لاہور،06 فروری 2021:
ڈی آئی جی آپریشنزلاہورساجد کیانی نے04 تھانوں میں نئے ایس ایچ اوز تعینات کر دیئے۔پولیس لائنز سے سب انسپکٹرشہزاد رضا ایڈیشنل ایس ایچ او شاہدرہ ٹاؤن، ایڈیشنل ایچ او شاہدرہ ٹاؤن سب انسپکٹر عامر شہزاد ایڈیشنل ایس ایچ او جوہر ٹاؤن،ایڈیشنل ایس ایچ او شیراکوٹ سب انسپکٹر محمد تنویر ایڈیشنل ایس ایچ او نواں کوٹ،ٹبی سٹی سے سب انسپکٹر زاہد محمود ایڈیشنل ایس ایچ او شیراکوٹ تعینات جبکہ ایس ایچ اونواں کوٹ انسپکٹر مقصود علی اور ایڈیشنل ایس ایچ اوجوہر ٹاؤن سب انسپکٹر علی شیر کو لائنز حاضرکیا گیا۔ڈی آئی جی آپریشنزساجد کیانی نے تمام افسران کو فوری طور پر اپنی اپنی نئی تعیناتی کے مقام پر رپورٹ کرنے کا حکم دیا۔
Tag: تعینات

ڈی آئی جی آپریشنزساجد کیانی نے 04 تھانوں میں نئے ایس ایچ اوز تعینات کر دیئے۔

اوکاڑہ، فیصل شہزاد اوکاڑہ کے نئے ڈی پی او تعینات، عمر سعید ملک کا تبادلہ۔ نوٹیفیکیشن جاری
اوکاڑہ(علی حسین) ڈی پی او اوکاڑہ عمر سعید ملک کو ڈی پی او ڈی جی خان تعینات کردیا گیا ہے۔ عمر سعید ملک کی جگہ فیصل شہزاد کو بطور ڈی پی او اوکاڑہ تعینات کردیا گیا ہے۔ سابقہ ڈی پی او عمر سعید ملک نے اپنی ڈیوٹی کے دوران ضلع اوکاڑہ میں جرائم پر قابو پانی کی ہرممکن کوشش کی اور مجموعی طور پر کافی حد تک کامیاب بھی رہے۔ باغی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے شہریوں نے بتایا کہ نئے ڈی پی او شہزاد فیصل سے انہیں بہترین کاکردگی کی امید ہے۔علاوہ ازیں پنجاب بھر میں جو تبادلے کیے گئے ، انکی تفصیل درج ذیل ہے۔
آئی جی پنجاب نے 8 ڈی پی اوز کے تقرروتبادلے کر دئیے۔
ایس ایس پی ایڈمن ٹو سی ایم پنجاب غلام مبشر کو ڈی پی او شیخوپورہ تعینات کر دیا گیا۔
ڈی پی او شیخوپورہ غازی محمد کو ایڈیشنل آئی جی آپریشنز لاہور تعینات کردیا گیا۔
ڈی پی او سیالکوٹ کیپٹن (ر) مستنصر فیروز کو ڈی پی او میانوالی تعینات کر دیا گیا .
ڈی پی او میانوالی حسن اسد علوی کو ڈی پی او سیالکوٹ تعینات کر دیا گیا ۔
ڈی پی او اوکاڑہ عمر سعید ملک کو ڈی پی او ڈیرہ غازی خان تعینات کر دیا گیا ۔
ڈی پی او ڈیرہ غازی خان اختر فاروق کو سی پی او آفس رپورٹ کرنے کی ہدایت ۔
ایس ایس پی آپریشنز لاہور فیصل شہزاد کو ڈی پی اوکاڑہ تعینات کر دیا گیا۔
زاہد نواز مروت کو ایڈیشنل آئی جی انسپکشن پنجاب تعینات کر دیا گیا ۔
تمام کے نوٹیفیکیشن جاری کر دیے گئے ہیں۔
اوکاڑہ: پاکستان اسمبلی آف مسلم یوتھ (پامی) کا اجلاس، سرور انجم مغل ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات تعینات
اوکاڑہ(علی حسین) اولڈ ایم ایس ایف کے سابق سینئر عہدیداران کی ملک گیر تنظیم پاکستان اسمبلی آف مسلم یوتھ (پامی) کے مرکزی چئیرمین محمد اسلم زار ایڈووکیٹ نے ایم ایس ایف کے سابق ڈویژنل صدر، سابق ممبر سنٹرل ورکنگ کمیٹی اور پامی ضلع اوکاڑہ کے صدر سینئر صحافی غلام سرور انجم مغل کو پامی کا مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات بنانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔


