Baaghi TV

Tag: تزہ ترین

  • فیول ایڈجسٹمٹ معاف نہیں، مؤخر کیا، جسے اکتوبر سے مارچ کے درمیان وصول کیا جائے گا۔ وزیر توانائی

    فیول ایڈجسٹمٹ معاف نہیں، مؤخر کیا، جسے اکتوبر سے مارچ کے درمیان وصول کیا جائے گا۔ وزیر توانائی

    وزیر توانائی خرم دستگیر نے کہا ہے کہ بجلی کے بلوں میں فیول ایڈجسٹمٹ معاف نہیں بلکہ مؤخر کیا ہے، جسے اکتوبر سے مارچ کے درمیان وصول کیا جائے گا۔

    وفاقی دارالحکومت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خرم دستگیر نے کہا کہ 300 یونٹ تک کے بجلی صارفین کا فیول ایڈجسٹمنٹ ختم نہیں بلکہ موخر کیا گیا ہے۔ درآمدی فیول کے بجائے مقامی ذرائع سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبے لگائے جائیں گے، جس سے بجلی کی قیمت کم ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ کم وسائل والے افراد کو ریلیف دیا جائے۔ ہم مالی حالات کو دیکھ کر پالیسی بنا رہے ہیں۔300 یونٹ تک کے گھریلو صارفین کا فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ اکتوبر سے مارچ کے درمیان وصول کیا جائے گا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم سولر، کول اور پانی سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبوں کو جلد مکمل کرنا چاہتے ہیں، جس سے بجلی کی قیمت کم ہوگی۔

    وفاقی وزیر توانائی نے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بجلی بحالی کا کام جاری ہے اور سیلاب متاثرین کی تکلیف کم کرنے کےلیے عملی اقدامات جاری ہیں۔ داخلی وسائل پر انحصار کر کے مختلف ذرائع سے بجلی پیدا کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ ملک میں بجلی کے کارخانے ہمارے ملکی وسائل پر لگائے جائیں گے اور بجلی بنانے کے لیے درآمد شدہ ایندھن بہت مہنگا پڑتا ہے۔ بجلی کی قیمتیں کم کرنے کے عملی کام کا آغاز ہوچکا ہے اور 600 میگاواٹ بجلی پیداوار کے لیے بولی دے رہے ہیں۔
    خرم دستگیر نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں کا تعین شفاف طریقے سے کیا جائے گا۔ خلیج فارس بجلی سیکٹر میں دلچسپی لے رہا ہے اور شمسی توانائی سے ماحولیاتی آلودگی میں کمی ہو گی جبکہ شمسی توانائی کے پہلے منصوبے پر سرمایہ کاروں کو دعوت دی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاروں کو شمسی توانائی کے پہلے منصوبے پر بریفنگ دیں گے اور شمسی توانائی سے 60 فیصد سستی بجلی بنائی جا سکتی ہے۔ خزانے پر سبسڈی کا بوجھ کم کیاجائے گا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ 6 ہزار میگاواٹ امپورٹڈ فیول کا متبادل دے رہے ہیں اور آنے والے سالوں میں 11 ہزار میگاواٹ سسٹم لگانے کا منصوبہ ہے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف نے اعلان کیا تھا کہ دو ماہ یعنی اگست اور ستمبر کے بجلے بلز وصول نہیں کیئے جائیں گے اور یہ رعایت صرف اور صرف سیلاب زدہ علاقوں کے لیئے دی گئی جبکہ یہ اعلان وزیر اعظم نے دراصل بلوچستان کے سیلاب زدہ علاقوں کے دورہ کے دوران تھا. تاہم سیلاب متاثرین کو ریلیف مل سکے.

  • وفاقی وزیر رانا تنویر پر انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانہ

    وفاقی وزیر رانا تنویر پر انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانہ

    مسلم لیگ ن کے رہنما اور وفاقی وزیر رانا تنویر حسین پر انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد کر دیا گیا۔

    ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر این اے 118 ننکانہ نے رانا تنویر کو انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نوٹس جاری کیا تھا۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ نوٹس کے مطابق رانا تنویر حسین نے امیدوار کی انتخابی مہم میں شرکت کی تھی۔ الیکشن کمیشن کے ترجمان کے مطابق ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر نے رانا تنویر حسین پر 25 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا ہے۔

    واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے وفاقی وزیر رانا تنویر حسین اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی بیٹی مہر بانو قریشی کو نوٹسز جاری کیئے تھے۔ الیکشن کمیشن نے رانا تنویر کو این اے 118 ننکانہ صاحب کے ضمنی انتخابات کی مہم کے دوران حلقے میں داخل ہونے اور دورہ کرنے سے روکنے کا حکم دے دیا تھا۔

    الیکشن کمیشن نے ڈی سی اور ڈی پی او کو بھی رانا تنویر و دیگر عوامی عہدیداروں کا حلقے میں داخلہ روکنے کا حکم جاری کردیا تھا۔ جبکہ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر ننکانہ نے وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کو اس حوالے سے نوٹس جاری کیا تھا. الیکشن کمشنر پنجاب کا کہنا تھا کہ حلقے کا دورہ کرنے پر قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

    ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ این اے 157 ملتان میں ضمنی انتخاب کی مہم کے دوران ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر صوبائی وزیر اختر ملک کو وارننگ دی گئی ہے۔ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر نے این اے 157 ملتان کے ضمنی انتخاب کی امیدوار مہر بانو قریشی کو بھی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نوٹس جاری کردیا تھا. اور ترجمان نے واضح کیا تھا کہ جس نے بھی آئین کی خلاف ورزی کی اس کے خلاف کاروائی کی جائے گی اور جرمانہ بھی عائد ہوگا.

  • جنوبی پنجاب کے 1 لاکھ 40 ہزار سے زائد سیلاب متاثرین مختلف بیماریوں کی لپیٹ میں

    جنوبی پنجاب کے 1 لاکھ 40 ہزار سے زائد سیلاب متاثرین مختلف بیماریوں کی لپیٹ میں

    جنوبی پنجاب کے 1 لاکھ 40 ہزار سے زائد سیلاب متاثرین مختلف بیماریوں کی لپیٹ میں آ گئے

    ڈی جی خان،راجن پور میں گزشتہ 7 روز کے دوران سیلاب زدگان کی بیماریوں میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے، محکمہ صحت پنجاب کے مطابق جنوبی پنجاب کے37 ہزار سے زائد سیلاب زدگان سانس کی بیماریوں میں مبتلا ہوئے ہیں راجن پور میں 68 ہزار، ڈیرہ غازی خان میں 58 ہزار سے زائد سیلاب زدگان بیماریوں میں مبتلا ہوئے ہیں، لیہ میں 8 ہزار، مظفرگڑھ میں 6 ہزار سے زائد سیلاب زدگان بیماریوں کا شکار ہوئے ہیں،سیلاب زدگان میں سانس کی تکلیف، خارش، تیز بخار، ڈائریا سب سے زیادہ رپورٹ ہوئے

    پنجاب کے علاوہ دیگر شہروں میں بھی سیلاب زدہ علاقوں میں بیماریاں پھیل چکی ہیں، سیلاب زدگان کی مدد کے لئے جانے والے ریسکیو ورکرز بھی بیمار ہو چکے ہیں ، مچھروں کی بہتات ہے، سیلاب زدگان کو اسوقت مچھر دانیوں کی بھی ضرورت ہے، ادویات کی بھی ضرورت ہے،کئی دوردراز علاقوں میں ابھی تک کوئی میڈیکل ٹیم نہیں پہنچی

    دوسری جانب خیبرپختونخوا میں بارشوں اور سیلاب سے 74 سرکاری اسپتال اور صحت کے مراکز متاثر ہوئے ،محکمہ صحت کے مطابق خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں بارشوں اور سیلاب سے 24 اسپتال، مراکز مکمل تباہ ہوئے ڈیرہ اسماعیل خان میں سب سے زیادہ 22 اسپتال،صحت مراکز کو نقصان پہنچا،بارشوں اور سیلاب سے خیبر پختونخوا میں 50 بنیادی صحت مراکز جزوی طور متاثر ہوئے،خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع کے بیشتر شفاخانوں میں سیلاب طبی آلات بھی بہا لے گیا ،

    ملک میں سیلاب کی تباہ کاریاں تھمنے کا نام نہیں لے رہیں بے گھر متاثرین میں اب مختلف اقسام کی وبائی بیماریاں پھیل رہی ہیں جب کہ متاثرین امداد کا ملنے کا شکوہ کررہے ہیں ،

    سیلاب سے متاثرہ آخری آدمی کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، آرمی چیف

    پاک فوج نے فلڈ ریلیف ہیلپ لائن قائم کر دی،

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کانجو اور سوات کا دورہ کیا