Baaghi TV

Tag: ترقی

  • وفاقی وزارتوں کے ترقیاتی منصوبوں کیلئےساڑھے 5 کھرب روپے سے زائد  فنڈز

    وفاقی وزارتوں کے ترقیاتی منصوبوں کیلئےساڑھے 5 کھرب روپے سے زائد فنڈز

    نئے مالی سال کے وفاقی بجٹ میں وفاقی حکومت کے سالانہ ترقیاتی پروگرام(پی ایس ڈی پی) کے تحت وفاقی وزارتوں ،ڈویژنز،کارپوریشنز ، سرکاری ونجی شعبہ کے اشتراک کیلئے وائبلیٹی گیپ فنڈ اورصوبائی پی ایس ڈی پیز کامجموعی حجم 2263000 ملین روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے.

    سرکاری شعبہ کے سالانہ ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی) میں وفاقی وزارتوں کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے مجموعی طورپر5 کھرب، 64 ارب، 96 کروڑ، 33 لاکھ 60 ہزارروپے کے فنڈز مختص کرنے کی تجویز ہے جس میں 16 ارب، 72 کروڑ، 65 لاکھ 73 روپے کی غیرملکی امدادشامل ہیں، سرکاری کارپوریشنز کی ترقیاتی منصوبوں کیلئے 161536.664 ملین روپے ، جس میں 43273.42 ملین روپے کی غیرملکی امدادشامل ہیں، کے فنڈز مختص کرنے کی تجویزہے، مجموعی وفاقی پی ایس ڈی پی کے تحت 727000 ملین روپے کے فنڈزمختص کرنے کی تجویزہے۔

    سرکاری ونجی شعبہ کے اشتراک کیلئے فائبلیٹی گیپ فنڈ کی مدمیں 73000 ملین روپے کے فنڈزمختص کئے گئے ہیں۔ صوبائی پی ایس ڈی پی کامجموعی حجم 1463000 ملین روپے ہے، وفاقی وزارتوں ،ڈویژنز،کارپوریشنز ، سرکاری ونجی شعبہ کے اشتراک کیلئیوائبلیٹی گیپ فنڈ اورصوبائی پی ایس ڈی پیز کامجموعی حجم 2263000 روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔پی ایس ڈی پی 2022-23 کے تحت شہری ہوابازی ڈویژن کے منصوبوں کیلئے 2484.8 ملین روپے

    ، سرمایہ کاری بورڈکیلئے 807.5 ملین روپے، کابینہ ڈویژن کیلئے 70058.8 ملین روپے، موسماتی تبدیلی ڈویژن کیلئے 9600 ملین روپے، وزارت تجارت کیلئے 1174.4 ملین روپے، مواصلات 180 ملین روپے، ڈیفنس ڈویژن 2232 ملین روپے، دفاعی پیداوارڈویژن 2200 ملین روپے، ایسٹبلشمنٹ ڈویژن 900 ملین روپے، وفاقی تعلیم وپیشہ وارانہ تربیت 7239.5 ملین روپے، خزانہ ڈویژن کیلئے 1659.9 ملین روپے، صوبوں وخصوصی علاقہ جات 135855.6 ملین روپے،

    آزادکشمیروگلگت بلتستان کیلئے 52644.7 ملین روپے، ضم شدہ اضلاع (خیبرپختونخوا) 50200 ملین روپے، صوبائی منصوبوں کیلئے 33010.8 ملین روپے، ہائیرایجوکیشن کمیشن کیلئے 44178 ملین روپے، ہاوسنگ اینڈورکس ڈویژن 13985.2 ملین روپے، انسانی حقوق ڈویژن 184.6 ملین روپے، صنعت وپیداوارڈویژن کیلئے 2850 ملین روپے، انفارمیشن وبراڈکاسٹنگ ڈویژن 2100 ملین روپے، انفارمیشن ٹیکنالوجی وٹیلی کام ڈویژن 6330.6 ملین روپے،

    بین الصوبائی رابطہ ڈویژن کیلئے 3472.4 ملین روپے، داخلہ ڈویژن کیلئے 9093 ملین روپے، قانون وانصاف ڈویژن 1813.8 ملین روپے، میری ٹائم افئیرز 3465.3 ملین روپے، نیشنل فوڈ سیکورٹی ریسرچ ڈویژن 10129.1 ملین روپے، نارکوٹکس کنٹرول ڈویژن 207.9 ملین روپے، نیشنل ہیلتھ سروس ریگولیشنز 12650.9 ملین روپے، قومی ادبی ورثہ ڈویژن 550 ملین روپے، پاکستان اٹامک انرجی کمیشن 25990.6 ملین روپے،پاکستان نیوکلئیرریگولیٹری اتھارٹی 289.8 ملین روپے،

    پیٹرولئیم ڈویژن کیلئے 1480.5 ملین روپے، منصوبہ بندی ترقی ڈویژن 42176.5 ملین روپے، تخفیف غربت ڈویژن 500 ملین روپے، ریلویز ڈویژن کیلئے 32648 ملین روپے، مذہبی امورڈویژن 600 ملین روپے، ریونیوڈویژن 3188.6 ملین روپے، سائنس وٹیکنالوجی ڈویژن 5716.3 ملین روپے، سپارکو 7395 ملین روپے، آبی وسائل ڈویژن 99572.4 ملین روپے، نیشنل ہائی ویز اتھارٹی کیلئے 118403.4 ملین روپے اورپاورڈویژن کیلئے 43133.2 ملین روپے ، ایرا کیلئے 500 ملین روپے ، کے فنڈز مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

    وائبلیٹی گیپ فنڈ کیلئے 73000 ملین روپے اورصوبوں کیلئے 1463000 ملین روپے کے فنڈز مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ ایس ڈی پی میں 171 جاری اور902 نئے منصوبوں کوشامل کیاگیاہے جس کا تناسب 89:11 بنتاہے۔ 80 فیصداخراجات کی تکمیل کے حامل منصوبوں کو جون 2023 تک مکمل کیاجائیگا،جدیدبنیادی ڈھانچہ کی تعمیراورغیرملکی سرمایہ کاری کوراغب کرنے کیلئے کل پی ایس ڈی پی کا 55 فیصد مختص کیاگیاہے۔

    پانی کے شعبہ کی ترقی کیلئے 83 ارب روپے اور توانائی کے شعبہ کیلئے 84 ارب روپے مختص کرنے کی تجویزہے،نئے مالی سال کیلئے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں سماجی شعبہ، صحت وبہبودآبادی کیلئے 23 ارب روپے اورہزاریہ اہداف کے حصول کیلئے 60 ارب روپے مختص کرنے کی تجاویزدی گئی ہے۔ نئے مالی سال 2022 کیلئے پی ایس ڈی پی کی تشکیل میں جامعیت اور تمام متعلقہ شراکت داروں سے مشاورتی طریقہ کار کو اپناتے ہوئے جاری اقتصادی صورتحال اورمالیاتی رکاوٹوں کے منطرنامہ میں مساویانہ ترقی کو یقینی بنانے کی کوشش کی گئی ہے۔

    وزارت خزانہ نے نئے مالی سال کیلئے پی ایس ڈی پی کی مد میں وفاقی وزارت منصوبہ بندی کو ابتدائی طورپرانڈیکٹیوبجٹ سیلینگ (آئی بی سی) کے تحت 500 ارب روپے مختص کرنے سے مطلع کیا۔تاہم جاری منصوبوں پرعملی پیش رفت کی رفتارکوبرقراررکھنے کیلئے وزارت منصوبہ بندی نے وزارت خزانہ سے دوبارہ رابطہ کیا تاکہ پی ایس ڈی پی کے حجم کو800 ارب روپے تک بڑھایا جاسکے،

    وزارت منصوب بندی ترقی وخصوصی اقدامات کے مطابق نئے مالی سال کی پی ایس ڈی پی کی تشکیل میں چھ اعشاری تین ٹریلین روے کے تھروفاروڈ منصوبوں،بیرونی امدادسے چلنے والے منصوبوں کیلئے 250 ارب کی ڈیمانڈ،صوبائی طرز کے منصوبوں کی شمولیت، صوبائی نوعیت کے منصوبوں کی مالی معاونت کیلئے قومی اقتصادی کونسل کے رہنمااصول، منصوبوں پروقت اورلاگت کی نظرثانی، سالان ترقیاتی پروگرام کی تنزلی اوراس کے نتیجہ میں جاری منصوبوں کے حوالہ سے ڈی ڈی ڈبلیو پی سطح کے منصوبوں کیلئے اختیارکو60 ملین سے بڑھاکر2000 ملین کرنا نئے مالی سال کی پی ایس ڈی پی کی تشکیل میں اہم چیلنجزرہے

  • ن لیگ نے ہمیشہ جنوبی پنجاب کی ترقی پرخاص توجہ دی،گورنرپنجاب

    ن لیگ نے ہمیشہ جنوبی پنجاب کی ترقی پرخاص توجہ دی،گورنرپنجاب

    گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان سے جنوبی پنجاب کے مختلف علاقوں سےآئے پارٹی وفود نےملاقات کی.گورنر پنجاب نے دور دراز سے آئے پارٹی ورکزز کے مسائل بھی سنے.

    گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے کہا کہ مشکل وقت میں ملک اور قوم کے مفاد میں اقتدار میں آنے کا چیلنج قبول کیا، ملک کو مشکل حالات سے نکالنے کے لیے حکومت کو سخت فیصلے بھی لینے پڑرہے ہیں ، پارٹی ورکرز کے لیے گورنر ہاوس کے دروازے کھلے ہیں ، گورنر پنجاب نے یقین دلایا کہ عوامی مسائل حل کریں گے.

    پارٹی ورکزز سے گفتگو کے دوران گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کے عوامی فلاح کے منصوبے اور کام اس بات کا کھلا ثبوت ہیں.اعلی تعلیم پہ فوکس کرنے سے ملک کو ترقی کی راہ پہ گامزن کیا جا سکتا ہے.اعلی تعلیم میں تحقیق پہ خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے.

    گورنر پنجاب نے کہا کہ ماضی میں سنگل کریکلم جیسے اقدام اور ایچ ای سی کو وافر فنڈز کی فراہمی مسلم لیگ ن کی علم دوستی کا ثبوت ہے.گورنر ہاوس انوائرمنٹ ایشوز پہ تمام سٹیک ہولڈرز، جامعات کے ساتھ ملکر کردار ادا کرے گا. مشکل حالات کے باوجود حکومت نے آٹے پہ سبسڈی دی.مسلم لیگ ن نے ہمیشہ جنوبی پنجاب کی ترقی پہ خاص توجہ دی.

    گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے معاشرے میں طبقاتی نظام تعلیم ختم کرنے کے لیے دانش سکول جیسے ادارے بنائے. بلیغ الرحمان گئے. تعلیم صرف کتابی علم کا نام نہیں بلکہ اقدار اخلاقیات اس کا اہم جزو ہیں.اساتذۂ طلبا کی کردار سازی پہ خاص توجہ دیں.

  • ماہی گیروں کی ترقی ہماری اولین ترجیح ہے،شہباز شریف

    وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ماہی گیروں کی ترقی ہماری اولین ترجیح ہے، گوادر کے شہریوں کو آسان شرائط پر سولر پینل فراہم کریں گے، بینکوں سے قرض کے حصول میں بھی آسانی پیدا کی جائے گی، غیر قانونی ٹرالنگ کے خلاف سخت ایکشن لیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو ماہی گیروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ماہی گیروں کی ترقی اولین ترجیح ہے، ماہی گیروں کی خوشحالی کیلئے ہر ممکن اقدامات کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہر گھر میں بجلی کی فراہمی ضروری ہے، گوادر میں ماہی گیروں کیلئے چین 3200 سولر پینل فراہم کرے گا۔

    وزیراعظم نے کہا کہ سولر پینل بینکوں کے ذریعے آسان شرائط پر ماہی گیروں کو فراہم کئے جائیں گے، ماہی گیر جتنا بجلی کا بل ادا کرتے ہیں اس سے کم سولر پینل کی قسط ادا کرکے بجلی کی سہولت سے استفادہ کریں گے، جب سولر پینل کی قیمت مکمل ادا ہو جائے گی تو ماہی گیروں کو مفت بجلی ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ مختلف مقامات پر سولر پارکس قائم کئے جائیں گے جس کے باعث ماہی گیروں کو نیشنل گرڈ کی بجائے براہ راست بجلی میسر آئے گی۔

    انہوں نے کہا کہ ماہی گیروں کو مرحلہ وار کشتیوں کے انجن مفت فراہم کئے جائیں گے، پہلے مرحلہ میں 2 ہزار ماہی گیروں کو شفاف طریقہ سے قرعہ اندازی کے ذریعے انجن فراہم کئے جائیں گے، وزیراعلیٰ بلوچستان اور وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کی سربراہی میں انتظامیہ کے تعاون سے یہ انجن جلد فراہم کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ غیر قانونی ٹرالنگ روکنے کیلئے سخت اقدامات کئے جائیں گے۔

    وزیراعظم نے کہا کہ وہ جون کے آخر میں دوبارہ گوادر کا دورہ کریں گے اور ماہی گیروں کے مسائل ان کی زبانی تفصیلی طور پر سنیں گے ،ان مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن کوشش اور اقدامات کئے جائیں گے۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو اور وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال بھی موجود تھے۔

  • ہائی پاورڈ سلیکشن بورڈ کا اجلاس،31افسران کی 21سے گریڈ 22میں ترقی کی منظوری

    ہائی پاورڈ سلیکشن بورڈ کا اجلاس،31افسران کی 21سے گریڈ 22میں ترقی کی منظوری

    اسلام آباد:وزیر اعظم کی زیر صدارت ہائی پاورڈ سلیکشن بورڈ کا اجلاس،کسٹم سروسز گروپ ،ایڈمنسٹریٹو سروس گروپ، فارن سروس گروپ، ان لینڈ ریونیواور انفارمیشن گروپ سمیت دیگر گروپس کے متعدد افسران کو گریڈ 21سے گریڈ 22میں ترقی دیدی گئی ہے ۔

    ترقی پانے والوں میں ایڈمسٹریٹو گروپ کے 18،فارن گروپ کے 3، کسٹم سروس گروپ کے 2، ان لینڈ ریونیو گروپ کے 3، پاکستان ریلوے ، انفارمیشن گروپ ، کامرس اینڈ ٹریڈ گروپ ،ملٹری لینڈ اینڈ کنٹونمنٹس گروپ اور انٹیلیجنس گروپ کا ایک ایک افسر ترقی پانے والوں میں شامل ہے گریڈ 22میں ترقی پانے والوں میں ایڈمنسٹریٹو سروس گروپ کے ڈاکٹر راشد منصور ،سید توقیر حسین شاہ ،عصمت طاہرہ ،بشرہ عمان،ذولفقار حیدر خان، نویدالادین،حامد یقوب، افتخار علی ،سید ظفر علی شاہ ودیگر شامل ہیں۔

     

    ادھرصدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اسلام آباد کے ایڈووکیٹ جنرل نیاز اللہ نیازی کو عہدے سے ہٹا دیا۔

    صدارتی نوٹیفکیشن کے مطابق صدر مملکت نے نیاز اللہ نیازی کی جگہ جہانگیر جدون ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد مقرر کردیا گیا ہے اور ان کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

    خیال رہے کہ گزشتہ دنوں سابق ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نیازاللہ نیازی نے شہباز شریف کو وزیراعظم تسلیم کرنے سے انکار کردیا تھا اور کہا تھاکہ میرے وزیراعظم عمران خان ہیں، مجھےکسی سے ہدایات لینےکی ضرورت نہیں

  • عثمان بزدارچھا گئے: دھابی گروپ کی پنجاب میں 60 ارب سرمایہ کاری:کامیاب دورہ

    عثمان بزدارچھا گئے: دھابی گروپ کی پنجاب میں 60 ارب سرمایہ کاری:کامیاب دورہ

    لاہور: عثمان بزدارچھا گئے: دھابی گروپ کی پنجاب میں 60 ارب سرمایہ کاری:کامیاب دورہ ،اطلاعات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے دبئی کا کامیاب دورہ کیا ہے، انہوں نے متحدہ عرب امارات کے وزیرشیخ النہیان بن مبارک سے ملاقات کی، دھابی گروپ پنجاب میں60 ارب روپےکی سرمایہ کاری پرآمادہ ہو گیا۔

    دبئی میں مبارک سینٹر کی تعمیر کی بحالی کیلئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کی تقریب ہوئی جس میں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی ۔ دھابی گروپ لاہور میں مبارک سینٹر تعمیر کرے گا۔ پنجاب حکومت مبارک سینٹر کی تعمیر کے حوالے سے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔

    عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ لاہور میں تعمیراتی شعبے میں 60 ارب روپے سے زائد کی سرمایہ کاری ہو گی۔ منصوبے کی تکمیل سے بین الاقوامی کرکٹ ٹیمز کیلئے رہائش فراہم ہو سکے گی-

    ادھر لاہور سے ذرائع کےمطابق عثمان بزدار اس وقت صوبے بھر میں معاشی سرگرمیوں کو تیز کرنے کے حوالے سے نئے منصوبوں پر کام کررہےہیں‌، دوردراز علاقوں تک صنعتوں کا جال بچھانےکےلیے کوشاں ہیں ، یہ بھی سُننے میں آیا ہے کہ عثمان بزدار بہت جلد اس حوالے سے اہم اعلانات کریں گے تاکہ صوبے میں معاشی ترقی کے مزید مواقع پیدا ہوں

  • پاکستان کے حالات اور امید کی کرن – توقیر عالم

    پاکستان کے حالات اور امید کی کرن – توقیر عالم

    پاکستان کے حالات اور امید کی کرن
    توقیر عالم

    موجودہ ملکی حالات میں ایک عام پاکستانی عجیب کشمکش میں مبتلاء ہے مہنگائی بیروزگاری اور بے شمار سماجی مسائل نے پاکستان کو اپنی گرفت میں لیا ہوا ہے حکومتِ وقت اپنے منشور پر عمل درآمد میں ناکام ہے تو اپوزیشن بھی فقط سیاسی پوائنٹ سکورنگ میں مصروف نظر آتی ہے عمران خان کے ریاست مدینے کے دعوے پر بھی محض ایک سیاسی نعرے کا گمان ہوتا ہے جہاں کابینہ میں بیٹھے چند وزیر کھلم کھلا اس دعوے کی مخالفت کر رہے ہیں
    بدلتے ھوئے علاقائی حالات کے باعث پاکستان میں دشمن کی سرگرمیاں اپنے عروج پر ہیں بلوچستان میں بڑھتی ھوی دہشتگردی بیسوں فوجی جوانوں کی شہادتیں سوشل میڈیا پر فوج مخالف بیانے کو پھرپور انداز میں پیش کیا جانا اپوزیش کی طرف سے ایسے بیانیے کو پھرپور انداز میں پھیلانا قابل تشویش ہے
    افغان حکومت انڈیا اور امریکہ کے اشتراک سے پاکستان پر الزام تراشیوں کا سلسہ تیز کر چکی ھے اسی سلسلے کی ایک کڑی افغان سفیر کی بیٹی کے اغواء کا معاملہ ہے تفتیش کے بعد معاملہ کھلا تو پتہ چلا یہ ایک خود ساختہ کہانی تھی جس کو پاکستانی اپوزیشن جماعتوں اور نام نہاد صحافیوں نے خوب اچھالا
    عالمی سیاست میں پاکستان ایک اہم کھلاڑی کے طور پر سامنے آیا ہے افغان امن کے معاملے پر وزیراعظم کا دو ٹوک موقف چین کا سی پیک کے دوسرے فیز کا آغاز روس کا پاکستان کی بھرپور فوجی و سفارتی حمایت کا اعلان فیٹف کا پاکستان کی کارکردگی کو سراہنا کشمیر کے موقف کو بھرپور انداز میں عالمی سطح پر اجاگر کرنا
    اور عرب ممالک سے بگڑتے تعلقات کی بحالی پاکستان کی عالمی سطح پر اہم.کامیابیاں ہیں

    اللہ اس وطنِ عزیز کا حامی و ناصر ہو

    توقیر عالم @lovepakistan000 فری لانس رائٹر ہیں اور ملکی سیاست اور ترقی پر لکھتے ہیں۔

  • قوم تب بنتی ہے جب معاشرے کے ہر طبقے کے مسائل حل ہوں،عارف علوی

    قوم تب بنتی ہے جب معاشرے کے ہر طبقے کے مسائل حل ہوں،عارف علوی

    اسلام آباد:صدر ڈاکٹرعارف علوی کا تقریب سے خطاب
    ملک میں پہلی بار ایرو سپیس ورکشاپ کے انعقاد پر مبارکباد دیتا ہوں. ورکشاپ میں مستقبل کے چیلنجز پر قومی ڈائیلاگ ہوا. قوم تب بنتی ہے جب معاشرے کے ہر طبقے کے مسائل حل ہوں. ہمیں دشمن کے روایتی حملوں کیساتھ ہائبرڈ حملوں کا بھی توڑ کرنا ہو گا۔ عالمی سیاست اور پالیسیوں میں مسلسل تبدیلیاں ہو رہی ہیں۔ پاکستان نے بہت قربانیاں دے کر دہشتگردی کے خلاف کامیابی حاصل کی۔ہمیں جاپان جیسے ترقی یافتہ ملکوں سے ترقی کے گر سیکھ کر اپنانا ہوں گے۔ سر سید احمد خان نے برصغیر کے مسلمانوں کو تعلیم کی اہمیت سے روشناس کرایاسوشل میڈیا کی صورت میں عوامی رائے عامہ پر اثر انداز ہوا جا رہا ہے۔سوشل میڈیا کے منفی اثرات کو کنٹرول کرنے کیلئے انفرادی سطح پر کوششیں کرنا ہونگی۔عالمی سیاسی صورتحال اور پالیسیاں تیزی سے بدلتی رہتی ہیں۔
    ہمیں بدلتی عالمی صورتحال کے مطابق خود کو تیار کرنا ہو گا۔

  • پنجاب حکومت کی پھرتیاں،  ڈپٹی ڈائریکٹر پنجاب وائلڈلائف کو کس موقع پر ترقی دی

    پنجاب حکومت کی پھرتیاں، ڈپٹی ڈائریکٹر پنجاب وائلڈلائف کو کس موقع پر ترقی دی

    لاہور : پنجاب وائلڈلائف کے ڈپٹی ڈائریکٹر چوہدری شفقت علی کو ریٹائرمنٹ سے ایک دن قبل بطور ڈائریکٹر ترقی دے دی گئی۔ پنجاب وائلڈ لائف کے ڈپٹی ڈائریکٹر چوہدری شفقت علی جو کہ ان دنوں لاہور چڑیا گھر میں بطور ڈائریکٹر ذمہ داری نبھارہے ہیں، پنجاب حکومت نے انہیں ان کی ریٹائرمنٹ سے ایک دن قبل بطور ڈائریکٹر ترقی دے دی ہے۔ چوہدری شفقت علی کی مدت ملازمت 28 فروری کوپوری ہورہی ہے، جب کہ آ ج وزیراعلی پنجاب نے ان کی ترقی کی سمری منظورکی ہے۔
    پنجاب وائلڈلائف حکام کا کہنا ہے کہ محکمے میں اس وقت ڈائریکٹرکی دوسیٹیں ہیں، چوہدری شفقت علی سینارٹی کے لحاظ سے دوسرے نمبر تھے، اس لئے اب انہیں بھی پرموٹ کرکے ڈپٹی ڈائریکٹر سے ڈائریکٹر بنادیا گیا ہے، وزیراعلی پنجاب سے سمری کی منظوری کے بعد اب ان کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری ہوگا، تاہم دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ تعیناتی صرف ایک دن کے لئے ہوگی کیونکہ 28 فروری کو چوہدری شفقت علی ریٹائرڈہوجائیں گے۔ اس سے قبل محکمے کے سابق ڈائریکٹرنعیم علی بھٹی کو بھی ان کی ریٹائرڈمنٹ سے ایک ماہ پہلے ڈپٹی ڈائریکٹرسے ڈائریکٹر کے عہدے پرترقی دی گئی تھی۔

  • وزیر اعظم عمران خان پسے ھوئے  محروم طبقات کی ترقی کو یقینی بنانا چاھتے  ہیں،  لال چند مالہی

    وزیر اعظم عمران خان پسے ھوئے محروم طبقات کی ترقی کو یقینی بنانا چاھتے ہیں، لال چند مالہی

    پاکستان تحریک انصاف کے ایم این اے اور پارلیامینٹری سیکریٹری ھیومن رائٹس لال چند مالہی نے آج ضلع تھرپارکر کی تحصیل ننگرپارکر میں قائم کردہ احساس پروگرام کے مراکز کا دورہ کیا اور احساس پروگرام کے مقامی افسران سے بریفنگ لی۔
    اس موقع پر بات کرتے ھوے انھون نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کا خواب ھے کہ پسے ھوئے اور کئی دھائیوں سے محروم طبقات کو اوپر لایا جائے اور حکومت ان طبقات کی ترقی کو یقینی بنائے۔
    لال چند مالہی نے کہا کہ ضلع تھرپارکر میں کرونا کے دوران ایک لاکھ پچھتر ھزار خاندانوں کو 12000 کیش امداد دی گئی۔ امداد کسی بھی سیاسی مداخلت سے پاک اور بغیر کسی رنگ نسل مزھب اور سیاسی امتیاز کے دی گئی۔ اب ایک اور قسط جاری کر دی گئی ھے اور پورے ملک میں 70 لاکھ خاندانوں کو جون تک بارہ ھزار کی کیش امداد فراھم کی جائے گی۔ انھوں نے کہا کہ خوشحال پاکستان سروے اپنے آخری مراحل میں ھے اور اس کے بعد ان مستحق خاندانوں کے بچوں کی تعلیم کا خرچ بھی حکومت برداشت کرے گی۔
    لال چند مالہی نے عمران خان اور مخدوم شاہ محمود کا شکریہ ادا کرتے ھوئے کہا کہ حکومت کی جانب سے تھرپارکر کے ھر خاندان کو صحت کارڈ مہیا کیا جا چکا ھے جس کی مدد سے اب ھر خاندان کا ساڑھے سات لاکھ کی مالیت کا صحت انشورنس حاصل ھے۔ تھرپارکر سندھ کا واحد ضلع ھے جسے صحت کارڈ مہیا کر دیا گیا ھے۔
    انھوں نے مزید کہا کہ تھرپارکر کے لیے وزیر اعظم کی جانب سے اعلان کردہ 100 آر او پلانٹس پر کام جلد شروع ھو جائے گا۔
    پی ٹی آئی اہم این اے نے مطالبہ کیا کہ پی پی پی کی صوبائی حکومت اپنا فرض پورا کرے اور تھر کی عوام کو پانی، صحت ، تعلیم اور دیگر صحولیات فراھم کرے۔ انھون نے الزام عائد کیا کہ پی پی پی کے عوامی نمائندگان تھر کی عوام سے ووٹ لے کر غائب ھو جاتے ھیں۔ اب تھر کی عوام کو بھی جاگنا ھوگا اور ان بہروپیون کو بھگانا ھوگا۔ انھوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کو کہتی تھی کہ جمہوریت بہترین انتقام ھے اب سمجھتی ھے کہ انتقام بہترین جمہوریت ھے۔ سندھ میں مخالفین کو بدترین انتقام کا نشانہ بنایا جا رھا ھے اس کی مثال حلیم عادل شیخ اور تھرپارکر میں جھوٹی ایف سی آرز کا داخل ھونا ھے۔
    اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے مقامی رہنما اکبر پلی، کرشن شرما اور دیگر ہمراہ تھے۔

  • پسماندہ علاقوں میں آبی نکاس کے جدید سسٹم کو متعارف کروایا جائے گا، سیکرٹری بلدیات

    پسماندہ علاقوں میں آبی نکاس کے جدید سسٹم کو متعارف کروایا جائے گا، سیکرٹری بلدیات

    16 دیہی تحصیلوں میں 86 ارب روپے کی لاگت کے منصوبوں کوتیار کرنے کے لیے سیکرٹری بلدیات پنجاب نور الامین مینگل کی زیرصدارت اہم اجلاس کیا گیا- منصوبہ ” پنجاب رورل سسٹین ایبل واٹر سپلائی اینڈ سینی ٹیشن پراجیکٹ "کے نام سے متعارف کروادیا گیا-
    سیکرٹری بلدیات پنجاب کا کہنا تھا کہ منصوبے کی کامیاب تکمیل تک تمام مراحل کی خود مانیٹرنگ کروں گا۔ نور الامین مینگل کے بقول دیہی و پسماندہ علاقوں میں آبی نکاس کے جدید سسٹم کو متعارف کروایا جائے گا۔ 

    صوبہ بھرکے دیہی اور پسماندہ علاقوں کی ترقی کے لیے سیکرٹری بلدیات پنجاب نور الامین مینگل کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں نمائندہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ اور ورلڈ بینک کے کنسلٹنٹس نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر سیکرٹری بلدیات پنجاب نور الامین مینگل کا کہنا تھا کہ16تحصیلوں کے دیہی علاقوں میں 86 ارب روپے کی لاگت کے منصوبوں پر جلد از جلد کام کا آغاز کر دیا جائے گا۔منصوبہ ”پنجاب مستحکم دیہی پانی سپلائی و صفائی منصوبہ (پنجاب رورل سسٹین ایبل واٹر سپلائی اینڈ سینی ٹیشن پراجیکٹ) کے نام سے متعارف کروایاجا رہا ہے اور اس منصوبے کے پہلے مرحلے میں پنجاب کی 16 دیہی تحصیلوں کی ترقی کے لیے سڑکیں بنائی جائیں گی۔ دیہی و پسماندہ علاقوں میں آبی نکاس کے جدید سسٹم کو متعارف کروایا جائے گااور صاف پانی کی فراہمی کو ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنایا جائے گا۔ تمام منصوبوں کی خود د مانیٹرنگ کرتے ہوئے ہفتہ وار جائزہ اجلاس بھی بلوایا جائے گا ۔مزید براں کوڑا کرکٹ سے پھیلنے والی بیماریوں کی روک تھام کے لیے کے لیے جدیدسالڈ ویسٹ مینیجمنٹ سسٹم کو متعارف کروایا جائے گا۔