Baaghi TV

Tag: تشدد

  • پتوکی میں انسانیت سوز وقوعہ پر ڈی پی او کی یقین دہانی

    پتوکی میں انسانیت سوز وقوعہ پر ڈی پی او کی یقین دہانی

    قصور
    گزشتہ شام تحصیل پتوکی میں شادی کی تقریب کے دوران باراتیوں کی طرف سے محنت کش پاپڑ فروش کو تلخ کلامی پر جانبحق کرنے پر ڈی او قصور کا ازخود نوٹس،جلد لواحقین کو انصاف دلوانے کی یقین دہانی

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ شام قصور کی تحصیل پتوکی میں الجنت میرج ہال پتوکی میں آصف ولد نور دین کی بارات میں تحصیل قصور قصبہ کھڈیاں کا رہائشی اشرف عرف سلطان پاپڑ فروش پاپڑ بیچنے گیا تو پاپڑ فروش محنت کش کو تلخ کلامی پر 5 سے 6 باراتیوں نے مار مار کر جانبحق کر دیا اور ساری بارات تماشہ دیکھتی رہی
    نیز لاش کی تذلیل یہ کی گئی کہ سلطان پاپڑ فروش کی لاش کی شادی ہال میں موجودگی پر بھی ساری بارات کھانا کھاتی رہی
    وقوعہ کہ اطلاع پا کر ڈی ایس پی پتوکی سمیت مقامی پولیس فوری موقعہ پر پہنچی اور لاش کو ہسپتال منتقل کیا اور ہوٹل کے مینجر وقاص کو حراست میں لے لیا ہے جس سے تفتیش جاری ہے
    پولیس نے مقتول کے برادر نسبتی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ہے
    جبکہ ڈی پی او قصور محمد صہیب اشرف کا کہنا ہے کہ ان شاءاللہ شفاف تحقیقات کے بعد اصل حقائق دیکھتے ہوئے انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا

  • قصورپھرقصوروار:کوٹ رادھاکشن انسانیت سوز واقعہ چھابڑی فروش پر با اثر افراد کا تشدد

    قصورپھرقصوروار:کوٹ رادھاکشن انسانیت سوز واقعہ چھابڑی فروش پر با اثر افراد کا تشدد

    قصورپھرقصوروار:کوٹ رادھاکشن انسانیت سوز واقعہ چھابڑی فروش پر با اثر افراد کا تشدد ،اطلاعات کے مطابق ضلع قصور کی تحصیل کوٹ رادھاکشن میں ایک انسانیت سوز پرتشدد واقعہ نے قصور کو ایک بار پھر قصوروار ٹھرا دیا ہے ،

    باغی ٹی وی ذرائع کے مطابق یہ واقعہ کوٹ رادھا کشن کے علاقہ راول جھنگڑ میں پیش آیا جہاں با اثر افراد نےغریب چھابڑی فروش پر بیہمانہ تشدد کرکے اس کے جوڑ جوڑ کو ضربیں لگائی ہیں

    کوٹ رادھاکشن با اثر ملزمان تنویر نامی شخص کو درخت کے ساتھ باندھ کر تشدد کا نشانہ بناتے رہے واقعہ کی وڈیو بھی وائرل ہوئی ہے،کوٹ رادھاکشن انسانیت سوز تشدد کے دوران لوگ یہ تشدد تو ہوتے دیکھتے رہے لیکن کسی نے اس کو بچانے کی کوشش نہ کی

    کوٹ رادھا کشن پولیس نے وڈیو کے منظر عام پر آنے کے بعد متاثرہ تنویر کے بھائی کی مدعیت میں دو نامزد اور آٹھ نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا، ان میں سے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے

     

    دوسری طرف ایس ایچ او کفایت حسین کوٹ رادھا کشن کہتے ہیں‌ کہ یہ واقعہ انتہائی افسوس ناک ہے ملزمان کو ہر صورت قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،

    یاد رہے کہ قصور کی تحصیل کوٹ رادھاکشن با اثر ملزمان میں طارق اور رمضان مئیو اور آٹھ نامعلوم افراد شامل ہیں متاثرہ تنویر نے آئی جی پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

  • محسن بیگ کیس،فیصلہ کرنیوالے جج کے خلاف ریفرنس دائر کیا تو..اسلام آباد بار کا دبنگ اعلان

    محسن بیگ کیس،فیصلہ کرنیوالے جج کے خلاف ریفرنس دائر کیا تو..اسلام آباد بار کا دبنگ اعلان

    محسن بیگ کیس،فیصلہ کرنیوالے جج کے خلاف ریفرنس دائر کیا تو..اسلام آباد بار کا دبنگ اعلان
    وفاقی حکومت نے ایک روز قبل صحافی محسن بیگ کے گھر چھاپے کو غیر قانونی قرار دینے والے ایڈیشنل سیشن جج کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کیا تھا جس پر اسلام آباد بار ایسوسی ایشن سے سخت ردعمل جاری کرتے ہوئے اسے عدلیہ، قانون کی حکمرانی پر شب خون قرار دیا

    اسلام آباد بار ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا تھا کہ سیشن جج کے خلاف ریفرنس کا مقصد حکومت کی جانب سے عدالتوں اور انصاف پر شب خون مارنا ہے، حکومت اور ایڈووکیٹ جنرل کا جج پر غیرذمہ دارانہ اور تضحیک آمیز رویہ قابل مذمت ہے، یہ اقدام عدلیہ اور قانون کی حکمرانی پر شب خون اور من پسند فیصلوں کے حصول کی خواہش ہے، ضلعی عدلیہ کے شریف النفس جج کے خلاف تضحیک آمیز رویہ قابل مذمت اور ناقابلِ برداشت ہے۔

    اعلامیے میں واضح کیا گیا ہے کہ اگر جج کے خلاف کوئی ریفرنس آیا تو بار اس میں فریق بنے گی، بار ایڈیشنل سیشن جج کے جرات مندانہ فیصلہ کو تحسین کی نظر سے دیکھتی ہے اور حکومت کے اس اقدام کو من پسند فیصلوں کے حصول کی خواہش تصور کرتی ہے، کسی بھی ادارے یا آفس کو عدلیہ پر شپ خون مارنے کے لیے بار کی مضبوط رکاوٹ عبور کرنا پڑے گی۔

    اعلامیے میں مزید کہا کہ بار اگر چہ بہت سے معاملات میں عدلیہ سے مایوس، دکھی ہے اس کے باوجود اختلاف سے بالا تر قانون کی عمل داری کی حفاظت کرے گی، ماضی میں صحافتی برادری بار کے عدلیہ کے ساتھ تلخ معاملات میں موقف پیش کرنے سے قاصر رہی۔اسلام آباد بار کی جانب سے ہونے والی شدید مخالفت کے بعد اٹارنی جنرل پاکستان خالد جاوید نے وضاحت کی کہ حکومت نے ایڈیشنل سیشن جج ظفراقبال کیخلاف ریفرنس دائر کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا اور نہ ہی وزیراعظم نے ریفرنس دائر کرنے کی ہدایت کی اور نہ اس سارے معاملے سے اُن کا کوئی تعلق ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ عدالتی فیصلوں کیخلاف ریفرنس دائرنہیں ہوسکتے البتہ فیصلے کیخلاف اپیل کرنا پراسیکیوشن کا حق ہے جسے استعمال کیا جائے گا

     

    محسن بیگ کی غیر قانونی گرفتاری پر عدالت نے بیلف مقرر کر دیا، پیش کرنیکا حکم

    مارگلہ کی پہاڑیوں پر تعمیرات پر پابندی عائد

    ایف نائن پارک میں شہری پر حملے کا مقدمہ تھانہ مارگلہ میں درج کر لیا گیا

    وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی بھی اسلام آباد پولیس کے خلاف بول اٹھے

    اسلام آباد جرائم کا گڑھ بن گیا، روز پولیس مقابلے، ڈکیتیاں، وجہ کیا؟ تہلکہ خیز انکشاف

    محسن بیگ نے کچھ بولا ہی نہیں اب تو پوری دنیا آپ کے راز کھولے گی،ریحام خان

    محسن بیگ کو گرفتار کیوں اور کس کے کہنے پر کیا گیا؟

    سادہ کپڑوں میں چھاپہ مارا گیا،سمجھا ڈاکو گھس آئے،محسن بیگ کا عدالت میں بیان

    محسن بیگ کی گرفتاری کیخلاف پی ایف یو جےکا ملک گیر احتجاج کا اعلان

    محسن بیگ کےگھر پرچھاپہ غیر قانونی ہے:عدالت کافیصلہ

    مریم نوازمحسن بیگ کے بیانیے کے ساتھ کھڑی ہوگئیں

    محسن بیگ کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ ختم کرنے کی درخواست سماعت کے لئے مقرر

    مزید کئی صحافی بھی حکومتی نشانے پر ہیں،عارف حمید بھٹی کا انکشاف

    محسن بیگ کی گرفتاری، اقرار الحسن پر تشددکیخلاف کئی شہروں میں صحافی سراپا احتجاج

    کسی جج کو دھمکی نہیں دی جا سکتی،عدالت،محسن بیگ پر تشدد کی رپورٹ طلب

    ایس ایچ او کے کمرے میں ایف آئی اے نے مجھے مارا،محسن بیگ کا عدالت میں بیان

    جس حوالات میں آج میں ہوں جلد اسی حوالات میں عمران خان ہوگا۔ محسن بیگ

    وزیراعظم کا بیان دھمکی،اس سے بڑی توہین عدالت نہیں ہوسکتی ،لطیف کھوسہ

    آخر ریحام خان کی کتاب میں ایسا کیا ہے جو قومی ایشو بن گیا،حسن مرتضیٰ

  • اقرارالحسن پر تشدد، مولانا طارق جمیل کی ویڈیو کال پرعیادت

    اقرارالحسن پر تشدد، مولانا طارق جمیل کی ویڈیو کال پرعیادت

    مذہبی سکالر اور عالم دین مولانا طارق جمیل نے حکومتی ادارے کے اہلکاروں کی طرف سے تشدد کا نشانہ بننے والے صحافی اقرارالحسن کی ویڈیو کال کے ذریعے عیادت کی-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق معروف مذہبی سکالر مولانا طرق جمیل نے حکومتی ادارے کے اہلکاروں کے تشدد کا نشانہ بننے والے معروف صحافی اقرار الحسن کی ویڈیو کال پر خیریت دریافت کی اور جلد صحتیابی کے لئے دعا کی-

    اقرارالحسن پر لاہور میں تشدد،مبشر لقمان حکومتی اداروں پر برس پڑے

    اقرارالحسن نے بتایا کہ دعاؤں کے صدقے اللہ تعالیٰ نے جان کی حفاظت فرمائی اور ان لوگوں کو دنیا کے سامنے لانے کا وسیلہ بھی بنایا، وہاں سے وزیراعظم نے ہی نکلوایا-

    اے آر وائے کے مالک سلمان اقبال نے وزیراعظم سے درخواست کی اور وہ ادارہ وزیراعظم کے ماتحت ہے، انہوں نے اسی وقت 5 اہلکاروں کو معطل کردیا جبکہ قانونی کارروائی کی درخواست بھی دے دی گئی ہے ۔

    مولانا طارق جمیل نے انہیں دعا دی کہ اللہ حفاظت فرمائے اور استفسار کیا کہ کراچی سے لاہور شفٹ ہوگئے ہیں جس پر اقرارالحسن نے بتایا کہ لاہور منتقل ہوگیا ہوں۔

    ویڈیو کال کے دوران اقرارالحسن نےطبیعت کے بارے میں مولانا طارق جمیل کوبتایا کہ کان میں درد تھا اور ڈاکٹر کو چیک اپ کروایا تو انہوں نے بتایا کہ پردہ پھٹ گیا، احتیاط نہ کرنے کی وجہ سے انفیکشن ہوگیا اور درد ہے –

    کرنٹ لگانے کے باعث…اقرار الحسن نے ویڈیو پیغام جاری کر دیا

    واضح رہے کہ حال ہی میں حکومتی ادارے میں رپورٹنگ کے دوران صحافی اقرارالحسن اور ان کی ٹیم کو سرکاری اہلکاروں کی جانب سے تشدد کا نشانہ بنایا گیا تشدد کے باعث زخمی ہونے والے اقرار الحسن کو عباسی شہید ہسپتال منتقل کردیا گیا تھا جہاں ان کے سر میں کئی ٹانکے لگائے گئے وزیراعظم آفس کی ہدایت پر ڈائریکٹر آئی بی رضوان شاہ سمیت پانچ آئی بی افسران کو معطل کردیا گیا ہے معطل اہلکاروں میں سٹینو ٹائپسٹ محبوب علی، انعام علی، سب انسپکٹر رجب علی اور ہیڈ کانسٹیبل محمد خاور شامل ہیں-

    محسن بیگ کی گرفتاری، اقرار الحسن پر تشددکیخلاف کئی شہروں میں صحافی سراپا احتجاج

    ‏انٹیلی جینس بیورو کے انسپکٹر کی کرپشن ویڈیو ثبوتوں کے ساتھ بے نقاب کرنے پر ڈائریکٹر آئی بی رضوان شاہ اور اس کی ٹیم کا اینکر اقرارالحسن اور سرعام ٹیم پر حملہ کیا گیا۔ ٹیم سرِعام کو ننگا کرکے نازک اعضاء پر بجلی کے جھٹکے لگائے گئے اور ویڈیو بھی بنائی گئی، اقرار الحسن نے ہسپتال سے نجی ٹی وی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایسا پہلی بار ہوا کہ ہمارے سب کے سامنے کپڑے اتارے گئے ،ہمیں ایک دوسرے کے سامنے برہنہ کیا گیا اور تین گھنٹے تک ہمیں محبوس رکھ کر ہم پر تشدد کیا گیا، ہماری ٹیم کے نازک اعضا پر بجلی کے کرنٹ لگائے گئے-

    اقرار الحسن پر تشدد.نازک اعضا پر بجلی کے جھٹکے لگائے گئے ۔ذمہ دار معطل

    جس کی معروف شخصیات کی جانب سے شدید مذمت کی گئی بعد ازاں اقرار الحسن کا بھی بیان سامنے آیا جس میں انہوں نے بتایا کہ ڈاکٹر ابھی تجویز دے رہے ہیں کہ میں ہسپتال میں ہی رکوں لیکن میرا خیال ہے کہ گھر جانا چاہیے میرا ایک کندھا اپنی جگہ سے ہلا ہوا ہے جبکہ ایک پسلی بھی ٹوٹی ہوئی ہے جس کی رپورٹ ابھی آئی ہے دل پر کرنٹ لگانے کے باعث دل کی ای سی جی کی رپورٹ بھی نارمل نہیں ہے-

    آخر ریحام خان کی کتاب میں ایسا کیا ہے جو قومی ایشو بن گیا،حسن مرتضیٰ

  • 7سالہ بچی پرظالم باپ کا وحشیانہ تشدد:وائرل ویڈیوکمزوردل والے نہ دیکھیں‌

    7سالہ بچی پرظالم باپ کا وحشیانہ تشدد:وائرل ویڈیوکمزوردل والے نہ دیکھیں‌

    کراچی:7سالہ بچی پرظالم باپ کا وحشیانہ تشدد:وائرل ویڈیوکمزوردل والے نہ دیکھیں‌ ,اطلاعات کے مطابق شہر قائد کے ایک علاقے میں گلی کے اندر بے رحم باپ کے ہاتھوں معصوم بیٹی کی پٹائی کی ویڈیو وائرل ہو گئی ہے، مذکورہ شخص گرفتار ہو گیا تاہم معافی نامے پر چھوڑ دیا گیا۔

     

     کراچی کے علاقے گلشن اقبال، راجپوت کالونی سے ذرائع کے مطابق  7 سالہ بچی پر اس کے والد ساجد حسین نے بہیمانہ تشدد کیا، جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آنے کے بعد پولیس نے والد کو حراست میں لیا، بعد میں تحریری معافی نامہ جمع کروانے کے بعد انھیں رہا کر دیا گیا۔

    سی سی ٹی وی فوٹیج میں بیٹی کی پٹائی کے دل دوز مناظر بہت حساس ہیں، اس لیے کم زور دل افراد ویڈیو نہ دیکھیں، بے رحم باپ نے ایک موقع پر سخت طیش کے عالم میں ننھی بچی کو ہاتھوں میں بلند کر کے زمین پر پٹخ دیا۔

    مبینہ ٹاؤن پولیس کے مطابق گلشن اقبال راجپوت کالونی میں ظالم باپ نے معصوم بچی پر سرعام تشدد کیا تھا، بے رحم باپ کی کم سِن بیٹی سے مار پیٹ کی ویڈیو وائرل ہو گئی تھی، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ظاہم باپ نے کم سِن بیٹی کو اٹھا کر زمین پر پٹخ دیا، جس سے بچی زخمی ہو گئی۔

    مشتعل شخص کو اہل علاقہ کی مداخلت پر بھی رحم نہ آیا، وہاں سے دور لے جا کر گلی میں بھی بچی کو تشدد کا نشانہ بنایا، مار پیٹ کے دوران بچی چیخیں مار مار کر روتی رہی، زخمی بچی باپ سے معافی بھی مانگتی رہی لیکن ظام کو پھول جیسی بچی پر رحم نہ آیا۔

    ویڈیو سامنے آنے کے بعد پولیس نے بچی کے والد ساجد حسین کو حراست میں لیا، تاہم اس کے حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے تنبیہ کر کے چھوڑ دیا۔

    پولیس کے مطابق بچی کے والد نے تحریری معافی نامہ تھانے میں جمع کرایا ہے، والد ساجد حسین گردوں کے عارضے میں مبتلا ہے، اور معاشی مسائل کی وجہ سے ذہنی تناوٴ کا شکار رہتا ہے۔

    پولیس کے مطابق بچی کی والدہ گھروں میں کام کرتی ہے اور والد بھی محنت کش ہے، 4 بچے گھر پر اکیلے رہتے ہیں، ان کی دیکھ بھال کرنے والا کوئی نہیں ہے۔

    والد نے پولیس کو بیان دیا کہ سات سالہ بیٹی اچانک گم ہو گئی تھی، جس پر مجھے سخت پریشانی میں غصہ آ گیا، لیکن آئندہ کبھی بچوں پر ہاتھ نہیں اٹھاؤں گا، مجھے اپنے عمل پر سخت پشیمانی ہے۔پولیس حکام کا کہنا تھا کہ اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ دوبارہ بچوں سے ناروا سلوک نہ کیا جائے۔

  • چار لوگ نہ ہوتے تو شاید آئی بی کے ہاتھوں قتل ہو چکا ہوتا،اقرارالحسن

    چار لوگ نہ ہوتے تو شاید آئی بی کے ہاتھوں قتل ہو چکا ہوتا،اقرارالحسن

    چار لوگ نہ ہوتے تو شاید آئی بی کے ہاتھوں قتل ہو چکا ہوتا،اقرارالحسن

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نجی ٹی وی کے اینکر اقرار الحسن نے حملے کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کی ہے

    اقرار الحسن کا کہنا تھا کہ کل اگر چار لوگ نہ ہوتے تو شاید میں یا ٹیم سرِعام کا کوئی رکن آئی بی کے ہاتھوں قتل ہو چکا ہوتا۔سلمان اقبال کہ جو ہمیشہ آہنی دیوار بن کر ہمارا دفاع کرتے ہیں، عماد یوسف جو باس سے زیادہ بڑے بھائی ہیں اور شہباز گل صاحب جو کل ہر لمحہ ہمارے ساتھ تھے اور سب سے بڑھ کر وزیراعظم عمران خان

    ایک اور ٹویٹ میں اقرارالحسن کا کہنا تھاکہ مجھے احساس ہے کہ میں حالیہ دنوں میں حکومت پر بہت تنقید کرتا رہا ہوں، لیکن یہ معمولی بات نہیں کہ وزیر اعظم ایک صحافی پر تشدد کے بعد اپنی حکومت میں، اپنے ماتحت ادارے انٹیلیجنس بیورو کے اعلیٰ افسران کے خلاف کارروائی کریں۔ مشیران اور وزراء بھی اپنے ادارے کی بجائے صحافی کے ساتھ ہوں

    ایک اور ٹویٹ میں ایک ویڈیو شیئر کی اور ساتھ ہی پیغام میں اقرار الحسن نے کہا کہ آئی بی انسپکٹر کاشف جس کے رشوت کے ثبوت لے کر ہم انٹیلیجنس بیورو کے دفتر پہنچے تھے، اسی گستاخی پر ڈائریکٹر آئی بی رضوان شاہ اور اُن کی ٹیم نے اسلحہ نکال کر ٹیم سرِعام پر خونریز تشدد کیا۔ بدمعاشی کا یہ عالم ہے کہ حملے کی ابتدائی ریکارڈنگ والے ہمارے کیمرے ابھی تک واپس نہیں کئے گئے

    دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کا کہنا تھا کہ اقرارالحسن کے معاملے پر سلمان اقبال سے تفصیلی بات کی ہے، انشاللہ ذمہ داران سزا سے نہیں بچ سکیں گے ،

    ‏انٹیلی جینس بیورو کے انسپکٹر کی کرپشن ویڈیو ثبوتوں کے ساتھ بے نقاب کرنے پر ڈائریکٹر آئی بی رضوان شاہ اور اس کی ٹیم کا اینکر اقرارالحسن اور سرعام ٹیم پر حملہ کیا گیا۔ ٹیم سرِعام کو ننگا کرکے نازک اعضاء پر بجلی کے جھٹکے لگائے گئے اور ویڈیو بھی بنائی گئی، اقرار الحسن نے ہسپتال سے نجی ٹی وی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایسا پہلی بار ہوا کہ ہمارے سب کے سامنے کپڑے اتارے گئے ،ہمیں ایک دوسرے کے سامنے برہنہ کیا گیا اور تین گھنٹے تک ہمیں محبوس رکھ کر ہم پر تشدد کیا گیا، ہماری ٹیم کے نازک اعضا پر بجلی کے کرنٹ لگائے گئے

    نجی ٹی وی کے اینکر پرسن نے رشوت خور افسر کے خلاف اسٹنگ آپریشن کیا جو محکمے کے اعلیٰ افسران کو بالکل بھی برداشت نہ ہوا آئی بی کا افسر نادرا کی تصدیق کیلئے گھروں میں آکر رشوت لیتا تھا، ثبوت کے ساتھ شکایت کیلئے آئی بی آفس جانے والی نجی ٹی وی کی ٹیم کو یرغمال بنالیا گیا رشوت خوری سے متعلق سوالات پوچھنے پر سرعام کی ٹیم کو برہنہ کرکے بہیمانہ تشدد کیا گیا جس کے نتیجے میں اقرارالحسن اور دیگر ممبران شدید زخمی ہوگئے اور ان کی ویڈیوز بھی بنائی گئیں۔سفاک اہلکاروں نے اسی پر بس نہ کیا بلہ اپنے اپنے اعلیٰ افسر کی ہدایت پر کچھ ممبران کے نازک اعضاء پرکرنٹ بھی لگایا گیا.

    اقرارالحسن پر لاہور میں تشدد،مبشر لقمان حکومتی اداروں پر برس پڑے

    کرنٹ لگانے کے باعث…اقرار الحسن نے ویڈیو پیغام جاری کر دیا

  • کرنٹ لگانے کے باعث…اقرار الحسن نے ویڈیو پیغام جاری کر دیا

    کرنٹ لگانے کے باعث…اقرار الحسن نے ویڈیو پیغام جاری کر دیا

    کرنٹ لگانے کے باعث…اقرار الحسن نے ویڈیو پیغام جاری کر دیا
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نجی ٹی وی کے اینکر اقرار الحسن پر حملہ کیا گیا ہے

    حملے کے بعد وہ ہسپتال گئےاور انکا علاج ہوا، اب انہوں نے ایک پیغام جاری کیا ہے، اقرار الحسن نے کہا ہے کہ ڈاکٹر ابھی تجویز دے رہے ہیں کہ میں ہسپتال میں ہی رکوں لیکن میرا خیال ہے کہ گھر جانا چاہیے میرا ایک کندھا اپنی جگہ سے ہلا ہواہے جبکہ ایک پسلی بھی ٹوٹی ہوئی ہے جس کی رپورٹ ابھی آئی ہے دل پر کرنٹ لگانے کے باعث دل کی ای سی جی کی رپورٹ بھی نارمل نہیں ہے

    تشدد کے باعث زخمی ہونے والے اقرار الحسن کو عباسی شہید ہسپتال منتقل کردیا گیا تھا جہاں ان کے سر میں کئی ٹانکے لگائے گئے وزیراعظم آفس کی ہدایت پر ڈائریکٹر آئی بی رضوان شاہ سمیت پانچ آئی بی افسران کو معطل کردیا گیا ہے۔ معطل اہلکاروں میں سٹینو ٹائپسٹ محبوب علی، انعام علی، سب انسپکٹر رجب علی اور ہیڈ کانسٹیبل محمد خاور شامل ہیں

    ‏انٹیلی جینس بیورو کے انسپکٹر کی کرپشن ویڈیو ثبوتوں کے ساتھ بے نقاب کرنے پر ڈائریکٹر آئی بی رضوان شاہ اور اس کی ٹیم کا اینکر اقرارالحسن اور سرعام ٹیم پر حملہ کیا گیا۔ ٹیم سرِعام کو ننگا کرکے نازک اعضاء پر بجلی کے جھٹکے لگائے گئے اور ویڈیو بھی بنائی گئی، اقرار الحسن نے ہسپتال سے نجی ٹی وی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایسا پہلی بار ہوا کہ ہمارے سب کے سامنے کپڑے اتارے گئے ،ہمیں ایک دوسرے کے سامنے برہنہ کیا گیا اور تین گھنٹے تک ہمیں محبوس رکھ کر ہم پر تشدد کیا گیا، ہماری ٹیم کے نازک اعضا پر بجلی کے کرنٹ لگائے گئے

    پیپلز پارٹی کے رہنما ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ ‏اینکر اقرار الحسن پر آج کراچی میں واقع ایک وفاقی ادارے کے دفتر میں تشدد کیا گیا ۔ ہم اس کی مذمت کرتے ہیں اے آر وائی کے مطابق اس واقعے کے بعد ایک وفاقی ادارے کے ہانچ افسران کو معطل کردیا گیا ہے ۔

    رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر مہرین بھٹو نے کہا کہ سید اقرار الحسن کو صحافتی ذمہ داریوں سے روکنا اور تشدد کا نشانہ بنانا انتہائی افسوس قابل مذمت ہے ذمہ داروں کے خلاف فوری سخت کاروائی ہونی چاہئے۔ شکر ہے اقرار کی زندگی بچ گئی ہے۔ اللہ انہیں جلد صحت کاملہ عطا کرے

    وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار کا کہنا ہے کہ اقرار الحسن بہادر صحافی ہے، ان پر اور ان کی ٹیم پر ہونے والا حملہ انتہائی افسوس ناک اور قابل۔مذمت ہے، معاشرے میں سچ بولتی آوازوں کو دبانے کی کوشش کبھی کامیاب نہیں ہو گی! میں اپنے بھائی #iqrarulhassan کے ساتھ کھڑا ہوں اور سمجھتا ہوں کہ افسوس ناک واقعہ کی مکمل تحقیقات ہونی چاہیئے!

    ن لیگی رہنما حنا پرویز بٹ کا کہنا تھا کہ صحافی اقرار الحسن پر تشدد کی شدید مذمت کرتی ہوں۔ اگر ایک مشہور صحافی کے ساتھ اتنا ظلم ہو سکتا ہے تو عام آدمی کا یہ کیا حال کرتے ہونگے؟؟؟ اللہ ہمارے ملک پر رحم کرے جہاں کچھ لوگ درندے بنتے جا رہے ہیں، سوال یہ ہے کہ ان درندوں کو انسان کون بنائے گا؟؟؟

    اقرارالحسن پر لاہور میں تشدد،مبشر لقمان حکومتی اداروں پر برس پڑے

  • گوجرانوالہ:چچا پر بھتیجے کے بہیمانہ تشدد کی ویڈیو وائرل، ملزم گرفتار

    گوجرانوالہ:چچا پر بھتیجے کے بہیمانہ تشدد کی ویڈیو وائرل، ملزم گرفتار

    گوجوانوالہ: چچا پر بہیمانہ تشدد کرنے والے بھتیجے کو فوری گرفتار کر لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق گوجرانولہ کے علاقہ سٹی کامونکی میں شہری پر تشدد کرتے ہوئے بھتیجے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے، ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص ڈنڈا اٹھائے سڑک پر ادھ مری حالت میں پڑے شخص پر بہیمانہ تشدد کررہا ہے، جب کہ اس کی ٹانگوں کو رسیوں سے باندھ کر پاؤں کے تلووں پر بھی ڈنڈے برسائے جارہے ہیں۔

    ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق واقعہ 20 جنوری کو علاقہ تھانہ سٹی کامونکی گوجرانوالہ میں پیش آیا، واقعے کی اطلاع ملتے ہی تھانہ سٹی کامونکی میں فوری مقدمہ درج کر لیا گیا تھا، سی پی او گوجرانولہ نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوتے چچا پر بیہمانہ تشدد کرنے والے بھتیجے کو فوری گرفتار کر لیا تھا۔

    سی پی گوجرانولہ کیپٹن (ر) سید حماد عابد کے مطابق ملزمان نے جائیداد کے تنازعہ پر فیاض بھٹی نامی شخص پر سرعام بیہمانہ تشدد کیا تھا، متاثرہ شخص کی نشاندہی پر گوجرانولہ پولیس نے مزید 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے، گرفتار ملزمان میں احمد، مقصود،وقاص اور ذیشان شامل ہیں، ملزمان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

  • نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس، وزیراعظم نے  بڑا اعلان کر دیا

    نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس، وزیراعظم نے بڑا اعلان کر دیا

    نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس، وزیراعظم نے بڑا اعلان کر دیا
    وزیر اعظم عمران خان نے اسلام آباد حراسگی کیس اور موٹروے ریپ کیس کی رپورٹ طلب کرلی

    وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی کہ روزانہ کی بنیاد پر فالو اپ کر کے ان کیسز کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے، شہریوں کے حقوق کا تحفظ حکومت کا اولین فرض ہے ریاست ہر صورت ان کیسز کی پیروی کر کے ملزمان کو سخت سزائیں دلوائے گی بھیانک جرائم میں ملوث عناصر اعتدال پسند معاشرے اور انصاف کے نظام کیلئے چیلنج ہیں،

    موٹر وے ریپ کیس میں اے ٹی سی میں سزائے موت کی سزا سنائی جا چکی ہے موٹر وے ریپ کیس کے خلاف اپیل پر 14 فروری کو سماعت ہوگی

    قبل ازیں اسلام آباد کے سیکٹر ای 11میں لڑکا لڑکی تشدد کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے ،وفاقی حکومت نے عثمان مرزا کیس کی خود پیروی کا فیصلہ کیا ہے، وفاقی وزیر قانون کی زیرصدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا، اجلاس کے شرکا کا کہنا تھا کہ ایسا عمل کرنیوالے کو قانون کے مطابق سزا ملنی چاہیئے،

    ملیکہ بخاری کا کہنا ہے کہ ریاست ای الیون کیس میں متاثرہ لڑکی کی گواہی کے بعدکیس کی پیروی کرے گی ناقابل تردید ویڈیو اور فرانزک شواہد کے طور پر ریکارڈ پر موجود ہیں کسی بھی عورت کو ہراساں کرنے والے کو قانون کی پوری طاقت کا سامنا کرنا ہوگا،

    وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ عثمان مرزا، GT Road Rape case اور جتوئ کیس ہمارے نظام انصاف کیلئے چیلنج ہیں سوال یہ ہے کہ یہ کیس روزانہ کی بنیاد پر کیوں نہیں چل رہے اور ان کو عمومی مقدموں کے طور پر کیوں لیا جا رہا ہے؟ پراسیکیوشن اور عدالت اپنی ذمہ داری نبھائیں ان کیسز کو منطقی انجام تک پہنچانا ریاست کا فرض ہے

    دوسری جانب عثمان مرزا کیس میں متاثرہ لڑکے اور لڑکی کے ‏پہلے وکیل حسن جاوید کا بھی بیان سامنے آیا ہے، حسن جاوید نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ متاثرہ لڑکے اور لڑکی نے ایسا کیوں کیا میرے علم میں نہیں، ایک روز قبل تک میرے ساتھ رابطے میں تھے ، پھر انہوں نے میری کال اٹھانا بند کر دی، اسکے بعد دونوں کا نمبر بھی آف ہو گیا، اور آج عدالت میں انہوں نے وکیل بدل لیا

    واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آبا د کے سیکٹر ای الیون میں لڑکا لڑکی تشدد کیس متاثرہ لڑکی اپنے بیان سے منحرف، متاثرہ لڑکے اور لڑکی نے ملزمان کو پہنچاننے سے انکار کردیا ،عثمان مرزا زیادتی کیس میں مدعی لڑکے اور لڑکی اپنے بیان سے مکر گئے ،متاثرہ لڑکے اور لڑکی نے ٹرائل کورٹ میں بیان دے دیا ،عدالت میں بیان حلفی جمع کرا دیا گیا ،متاثرہ لڑکی نے بیان دیا کہ پولیس نے سارا معاملہ خود بنایا ہے،میں نے بیان حلفی کسی کے دباو میں آکر نہیں دیا، کسی بھی ملزم کو نہ شناخت کیا اور نہ ہی کسی پیپر پر دستخط کیے

    ملزم عثمان مرزا و دیگر کو پولیس نے گرفتار کر رکھا ہے، ملزمان کے خلاف مقدمات درج ہو چکے ہیں، متاثرہ لڑکی اور لڑکے کی شادی ہو گئی ہے،

    موصول ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزمان نے تشدد کر کے لڑکی کی شرٹ اتروا دی اس دوران لڑکی انکی منتیں کرتی رہی تا ہم ملزمان باز نہ آئے، آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان نے وقوعہ کا فوری نوٹس لیا اور ایس ایس پی آپریشنز کو ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا گرفتار ملزمان میں عثمان مرزا، فرحان اور عطاء الرحمان شامل ہیں۔

    کی یاد تازہ،سفاک باپ نے بیٹا نہ ہونے پر 3 کمسن بیٹیوں کو قتل کر دیا

    پولیس کی زیادتی، خواجہ سراؤں نے ملک گیر احتجاج کی دھمکی دے دی

    پلاسٹک بیگ پر پابندی لگی تو خواجہ سراؤں نے ایسا کام کیا کہ شہری داد دینے پر مجبور

    کرونا لاک ڈاؤن، شادی کی خواہش رہی ادھوری، پولیس نے دولہا کو جیل پہنچا دیا

    کرونا لاک ڈاؤن، گھر میں فاقے، ماں نے 5 بچوں کو تالاب میں پھینک دیا،سب کی ہوئی موت

    دس برس تک سگی بیٹی سے مسلسل جنسی زیادتی کرنیوالے سفاک باپ کو عدالت نے سنائی سزا

    شادی شدہ خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کے بعد ملزمان نے ویڈیو وائرل کر دی

    وفاقی دارالحکومت میں ملزم عثمان مرزا کا نوجوان جوڑے پر بہیمانہ تشدد،لڑکی کے کپڑے بھی اتروا دیئے، ویڈیو وائرل

    نوجوان جوڑے پر تشدد کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کے بارے میں اہم انکشافات

    لڑکی کو برہنہ کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کو پولیس نے عدالت پیش کر دیا

    کیا فائدہ قانون کا، مفتی کو نامرد کیا گیا نہ عثمان مرزا کو،ٹویٹر پر صارفین کی رائے

    لڑکی کو برہنہ کرنے کی ویڈیو، وزیراعظم عمران خان کا نوٹس، بڑا حکم دے دیا

    عثمان مرزا کی جانب سے لڑکی اور لڑکے پر تشدد کے بعد نوجوان جوڑے نے ایسا کام کیا کہ پولیس بھی دیکھتی رہ گئی

    نوجوان جوڑے پر تشدد کیس، پانچویں ملزم کو کس بنیاد پر گرفتار کیا؟ عدالت کا تفتیشی سے سوال

    ویڈیو کس نے وائرل کی تھی؟ عدالت کے استفسار پر سرکاری وکیل نے کیا دیا جواب

    نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس،ملزم عثمان مرزا کو عدالت نے کہاں بھجوا دیا؟

    نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس،ملزم عثمان مرزا کے والدین بھی عدالت پہنچ گئے

    نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس،ملزم عثمان مرزا کے ریمانڈ میں توسیع

    نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس،ریاست کو مدعی بننا چاہئے،صارفین

  • گھر کے قریب سےکیوں گزرے؟ ملزمان نے شخص کو برہنہ کرکے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

    رحیم یار خان میں گھر کے قریب سے گزرنے پر ایک شخص کو ملزمان نے برہنہ کرکے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

    باغی ٹی وی : پولیس کے مطابق واقعہ لیاقت پور کے علاقے نور والا میں پیش آیا۔ملزمان نے متاثرہ شخص پر بدترین تشدد کرکے اسے برہنہ کیا اس کی مونچھیں، بال اور بھنویں بھی کاٹ دیں پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ شخص کو شیخ زید اسپتال منتقل کرکے 10 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے ملزمان کی گرفتاری کیلئے کارروائی کی جارہی ہے۔

    پڑھانے کیلئے آنیوالے معلم نے 8 سالہ طالبعلم سے کیں نازیبا حرکات

    دوسری جانب قصبہ اکوال علاقہ تھانہ صدر تلہ گنگ گھر میں پڑھانے کے لئے آنے والے معلم حافظ عبیدالرحمن نے 8 سالہ طالبعلم ریحان سے نازیبا حرکات کیں حافظ عبیدالرحمن جو کہ اکوال گاؤں میں ایک 8 سالہ بچے ریحان کو قرآن پاک پڑھانے آتا تھا اس کیساتھ نازیبا حرکات شروع کردیں جس کے بعد وہاں سے فرار ہوگیا واقعہ کی اطلاع پر محمد بن اشرف ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال نے فوری نوٹس لیتے ہوئے کارروائی کرنے کے احکامات صادر کیے ،راجہ زوہیب علی SHO تھانہ صدر تلہ گنگ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کے خلاف مقدمہ زیر دفعہ 377 ت پ درج کرلیا اور ملزم کی گرفتاری کیلئے ریڈ کئے گئے اور ملزم کو گرفتار کرلیا گیا،محمد بن اشرف ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال کی جانب سے تمام ٹیم کو شاباش دی گئی-

    اسلام آباد جرائم کا گڑھ بن گیا، روز پولیس مقابلے، ڈکیتیاں، وجہ کیا؟ تہلکہ خیز انکشاف

    قبل ازیں روڈ بلاک کرکے شادی کے فنکشن میں شیشہ سموکنگ کے نشہ میں رقص کی محفل سجانے والے گرفتارکر لئے گئے،نواں کوٹ پولیس نے کارروائی کی، رات کے آخری پہر روڈ بلاک کرکے لوگوں کو تنگ کرنے والے ملزمان گرفتار کئے گئے، پولیس نے 02 خواجہ سراء سمیت 37 ملزمان گرفتارکر لئے، نواں کوٹ پولیس کو اطلاع ملی کہ روڈ بلاک کرکے اونچی آواز میں سپیکر لگے ہیں شادی کے فنکشن میں خواجہ سراء اور منچلے فحش حرکات میں مگن تھے ملزمان کے قبضہ سے 02 عدد حقہ شیشہ۔02 عدد ساؤنڈ سسٹم۔سپیکر۔02 ڈیجیٹل کیمرے اور ہزاروں روپے نقدی برآمد کی گئی ہے-