Baaghi TV

Tag: ترجمان وزیراعلیٰ آفس

  • ارسا ایکٹ کے خلاف  قراداد سے ہم نے اپنا مؤقف دیا ہے، وزیراعلیٰ سندھ

    ارسا ایکٹ کے خلاف قراداد سے ہم نے اپنا مؤقف دیا ہے، وزیراعلیٰ سندھ

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ارسا ایکٹ میں ترمیم کے خلاف سندھ اسمبلی سے قراداد منظور کرکے ہم نے اپنا ٹھوس مؤقف دیا ہے.

    باغی ٹ وی کی روپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ ہاؤس میں منتخب نمائندوں سے وزیر اعلی نے ملاقاتیں کیں، جس میں پاکستان پیپلز پارٹی لاڑکانو ضلع کے صدر اور رکن قومی اسمبلی خورشید احمد جونیجو، شکارپور کے رکن صوبائی اسمبلی محمد عارف مہر، دادو کے رکن قومی اسمبلی عرفان علی لغاری، ٹھٹو کے شیرازی برادران میں شفقت حسین شاہ، ریاض حسین شاہ اور شاہ حسین شاہ اور سینیٹر جام سیف اللہ دھاریجو شامل تھے۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ وفاق سندھ کے عوامی مؤقف پر عمل درآمد یقینی بنائے ۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت عوام کی خدمت کرتی رہے گی۔ وزیراعلیٰ سندھ کے ترجمان کے مطابق منتخب نمائندوں نے امن و امان کی مجموعی صورتحال، صحت کی سہولیات، ترقیاتی منصوبوں، دیگر عوامی مسائل اور سیاسی و سماجی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے تمام منتخب نمائندوں سے انکے حلقوں کے مسائل دریافت کیے اور ان کے حل کے لیئے احکامات جاری کیے ۔

    سندھ میں 20لاکھ لوگ ایسی جگہوں پر جہاں سیلاب آتے ہیں ،انکشاف

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر لاڑکانو سمیت صوبے بھر میں پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت عوام کی خدمت کر رہی ہے۔ منتخب نمائندوں نے وزیر اعلیٰ سندھ کو حالیہ بارشوں سے زراعت کو پہنچنے والے نقصانات سے آگاہ کیا ۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ سندھ حکومت نے ہاریوں کیلئے ہاری کارڈ کا اجراء کرنے کی منظوری دیدی ہے، ہم ہاریوں کی مالی مدد کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔ ملاقات کرنے والے نمائندوں نے وزیراعلیٰ سندھ کو دریائے سندھ کے ٹیل اینڈ میں زرعی پانی کے مسائل سے بھی آگاہ کیا ۔ سید مراد علی شاہ نے محکمہ آبپاشی کو دریائے سندھ کے ٹیل اینڈ کے پانی کے مسائل حل کرنے کے احکامات دے دیئے ۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ انڈس ڈیلٹا کے تحفظ کی بات کی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ہم نے سندھ اسمبلی سے ارسا ایکٹ میں ترمیم کے خلاف قراداد منظور کرکے اپنا ٹھوس مؤقف دیا ہے، وفاق سے ہمارا مطالبہ ہے کہ سندھ کے عوامی مؤقف پر عمل درآمد کو یقینی بنائے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے منتخب نمائدوں کو یقین دلایا کہ عوامی مسائل کے حل کے تسلسل میں کوئی

  • عبدالعلیم خان کے الزامات میں کوئی صداقت نہیں ہے،ترجمان وزیراعلیٰ آفس

    عبدالعلیم خان کے الزامات میں کوئی صداقت نہیں ہے،ترجمان وزیراعلیٰ آفس

    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ناراض رکن علیم خان کی جانب سے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار پر لگائے گئے الزامات پر وزیر اعلیٰ آفس کی جانب سے ردعمل دیا گیا ہے-

    باغی ٹی وی : ترجمان وزیراعلیٰ آفس کی جانب سے جاری کئے گئے بیان میں کہا گیا کہ علیم خان نے بزدار حکومت پر بے بنیاد اور من گھڑت الزامات لگائے، عبدالعلیم خان کے الزامات میں کوئی صداقت نہیں ہے-

    عمران خان آپکو شرم تو نہیں آتی،علیم خان پھٹ پڑے، بہت کچھ بتا دیا

    ترجمان وزیر اعلیٰ آفس نے بیان میں کہا کہ پنجاب میں تقرر و تبادلے صرف میرٹ پر ہوتے ہیں، فرح کا تقررو تبادلوں اورٹھیکوں میں کسی قسم کا کوئی کردار نہیں علیم خان کوایسےبےسروپا الزامات لگانے پر شرم آنی چاہیے –

    بیان میں مزید کہا گیا کہ پنجاب میں ٹرانسفر پوسٹنگ صلاحیتوں اور میرٹ کو مد نظررکھ کی جاتی ہے عثمان بزدار نے آج تک تقرر و تبادلوں میں کوئی مداخلت نہیں کی، خرید و فروخت جنہوں نے کی اور جو کر رہے ہیں وہ قوم کے سامنے بے نقاب ہو چکے ہیں-

    واضح رہے کہ علیم خان نے 4 اپریل کو لاہور میں کی گئی پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ عمران خان باہر نکلیں اور میرے سامنے مقابلہ کرو، بات نئے پاکستان کی کرتے ہو، یہاں آپ نے بزدار لگایا تھا تو کیا میں نے نہیں بتایا کہ بزدار کیا کر رہا ہے۔

    علیم خان نے کہا تھا کہ یہاں 3،3 کروڑ میں ڈی سی لگتے تھے، میں نے بتایا تھا کہ یہاں کمشنر لگانے کے الگ ریٹ ہیں، ایس پی لگانے کا الگ ریٹ ہے، جب تک سی ایم سیکریٹری میں پیسے نہ دیے جائیں اس وقت تک کوئی تبادلہ نہیں ہوتا ہے۔

    انہوں نے وزیراعظم سے کہا تھا کہ کیا آپ کو یہ سب نہیں پتہ، کیا ایجنسیاں آپ کو یہ رپورٹیں نہیں دے رہی تھیں، یہاں فرح کا کیا کردار تھا، پیسے کہاں جاتے تھے، قوم کو کیوں نہیں بتا رہے ہیں اور قوم کو دھوکا کیوں دے رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا تھا کہ خان صاحب میں نے عثمان بزدار کے بارے میں جو پیغامات بھیجے ہیں وہ سب موجود ہیں اور آپ نے جو جواب دیے ہیں وہ قوم کے سامنے رکھوں گا۔

    ٹوئٹر پر بشریٰ بی بی کی دوست فرح خان کا نام ٹاپ ٹرینڈ پرکیوں؟

    وزیراعظم کو مخاطب کرکے انہوں نے کہا کہ میں نے آپ کو ایک ایک کرپشن بتائی ہوئی ہے، پوری قوم کے سامنے آئیں گے، شیشے کے گھروں میں بیٹھ کر دوسروں پر مت پتھر مارو جتنا علیم خان آپ کو جانتا ہے، اتنا کوئی نہیں جانتا ہے، آپ کے بارے میں جتنی معلومات ہیں کسی کو نہیں ہیں لیکن چپ ہوں کیونکہ کسی کے ساتھ چلیں تو کچھ لحاظ ہوتا ہے۔

    انہوں نے کہا تھا کہ مجھے صرف اس لیے جیل میں بھیج دیا کہ میں بزدار کے خلاف ہوں، آپ کو وہ لوگ چاہیئں، جن کی نہ کوئی عقل ہو اور نہ کوئی سمجھ ہو اور وہ کرپٹ بے ایمان ہوں تاکہ وہ آپ کے نیچے لگے رہیں اور آپ کے سامنے کچھ نہ بول سکیں میں قوم کے سامنے بولوں اور سچ بولوں، اگر کسی میں ہمت ہے تو آکر سامنا کرے۔

    ایوان صدر آرڈیننس فیکٹری بن چکا ہے،حمزہ شہباز

    ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں جو 4 بیوروکریٹ رہے ہیں، جس دن ان کو پکڑیں گے تو ساری قوم دیکھ لے گی اور پتہ چلے گا کہ کس نے کیا کیا ہے، سارا سچ پتا لگ جائے گا اور سارے کرتوت سامنے آئیں گےمیں عمران خان کے گھروالوں کے بارے میں کچھ نہیں کہوں گا، فرح نے یہاں بہت رشوت لی ہے، وہ ٹھیکے، ٹرانسفر، پوسٹنگ میں موجود تھیں اور میرے خیال میں وہ پاکستان سے باہر نکل چکی ہیں فرح خان اور ان کے شوہر باہر جا چکے ہیں، اس کا مطلب ہے کہ جتنی بھی چیزیں تھیں وہ سب سمیٹ کر جا چکی ہیں، وہ کس کو بچاتی رہی ہیں اور کتنا مال جاتا رہا ہے یہ آئندہ تفتیش ہوگی تو سب پتہ چل جائے گا۔

    علیم خان نے کہا تھا کہ وہ سارے بیوروکریٹ یہی پر موجود ہیں اور جو پیسے لیتے رہے ہیں وہ سب عوام کے سامنے آئے گا اور قوم اصلی چہرہ دیکھ لے گی۔

    عمران خان اب تم خط کے ذریعے ہیرو نہیں بن سکتے، مولانا فضل الرحمان