Baaghi TV

Tag: تحریک تحفظ آئین پاکستان

  • اگر گورنر راج لگا تو خیبرپختونخوا کا ہر چوک ڈی چوک ہوگا،محمود خان اچکزئی

    اگر گورنر راج لگا تو خیبرپختونخوا کا ہر چوک ڈی چوک ہوگا،محمود خان اچکزئی

    پشاور:تحریک تحفظ آئین پاکستان نے قومی کانفرنس بلانے کا مطالبہ کردیا-

    پشاور میں تحریک انصاف کے زیر اہتمام جلسے کا انعقاد کیا گیا جس میں محمود خان اچکزئی، علامہ ناصر عباس، سابق اسپیکر اسد قیصر، شاہد خٹک، مینا خان، تیمور سلیم جھگڑا، عاطف خان، مصطفی نواز کھوکھر ، شیر علی ارباب، معاون خصوصی برائے اطلاعات شفیع جان نے بھی خطاب کیا۔

    تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حق و باطل کی جنگ کا آخری مرحلہ شروع ہوگیا ہے، تحریک تحفظ آئین پاکستان اور عمران خان یہی جمہوری قوتیں ہیں ہماری تحریک سے ان کے اوسان خطا ہوگئے ہیں، پاکستانی آئین کے مطابق جو آئین توڑتا ہے وہ سیکورٹی رسک ہے، جن لوگوں نے جنگ کو ترک کیا وہ ترقی کررہے ہیں، جنگی جنونیت ختم کرنا ہوگی۔

    انہوں نے کہا کہ افغانستان والے ہمارے بھائی ہیں ہم ایک زنجیر ہیں، آئین و قانون کی بات کرنے والے کو جیل میں ڈال دیا گیا ہے، قومی کانفرنس بلائی جائے جس میں جج، جرنیل، علما اکرام اور سیاست دانوں کو بلایا جائے، قومی کانفرنس میں ہم ایک دوسرے کو بخش دیں اور ملک کو بچائیں، ایسا ملک ہو جہاں ہم آزاد ہوں آئین و قانون کی بالادستی ہو، پارلیمنٹ اور عوام کی منتخب اسمبلیاں ریاست ہیں،اگر گورنر راج لگا تو خیبرپختونخوا کا ہر چوک ڈی چوک ہوگا-

  • مصطفیٰ نواز کھوکھر کا تحریک تحفظ آئین پاکستان کے ساتھ مل کر چلنے کا اعلان

    مصطفیٰ نواز کھوکھر کا تحریک تحفظ آئین پاکستان کے ساتھ مل کر چلنے کا اعلان

    اسلام باد: پیپلز پارٹی کے سابق رہنما و سینئر سیاستداں مصطفیٰ نواز کھوکھر نے تحریک تحفظ آئین پاکستان کے ساتھ مل کر چلنے کا اعلان کیا ہے-

    باغی ٹی وی : اسلام آباد میں تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنماؤں نے سینئر سیاستدان مصطفی نواز کھوکھر کے گھر پر ان سے ملاقات کی،ملاقات میں مصطفیٰ نواز کھوکر کو پلیٹ فارم کا حصہ بننے کی دعوت دی گئی مصطفی نواز کھوکھر نے اپوزیشن رہنماؤں کی جانب سے شمولیت کی دعوت کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے تحریک تحفظ آئین پاکستان کے ساتھ مل کر چلنے کا اعلان کردیا۔

    تحریک میں شامل پارٹیوں کے رہنماؤں کے ساتھ پریس کانفرنس کے دوران مصطفٰی نواز کھوکھر کا کہنا تھا کہ تحریک تحفظ آئین کے رہنماؤں کا گھر آنے پر شکر گزار ہوں، وطن عزیز کو درپیش بحرانوں پر تفصیلی گفتگو ہوئی، سب رہنماؤں نے میری رہائشگاہ آکر میری عزت افزائی کی ہے، غیر نمائندہ حکومت کو گرانےاور عوام کی نمائندہ حکومت لانے کے لیے مل کر جدوجہد کی ضرورت ہےچاہے دہشت گردی ہو یا معیشت، ملکی سالمیت ہو مل کر ساتھ چلنا ہو گا۔

    صوبے میں پولیس فورس کو مضبوط اور مستحکم بنانے کیلئےبھرپور وسائل خرچ کر رہے ہیں،علی امین

    مصطفی نواز کھوکھر نے کہا کہ ملک میں بحرانوں کی قیمت عوام ادا کر رہے ہیں، پچھلے سال ڈیڑھ کروڑ سے زائد لوگ غربت کی لکیر سے نیچے چلے گئے ہیں ہماری پالیسیز مکمل طور پر فیل ہوچکی ہیں، ملک کو سیاسی بحران سے بچانے کی ضرورت ہے، موجودہ حالات میں حکومت نے بحرانوں کو بڑھایا ہے ،آج کی نشست میں ملکی بحرانوں پر تفصیلی بات چیت ہوئی ہے، اس بات پر اتفاق ہوا کہ بحرانوں سے نبٹنے کیلئے مل کر ساتھ چلنا چاہیےسیاسی جماعتوں کو اپنے خول سے نکل کر بڑے مشن پر کام کرنا ہوگا، دیگر سیاسی جماعتوں سے مشاو رت کے بعد جامع حکمت عملی کا آغاز کرنا ہے، ملک میں جو غیر نمائندہ حکومت مسلط کی گئی، اس کو رخصت کرنا ہوگا۔

    گورنر کےاعتراضات مسترد ، وزیراعلیٰ کے پی جامعات کے چانسلر بن گئے

    پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اسد قیصر نے کہا کہ ملک میں آئین اور قانون کی حکمرانی بہت ضروری ہے، تمام اپوزیشن جماعتیں ایک پیج پر آجائیں ملک اب آئین وقانون کے مطابق چلے گا، عوام کو اپنے حقوق کیلئے کھڑا ہونا پڑے گا، عدالتیں عملاً غیر فعال ہوچکی ہے، کیا ملک میں سب قانون و آئین کے مطابق ہورہا ہے؟مصطفی نواز نے آئین کی بحالی کیلئے ہمارے ساتھ کھڑے ہونے کا اعلان کیا ہے، سیاسی جماعتوں و دیگر مکاتب فکر کے تنظیموں سے ملاقاتیں کریں گے۔

    سندھ حکومت کا ای وی ٹیکسی سروس متعارف کرانے کا فیصلہ

    قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب نے کہا کہ ہمارا ایک ہی مشن ہے کہ ملک میں آئین و قانون کی بالادستی ہو، ہم سب اپوزیشن جماعتوں کے پاس جارہے ہیں مقصد ہمارا یہی ہے کہ پاکستان کی محرومیاں ختم کی جائیں، ملک کے مختلف حصوں میں افراتفری ہے، اس کو سب نے مل کر حل کرنا ہےمسلط کردہ حکومت کے وزیر اعظم طویل عرصہ بعد ایوان میں آئے، ملک میں آزادنہ ماحول میں صاف شفاف الیکشن ہونے چاہیں۔

    پارلیمانی شفافیت پر فافن کی نئی جائزہ رپورٹ جاری

  • تحریک تحفظ آئین پاکستان  کا 8 جون کو اسلام آباد میں جلسہ کرنے کا اعلان

    تحریک تحفظ آئین پاکستان کا 8 جون کو اسلام آباد میں جلسہ کرنے کا اعلان

    اسلام آباد: تحریک تحفظ آئین پاکستان نے 8 جون کو اسلام آباد میں جلسہ کرنے کا اعلان کر دیا۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے ٹویٹ میں قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے بتایا کہ پی ٹی آئی نے تحریک تحفظ آئین پاکستان کے تحت اسلام آباد میں جلسہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، 8 جون کو اسلام آباد ایف نائن پارک میں جلسے کی اجازت کے لیے درخواست بھی دے دی ہے منگل کو لاہور ہائیکورٹ میں فیصل آباد میں جلسے کی اجازت سے متعلق سماعت ہے، کراچی میں جلسے کا ٹارگٹ 2 جون ہے۔

    واضح رہے کہ تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ سینیئر سیاستدان محمود اچکزئی ہیں جبکہ اس میں پاکستان تحریک انصاف سمیت 6 سیاسی جماعتیں شامل ہیں،اس سے قبل 19 مئی کو فیصل آباد میں ہونے والا تحریک تحفظ آئین پاکستان کا جلسہ انتظامیہ کی جانب سے این او سی نہ ملنے کے باعث منسوخ کردیا گیا تھا۔

    اسحاق ڈار کی بطور ڈپٹی وزیر اعظم تعیناتی کیخلاف دائر درخواست سماعت کیلئے مقرر

    گلگت بلتستان اور خیبر پختونخوا میں گلیشیئر پھٹنےکا خدشہ

    اسحاق ڈار کی بطور ڈپٹی وزیر اعظم تعیناتی کیخلاف دائر درخواست سماعت کیلئے مقرر