Baaghi TV

Tag: ترکیہ اور آذربائیجان

  • پاکستان، ترکیہ اور آذربائیجان کے درمیان دوسرا سہ فریقی اجلاس

    پاکستان، ترکیہ اور آذربائیجان کے درمیان دوسرا سہ فریقی اجلاس

    پاکستان، ترکیہ اور آذربائیجان کے درمیان دوسرا سہ فریقی اجلاس آذربائیجان کے شہر لاچین میں منعقد ہوا جس میں آذربائیجان کے صدر الہام علییوف، ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان اور پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے شرکت کی۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے آذربائیجان کے صدر اور عوام کو یومِ آزادی کی مبارکباد دی اور بہترین میزبانی پر صدر الہام علییوف کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ بہترین دوستوں کے ہمراہ اس ہال میں موجود ہونے پر بےحد خوشی ہے۔

    وزیراعظم نے کہا کہ اس سے قبل آستانہ میں ہمارا سہ فریقی اجلاس ہوا تھا اور موجودہ اجلاس اس عزم کا اعادہ ہے کہ ہم نے تعاون اور دوستی کو نئی بلندیوں تک لے جانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تینوں ممالک مشترکہ مذہب، اقدار، شفافیت اور تاریخ میں بندھے ہیں اور بنیادی ایشوز پر ایک دوسرے کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔

    وزیراعظم نے کہا کہ بھارت کو پلوامہ اور پہلگام واقعے پر تحقیقات کے لیے تعاون کی پیش کش کی گئی تھی، مگر بھارت نے بغیر شواہد کے پاکستان پر الزام لگایا اور اس واقعے کی آڑ میں جارحیت کا راستہ اختیار کیا پاکستان خوش قسمت ہے کہ اس کے پاس ترکیہ اور آذربا ئیجان جیسے سچے دوست موجود ہیں ہم تینوں ممالک اعلیٰ اقدار، امن اور انصاف کے لیے ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہیں اور یہ سہ فریقی اجلاس ہم سب کے لیے بہت اہمیت کا حامل ہے۔

    17 اضلاع میں صارف عدالتیں ختم کرنے کیلئےنیا ترمیمی بل تیار

    صدر الہام علییوف نے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ پاکستان، ترکیہ اور آذربائیجان مشترکہ تاریخ اور شفافیت میں بندھے ہوئے ہیں 20 20 میں ہونے والی جنگ میں ترکیہ اور پاکستان نے ہماری مدد کی، جس پر ہم ان کے شکر گزار ہیں آذربائیجان پاکستان میں دو ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا، اور اس سلسلے میں مختلف منصوبوں کا جائزہ لیا جا رہا ہےصدر آذربائیجان نے مختلف شعبوں میں شراکت دار ی کے فروغ، دفاعی تعاون اور سیاحت کے میدان میں ترکیہ اور پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

    صدر علییوف نے کہا کہ تینوں ملکوں کے درمیان دفاعی شعبے میں تعاون کے وسیع امکانات موجود ہیں اور یہ تعاون علاقائی استحکام کے لیے نہایت اہم ہے انہوں نے مختلف عالمی فورمز پر تینوں ممالک کے یکساں مؤقف کی تعریف کی اور کہا کہ آذربائیجان نے ہمیشہ اپنے برادر ممالک پاکستان اور ترکیہ کا ساتھ دیا ہے پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی باعث تشویش تھی، اور آذربائیجان نے پاکستان سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا، انہوں نے اس موقع پر مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے اقوام متحدہ کی قراردادوں کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا۔

    چشمہ نیوکلیئر پلانٹ یونٹ پانچ 1200 میگاواٹ بجلی پیدا کرے گا، پاکستان اٹامک انرجی کمیشن

    ترک صدر رجب طیب اردوان نے خطاب کرتے ہوئے آذربائیجان کو یومِ آزادی پر مبارکباد پیش کی اور کہا کہ یہ دوسرا سہ فریقی اجلاس تینوں ممالک کے درمیان باہمی احترام اور اعتماد پر مبنی تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے ترکیہ، پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری کو مستحکم بنایا جائے گا۔

    صدر اردوان نے پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں وزیراعظم شہباز شریف کی مدبرانہ قیادت کو سراہا اور کہا کہ جنگ بندی باعث اطمینا ن ہےہمارا خطہ اسٹریٹجک اعتبار سے بہت اہم ہے اور مشترکہ اہداف کے حصول کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا ترک صدر نے دفاعی شعبے، توانائی، غذائی تحفظ، ٹرانسپورٹیشن اور دیگر میدانوں میں تعاون کو وسعت دینے پر زور دیاانہوں نے اسرائیل کی جانب سے فلسطین میں خونریزی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں بچوں کو وحشیانہ انداز میں قتل کیا جا رہا ہے، اور خطے کے امن کو تباہ کرنے والوں کے خلاف ہم سب کھڑے ہوں گے۔

    آئی ایم ایف کی ٹیکس بڑھانے کیلئے سخت اقدامات کی تجویز

  • وزیراعظم  کی آذربائیجان کے صدر سے اہم ملاقات،  تعلقات میں نیا باب

    وزیراعظم کی آذربائیجان کے صدر سے اہم ملاقات، تعلقات میں نیا باب

    وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر الہام علییوف سے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی استحکام، اقتصادی و دفاعی تعاون اور بھارت کے ساتھ حالیہ کشیدگی جیسے اہم معاملات زیر بحث آئے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کی حکومت اور عوام کا پاکستان کی غیر متزلزل حمایت پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے خلاف حالیہ تنازعے میں آذربائیجان کی حمایت نے پاکستانی عوام کے دل جیت لیے۔دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کی موجودہ سطح پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے مختلف شعبوں خصوصاً معاشی، دفاعی اور ثقافتی میدان میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔

    مستقبل میں مزید پیشرفت کے لیے دونوں ممالک کے درمیان وفود کی سطح پر ملاقاتیں جلد منعقد کی جائیں گی تاکہ سرمایہ کاری، تجارتی روابط اور مشترکہ منصوبوں پر عمل درآمد کو فروغ دیا جا سکے۔دونوں رہنماؤں نے خطے میں پائیدار امن، خوشحالی اور عالمی فورمز پر اصولی مؤقف کے فروغ کے لیے مشترکہ کاوشوں پر زور دیا۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان، ترکیہ اور آذربائیجان کے سہ فریقی اجلاس میں شرکت کے لیے لاچین کا دورہ کیا، جہاں ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔ اجلاس میں صدر رجب طیب اردوان اور صدر الہام علییوف بھی شریک ہوں گے۔نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار،فیلڈ مارشل سید عاصم منیر،وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ اور وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی بھی وفد میں شامل ہیں.

    یاد رہے کہ یہ ملاقات وزیراعظم کے چار ملکی دورے کا حصہ ہے جس میں وہ ایران میں سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای اور صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات کر چکے ہیں۔ترکیہ میں صدر رجب طیب اردوان سے بھی اہم ملاقاتیں کر چکے ہیں۔آئندہ مرحلے میں تاجکستان میں گلیشیئرز کانفرنس اور اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں متوقع ہیں۔

    تجزیہ کاروں کے مطابق یہ سفارتی سرگرمیاں پاکستان کے بین الاقوامی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے اور خطے میں امن و استحکام کے لیے اہم پیش رفت تصور کی جا رہی ہیں۔

    نریندر مودی بالآخر اپنی اوقات پر آگئے: وزیر دفاع خواجہ آصف کا سخت ردعمل

    راہول گاندھی کی مودی حکومت پر تنقید،بھارت عالمی سطح پر تنہا ہو چکا ہے

    مودی حکومت کی ہٹ دھرمی،کرتارپور راہداری بدستور بند

    راہول گاندھی کی مودی حکومت پر تنقید،بھارت عالمی سطح پر تنہا ہو چکا ہے