Baaghi TV

Tag: تربوز

  • تربو ز کو ٹیکہ لگانے کا پروپیگنڈہ،ڈاکٹر عفان کیخلاف دس کروڑ ہرجانے کا دعویٰ دائر

    تربو ز کو ٹیکہ لگانے کا پروپیگنڈہ،ڈاکٹر عفان کیخلاف دس کروڑ ہرجانے کا دعویٰ دائر

    یوٹیوب پر تربوز کے حوالے سے غلط خبریں پھیلانے پر فیصل آباد غلام محمد آباد سبزی منڈی کے آڑھتیوں نے ڈاکٹر عفان قیصر کے خلاف دس کروڑ ہرجانے کا دعویٰ دائر کر دیا،

    ڈاکٹر عفان قیصر کے خلاف تھانہ غلام محمد آباد میں مقدمہ درج کروانے کی درخواست بھی دے دی گئی، درخواست انجمن تاجران سبزی منڈی غلام محمد آباد کے صدر رانا عامر جاوید نے تھانہ غلام محمد آباد میں دی،غلام محمد آباد کی فروٹ اور سبزی منڈی میں کئی دہائیوں سے پھلوں کی آڑھت کرنے والے ظفر اقبال نے بھی تربوز کو ٹیکے لگانے کی کہانی کو "جھوٹ” قرار دیا ، ڈاکٹر عفان کے خلاف دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ "گزارش ہے کہ سائل سبز ی منڈی غلام محمد آباد فیصل آباد انجمن تاجران شاہین گروپ کا صدر ہے الزام علیہ ڈاکٹر عفان قیصر نے چند یوم قبل سوشل میڈیا یوٹیوب چینل پر تربوز کے متعلق پروگرام کیا ۔ جس کو میرے علاوہ کشف علی جنرل سیکرٹری، نائب صدر ظفر اقبال کھمن نے بھی پروگرام دیکھا جس میں ڈاکٹر صاحب نے تربوز کو ٹیکہ لگا کر رنگ لال کرنا بتایا گیا۔ کہ دوکاندار تا جر حضرات تربوز کو ٹیکہ لگا کر اس کا رنگ تبدیل کر کے لال کرتے ہیں اور بازاروں میں فروخت کرتے ہیں جس سے مختلف بیماریاں پیدا ہوتی ہیں اور لوگ کینسر کے مرض میں مبتلا ہوتے ہیں ۔

    درخواست میں مزید کہا گیاکہ ڈاکٹر عفان قیصر کے یوٹیوب پر اس بیان پر پاکستان بھر کی ہزاروں منڈیوں میں کاروبار کرنے والے ہزاروں لوگوں کو اربوں روپے کا نقصان ہوا ۔ کاشتکار اور زمینداروں کو بھی اربوں روپے کا نقصان ہوا۔ اور اس کے بیان کی وجہ سے پاکستان کی عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا اور پاکستان کی دنیا بھر میں بدنامی ہوئی اور اس کے اس فعل سے سپورٹر جو کہ بیرون ملک فروٹ ۔ سبزیاں سپلائی کرتے تھے ان کے کردار پر بھی داغ لگا۔ پاکستان بھر میں کوئی ایسا واقع پیش نہیں آیا کہ تربوز کھانے سے کسی کو کینسر ہوا ہو۔ ڈاکٹر عفان قیصر کے اس دعوے کو محکمہ فوڈ پنجاب نے بھی غلط قرار دیا ہے کہ تربوز کو ٹیکہ لگایا جائے تو تربوز دس گھنٹے میں خراب ہو جاتا ہے کہ آج تک محکمہ فوڈ پنجاب کی ٹیموں نے پاکستان کی مختلف منڈیوں اور بازاروں میں تربوز فروخت کرنے والوں کو چیک کیا تا حال کوئی واقع پیش نہ آیا ،ڈاکٹر نے پاکستان بھر میں انتشار پھیلانے کی کوشش کی ہے جس سے پاکستان بھر کے کاروبار کرنے والے حضرات کو کروڑوں کا نقصان ہوا ہے اور دہشت گردی کی فضا پھیلائی گئی کہ کوئی عوام تربوز نہ کھائے ۔ لہذا ڈاکٹر کے خلاف قانون کے مطابق مقدمہ درج کیا جائے۔

    تربوز صرف ایک لذیذ پھل نہیں ہے۔ یہ ایک غذائیت کا پاور ہاؤس بھی ہے۔ اس میں وٹامن اے اور کچھ وٹامن سی ہوتا ہے، اور یہ زیادہ تر کچا کھایا جاتا ہے۔ اس پھل میں تقریباً 92 فیصد پانی ہوتا ہے، جو اسے ہائیڈریشن کا بہترین ذریعہ بناتا ہے، خاص طور پر گرمی کے دنوں میں۔ تربوز کی تاریخ جنوبی افریقہ سے 5,000 سال پرانی ہے، تربوز کی کاشت مصر اور ہندوستان میں 2500 قبل مسیح میں کی جاتی تھی، اور یہ 17ویں صدی تک یورپ کے گرم حصوں میں باغات کی ایک مشہور فصل بن گئی۔ آج کل تربوز کو تازہ کھانے سے لے کر سلاد، میٹھے ، مختلف طریقوں سے استعمال کر کے لطف اٹھایا جاتا ہے۔

    پاکستان میں سگریٹ انڈسٹری نے تباہی مچا دی، قومی خزانے کو اربوں کا نقصان

    انسداد تمباکو نوشی مہم کے سلسلے میں چوتھے سالانہ پوسٹ کارڈ مقابلوں کا آغاز

    تمباکو پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی شرح میں 30 فیصد اضافہ کیا جائے، ملک عمران

    حکومت بچوں کو سگریٹ نوشی سے بچانے کیلئے ٹھوس اقدامات کرے، شارق خان

    تمباکو جیسی مصنوعات صحت کی خرابی اور پیداواری نقصان کا سبب بنتی ہیں

    تمباکو سے پاک پاکستان…اک امید

    تمباکو سے پاک پاکستان، آئیے،سگریٹ نوشی ترک کریں

    تمباکو نشہ نہیں موت کی گولی، بس میں ہوتا تو پابندی لگا دیتا، مرتضیٰ سولنگی

    ماہرین صحت اور سماجی کارکنوں کا ماڈرن تمباکو مصنوعات پر پابندی کا مطالبہ

    تمباکو نوشی کے خلاف مہم کا دائرہ وسیع کریں گے،شارق خان

  • افطاری میں تربوز کھانے کے فوائد

    افطاری میں تربوز کھانے کے فوائد

    تربوز ایسا پھل ہے جو درجہ حرارت بڑھنے پر جسم کو ٹھنڈا رکھنے میں مدد دیتا ہے بلکہ اسے دیکھنا ہی ذہن کو تروتازہ کردیتا ہے جسم میں پانی کی مقدار برقرار رکھنے کے ساتھ ساتھ تربوز میں موجود اجزا جیسے لائیکوپین، پوٹاشیم اور فائبر سمیت دیگر مختلف فائدے پہنچانے میں مدد دیتے ہیں۔

    گرمیوں کے موسم میں روزے کی وجہ سے انسانی جسم میں پانی کی مقدار کم ہوجاتی ہے، تاہم تربوز کو افطاری کا حصہ بنانے سے نہ صرف اپنے جسم میں پانی کی مقدار کو بحال کر سکتے ہیں بلکہ کئی طرح کے فوائد بھی حاصل کر سکتے ہیں۔

    پانی کی زیادہ مقدار ہونے کے باعث تربوز ہیٹ اسٹروک سے بچاتا ہے، یہ ان چند پھلوں میں سے ایک ہے جو پیاس کو بجھاتا ہے جبکہ گرمی سے جلن کے احساس پر قابو پانے میں بھی مدد دیتا ہے تربوز وٹامن بی کے حصول کا اچھا ذریعہ ہے جو کہ جسم میں توانائی کی فراہمی کا ذمہ دار ہوتا ہے، اس میں کیلوریز کم ہوتی ہیں مگر توانائی زیادہ، جو دن بھر جسمانی طور پر متحرک رکھنے میں مدد دیتا ہے۔

    تربوز میں موجود پوٹاشیم دن بھر کی مصروفیات کے باوجود تھکاوٹ کے احساس کو دور رکھتا ہے علاوہ ازیں پوٹاشیم جسم میں کیلشیئم کی سطح برقرار رکھنے میں مدد دیتا ہے جو کہ مضبوط ہڈیوں کے لیے ضروری جز ہے۔

    تربوز میں موجود اینٹی آکسائیڈنٹ لائیکوپین جسم کو نزلہ زکام اور فلو سے لڑنے میں مدد دیتا ہے جبکہ یہ بچوں میں دمہ کی علامات کو بھی کم کرنے کے لیے فائدہ مند ثابت ہوسکتا ہے۔

    تربوز میں پانی کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے جو کہ نظام ہاضمہ کو بہتر بنانے میں مدد دیتی ہے، اس کے علاوہ تربوز میں موجود فائبر بھی ہاضمے کی کارکردگی بڑھاتا ہے جبکہ قبض کی روک تھام کرتا ہےتربوز پیشاب کی روانی کو بڑھانے میں مدد دیتا ہے مگر گردوں پر بوجھ نہیں ڈالتا۔ اسی طرح یہ پھل جگر کے افعال جیسے امونیا کے اخراج میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے جس میں خرابی کی صورت میں اضافی سیال مواد بڑھتا ہے اور گردوں پر دباﺅ بڑھ جاتا ہے۔

    تربوز میں موجود لائیکو پین خون کی شریانوں کی صحت کے لیے بہت اہم ہے جبکہ یہ ہڈیوں کی صحت کو بھی بہتر بنا ہے تربوز کا زیادہ استعمال خون کی شریانوں کے افعال کو بہتر بناتا ہے کیونکہ اس سے دوران خون بہتر ہوتا ہے جبکہ بلڈ پریشر کی سطح معمول پر آتی ہے-

    تربوز میں مختلف اجزاءجیسے فلیونوئڈز، کیروٹین اور دیگر شامل ہوتے ہیں، کیروٹین جسم میں ورم کی سطح میں کمی لانے اور مضر صحت اجزاءسے نجات میں مدد دیتا ہے۔ اس میں شامل tripterpenoid بھی ورم کش ہوتا ہے اور ایسے انزائمے روکتا ہے جو کہ جسمانی ورم کا باعث بنتا ہے۔

    دہی خواتین کی صحت کیلئے بے حد مفید قرار

  • تربوز کھانے گئے جان سے چلے گئے

    تربوز کھانے گئے جان سے چلے گئے

    قصور
    پتوکی کے علاقے سرائے مغل میں پکنک منانے اور تربوز کھانے کے لیے جانے والے چار نوجوان
    در یاۓ راوی میں نہاتے ہوئے ڈوب گئے مقامی لوگوں نے دو نوجوانوں کو بچا لیا جبکہ شکیل اور عنصر کی تلاش جاری
    تفصیلات کے مطابق پتوکی کے علاقے سراۓ مغل کے نواحی علاقہ ججہ کلاں کے رہائشی 2 نوجوان نہاتے ہوئے دریائے راوی میں ڈوب گئے
    ڈوبنے والے نوجوان گرمی سے تنگ آ کر دریائے راوی میں دوستوں کے ہمراہ نہانے گئے تو دونوں تیز لہروں کی وجہ سے ڈوب گئے جنکی شناخت شکیل اور عنصر کے نام سے ہوئی ہے اور ابھی تک لاپتہ ہیں
    ریسکیو 1122 کی ٹیمیوں نے موقع پر پہنچ کر تلاش شروع کر دی ہے لیکن تا حال دونوں میں سے کسی کی بھی نعش نہیں مل سکی