Baaghi TV

Tag: ترین

  • صوبائی حکومت اس پوزیشن میں ہے کہ متاثرہ لوگوں کو دوبارہ اپنے پاؤں پرکھڑا کر سکے،علی امین گنڈاپور

    صوبائی حکومت اس پوزیشن میں ہے کہ متاثرہ لوگوں کو دوبارہ اپنے پاؤں پرکھڑا کر سکے،علی امین گنڈاپور

    پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت اس پوزیشن میں ہے کہ متاثرہ لوگوں کو دوبارہ اپنے پاؤں پرکھڑا کر سکے۔

    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں سیلاب میں شہید افراد کےدرجات کی بلندی کے لیے دعا اور فاتحہ خوانی کی گئی جبکہ سیلاب سے ہونے والےنقصانات، ریلیف اور بحالی کی سرگرمیوں پر بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

    وزیراعلیٰ کے پی نے کہا کہ پہلےمرحلے میں ریسکیو آپریشن مکمل ہوگیا ہے تاہم لاپتا افراد کی تلاش جاری ہے، شہداء کےاہلخانہ اور زخمیوں کو معاوضوں کی ادائیگی جاری ہے، سیلاب زدہ علاقوں میں املاک کےنقصانات کا ڈیٹا اکھٹا کیا جا رہا ہے، صوبائی حکومت اس پوزیشن میں ہے کہ متاثرہ لوگوں کو دوبارہ اپنے پاؤں پرکھڑا کر سکے۔

    پی ٹی آئی نے سینیٹ کی خالی نشست پر اعجاز چوہدری کی اہلیہ کو ٹکٹ جاری کردیا

    علی امین گنڈاپور نے کہا کہ جن جن کے گھر تباہ ہوئےہیں، انہیں گھر بنا کر دیں گے، جن کےکاروبار متاثر ہوئے ہیں انہیں بھی بھرپور پیکیج دیا جائےگا،لائیو اسٹاک کے نقصانات کا بھی معاوضہ دیا جائےگا،متاثرہ علاقوں میں بحالی اور امداد کے لیے3 ارب کےعلاوہ مزید 2 ارب روپے جاری کیےگئے ہیں-

    متنازع یوٹیوبر اور بگ باس او ٹی ٹی کے فاتح کے گھر پر مسلح افراد کی اندھا دھند فائرنگ

  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئی تاریخ رقم

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئی تاریخ رقم

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج بھی بینچ مارک 100 انڈیکس ایک لاکھ 50 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا۔

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری ہفتے کے دوران زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، جہاں ہنڈریڈ انڈیکس 650 پوائنٹس سے زائد اضافے کے ساتھ 1 لاکھ 50 ہزار 400 پوائنٹس کی تاریخی بلند ترین سطح پر پہنچ گیامارکیٹ میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوتا دکھائی دیا، جس کی وجہ معاشی اشاریوں میں بہتری، سیاسی استحکام کی امیدیں اور ملکی مالیاتی پالیسیوں پر مثبت ردِعمل بتایا جا رہا ہے تیزی کے اس رجحان نے نہ صرف سرمایہ کاروں کو متحرک کیا بلکہ مارکیٹ میں کاروباری حجم میں بھی خاطر خواہ اضافہ دیکھنے میں آیا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز 100 انڈیکس پہلی بار 1 لاکھ 50 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا تھا دن کے آغاز پر سرمایہ کاروں کی بھرپور خریداری کے باعث انڈیکس میں 2 ہزار 127 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور ایک لاکھ 50 ہزار 323 کی سطح تک پہنچ گیا۔ تاہم، دن کے اختتام پر کچھ پرافٹ ٹیکنگ کے بعد انڈیکس 1 لاکھ 49 ہزار پر بند ہوا تھابازار میں 482 کمپنیوں کے 80 کروڑ سے زائد شیئرز کا 48 ارب روپے سے زائد مالیت کا کاروبار ہوا جولائی 2023 میں 100 انڈیکس 40 ہزار تھا، جو اب دو سال میں بڑھ کر 1 لاکھ 50 ہزار سے تجاوز کر چکا ہے۔ سب سے زیادہ شیئر بینکنگ سیکٹر کا رہا، جبکہ فرٹیلائزر، آئل اینڈ گیس اور سیمنٹ سیکٹر بھی نمایاں رہے۔

  • راشد منہاس کی 54 ویں برسی:  وزیراعظم شہباز شریف کا تہہ دل سے خراج تحسین

    راشد منہاس کی 54 ویں برسی: وزیراعظم شہباز شریف کا تہہ دل سے خراج تحسین

    راشد منہاس (نشان حیدر) کی 54 ویں برسی پر وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ ان کا نام قوم کی تاریخ میں ہمیشہ وفاداری، حوصلے اور فخر کی علامت کے طور پر محفوظ رہے گا۔

    وزیراعظم نے کہا کہ راشد منہاس شہید کی 54 ویں برسی پر ان کو تہہ دل سے خراج تحسین پیش کرتے ہیں، ان کی عظیم قربانی ہمت اور فرض سے لگن کی اعلیٰ روایات کی مظہر ہے، 1971 میں آج کے دن پائلٹ آفیسر راشد منہاس نے غیر معمولی عزم کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کی خودمختاری کے تحفظ کے لیے جام شہادت نوش کیاان کا لاجواب جذبہ، وفاداری اور حب الوطنی مسلح افواج اور قوم کے لیے ایک لازوال ترغیب کا باعث ہے ان کی بہادری کی داستان، ہمارے قومی ضمیر کو آزادی کی قیمت اور مادر وطن کے دفاع کے لیے درکار حوصلے کی لازوال یاد دہانی ہے،پائلٹ راشد منہاس شہید کا نام قوم کی تاریخ میں ہمیشہ وفاداری، حوصلے اور فخر کی علامت کے طور پر محفوظ رہے گا۔

    پاکستانی مسلح افواج نے پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید (نشانِ حیدر) کے 54ویں یومِ شہادت پر انہیں شاندار خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے ملک کی خاطر ان کی عظیم قربانی کو فرض شناسی کی اعلیٰ مثال قرار دیا ہے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا، چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف اور چیف آف ایئر اسٹاف ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے اس موقع پر کہا کہ پائلٹ آفیسر راشد منہاس کی عظیم قربانی جرات، وفاداری اور فرض شناسی کی اعلیٰ ترین روایات کی علامت ہے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق1971ء میں اس دن راشد منہاس نے غیر معمولی حوصلے اور بے مثال ایثار کا مظاہرہ کرتے ہوئے مادرِ وطن کی خودمختاری کے تحفظ کے لیے اپنی جان قربان کر دی تھی، ان کا یہ تاریخی فیصلہ، جس میں انہوں نے سرنڈر کے بجائے شہادت کو ترجیح دی، قوم کے اجتماعی ضمیر کو ہمیشہ روشن رکھے گا، راشد منہاس شہید کی لازوال قربانی اور وطن سے محبت کی مثال مسلح افواج اور پوری قوم کے لیے ہمیشہ مشعلِ راہ رہے گی، مسلح افواج نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وطنِ عزیز کے دفاع کے لیے اسی جذبے اورعزم کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں نبھائی جائیں گی، جس کی راہ راشد منہاس نے دکھائی۔

  • اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور دیگر شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

    اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور دیگر شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

    وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت پشاور، ایبٹ آباد اور خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

    زلزلے کے جھٹکے اسلام آباد، راولپنڈی، ایبٹ آباد، سوات، پشاور، چترال، چارسدہ، خان پور، ہری پور، بٹگرام اور دیگر شہروں میں بھی محسوس کیے گئےزلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلےکی شدت 5.2 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کا مرکز ہندوکش ریجن افغانستان میں تھا۔

    زلزلے کے باعث شہری،خوفزدہ،ہوگئےاور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے دفاتر اور گھروں سے باہر نکل آئے، فوری طور پر کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

    بھوپال،خاتون سول جج امیدوار دوران سفر لاپتہ،تلاش جاری

    ادھراسلام آباد راولپنڈی سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں آج بارش کا امکان ہے چاروں صوبوں سمیت آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے ندی نالوں میں طغیانی، لینڈ سلائیڈنگ اور نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہےاین ڈی ایم اے نے متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔

    اس کے علاوہ سندھ کے کئی شہروں میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے، بلوچستان کے کچھ اضلاع میں بھی موسلادھار بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے،پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں وقفے وقفے سے بارشوں کا سلسلہ جاری جاری ہے،بارش سے کئی علاقے زیرآب رہے جس کے باعث ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی ہے،پشاور اس وقت بھی بادلوں کی لپیٹ میں ہے اور مزید بارشوں کا امکان ہے۔

    گلگت،18 میگا واٹ کے پاور کمپلیکس کا عارضی ہیڈ ورکس بہہ گیا،بجلی معطل

  • وفاقی کابینہ کی ایک ماہ کی تنخواہ سیلاب متاثرین کو عطیہ کرنیکا اعلان

    وفاقی کابینہ کی ایک ماہ کی تنخواہ سیلاب متاثرین کو عطیہ کرنیکا اعلان

    وزیر اعظم شہباز شریف نے خیبر پختونخوا کے سیلاب متاثرین کیلئے وفاقی کابینہ کی ایک ماہ کی تنخواہ عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

    وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت سیلاب متاثرین کیلئے جاری امدادی سرگرمیوں سے متعلق اجلاس ہوا ، وزیراعظم نے سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے وفاقی اداروں کو مزید متحرک ہونے کی ہدایت کی، کہا کہ مصیبت کی اس گھڑی میں ہمیں متاثرہ لوگوں کی مدد و بحالی یقینی بنانی ہے، یہ سیاست نہیں، لوگوں کی خدمت کرنے کا وقت ہے،وفاقی حکومت وزیراعظم پیکیج کے تحت سیلاب متاثرین میں امدادی رقوم فراہم کرے گی ، امدادی اشیا کی تقسیم و بحالی کے آپریشن کی نگرانی وزیرِ امور کشمیر جبکہ بجلی، پانی اورسڑکوں کی بحالی کی نگرانی وفاقی وزرا کریں گے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ متعلقہ وزراءخیبر پختونخوا، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان خود جائیں، این ایچ اے صوبائی یا قومی شاہراہوں میں تخصیص نہ کرے، امداد کیلئے راستے کھولنا پہلی ترجیح ہونی چاہیے،وزیر بجلی سیلاب سے متاثرہ علاقوں کامعائنہ کرے جبکہ این ڈی ایم اے فوری طور پر نقصانات کا حتمی جائزہ پیش کرے ، اس کے علاوہ امدادی اشیاء کی متاثرین میں تقسیم کا لائحہ عمل پیش کیا جائے۔

    عدالت نے حمیرا اصغر کے مبینہ قتل کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا

    وزیراعظم نے وزارت خزانہ کو این ڈی ایم اے کو ضروری وسائل فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ آخری شخص تک مدد اور بنیادی انفراسٹرکچر کی بحالی تک وفاقی وزرا وہیں رہیں گے، وزرات صحت ادویات و ڈاکٹرز کی ٹیموں کو خیبر پختونخوا بھیجے اور کیمپس قائم کیے جائیں، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کو بھی متاثرین کی مدد کیلئے متحرک کیا جائے۔

    صحافی خاور حسین کی میت کا دوبارہ پوسٹمارٹم

  • عدالت نے حمیرا اصغر کے مبینہ قتل کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا

    عدالت نے حمیرا اصغر کے مبینہ قتل کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا

    اداکارہ و ماڈل حمیرا اصغر کیس کی تفتیش میں اہم پیشرفت ، عدالت نے ماڈل کے مبینہ قتل کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔

    کراچی کی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی کی عدالت نے حمیرا اصغر کے مبینہ قتل کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا ہےدرخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ حمیرا اصغر کا قتل ہوا ہے اور اس سلسلے میں متعلقہ افراد بشمول ان کے میک اپ آرٹسٹ کو بھی تحقیقات میں شامل کیا جائے۔

    عدالت نے درخواست گزار کے وکیل اور پولیس رپورٹ کا جائزہ لینے کے بعد قرار دیا کہ دستیاب ریکارڈ کی روشنی میں قابل دست اندازی جرم بنتا ہے، لہٰذا حمیرا اصغر کے اہلخانہ اور ریاست کی مدعیت میں بیان ریکارڈ کرتے ہوئے مقدمہ درج کیا جائے۔

    واضح رہے کہ حمیرا اصغر کی لاش 8 جولائی کو کراچی کے اتحاد کمرشل کے ایک فلیٹ سے برآمد ہوئی تھی، جب کرائے کی عدم ادائیگی پر مالک مکان عدالت پہنچا اور عدالتی بیلف کے ذریعے دروازہ توڑا گیا،پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ لاش ڈی کمپوز کے آخری مرحلے میں تھی، جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ اداکارہ کی موت تقریباً 8 ماہ قبل ہوئی۔

    چوہدری پرویز الٰہی کے وارنٹ گرفتاری جاری

    تفتیشی حکام کے مطابق حمیرا اصغر مالی مشکلات کا شکار تھیں اور انہوں نے ستمبر 2024 میں آخری کمرشل شوٹ کیا تھا، جب کہ اکتوبر 2024 میں کام سے متعلق رابطے جاری تھےعلاوہ ازیں اداکارہ کے فلیٹ سے جمع کیے گئے سیمپلز کی کیمیکل رپورٹس میں انکشاف ہوا تھا کہ جمی ہوئی اشیا میں موجود پانچ نمونوں کا تعلق سمندری نمک سے تھا، جو عموماً بدبو کم کرنے اور کیڑوں کو بھگانے کے لیے استعمال ہوتا ہے، جب کہ باورچی خانے سے ملنے والا نمک اس سے مختلف پایا گیا۔
    مزید تحقیقات کے دوران یہ بھی معلوم ہوا کہ اداکارہ کا فون اکتوبر 2024 تک استعمال میں رہا، تاہم میک اپ آرٹسٹ کے فون کالز کے باوجود کوئی رابطہ نہیں کیا گیا اور واٹس ایپ کی پروفائل تصویر بھی حذف کر دی گئی تھی،عدالت کے حکم کے بعد پولیس اب حمیرا اصغر کے اہلخانہ کے ساتھ مل کر مکمل تحقیقات کرے گی اور متعلقہ افراد کو شامل تفتیش کیا جائے گا۔

    دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ، سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ،الرٹ جاری

  • چوہدری پرویز الٰہی کے وارنٹ گرفتاری جاری

    چوہدری پرویز الٰہی کے وارنٹ گرفتاری جاری

    سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما چوہدری پرویز الٰہی کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے گئے۔

    اسپیشل سینٹرل عدالت لاہور نے منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کرتے ہوئے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔

    اسپیشل سنٹرل عدالت میں پرویز الٰہی سمیت دیگر کے خلاف منی لانڈرنگ کے مقدمے کی سماعت ہوئی، اسپیشل سینٹرل کورٹ کے جج عارف خان نیازی نے سماعت کی،پرویز الٰہی کی جانب سے عامر سعید راں ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔

    عدالت نے پرویز الہی کی حاضری معافی کی درخواست خارج کر دی، پرویز الہی کے بار بار غیر حاضر رہنے پر عدالت نے اظہار برہمی کیا،عدالت نے پرویز الٰہی کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے اور پرویز الٰہی کو 10ہزار روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا۔

    وزیر خان مسجد کے احاطے میں ویڈیو ریکارڈ کرنے پر ماڈل اور فوٹوگرافر پر مقدمہ درج

    دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ، سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ،الرٹ جاری

    منظم انداز میں پاکستان کو توڑنے کی سازش کی جارہی ہے، سرفراز بگٹی

  • وزیر خان مسجد کے احاطے میں ویڈیو ریکارڈ کرنے پر ماڈل اور فوٹوگرافر پر مقدمہ درج

    وزیر خان مسجد کے احاطے میں ویڈیو ریکارڈ کرنے پر ماڈل اور فوٹوگرافر پر مقدمہ درج

    اکبری گیٹ پولیس نے لاہور کی وزیر خان مسجد کے احاطے میں ویڈیو ریکارڈ کرنے پر ایک خاتون ماڈل اور فوٹوگرافر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

    والڈ سٹی لاہور اتھارٹی (ڈبلیو سی ایل اے) کے اہلکار محمد اویس کی جانب سے ایف آئی آر درج کرائی گئی، شکایت ماڈل ازبیہ خان اور فوٹوگرافر زین شاہ کے خلاف مسجد کی تقدس کی خلاف ورزی کے الزامات میں درج کی گئی،پولیس کی جانب سے اس وقت کارروائی کی گئی جب ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر اپلوڈ ہوئی۔

    ڈبلیو سی ایل اے کے اہلکار کا الزام ہے کہ ماڈل نے ’نامناسب‘ لباس میں ویڈیو ریکارڈ کی تھی اور متعلقہ اتھارٹی سے اس کے لیے اجازت بھی نہیں لی تھی،ویڈیو کلپ تقریباً چار دن قبل ریکارڈ کی گئی تھی اور بعد میں سوشل میڈیا پر اپلوڈ ہوئی، اس نے محکمے کی ساکھ کو بھی نقصان پہنچایا اور مسجد کی تقدس کی خلاف ورزی بھی کی۔

    اگست 2020 میں بھی ایک ایسا ہی کیس سامنے آیا تھا جب پولیس نے ایک گروپ کے خلاف ایف آئی آر درج کی تھی، جس میں اداکارہ صبا قمر اور گلوکار بلال سعید شامل تھے، جن پر الزام تھا کہ انہوں نے وزیر خان مسجد کی تقدس کی خلاف ورزی کرتے ہوئے وہاں میوزک ویڈیو شوٹ کی تھی، پنجاب اوقاف و مذہبی امور کے محکمہ نے فلموں اور ڈراموں کی مسجدوں اور مزارات میں شوٹنگ پر پابندی لگا دی تھی –

  • دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ، سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ،الرٹ جاری

    دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ، سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ،الرٹ جاری

    بارشوں کے باعث پنجاب کے دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، جس سے سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔

    ترجمان پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلا، کالا باغ، چشمہ اور تونسہ کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے تربیلا کے مقام پر پا نی کا بہاؤ 3 لاکھ 30 ہزارکیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے، کالا باغ کے مقام پر پانی کا بہاؤ 4 لاکھ 32 ہزار کیوسک، چشمہ کے مقام پر پانی کا بہاؤ 4 لاکھ 80 ہزار کیوسک جبکہ تونسہ کے مقام پر پانی کا بہائو 4 لاکھ 54 ہزار کیوسک ہے۔

    منظم انداز میں پاکستان کو توڑنے کی سازش کی جارہی ہے، سرفراز بگٹی

    دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا اور سلیمانکی کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے، گنڈا سنگھ کے مقام پر پانی کا بہاؤ 65 ہزار اور سلیمانکی کے مقام پر 69 ہزار کیوسک ہےنالہ پلکھو میں درمیانے درجے کے سیلاب کی صورتحال ہے، ترجمان پی ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ بارشوں کی وجہ سے دریاؤں کے بہاؤ میں اضافے کا امکان ہے، دریاؤں کے کنارے رہنے والے شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

    حکومت پنجاب کی جانب سے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں فلڈ ریلیف کیمپس قائم کر دیے گئے ہیں، ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے کہا کہ فلڈ ریلیف کیمپس میں تمام تر بنیادی سہولیات اور ادویات فراہم کی جائیں گی۔

    روس کی سابقہ مس یونیورس کار حادثے میں ہلاک

  • مزارِ اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب، پاک فوج کے دستے نے چارج سنبھال لیا

    مزارِ اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب، پاک فوج کے دستے نے چارج سنبھال لیا

    لاہور:ملک بھر میں آج 79واں یوم آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے،رواں سال یوم آزادی کو معرکہ حق کی عظیم فتح سے منسوب کیا گیا ہے۔

    79 ویں یوم آزادی کے موقع پر لاہور میں شاعرِ مشرق علامہ محمد اقبالؒ کے مزار پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں رینجرز کی جگہ پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈز کے فرائض سنبھال لیےتقریب کے آغاز پر رینجرز اور پاک فوج کے دستوں نے مزارِ اقبال پر سلامی پیش کی، جبکہ گارڈز کی تبدیلی کی رسمی کارروائی نہایت وقار، ترتیب اور فوجی اعزاز کے ساتھ انجام دی گئی،تقریب میں طلبہ، شہریوں، مختلف مکاتب فکر کے افراد اور سیاحوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، جنہوں نے نہ صرف قومی پرچم تھامے ہوئے حب الوطنی کا مظاہرہ کیا بلکہ پاک فوج کے دستے کی مہارت پر خراج تحسین بھی پیش کیا۔

    گارڈز کی تبدیلی کے بعد ملک و قوم کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کی گئی، جبکہ شہریوں نے بھی مزار پر فاتحہ خوانی کی اور پاکستان کے روشن مستقبل کے لیے دعائیں مانگیں،چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا خبیرآزاد نے مزار اقبال پر ملکی سلامتی کے لیے خصوصی دعا کی جبکہ پنجاب کے وزراء نے بھی مزار اقبال پر فاتحہ خوانی کی اور ملک کی ترقی و خوشحالی کے لیے دعائیں کیں۔ قائم مقام گورنر ملک محمد احمد خان نے مزار اقبال پر حاضری دی، فاتحہ خوانی کی اور پھولوں کی چادر چڑھائی، اس موقع پر قائم مقام گورنر ملک محمد احمد خاں کو پاک آرمی کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔

    بانی پاکستان قائداعظم محمدعلی جناح کے مزار پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقارتقریب منعقد کی گئی، تقریب میں کمانڈنٹ پاکستان نیول اکیڈمی کموڈور تصور اقبال نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

    اس موقع پر پاکستان نیول اکیڈمی کے چاق و چوبند کیڈٹس اور پاک بحریہ کے جوانوں نے مزار پر اعزازی گارڈ کے فرائض سنبھالے، کمانڈنٹ پاکستان نیول اکیڈمی کموڈور تصور اقبال کی مزار قائد پر حاضری دی، گلدستہ رکھا اور فاتحہ خوانی کی، ہرسال 14اگست پر پاکستان نیول اکیڈمی کے کیڈٹس مزار قائد پر اعزازی گارڈ کے فرائض سنبھالتے ہیں، اعزازی گارڈز دو دستوں پر مشتمل ہے، ایک دستہ پاک بحریہ کےسیلرز، دوسرا پاکستان نیول اکیڈمی کے کیڈٹس پر مشتمل ہے۔

    صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان کی 79 ویں یوم آزادی پر اوورسیز سمیت تمام پاکستانیوں کو مبارکباد پیش کی۔

    آصف علی زرداری نے 79 ویں یوم آزادی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان کی79 ویں سالگرہ، یہ دن ہمیں جرات، اتحاد اور قربانیوں کی یاد دلاتا ہے، قائداعظم اور تحریک پاکستان کے تمام کارکنان کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، یوم آزادی بڑے فخر اور تازہ اُمید کے ساتھ منا رہے ہیں، قوم نے بیرونی جارحیت کے جواب میں اپنی طاقت، عزم اور اتحاد کا مظاہرہ کیا، معرکہ حق اور آپریشن بنیان مرصوص میں فتح تاریخ کا سنہری باب ہے، معرکہ حق میں کامیابی غیر متزلزل قومی عزم اور پوری قوم کے اتحاد کا ثبوت ہے۔

    انہوں نے کہا کہ بھارت کی بلاجواز جارحیت کے جواب میں افواج نے بھرپور قوت سے کا دفاع کیا، دنیا نے دیکھا کہ پاکستان صرف امن چاہتا ہے،جنگ ہرگز نہیں، پاکستان اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے،معرکہ حق میں فتح ہمارے عوام کیلئے نئے اعتماد کا ذریعہ ہے، معرکہ حق میں کامیابی نے قوم کے حوصلے بلند کئےہیں، آپریشن بنیان مرصوص نے پاکستان کے عالمی مقام کو مزید مستحکم کیا ہے-

    گورنر، وزیر اعلیٰ سندھ اورکور کمانڈر کراچی کی مزار قائد پر حاضری

    گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے صوبائی کابینہ کے ارکان کے ہمراہ مزار قائد پر حاضری دی، فاتحہ خوانی کی اور مہمانوں کی کتاب میں تاثرات درج کیے، اس موقع پر گورنر اور وزیراعلیٰ نے پرچم کشائی بھی کی،گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ بھارت نے رات کی تاریکی میں شب خون مارنے کی کوشش کی، افواج پاکستان نے بھارت کوایساجواب دیا کہ اس کی مثال نہیں ملتی، افواج پاکستان نےقوم کاسرفخرسے بلند کردیا، خطے میں پاکستان کی اہمیت سے پوری طرح آگاہ ہیں، ملک کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے، فیلڈ مارشل کی تعریف سپرپاور امریکا کے صدر نے بھی کی، بھارت کےخلاف جنگ دفاعی،سفارتی اورصحافتی میدانوں میں جیتی۔

    کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل محمد اویس دستگیر نے بھی مزار قائد پر حاضری دی، فاتحہ خوانی کی، پھول رکھے اور مہمانوں کی کتاب میں تاثرات درج کیے۔

    ملک بھر میں آج 79واں یوم آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے، قوم آج یوم آزادی اس عہد کی تجدید کے ساتھ منا رہی ہے کہ ملک کو ایک حقیقی اسلامی فلاحی ریاست بنانے کے لیے تحریک پاکستان کے جذبے سے کام کیا جائے گارواں سال یوم آزادی کو معرکہ حق کی عظیم فتح سے منسوب کیا گیا ہے، دن کا آغاز وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اکتیس اور صوبائی دارالحکومتوں میں اکیس، اکیس توپوں کی سلامی سے ہوا، جبکہ نماز فجر میں ملک کی ترقی، خوشحالی اور سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

    پاکستان میں رات 12 بجتے ہی ملک کے چھوٹے، بڑے شہروں میں یوم آزادی کا بھرپور طریقے سے استقبال کیا گیاشہری سڑکوں پر اُمڈ آئے، فضا ’پاکستان زندہ باد‘ کے نعروں سے گونج اٹھی، چھوٹی بڑی ریلیوں اور مختلف ثقافتی شوز کا انعقاد کیا گیا، شہریوں نے ملی نغموں اور ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے۔

    79 ویں یوم آزادی پر دن کا آغاز مساجد میں ملکی سلامتی، یکجہتی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعاؤں سے کیا گیا، وفاقی دارالحکومت میں 31 اور صوبائی ہیڈکوارٹرز میں 21، 21 توپوں کی سلامی دی گئی،پرچم کشائی کی مرکزی تقریب اسلام آباد میں پاکستان مونومنٹ میں منعقد ہوئی، جس میں وزیراعظم شہباز شریف اور وفاقی وزرا شریک ہوئے۔

    پرچم کشائی کی تقریب میں اسکولوں کے بچوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی، علاقائی لباس میں ملبوس بچوں نے وزیراعظم کو پاکستان مونومنٹ آمد پر پھول پیش کیےوزیر اعظم شہباز شریف نے پرچم کشائی کی، یادگار پاکستان پر پھول رکھے اور ملک کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کی،پرچم کشائی کی تقریب کے موقع پر ملی جوش و جذبے سے قومی ترانہ پڑھا گیا۔

    وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ ہم چاہتے تو جنگ جاری رکھ کر بھارت کو مزید مزہ چکھا سکتے تھے لیکن امن پسند ہیں اس لیے دنیا کی بات مان لی۔

    79 ویں یوم آزادی کے موقع پر نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں معرکہ حق تقریب کا انعقاد کیا گیا، تقریب میں شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا تقریب میں راحت فتح علی خان ، سجاد علی، حدیقہ کیانی، عاطف اسلم اور کیفی خلیل سمیت نامور گلوکاروں کی پرفارمنس پر شائقین جھوم اٹھے۔

    اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہاکہ مئی میں بھارت نے پاکستان پر حملہ کیا،پاکستان نے ایسا جواب دیا کہ بھارت دنیا کے سامنے گڑ گڑانے پر مجبور ہو گیا چاہتے تو جنگ جاری رکھ کر بھارت کو مزید مزہ چکھا سکتے تھے لیکن ہم امن پسند ہیں اس لیے دنیا کی بات مان لی اور جنگ بندی پر رضامندی ظاہر کی، پاکستان بنانے والا سندھ صوبہ ہے، سندھ صوبہ جشن آزادی کی تقریبات میں بھی آگے ہے-