابق کیس فکس ہوگا،

    عمران خان نے باربار قانون کی خلاف ورزی کی جس پر انہیں جواب دینا ہوگا

    چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جو کچھ ہو رہا ہے وہ آپ کا اپنا کیا دھرا ہے 

    زمان پارک کی جانب آنے والی تمام سڑکوں کو مکمل طور پر سیل کر دیا گیا ہے پولیس اور کارکنوں کے درمیان جھڑپوں میں اب تک دونوں جانب سے 64 افراد زخمی ہو چکے ہیں جن میں 54 پولیس اہلکار اور 10 شہری شامل ہیں 51 پولیس اہلکار سروس ہسپتال اور تین میو ہسپتال میں لایا گیا ہے ۔

  • اسلام آباد کا معاملہ ہے آپ وہاں جائیں،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کا عمران کے وکیل سے مکالمہ

    اسلام آباد کا معاملہ ہے آپ وہاں جائیں،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کا عمران کے وکیل سے مکالمہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عمران خان کی گرفتاری کے لئے کل شام سے زمان پارک میں پولیس کا آپریشن جاری ہے، گزشتہ روز تحریک انصاف نے وارنٹ منسوخی کے لئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی جس پر آج سماعت ہو گی دوسری جانب فواد چودھری لاہور ہائیکورٹ ہینچ گئے،عمران خان کی لیگل ٹیم بھی چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی عدالت میں پیش ہوئی،فواد چوہدری نے عدالت سے کہا کہ تحریک انصاف کے ساتھ غلط برتاؤ برتا جا رہا ہے

    لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس امیر بھٹی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ پٹیشن کے بغیرکیسے سن سکتے ہیں؟ وکیل اظہر صدیق نے کہا کہ ہم پٹیشن تیار کررہے ہیں ،فواد چوہدری نے عدالت سے استدعا کی کہ آپ سی سی پی او کو طلب کرکے آپریشن کو روکیں اس پر عدالت نے استفسار کیا کہ پٹیشن کے بغیر کیسے آرڈر جاری کر سکتے ہیں؟ عدالت نے سوال کیا کہ ناقابل ضمانت وارنٹ کب جاری ہوئے ہیں، اس پر وکیل اظہر صدیق نے عدالت میں کہا کہ یہ پرسوں جاری ہوئے اور 18 مارچ کو پیش ہونا ہے ،عدالت نے کہا کہ یہ اسلام آباد کا معاملہ ہے آپ وہاں جائیں، اس پر فواد چوہدری نے کہا کہ یہ لوگوں کی زندگیوں کا معاملہ ہے، ہم آدھے گھنٹے میں پٹیشن دائر کر رہے ہیں، آپ حکم جاری کردیں کہ پٹیشن کو فوری فکس کیا جائے

    فواد چوہدری کی استدعا پر عدالت نے کہا کہ میں کیوں ایسا حکم جاری کروں جو سسٹم ہے اسی کے مطابق کیس فکس ہوگا، رات سے معاملہ چل رہا تھا تو آپ کو صبح ساڑھے 8 بجے پٹیشن لانی چاہیے تھی ،وکیل نے عدالت میں کہا کہ ہم نے عمران خان کے دستخط کرانے کی کوشش کی لیکن ممکن نہیں ہو سکا اس پر عدالت نے کہا کہ ان کے دستخط کی ضرورت نہیں کوئی اور کر دے

    اس سے تو یہ ثابت ہوا کہ پلی بارگین کے بعد بھی ملزم کا اعتراف جرم تصور نہیں ہو گا،چیف جسٹس

    ، 25 کروڑ آبادی میں سے عمران خان ہی نیب ترامیم سے متاثر کیوں ہوئے؟

    ، نیب ترامیم کیس گزشتہ سال جولائی میں شروع ہوا اس کیس کو ختم ہونے میں وقت لگے گا،

    ،قانون کو کوئی بھی ہاتھ میں لے گا تو کاروائی ہوگی ،ڈی آئی جی آپریشنز اسلام آباد

     کل شام سے گرفتاری کے لئے شروع ہونے والا آپریشن تاحال مکمل نہ ہو سکا،

    اسلام آبادم پنڈی، کراچی، صادق آباد و دیگر شہروں میں مقدمے درج 

  • زمان پارک، عمران خان کے گھر کے اندر بھی شیلنگ، ویڈیو

    زمان پارک، عمران خان کے گھر کے اندر بھی شیلنگ، ویڈیو

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے لئے پولیس زمان پارک پہنچی ہے
    زمان پارک تحریک انصاف کے کارکنان جمع ہیں، اس موقع پر پولیس اور کارکنان کا آمنا سامنا ہوا تو کارکنان کی جانب سے پتھراؤ کیا گیا وہیں پولیس کی جانب سے شیلنگ کی گئی، پولیس زمان پارک کے مرکزی دروازے تک پہنچ چکی ہے، ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عمران خان کے گھر میں دھواں پھیلا ہوا ہے،

    پولیس کی طرف سے زمان پارک میں گھر کی چھت پر بھی شیلنگ کی گئی پی ٹی آئی کی خاتون رہنما مسرت جمشید چیمہ کے مطابق پورے گھر میں دھواں بھر گیا ہے لان میں آنسو گیس کے شیل فائر کیے گئے ہیں جس کی وجہ سے گھر کے اندر بھی دھواں پھیل چکا ہے گھر میں کچن تک دھواں بھرا ہوا ہے

    دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ ہم قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے اپنا دفاع کر رہے ہیں،چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان کا دفاع کریں گے، تحریک انصاف کے ٹویٹر اکاؤنٹ سے کہا گیا ہے کہ ایچیسن کالج اور زمان پارک کے بیرئیر کے پاس پولیس کی نفری واٹر کینن اور آنسو گیس کے ساتھ پہنچ گئی ہے تمام کارکنان جلد از جلد زمان پارک پہنچیں قا نون پر عمل کرنے کیلئے ہم درمیانی راستہ نکالتے ہیں

    اس سے تو یہ ثابت ہوا کہ پلی بارگین کے بعد بھی ملزم کا اعتراف جرم تصور نہیں ہو گا،چیف جسٹس

    ، 25 کروڑ آبادی میں سے عمران خان ہی نیب ترامیم سے متاثر کیوں ہوئے؟

    ، نیب ترامیم کیس گزشتہ سال جولائی میں شروع ہوا اس کیس کو ختم ہونے میں وقت لگے گا،

     

  • پی ٹی آئی الیکشن ریلی پولیس نے پورے روٹ سے لنک روڈ کو بند کردیا

    پی ٹی آئی الیکشن ریلی پولیس نے پورے روٹ سے لنک روڈ کو بند کردیا

    عمران خان کی قیادت میں ریلی بوہڑ والا چوک پہنچ گئی ،ریلی میں پی ٹی آئی کے رہنماؤں اور کارکنوں کی کثیر تعداد موجود ہے گڑھی شاہو پر پی ٹی آئی کے کارکنوں کی جانب سے ریلی کا استقبال کیا گیا،چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اپنی گاڑی میں موجود ہیں،عمران خان کی جانب سے ہاتھ ہلا کر کارکنوں کے نعروں کا جواب دیا گیا

    پی ٹی آئی الیکشن ریلی پولیس نے پورے روٹ سے لنک روڈ کو بند کردیا روٹ پر آنے اور جانے والے راستوں پر کنٹینر لگا دئیے گئے دھرم پورہ سے کینال روڈ اور علامہ اقبال روڈ پر انٹری بند کردی گئی مال روڈ سے زمان پارک جانے والا راستہ بند کر دیا گیا ریلوے اسٹیشن سے سرکلر روڈ جانے والے راستے پر انٹری بند کر دی گئی،پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پورے روٹ پر فول پروف سیکیورٹی فراہم کی جائے گی،روٹ کو 8 مختلف سیکٹرز میں تقسیم کیا گیا ہے،بھاری نفری ریلی کے ساتھ اور روٹ پر ڈیوٹی سر انجام دیگی

    صحافی وقار ستی کہتے ہیں کہ صوبہ پنجاب کی350 سے زائدنشستوں پرمتوقع امیدواران پردباؤ کے باوجود یہ ہے زمان پارک سے نکلنے والی مبینہ طورپر لاکھوں کی ریلی کی حقیقت ، افسوس مٹھی بھرلوگ 23 کروڑ عوام پر اپنا جھوٹا،جعلی ،کاغذی انقلاب مسلط کرنا چاہتے ہیں اس سے زیادہ لوگ تولکشمی چوک میں دال چاول کھانے کو اکٹھے ہوجاتے ہیں

    تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ شہری عمران خان سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلی میں شرکت کریں ہمیں امیدہے عدالت سے اجازت مل جائے گی ،ہم آئین اور قانون کے مطابق ریلی نکال رہے ہیں،ہم آج زمان پارک سے ریلی نکال رہے ہیں پولیس ہمارے ساتھ تعاون کرے،عمران خان کی جان کو خطر ہ ہے عمران خان کو گرفتار اورنااہل کرنے کا کوئی جواز نہیں مائنس ون والا فارمولہ ماضی میں بھی ناکام ہوا آج بھی ہوگا اداروں پر تنقید ہماری پالیسی کا حصہ نہیں الیکشن کمیشن پر ہمیں اعتراضات تھے اور ہیں،الیکشن کمیشن کا کام صاف شفاف انتخابات کرانا ہوتا ہے ،ظل شاہ کی ہلاکت پر حکومتی بیانیہ تسلیم نہیں کرتے ظل شاہ کی ہلاکت پرجوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ کیاہے

    پنجاب حکومت کی جانب سے تحریک انصاف کو لاہور میں ریلی کی اجازت دے دی گئی ہے، ریلی کی قیادت عمران خان کریں گے، صدر پی ٹی آئی لاہور شیخ امتیاز نے ریلی کا شیڈول جاری کیا ہے جس کے مطابق ریلی دوپہر 2 بجے زمان پارک سے نکلے گی جو علامہ اقبال روڈ، ریلوے اسٹیشن اور شاہ عالم مارکیٹ چوک سے ہوتی ہوئی داتا دربار پہنچ کر اختتام پذیر ہوگی، ریلی کی سیکورٹی کے لئے سخت انتظامات کئے جائیں گے، تحریک انصاف کے دیگر رہنما بھی ریلی میں شریک ہوں گے،

    اس سے تو یہ ثابت ہوا کہ پلی بارگین کے بعد بھی ملزم کا اعتراف جرم تصور نہیں ہو گا،چیف جسٹس

    ، 25 کروڑ آبادی میں سے عمران خان ہی نیب ترامیم سے متاثر کیوں ہوئے؟

    ، نیب ترامیم کیس گزشتہ سال جولائی میں شروع ہوا اس کیس کو ختم ہونے میں وقت لگے گا،

    ضلعی انتظامیہ لاہور نے پی ٹی قیادت کو واضح کیا ہے کہ ریلی میں عدلیہ اور اداروں یا انکے سربراہان کیخلاف تقاریر، نعرے بازی کی اجازت نہیں ہوگی بصورت دیگر منتظمین کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جاسکتی ہے ،بعد ازاں ڈپٹی کمشنر لاہور رافع حیدر نے اجازت نامے کا نوٹیفکیشن جاری کیا جس کے مطابق پی ٹی آئی کی جانب سے حلف لینے کے بعد اجازت دی گئی ہے۔ شرط کے مطابق ریلی میں عدلیہ اور اداروں کی خلاف تقاریر کی اجازت نہیں ہوگی، سیکیورٹی کو بہتر بنانے کےلئے فوکل پرسن اور پی ٹی آئی زمہ داران متعلقہ سیکیورٹی اور ضلعی انتظامیہ کیساتھ تعاون کریں گے، ٹریفک میں خلل نہ ڈالنے اور رواں دواں رکھنے کےلئے پی ٹی آئی زمہ داران ضلعی انتظامیہ اور ٹریفک پولیس کیساتھ مکمل تعاون کریں گے

  • زمان پارک،نجی ٹی وی ٹیم پر حملہ، ڈی ایس این جی آپریٹر کا سر پھاڑ دیا

    زمان پارک،نجی ٹی وی ٹیم پر حملہ، ڈی ایس این جی آپریٹر کا سر پھاڑ دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان زمان پارک موجود ہیں، تحریک انصاف کے کارکنان بھی زمان پارک موجود ہیں تا کہ عمران خان کو گرفتاری سے بچایا جا سکے

    عمران خان کے وارنٹ لے کر اسلام آباد پولیس زمان پارک آئی تھی مگر عمران خان کہیں چھپ گئے تھے، بلوچستان پولیس لاہور پہنچی تو عدالت نے وارنٹ معطل کر دیئے، مقامی میڈیا بھی زمان پارک کوریج کے لئے جا رہا ہے، آج انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، نجی ٹی وی کی ڈی ایس این جی گاڑی پر زمان پارک میں حملہ کیا گیا، اس دوران ڈی ایس این جی آپریٹر کا سر پھاڑ دیا گیا،

    نجی ٹی وی نیو نیوز کی ٹیم زمان پارک کوریج کے لئے گئی تھی تا ہم وہاں موجود کارکنان نے نیو نیوز کی ڈی ایس این جی عملے اور رپورٹر کے ساتھ بدتمیزی کی، تشدد کیا اور انہیں وہاں سے جانے کا کہا، اس دوران حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں ایک شخص کا سر پھٹ گیا، صحافتی تنظیموں نے زمان پارک میں ٹی وی چینل کی ٹیم پر حملے کی مذمت کی ہے

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر رانا بلال کہتے ہیں کہ نیو ٹی وی کے مطابق زمان پارک کے باہر تحریک انصاف کے کارکنوں نے میڈیا ٹیم پر حملہ کیا اور DSNG آپریٹر کا سر پھاڑ دیا۔یہ عمل قابل مزمت ہے تحریک انصاف کی لیڈرشپ کو اپنے کارکنان کی تربیت کرنی چاہیے

    فارن فنڈڈ گھڑی چور کے غنڈوں کا صحافیوں پر حملہ انتہائی قابل مذمت ہے، مریم اورنگزیب
    وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ فارن فنڈڈ گھڑی چور کے غنڈوں کا صحافیوں اور ڈی ایس این جی آپریٹر پر حملہ انتہائی قابل مذمت ہے۔ یہ دراصل غنڈہ گرد، انتہا پسند ٹولا ہے جو اقتدار میں ہوتے ہوئے بھی میڈیا کو جیلوں میں ڈالتا تھا ، پسلیاں اور ہڈیاں توڑتا تھا ، اغوا کرتا تھا، گولیاں مارتا تھا اور اب بھی حملہ آور ہے

    اس سے تو یہ ثابت ہوا کہ پلی بارگین کے بعد بھی ملزم کا اعتراف جرم تصور نہیں ہو گا،چیف جسٹس

    ، 25 کروڑ آبادی میں سے عمران خان ہی نیب ترامیم سے متاثر کیوں ہوئے؟

    ، نیب ترامیم کیس گزشتہ سال جولائی میں شروع ہوا اس کیس کو ختم ہونے میں وقت لگے گا،

  • بزدل شخص عدالتوں کو تلاشی نہیں دے رہا کیونکہ یہ مجرم ہے،وزیراعظم

    بزدل شخص عدالتوں کو تلاشی نہیں دے رہا کیونکہ یہ مجرم ہے،وزیراعظم

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان اپنے ہی آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کو ناکام بنانے کی کوشش کررہا ہے

    وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عمران خان چاہتے ہیں کہ ملک میں عدم استحکام کی آگ بھڑکے،عمران خان نہیں چاہتے کہ غریب عوام کو ریلیف ملے،بزدل شخص عدالتوں کو تلاشی نہیں دے رہا کیونکہ یہ مجرم ہے،پہلے اپنے وعدوں اور نظریات سے بھاگ گئے،اب عدالتوں سے بھاگ رہے ہیں،مسلم لیگ ن کے رہنما سزائے موت کی چکیوں میں رہے ،منشیات جیسے جھوٹے مقدمات کا سامنا کیا،

    قبل ازیں مسلم لیگ ن کے رہنما اور وزیراعظم کے مشیر عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ ظل شاہ کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر سیاست کی جارہی ہے،عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی لاشوں کی سیاست کرنا چاہ رہی ہے پی ٹی آئی والے چاہتے ہیں کہ لاوارث لاش ملے اور اس پر سیاست کی جائے،تحریک انصاف کسی بھی انسانی سانحے کی تلاش میں رہتی ہے،سروسزاسپتال کے ریکارڈ کے مطابق ظل شاہ کی موت ہوچکی تھی،سیاسی مفاد کی خاطر ایک معصوم کی جان گئی،پہلے کہا امریکہ نے سازش کی،بعد میں کہا مجھے ہٹانے کے پیچھے جنرل ریٹارئرڈ باجوہ تھے،عمران خان نے سائفر معاملے پر جھوٹ بولا،

    عمران خان کا جھوٹا بیانیہ سب نے دیکھ لیا،آڈیو کے بعد بھی یوٹرن لے سکتے ہیں،عظمیٰ بخاری

     عمران خان جھوٹے بیانیے پر سیاست کر رہے ہیں،

     مریم نواز نے عمران خان پر کڑی تنقید 

  • آئی جی پنجاب ظل شاہ کے گھر پہنچ گئے، پولیس میرٹ پر کام کرے،والد ظل شاہ

    آئی جی پنجاب ظل شاہ کے گھر پہنچ گئے، پولیس میرٹ پر کام کرے،والد ظل شاہ

    آئی جی پنجاب کی ظل شاہ کے گھر آمد ہوئی، آئی جی پنجاب نے ظل شاہ کے والد سے ملاقات کی اور کیس کی پیش رفت سے آگاہ کیا

    آئی جی پنجاب نے گھر میں موجود اسپیشل بچوں کی تعلیم کا ذمہ لیا ،آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ انصاف کے تمام تقاضے پورے کیے جائیں گے ظل شاہ کی فیملی کے ساتھ رابطے میں رہیں گے ظل شاہ کی فیملی کے کہنے پر ہی مقدمہ کا چالان پیش کیا جائے گا، ظل شاہ کی والدہ میری ماں کی طرح ہیں، انہوں نے میرے سر پر ہاتھ رکھا، اور کہا کہ انصاف ہونا چاہئے، میں نے یقین دہانی کروائی کہ انصاف ہو گا، ہم تمام کیس دیکھیں گے، جب تک ورثا مطمئن نہیں ہوں گے چالان نہیں جائے گا،

    والد ظل شاہ کا کہنا تھا کہ بیٹے کی ہلاکت پر کسی کو نامزد نہیں کرنا چاہتا ،میں صدمے میں تھا اس وقت درخواست میں جو نام تھے ان کے بارے نہیں جانتا ،میں کسی کے خلاف کارروائی نہیں کروانا چاہتا ،میرے اوپر کوئی دباؤ نہیں نہ کسی نے پیسے دینے کی بات کی ہے، پولیس میرٹ پر تفتیش کرے،ہمارے پاس کوئی ثبوت نہیں، میڈیا کے سامنے کہتا ہوں کہ ایف آئی آر میں جتنے نام ہیں ود ڈرا کرتا ہوں، پولیس میرٹ پر کام کرے اور جو بھی مجرم یا ملزم ہے سامنے لائے،

    واضح رہے کہ آئی جی پنجاب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ تمام تکنیکی مسائل کو بروئے کار لارے ہوئے بیک ٹریک کیا گیا گاڑی کو 31 کیمروں کی مدد سے گلبہار سیکیورٹی کی بیسمنٹ سے ٹریک کیا گیا گاڑی کی بیک سیٹ پر ظل شاہ کا خون بھی موجود ہے،6 بجکر24 منٹ پر یہ گاڑی فورٹریس اسٹیڈیم کے قریب ظل شاہ سے ٹکرائی ،پنجاب پولیس تمام تفتیش انکے والد کے سامنے خود رکھے گی گاڑی میں جہانزیب اورعمر فرید نامی افراد تھے گاڑی کا مالک راجہ شکیل ہے اور یہ پی ٹی آئی کا سینٹرل پنجاب کے وائس پریزیڈنٹ ہیں

    زمان پارک میں عورتوں کے ساتھ زیادتی

    عمران خان کی جاسوسی، آلات برآمد،کس کا کارنامہ؟

    عمران ریاض کی گرفتاری اور تصویر کا دوسرا رخ،مبشر لقمان نے کہانی کھول دی

     قانون جو بھی توڑے گا وہ تیار رہے ریڈ لائن عبور نہیں کرنی چاہئے،

    مسلح افواج پر تنقید کی سزا پانچ سال قید،دو لاکھ جرمانہ، عمران ریاض خان کی اپنی ویڈیو وائرل

    زمان پارک بارے آڈیو لیک،مولانا فضل الرحمان بھی خاموش نہ رہ سکے

  • ظل شاہ کی موت، ٹکر مارنے والی گاڑی میں بیٹھے عمر فرید کا بیان بھی آ گیا

    ظل شاہ کی موت، ٹکر مارنے والی گاڑی میں بیٹھے عمر فرید کا بیان بھی آ گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے کارکن ظل شاہ، علی بلال کی موت ٹریفک حادثے میں ہوئی تاہم تحریک انصاف مسلسل جھوٹ بول بول کر پولیس پر الزامات لگا رہی تھی کہ پولیس تشدد سے ہی علی بلال کی موت ہوئی، آج حکام نے پریس کانفرنس کی اور سب ثبوت سامنے لے آئے

    پریس کانفرنس میں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی اور آئی جی پنجاب نے بتایا کہ علی بلال کی موت حادثے میں ہوئی، ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے، علی بلال کی موت جس گاڑی کی ٹکر سے ہوئی اس گاڑی کے ڈرائیور کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے، اس کا ویڈیو بیان سامنے آیا ہے، اب گاڑی میں موجود ایک اور شخص عمر فرید نامی کی ویڈیو بھی سامنے آئی ہے جو واقعہ کی سب تفصیل بتا رہا ہے

    عمر فرید ولد غلام حبیب کا ویڈیو میں کہنا تھا کہ کہ میں ہڑپہ کا رہنے والا ہوں اور 2012 سے یہاں پر ایئر ٹکٹنگ کا کام کر رہا ہوں جس دن یہ واقعہ ہوا میرے دوست نے مجھے فون کر کے کہا کہ کہاں ہو میں نے جواب دیا کہ میں اپنے کمرے میں ہوں اس نے کہا کہ ہم کھانا اکٹھے کھاتے ہین، میں آ جاتا ہوں یہ گاڑی لے کر آئے اور کہنے لگے کہ ہم پہلے گاڑی لگا آتے ہیں پھر کھانا کھاتے ہیں ہم نکلے اورسروس روڑ پر تھے جیسے ہی مال روڈ پر چڑھنے لگے تو یہ شخص (ظلِ شاہ )سڑک کے درمیان میں چل رہا تھا، جس سائیڈ پر میں بیٹھا تھا اس طرف سے گاڑی اسے لگی اور وہ سڑک پر گر گیا ہمیں لوگوں نے پھر ہاتھ دیا کہ اس کو مدد کی ضرورت ہے

    عمر فرید نے ویڈیو بیان میں کہا کہ جہانزیب گاڑی سے اترا اور ایک بندے کی مدد سے اسے گاڑی میں ڈالا اور ہمیں بتایا گیا کہ قریب سی ایم ایچ ہسپتال ہے ہم اسے وہاں لے کر گئے تو دروازہ بند تھا پھر ہم نے فیصلہ کیا کہ سروس ہسپتال چلتے ہیں سروسز لے جانے لگے تو ٹریفک بہت زیادہ تھی وارڈن کو بتایا کہ گاڑی میں مریض ہے تو اس نے اشارہ کھلوا دیا ہم سروس پہنچے جہانزیب سٹریچر پر اسے اندر لے کر گیا اور ڈاکٹرز کے حوالے کیا واپس آ کر اس نے بتایا کہ وہ فوت ہو گیا ہےپھر ہم وہاں سے واپس آئے اور گاڑی کھڑی کر دی

    واضح رہے کہ آئی جی پنجاب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ تمام تکنیکی مسائل کو بروئے کار لارے ہوئے بیک ٹریک کیا گیا گاڑی کو 31 کیمروں کی مدد سے گلبہار سیکیورٹی کی بیسمنٹ سے ٹریک کیا گیا گاڑی کی بیک سیٹ پر ظل شاہ کا خون بھی موجود ہے،6 بجکر24 منٹ پر یہ گاڑی فورٹریس اسٹیڈیم کے قریب ظل شاہ سے ٹکرائی ،پنجاب پولیس تمام تفتیش انکے والد کے سامنے خود رکھے گی گاڑی میں جہانزیب اورعمر فرید نامی افراد تھے گاڑی کا مالک راجہ شکیل ہے اور یہ پی ٹی آئی کا سینٹرل پنجاب کے وائس پریزیڈنٹ ہیں

    زمان پارک میں عورتوں کے ساتھ زیادتی

    عمران خان کی جاسوسی، آلات برآمد،کس کا کارنامہ؟

    عمران ریاض کی گرفتاری اور تصویر کا دوسرا رخ،مبشر لقمان نے کہانی کھول دی

     قانون جو بھی توڑے گا وہ تیار رہے ریڈ لائن عبور نہیں کرنی چاہئے،

    مسلح افواج پر تنقید کی سزا پانچ سال قید،دو لاکھ جرمانہ، عمران ریاض خان کی اپنی ویڈیو وائرل

    زمان پارک بارے آڈیو لیک،مولانا فضل الرحمان بھی خاموش نہ رہ سکے

  • پولیس وین سے کیسے نکلے؟ علی بلال کے ساتھ گرفتار پی ٹی آئی کارکن نے بتا دیا

    پولیس وین سے کیسے نکلے؟ علی بلال کے ساتھ گرفتار پی ٹی آئی کارکن نے بتا دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے کارکن علی بلال کی موت کے حوالے سے تحریک انصاف کی قیادت کے تمام تر الزامات جھوٹے ثابت ہو گئے، وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی اور آئی جی پنجاب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے تمام حقائق سامنے رکھ دیئے ہیں

    علی بلال کی موت ٹریفک حادثے میں ہوئی، پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزمان کو حراست میں لیا ہے، جس شخص کی گاڑی سے علی بلال کو ٹکر لگی اس گاڑی کے ڈرائیور کا ویڈیو بیان بھی سامنے آیا ہے، اب علی بلال کے ساتھ گرفتار ہونے والے پی ٹی آئی کارکنان کا بیان بھی سامنے آیا ہے جس میں محمد اشتیاق نامی کارکن کہتے ہیں کہ آٹھ مارچ کو میں ریلی میں شرکت کرنے کیلئے زمان پارک پہنچا تھا تھوڑی دیر کے بعد ہمیں گرفتار کر لیا گیا اور قیدیوں کی وین میں بٹھا دیا گیا آہستہ آہستہ دیگر دوست بھی آتے گئے ان میں ارشد بھائی اور ظلِ شاہ بھی موجود تھا تھوڑی دیر کے بعد وین میں ہمیں فوٹر س سٹیڈیم کی جانب لے جانے لگے ہم نے وین کا دروازہ کھٹکٹایا اور کہا کہ ہم نے پیشاب کرنا ہے، ڈرائیور نے گاڑی سڑک کے کنارے روک دی جس پر ہم باری باری وین سے اتر گئے جن میں ظلِ شاہ بھی شامل تھا وہ بھی اپنی راہ پر چل پڑا

    ایک اور کارکن محسن شاہ نے بھی ویڈیو بیان دیتے ہوئے کہا کہ قیدیوں کی وین میں جب لڑکے کو پیشا ب آیا تو گاڑی رکنے پر ہم سب نکل گئے میں بس سٹاپ کی طرف گیا اور ظلِ شاہ بھی ہمارے ساتھ تھا جبکہ باقی بھی وین سے نکل کر چلے گئے

    واضح رہے کہ آئی جی پنجاب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ تمام تکنیکی مسائل کو بروئے کار لارے ہوئے بیک ٹریک کیا گیا گاڑی کو 31 کیمروں کی مدد سے گلبہار سیکیورٹی کی بیسمنٹ سے ٹریک کیا گیا گاڑی کی بیک سیٹ پر ظل شاہ کا خون بھی موجود ہے،6 بجکر24 منٹ پر یہ گاڑی فورٹریس اسٹیڈیم کے قریب ظل شاہ سے ٹکرائی ،پنجاب پولیس تمام تفتیش انکے والد کے سامنے خود رکھے گی گاڑی میں جہانزیب اورعمر فرید نامی افراد تھے گاڑی کا مالک راجہ شکیل ہے اور یہ پی ٹی آئی کا سینٹرل پنجاب کے وائس پریزیڈنٹ ہیں

    زمان پارک میں عورتوں کے ساتھ زیادتی

    عمران خان کی جاسوسی، آلات برآمد،کس کا کارنامہ؟

    عمران ریاض کی گرفتاری اور تصویر کا دوسرا رخ،مبشر لقمان نے کہانی کھول دی

     قانون جو بھی توڑے گا وہ تیار رہے ریڈ لائن عبور نہیں کرنی چاہئے،

    مسلح افواج پر تنقید کی سزا پانچ سال قید،دو لاکھ جرمانہ، عمران ریاض خان کی اپنی ویڈیو وائرل

    زمان پارک بارے آڈیو لیک،مولانا فضل الرحمان بھی خاموش نہ رہ سکے