Baaghi TV

Tag: ترک صدر

  • ہمیں امریکہ کو سبق سکھانا ہے پھر ہو جائےگا کہ ایک سفیر کے فرائض کیا ہوتے ہیں،ترک صدر

    ہمیں امریکہ کو سبق سکھانا ہے پھر ہو جائےگا کہ ایک سفیر کے فرائض کیا ہوتے ہیں،ترک صدر

    انقرہ: ترکی کے صدر طیب اردوان نے کہا ہے کہ انتخابات سے قبل حزب اختلاف سے ملاقات کرنے پر امریکی سفیر کو شرم آنی چاہیے۔

    باغی ٹی وی :غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ترک صدر طیب اردوان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ انتخابات سے قبل حزب اختلاف سے ملاقات کرنے پر امریکی سفیر کو شرم آنی چاہیےامریکی سفیر عقل استعمال کریں وہ مسٹر کمال سے ملاقات کر رہے ہیں۔ یہاں ان کا رابطہ صرف صدر سے ہونا چاہیے۔

    برطانوی وزیرِ داخلہ کو پاکستانی کمیونٹی کے خلاف نفرت انگیز بیان دینے پر سخت …

    طیب اردوان نے امریکی سفیر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے دروازے اب مکالمے کے لیے بند ہو گئے ہیں اور آپ مجھ سے اب نہیں مل سکتے اگلے ماہ ہونے والے انتخابات میں امریکہ کو سبق سکھائیں گے ہمیں امریکہ کو سبق سکھانا ہے اور پھر آپ کو معلوم ہو جائے گا کہ ایک سفیر کے فرائض کیا ہوتے ہیں اور وہ کیسے کام کرتا ہے۔

    فلپائن میں 6.6 شدت کا زلزلہ

  • ترک صدر نے ملک میں پارلیمانی اور صدارتی انتخابات کی تاریخ کا اعلان کر دیا

    ترک صدر نے ملک میں پارلیمانی اور صدارتی انتخابات کی تاریخ کا اعلان کر دیا

    انقرہ: ترک صدر نے ملک میں پارلیمانی اور صدارتی انتخابات کی تاریخ کا اعلان کر دیا۔

    باغی ٹی وی: ترک میڈیا کے مطابق صدر ایردوان نے 14 مئی کو پارلیمانی اور صدارتی انتخابات کے انعقاد کے نوٹی فکیشن پر دستخط کر دیئے-


    انتخابات کی حتمی تاریخ کے فیصلے پر دستخط کرنے کے بعد اپنے ٹی وی خطاب میں ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ 14 مئی کو پوری قوم صدر اور اراکین پارلیمان کے انتخابات کیلئے ووٹ کرے گی۔

    چین، شی جِن پنگ تیسری مرتبہ صدر منتخب،وزیراعظم شہباز شریف کی مبارکباد

    ترک صدر نے کہا کہ انتخابات مقررہ تاریخ سے تھوڑا قبل کروانے کا فیصلہ اس لیے کیا گیا ہے کہ 18 جون سے یونیورسٹیوں کے امتحانات شروع ہوں گے، اس کے بعد گرمیوں کی چھٹیاں اور حج کے سفر کی تیاریاں شروع ہو جائیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ صدر نے کہا ہے دوبارہ منتخب ہو کر زلزلہ متاثرین کے دکھوں اور زخموں پر مرہم رکھیں گے، اس وقت بھی ترک حکومت متاثرین کی وہ مدد کر رہی ہے جس کی مثال کہیں نہیں ملتی-

    سعودی عرب کا ترکیہ کے مرکزی بینک میں 5 ارب ڈالر جمع کرانے کا معاہدہ

    دریں اثنا ایک سرکاری فرمان میں کہا گیا تھا کہ اپنے علاقوں سے دوسرے شہروں میں منتقل ہونے والے زلزلہ متاثرین کا ووٹ کا حق برقرار رہے گا اور وہ جہاں موجود ہیں وہیں سے اپنا ووٹ دے پائیں گے۔

    اپنی انتخابی مہم کے حوالے سے صدر اردوان کا کہنا تھاکہ ہماری انتخابی مہم کا محور زلزلہ متاثرین کی بحالی پر ہوگا جبکہ مہم کے دوران موسیقی کا استعمال نہیں کیا جائے گا، ان کی پارٹی کے تمام نامزد امیدوار زلزلہ متاثرین کیلئے قائم فنڈ میں عطیات جمع کروائیں گے۔

    امریکی بندرگاہوں میں دیوہیکل چینی کرینیں جاسوسی کے ٹولز ہیں، پینٹاگون

  • ترک صدر کا تباہ کن زلزلےکے باوجود انتخابات مقررہ وقت پر کرانے کا اعلان

    ترک صدر کا تباہ کن زلزلےکے باوجود انتخابات مقررہ وقت پر کرانے کا اعلان

    انقرہ: ترک صدر نے ملک میں تباہ کن زلزلےکے باوجود انتخابات مقررہ وقت پر کرانے کا اعلان کردیا۔

    باغی ٹی وی: ترک صدر سے حکمران جماعت کے اراکین پارلیمنٹ نے ملاقات کی جس میں گفتگو کرتے ہوئے طیب اردوان نے کہا کہ حکومت زلزلےکے بہانےصدارتی اور پارلیمانی انتخابات کی تاریخ مؤخرکرنےکا نہیں سوچ رہی۔

    ترک صدر نے بدھ کے روز اعلان کیا ہےکہ انتخابات کے لیے تجویزکردہ 14 مئی کی تاریخ حتمی ہے اور زلزلے کے باوجود انتخابات وقت پرہوں گےکیونکہ ملک ابھی تک دو تباہ کن زلزلوں سے سنبھل رہا ہےجنہوں نے فروری کے اوائل میں اس کے جنوبی علاقے کے ایک بڑے حصے کو متاثر کیا۔

    اردگان نے پارلیمنٹ میں اپنی پارٹی کے اراکین سے کہا کہ "وقت آنے والا ہے۔ یہ قوم 14 مئی کو وہ کرے گی جو ضروری ہے۔ خالی باتیں کرنے والوں کو کوئی کریڈٹ نہیں دیا جائے گا۔”

    6 فروری کو آنے والے دو بڑے زلزلوں کے بعد جس میں بدھ تک ملک میں 45,000 سے زیادہ افراد ہلاک ہوئے اور املاک کو بھاری نقصان پہنچا، ترکی نے اس بات پر بحث شروع کر دی کہ آیا مئی یا جون میں ہونے والے انتخابات کو ملتوی کیا جانا چاہیے یا نہیں۔

    جنوب مشرقی ترکی میں واقع اس شدید زلزلے نے 10 صوبے متاثر کیے، جہاں 13 ملین سے زیادہ افراد رہائش پذیر تھے۔ زلزلے کے جھٹکوں نے دسیوں ہزار عمارتیں بھی تباہ کر دیں، دسیوں ہزار ترک بے گھر ہو گئے۔

    ڈیزاسٹر اینڈ ایمرجنسی مینجمنٹ اتھارٹی نے کہا کہ 6 فروری کے زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں 11,000 سے زیادہ آفٹر شاکس آئے ہیں۔

    ڈیزاسٹر ایجنسی کے مطابق زلزلے سے متاثرہ علاقوں سے تقریباً 20 لاکھ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔

  • ترک صدر نے اسپتال میں زلزلے سے متاثرہ بچی کے کان میں اذان دی اور نام رکھا ،ویڈیو

    ترک صدر نے اسپتال میں زلزلے سے متاثرہ بچی کے کان میں اذان دی اور نام رکھا ،ویڈیو

    انقرہ: ترک صدر رجب طیب اردوان اہلیہ کے ہمراہ بدترین زلزلے سے متاثرہ افراد کی خیریت دریافت کرنے اور صورتحال کا جائزہ لینے استنبول کے اسپتالوں کے دورے کررہے ہیں۔

    باغی ٹی وی : ترک میڈیا کے مطابق پیر کے روز ایک اسپتال کے دورے کے موقع پر ترک صدر نے زلزلہ زدگان خاتون کے ہاں بیٹی کی پیدائش پر اس کے کان میں اذان دی اور اس کا نام بھی رکھا ۔

    https://twitter.com/TurkeyUrdu/status/1625429435733143552?s=20&t=JuBxAOt–TKwoStyWX0v-wترک صدر سے بچی کی ماں نے درخواست کی کہ وہ ان کی بیٹی کا نام رکھیں جس پر انہوں نے ‘آئسے بیتول’ نام رکھا،جو نومولود کے کان میں تین بار بولا-


    صدر ایردوان ترکیہ کے جنوبی علاقوں میں آنے والے زلزلے کے متاثرین سے مل کر آبدیدہ ہو گئےانہوں نے کہا متاثرین کے دکھ اور غم کو سمجھ سکتا ہوں، حکومت تباہ ہونے والے شہروں کو دوبارہ تعمیر کرے گی


    واضح رہے کہ 6 فروری کو ترکیہ اور شام میں آنے والے 7.8 شدت کے تباہ کن زلزلے سے اموات کی مجموعی تعداد 37 ہزار سے تجاوز کرگئی غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق زلزلے سے اب تک ترکیہ میں 31 ہزار 643 اور شام میں 5 ہزار 714 افراد ہلاک ہوچکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 37 ہزار 357 ہوگئی –

    ترکیہ میں 1939 کے بعد بدترین زلزلے نے 81 میں سے 10 صوبوں میں تباہی پھیلا دی ہے جب کہ زلزلے سے اموات کی تعداد 31 ہزار 643 ہوگئی ہے ترکیہ میں زلزلے سے تاریخی ڈرامہ سیریل کورولوش عثمان کے اداکار چاغداش چانکیا اور انکی اہلیہ زیلان تگریس بھی جاں بحق ہو گئیں،، زیلان ایک بہترین موسیقار تھیں جنہوں نے کئی ڈراموں اور فلموں کی موسیقی ترتیب دی-

  • امریکی سینیٹر کی ترک صدر پر پابندیاں عائد کرنے کا مطالبہ

    امریکی سینیٹر کی ترک صدر پر پابندیاں عائد کرنے کا مطالبہ

    امریکی سینیٹر کرس وان ہولن نے منگل کے روز ترکی کے صدر رجب طیب اردوان پر تنقید کرتے ہوئے انقرہ پر نئی پابندیاں عائد کرنے کا مطالبہ کیا کیونکہ وہ فن لینڈ اور سویڈن کے لیے نیٹو کی رکنیت کو روک رہا ہے۔

    باغی ٹی وی: "العربیہ” کے مطابق ڈیموکریٹک سینیٹر نے ترکی کے صدر رجب طیب اردوآن کی جانب سے فن لینڈ اور سویڈن کے لیے نیٹو کی رکنیت روکنے اور شام میں داعش کے خلاف جنگ میں ترکی کے منفی کردار پر تنقید کی-

    امریکا کا یوکرین کوطویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل بھیجنے کا فیصلہ

    وان ہولن نے کہا کہ اردوان نے ترکی کو ایک بہت ہی برے راستے پر گامزن کیا ہے، جیسے جیسے ہم مئی میں ہونے والے انتخابات کی طرف بڑھ رہے ہیں ہم اس کا مشاہدہ کر رہے ہیں گذشتہ ہفتے اردوآن نے ترکیہ میں پارلیمانی اور صدارتی انتخابات مئی میں کرانے کا اعلان کیا تھا۔

    وان ہولن نے استنبول کے میئر اور اردوان کے سیاسی مخالفین کے خلاف کریک ڈاؤن کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ واضح طور پر آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کے اصول نہیں اپنا رہے۔

    واضح رہے کہ استنبول کے میئر اکریم امام اوغلو پر گذشتہ سال ترکی کے سپریم الیکٹورل بورڈ کی جانب سے تنقید کے باعث اس وقت پابندی عائد کر دی گئی تھی جب انہوں نے اردوآن کی پارٹی پر بھاری اکثریت سے کامیابی کے بعد دوسرے انتخابات کا مطالبہ کیا تھا۔

    امریکی سینیٹر کی ناراضی کی ایک وجہ یہ ہے کہ ترکی نے شمالی شام میں کرد جنگجوؤں کے خلاف زمینی حملے کی دھمکی دی ہے جو داعش کے خلاف جنگ میں امریکہ کے لیے اہم شراکت دار ثابت ہوئے ہیں،تاہم بائیڈن انتظامیہ اور پینٹاگون کی جانب سے شدید ردعمل کے بعد ترکی نے آپریشن کو فی الحال روک دیا ہے۔

    امریکہ یوکرین کو ایف سولہ لڑاکا طیارے فراہم نہیں کرے گا،جوبائیڈن

    گذشتہ سال نومبر میں ترکی نے شام میں ایک اڈے پر بھی بمباری کی تھی جس پر امریکہ کا کہنا تھا کہ اس سے امریکی افواج کو خطرے میں ڈالا گیا ہے۔

    یاد رہے کہ گذشتہ فروری میں یوکرین پر روسی حملے کے بعد سے مغرب نے دونوں نورڈک ممالک کو نیٹو کی رکنیت کے لینے پر آمادہ کیا ہے۔ لیکن ترکی نے کچھ شرائط رکھی ہیں جن میں سے ایک ان افراد کو ترکی کے حوالے کرنا ہے جن کے بارے میں ترکی دعویٰ کرتا ہے کہ وہ دہشت گرد ہیں۔

    ترکی کے ساتھ تعلقات آگے بڑھانے کے بارے میں امریکی سینیٹر، جو سینیٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی کے رکن بھی ہیں، نے کہا کہ اگر اردوآن فن لینڈ اور سویڈن کے نیٹو میں داخلے کی مخالفت جاری رکھتے ہیں تو "ممکنہ طور پر مختلف قسم کی پابندیوں” پر غور کرنے کے لیے یورپی یونین کے ساتھ ہم آہنگی کی ضرورت ہے۔

    امریکا پاکستان کی بحالی اور تعمیر نو کی کوششوں میں مدد فراہم کرنے کیلئے تیار…

    انہوں نے ترکی کی جانب سے امریکی لڑاکا طیارے ایف سولہ کے حصول کی درخواست کے حوالے سے کہا کہ ترکی کو اس سے قبل ایف 35 مشترکہ اسٹرائیک فائٹر پروگرام سے نکال دیا گیا تھا کیونکہ اس نے روسی فضائی دفاعی نظام خریدا تھا جس کے بارے میں نیٹو کے اتحادیوں کا کہنا تھا کہ ان کی سلامتی کو خطرہ ہو گا اس کے بعد سے ترکی نے ایف سولہ حاصل کرنے کے لیے لابنگ کی ہے۔

    بائیڈن انتظامیہ نے ایف سولہ طیاروں کی فروخت کی حمایت کا اظہار کیا ہے، جس کی مالیت تقریباً 20 بلین ڈالر ہے۔ تاہم، کانگریس کے دونوں ایوانوں میں مخالفت کے باعث اس کا امکان کم ہےاس صورت میں کہ بائیڈن انتظامیہ صدارتی حکم کے ذریعے طیاروں کی فروخت کا فیصلہ کرتی ہے-

    وان ہولن نے کہا کہ کانگریس میں نامنظوری کی قرارداد دائر کی جائے گی ظاہر ہے، صدر اسے ویٹو کر سکتے ہیں، لیکن مجھے نہیں لگتا کہ صدر اس نوٹیفکیشن کو اپنی منظوری کے تحت جاری کرنا چاہتے ہیں۔

    50 ہزار سال بعد پہلی بار زمین کے قریب سے گزرنے والا سبز دم دار ستارہ آج آسمان پر دیکھ سکتے ہیں

  • قرآن مجید کی بے حرمت: ترک صدر کا سوئیڈن کی نیٹو میں شمولیت کی کسی صورت حمایت نہ کرنے کا اعلان

    قرآن مجید کی بے حرمت: ترک صدر کا سوئیڈن کی نیٹو میں شمولیت کی کسی صورت حمایت نہ کرنے کا اعلان

    انقرہ: سوئیڈن میں قرآن مجید کی بے حرمتی پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ترک صدر رجب طیب اردوگان نے سوئیڈن کی نیٹو میں شمولیت کی کسی صورت حمایت نہ کرنے کا اعلان کردیا۔

    باغی ٹی وی: غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترک صدر نے سوئیڈش دارالحکومت اسٹاک ہوم میں قرآن پاک کو نذر آتش کیے جانے کو گھناؤنا حملہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ سوئیڈن اپنا تحفظ انہی اسلام دشمن عناصراور دہشت گردوں سے کرائے۔

    سویڈن میں قرآن پاک کی بےحرمتی پرمسلم دنیا کا شدید احتجاج،عالمی برادری سےنوٹس لینےکامطالبہ

    انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کے مذہبی عقائد مجروح کرنے پر سوئیڈن کی نیٹو میں شمولیت کی کسی صورت حمایت نہیں کریں گے، ہمارے کیلئے اسلام، اسلامی تعلیمات اور قرآن مجید سے بڑھ کچھ نہیں۔

    خیال رہے کہ سوئیڈن اور ترکیہ کے درمیان نیٹو کی رکنیت پر کشیدگی چل رہی ہے، سوئیڈن نیٹو میں شمولیت چاہتا ہے مگر ترکیہ اس کا مخالف ہے ترکیہ کا کہنا ہے کہ پہلے سوئیڈن ترک صدر طیب اردگان کے ناقدین اور کرد رہنماؤں کو ڈی پورٹ کرے لیکن سوئیڈن یہ مطالبات تسلیم نہیں کر رہا۔

    سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی ،وزیراعظم شہباز شریف کی شدید الفاظ میں مذمت

    اسی اثناء میں سوئیڈن کی انتہائی دائیں بازو کی شدت پسند جماعت کے رہنما راسموس پلودن نے اعلان کیا تھا کہ وہ ہفتے کو اسٹاک ہوم میں ترک سفارتخانے کے باہر احتجاج کرے گا اور اس دوران وہ قرآن پاک کو نذر آتش کرنے کا بھی ارادہ رکھتا ہے سوئیڈش حکام نے راسموس کو قرآن کی بے حرمتی کی اجازت دے دی تھی جس پر ترکیہ نے بھی شدید غم و غصے کا اظہار کیا تھا جبکہ دو روز میں سوئیڈن کے سفیر کو دو بار طلب کرکے احتجاج ریکارڈ کراچکا ہے۔

    محمد رضوان کی سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی مذمت

    ترکیہ نے نیٹو رکنیت کے معاملے پر بات چیت کیلئے سوئیڈش وزیر دفاع کا طے شدہ دورہ بھی منسوخ کردیا ہے اور کہا ہے کہ اب مذاکرات کا کوئی مقصد باقی نہیں رہاسوئیڈن کے وزیر دفاع پال جانسن نے کہا ہے کہ ترکیہ کے ساتھ تعلقات انتہائی اہمیت کے حامل ہیں، ہم کوشش کر رہے ہیں کہ مذاکرات دوبارہ شروع ہوسکیں۔

    واضح رہےکہ راسموس پلودن اور اس کی پارٹی کی جانب سے اس سے قبل بھی اسلام مخالف حرکات کی جاتی رہی ہیں، 2022 اور 2020 میں بھی پلودن نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ قرآن پاک کو نذر آتش کرنےکی تقریب کے انعقاد کی کوشش کی تھی جس کے بعد سوئیڈن میں بڑے پیمانے پر مظاہرے پھوٹ پڑے تھے۔

  • وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ ترکی کا شیڈول سامنے آ گیا

    وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ ترکی کا شیڈول سامنے آ گیا

    ‏وزیراعظم شہباز شریف 31 مئی سے 2 جون تک برادر ملک ترکی کا دورہ کریں گے۔

    وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ یہ دورہ پاکستان کے روایتی بااعتماد دوستوں اور برادر ممالک سے دوطرفہ تعلقات کی تجدید کے سلسلے کی کڑی ہے۔ ‏یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے فروغ کے علاوہ سرمایہ کاری، تجارت، صحت، تعلیم،ثقافت اور باہمی مفاد کے دیگر شعبہ جات میں تعاون کے حوالے سے بھی نہایت اہم ہے۔ پاک ترکی بزنس کونسل کا اجلاس، ترک سرمایہ کاروں اور تاجروں سے ملاقاتیں ہوں گی۔ ‏وزیراعظم دورے کے دوران مصطفیٰ کمال اتاترک کے مزار پر حاضری دیں گے۔ عزت مآب صدر رجب طیب اردوان کے ہمراہ وزیراعظم ترکی اور پاکستان کے سفارتی تعلقات کے قیام کے 75 سال مکمل ہونے کے موقع پر یادگاری نشان جاری کریں گے۔ صدر اردوان وزیراعظم کے اعزاز میں عشائیہ دیں گے۔

    دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی بحالی اور بجٹ 2022-23 میں کٹوتی نہ کرنے کی ہدایات جاری کر دیں ،وزیراعظم شہباز شریف نے ہدایت کی کہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن کو مسلم لیگ (ن) کے سابق دور کی طرز پر فعال بنایا جائے، وزیراعظم نے ہائیر ایجوکیشن کمیشن سے متعلق وزارت منصوبہ بندی اور خزانہ کو ہدایات جاری کیں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے بجٹ میں گزشتہ پونے چار سال میں کٹوتیوں نے اعلی تعلیم پر منفی اثر ڈالا ہے، اس عمل کو ریورس کیا جائے ملک بھر کی یونیورسٹیوں میں تعلیمی پراجیکٹس کی بحالی پر توجہ مرکوز کی جائے اعلی تعلیم کو عالمی معیار پر استوار کرتے ہوئے پروگرامز کی تعداد میں اضافہ کیا جائے ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے بجٹ میں کٹوتی نہ کی جائے ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے وسائل میں خاطر خواہ اضافہ کیا جائے اساتذہ اور طالب علموں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں

    یو اے ای اسرائیل معاہدہ،ترکی کے بعد پاکستان کا رد عمل بھی آ گیا

    فیصلہ ہو چکا،جنرل باجوہ محمد بن سلمان سے کیا بات کریں گے؟ جنرل (ر) غلام مصطفیٰ کے اہم انکشافات

    پاکستان اسرائیل کو اگر تسلیم کر بھی لے تو….جنرل (ر) غلام مصطفیٰ نے بڑا دعویٰ کر دیا

    اسرائیل، عرب امارات ڈیل ،غلط کیا ہوا، مبشر لقمان نے حقائق سے پردہ اٹھا دیا

    رافیل اور ایف سولہ میدان جنگ میں آمنے سامنے ،سنئے مبشر لقمان کی زبانی تہلکہ خیز انکشافات

    خطے میں قیام امن کیلئے اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے مابین ڈیل ہو گئی

    متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے مابین معاہدے پر ترکی بھی میدان میں آ گیا

    ترکی اسرائیل کے لئے ایران سے بڑا خطرہ بن چکا ہے، موساد سربراہ

    ‏فلسطینی لڑکی مریم عفیفی کی گرفتاری کے دوران مسکراہٹ، عالمی برادری کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا

  • ترک صدر کا اسرائیلی ہم منصب سے ٹیلفونک رابطہ، مسجد اقصٰی میں نمازیوں پر تشدد کی شدید مذمت

    ترک صدر کا اسرائیلی ہم منصب سے ٹیلفونک رابطہ، مسجد اقصٰی میں نمازیوں پر تشدد کی شدید مذمت

    ترک صدر رجب طیب اردوان نے اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ سے فون پر رابطہ کیا اور مسجد اقصٰی میں تشدد کی شدید مذمت کی۔

    باغی ٹی وی : ترک میڈیا کے مطابق ترک صدر نے اپنے اسرائیلی ہم منصب سے فون پر رابطے میں مسجد اقصٰی میں نمازیوں پر تشدد کی مذمت کی اور اسرائیلی صدر کو مسجد اقصٰی کو لاحق خطرات کے خلاف خبردار بھی کیا۔

    اسرائیلی فورسز کا مسجد اقصٰی میں تشدد کا مسلسل چوتھا روز، یہودیوں کی عبادت کیلئے…


    ترک صدرکی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرکی گئی ٹوئٹس کے مطابق اردوان نے اسرائیلی صدر کو بتایا کہ مسجد اقصیٰ پر گزشتہ دنوں صبح کی نماز کے بعد جنونی گروہوں نے دھاوا بولا اور غزہ میں کشیدگی پھیلنے سے بھی مسلمانوں کے غم میں اضافہ ہوا ہے۔

    ترک صدر کا کہنا ہے کہ ایسی تصاویر پوری اسلامی دنیا میں جائز ردعمل کا باعث بنتی ہیں۔

    مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی فوج کا پھر حملہ،17 نمازی شہید

    انہوں نے زور دیا کہ اس حساس دور میں میں ایک بار پھر اس ضرورت پر زور دینا چاہوں گا کہ مسجد اقصٰی کی حیثیت اور روحانیت کے خلاف اشتعال انگیزی اور دھمکیوں کی اجازت نہ دی جائے،بابرکت جگہ اور ایام کی روحانیت اور تقدس کو برقرار رکھنے کے لیے بھرپور کوشش کی جائے۔


    میں ایک بار پھر اپنی بات کو دہراتا ہوں کہ اس بابرکت جگہ اور ایام کی روحانیت اور تقدس کو برقرار رکھنے کی بھرپور کوشش کریں ترکی کے طور پر، ہم ہر صورت میں امن و آشتی کو یقینی بنانے کے لیے کام جاری رکھیں گے۔

    تراویح کے بعد امام مسجد کی بچوں کے ساتھ کھیلنے کی تصویرسوشل میڈیا پر وائرل

    واضح رہے کہ مسلسل گزشتہ 6 دنوں سے مسجد اقصیٰ کے اندر اسرائیلی فورسز فلسطینی نمازیوں پر تشدد کر رہے ہیں جبکہ گزشتہ روز اسرائیلی پولیس نے نمازیوں کو یہودیوں کی عبادت کے لئے نمازیوں پت تشدد کر کے مسجد اقصیٰ کے صحن سے نکال دیا تھا بزرگوں کو دھکے مارے گئے اور نوجوانوں کو زمین پر لٹا کر ڈنڈوں سے تشدد کیا گیا-

    اگر اسرائیل نے ایران کیخلاف کوئی قدم اٹھایا تو اسے چین سے نہیں بیٹھنے دیں…

  • بھارتی ،اور ترک صدر کی شہباز شریف  کو وزیراعظم بننے پر مبارک باد

    بھارتی ،اور ترک صدر کی شہباز شریف کو وزیراعظم بننے پر مبارک باد

    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کو ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے ٹیلی فون کیا، وزیراعظم بننے پر مبارک باد کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق ترک صدر نے شہباز شریف کو وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارک دی اور کہا کہ آپ کے وزیراعظم منتخب ہونے کی خبر پر بے حد مسرور ہوں، یقین ہے کہ آپ کی قیادت میں پاکستان اور ترکی کے برادرانہ تعلقات میں مزید مضبوطی آئے گی۔

    شہبازشریف کی رہائشگاہوں کو وزیراعظم ہاؤس کا درجہ دے دیا گیا


    وزیراعظم شہباز شریف نے ٹیلی فون کرنے اور مبارک باد دینے پر صدر اردوان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستان اور ترکی بااعتماد بھائی ہیں، دونوں کے تعلقات میں مزید قربت لانا چاہتے ہیں۔

    قبل ازیں وزیراعظم منتخب ہونے کے بعد انتخاب کرتے ہوئے ترکی کےساتھ پاکستان کےعظیم رشتےہیں۔ لازوال رشتوں میں دونوں ممالک جڑےہیں۔ جناب طیب ایردوان کی سربراہی میں ترکی نےبےمثال ترقی کی۔ جب بھی کشمیر کی بات آئی، ترکی سب سے پہلے آگےتھا۔ پاکستان کےساتھ ہمیشہ کھڑا رہا۔ باہمی تعلقات آگےبڑھائیں گے-

    ا مید ہےپاکستان کی نئی حکومت چین کیساتھ دوستی کو یقینی بنائے گی،چین پاکستان تعلقات اور بھی بہتر…

    دوسری جانب بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے شہباز شریف کو وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکبادی دی ہے اپنی ٹوئٹ میں نریندر مودی کا کہنا تھاکہ شہباز شریف کو وزیراعظم پاکستان منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔


    انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کی خواہش ہے کہ خطے میں امن اوراستحکام ہو تاکہ ہم ترقیاتی چیلنجزاور لوگوں کی فلاح وبہبود پرتوجہ مرکوزکرسکیں۔

    دریں اثنا چین کا کہنا تھا کہ پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کو اتوار کو ملکی پارلیمان میں عدم اعتماد کے ووٹ میں عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا، لیکن امید ہے کہ اسلام آباد میں اتنی بڑی سیاسی ہلچل چین اور پاکستان کے درمیان ٹھوس دوستی کو متاثر نہیں کرے گی۔

    چین اور پاکستان دونوں کے ماہرین چین پاکستان تعلقات کے مستقبل پر پراعتماد ہیں کیونکہ ان کا خیال ہے کہ نئی حکومت چین کے ساتھ دوستی کو یقینی بنانے کے لیے ملک کی دیرینہ روایت کو برقرار رکھے گی اور چین پاکستان تعاون کے تمام منصوبوں کو آگے بڑھایا جائے گا۔

    امید ہے شہباز شریف ملک کو معاشی اور سیاسی بحرانوں سے نکال سکیں گے،شاہد آفریدی

    چینی اور پاکستانی تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ چین پاکستان کے ٹھوس تعلقات پاکستان میں داخلی سیاسی تبدیلی سے متاثر نہیں ہوں گے کیونکہ دوطرفہ تعلقات کی حفاظت اور ترقی پاکستان کی تمام جماعتوں اور تمام گروہوں کا مشترکہ اتفاق ہے عمران خان کی جگہ نیا وزیر عظم شریف خاندان سے ہے جو ایک طویل عرصے سے چین پاکستان تعلقات کو فروغ دے رہا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان تعاون خان کے دور سے بھی بہتر ہو سکتا ہے۔

    صدر مملکت عارف علوی علیل ہو گئے،شہبازشریف سے وزیراعظم کا حلف نہیں لیں گے

  • یوکرین میں جنگ بندی کےلیے ترک صدر طیب اردوان بھی میدان میں کود پڑے

    یوکرین میں جنگ بندی کےلیے ترک صدر طیب اردوان بھی میدان میں کود پڑے

    انقرہ :یوکرین میں جنگ بندی کےلیے ترک صدر طیب اردوان بھی میدان میں کود پڑے،اطلاعات کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردوان کا روسی صدر پیوٹن سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے، اس حوالے سے ترک صدارتی دفتر نے بتایا کہ ترک اور روسی صدور نے یوکرین کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

    اس موقع پر ترک صدر نے جنگ بندی، انخلا کی محفوظ راہداریوں اور امن معاہدے کی اہمیت پر زور دیا۔

    ترک صدارتی دفتر نے مزید بتایا کہ صدر اردوان کا کہنا تھا کہ یوکرین تنازع کے پُرامن حل میں ترکی اپنا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے، یوکرین میں فوری جنگ بندی تشویشناک انسانی صورتحال کو کم کردے گی۔

    دوسری جانب کریملن کا کہنا ہے کہ ترک صدر اردوان کا روسی صدر پیوٹن سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔ اس موقع پر صدر پیوٹن نے کہا کہ روس یوکرین اور غیرملکی ساتھیوں سے مذاکرات کے لیے تیار ہے، یوکرین میں فوجی آپریشن منصوبے اور شیڈول کے مطابق ہورہا ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ یوکرین کی طرف سے لڑائی بند کرنے پر ہی یوکرین میں فوجی آپریشن رُکے گا۔صدر پیوٹن کے مطابق روس، یوکرین کا مذاکراتی عمل ختم کرنے کی کوئی بھی کوشش ناکام ہوگی۔انہوں نے کہا امید ہے یوکرین کے مذاکرات کار مزید تعمیری نقطہ نظر اختیار کریں گے اور حقائق مدنظر رکھیں گے۔