Baaghi TV

Tag: ترجمان پی ڈی ایم

  • آج کا عمرانی مارچ نہ سیاسی ہے نہ جمہوری کھلی دہشت گردی ہے،ترجمان پی ڈی ایم

    ترجمان پاکستان ڈیمو کریٹک پارٹی ( پی ڈی ایم ) حافظ حمد اللہ نے کہا کہ آج کا عمرانی مارچ کھلی دہشت گردی ہے۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق حافظ حمد اللہ نے کہا کہ آج کا عمرانی مارچ نہ سیاسی ہے نہ جمہوری یہ کھلی دہشت گردی ہے، پی ٹی آئی کارکنوں کے گھروں سے اسلحہ برآمد ہونا دہشت گردی کا واضح ثبوت ہے۔

    عمران صاحب جہاد نہیں فساد کررہے ہیں ،مریم اورنگزیب

    انہوں نے کہا کہ خونی مارچ کو جہاد کا مقدس نام دے کر فساد کیا جارہا ہے، عمران نیازی خود کو معروف، نیک اور حق پر سمجھتا ہے، جو ان کا ساتھ نہیں دے رہا وہ سب باطل ہیں کیا؟ عدالت ہو یا سیاسی قیادت یا ریاست ہو یا ریاستی ادارے ہوں سب کو باطل سےتشبیہ دے رہا ہے۔

    لانگ مارچ ، پی ٹی آئی کی مقامی قیادت کہیں نظرنہیں آ رہی:مبشرلقمان

    حافظ حمد اللہ کا کہنا تھا کہ عمران نیازی بتاو خسرو بختیار ثانیہ نشتر، رزاق داود، عشرت حسین، شہزاد اکبر، شوکت ترین، حفیظ شیخ،ہمایوں اختر اور اعجازشاہ لانگ مارچ میں کہاں سے شریک ہوں گے؟ عمران نیازی آپ کے سلیمان، قاسم اورسابقہ خاتون اول کہاں سے شریک ہوں گے؟

    ترجمان پی ڈی ایم نے کہا کہ پی ٹی آئی کی قیادت کےبچے، بچیاں اورفیمیلیزکہاں ہیں؟ قوم کےنوجوان، بچے، بچیاں اورفیمیلیز خونی انقلاب میں کیوں شامل ہوجائیں؟ جب تم وزیر اعظم تھے تو ملک آزاد اگر کوئی اور وزیر اعظم ہے تو ملک غلام ہوگیا واہ انقلاب خان کا کیا بیانیہ اور کیا ویژن ہے۔

    حکومت میڈیا کی مکمل آزادی پر یقین رکھتی ہے،وفاقی وزیر

    قبل ازیں وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا تھا کہ عمران صاحب جہاد نہیں فساد کررہے ہیں اسلحہ کے زور پر اسلام آباد پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں ملک میں آج جو ہو رہا ہے اس کے ذمہ دار صرف عمران خان ہیں.‎پی ٹی آئی عہدیداروں کے گھر سے اسلحہ کی برآمدگی سے عمران صاحب کے ارادے بے نقاب ہوگئے-

    پی ٹی آئی عہدیدار کے گھر سے برآمد اسلحہ کی تصاویر سامنے آ گئیں

    ‎اُنہوں نے کہا کہ پاکستان میں خانہ جنگی کی سازش کی قیادت عمران صاحب کررہے ہیں، عمران صاحب ملک میں خانہ جنگی چاہتے ہیں۔‎عمران صاحب اسلحہ کے زور پر اسلام آباد پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں بندوق، بم اور گولہ بارود سے انتشار پھیلانے نہیں دیں گے، حکومت عوام کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنانے کی پابند ہے۔

    مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ گولیاں چلانے، جلاﺅ، گھیراﺅ کے رویے سیاسی نہیں، سیاسی سرگرمیوں اور لشکرکشی کے درمیان واضح لکیر کھینچنا ہوگی-

    واضح رہے کہ پولیس نے پی ٹی آئی لاہور کے جنرل سیکریٹری زبیر نیازی کے گھر سے اسلحہ برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے ڈی آئی جی آپریشنز نے دعویٰ کیا ہے کہ زبیر نیازی کے گھر سے ایس ایم ایم جی گن کے 96 میگزین اور سینکڑوں گولیاں بھی برآمد کی گئیں ہیں-

    عہدیدارکا گھربارود خانہ نکلا،اسلحہ برآمد ہونا خونی مارچ کے ثبوت ہیں،وزیر داخلہ

    ڈی آئی جی آپریشنز لاہور محمد سہیل چوہدری کے مطابق یہ اسلحہ گزشتہ رات کو برآمد کیا گیا لانگ مارچ کےلیے نیا اسلحہ استعمال ہوناتھا ہم الرٹ ہیں، نقص امن کو دیکھتے ہوئے دفعہ 144 نافذ کیاگیا لانگ مارچ کو قانونی طریقے سے ڈیل کریں گے -انہوں نے کہا کہ لاہورسے جانیوالی موٹروے بند کردی گئی تھی اہلکار کی شہادت اوراسلحہ ملنے پرسرچ آپریشنز کیے گئے ہمارے کانسٹیبلز فخر اور ماتھے کا جھومر ہیں اسلحہ رکھنے والوں کو گرفتار کرلیاگیا ہے مظاہرین سے درخواست کریں گے کہ قانون کے مطابق احتجاج کریں-

    وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی عہدیداروں کے گھروں سے اسلحہ وگولہ بارود برآمد ہوا،رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ اسلحہ برآمد ہونا خونی مارچ کے ثبوت ہیں لاہور پی ٹی آئی جنرل سیکریٹری کا گھر بارود خانہ نکلا،سیاست کے لبادے میں دہشت گردی کی سازش برداشت نہیں کریں گے ،یہ ثبوت ہے کہ عمران نیازی سیاست نہیں کررہا، دہشت گردی پر اتر آیا ہےثابت ہوگیا ہے کہ یہ پُرامن سیاسی کاررواں نہیں مسلح لشکر کشی ہے عمران نیازی سے کہتا ہوں کہ خونی انقلاب منسوخ کردیں-

    افواج پاکستان کے ریٹائرڈ افسران کے جعلی اکاونٹس بنانے والا شخص گرفتار،اعترافی بیان…

    ۔مریم نواز نے دعویٰ کیا تےھا کہ پنجاب لاہور پولیس نے پی ٹی آئی لاہور کے عہدیداروں کی گاڑیوں سے اسلحہ برآمد کیا ہے مقدمہ درج کرلیا گیا یہ نام نہاد لانگ مارچ کا بدصورت چہرہ ہے یہ ارادے ہیں-انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے گولیوں،شیلنگز اور آنسو گیس سمیت بڑی مقدار میں اسلحہ جمع کر رکھا ہے-

  • ترجمان پی ڈی ایم کی شیری مزاری کیجانب سےاقوام متحدہ کو لکھےگئےخط کی شدید مذمت

    ترجمان پی ڈی ایم کی شیری مزاری کیجانب سےاقوام متحدہ کو لکھےگئےخط کی شدید مذمت

    ترجمان پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) حافظ حمد اللہ نے سابق وفاقی وزیر شیری مزاری کی جانب سے اقوام متحدہ کو لکھے گئے خط کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ شیریں مزاری کا خط عالمی اسٹیبلشمنٹ کو پاکستانی اندرونی سیاست میں مداخلت کی دعوت ہے۔

    باغی ٹی وی : ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمد اللہ کا کہنا تھا کہ توہین مذہب کا قانون کسی کے خلاف استعمال نہیں ہو گا، ملکی قوانین کے تحت کسی کو توہین مذہب کی بھی اجازت نہیں ہے۔

    توہین مذہب کے مقدمات، شیریں مزاری نے اقوام متحدہ میں مسئلہ اٹھا دیا

    انہوں نے گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کی جانب سے آرمی چیف کو لکھے گئے خط کو بھی اسٹیبلشمنٹ کو سیاست میں مداخلت کی دعوت قرار دیا کہا کہ گورنر آئین اور حلف کی خلاف ورزی کر رہے ہیں، گورنر پنجاب جس پہاڑی کمک کے منتظر ہے وہ انہیں نہیں ملے گی۔

    واضح رہے کہ سابق وزیرِ انسانی حقوق شیریں مزاری نے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق کو خصوصی مراسلہ لکھا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ حکومت نے دہشت گردوں کے اتحادی مبینہ قاتل کو وزیر داخلہ مقرر کر دیا ہےاظہارِ رائے کی آزادی کے حقوق کےتحفظ و فروغ کیلئےاقوامِ متحدہ کےخصوصی مندوب کو انسانی حقوق کونسل کی قرارداد 34/18 کے تحت بھجوایا گیا-

    ن لیگ نے پیسےدے کرمیری کردار کشی کیلئے ویڈیوز بنوائی ہیں، عمران خان کا دعویٰ

    انسانی حقوق کونسل کی قرارداد 40/10 کے تحت دوسرا خط مندوب برائےتحفظ آزدی عقائد کو بھجوایا گیا اقوامِ متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق کو بھی خصوصی مراسلہ ارسال کیا گیا ہے، امریکی سازش کے نتیجے میں مسلط ہونے والی امپورٹڈ حکومت کے غیرجمہوری ہتھکنڈوں کی تفصیلات بیان کی گئی ہیں، ڈاکٹر شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ پاکستان اقوامِ متحدہ کا ایک ذمہ دار رکن، عالمی معاہدوں اور قانون کی پابند ریاست ہے

    ڈاکٹر شیریں مزاری کا مزید کہنا تھا کہ عوام کے بنیادی حقوق کا تحفظ حکومت کا بنیادی فرض ہے، لیکن امریکی سازش سے بےضمیر حکومت جو عوامی تائید سے محروم ہے وہ فاشسٹ اقدامات سے اپنے اقتدار کا دوام چاہتی ہے اس حکومت میں دہشت گردوں کے اتحادی مبینہ قاتل کو امن کا نگراں وزیر مقرر کیا ہے اور سانحہ ماڈل ٹاؤن کا نامزد قاتل توہین مذہب کا کارڈ استعمال کررہا ہے اس کا مقصد ملک کو داخلی انتشار کی جانب دھکیلنا ہے امپورٹڈ حکومت میں صحافیوں کو نشانہ بنانے کا سلسلہ بھی جاری ہے ہم جمہوری حقوق پر شب خون مارنے والوں کا ہر محاذ پر مقابلہ کریں گے اور کرائم منسٹر وغنڈہ گرد حکومت کا حقیقی چہرہ دنیا کو دکھائیں گے-

    وزیراعلیٰ بننے کیلئے حمزہ شہباز فارمولا قابل قبول ہے تو باقی صوبے اپنی فکر کریں،گورنر پنجاب

    یاد رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے دوران مسجد نبوی میں نازیبا واقعہ پیش آیا، پاکستانی شہریوں کی جانب سے چور چور کے نعرے لگائے گئے، اس پر سعودی حکومت نے بھی ایکشن لیا اور کچھ افراد کو گرفتار کیا ہے، پاکستان میں سابق وزیراعظم عمران خان، شیخ رشید، فواد چودھری، انیل مسرت سمیت کئی رہنماؤں پرفیصل آباد، اٹک میں مقدمہ درج ہو چکا ہے، شیخ رشید کے بھتیجے شیخ راشد گرفتار ہو چکے ہیں، حکومت نے مقدموں میں نامزد دیگر افراد کی گرفتاری کا بھی اعلان کر رکھا ہے-