Baaghi TV

Tag: تربیلا ڈیم

  • تربیلا ڈیم کے اسپل ویز کھول دیے گئے،  الرٹ جاری

    تربیلا ڈیم کے اسپل ویز کھول دیے گئے، الرٹ جاری

    تربیلا ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش صرف 3 فٹ رہ جانے کے بعد اسپل ویز کھول دیے گئے ہیں۔

    صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے الرٹ جاری کر دیا ہے۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق، ضلع ہری پور میں واقع تربیلا ڈیم میں مسلسل بارشوں اور بالائی علاقوں سے پانی کے بہاؤ میں اضافے کے باعث پانی کی سطح 1546.56 فٹ تک پہنچ چکی ہے، جبکہ ڈیم کی مکمل گنجائش 1550 فٹ ہے۔اس وقت تربیلا ڈیم میں پانی کی آمد 2 لاکھ 18 ہزار کیوسک اور اخراج 1 لاکھ 56 ہزار 500 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔ پانی کی سطح میں خطرناک حد تک اضافے کے باعث ڈیم کے اسپل ویز کھولنے کا فیصلہ کیا گیا تاکہ دباؤ کم کیا جا سکے۔

    پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کرتے ہوئے دریاؤں، ندی نالوں اور آبی گزرگاہوں کے اطراف رہائش پذیر افراد کو احتیاط برتنے اور محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کی ہے۔ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ غیر ضروری طور پر دریا یا نالوں کے قریب جانے سے گریز کریں۔انتظامیہ نے صورت حال پر مکمل نگرانی رکھنے اور ہنگامی اقدامات کے لیے ٹیموں کو الرٹ رہنے کی ہدایت بھی جاری کر دی ہے۔

    سعودی عرب نے غزہ پر قابض ہونے کے منصوبے کو مسترد کر دیا

    ارکان سندھ اسمبلی کی تنخواہوں اور الاؤنسز میں اضافہ

    جرمنی کا اسرائیل کو اسلحے کی فراہمی سے انکار، غزہ پالیسی پر کڑی تنقید

    مودی ،پیوٹن رابطہ، اسٹریٹجک شراکت داری مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

  • تربیلا ڈیم کے اسپل وے دوبارہ کھلیں گے،الرٹ جاری

    تربیلا ڈیم کے اسپل وے دوبارہ کھلیں گے،الرٹ جاری

    تربیلا ڈیم کے اسپل وے آج رات دوبارہ کھولے جائیں گے، جس کے نتیجے میں دریائے سندھ اور منسلک ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔ پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے مقامی آبادی کے لیے الرٹ جاری کر دیا ہے۔

    پی ڈی ایم اے کے مطابق اسپل وے کھولنے سے پانی کے اخراج کی مقدار 1 لاکھ 62 ہزار کیوسک سے بڑھ کر 2 لاکھ 60 ہزار کیوسک تک پہنچنے کا امکان ہے۔ اس اضافی اخراج سے ندی نالوں میں پانی کی سطح بلند ہو سکتی ہے، جس سے آس پاس کی آبادی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔پی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ مقامی لوگوں کو الرٹ رکھا جائے، جبکہ شہریوں کو دریاؤں، ندی نالوں کے قریب نہ جانے کی تلقین کی گئی ہے۔

    ادارے نے ماہی گیروں، مویشی پالنے والوں اور سیاحوں کو بھی ہدایت دی ہے کہ وہ فوری طور پر محفوظ مقامات پر منتقل ہو جائیں۔ والدین کو تاکید کی گئی ہے کہ وہ بچوں کو ندی نالوں کے قریب نہ جانے دیں۔پی ڈی ایم اے نے کسی بھی ہنگامی صورتحال کی صورت میں ہیلپ لائن 1700 پر فوری رابطہ کرنے کی اپیل کی ہے۔

    تحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان کے عہدیداران کا اعلان

    خیبرپختونخوا اسمبلی اجلاس 20 جولائی کو طلب، 21 جولائی کو سینیٹ انتخابات ہوں گے

    ایرانی سفیر ایف بی آئی فہرست میں شامل، دفتر خارجہ کا ردعمل سامنے آ گیا

  • تربیلا ڈیم میں پانی کی کمی،بجلی گھر کے تمام 17 پیداواری یونٹ بند

    تربیلا ڈیم میں پانی کی کمی،بجلی گھر کے تمام 17 پیداواری یونٹ بند

    اسلام آباد: تربیلا ڈیم میں پانی کی کمی کے باعث بجلی کی پیداوار میں نمایاں کمی واقع ہو گئی-

    باغی ٹی وی: ذرائع کے مطابق، پانی کی قلت کی وجہ سے تربیلا بجلی گھر کے تمام 17 پیداواری یونٹ بند ہو چکے ہیں، جس کے نتیجے میں بجلی کی پیداوار صرف 330 میگاواٹ رہ گئی ہے تربیلا ڈیم میں اس وقت پانی کی آمد 21,000 کیوسک جبکہ اخراج صفر کیوسک ہے جس کی وجہ سے پانی کی سطح 1,407.29 فٹ تک بلند ہو چکی ہے۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ پانی کی یہ کمی بجلی کی فراہمی میں مزید مشکلات پیدا کر سکتی ہے، خاص طور پر گرمیوں کے موسم میں جب طلب میں اضافہ ہوتا ہے۔

  • تربیلا ڈیم میں پانی کی کمی،لوڈشیڈنگ کا خدشہ

    تربیلا ڈیم میں پانی کی کمی،لوڈشیڈنگ کا خدشہ

    تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح کم ہو کر 1402 فٹ پر پہنچنے کے بعد بجلی کی پیداوار میں نمایاں کمی واقع ہوگئی ہے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق بجلی پیدا کرنے والے 17 میں سے 12 یونٹ بند کر دیے گئے ہیں اور اب صرف 5 یونٹ کام کر رہے ہیں۔یہ پانچ یونٹ قومی گرڈ اسٹیشن کو 455 میگاواٹ بجلی فراہم کر رہے ہیں۔ ڈیم میں پانی کی آمد 17300 کیوسک اور اخراج بھی 17300 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔ تربیلا ڈیم کے ڈیڈ لیول پر پہنچنے کے بعد ملک میں مجموعی ہائیڈرو پاور پیداوار 1100 میگاواٹ تک محدود ہوگئی ہے۔

    اطلاعات کے مطابق واپڈا کی مجموعی پن بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت 9400 میگاواٹ سے زائد ہے لیکن اس وقت صرف 1100 میگاواٹ بجلی پیدا کی جا رہی ہے۔بڑے آبی ذخائر تربیلا اور منگلا ڈیم دونوں ڈیڈ لیول پر پہنچ چکے ہیں جس کی وجہ سے پن بجلی کی پیداوار میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے، چشمہ ذخیرہ بھی اپنی کم ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق منگلا ڈیم مکمل طور پر بجلی کی پیداوار سے باہر ہوچکا ہے جبکہ تربیلا اوسطاً 440 میگاواٹ بجلی پیدا کر رہا ہے۔

    رواں ہفتے واپڈا کی کل پن بجلی پیداوار 2600 میگاواٹ رہی جبکہ یومیہ اوسط پیداوار تقریباً 1100 میگاواٹ رہی۔تربیلا ڈیم اس وقت سب سے زیادہ بجلی پیدا کرنے والا ہائیڈرو پاور منصوبہ ہے جو اوسطاً 440 میگاواٹ بجلی پیدا کر رہا ہے، اس کے بعد غازی بروتھا 410 میگاواٹ اور ورسک 61 میگاواٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں جبکہ چھوٹے ہائیڈرو منصوبے باقی بجلی کی پیداوار میں حصہ ڈال رہے ہیں۔ان بڑے آبی ذخائر میں پانی کی کمی کے باعث ربیع سیزن کے بقیہ عرصے میں صوبوں کو 30 سے 35 فیصد تک پانی کی قلت کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

    کراچی شہر میں منکی پاکس کا پہلا کیس رپورٹ

    حسینہ واجد کو بنگلا دیشی عبوری حکومت سےبڑا ریلیف مل گیا

    سندھ حکومت نے ٹرانسپورٹ افسران کی چھٹیاں منسوخ کردیں

  • منگلا ڈیم میں پانی کی سطح ڈیڈ لیول تک پہنچ گئی،پانی کا اخراج بند

    منگلا ڈیم میں پانی کی سطح ڈیڈ لیول تک پہنچ گئی،پانی کا اخراج بند

    اسلام آباد: منگلا ڈیم میں پانی کی سطح ڈیڈ لیول تک پہنچ گئی، جس کے بعد پانی کا اخراج بند کردیا گیا-

    باغی ٹی وی : ترجمان واپڈا کے مطابق منگلا ڈیم میں پانی کی سطح 1050 فٹ پر آگئی جس کے بعد پانی کا اخراج بند کردیا گیا تربیلا ڈیم ڈیڈ لیول سے صرف 3 فٹ اونچا رہ گیا ہے اور آئندہ 36 گھنٹے میں ڈیڈ لیول تک پہنچنے کا امکان ہے۔

    ترجمان واپڈا کا کہنا ہے کہ تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح 1402 فٹ تک گر گئی اور تربیلا میں پانی کا ذخیرہ 15 ہزار ایکڑ فٹ ہے جبکہ منگلا میں پانی کا ذخیرہ 72 ہزار ایکڑ فٹ اور چشمہ میں پانی کا ذخیرہ 15 ہزار ایکڑ فٹ ہے تربیلا، منگلا اور چشمہ میں پانی کا مجموعی ذخیرہ ایک لاکھ 2 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔

    پنجاب حکومت کی کارکردگی پر عوامی سروے کی رپورٹ جاری

    ترجمان نے بتایاکہ تربیلا کےمقام پردریائے سندھ میں پانی کی آمد 22 ہزار 200، اخراج 20 ہزارکیوسک، منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد 19 ہزار 900 اور اخراج 28 ہزار کیوسک ہے جبکہ چشمہ بیراج میں پانی کی آمد 38 ہزار 400، اخراج 27 ہزار کیوسک ہے جبکہ ہیڈ مرالہ دریائے چناب میں پانی کی آمد 10 ہزار 800، اخراج 6 ہزار 100 کیوسک اور نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل میں پانی کی آمد 14 ہزار 300، اخراج 14 ہزار 300 کیوسک ہے۔

    پیپلز پارٹی سندھ کونسل اجلاس: کینال منصوبے کے خلاف قرارداد متفقہ طور پر منظور

  • تربیلاڈیم کے 50سال مکمل ہونے پر یاد گاری ڈاک ٹکٹ جاری

    تربیلاڈیم کے 50سال مکمل ہونے پر یاد گاری ڈاک ٹکٹ جاری

    لاہور: تربیلاڈیم کے 50سال مکمل ہونے پر یاد گاری ڈاک ٹکٹ جاری کر دیا گیا۔

    باغی ٹی وی : پاکستان پوسٹ کی جانب سے تربیلا ڈیم کے 50 سال مکمل ہونے پر 50 روپے مالیت کا یادگاری ٹکٹ جاری کیا گیا۔ یاد گاری ڈاک ٹکٹ کی تقریبِ رونمائی واپڈا ہاؤس لاہور میں منعقد ہوئی چیئرمین واپڈا انجینئرلیفٹیننٹ جنرل سجاد غنی (ریٹائرڈ) تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے۔

    چئیرمین واپڈا کا کہنا تھا کہ تربیلا ڈیم پاکستان کی انجینئرنگ میں مہارت اور قومی ترقی کی علامت ہے یاد گاری ڈاکٹ ٹکٹ ہماری آئندہ نسلوں کو تربیلا ڈیم کی اہمیت یاد دلاتا رہے گا انجینئرنگ کا شاہکار تربیلا ڈیم 1974کی تیسری سہ ماہی میں مکمل ہوا تربیلا ڈیم گزشتہ 50سال سے پاکستان کی معاشی اور معاشرتی ترقی کا اہم ترین جزو ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ تربیلا ڈیم سے گزشتہ 50 سال میں زراعت کے لئے 406ملین ایکڑ فٹ پانی مہیا کیا جاچکا ہے جبکہ تربیلا ہائیڈل پاوراسٹیشن نیشنل گرڈ کو 540ارب 36کروڑ یونٹ سستی پن بجلی فراہم کر چکا ہے تربیلا ڈیم گزشتہ 50 برس میں قومی اقتصادیات کو 400ارب ڈالر سے زائد کا فائدہ پہنچا چکا ہے۔

  • پی ڈی ایم اے کا ضلعی انتظامیہ صوابی،ہری پور اور نوشہرہ کو مراسلہ جاری

    پی ڈی ایم اے کا ضلعی انتظامیہ صوابی،ہری پور اور نوشہرہ کو مراسلہ جاری

    مراسلہ سپرنٹنڈنگ انجینئر(سروے اینڈ ہائیڈرولوجی)تربیلا ڈیم پروجیکٹ کی اطلاع پر جاری کیا گیا۔ ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق تربیلہ ڈیم کے سپل ویز آج دن کو کھول دئے گئے ہے،انڈس ڈاون اسٹریم تربیلا کے قریب رہنے والے افراد اور سیاح پانی کے ریلے کے قریب نہ جائے۔پی ڈی ایم اے کے مطابق پانچ سے چھ گھنٹوں تک پانی سے دور رہیں۔ سیکرٹری ریلیف نے تمام محکموں کو الرٹ رکھنے کی ہدایت جاری کر دی ہے، حکام کے مطابق انڈس ڈاون اسٹریم تربیلا میں پانی کا بہاؤ 5 سے 6 گھنٹے تک 250,000 کیوسک رہنے کا امکان ہے،اور ۔تمام عملے اورمشینری کی دستیابی کو یقینی بنایا گیا ہے، سیکٹری ریلیف کے مطابق ڈسٹرکٹ ایڈمن اور ریسکیو 1122 کے افسران کو سٹینڈ بائی پر رہنے کی ہدایت کی گئی ہے ،ضلعی انتظامیہ صوابی کے مطابق صوابی اورملحقہ علاقوں میں عوامی آگاہی کےلیے مختلف میڈیمز پر اعلانات کا سلسلہ جاری ہے،پی ڈی ایم اے نے مقامی افراد اور سیاحوں کو احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا ہونے کی ہدایات جاری کر دئے ہے،
    کسی بھی جانی نقصان سے بچنے کے لیے آبادی کومطلع کریں۔پی ڈی ایم اےکسی بھی ناخوشگوار واقعے کی اطلاع اور معلومات کے لیے پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1700 پر دیں،

  • حالیہ بارشوں کے بعد تربیلا ڈیم پانی سے بھرگیا،مزید بارشوں کی پیشن گوئی

    حالیہ بارشوں کے بعد تربیلا ڈیم پانی سے بھرگیا،مزید بارشوں کی پیشن گوئی

    راولپنڈی:حالیہ بارشوں کے بعد تربیلا ڈیم پانی سے بھر گیا،مزید بارشوں کی پیشن گوئی ،اطلاعات کے مطابق حالیہ بارشوں کے بعد تربیلا ڈیم پانی سے بھر گیا۔ ڈیم میں پانی کی سطح ایک ہزار 547 فٹ تک بلند ہوگئی۔

    ارسا حکام کے ڈیم میں 56لاکھ ایکڑفٹ پانی ذخیرہ ہوچکا ہے جس کا مطلب کے ڈیم 99.8فیصد پانی سے بھر چکا ہے۔ تربیلا ڈیم میں 1550فٹ پانی کی گنجائش ہے۔

    حکام کے مطابق تربیلاڈیم میں پانی کی آمد2 لاکھ40 ہزار کیوسک ہے۔ ڈیم سیفٹی کےلئے یومیہ ایک فٹ سے بھی زیادہ بھرنا خطرناک ہوگا۔حکام کے مطابق مطابق گندم کی بوائی کے لئے تربیلہ ڈیم کا اسٹورشدہ پانی نہایت مفید ہوگا۔

    دوسری جانب سیلاب سے تباہ حال بلوچستان پھر مشکلات میں مبتلا ہو گیا ہے، کوہلو میں طوفانی بارش کےباعث سیلابی صورتحال کے باعث کئی کچے مکانات گرگئے۔

    کوہلو-کوئٹہ قومی شاہراہ پر مختلف مقامات پر ٹریفک کی آمدورفت متاثرہوگئی، طوفانی بارش اور سیلاب کے سبب جشن آزادی کی مرکزی تقریب ملتوی کردی گئی۔قلعہ عبداللہ میں سیلابی ریلے سے دو سو سے زائد مکانات متاثر ہوئے جبکہ بیشتر رابطہ سڑکیں اور پل بہہ گئے، تین روز کے دوران ہلاکتوں کی تعداد 8 ہو گئی ہے۔

    توبہ اچکزئی میں موسلادھاربارشوں کے بعد ریلے میں بہہ کر دو افراد جاں بحق، بارکھان، رکھنی، ڈیرہ بگٹی، شیرانی، دھانا سر، فورٹ منرو، کوہ سلیمان، زیارت، قلعہ سیف اللہ میں بھی موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔

    چمن کے بالائی علاقوں کوژک ٹاپ، شیلاباغ پر موسلادھار بارش، راجن پور شہراورگردونواح کے ساتھ کوہ سلیمان کے پہاڑی علاقوں میں موسلا دھار بارشوں کے بعد ندی نالوں میں طغیانی کے باعث میدانی اور پچھاد کے علاقے پھر سے ڈوبنے کا شدید خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔