Baaghi TV

Tag: ترکیے

  • وزیر اعظم شہباز شریف کی ترک صدر رجب طیب ایردوان سے ملاقات

    وزیر اعظم شہباز شریف کی ترک صدر رجب طیب ایردوان سے ملاقات

    اشک آباد: وزیراعظم اور ترک صدر اردوان نے ملاقات کی اشک آباد میں منعقدہ فورم کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف اور ترک صدر رجب طیب اردوان کے درمیان اہم ملاقات ہوئی، ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی تعاون اور سرمایہ کاری پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا-

    ملاقات میں وزیراعظم نے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان تاریخی برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا اور توانائی، پیٹرولیم، معدنیات، سیاسی و دفاعی تعاون اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں بڑھتی ہوئی شراکت داری کو سراہا۔

    وزیراعظم نے پاکستان میں بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری میں ترکی کے تجربے سے فائدہ اٹھانے کی خواہش ظاہر کی جبکہ دونوں رہنماؤں نے جلد وزارتی سطح کے تبادلوں پر اتفاق کیا،اس کے علاوہ ملاقات میں اسلام آباد، تہران، استنبول ریل نیٹ ورک کی بحالی پر بھی گفتگو ہوئی،وزیراعظم نے غزہ میں امن کی کوششوں کیلئے صدر اردوان کی جرات مندانہ قیادت کو خراجِ تحسین پیش کیا اور افغانستان سے پاکستان کو درپیش سیکیورٹی خدشات پر بھی بات چیت کی ۔

    وزیراعظم نے رواں برس پاکستان اور ترکیہ کے درمیان قیادت کی سطح پر ہونے والے مسلسل روابط پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ترکیہ کے ساتھ سیاسی، توانائی، اقتصادی، دفاع اور سرمایہ کاری سمیت باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اظہار کیا وزیراعظم نے پاک ترک جے ایم سی کے 16ویں اجلاس کے انعقاد پر اطمینان کا اظہار کیا جو 7ویں ایچ ایل ایس سی سی کے فیصلوں پر عملدرآمد کو یقینی بنائے گا، وزیر اعظم نے توانائی، پٹرولیم اور معدنیات کے ترجیحی شعبوں میں ترکیہ کی دلچسپی اور سرمایہ کاری کا خیرمقدم کیا۔

    انہوں نے پاکستان اور افغان طالبان حکومت کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے میں ترکیہ کے تعمیری کردار کا شکریہ بھی ادا کیا لیکن اس بات پر زور دیا کہ امن تب ہی ممکن ہو گا جب پاکستان کے سلامتی کے خدشات کو پوری طرح سے حل کیا جائے۔

    صدر ایردوان نے پاکستان کے ساتھ تعاون مزید بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا،صدررجب طیب ایردوان نے وزیراعظم محمد شہباز شریف کی جانب سے نیک خواہشات پر ان کا شکریہ ادا کیا اور دونوں ممالک کے درمیان مضبوط تعلقات استوار کرنے کے لئے مل کر کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

  • ترکیے پاکستان میں جنگی ڈرون اسمبل کرنےکے لیے فیکٹری بنانا چاہتا ہے،بلوم برگ

    ترکیے پاکستان میں جنگی ڈرون اسمبل کرنےکے لیے فیکٹری بنانا چاہتا ہے،بلوم برگ

    بلوم برگ کے مطابق ترکیے بین الاقوامی منڈیوں میں اپنی دفاعی صنعت کو فروغ دینےکے منصوبےکے تحت پاکستان میں جنگی ڈرون اسمبل کرنےکے لیے فیکٹری بنانا چاہتا ہے۔

    امریکی جریدے بلوم برگ کے مطابق ترکیے پاکستان میں جنگی ڈرون تیار کرنےکی فیکٹری بنانے کا ارادہ رکھتا ہے اور پاکستان کو اپنے ففتھ جنریشن لڑاکا طیاروں کے پروگرام میں بھی شامل کرنا چاہتا ہےمعاملے سے باخبر ترک حکام کا کہنا ہےکہ اکتوبرکے بعد سے اس منصوبے پر ہونے والی بات چیت نمایاں طور پر آگے بڑھ چکی ہے۔

    نام نہ بتانےکی شرط پر حکام نے بتایا کہ اس منصوبے کے تحت اسٹیلتھ اور طویل فاصلے تک پرواز کرنے والے ڈرون کے پرزے پاکستان برآمد ہوں گے جہاں انہیں جوڑا جائےگا تاہم ترکیے اور پاکستانی حکام نے اس خبر پر اب تک کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔

    بلوم برگ کا کہناہےکہ ترکیے مشترکہ پیداواری معاہدے کے تحت پاکستانی بحریہ کے لیے جنگی جہازوں کی تیاری پر بھی کام کر رہا ہےترکیے نے پاکستان کے درجنوں ایف-16 طیاروں کو اپ گریڈ بھی کیا ہے اور اب وہ چاہتا ہےکہ پاکستان اس کے ففتھ جنریشن لڑاکا طیاروں کے پروگرام میں بھی شامل ہو۔

    کراچی میں سردی میں اضافے کی پیشگوئی

    رپورٹ کے مطابق ترکیے نے رواں سال کئی ممالک سے دفاعی معاہدوں کا اعلان کیا ہے، جن میں انڈونیشیا کی جانب سے لڑاکا طیاروں کا آرڈر بھی شامل ہے، اس کے علاوہ ترکیے کے سعودی عرب اور شام کو مزید اسلحہ فراہم کرنےکے منصوبے بھی موجود ہیں،ترک دفاعی صنعت کے حکومتی ادارے ایس ایس بی کے سربراہ ہالوک گورگن کے مطابق ترکیے کی دفاعی برآمدات اس سال کے پہلے 11 مہینوں میں 30 فیصد بڑھ کر 7.5 بلین ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔

    بھارت کا کراچی سے 200 سمندری میل دور بھارتی فضائیہ کی مشق کا اعلان

  • ترکیے نے مقامی ساختہ فضائی دفاعی نظام  تیار کر لیا

    ترکیے نے مقامی ساختہ فضائی دفاعی نظام تیار کر لیا

    ترکیے نے مقامی طور پر تیار کردہ جدید فضائی دفاعی نظام اسٹیل ڈوم فوج کے حوالے کر دیا۔

    ترک میڈیا کے مطابق افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ اسٹیل ڈوم ترکیے کی طاقت اور دفاعی صنعت کی ترقی کا مظہر ہے۔صدر اردوان کے مطابق یہ نظام ترک مسلح افواج کی طاقت بڑھانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ملکی دفاعی صنعت کو مزید بلندیوں کی طرف لے جانے کا اہم قدم قرار دیا گیا۔

    افتتاح کے موقع پر اعلان کیا گیا کہ 460 ملین ڈالر مالیت کے اسٹیل ڈوم سسٹم کو ترک فوج کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

    پوپ لیو کا اسرائیل سے غزہ میں جنگ بندی اور جبری بے دخلی روکنے کا مطالبہ

    پنجاب کے دریاؤں میں اونچے درجے کا سیلاب، گوجرانوالہ میں 15 افراد جاں بحق

    سندھ میں ممکنہ سیلاب: مراد علی شاہ کی ہنگامی اقدامات کی ہدایت

    سندھ اسمبلی ارکان کی تنخواہ بڑھ کرساڑھے چار لاکھ روپے مقرر

  • وزیراعلیٰ پنجاب  سے ترکیے کے سفیر کی ملاقات

    وزیراعلیٰ پنجاب سے ترکیے کے سفیر کی ملاقات

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ترکیے کے سفیر نے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات ، تجارتی تعاون، علاقائی امن اور ثقافتی روابط پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    مریم نواز نے بھارتی جارحیت پر ترکیے کی پاکستان کی دوٹوک حمایت پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ صدر ایردوان کا کہنا کہ ہمیشہ پاکستان کے ساتھ ہیں،یہ دلوں میں نقش ہو چکا ہے سب پاکستانی ترکیے کے بہن بھائیوں کیلئے دلی محبت اور عقیدت رکھتے ہیں ، ترکیے کی بھارتی جارحیت پر حالیہ غیر مشروط حمایت پاکستانی قوم ہمیشہ یاد رکھے گی۔

    وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پاکستان اور ترکیے صرف اتحادی نہیں، بلکہ ایمان، ثقافت اور تاریخ میں جڑے ہوئے بھائی ہیں، تجارت کو مزید تقویت دینے کیلئے ترکیے کیساتھ اشتراک کار بڑھائیں گے، پاک ترکیے تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانا چاہتے ہیں۔

  • پاکستان اور ترکیہ کی دوستی نئی بلندیوں پر لے جائیں گے،وزیراعظم

    پاکستان اور ترکیہ کی دوستی نئی بلندیوں پر لے جائیں گے،وزیراعظم

    اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف نے پاک ترکیہ بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک ترکیہ 5 ارب ڈالر کے تجارتی حجم کے ہدف کے لیے پرعزم ہیں، ترک سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کے لیے سہولیات دی جائیں گی-

    باغی ٹی وی :اسلام آباد میں پاکستان ترکیہ بزنس فورم کا انعقاد ہوا، جس میں وزیراعظم شہبازشریف اور ترک صدر رجب طیب اردوان نے شرکت کی، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ترک صدر رجب طیب اردوان کو خوش آمدید کہتا ہوں، پاکستان اور ترکیہ کے درمیان بردرانہ تعلقات قائم ہیں، آج کا دن بہت اہم ہے، پاک ترک تعلقات سے متعلق متعدد میٹنگز کیں۔

    شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کے تعلقات کی ایک تاریخ ہے، رجب طیب اردوان کی قیادت میں ترکیہ ترقی کی راہ پر گامزن ہے، رجب طیب اردوان مسلم امہ کی آواز ہیں، ترک صدر نے ہمیشہ فلسطین اور کشمیر کے مسئلے پر آواز اٹھائی،دونوں ممالک کے درمیان 5 ارب ڈالر کے تجارتی حجم کے ہدف کے لیے پرعزم ہیں-

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ترکیے اور پاکستان نے آج مختلف شعبوں میں معاہدے کیے، آج کا ترکیے ٹیکنالوجی کے لحاظ سے تبدیل ہوچکا ہے، ترک سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کے لیے سہولیات دی جائیں گی پاکستان اور ترکیہ کی دوستی نئی بلندیوں پر لے جائیں گے، ترکیے کی معیشت جدید تقاضوں پر استوار ہے، پاکستان ترک صدر رجب طیب اردوان کا دوسرا گھر ہے۔

    خطے میں امن اور ترقی کے لیے مل کر کردار ادا کرنا ہوگا،ترک صدر

    ترک صدر رجب طیب اردوان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ترکیے کے درمیان مضبوط برادرانہ تعلقات ہیں، دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون بڑھایا جائے گا، اسلام آباد، تہران، استنبول کے درمیان تجارت کے مواقع سے فائدہ اٹھانا چاہیئے اقتصادی راہداری منصوبہ تجارت کے فروغ کے لیے اہم ہے، دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں، مستقبل میں بہترین حکمت عملی سے آگے بڑھا جاسکتا ہے، پاکستانی عوام نے ہمیشہ مشکل وقت میں ساتھ دیا ہے۔

    ترک صدر کا کہنا تھا کہ شام میں جنگ سے معیشت پر منفی اثرات مرتب ہوئے، اسرائیل نے غزہ میں مظالم کی انتہا کردی ہے، فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کرتے ہیں، اسرائیلی بمباری سے ہزاروں فلسطینی شہید ہوچکے ہیں فلسطینی عوام کو مشکل وقت میں اکیلا نہیں چھوڑا جاسکتافلسطینیوں کی حمایت جاری رکھیں گے خطے میں امن اور ترقی کے لیے مل کر کردار ادا کرنا ہوگا، قوم کو بہتر مستقبل کے لیے سخت محنت کرنا ہوگی، تاجر برادری کو بہترمواقع کی فراہمی یقینی بنانا ہوگی۔

    خطاب کے اختتام پر ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ شاندار استقبال اور مہمان نوازی پر پاکستانی بہن بھائیوں کے مشکور ہیں۔

  • شام میں ترکیے کا سفارت خانہ  12 سال بعد دوبارہ  فعال

    شام میں ترکیے کا سفارت خانہ 12 سال بعد دوبارہ فعال

    دمشق: شام میں ترکیے کا سفارت خانہ 12 سال بعد دوبارہ فعال ہو گیا۔

    باغی ٹی وی:غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق شام کے دارالحکومت دمشق میں ہفتے کے روز ترکیے کے سفارتی مشن نے 12 سال کے وقفے کے بعد اپنی سرگرمیاں دوبارہ شروع کیں اور ترکیے کا پرچم سفارتخانے پر لہرایا گیاسفارتی مشن شروع ہونے کے بعد ترکیے نے شام میں برہان کور اوغلو کو ناظم الامور مقرر کر دیا ہے۔

    واضح رہے کہ ترکیے نے سابق صدر بشارالاسد حکومت کے خلاف 2011 میں مظاہرے کرنے والوں پر بدترین کریک ڈاؤن کے خلاف 2012 میں شام میں اپنی سفارتی سرگرمیاں روک دی تھیں جبکہ بشار الاسد حکومت کے خاتمے کے بعد اب استنبول میں شامی قونصلیٹ جنرل نے بلا تعطل اپنی سرگرمیاں جاری رکھی ہوئی ہیں،گزشتہ دنوں شام میں اپوزیشن فورسز کی جانب سے دارالحکومت دمشق پر کنٹرول اور شامی صدر بشار الاسد کے فرار کے بعد ترکیہ میں شامی قونصل خانے سے شامی پرچم اتار دیا تھا-

  • پاکستان ترکیے کے ساتھ دفاع سمیت دیگر شعبوں میں تعاون جاری رکھنے کا خواہاں ہے،وزیراعظم

    پاکستان ترکیے کے ساتھ دفاع سمیت دیگر شعبوں میں تعاون جاری رکھنے کا خواہاں ہے،وزیراعظم

    وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستانی اور ترکیے انجینئرز کیلئے 20 کروڑ روپے کے تحفے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ماہرین اور ورکرز کی خدمات کو سنہرے حروف میں لکھا جائے گا۔

    باغی ٹی وی : پاک بحریہ کے جنگی بحری جہاز پی این ایس طارق کی لانچنگ کراچی شپ یارڈ پر ہوئی جس میں وزیراعظم شہباز شریف ،ترکیہ کے نائب صدر سیودت یلماز سمیت اعلیٰ عسکری قیادت شریک ہوئی۔ پی این ایس طارق کو تعمیر کے بعد سمندر میں اتارا گیا پی این ایس طارق ملجم (MILGEM) کلاس کارویٹ جنگی جہازان چار بحری جہازوں میں سےایک ہےجو ترکیہ ٹیکنالوجی کی منتقلی کے معاہدے تحت ترکیہ اور پاکستانی انجنئرز مل کر بنا رہے ہیں.


    کراچی میں پی این ایس طارق کی لانچنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاک بحریہ بیڑے میں پی این ایس طارق کی شمولیت پر خوشی ہے۔ پی این ایس طارق کی پاک بحریہ بیڑے میں شمولیت سے سمندری دفاع مضبوط ہوگی۔

    چین میں بچوں کو اسمارٹ فونز کے سخت قوانین کے نفاذ کا فیصلہ

    وزیراعظم نے ترکیے کے نائب صدر جودت یلماز کی کراچی آمد پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ترکیے اور پاکستان کے درمیان اچھے تعلقات پائے جاتے ہیں۔ پاکستان ترکیے کے ساتھ دفاع سمیت دیگر شعبوں میں تعاون جاری رکھنے کا خواہاں ہے پاکستان اور ترکیے کے درمیان منفرد باہمی، برادرانہ اور بہترین تعلقات ہیں۔ سیلاب کے دوران ترکیے کے عوام نے پاکستانیوں کی مدد کی۔ ہم مشکل حالات میں ترکیے کی مدد اور تعاون کو نہیں بھول سکتے۔ پاکستان میں جب زلزلہ آیا تو ترکیے نے فنڈ ریزنگ پروگرام منعقد کیا۔

    آئی سی سی کی ٹیسٹ پلیئرز کی ہفتہ وار رینکنگ جاری،بابراعظم کون سے نمبر پر؟

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ترک صدر نے کبھی بھی مشکل میں تعاون کی فراہمی سے دریغ نہیں کیا پاکستان ترکیے کے ساتھ تعاون، بھائی چارے اور محبت کا سفر جاری رکھنے کا خواہاں ہے۔ سی پیک منصوبوں سے خطے کے دیگر ممالک بھی فائدہ حاصل کرسکیں گے سی پیک پاکستان اور چین کا بہترین منصوبہ ہے، ہم نے قریبی دوست ترکیے کو بھی دعوت دی، سی پیک گیم چینجر منصوبہ ہے۔

    منشیات کے خلاف ملک بھر میں کارروائیاں جاری،بھاری مقدار میں منشیات برآمد

  • پاکستان،سعودی عرب، امارات ،ترکیےاور دیگر ممالک کی ڈنمارک میں قرآن پاک کو نذر آتش کرنے کی مذمت

    پاکستان،سعودی عرب، امارات ،ترکیےاور دیگر ممالک کی ڈنمارک میں قرآن پاک کو نذر آتش کرنے کی مذمت

    اسلام آباد: پاکستان ،متحدہ امارات ، سعودی عرب اور کئی دیگر مسلم ممالک نے کوپن ہیگن میں ترک سفارت خانے کے سامنے ڈنمارک میں قرآن مجید کو نذر آتش کرنے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔

    باغی ٹی وی : ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ ایسے واقعات کا بار بار ہو نا اس قانون کی افادیت پر سوال اٹھاتا ہے جس کے پیچھے اسلام مخالف چھپتے ہیں تمام ریاستوں سے کہتے ہیں کہ ایسے کیسز سے بچنے کے لیے قانونی دفاع تیار کیا جائے ۔

    سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی پر پاکستان کا شدید اظہار مذمت

    سعودی وزارتِ خارجہ نے ٹویٹر پر جاری بیان میں کہا ہے کہ وہ کوپن ہیگن میں ترک سفارت خانے کے سامنے انتہا پسند گروپ کی جانب سے قرآن پاک کو نذر آتش کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہےسعودی عرب مکالمے، رواداری اور احترام کی اقدار کو مستحکم کرنے کی ضرورت پر زور دیتا ہے اور نفرت، انتہا پسندی اور تقسیم کرنے والی ہر چیز کو مسترد کرتا ہے۔

    متحدہ عرب امارات نے بھی اس مکروہ فعل کی شدید مذمت کی ہے امارات نیوزایجنسی وام کے مطابق وزارت خارجہ اور بین الاقوامی تعاون (ایم او ایف اے آئی سی)نے کہا کہ یواے ای انسانی اوراخلاقی اقدار اور اصولوں کے منافی عالمی امن وسلامتی کو عدم استحکام سے دوچار کرنے والے تمام طریقوں کو مستقل طور پر مسترد کرتا ہے۔

    وزارت نے کہا کہ مذہبی شعائر اور علامتوں کا احترام کرنے اور اشتعال انگیزی اور تقسیم سے بچنا چاہیئے دنیا کو رواداری اور پُرامن بقائے باہمی کی اقدار کو پھیلانے اور نفرت اور انتہا پسندی کو مسترد کرنے کے لیے مل جل کر کام کرنا ہوگا۔

    محمد رضوان کی سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی مذمت

    ترک وزارت خارجہ کی جانب سے بھی اس واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا گیا کہ ہم آزادی اظہار کی آڑ میں ایسے نفرت انگیز جرم کو کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔ ڈنمارک حکام کو ایسے اشتعال انگیز واقعات کو روکنے کے لیے ٹھوس اقدامات کے ساتھ مجرموں کے خلاف کاروائی کرنی چاہئے ۔


    ترک پارلیمانی اسپیکر مصطفی شان توپ قرآن کریم اور ترک پرچم کی بے حرمتی کرنے کی مذمت کی ہے۔پنی ٹویٹ پر ایک بیان میں ان واقعات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈنمارک میں ترک سفارت خانے کے سامنے قرآن کریم اور ترک پرچم کی بے حرمتی کا واقعہ ناقابل قبول ہے اور اس کی اجازت دینے والوں کی مذمت کی جاتی ہے۔ میرا ڈینش حکام اور قانون کے عالمی اداروں سے مطالبہ ہے کہ وہ دین اسلام کے عقائد اور مسلمانوں کی تضحیک کرنے کے خلاف اپنی ذمے داریاں پوری کرے۔

    نائب صدر فواد اوکتے نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ ڈنمارک میں قرآن کریم اور ترک پرچم کی بے حرمتی کی اجازت دینے والے ڈینش حکام قابل مذمت ہیں-

    بحرین، مراکش، قطر اور اردن نے بھی اس واقعے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے بڑھتے ہوئے اسلاموفوبیا کے بارے میں خبردارکیا ہے اور مغربی ممالک سے اس طرح کے واقعات کی روک تھام کا مطالبہ کیا ہے۔

    سویڈن میں قرآن پاک کی بےحرمتی پرمسلم دنیا کا شدید احتجاج،عالمی برادری سےنوٹس لینےکامطالبہ

    واضح رہے کہ ڈنمارک اوراس کے پڑوسی سویڈن میں حالیہ مہینوں میں اظہاررائے کی آزادی کے نام پرمتعدد اسلام مخالف کارروائیاں ہو چکی ہیں۔اس سے پہلے بھی بعض انتہاپسندوں نے اسلام کی مقدس کتاب قرآن مجید کے نسخے جلائے تھے یہ اسی سلسلے کا تازہ ترین واقعہ ہے۔

  • ترکیےشام زلزلہ:  پاک بحریہ کے ذریعے ایک اور امدادی کھیپ بھیجی جائے گی

    ترکیےشام زلزلہ: پاک بحریہ کے ذریعے ایک اور امدادی کھیپ بھیجی جائے گی

    ترکیے اور شام کے متاثرینِ زلزلہ کیلئے امدادی کارروائیوں کا سلسلہ مسلسل جاری ہے-

    باغی ٹی وی : ترکیے اور شام کے متاثرینِ زلزلہ کیلئے این ڈی ایم اے اور پاک بحریہ سرگرمِ عمل ہے،ترکیے اور شام زلزلہ متاثرین کیلئے پاک بحریہ کے ذریعے ایک اور امدادی کھیپ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے-

    لاہور ہائیکورٹ عمران خان کے دو مقدمات میں حفاظتی ضمانت کی درخواستوں پر اعتراض لگا …

    پاک بحریہ کا جہاز 550 ٹن کا امدادی سامان لیکر 23 اور 30 مارچ کو ترکیےاور شام پہنچے گا،این ڈی ایم کے اشتراک سے پاک بحریہ کا دوسرا جہاز دوسری کھیپ کیلئے تیار ی کے مراحل میں ہے،ساڑھے 3 ہزار سردی اور آگ سے بچاؤ کیلئے خیمے، 38 ہزار کمبل اور 113 ٹن سامان شامل ہے-

    رانا ثنا اللہ کا وارنٹ گرفتاری کیخلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع

    شام کیلئے تیار شدہ سامان میں 21 ہزار سے زائد کمبل اور 113 ٹن سے زائد کا دیگرشامل ہیں،انتظامات 9 سے 10 مارچ تک مکمل کر لیے جائیں گے ، 11 مارچ کوبحری راستے روانہ کیا جا ئےگا،ترکیے اور شام زلزلہ متاثرین کی امداد کیلئےاین ڈی ایم اے اور افواج پاکستان کی کاوشیں جاری ہیں-