Baaghi TV

Tag: ترکمانستان

  • وزیراعظم شہبازشریف کی ترکمانستان کے صدرسے ملاقات

    وزیراعظم شہبازشریف کی ترکمانستان کے صدرسے ملاقات

    اشک آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے ترکمانستان کے صدر سردار بردی محمدوف سے ملاقات کی، جس میں دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور ترکمانستان کے درمیان برادرانہ تعلقات کی اہمیت پر زور دیا۔

    ملاقات کے دوران وزیراعظم نے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا اور اس بات پر اتفاق کیا کہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کیلئے زمینی اور سمندری راستوں کے ذریعے رابطوں کو بڑھایا جائے گا،دونوں ممالک نے اقتصادی، تجارتی، توانائی اورعلاقائی تعاون کے فروغ کے لیے مستقبل میں مزید اقدامات پر بات چیت کی، جس سے خطے میں مضبوط تعلقات اور باہمی اعتماد کی فضا قائم کرنے کی راہ ہموار ہوئی۔

    وزیراعظم نے ترکمانستان کے عوام اوران کے قومی رہنما کے لئے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا اور ترکمانستان کے صدر کو آئندہ برس پاکستان کے دورے کی دعوت دی،اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ پاکستانی وفد کو شاندار مہمان نوازی فراہم کرنے پر ترکمانستان کی حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

    صدر بردی محمدوف نے وزیراعظم کے حالیہ دورے اور عالمی امن کے فورم میں شرکت پر شکریہ ادا کیا اور پاکستان کے ساتھ باہمی دلچسپی کے متعدد شعبوں میں تعاون بڑھانے کی خواہش ظاہر کی۔

    ملاقات میں وزیر اعظم کے ہمراہ نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار، وفاقی وزیر بجلی اویس لغاری اور وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ بھی موجود تھے-

  • ترکمانستان اور پاکستان  کے درمیان معاہدے پر دستخط کا امکان

    ترکمانستان اور پاکستان کے درمیان معاہدے پر دستخط کا امکان

    ترکمانستان چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے تحت گوادر بندرگاہ تک رسائی حاصل کرنے والا پہلا وسطی ایشیائی ملک بننے جا رہا ہے عنقریب ترکمانستان اور پاکستان اسی سلسلے میں ایک معاہدے پر دستخط بھی کرنے والے ہیں۔

    باغی ٹی وی: پاک چین اقتصادری راہدری (سی پیک) پاکستانی معیشت میں بہت اہم کردار ادا کر رہی ہے جس کے تحت ترکمانستان اور گوادر پورٹ کی شراکت داری ہونے جا رہی ہے جس کے بعد ترکمانستان گوادر پورٹ تک رسائی حاصل کر سکے گا۔

    گوادر اور ترکمان باشی بندرگاہوں کے درمیان مفاہمت نامے پر جلد دستخط کیے جائیں گےپاکستان اور ترکمانستان پہلے ہی مختلف مشترکہ منصوبوں پر کام کر رہے ہیں جن میں تاپی پائپ لائن، ریلوے ٹریک اور فائبر کنیکٹیویٹی شامل ہیں تاکہ دو خطوں یعنی جنوبی اور وسطی ایشیا کو ملایا جا سکے۔

    پاکستانی حکومت نے سی پیک کے تحت گوادر کی بندرگاہ اور ترکمان باشی کی بندرگاہ کے درمیان ہونے والے معاہدے کے مسودے کی جانچ کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی ہےکابینہ کے اجلاس میں گوادر پورٹ سے پبلک سیکٹر کی 50 فیصد درآمدات کی منظوری پر غور کے لیے کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے۔

    پاکستانی حکومت سی پیک کے مثبت ثمرات کے حصول کے لیے پوری طرح پرعزم ہے جس پر پاکستان کے تمام اداروں، سیاسی قوتوں اور بلوچستان کے باشعور عوام کے درمیان مکمل اتفاق رائے ہے،یہ پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی کے مستقبل کی کلید ی کردار ادا کرے گا، بلوچستان کے عوام پاکستان کی تعمیر و ترقی میں اپنا مثبت کردار ادا کر رہے ہیں۔

    دوسری جانب قازقستان کی کمپنی کے ساتھ کراچی میں سوا تین کروڑ روپے کا فراڈ سامنے آیا ہے کراچی میں جعلسازوں نے قازقستان کے تاجروں کو دھوکا دے کر کروڑوں روپے اینٹھ لیے، قازق تاجر میرس اور بخیت جان نے مرغیوں کی فیڈ خریدنے کے لیے پاکستانی کمپنی بگ ڈریگن سے رابطہ کیا،ان کے درمیان سودا 50 ہزار ڈالرز میں طے ہوا تو قازق تاجروں نے 50 فیصد ایڈوانس دے دیا۔

    ایک جگہ سے دھوکا کھا کر تاجروں نے کراچی میں میکن فوڈز نامی کمپنی سے رابطہ کیا جس کے مالک محمد عمیر نے ناظم آباد میں واقعے دفتر میں میٹنگ کی اور غیر ملکی تاجروں کو فیکٹری کا دورہ بھی کرایا، ڈیل 3 لاکھ 20 ہزار ڈالرز میں ہوئی اور ایڈوانس کے طور 90 ہزار ڈالرز بھی بینک کے ذریعے ادا کر دیے گئے لیکن بد قسمتی یہ کہ محمد عمیر کی کمپنی بھی فراڈ نکلی۔

    فراڈ کرنے والے پہلے ملزم کے خلاف مقدمہ درج ہوا جب کہ دوسرے ملزم کی شکایت پولیس کو درج کرائی گئی مگر کچھ حاصل نہیں ہوا، غیر ملکی تاجروں کا کہنا ہے کہ اگر پاکستانی قانون انہیں سپورٹ کرے تو وہ ابھی بھی دو طرفہ تجارت کرنا چاہتے ہیں،جرائم پیشہ نیٹ ورک کا فراڈ کرنا اپنی جگہ لیکن اس حوالے سے پولیس کی عدم کارکردگی غیرملکی سرمایہ کاری کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا سکتی ہے۔

  • ترکمانستان کی پاکستان کو سستی گیس فراہم کرنے کی پیشکش

    ترکمانستان کی پاکستان کو سستی گیس فراہم کرنے کی پیشکش

    ترکمانستان نے پاکستان کو سستی گیس فراہم کرنے کی پیشکش کر دی-

    باغی ٹی وی: اسلام آباد میں ترکمانستان کے سفارتخانہ میں پاک ترکمانستان جوائنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے بانی صدر دارو خان اچکز ئی اور ایل پی جی انڈسٹری ایسوسی ایشن کے چیئر مین عرفان کھوکھر کی مشترکہ قیادت کے وفد نے ملاقات کی-

    روسی تیل آنے کے بعد بھی قیمتیں کم ہوں گی یا نہیں؟ وزیر مملکت برائے …

    پاکستان میں ترکمانستان کے سفیر اتادجان مولیموف نے کہا ہے کہ ترکمانستان کے پاس گیس وسیع ذخائر ہیں اور ہم نے پاکستان کو مارکیٹ سے ستی گیس فراہم کرنے کی پیشکش کی ہے-

    پاکستان اور ترکمانستان کے درمیان دو طرفہ ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدہ کی ورکنگ کو حتمی شکل دیدی گئی ہے معاہدہ پر جلد دستخط کئے جائیں گے اس معاہدہ سے پاک ترکمانستان باہمی تجارت بالخصوص توانائی کے شعبے میں دو طرفہ تعاون کو فروغ دینے کی نئی راہیں کھلیں گی ترکمانستان کے سفیر نے وفد کو 15 جون 2023ء کو ترکمانستان میں ہو نیوالی بزنس سمٹ میں شرکت کی دعوت دی۔

    عمران خان کے ایڈوائزر ہمیشہ انہیں غلط مشورے دیتے رہے،9 مئی کاواقعہ تو انتہا تھی،مراد …

  • ترکمانستان میں”جہنم کے دروازے”نامی گڑھے کو بند کرنے کا فیصلہ

    ترکمانستان میں”جہنم کے دروازے”نامی گڑھے کو بند کرنے کا فیصلہ

    ترکمانستان میں موجود "جہنم کے دروازے” نامی آگ کے گڑھے کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ترکمانستان کے صدر قربان قلی بردی محمدوف نے ماہرین کو حکم دیا ہے کہ وہ قراکم صحرا کے وسط میں پائے جانے والے 50 برس سے “جہنم کے دروازے” نامی گڑھے میں دہکتی آگ کو بجھانے کا کوئی راستہ نکالیں-

    صدر ترکمانستان نے کہا کہ ہم اپنے ملک میں قدرتی ذخائر کو نقصان پہنچا رہے ہیں جس کی وجہ سے ہم منافع کما سکتے ہیں لیکن وہ ضائع ہو رہا ہے۔ اس منافع سے ہم لوگوں کی زندگیاں بہتر کر سکتے ہیں۔

    ایسےلگ رہا ہے جیسے دنیا ختم ہونے جارہی ہے: ماحولیاتی ماہرین نےدنیامیں‌بڑی تباہی کی پیش گوئی کردی

    قربان قلی بردی نے کہا کہ انسانوں کے ہاتھوں بننے والے اس گڑھے کی وجہ سے ماحول اور اردگرد رہنے والے لوگوں کی صحت پر بھی منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں اس لیے ماہرین اس بارے میں کوئی راستہ نکالیں اور آگ کو بجھانے کی کوشش کریں۔

    واضح رہے کہ یہ آگ دراصل زیر زمین سے نکلنے والی گیس کے باعث لگی ہوئی ہے 1971ءمیں گیس کے اس کنوئیں میں ”ڈرلنگ“ کے دوران ایک حادثہ ہوگیا تھا،اس وقت ترکمانستان سویت یونین کا حصہ ہوا کرتا تھا کھدائی کے دوران اچانک زمین پھٹنے سے ایک گڑھا وجود میں آگیا اور اس میں سے متھین گیس خارج ہونے لگی حادثے کے بعداس مسئلے کے حل کے طور پر اس گیس کو آگ لگا دی کہ زہریلی گیس سے نزدیکی آبادی کے متاثر ہونے کا خدشہ تھا ان کا اندازہ تھا کہ شاید چند دنوں میں یہ گیس ختم ہو جائے گی اور آگ جلد ہی بجھ جائے گی لیکن قدرت کا کرنا یہ کہ آگ اب تک لگی ہوئی ہے لیکن ترکمناستان میں بنا یہ گڑھا سائنسدانوں کی غلطی کی وجہ سے 50 سال سے آگ اگل رہا ہے اور ہزار کوشش کے باوجود سرد ہونے کا نام نہیں لے رہا۔

    230 فٹ چوڑا یہ گڑھا ترکمانستان کے ایک گاﺅں درویز میں واقع ہے جس کو مقامی افراد” جہنم کا دروازہ“ کے نام سے پکارتے ہیں اس کی وجہ یہی ہے کہ اس میں سے نکلنے والے شعلے سرد ہونے کا نام نہیں لیتے اور 50 سال بعد بھی وہاں آگ آج بھی اس رفتار سے جل رہی ہے جس رفتار سے پہلے دن جل رہی تھی۔ اب یہ گڑھا ایک بڑا سیاحتی مقام بن گیا ہے اور ہر سال ہزاروں کی تعداد میں لوگ ” جہنم کا دروازہ“ دیکھنے کےلیے درویز کا رخ کرتے ہیں۔

    1971 سے بننے والے اس گڑھے میں لگنے والی آگ کو بجھانے کی متعدد کوششیں کی جا چکی ہیں لیکن ابھی تک کوئی کامیابی حاصل نہیں ہوئی اس گڑھے کی چوڑائی 70 میٹر اور گہرائی 20 میٹر ہو چکی ہے اور یہ اب یہ سیاحوں کےلیے ایک پرکشش جگہ بن چکا ہے۔

    معدنی ذخائرسے مالا مال قازقستان،بدامنی کا شکارکیوں؟گولی مارنے کا حکم کیوں؟

  • پاکستان اقتصادی تعاون تنظیم کو فوقیت دیتا ہے:شاہ محمود قریشی کا سربراہی اجلاس سے خطاب

    پاکستان اقتصادی تعاون تنظیم کو فوقیت دیتا ہے:شاہ محمود قریشی کا سربراہی اجلاس سے خطاب

    اسلام آباد :وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او )کو اولین ترجیح دیتا ہے جو ہمارے دس اہم علاقائی شراکتداروں کا گروپ ہے ،وسائل ، تجارت ، جغرافیائی محل وقوع ، یورو ایشیا کے مرکز میں تذویراتی مقام ہونے کے ناطے ای سی او ایک طاقتور علاقائی ادارے کے طور پر ابھرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے ،وہ ہفتہ کو یہاں ای سی او کی وزراء کونسل کے 25ویں اجلاس سے خطاب کررہے تھے ۔

    شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اس سربراہی اجلاس میں شرکت ان کے لئے ایک اعزاز ہے ، ترکمانستان کی حکومت اور تنظیم کے سیکرٹری جنرل کو اس اجلاس کے انعقاد پر مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ ای سی او ممالک نے اپنے ویژن 2025کے فیصلوں میں پر جوش مقاصد کا تعین کیا ہے ، اس سلسلے میں سیکرٹریٹ کی طرف سے کی جانے والی پیشرفت رپورٹ کو سراہتے ہیں ۔

    انہوں نے کہاکہ کووڈ 19نے ای سی او رکن ممالک کی معیشتوں پر منفی اثرڈالا ہے ، اس مرض سے صحت یاب ہونے کے لئے ویکسینیشن اور دیگر احتیاتی تدابیر اختیار کی جانی چاہئیں ، ویکسین کی پیداوار ، تقسیم اور دستیابی میں مساوات پر اصرار کرنا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ای سی اوویژن 2025کے مقاصد کی تکمیل کو بھی تیز کرنا چاہئے جو کہ اقوام متحدہ کے پائیدار ترقی کے اہداف کے ساتھ مکمل طور پر اہم آہنگ ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ای سی او ٹرانسپورٹ راہداری کا آغاز سب سے اہم مقصد ہے ،استنبول ، تہران ، اسلام آباد راہداری کے فعال ہونے کا خیر مقدم کرتے ہیں ۔

    انہوں نے کہاکہ افغانستان کے ذریعے ٹرانزٹ راہداری کی مکمل فعالیت ای سی او کے تمام ممالک کے لئے اہم ہو گا ، اس مقصد کے لئے ا فغانستان میں امن و آمان ناگزیر ہے ، ہم سب کو افغانستان اور اس کے عوام کو انسانی اور معاشی امداد فراہم کرنی چاہئے تاکہ بڑے پیمانے پرانسانی بحران اور معاشی تباہی کو روکا جاسکے ۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں کابل میں نئی حکومت کی حوصلہ افزائی کرنی چاہئے کہ وہ افغانستان کو مستحکم کرنے کے لئے جامع طرز حکمرانی ، انسانی حقوق بشمول خواتین کے حقوق اور دہشتگردی کے خلاف کارروائی کو فروغ دیں ،6پڑوسی ممالک کا فارمیٹ افغانستان میں استحکام کو فروغ دینے کے لئے اہم ہے ،

    اس کے ساتھ مل کے ہمیں افغانستان سے متعلق متفقہ منصوبوں کے جلد نفاذ میں مدد کرنی چاہئے ،تاپی گیس پائپ لائن ، کاسا 1000، بجلی کا گریڈ اور ترمزمزار شریف ، کابل کو ملانے والی ٹرانس افغان ریلوے اہم منصوبے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ امید ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری سے بھی خطہ مستفید ہو گا ، ہمیں ای سی او ممالک کے درمیان مزید منصوبوں کی نشاندہی ، تیاری اور ان پر عملدرآمد بھی کرنا چاہئے ۔ انہوں نے کہاکہ ای سی او علاقائی فری ٹریڈ زون بنا کر آسیان اور افریقی یونین کی تقلید کرنے کا وقت آگیا ہے ،

    اس سے باہمی سرمایہ کاری ، بہتر پیداواری صلاحیت اور معیشتوں کی مسابقت کی حوصلہ افزائی ہو گی ۔ انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ ای سی او بینک کے کردار کو مضبوط بنانے اور ای سی او ری انشورنس کمپنی کو فعال بنانا ہماری تجارت ، سرمایہ کاری اور انضمام کے مقاصد میں مثبت تجارتی اور ترقیاتی کردار ادا کر سکتا ہے ، مقاصد کے حصول کے لئے کثیر الجہتی ، علاقائی اور قومی ترقیاتی بینکوں ، نجی منڈیوں کے ذریعے مالی اعانیت کو بھی متحرک کیا جانا چاہئے ۔ انہوں نے کہاکہ ویژن 2025میں اعتراف کیا گیا کہ ای سی او کی معیشتیں صرف اسی صورت متحرک ہوں گی جب وہ علم پر مبنی اور ڈیجیٹلائز ہوں گی ،

    اس تناظر میں آذربائیجان میں تحقیق و ترقی کے مرکز کے قیام کا خیر مقدم کرتے ہیں ، یہ مرکز سائنس اور ٹیکنالوجی کی معلومات کے تبادلے کے ساتھ ساتھ تحقیق و ترقی اور ٹیکنالوجی ایپلی کیشنز میں تعاون کے لئے ایک طریقہ کار کے طور پر بھی کام کر سکتا ہے ۔انہوں نے کہاکہ ابھرتی ہوئی عالمی ڈیجیٹل معیشت میں ای سی او اراکین کا انضمام اس بات کا تعین کرے گا کہ آیا وہ متحرک ترقی کو برقرار رکھ سکتے ہیں ،

    ہمیں براڈ بینڈ اور دیگر آئی ٹی ہارڈویئر اور سافٹ ویئر کی تنصیب اور ڈیجیٹل ورک فورس کی تربیت کے لئے منصوبے تیار کرنا اور ان پر عملدرآمد کرنا چاہئے ، اپنے جغرافیائی محل وقوع سے مکمل فائدہ اٹھانے کے لئے ای سی او کو چین کے بلٹ اینڈ روڈ انیشٹیو اور یوریشیئن اکنامک یونین کے ساتھ مفادات اور تعاون کے سنگم کو فروغ دینا چاہئے ،

    ای سی او سیکرٹریٹ ایک سٹڈی تیار کر سکتا ہے کہ اس طرح کے تعاون کو کس طرح بہتر بنانا ہے ۔انہوں نے کہاکہ ای سی او کو چین ، روس ، یورپ ، آسیان ، خلیج تعاون کونسل اور افریقی یونین سے ملحق تمام مارکیٹوں کے ساتھ تجارت اور باہمی تعاون کے امکانات کا بھی جائزہ لینا چاہئے ۔انہوں نے کہاکہ ای سی او کے تمام رکن ممالک ترقی پذیر ممالک کے لئے کام کریں تاکہ خوشحالی اور ترقی کے اپنے مشترکہ اہداف کو حاصل کیا جاسکے۔

    انہوں نے کہاکہ اگلے سال پاکستان ای سی او کی صدارت سنبھالے گا ہم اپنے مشترکہ مقاصد کو آگے بڑھانے کے لئے ای سی او کے اراکین کی حمایت کے منتظر ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ ای سی او کے رکن کے طور پر امید کرتے ہیں کہ ہم اسلاموفوبیا کا مقابلہ کرنے اور تمام مسلم عوام کے جائز حقوق خاص طور پر فلسطین اور جموں کشمیر کے عوام کے حق خود ارادیت اور آزادی کے لئے ان کا ساتھ دیں گے ۔