Baaghi TV

Tag: ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی

  • ہم حماس کو غیر مسلح کرنے میں شامل نہیں ہوں گے،ترجمان دفتر خارجہ

    ہم حماس کو غیر مسلح کرنے میں شامل نہیں ہوں گے،ترجمان دفتر خارجہ

    اسلام آباد:ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ ہم حماس کو غیر مسلح کرنے میں شامل نہیں ہوں گے۔

    صحافیوں کو ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے بتایا کہ وزیر اعظم نیویارک میں موجود ہیں، جو صدر ٹرمپ کی دعوت پر امریکا کے دورے پر ہیں، آج وزیراعظم غزہ بورڈ آف پیس اجلاس میں شرکت کریں گے اس کے علاوہ وزیراعظم کی اہم امریکی حکام سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔

    ترجمان کے مطابق وزیر خارجہ اسحاق ڈار بھی نیویارک میں موجود ہیں نائب وزیراعظم نے فلسطینی مستقل مندوب اور مصری وزیرِ خارجہ بدر عبدالعاطی سے بھی ملاقات کی ہے آسٹریا کے دورے سے قبل نائب وزیر اعظم کے سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان السعود اور مصری وزیر خارجہ بدر عبد العاطی سے ٹیلیفون رابطے بھی ہوئے،وزیر اعظم نے ویانا، آسٹریا کا دورہ بھی کیا جو آسٹرین وفاقی چانسلر کرسٹین سٹاکر کی دعوت پر تھا۔ دورے کے اختتام پر مشترکہ اعلامیہ بھی جاری کیا گیا آسٹریا میں وزیر اعظم نے انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے سربراہ رافیل ماریانو گروسی سے بھی ملاقات کی۔

    ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ پاکستان غزہ میں صرف امن کے قیام میں کردار ادا کرے گا بورڈ آف پیس سے امیدیں وابستہ ہیں جس سے غزہ کی صورتحال بہتر ہوگی، انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان کسی گروپ یا تنظیم کے خلاف کسی فیصلے کا حصہ نہیں ہے نائب وزیراعظم نے واضح کیا ہے کہ ہم امن عمل میں شریک ہوں گے تاہم حماس کو غیر مسلح کرنے میں شامل نہیں ہوں گے امید ہے کہ غزہ بورڈ آف پیس غزہ کے عوام کی مشکلات کو کم کرے گا۔

    انہوں نے بتایا کہ پروفیسر احسن اقبال نے نئی بنگلا دیشی حکومت کی تقریب حلف برداری میں شرکت کی، رواں ہفتے پاکستان سمیت 8 مسلم ممالک نے اسرائیل کے مغربی کنارے کے الحاق سے متعلق متنازع قانون کی شدید مذمت کی، ہم نے بھارتی شہری نکھیل گپتا کی گرفتاری کی رپورٹس دیکھی ہیں پاکستان میں بھارتی پشت پناہی سے فعال دہشت گرد گروہوں کے شواہد موجود ہیں، انٹرنیشنل اسسٹنس سیکیورٹی فورسز پر کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

  • پاکستان کا ایران کی ثالثی کی پیشکش کا خیر مقدم

    پاکستان کا ایران کی ثالثی کی پیشکش کا خیر مقدم

    ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے کہا ہے کہ پاکستان، ایران کی جانب سے اسلام آباد اور کابل کے درمیان ثالثی کی پیشکش کا خیر مقدم کرتا ہے اور اس سے گریز نہیں کرے گا۔

    نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایران پاکستان کا برادر اور دوست ملک ہے، اور پاکستان ہمیشہ مکالمے اور سفارت کاری کے ذریعے مسائل کے پُرامن حل کا حامی رہا ہے۔ ترجمان کے مطابق ایران کی جانب سے ثالثی کی پیشکش قابلِ قدر ہے اور پاکستان اسے خوش آمدید کہتا ہے۔طاہر حسین اندرابی نے کہا کہ افغانستان سے جنم لینے والی دہشت گردی کے معاملے پر پاکستان کا کیس مضبوط ہے، اسی لیے پاکستان ثالثی سے گریز کی کوئی وجہ نہیں دیکھتا۔ ان کا کہنا تھا کہ عام طور پر ثالثی سے وہی فریق گھبراتا ہے جس کی قانونی یا سیاسی پوزیشن کمزور ہو۔

    واضح رہے کہ 11 اکتوبر کی رات پاکستان اور افغانستان کے درمیان شدید سرحدی جھڑپیں ہوئیں جو اگلی صبح تک جاری رہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کابل کی جارحیت کے جواب میں 23 پاکستانی فوجی شہید جبکہ 200 طالبان اور فتنۂ خوارج کے دہشت گرد ہلاک کیے گئے تھے

    دبئی ایئر شو کل سے شروع، پاکستان ایئر فورس عالمی توجہ کا مرکز

    ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی: الیکشن کمیشن کا طلال چوہدری کو نوٹس

    شاہزیب خانزادہ کے ساتھ بدتمیزی ،ویڈیو وائرل، صحافی برادری کی شدید مذمت

    نئی دہلی کار دھماکا: خودکش حملہ قرار، مبینہ ساتھی گرفتار