Baaghi TV

Tag: تعطیل

  • 25 دسمبر کو ملک بھر کے بینکوں میں عام تعطیل کا اعلان،نوٹیفکیشن جاری

    25 دسمبر کو ملک بھر کے بینکوں میں عام تعطیل کا اعلان،نوٹیفکیشن جاری

    اسٹیٹ بینک آف پاکستان(state bank of pakistan) نے 25 دسمبر کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کرتے ہوئے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق اسٹیٹ بینک، کمرشل بینکوں، ترقیاتی مالیاتی اداروں، مائیکروفنانس بینکوں اور دیگر مالیاتی اداروں میں معمول کی سرگرمیاں معطل رہیں گی،25دسمبر بروز جمعرات کو اسٹیٹ بینک کے تمام دفاتر بند رہیں گے، جب کہ ملک بھر میں بینکوں کی برانچز میں بھی لین دین نہیں ہو سکے گا اس کے علاوہ کلیئرنگ اور سیٹلمنٹ سمیت دیگر بینکنگ سروسز بھی اس روز دستیاب نہیں ہوں گی۔

    اسٹیٹ بینک نے عوام اور کاروباری طبقے کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی مالی ضروریات اور بینکنگ معاملات پیشگی نمٹا لیں تاکہ کسی قسم کی دقت کا سامنا نہ کرنا پڑے، تعطیل کے دوران اے ٹی ایم مشینیں معمول کے مطابق فعال رہیں گی، تاہم تکنیکی یا آپریشنل وجوہا ت کی بنا پر بعض مقامات پر خدمات میں عارضی تعطل ہو سکتا ہے، آن لائن بینکنگ، موبائل ایپس اور ڈیجیٹل ادائیگی کے دیگر ذرائع بھی بینکوں کی پالیسی کے مطابق دستیاب رہیں گے۔

    سوئٹزرلینڈ کا بھی بچوں پر سوشل میڈیا پابندی عائد کرنے کا فیصلہ

    واضح رہے کہ 25 دسمبر کو ملک بھر میں قائداعظم محمد علی جناحؒ کا یومِ پیدائش سرکاری سطح پر منایا جاتا ہے اس موقع پر مختلف سرکاری و نجی اداروں میں تقریبات، سیمینارز اور تقریری مقابلوں کا اہتمام کیا جاتا ہے، جب کہ سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم لہرایا جاتا ہے۔ عوام کی جانب سے قائداعظمؒ کی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا جاتا ہے۔

    پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان معاشی تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

  • پنجاب حکومت نے 5 فروری کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا

    پنجاب حکومت نے 5 فروری کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا

    لاہور: سندھ کے بعد پنجاب حکومت نے بھی پانچ فروری کو یوم کشمیر پر عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔

    باغی ٹی وی : حکومت پنجاب نے یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں پانچ5 فروری کو صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 5 فروری کو تمام دفاتر اور ادارے بند ہوں گے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل وفاقی حکومت کی جانب سے سال 2025 کیلئے 17 عوامی تعطیلات کا اعلان کیا جا چکا ہے، جن میں 5 فروری کی چھٹی بھی شامل ہے، 5 فروری بروز بدھ کشمیر یکجہتی دن کے طور پر منایا جائے گا۔

    وسیم اکرم کے بیٹے نے ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھ دیا

    یاد رہے کہ بھارتی حکومت کے جبر کا شکار کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے پاکستان میں ہر سال 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر منایا جاتا ہے، اس دن پاکستانی حکومت و عوام مقبوضہ كشمير کی آزادی اور کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کرتی ہے

    پاکستان 5 فروری کو منقسم کشمیر کے سبھی حصوں میں بسنے والے کشمیریوں سے اظہارِ یکجہتی کا دن مناتا ہے یہ دن منانے کا سلسلہ گذشتہ کئی سال سے بلا تعطل جاری ہے جس میں پاکستان اور دنیا کے کئی ممالک میں بسنے والے پاکستانیوں کی سیاسی اور مذہبی جماعتیں احتجاجی جلسے منعقد کرتی ہیں اور سرکاری سطح پر تقریبات کا انعقاد ہوتا ہے۔

    مری میں برف باری کا سلسلہ جاری ،محکمہ موسمیات کی نئی پیشگوئی جاری

  • اسٹیٹ بینک اور حکومت کا بدھ کے روز عام تعطیل کا اعلان

    اسٹیٹ بینک اور حکومت کا بدھ کے روز عام تعطیل کا اعلان

    اسلام آباد: وفاقی حکومت کی جانب سے 25 دسمبر بدھ کے روز عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے-

    باغی ٹی وی : وفاقی حکومت نے 25 دسمبر کو یوم قائد اعظم کی مناسبت سے عام تعطیل کا اعلان کیا ہے، جس کے بعد اسٹیٹ بینک کی جانب سے بھی 25 دسمبر 2024 بروز بدھ یوم قائد اعظم اور کرسمس کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔

    اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بینک دولتِ پاکستان 25 دسمبر 2024ء (بروز بدھ) کو یومِ قائدِاعظم اور کرسمس کے موقع پر عام تعطیل کے باعث حکومتِ پاکستان کے اعلان کے مطابق بند رہے گا۔

    مرکزی بینک کے تعطیل کے اعلان کی وجہ سے دیگر بینک اور مالیاتی ادارے بھی 25 دسمبر کو بند رہیں گے-

    قبل ازیں سندھ حکومت کی جانب سے بھی 25 دسمبر کو بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش کی مناسبت سے عام تعطیل کا اعلان کیا گیا تھا اس کے علاوہ سندھ حکومت نے سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کی برسی کی مناسبت سے 27 دسمبر کو بھی عام تعطیل کا اعلان کررکھا ہے، جس کے تحت صوبے بھر میں تمام سرکاری و نیم سرکاری ادارے بند جب کہ بینک اور دیگر نجی ادارے کھلے رہیں گے۔

  • اقبال ڈے، حکومت کا عام تعطیل کا اعلان

    اقبال ڈے، حکومت کا عام تعطیل کا اعلان

    وفاقی حکومت نے 9 نومبر کو عام تعطیل کا اعلان کردیا

    وفاقی حکومت نے 9 نومبر 2024 کو اقبال ڈے کے موقع پر عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ یہ تعطیل ہفتے کے دن ہو گی، اور اس دن کو شاعرِ مشرق، علامہ محمد اقبال کی 147 ویں یومِ پیدائش کے طور پر منایا جائے گا۔اس کے علاوہ، اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بھی اسی دن چھٹی کا اعلان کیا ہے۔

    علامہ محمد اقبال کی خدمات اور ان کے خیالات کو یاد کرنے کے لیے اقبال ڈے کا یہ دن ہر سال بڑی اہمیت کا حامل ہوتا ہے۔ حکومت کی جانب سے 9 نومبر کو عام تعطیل کا اعلان ایک اچھا قدم ہے، جو نہ صرف ان کی تعلیمات کو فروغ دیتا ہے بلکہ عوام کو ان کی فکر اور شاعری پر غور کرنے کا موقع بھی فراہم کرتا ہے۔ اس دن کی تعطیل کے ذریعے لوگ اپنے روزمرہ کے کاموں سے کچھ وقت نکال کر اس عظیم فلسفی اور شاعر کی شخصیت کو خراجِ عقیدت پیش کرسکیں گے۔

    اقبال ڈے کے موقع پر ملک بھر میں تقریبات کا انعقاد کیا جائے اور علامہ اقبال کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا ،شاعر مشرق حکیم الامت اور سر کا خطاب پانے والے ڈاکٹرعلامہ اقبال 9 نومبر اٹھارہ سو ستتر (1877) کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے، ان کے والد کا نام شیخ نور محمد تھا، آپ نے قانون اور فلسفے ميں ڈگرياں لیں لیکن جذبات کے اظہار شاعری سے کیا۔ پاکستان میں ملک بھر میں شاعرمشرق کے یوم ولادت پر ہر شہرگاوں میں تقریبات ہوں گی جس میں علامہ اقبال کی مسلمانوں اور قیام پاکستان کے سلسلے میں فرمودات کی روشنی میں خراج تحسین پیش کیا جائے گا ،

  • ایران میں ہفتہ وار تعطیل میں تبدیلی

    ایران میں ہفتہ وار تعطیل میں تبدیلی

    تہران: ایرانی پارلیمنٹ نےسرکاری ملازمین کیلئے ہفتہ وار تعطیل میں تبدیلی کی منظوری دے دی-

    باغی ٹی وی: ایرانی میڈیا کے مطابق پارلیمنٹ نے منظوری دیتے ہوئے جمعہ اور ہفتہ کے ایام کو اختتام ہفتہ قرار دیا ہےپارلیمنٹ کی طرف سےمنظوری کے بعد اتوار سے جمعرات کے دوران 40 گھنٹے کام کیا جائے گا،اس قانون سازی کو ابھی ملکی آئینی نگران کونسل کی جانب سے باضابطہ منظوری درکار ہے، ایران میں اس وقت ہفتے میں کام کے لیے 44 گھنٹے مختص ہیں جبکہ جمعرات کو نصف یوم اور جمعہ کو مکمل تعطیل ہوتی ہے پارلیمنٹ میں اس حوالے سے مسودہ قانون کی 136 ارکان نے حمایت جبکہ 66 نے مخالفت کی اور تین اراکین غیر حاضر رہے۔

    غزہ کے جنوبی شہر رفح میں یہ ہولناک مرحلے پر پہنچ گئی،جنوبی افریقا

    علی امین اور پیسکو چیف کاصوبے میں لوڈشیڈنگ کا نیا شیڈول جاری کرنے …

    زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں1 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کا اضافہ

  • اسلام آباد میں31 جولائی اور یکم اگست کوعام تعطیل کا اعلان

    اسلام آباد میں31 جولائی اور یکم اگست کوعام تعطیل کا اعلان

    وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 31 جولائی اور یکم اگست کو عام تعطیل کا اعلان کردیا گیا۔

    باغی ٹی وی: ضلعی انتظامیہ کے مطابق پیر اور منگل کو مقامی تعطیل ہوگی اور اسلام آباد میں تعلیمی ادارے اور نجی دفاتر بند رہیں گے31 جولائی اور یکم اگست کو اسلام آباد کی حدود میں بازار، دکانیں اوربینک بھی بند رہیں گےجبکہ عدالتیں، قانون ساز ادارے، قومی اسمبلی، سینیٹ سیکرٹریٹ اور وزارتیں معمول کےمطابق کام کریں گی۔

    خیال رہے کہ چین کے نائب وزیراعظم ہی لیفینگ کل بروز اتوار 30 جولائی کو پاکستان کے دورے پر پہنچ رہے ہیں ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق چینی نائب وزیراعظم ہی لیفینگ حکومت پاکستان کی دعوت پر دورہ کریں گے، ان کا دورہ پاکستان 30 جولائی سے یکم اگست تک ہوگا، دورے کے دوران چینی نائب وزیراعظم سی پیک کی 10سالہ تقریبات میں حصہ لیں گےچینی نائب وزیراعظم سی پیک کی 10 سالہ تقریب میں مہمان خصوصی کےطور پر شریک ہوں گےچینی نائب وزیراعظم ہی لیفینگ، صدرمملکت اور وزیرا عظم سے ملاقاتیں کریں گے۔

    پاکستان کے لیےچین کا نیا سفیر نامزد

    چین کے سابق سفیرنانگ رانگ کی واپس بیجنگ روانگی کے بعد چین نے 6 ماہ بعد بالآخر پاکستان کے لیے جیانگ ژائی ڈانگ کو نیا سفیر نامزد کر دیا ہے نانگ رانگ کی واپسی کےبعد سے پاکستان میں چین کے سفیر کا عہدہ خالی تھا، پاکستان میں نامزد چینی سفیر جیانگ ژائی ڈانگ چین کے ڈپلومیٹک سروس کے سینئیر آفیسر ہیں،جنہیں وائس فارن منسٹر کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔

    نانگ رانگ کی واپسی کے بعد سے مس پانگ چن شوئی بطور ناظم الامور ہی سفارت خانہ چلا رہی ہیں چین کے لیے نامزد پاکستان کے نئے سفیر خلیل ہاشمی بھی بیجنگ جانے کی تیاریوں میں مصروف ہیں خلیل ہاشمی ستمبر میں چین مین بطور سفیر پاکستان چارج سنبھال لیں گے۔

    گڈو اور سکھر کے مقام پر پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ،درمیانے درجے کا سیلاب