Baaghi TV

Tag: تشدد

  • لاہور میں سرعام شہری پر تشدد کرنے والے ملزمان گرفتار

    لاہور میں سرعام شہری پر تشدد کرنے والے ملزمان گرفتار

    لاہور پولیس نے دھرم پورہ بیجنگ انڈر پاس پر شہری سے جھگڑا اور فائرنگ کرنے والے چار ملزمان کو برق رفتار کارروائی کر کے گرفتار کرلیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی تھی، جس نے مختصر وقت میں ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ واقعہ میں ملوث باقی ملزمان کو بھی جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ قانون سے بالاتر کوئی نہیں ہے اور جو بھی قانون اپنے ہاتھ میں لے گا، اسے جیل کی سزا دی جائے گی۔واقعے کے بعد پولیس نے گارڈ فراہم کرنے والی سیکورٹی کمپنی کے خلاف بھی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

    ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ سیکورٹی کمپنی کی جانب سے لاپرواہی اور ناقص نگرانی کے باعث ایسے واقعات رونما ہوتے ہیں، اس لیے ان کے خلاف بھی سخت اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ملزمان نے عمران نامی شہری پر تشدد کرنے کے بعد سرعام فائرنگ کر کے عوام میں خوف و ہراس پھیلایا تھا۔

    پولیس کے مطابق ملزمان کا تعلق ایک مجرمانہ گروہ سے ہے جو شہر میں ایسے واقعات کر کے لوگوں کو ڈرانے دھمکانے کا کام کرتا تھا۔ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے کہا کہ لاہور پولیس شہر کو جرائم سے پاک کرنے کیلیے پرعزم ہے اور ایسے عناصر کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا،عوام سے اپیل ہے کہ وہ ایسے واقعات کی صورت میں فوری طور پر پولیس کو اطلاع دیں تاکہ بروقت کارروائی کی جا سکے۔

    لاہور کی سڑک پر نقاب پوش گن مینوں کا شہری پر تشدد، ویڈیو وائرل

    پیوٹن کا روس یوکرین جنگ بندی پر اتفاق

    ٹرمپ ٹاور کے لابی ایریا پر مظاہرین کا قبضہ، محمود خلیل کی رہائی کا مطالبہ

  • نوکری کے نام پر اجتماعی زیادتی  اور تشدد،24 سالہ لڑکی دم توڑ گئی

    نوکری کے نام پر اجتماعی زیادتی اور تشدد،24 سالہ لڑکی دم توڑ گئی

    بہاولپور: نوکری کے نام پر اجتماعی زیادتی اور بے پناہ تشدد کا شکار بننے والی 24 سالہ لڑکی دم توڑ گئی۔

    باغی ٹی وی : اسپتال انتظامیہ کے مطابق انتہائی تشویش ناک حالت میں وکٹوریہ اسپتال میں زیر علاج 24 سالہ سیماب نے دم توڑ دیا، سیماب کو نوکری کا جھانسہ دے کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا اس کے علاوہ اس پر شدید تشدد بھی کیا گیا تھا، جس کی وہ دورانِ علاج تاب نہ لاکر دم توڑ گئی،ملزمان 12 روز قبل 24 سالہ سیماب کو تشویش ناک حالت میں وکٹوریہ اسپتال کی ایمرجنسی میں چھوڑ کر فرار ہوگئے تھے۔

    متاثرہ لڑکی کے ورثا کے مطابق سیماب کے جسم کے مختلف حصوں پر تیزاب ڈالا گیا تھا جب کہ اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مقتولہ کے جسم پر تشدد کے گہرے نشانات پائے گئے اور اس کے گردے بھی فیل ہوچکے تھے،واقعے کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کر کے مرکزی ملزم غفران سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کیا تھا۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بہاولپور میں لڑکی سے اجتماعی زیادتی اور شدید تشدد کی وجہ سے اس کے جاں بحق ہونے کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او بہاولپور سے رپورٹ طلب کرلی ہےمریم نواز نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے تعزیت کی ہے انہوں نے ہدایت کی کہ ذمے دار ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

  • برطانوی ایئر پورٹ پر پولیس سے جھگڑا،دو پاکستانیوں پر فردجرم عائد

    برطانوی ایئر پورٹ پر پولیس سے جھگڑا،دو پاکستانیوں پر فردجرم عائد

    برطانیہ کے مانچسٹر ایئرپورٹ پر پولیس اہلکاروں سے جھگڑنے کے الزام میں دو پاکستانی نوجوانوں پر فردِ جرم عائد کردی گئی ہے۔

    کراؤن پراسیکیوشن سروس کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق، ان نوجوانوں پر پولیس اہلکاروں سے بدسلوکی اور جھگڑے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں، تاہم اس واقعے میں کسی پولیس افسر پر فردِ جرم عائد نہیں کی گئی۔یہ واقعہ جولائی 2023 میں پیش آیا تھا جب مانچسٹر ایئرپورٹ پر پولیس اور دو پاکستانی نوجوانوں کے درمیان جھگڑا ہوا تھا۔ اس دوران پولیس نے ایک نوجوان کو زمین پر گرا کر تشدد کا نشانہ بنایا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی تھی۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا تھا کہ پولیس اہلکار ایک نوجوان کو طاقت کے ساتھ قابو کر رہے تھے، جس پر عوامی سطح پر تشویش اور غم و غصہ کا اظہار کیا گیا۔

    اس واقعے کے بعد، سوشل میڈیا پر پاکستانی کمیونٹی اور دیگر افراد کی جانب سے پولیس کے رویے پر سخت تنقید کی گئی۔ ویڈیو میں نوجوان پر ہونے والے تشدد کو غیر ضروری اور زیادتی قرار دیا گیا۔ مانچسٹر سے منتخب برطانوی پاکستانی رکن پارلیمنٹ، افضل خان نے بھی اس واقعے پر شدید ردعمل ظاہر کیا۔ انہوں نے کہا تھا کہ پولیس نے شہری پر طاقت کا بے جا استعمال کیا ہے اور اس معاملے کی غیر جانبدار تحقیقات ہونی چاہیے۔افضل خان نے انڈپینڈنٹ آفس فار پولیس کنڈکٹ سے اس واقعے کی تحقیقات کرنے کا مطالبہ کیا تھا تاکہ یہ واضح ہو سکے کہ پولیس اہلکاروں نے اپنی ذمہ داریوں سے تجاوز کیا ہے یا نہیں۔

    اس دوران، نوجوانوں کی والدہ نے برطانوی عدالت کے فیصلے کو چیلنج کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ان کے بیٹے کے ساتھ جو سلوک کیا گیا وہ نہ صرف غیر قانونی تھا بلکہ غیر اخلاقی بھی تھا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ عدالت میں اس فیصلے کے خلاف اپیل کی جائے گی اور انصاف کا دروازہ کھلے گا۔

    مانچسٹر پولیس کی جانب سے اس معاملے میں ابھی تک کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں، تاہم ان کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکاروں کی کارروائی اس وقت کے حالات کے مطابق تھی اور انہیں عوامی حفاظت کے لیے کارروائی کرنی پڑی۔ پولیس نے یہ بھی کہا کہ اس قسم کے واقعات کی مکمل تحقیقات کی جاتی ہیں تاکہ ایسی صورتحال کے دوران اہلکاروں کی کارکردگی کو بہتر بنایا جا سکے۔

    اس واقعے کے بعد مانچسٹر سمیت پورے برطانیہ میں پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے پولیس کے اس رویے پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔ متعدد افراد نے سوشل میڈیا پر اپنی آواز بلند کی اور مطالبہ کیا کہ پولیس کے اہلکاروں کو جوابدہ بنایا جائے۔ اس کے علاوہ، کئی تنظیموں نے اس معاملے کی تحقیقات کرنے اور نوجوانوں کے ساتھ ہونے والی زیادتی کے ازالے کا مطالبہ کیا۔یہ واقعہ برطانیہ میں پاکستانی کمیونٹی کی حالت اور پولیس کے رویے پر ایک سنگین سوالیہ نشان بن چکا ہے اور اس کے اثرات مستقبل میں برطانوی پولیس اور کمیونٹی کے تعلقات پر مرتب ہو سکتے ہیں۔

    ایئر پورٹ پر پولیس کا نوجوان پر تشدد،شہریوں کا پولیس کے خلاف احتجاج

    بنوں واقعہ،تحقیقات کر کے ذمہ داران کو سز ا دی جائیگی،بیرسٹر سیف

    بنوں حملہ،ایک اور دہشت گرد کی شناخت،افغان شہری نکلا

    دہشت گرد عثمان اللہ عرف کامران کا تعلق افغانستان کے صوبہ لوگر سے تھا۔

     بنوں میں دہشت گردی کی گھناؤنی کارروائی حافظ گل بہادر گروپ نے کی ہے،

    بونیر،سیکورٹی فورسز کا آپریشن،دہشتگردوں کا سرغنہ جہنم واصل،دو جوان شہید

  • کراچی میں انسداد پولیو ٹیم پر حملہ،پولیس اہلکاروں کے کپڑے پھاڑ دیئے،چھ گرفتار

    کراچی میں انسداد پولیو ٹیم پر حملہ،پولیس اہلکاروں کے کپڑے پھاڑ دیئے،چھ گرفتار

    کراچی:شہر قائد کراچی میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، کراچی کے علاقے کورنگی میں پولیو کے قطرے پلانے والی ٹیم پر حملہ کیا گیا ہے جس میں پولیو ورکرز اور پولیس اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔

    پولیس کے مطابق، آج کورنگی میں انسداد پولیو مہم جاری تھی۔ اس دوران پولیو ورکرز ایک فیملی کے پاس بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کے لیے پہنچے۔ تاہم، فیملی نے بچوں کو پولیو کے قطرے دینے سے انکار کیا اور اس کے بعد پولیو ٹیم پر حملہ کردیا۔ حملہ آور افراد نے پولیو ٹیم کو بیلچوں سے مارا اور ان سے موبائل فونز چھین لیے۔پولیس اہلکاروں کے کپڑے پھا ڑ دیئے گئے،پولیس نے مزید بتایا کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی فوری طور پر نفری بھیج دی گئی اور حملہ آوروں کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق، حملہ کرنے والے چھ افراد میں چار خواتین بھی شامل ہیں۔ گرفتار افراد کی شناخت سمینہ، ماہ جبین، آمنہ، اقرا، عمران اور سفیان کے ناموں سے کی گئی ہے۔پولیس نے کہا کہ حملے میں زخمی ہونے والے پولیو ورکرز اور پولیس اہلکاروں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

    واقعے کے بعد پولیس نے علاقے میں حفاظتی اقدامات بڑھا دیے ہیں اور پولیو ٹیموں کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے مزید نفری تعینات کر دی گئی ہے۔ پولیس حکام نے اس حملے کی شدید مذمت کی ہے اور حملہ آوروں کے خلاف سخت کارروائی کا عزم ظاہر کیا ہے۔

    واضح رہے کہ پاکستان میں پولیو کے خاتمے کے لیے مختلف علاقوں میں انسداد پولیو مہم جاری ہے، لیکن بعض مقامات پر اس مہم کے خلاف مزاحمت اور تشویشناک واقعات رپورٹ ہو رہے ہیں۔دوروز قبل بھی کراچی میں خاتون پولیو ورکر کو یرغمال بنا لیا گیا تھا، پولیو ٹیم سے بدسلوکی پر 2 افراد گرفتار کر لئے گئے تھے،ناظم آباد نمبر 3 میں خواتین نے پولیو ٹیم سے عدم تعاون پر زیرحراست شخص کی رہائی کیلئے خاتون پولیو ورکر کو یرغمال بنالیا۔پولیس کی بھاری نفری نے گھر میں گھس کر لیڈی ہیلتھ ورکرز کو بازیاب کروالیا، سربراہ گرفتارکر لیا گیا،

    شہرِ کراچی کے دیگر اضلاع کی طرح ڈسٹرکٹ ویسٹ میں بھی پولیو مہم کا آغاز کردیا گیا ہے،ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس کی جانب سے پولیو ٹیمز کی سیکیورٹی کے فل پروف انتظامات کیئے گئے ہیں۔ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس سمیت ایڈشنل یونٹس کے 1000 سے زائد افسران، جوان اور لیڈیز اسٹاف کو تعینات کیا گیا ہے۔ تمام تر سیکیورٹی انتظامات کی نگرانی ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی مستوئی خود کررہے ہیں۔ ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس پولیو جیسی مہلک بیماری کے خاتمے کے لئے متعلقہ اداروں کے ہمراہ اپنے فرائض سرانجام دے رہی ہیں۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب کا پولیو ٹیموں کا تحفظ یقینی بنانے کا حکم

    ڈور ٹو ڈور پولیو مہم، وزیراعلیٰ سندھ نے دروازے کھٹکھٹا دیئے

    آصفہ بھٹو زرداری اور فریال تالپور کا نواب شاہ میں انسداد پولیو مہم کا افتتاح

    پولیوٹیموں پر حملے نہ صرف بزدلانہ بلکہ قومی جدوجہد پر حملہ ہیں،خالد مسعود سندھو

  • پی ٹی آئی مظاہرین کے تشدد سے متاثرہ پنجاب رینجرز کے جوانوں کے انکشافات

    پی ٹی آئی مظاہرین کے تشدد سے متاثرہ پنجاب رینجرز کے جوانوں کے انکشافات

    پی ٹی آئی مظاہرین کے تشدد سے متاثرہ پنجاب رینجرز کے جوانوں کے انکشافات سامنے آئے ہیں

    پی ٹی آئی کے شرپسندوں سے ملک کے محافظ بھی محفوظ نہیں رہے ،شر پسندوں نے احتجاج کی آڑ میں رینجرز اہلکاروں پر دھاوا بول دیا ،پنجاب رینجزز کے اہلکاروں کے مطابق شر پسندوں نے ان پر باقاعدہ حملہ کیا ،نائیک سفیر کا کہنا تھا کہ میں 26 نمبر ڈیوٹی پر تھا جب مظاہرین نے ہم پر تشدد کیا، مظاہرین نے لاٹھی چارج کیا، پتھر مارے ، ہم سے ہیلمٹ اور شیٹ بھی چھین لی، ڈنڈے مار کر میرے ناک کی ہڈی اور ٹانگ کو توڑ ڈالا ،

    پنجاب رینجرز کے سپاہی محمد آصف کے بیان کے مطابق ؛”26 نمبر ڈیوٹی کے دوران شرپسندوں نے چھ ساتھیوں کو گاڑی سے کچلنے کی کوشش کی”ہمارے تین ساتھی شہید جبکہ تین شدید زخمی ہو گئے، سپاہی محمد آصف

    پرتشدد واقعات کے چشم دید گواہ پنجاب رینجرز کے سپاہی عرفان بھی ہیں ،سپاہی عرفان کا کہنا تھا کہ مظاہرین نے حملہ کیا، پتھر اور فائرنگ کرتے ہوئے ہیلمٹ اور شیلڈیں چھین لی، میری بازو اور ٹانگ کو توڑ ڈالا اور میں بے ہوش ہو گیا، سپاہی شہزاد کا کہنا تھا کہ ہم ڈیوٹی پر تعینات تھے کہ پی ٹی ائی کے شرپسندوں نے ہم پر پتھر برسائے ،ہمارے پاس صرف Anti Roits شیلڈ پتھراؤ سے بچاؤ کے لیے تھی، ان شر پسندوں کی فائرنگ سے فائر ساتھی کے ہیلمٹ کو لگا، سر پر فائر لگنے سے ساتھی شدید زخمی ہو گیازخمی ساتھی اس وقت آئی سی یو میں وینٹیلیٹر پر ہے،

    سروسز بیچنے والیوں سے مجھے یہ فتوی نہیں چاہیے،سلمان اکرم راجہ کا بشریٰ کو جواب

    پی ٹی آئی کا ہلاکتوں کے حوالے سے جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

    احتجاج ،ناکامی کا ذمہ دار کون،بشریٰ پر انگلیاں اٹھ گئیں

    پی ٹی آئی کا ہلاکتوں کا دعویٰ فیک نکلا،24 گھنٹے گزر گئے،ایک بھی ثبوت نہیں

    مظاہرین کی اموات کی خبر پروپیگنڈہ،900 سے زائد گرفتار

    شرپسند اپنی گاڑیاں ، سامان اور کپڑے چھوڑ کر فرار ہوئے ہیں ،عطا تارڑ

    مبشر لقمان کی وزیر داخلہ محسن نقوی پر تنقید،رانا ثناء اللہ کے دور سے موازنہ

    انتشار،بدامنی پی ٹی آئی کا ایجنڈہ،بشریٰ بی بی کی "ضد”پنجاب نہ نکلا

  • اداکارہ نرگس پر تشدد،شوہر کی درخواست پر میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

    اداکارہ نرگس پر تشدد،شوہر کی درخواست پر میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

    کینٹ کچہری لاہور میں اداکارہ نرگس پر مبینہ تشدد کے مقدمے میں پیش رفت ہوئی ہے

    اداکارہ نرگس کے شوہر ماجد بشیر نے میڈیکل چیلنج کردیا ،عدالت نے میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم دے دیا ،عدالت نے کہا کہ میڈیکل بورڈ مدعیہ نرگس کے زؐخموں کا جائزہ لے ،جوڈیشل مجسٹریٹ نے ماجد بشیر کی درخواست پر تحریری حکم جاری کردیا ،تحریری حکم میں کہا گیا کہ درخواست گزار نے نرگس کے میڈیکل کو بوگس قرار دیا،نرگس کے وکیل کے مطابق میڈیکل قانون اور رولز کے مطابق ہوا ہے، واضح رہے کہ اداکارہ نرگس کے شوہر ماجد بشیر ضمانت پر ہیں اور عدالت نے انہیں کیس میں شامل تفتیش ہونے کا حکم دے رکھا ہے

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ لاہور ڈیفنس سی کے علاقہ میں اداکارہ نرگس پر تشدد کا واقعہ پیش آیا تھا، جس پر ان کے شوہر ماجد بشیر کے خلاف تھانہ ڈیفنس سی میں مقدمہ درج کیا گیا مقدمے میں تشدد اور گن پوائنٹ پرجان سے مارنے کی دفعات شامل کی گئی ہیں، بعد ازاں ماجد بشیر نے کہا تھا کہ میری اہلیہ باکردار عورت ہے، جھگڑے ہر گھر میں ہوجاتے ہیں، یہ جھگڑا ہمارا ذاتی معاملہ ہے، نرگس ابھی بھی میرے نکاح میں ہے، کچھ لوگ اس واقعے کو کردار کشی کے لئے استعمال کررہے ہیں، میں ان کے خلاف قانونی کارروائی کروں گا۔

    عابدہ عثمانی کی اداکارہ نرگس پر تہمت، شہریوں کا احتجاج

    عابدہ عثمانی کی سابقہ اداکارہ نرگس پر تنقید ،علامہ ہشام الہی ظہیر کا موقف

    اداکارہ نرگس پر تہمت،عابدہ عثمانی توبہ کرے،معافی مانگے،فتویٰ جاری

    عابدہ عثمانی کی اداکارہ نرگس پر تہمت،مولانا ناصر مدنی کا بیان بھی آگیا

  • اداکارہ نرگس تشدد کیس،ملزم ماجد بشیر کو شامل تفتیش ہونے کا حکم

    اداکارہ نرگس تشدد کیس،ملزم ماجد بشیر کو شامل تفتیش ہونے کا حکم

    سابق اسٹیج اداکارہ نرگس پر مبینہ تشدد کا مقدمہ،عدالت نے ماجد بشیر کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے ضمانت میں توسیع کر دی

    اسٹیج اداکارہ نرگس پر مبینہ تشدد کیس میں ملزم ماجد بشیر کی عبوری درخواست پر سماعت ہوئی، سماعت سیشن کورٹ لاہور کے جج نے کی،ملزم ماجد بشیر عدالت پیش نہ ہوا، اور حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی جس میں موقف اپنایا گیا کہ ماجد بشیر کی فیصل آباد میں قریبی رشتے دار کی فوتگی ہوگئی ہے، عدالت ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرے ، عدالت نے ماجد بشیر کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی اورعدالت نے ملزم ماجد بشیر کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دے دیا، عدالت نے ملزم ماجد بشیر کی ضمانت میں دو دسمبر تک توسیع کردی۔

    عابدہ عثمانی کی اداکارہ نرگس پر تہمت،مولانا ناصر مدنی کا بیان بھی آگیا

    عابدہ عثمانی کی اداکارہ نرگس پر تہمت، شہریوں کا احتجاج

    عابدہ عثمانی کی سابقہ اداکارہ نرگس پر تنقید ،علامہ ہشام الہی ظہیر کا موقف

    اداکارہ نرگس پر تہمت،عابدہ عثمانی توبہ کرے،معافی مانگے،فتویٰ جاری

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ لاہور ڈیفنس سی کے علاقہ میں اداکارہ نرگس پر تشدد کا واقعہ پیش آیا تھا، جس پر ان کے شوہر ماجد بشیر کے خلاف تھانہ ڈیفنس سی میں مقدمہ درج کیا گیا مقدمے میں تشدد اور گن پوائنٹ پرجان سے مارنے کی دفعات شامل کی گئی ہیں، بعد ازاں ماجد بشیر نے کہا تھا کہ میری اہلیہ باکردار عورت ہے، جھگڑے ہر گھر میں ہوجاتے ہیں، یہ جھگڑا ہمارا ذاتی معاملہ ہے، نرگس ابھی بھی میرے نکاح میں ہے، کچھ لوگ اس واقعے کو کردار کشی کے لئے استعمال کررہے ہیں، میں ان کے خلاف قانونی کارروائی کروں گا۔

  • عراق میں 44 پاکستانی ایجنٹس انسانی سمگلنگ کے جرم میں قید

    عراق میں 44 پاکستانی ایجنٹس انسانی سمگلنگ کے جرم میں قید

    اسلام آباد (محمد اویس)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے سمندر پار پاکستانیز میں انکشاف ہوا ہے کہ 40 سے پچاس ہزار پاکستانی غیر قانونی طور پر عراق میں رہائش پزیر ہے۔ صرف 8 ہزار پاکستانی عراق میں قانونی طور پر کام کررہے ہیں۔ 44 پاکستانی ایجنٹس انسانی اسمگلنگ کے جرم میں عراق میں قید ہیں۔ قانونی طور پر عراق میں کام کرنے والوں کو مسائل نہیں ہیں۔ان کو اچھی تنخواہ اور مراعات ملتی ہیں۔ غیر قانونی طور پر آباد لوگوں کو مسائل درپیش ہیں

    سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے سمندر پار پاکستانیز کا اجلاس چیئرمین کمیٹی سینیٹر ذیشان خانزادہ کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا۔قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں متحدہ عرب امارات اور عراق میں پاکستانیوں کو درپیش مسائل اور متحدہ عرب امارات کی جانب سے پاکستانیوں کے لیے ویزہ پابندیوں کا معاملہ بھی زیر غور آیا۔ اراکین کمیٹی کو بتایا گیا کہ بین الاقوامی میڈیا میں متحدہ عرب امارات کے مسئلے پر غیر زمہ دارانہ رپورٹنگ کی گئی ہے۔ غیر زمہ دارانہ رپورٹنگ کی وجہ مسائل کا سامنا کرنا پڑا اور متعلقہ اداروں کو کام میں مشکلات پیش آئی ہیں۔چیئرمین کمیٹی سینیٹر ذیشان خان زادہ نے کہا کہ وزارت امور خارجہ اور وزارت اوورسیز پاکستانی کی جانب سے درخواست موصول ہوئی ہے کہ یو اے ای والا معاملہ ان کیمرہ کیا جائے جس پر چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ اس معاملہ کو ان کیمرہ کرنے کے لیے اراکین کی مشاورت سےکمیٹی فیصلہ کرے گی۔اراکین کمیٹی نے چیئرمین کمیٹی سینیٹر ذیشان خانزادہ کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک قومی نوعیت کا معاملہ ہے۔ اراکین کمیٹی نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا کہ اس معاملہ کو ان کیمرہ کر دیا جائے۔رکن کمیٹی سینیٹر ضمیر حسین گھمرو نے کہا کہ آئین کے تحت کوئی بھی شہری پبلک پٹیشن کمیٹی کو ارسال کر سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ ایک عوامی فورم ہے اور یہ فورم عوامی مسائل کو سن سکتا ہے ۔عراق میں اورسیز پاکستانیوں کو درپیش مسائل کے معاملہ پر انہوں نے کہا کہ عراق میں پاکستانی شہریوں کو تین سے چار سو ڈالر میں نوکریوں پر رکھا جاتا ہے۔

    سینیٹر راجہ ناصر عباس نے کہا کہ عراق میں پاکستانی شہریوں پر تشدد بھی کیا جاتا ہے۔پاکستانی شہریوں سے عراق پہنچنے پر پاسپورٹ ضبط کیا جاتا ہے۔سیکریٹری وزارت اوورسیز پاکستانیز نے کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ کچھ زائرین واپس پاسپورٹ لینے کے لیے بھی نہیں آتے۔جس پر سینیٹر راجہ ناصر عباس نے کہا کہ یہ پاکستانی پاسپورٹ کی بےعزتی ہو رہی ہے۔اس حوالے سے متعلقہ وزارتوں کو اقدامات اٹھانے چاہیے۔قائمہ کمیٹی نے اس معاملہ پرتفصیلی بحث کی۔سیکرٹری وزارت اوورسیز پاکستانیز نے کمیٹی اجلاس میں بتایا کہ اس معاملے کے حوالے سے وزارت مذہبی امور اور وزارت امور خارجہ کے حکام وزارت اوورسیز میں آجائیں تاکہ ایک مشترکہ گائیڈ لائن بنائی جا سکے اور درپیش مسائل کا حل نکالا جا سکے۔وزارت خارجہ امور کے حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ 40 سے پچاس ہزار پاکستانی غیر قانونی طور پر عراق میں رہائش پزیر ہے۔ صرف 8 ہزار پاکستانی عراق میں قانونی طور پر کام کررہے ہیں۔ 44 پاکستانی ایجنٹس انسانی اسمگلنگ کے جرم میں عراق میں قید ہیں۔بیورو آف امیگریشن کے حکام نے کمیٹی کو بریفنگ میں بتایا کہ قانونی طور پر عراق میں کام کرنے والوں کو مسائل نہیں ہیں۔ان کو اچھی تنخواہ اور مراعات ملتی ہیں۔ غیر قانونی طور پر آباد لوگوں کو مسائل درپیش ہیں۔چیئرمین کمیٹی سینیٹر ذیشان خانزادہ نے وزارت اوورسیز کو ہدایت کی کہ وہ وزارت مذہبی امور اور وزارت امور خارجہ کے حکام کے ساتھ مل کر اس معاملہ کو حل کریں۔

    او پی ایف ہاؤسنگ سوسائٹی ایسوسی ایشن کے صدر نے کمیٹی کو بتایا کہ 10 سال پہلے 543 ملین آئسکو کو ادا کیے گئے تھے مگر سوسائٹی کے لیے علیحدہ سے گرڈاسٹیشن ابھی تک نہیں لگایا گیا۔انہوں نے کمیٹی کو بتایا کہ سوسائٹی میں سکول پارک اور بجلی دستیاب نہیں ہیں اور ابھی تک اس معاملہ کو ترجیح بنیادوں پر حل نہیں کیا جا سکا۔جس پر ایم ڈی او پی ایف نے کمیٹی کو بتایا کہ او پی ایف ہاؤسنگ سوسائٹی کی ٹوٹل زمین میں سے450 کنال اراضی 1992 سے تنازعات کا شکار ہے جو کہ ابھی تک سوسائٹی میں شامل نہیں ہو سکی۔ چیئرمین کمیٹی سینیٹر زیشان خانزادہ نے کہا کہ سوسائٹی کی تنازعات والی اراضی کے معاملے کو جلد از جلد حل کیا جائے تاکہ سوسائٹی میں ڈویلپمنٹ اور دوسرے تعمیراتی کام جلد از جلد پایا تکمیل تک پہنچ سکیں۔

    ایم ڈی اے او پی ایف نے کمیٹی کو بتایا کہ سوسائٹی میں سہولیات کے فقدان کی وجہ سے ابھی تک وہاں پر آبادی نہیں ہے۔اراکین کمیٹی نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیز پاکستان کا قیمتی اثاثہ ہے جو کہ پاکستان کو سالانہ 32 ارب ڈالر بھیجتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سہولیات کے فقدان کی وجہ سے سوسائٹی میں آبادی نہیں ہو رہی لہذا سہولیات میں بہتری لائی جائے۔اراکین کمیٹی نے یہ بھی کہا کہ او پی ایف ہاؤسنگ سوسائٹی سرکاری طور پر کام کر رہی ہے اور اوورسیز پاکستانیز کا اس پر اعتماد ہے کہ انہیں بہترین سہولیات ملیں گی لیکن یہ سوسائٹی مسائل سے دو چار ہے۔جس پر چیئرمین کمیٹی وارا کین کمیٹی نے کمیٹی کے اگلے اجلاس میں آئیسکو، ایس این جی پی ایل کے حکام کو طلب کر لیا تاکہ وہ اس معاملہ پر کمیٹی کو مفصل بریفنگ دیں۔چیئرمین کمیٹی سینیٹر ذیشان خانزادہ نے یہ بھی ہدایت کی کہ اوورسیز ہاؤسنگ سوسائٹی میں کتنے پلاٹ اہل لوگوں کو الاٹ کیے گئے اور کتنے پلاٹ قواعدو ضوابط سے ہٹ کر الاٹ کیے گئے کی تفصیل کمیٹی کے اگلے اجلاس میں دی جائے ۔

    کمیٹی کے اجلاس میں سینیٹرز ضمیر حسین گھمرو، راجہ ناصر عباس،گردیپ سنگھ اور شہادت اعوان کے علاؤہ متعلقہ اداروں کے حکام نے شرکت کی ۔

    غیر رجسٹرڈ اور غیر قانونی وی پی اینز کی رجسٹریشن کیلئے ایک محفوظ عمل متعارف

    سوشل میڈیا،فحش مواد دیکھنے کیلئے پاکستانی وی پی این استعمال کرنے لگے

    پاکستان میں سوشل میڈیا پر فحش مواد دیکھنےکا رجحان بڑھنے لگا

    گن پوائنٹ پر خواجہ سرا ڈولفن ایان سے برہنہ رقص کروا کر ویڈیو کر دی گئی وائرل

    اکرم چوہدری کی مذہبی منافرت پھیلانے کی کوشش ،ہم نے چینل ہی چھوڑ دیا،ایگریکٹو پروڈیوسر بلال قطب

    ٹک ٹاکر امشا رحمان کی بھی انتہائی نازیبا،برہنہ،جنسی تعلق کی ویڈیو لیک

    نازیبا ویڈیو لیک ہونے کے بعد مناہل ملک نے دیا مداحوں کو پیغام

    سماٹی وی میں گروپ بندی،سما کے نام پر اکرم چوہدری اپنا بزنس چلانے لگے

    سما ٹی وی بحران کا شکار،نجم سیٹھی” پریشان”،اکرم چودھری کی پالیسیاں لے ڈوبیں

    انتہائی نازیبا ویڈیو لیک ہونے کے بعد ٹک ٹاکرمناہل نے مانگی معافی

  • اداکارہ نرگس پر تشدد، والد بیمار،شوہر ضمانت پر،بولے،نرگس ابھی بھی میرے نکاح میں

    اداکارہ نرگس پر تشدد، والد بیمار،شوہر ضمانت پر،بولے،نرگس ابھی بھی میرے نکاح میں

    اداکارہ نرگس پر تشدد کا معاملہ دوسرا موقف بھی سامنے آگیا ،اداکارہ نرگس کے شوہر ماجد بشیر نے ایک بیان میں اداکارہ کے ساتھ تعلق ختم نہ کرنے کا بھی اشارہ دیا

    مقدمہ میں نامزد ملزم ماجد بشیر نے عبوری ضمانت کروالی،عدالت نے 18 نومبر تک عبوری ضمانت منظور کی،انسپکٹر ماجد بشیر کا کہنا تھا کہ میری اہلیہ باکردار عورت ہے جھگڑے ہر گھر میں ہوجاتے ہیں۔کچھ لوگ اس واقعہ کو کردار کشی کے لئے استعمال کررہے ہیں انکے خلاف قانونی کارروائی کروں گا۔ جھگڑا ہمارا ذاتی معاملہ ہے نرگس ابھی بھی میرے نکاح میں ہے۔میاں بیوی میں جھگڑے ہر گھر میں ہو جاتے ہیں۔جو لوگ اس واقعہ پر کیچڑ اچھال رہے ہیں یا کوشش کر رہے ہیں ان کے خلاف قانونی کارروائی بھی کروں گا اور ہر وہ حربہ استعمال کرونگا جو ایک عزت دار انسان کرتا ہے۔

    دوسری جانب اداکارہ نرگس پرتشددکامعاملہ،اداکارہ نرگس کے والد ادریس بھٹی کی طبعیت خراب ہو گئی، اداکارہ کے والد کی حالت بگڑنےپرانہیں مقامی ہسپتال داخل کروادیا۔اداکارہ نرگس والدکوہسپتال لیکرگئی،وہ دل اور گردوں کےعارضےمیں مبتلا ہیں، اداکارہ نرگس کا کہنا ہے کہ بیٹی پہ ہونیوالے ظلم کی وجہ سے ہسپتال کے بستر پرپہنچ گئے۔

    علاوہ ازیں اداکارہ نرگس پر شوہر کے تشدد کا معاملہ، کیس کی تفتیش خصوصی جنسی جرائم کے تحقیقاتی یونٹ کو منتقل کر دی گئی ہے،خصوصی یونٹ کی خاتون آفیسر نرگس کے تشدد کے کیس کی تفتیش کریں گی۔ انسپکٹر ماجد بشیر، جو نرگس کے شوہر ہیں، تاحال شامل تفتیش نہیں ہوئے اور وہ 18 نومبر تک حفاظتی ضمانت پر ہیں۔ تین روز قبل انسپکٹر ماجد بشیر نے گھر میں نرگس پر تشدد کیا تھا۔ڈیفنس سی پولیس نے نرگس کی مدعیت میں انسپکٹر ماجد بشیر کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔ میڈیکل رپورٹ میں نرگس کے چہرے، گردن اور کمر پر تشدد کی تصدیق ہوئی ہے۔ تحقیقاتی پولیس نرگس، گھریلو ملازمین اور اداکارہ کے بھانجے کے بیانات بھی قلمبند کر چکی ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے اداکارہ پر تشدد کا نوٹس لیا تھا۔ ایس ایس او آئی یو خواتین پر تشدد کی تحقیقات کے لیے بنایا گیا ایک خصوصی یونٹ ہے۔

    اداکارہ نرگس پر جائیداد ہتھیانے کیلئے شوہر کا تشدد، مقدمہ درج

    اداکارہ نرگس پر شوہر کا مبینہ طور پربہیمانہ تشدد

    لڑکابن کر لڑکیوں سے شادی کر کے بیرون ملک فروخت کرنیوالی "نرگس” گرفتار

    خواجہ سراؤں نے دوستی کے بہانے نشہ دے کر نوجوان کا عضو خاص کاٹ دیا

    لیہ،لڑکی سے زیادتی،اینیمل سیکس ویڈیو،اصل مجرم کون تھا؟ ہوا گرفتار

    قصور کے بعد تلہ گنگ میں جنسی سیکنڈل. امام مسجد کی مدرسہ پڑھنے والی بچیوں کی ساتھ زیادتی

    سوشل میڈیا چیٹ سے روکنے پر بیوی نے کیا خلع کا دعویٰ دائر، شوہر نے بھی لگایا گھناؤنا الزام

    سابق اہلیہ کی غیراخلاقی تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے والے ملزم پر کب ہو گی فردجرم عائد؟

  • خواتین کے ساتھ امتیازی سلوک، جنسی و جسمانی تشدد  کیسز میں پنجاب سر فہرست

    خواتین کے ساتھ امتیازی سلوک، جنسی و جسمانی تشدد کیسز میں پنجاب سر فہرست

    لاہور: ملک بھر میں خواتین کے ساتھ امتیازی سلوک، جنسی و جسمانی تشدد کا نشانہ بنائے جانے سمیت خواتین کے قتل، اغوا سے متعلق تفصیلی رپورٹ جاری کی گئی ہے۔

    باغی ٹی وی : سسٹین ایبل سوشل ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن کی رپورٹ کے مطابق آبرو ریزی کے کیسز میں پنجاب سر فہرست رہا۔ ملک بھر میں 7,010 کیسز میں سے 6,624 کیسز پنجاب میں رونما ہوئےاسی طرح سندھ میں خواتین کے اغوا کے سب سے زیادہ کیسز ریکارڈ ہوئے،جن کی تعداد 1,666 رہی۔ غیرت کے نام پر قتل کی جانے والی خواتین کےرپورٹ کیے گئے کیسز میں سندھ پہلے نمبر پر رہا، جس کے 258 واقعات رپورٹ ہوئے جو کہ پاکستان میں غیرت کے نام پر ہونے والے قتل کے تقریباً نصف ہیں۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے متاثرہ خواتین اور ان کے لواحقین کو تحفظ ،سرپرستی اور یقینی انصاف فراہم کرکے سنگین نوعیت کے جرائم پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔

    ایگزیکٹو ڈائریکٹر سید کوثر عباس نے بتایا کہ یہ رپورٹ صوبائی پولیس محکموں میں درج درخواستوں سے حاصل کیے گئے اعدادوشمار پر مشتمل ہے۔ جو 2023 کے دوران پنجاب، سندھ، خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں رپورٹ ہونے والے جی بی وی کیسز کا تجزیہ کرتی ہے۔ اگرچہ صوبائی پولیس کی جانب سے رپورٹ کیے گئے کیسز کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے، تاہم مزید ہزاروں واقعات کے غیر دستاویزی ہونے کا امکان ہے۔

    پاکستان کیجانب سے غزہ کیلئے امداد کی دسویں کھیپ روانہ

    انہوں نے کہا کہ رپورٹ میں عصمت دری، اغوا اور غیرت کے نام پر قتل ہونے والی خواتین کے اعداد و شمار پریشان کن ہیں۔ آبرو ریزی کے کیسز میں پنجاب سر فہرست رہا، ملک بھر میں 7,010 کیسز میں سے 6,624 کیسز پنجاب میں رونما ہوئے،جس کا شرح تناسب 94.5 فیصد رہا،جو ظاہر کرتا ہے کہ پاکستان میں عصمت دری کے زیادہ تر واقعات پنجاب میں رونما ہوئے۔ دوسری جانب سندھ میں 188، خیبر پختونخوا میں 187، اور بلوچستان میں عصمت دری کے11 واقعات رپورٹ ہوئے۔

    خواتین کے اغوا کیسز سب سے زیادہ سندھ میں رپورٹ ہوئے،جہاں 1,666 خواتین کو اغوا کیا گیا جو کہ ملک بھر میں ہونے والے کل اغوا کا 56.4 فیصد ہے۔جب کہ پنجاب میں 562 کیسز، بلوچستان میں 163 اور خیبرپختونخوا میں 36 کیسز رپورٹ ہوئے۔

    سید کوثر عباس نے بتایا کہ سندھ میں غیرت کے نام پر قتل خواتین کے عدم تحفظ کے شدید فقدان کو ظاہر کرتا ہے۔ صوبے میں 258 واقعات رپورٹ ہوئے جو کہ پاکستان میں غیرت کے نام پر ہونے والے قتل کے تقریباً نصف ہیں۔ خیبرپختونخوا میں 129، پنجاب میں 120 اور بلوچستان میں 26 کیسز رپورٹ ہوئے۔

    ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث 3 رکنی گینگ گرفتار

    انہوں نے کہا کہ صوبوں میں رپورٹ ہونے والے کیسز میں وسیع تفاوت اس بات کی نشاندہی نہیں کرتا کہ سندھ، خیبر پختونخوا یا بلوچستان جیسے علاقوں میں خواتین کے خلاف تشدد کم پایا جاتا ہے بلکہ یہ سماجی بدنامی، خوف، اور خاندان والوں کی عدم سرپرستی کی بنا پر رپورٹ نہ ہونے والے کیسز کی نشاندہی کرتا ہے۔