Baaghi TV

Tag: تزہ ترین

  • پنجاب: نگران کابینہ کی تشکیل کیلئے مشاورت ،منتخب 6 وزرا کا آج حلف اُٹھانے کا امکان

    پنجاب: نگران کابینہ کی تشکیل کیلئے مشاورت ،منتخب 6 وزرا کا آج حلف اُٹھانے کا امکان

    لاہور: نگران کابینہ کیلئے منتخب 6 وزرا کا آج حلف اُٹھانے کا امکان ہے-

    باغی ٹی وی : پنجاب کے نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کی نگران کابینہ کی تشکیل کیلئے مشاورت، 6 وزرا شامل ہوں گے پہلے مرحلے میں محکمہ داخلہ، اطلاعات، فنانس، وزرات قانون، خوراک اور صحت کی وزارتیں تشکیل دی جائیں گی۔

    مشاورت کے بعد نگران کابینہ کیلئے منتخب 6 وزرا کا آج حلف اُٹھانے کا امکان ہے۔

    پنجاب میں نگران وزیراعلی کے آتے ہی تبادلوں کا آغاز،سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کا تبادلہ

    دوسری جانب محسن نقوی کے نگران وزیراعلیٰ بنتے ہیں اہم تعیناتیاں اور تبادلے شروع ہو گئے ہیں،وزیر اعلی پنجاب کے پرنسپل سیکرٹری اورکیپیٹل سٹی پولیس آفیسر (سی سی پی او ) لاہور غلام محمود ڈوگر کو عہدے سے ہٹا دہا گیا ہے-

    اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق بلال صدیق کمیانہ کو سی سی پی او لاہور تعینات کردیا گیا ہے جبکہ غلام محمود ڈوگر کو ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

    ‏چیف سیکریٹری پنجاب عبداللہ خان کو عہدے سے ہٹا دیا گیا،اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق زاہد اختر زمان کو چیف سیکرٹری پنجاب تعینات کردیا گیا ہے۔

    ہارون رشید قومی ٹیم کے نئے چیف سلیکٹر مقرر

    دوسری جانب خیبر پختونخوا کی نگران کابینہ کی فہرست بھی تیار کر لی گئی ہےوزرا کی تعداد دس سے کم ہوگی جبکہ ایک خاتون بھی نگران کابینہ میں شامل ہوگی۔

    نگران کابینہ سے متعلق وزیراعلیٰ اعظم خان کی گورنر اور دیگر شخصیات سے مشاورت ہوئی ہےمختلف شعبوں میں ماہر افرادکو نگران کابینہ میں شامل کیا جائےگا جب کہ خزانہ، صحت اور تعلیم کے نگران وزراء اپنے شعبوں کے ماہر ہوں گے۔

    نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اعظم خان کا کہنا تھا کہ نگران کابینہ کے حوالے سے مشاورت کر رہا ہوں، نگران کابینہ میں وزراء کی تعداد کم رکھی جائےگی کیونکہ صوبہ مالی مشکلات کا شکار ہے اور میں نہیں چاہتا کہ خزانے پر زیادہ بوجھ پڑے۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے بجلی بریک ڈاؤن کا نوٹس لے لیا

  • ٹیونا مچھلی 6 کروڑ سے زائد میں فروخت

    ٹیونا مچھلی 6 کروڑ سے زائد میں فروخت

    جاپانی دارالحکومت ٹوکیو کی مچھلی منڈی میں نئے سال کی پہلی نیلامی کی گئی، جہاں ٹیونا مچھلی 6 کروڑ سے زائد میں فروخت ہوگئی۔

    باغی ٹی وی :رپورٹ کے مطابق 212 کلوگرام ٹیونا کی نیلامی گزشتہ سال کی قیمت سے تقریباً دوگنی ہوئی ہے، ٹوکیو کی فش مارکیٹ میں دنیا بھر سے سُوشی تیار کرنے والے معروف باورچی مچھلی خریدنے آتے ہیں۔

    جاپان میں قومی اور بین الاقوامی سطح پر بھی ٹیونا مچھلی کی مانگ اتنی زیادہ ہے کہ مچھلیوں کی یہ قسم خطرے کا شکار ہو چکی ہے۔

    جاپانی عوام سمندری خوراک رغبت سے کھاتے ہیں اور اس کے لیے بے دریغ رقم خرچ کرنے سے گریز نہیں کرتے، سال کے آغاز میں جاپان کے مچھلی بازاروں میں بہترین سمندری جان داروں کی نیلامی ہوتی ہے جس میں ہزاروں سے لاکھوں ڈالر میں جاندار نیلام ہوتے ہیں۔

    ٹیونا نامی مچھلی کھارے پانی کی مچھلی ہے، یہ مچھلی تیزی سے تیر سکتی ہے اور کچھ اقسام کی ٹیونا مچھلیاں فی گھنٹہ یا اس سے بھی زیادہ تیزی سے تیر سکتی ہیں عام مچھلیوں کے سفید گوشت کے برعکس ٹیونا مچھلی کا گوشت گلابی یا گہرا سرخ ہوتا ہے۔

  • حضرت عیسیٰ کیجانب سےپیدائشی اندھےکوشفا دینےکامقام 2 ہزارسال میں پہلی مرتبہ عوام کیلئےکھولا جائیگا

    حضرت عیسیٰ کیجانب سےپیدائشی اندھےکوشفا دینےکامقام 2 ہزارسال میں پہلی مرتبہ عوام کیلئےکھولا جائیگا

    اسرائیلی حکام نے اعلان کیا ہے کہ جس جگہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام نے پیدائشی اندھے کو بینائی کا تحفہ دیا تھا، اسے 2 ہزار سال میں پہلی مرتبہ عوام اور سیاحوں کیلئے کھولا جارہا ہے۔

    باغی ٹی وی: مقبوضہ بیت المقدس کے آثارِ قدیمہ میں مدینۃ الداؤد کے نام سے مشہور مقام کے جنوب میں برکہ سلوان (Pool of Siloam) نام کی جگہ ہے جسے مسیحی اور یہودی انتہائی اہمیت کا حامل سمجھتے ہیں۔

    اسرائیل نوادرات اتھارٹی، اسرائیل نیشنل پارکس اتھارٹی اور سٹی آف ڈیوڈ فاؤنڈیشن نے نئے سال سے کچھ دن پہلے اعلان کیا تھا کہ پول آف سائلوم، جو کہ عیسائیوں اور یہودیوں کی طرف سے ایک بائبل کی جگہ ہے، 2,000 سالوں میں پہلی بار عوام کے لیے کھول دیا جائے گا۔

    کرسچن یونائیٹڈ فار اسرائیل کے بانی اور چیئرمین امریکی پادری جان ہیگی نے فاکس نیوز ڈیجیٹل کو بتایا کہ "سیلوم کی کھدائی کا تالاب دنیا بھر کے عیسائیوں کے لیے انتہائی اہم ہے۔” "یہ وہ جگہ تھی جہاں حضرت عیسیٰ نے اندھے آدمی کو شفا دی تھی اور یہ اسی جگہ پر ہے کہ، 2,000 سال پہلے، یہودی زائرین نے دوسرے ہیکل میں داخل ہونے سے پہلے صاف کیا تھا۔

    "سیلوم کا تالاب اور پیلگریمیج روڈ، دونوں شہر ڈیوڈ کے اندر واقع ہیں، بائبل کے سب سے متاثر کن آثار قدیمہ کے اثبات میں سے ہیں۔

    غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فی الحال ماہرین آثارِ قدیمہ اس جگہ پر کھدائی کر رہے ہیں اور یہ کام مکمل ہونے تک زمین کے اس ٹکڑے کو حصوں میں عوام کیلئے کھولا جائے گا تاہم اس میں کئی سال لگ سکتے ہیں۔

    عوام ایک قلیل تعداد میں پہلے ہی اس علاقے کا محدود حد تک دورہ کر رہے ہیں لیکن بائبل میں بیان کردہ واقعات کا مکمل جائزہ لینے کیلئے مکمل کھدائی کی ضرورت ہے۔

    برکہ سلوان کا یہ علاقہ عوام کے سامنے پیش کرنے کا اعلان اسرائیل کے اینٹیکوئٹیز اتھارٹی کی جانب سے نئے سال کے موقع پر کیا گیا تھا، 8 ویں صدی قبل مسیح میں یہ علاقہ مقبوضہ بیت المقدس میں آبی نظام قائم کرنے کے دوران تعمیر کیا گیا تھا، یہ علاقہ عین سلوان (Gihon Spring) سے پانی حاصل کرکے ذخیرہ کرتا تھا اور اس کے بعد پانی زیر زمین سرنگوں میں چھوڑا جاتا تھا۔

    شہر کے میئر موشے لیون کا کہنا ہے کہ یہ علاقہ تاریخی، ملکی اور بین الاقوامی اہمیت کا حامل ہے، علاقہ سیاحوں اور عوام کیلئے کھولنے سے ہر سال لوگ یہاں آئیں گے۔

    کتاب سلاطین (Book of Kings) میں بتایا گیا ہے کہ برکہ سلوان کی تعمیرات بادشاہ حزقیا (King Hazekia) کے دور میں شروع ہوئی تھی۔

    یوحنا کی انجیل (Gospel of John) کے باب 9؍ کے مطابق، یہ وہ مقام ہے جہاں حضرت عیسیٰ ؑ نے مادر زاد اندھے کو شفا دی تھی، اور یہی وہ مقام ہے جہاں یہودی عازمین دوسرے معبد (Second Temple) میں داخل ہونے کیلئے خود کو پاک کیا کرتے تھے۔

  • نئےٹیکسز کے بغیر آئی ایم ایف کو اہداف حاصل کرنے کی یقین دہانی.ایف بی آر

    نئےٹیکسز کے بغیر آئی ایم ایف کو اہداف حاصل کرنے کی یقین دہانی.ایف بی آر

    ایف بی آر کی نئے ٹیکسز کے بغیر آئی ایم ایف کو اہداف حاصل کرنے کی یقین دہانی

    پاکستان کی بین الاقوامی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) کے ساتھ اگلے 7 ماہ ( دسمبر سے جون) کے لیے محصولات کی وصولی کے تخمینے میں فرق کو کم کرنے کے لیے کوششیں جاری ہیں تاکہ نویں جائزہ قسط میں تاخیر کے باعث پیدا ہونے والی غیر یقینی صورتحال کو ختم کیا جاسکے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ مالی سال 2022-2023 کے دوران 422 ارب روپے کا خسارہ ہوا جسے فیڈرل بورڈ آف ریوینیو (ایف بی آر) نے مسترد کردیا ہے۔ تاہم ایف بی آر نے آئی ایف ایم کے سامنے خسارے کا تخمینہ پیش کیا جس میں یقین دہانی کروائی کہ درآمدات میں کمی کے باوجود بجٹ کا ہدف حاصل کیا جاسکتا ہے۔ ایف بی آر کے تخمینے سے ظاہر ہوتا ہے کہ خُلا کو کم کرنے کے لیے نئے ٹیکس کے اقدامات کی ضرورت نہیں ہے۔

    تاہم آئی ایم ایف نے محصولات کی وصولی کو برقرار رکھنے کے لیے اضافی محصولات کے اقدامات پر زور دیا تاکہ 30 جون 2023 کے اختتام تک 7 کھرب 47 ارب روپے کے متوقع ٹیکس ہدف کو حاصل کیا جاسکے، جو گزشتہ سال کی وصولی کے مقابلے 21.5 فیصد زیادہ ہے۔ ایف بی آر نے جولائی اور نومبر کے دوران 26 کھرب 88 ارب روپے وصول کیے جو اس مدت کے لیے مقرر کردہ ہدف سے محض 8 ارب روپے زیادہ ہے۔ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان طریقہ کار میں فرق صرف ایف ابی آر کے محصولات کی وصولی تک محدود نہیں بلکہ ان کے درمیان پیٹرولیم ڈولپمنٹ لیوی (پی ڈی ایل) کی وصولی پر بھی اختلافات شامل ہیں۔

    رواں مالی سال کے دوران پیٹرولیم ڈولپمنٹ لیوی کے تحت آئی ایم ایف نے 30 ارب روپے کی کمی کا تخمینہ لگایا تھا، اس سے قبل وزارت خزانہ نے 50 ارب روپے کا تخمینہ لگایا جسے آئی ایف ایم نے مسترد کردیا تھا۔ رواں مالی سال 2022-2023 کے پہلے پانچ ماہ کے دوران پیٹرولیم مصنوعات کی کھپت میں 22 فیصد کمی ہوئی ہے جس کا مطلب پیٹرولیم کے شعبے کے مقابلے جنرل سیلز ٹیکس زیادہ وصول ہوئے ہیں۔

    ایف بی آر نے رواں مالی سال کے دوسرے نصف اور دسمبر میں محصولات کی وصولی کی تٖفصیلات جمع کروادی ہیں. ذرائع نے بتایا کہ مالی سال 2022-2023 کے پہلے پانچ ماہ کے دوران براہ راست ٹیکس کی وصولی میں 53 فیصد اضافہ ہوا، یہ رجحان درآمدی مرحلے پر محصولات کی وصولی میں کمی کے اثرات کو پورا کرنے کے لیے کافی ہوگا۔ اس کے برعکس آئی ایم ایف نے سال 2022-2023 کی دوسری ششماہی میں محصولات میں کمی کے بارے میں تفصیلات سے پاکستان کو پہلے ہی آگاہ کردیا ہے، ذرائع کے مطابق دوسری ششماہی میں محصولات کی وصولی کے حوالے سے پاکستان کی جانب سے لگائے گئے تخمینوں پر آئی ایم ایف کی طرف سے کوئی جواب نہیں آیا۔

    اس کے علاوہ گزشتہ ہفتے ایف بی آر کے چیئرمین عاصم احمد نے کراچی کا دورہ کیا تھا، انہوں نے ٹیکس شعبے کے اعلیٰ حکام کو ہدایت کی کہ زیادہ سے زیادہ محصولات کی وصولی کے لیے کوششیں تیز کی جائیں، عاصم احمد نے اس حوالے سے مخصوص اہداف بھی پیش کیے۔ دوسری جانب 13 دسمبر کو وزیرخزانہ اسحٰق ڈار نے محصولات کی وصولی کے حوالے سے ایف بی آر کا دورہ کیاتھا . اسحٰق ڈار کی 9 ویں جائزے کے جلد اختتام پر بھی کڑی نظر ہے جسے اکتوبر کے آخر تک مکمل ہونا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پیڑولیم ڈولپمنٹ لیوی کی وصولی کے طریقہ کار اور خامیوں پر جب سوالات اٹھائے گئے تو وزارت خزانہ نے اس حوالے سے تمام تفصیلات آئی ایم ایف کے ساتھ شیئر کی تھی۔

    ذرائع کے مطابق یہ مسئلہ تب ہی حل ہوسکتا ہے جب دونوں فریقین محصولات کی وصولی کے طریقہ کار میں موجود فرق کو کم کریں گے۔ آئی ایم ایف کی نویں جائزہ قسط میں تاخیر کا تعلق مالی سال 2023 کے ششماہی میں محصولات کی وصولی کے اہداف اور پیٹرولیم ڈولپمنٹ لیوی کی وصولی پر عملی نقطہ ہے۔ یاد رہے کہ آئی ایم ایف اور حکومتِ پاکستان کے درمیان زیرِ التوا مذاکرات کی وجہ سے ایک ارب 18 کروڑ ڈالر کی قسط کے اجراء کے لیے نویں جائزے تاخیر کا شکار ہے.

  • مہنگائی کی شرح میں 0.40 فیصد کمی واقع

    مہنگائی کی شرح میں 0.40 فیصد کمی واقع

    وفاقی ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ مہنگائی کی مجموعی ہفتہ وار شرح 29.42 فیصد ریکارڈ کی گئی

    وفاقی ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ مہنگائی کی مجموعی ہفتہ وار شرح 29.42 فیصد ریکارڈ کی گئی ملک میں حالیہ ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 0.40 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔جبکہ اس سے گزشتہ ہفتے مہنگائی کی شرح 30.66 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی۔ ایک ہفتے کے دوران 22 اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بڑھ گئیں، 9 اشیاء کی قیمتوں میں کمی اور 20 کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

    ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں مرغی کی قیمت میں 5.89 فیصد اضافہ ہوا، پیاز کی قیمت میں 4.45 فیصد اضافہ رپورٹ ہوا جبکہ آٹے کی قیمت میں 2.17 فیصد، باسمتی ٹوٹا چاول 2.04 فیصد مہنگا ہوا، چینی 1.31، نمک 1.08 اور واشنگ سوپ 2.30 فیصد مہنگا ہوا، آگ جلانے والی لکڑی 1.27 فیصد مہنگی ہوئی ہے.
    مزید یہ بھی پڑھیں.
    3 ماہ سے کوما میں گئی خاتون بچی کو جنم دینے کے بعد ہوش میں آگئی
    12 سالہ بچی کو تین سال تک زیادتی کا نشانہ بنانے والا ملزم گرفتار
    چین اور شمالی کوریا کی دھمکیوں کے پیش نظر جاپان کی دفاعی اورسیکورٹی پالیسی میں بڑی تبدیلی

    رپورٹ کے مطابق ٹماٹر 28.71، آلو 16.63 اور انڈے 2.64 فیصد سستے ہوئے،ویجیٹبل گھی کا ایک کلو کا ڈبہ 0.9 اور 2.5 کلو کا ڈبہ 0.65 فیصد سستا ہوا۔ دال مسور 0.61، دال ماش 0.44 اور دال چنا 0.22 فیصد سستی ہوئی، کوکنگ آئل کے 5 کلوکے ڈبے کی قیمت میں 0.32 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے.

    سرکاری نرخ نامے کے مطبق آلو درجہ اول 40روپے کلو پیاز درجہ اول 218 روپے فی کلو،لہسن دیسی 240، ادرک تھائی لینڈ 320 روپے فی کلو ٹماٹر 80، کھیرا فارمی 45 روپے فی کلو، میتھی 40، بینگن 49، پھول گوبھی 32، شلجم 25 روپے فی کلو، سرکاری نرخنامے میں شملہ مرچ 85، لیموں دیسی 150 روپے کلو مقرر کیے گیےہیں. مٹر 80، گھیا کدو 60، گاجر چائنہ 115، کریلا 105 اور پالک فارمی 25 روپے کلو، سیب کالا کولو اول 235، انار بدانہ 530 روپے فی کلو ، گھیا کدو 60، گاجر چائنہ 115روپے کلو مقرر کیے گئے ہیں،

  • نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی لاہور پہنچ گئیں

    نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی لاہور پہنچ گئیں

    نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی 2 روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئی ہیں۔

    نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی2 روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق ملالہ یوسف زئی اپنے والد کے ہمراہ لاہور آئی ہیں، یہاں وہ مختلف سیمینارز میں شرکت کریں گی۔ اس موقع پر لمز یونیورسٹی میں ملالہ یوسف زئی کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام کیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملالہ یوسف زئی 16 دسمبر کو واپس جائیں گی۔
    ملالہ یوسف زئی نے اپنے ٹویئٹرپیغام میں بتایا کہ وہ بہت اچھا محسوس کر رہی ہیں اپنے آبائی گھر پاکستان آ کراوروہ لاہور میں قیام کریں گی.


    نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی لاہور پہنچ گئیں ھیں ملالہ یوسف زئی ورجن اٹلانٹک کی پرواز وی ایس 364 کے ذریعے لاہور پہنچیں، ملالہ یوسف زئی کی فیملی بھی ان کے ہمراہ ہے۔ ملالہ یوسف زئی دو روز پاکستان میں قیام کریں گی۔ دورہ کے دوران ماہرین تعلیم اور حکومتی عہدیداروں سے ملاقاتیں کریں گی۔ پاکستان میں تعلیمی ڈھانچے میں بہتری بارے اپنی شفارشات دیں گی۔ ملالہ یوسف زئی وزیراعلی پنجاب پرویز الہی سے بھی ملاقات کریں گی۔

    یہ بھی پڑھیں؛ وزیر خارجہ کی ملالہ سے ملاقات، خواتین کے حقوق اور لڑکیوں کی تعلیم زیربحث
    وزیراعظم شہبازشریف کی ملالہ سے ملاقات، لڑکیوں کی تعلیم زیر بحث
    ملالہ نے فلم جگت میں قدم رکھ دیئے
    ملالہ یوسفزئی فلم جوائے لینڈ کی ٹیم میں بطور پرڈیوسر شامل

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ وزیراعظم شہباز شریف سے ملالہ فنڈ کی شریک بانی ملالہ یوسفزئی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77ویں اجلاس کے موقع پر ملاقات کی تھی۔ اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے ملالہ یوسفزئی کی جانب سے سماجی مسائل بالخصوص بچیوں کی تعلیم پر عالمی سطح پر وکالت کو سراہا تھا۔

    وزیراعظم نے حالیہ موسمیاتی سیلاب سے ہونے والے نقصانات اور تباہی پر روشنی ڈالی تھی جس سے بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان ہوا، وزیراعظم نے سیلاب سے تعلیمی انفراسٹرکچر پر مرتب ہونے والے اثرات پر اپنی تشویش کا اظہار کیا۔

    ملالہ یوسف زئی نے اس موقع پر تمام بچیوں کیلئے تعلیم کے حق کو فروغ دینے کے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا تھا کہ پاکستان میں حالیہ سیلاب سے بہت سے سکول تباہ ہوگئے ہیں۔ انہوں نے پسماندہ بچوں بالخصوص بچیوں کی مدد کیلئے اپنے عزم کا اظہار کیاتھا

  • تحریک انصاف کا اسمبلیوں کی تحلیل اور قومی اسمبلی سے استعفوں سے متعلق بڑا فیصلہ

    تحریک انصاف کا اسمبلیوں کی تحلیل اور قومی اسمبلی سے استعفوں سے متعلق بڑا فیصلہ

    لاہور : چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی زیرصدارت اجلاس میں پہلے مرحلے میں پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام ارکان قومی اسمبلی دوبارہ ایوان میں پیش ہو کر اپنے استعفے دیں گے۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی زیرصدارت راولپنڈی کے ارکان اسمبلی اجلاس کا احوال سامنے آگیا۔

    اسمبلیوں کی تحلیل اور قومی اسمبلی سےاستعفوں سےمتعلق بڑافیصلہ کرلیا گیا، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پہلے مرحلے میں پنجاب اسمبلی تحلیل کی جائے گی اور تمام ارکان قومی اسمبلی دوبارہ ایوان میں پیش ہو کر اپنے استعفے دیں گے۔

    ذرائع نے بتایا ہے کہ پی ٹی آئی نے احتجاجی تحریک کو انتخابی مہم میں بھی تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ دوسرے مرحلے میں خیبرپختونخوا اسمبلی تحلیل ہوگی جبکہ ارکان کی پنجاب اسمبلی کی تحلیل اور قومی اسمبلی سے دوبارہ استعفوں کے فیصلے کی توثیق کردی گئی۔

    ارکان اسمبلی نے کہا کہ قومی و صوبائی اسمبلی کی نشستیں پی ٹی آئی کی امانت ہیں، باقاعدہ عمران خان کی زیر قیادت انتخابی مہم میں جائیں گے۔

    اس موقع پر پی ٹی آئی چیئرمین کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم حکومت کی غیر مؤثر پالیسوں نے ملک ناقابل تلافی نقصان پہنچایا، پاکستان بدترین معاشی بحران سے دوچار ہے۔

    عمران خان نے کہا کہ معاشی و سیاسی بحران سے نکلنے کا واحد راستہ جلد شفاف انتخابات ہیں۔

  • ’’ٹک ٹاک‘‘ پر بہادری دکھانے کا انجام، مصری لڑکا معذور ہو گیا

    ’’ٹک ٹاک‘‘ پر بہادری دکھانے کا انجام، مصری لڑکا معذور ہو گیا

    دوستوں کے گروپ نے احمد خالد کو اچھالا اور زمین پر گرنے دیا، ریڑھ کی ہڈی کے باعث پورےجسم کا فالج ہو گیا.

    سوشل میڈیا پر گزشتہ کچھ روز سے طالب علم احمد خالد کی کہانی کی گونج سنائی دے رہی ہے ۔ احمد خالد "ٹک ٹاک” چیلنجز میں سے ایک سنگین چیلنج میں داخل ہونے کے نتیجے میں اپنے آپ کو معذور کرا بیٹھا ہے۔ ریڑھ کی ہڈی کو نقصان پہنچنے کی وجہ سے اس کا پورا جسم مفلوج زدہ ہوگیا ہے۔ اس واقعہ نے مصری نوجوانوں میں خوف کی لہر پھیلا دی ہے۔ طالب علم کی کہانی ’’ٹک ٹاک‘‘ ایپ پر ’’تھرو یوور فرینڈ‘‘ چیلنج کو آزمانے سے شروع ہوئی۔ احمد نے سکول کے دوستوں کے ساتھ اس چیلنج کو پورا کرنے کی حامی بھر لی۔ دوستوں نے اپنے اپنے منتخب دوست کے گرد دائرے کی شکل میں جمع ہوکر اسے ہوا میں اچھال دیا اور زمین پر گرنے دیا۔ آزمانا یہ تھا کہ کون کتنا مضبوط ہے ۔ جس کو سب سے کم نقصان ہوتا وہ جیت مقابلہ جیت جاتا۔

    تاہم دوستوں کی امید کے برعکس مصر کے جوڈو چیمپئن احمد خالد اس خطرناک چیلنج کو قبول کرکے معذوری کا شکار ہوگیا۔ کیونکہ احمد کی ریڑھ کی ہڈی میں فریکچر آگیا اور ریڑھ کی ہڈی میں کٹ لگ گیا جس کی وجہ سے اسے پورے جسم کا فالج ہو گیا۔
    صحت یابی کی امید بہت کم طالب علم کا علاج کرنے والے ڈاکٹر، آرتھوپیڈکس اور جوڑوں کے ماہر ڈاکٹر نجیب نے اس واقعے کو اپنی پیشہ ورانہ زندگی کا سب سے بدترین واقعات میں سے ایک قرار دیا اور کہا کہ 13 سالہ لڑکے کو ہسپتال لایا گیا تو وہ حرکت نہیں کر رہا تھا۔

    معائنے اور ایکسرے کرانے کے بعد معلوم ہوا کہ احمد فالج کا شکار ہے۔ وہ سروائیکل ورٹیبرا کے فریکچر اور ریڑھ کی ہڈی پر شدید دباؤ کا شکار ہے اور اس کی صحت یابی کی امید انتہائی کم ہے۔ احمد کے سکول سننز آف نیل انٹرنیشنل سکول نے میڈیا بیان جاری کردیا جس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ یہ دردناک حادثہ سکول کے دن کے اختتام کے بعد پیش آیا اور یہ سکول کے اندر پیش نہیں آیا۔

    ٹک ٹاک چیلنج

    واضح رہے یہ مصر کے ایک سکول کا حال نہیں بلکہ مصر بھر کے کئی سکولوں کے طلبہ میں مختلف خطرناک چیلنجز کو قبول کرکے ان کو ٹک ٹاک پر پیش کرنے کا رجحان پایا جاتا ہے۔ ان چیلنجز میں ’’ڈیول گیم‘‘ اور ’’چارلی گیم‘‘ جیسے خطرناک کھیل بھی ہیں۔ ان کھیلوں میں طلبہ شریانیں کاٹنے کا فیصلہ کرتے ہیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں
    حرا کلچرل کالونی: مکہ مکرمہ آنے والوں کے لیے ایک نیا تجربہ
    ملتان ٹیسٹ؛ ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری
    فیفا ورلڈ کپ؛ ارجنٹائن اور کروشیا کی ٹیمیں سیمی فائنل میں کل آمنے سامنے ہوں گی
    روزگار کی تلاش میں بیرون ملک جانیوالے پاکستانیوں میں 3 گنا اضافہ

    اسی طرح دنیا میں ’’سانس لینے کا چیلنج‘‘ یا ’’ڈیتھ چیلنج‘‘ بھی معروف ہوا تھا جس نے مہینوں پہلے سکولوں کے طلبہ کو اپنی زد میں لے لیا تھا۔ اس چیلنج میں کھلاڑی کو اپنے اکاؤنٹ کے ذریعے "ٹک ٹاک” کے ذریعے رجسٹر کیا جاتا ہے اور پھر کھلاڑی سے کہا جاتا ہے کہ وہ کمرے میں اندھیرا کرے، یہ اصطلاح ” بلیک آؤٹ چیلنج” سے آئی ۔ اس کے بعد شرکا اس بہانے سے کہ وہ مختلف احساسات محسوس کریں گے اور یہ کہ وہ ایک بے مثال تجربہ کریں گے۔ پھر کا سانس روکا جاتا ہے۔ اس چیلنج کی وجہ سے یورپی اور عرب ممالک میں متعدد اموات ہو چکی ہیں ۔ جان بوجھ کر سانس روکنے کی وجہ سے دم گھٹنے سے موت واقع ہوجاتی ہے۔

  • پشین: پولیو ٹیم پر فائرنگ  سے حفاظت پر مامور پولیس اہلکار جاں

    پشین: پولیو ٹیم پر فائرنگ سے حفاظت پر مامور پولیس اہلکار جاں

    پشین: پولیو ٹیم پر فائرنگ سے حفاظت پر مامور پولیس اہلکار جاں

    بلوچستان کے علاقہ پشین میں مہم کے دوسرے روز پولیو ٹیم پر فائرنگ سے حفاظت پر مامور پولیس اہل کار جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق ہیڈ کانسٹیبل انسداد پولیو کی مہم کے دوران ڈیوٹی پر مامور افراد کی حفاظت انجام دے رہا تھا کہ نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہوگیا۔ مقتول اہل کار محمد ہاشم کلی تراٹہ میں پولیو ٹیم کے ہمراہ ڈیوٹی پر موجود تھا۔ فائرنگ کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا جب کہ شواہد جمع کرکے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔

    دوسری جانب مستونگ کے علاقے کلی پیرکانو میں ڈاکوؤں کی موجودگی پر کارروائی کے دوران لیویز کا نائب رسالدار جاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق پولیس اور لیویز نے مشترکہ طور پر چھاپہ مارا جہاں ملزمان کی فائرنگ سے لیویز کا نائب رسالدار ظہور احمد جاں بحق ہوگیا۔ پولیس حکام کے مطابق فورسز کی فائرنگ سے ایک ملزم ہلاک جبکہ دو کو گرفتار کرلیا گیا۔

    واضح رہے کہ بلوچستان کے 19 اضلاع میں 5 روزہ انسداد پولیو مہم کا گزشتہ روز کو آغاز کیا گیا تھا. صوبائی ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مطابق مہم کے دوران تقریباً 17 لاکھ 85 ہزار بچوں کو پولیو سے بچاوٴکے قطرے پلائے جائیں گے۔ اس سلسلے میں 6 ہزار 820 ٹیمیں بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے پر مامور ہوں گی۔بلوچستان میں جنوری 2021ء سے اب تک پولیو کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛ بدھ سے کراچی کو حب کینال سےدو دن پانی کی فراہمی معطل رہے گی
    امریکا کا صحافی ارشد شریف کی موت پر اظہار افسوس،شفاف تحقیقات کا مطالبہ
    شادی سے انکار پر لڑکے نے 22 سالہ کزن کو زندہ جلا دیا،پسند کی شادی نہ ہونے پرلڑکے نے کزن کو قتل کر کے خودکشی کرلی
    اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ ہم کیا کہتے لیکن فٹ بال پر توجہ دینی چاہئے. زیدان
    پاکستانی ہائی کمشنر کی کینیڈین وزیر سے ملاقات؛ کثیر الجہتی باہمی شراکت داری کو مضبوط بنانے پر زور

  • نجی گفتگو یا تبصرے لیک کرنا،جعلی خبریں پھیلاناغیبت کے زمرے میں آتا ہے،صدر مملکت

    نجی گفتگو یا تبصرے لیک کرنا،جعلی خبریں پھیلاناغیبت کے زمرے میں آتا ہے،صدر مملکت

    صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ نجی گفتگو یا تبصرے لیک کرنا،جعلی خبریں پھیلانا غیراخلاقی ہے-

    باغی ٹی وی :گورنر ہاؤس کراچی میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو میں انہوں نے نجی گفتگو عام کرنے پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا کہ گفتگو کا لیک ہونا غیبت کے زمرے میں آتا ہے، حوصلہ شکنی کی ضرورت ہے ہمارے معاشرے کو غیبت اور جعلی خبروں کا سامنا ہے، کسی واقعہ کو حوالہ اور سیاق وسباق سے ہٹ کر بیان کیا جاتا ہے۔

    کرپشن کے نئے دور کا آغاز ہونے جا رہا ہے۔میاں اسلم اقبال

    صدر عارف علوی نے کہا کہ ہمیں نظم وضبط کا مظاہرہ کرتے ہوئے کسی کی نجی گفتگو میں دلچسپی نہیں لینی چاہیے ٹیکنالوجی کے پھیلاؤ کی وجہ سے معلومات لیک ہونے میں اضافہ ہوا ہے، سوشل میڈیا کو ضروری معلومات اور علم کے لیے استعمال کیا جانا چاہیے۔

    صدر مملکت کا کہنا تھا کہ عوام میں سیاسی حریفوں کے ساتھ مہذب رویہ اپنانے کی ضرورت ہے، سیاستدان قوم کو فکری طور پر مضبوط بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں فکری قوت ہمارے ملک کو کم سے کم مدت میں مضبوط بنا سکتی ہے۔

    عمران خان میں طاقت ہی نہیں کہ وہ اسلام آباد آئے، مولانا فضل الرحمان کا چیلنج

    عارف علوی نے کہا کہ دنیا نے سائبر سیکیورٹی میں اہم ایجادات اور پیشرفت کی ہے، یہ کسی بھی قوم کی حفاظت اور سلامتی کے لیے اہم شعبہ بن گیا ہے پاکستان کے استحکام وترقی کیلئے سائبر سیکیورٹی اپنانے کیلئے اقدامات کی ضرورت ہے۔