Baaghi TV

Tag: تقرر تبادلے

  • وفاقی بیوروکریسی میں  اہم تقرر و تبادلے

    وفاقی بیوروکریسی میں اہم تقرر و تبادلے

    اسلام آباد: وفاقی بیوروکریسی میں اہم تقرر و تبادلے کر دیئے گئے ہیں۔

    باغی ٹی وی: تفصیلات کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے ایوان صدر کے سیکرٹری اور سیکر ٹریٹ گروپ کے گریڈ22 کے افسر محمد شکیل ملک کو ریٹائر منٹ کے بعد 3 سال کے کنٹریکٹ پر دو بارہ سیکرٹری ایوان صدر مقرر کرنے کی منظوری د یدی , یہ تقرری 15جنوری 2025سے مؤثر ہوگی ان کی ملاز مت میں توسیع کا نو ٹیفکیشن جا ری کردیا گیا ۔

    ڈائریکٹر جنرل، وزارتِ خارجہ، لائزن آفس، کراچی عرفان سومرو کی خدمات ایوانِ صدر کے سپرد کی گئی ہیں عرفان سومرو کی خدمات 3 سال کیلئے ایوانِ صدر کے سپرد کی گئی ہیں سندھ کے محکمہ تعلیم میں ڈیپوٹیشن پر تعینات وفاقی نظامت تعلیمات کی سینئر ٹیچر مس نعیمہ خان کے ڈیپوٹیشن میں 2 سال کی توسیع کی گئی یہ توسیع 17نومبر 2024سے مؤثر ہوگی۔

    ملتان ٹیسٹ:انگلینڈ نے 20 سال قبل بنایا گیا بھارت کا ریکارڑ توڑ دیا

    وفاقی کا بینہ نے پنجاب کے محکمہ مواصلات و تعمیرات کے سابق چیف انجینئر سید نفاست رضا کو سی ڈی اے کا ممبر انجینئرنگ مقرر کرنے کی منظوری دی ہے وزارت داخلہ نے کنٹر یکٹ پر تقرری کا با ضابطہ نو ٹیفکیشن جا ری کردیا ہے ۔

    چین سے 12ہزار میگاواٹ کے سولر پینل کی درآمد متوقع

  • وفاقی بیورو کر یسی میں تقرر و تبادلے

    وفاقی بیورو کر یسی میں تقرر و تبادلے

    اسلام آباد: وفاقی بیورو کر یسی میں تقرر و تبادلے کیے گئے ہیں،جس کا ںوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے-

    باغی ٹی وی : نوٹیفکیشن کے مطابق جوائنٹ سیکر ٹری قانون و انصاف عرفان انجم تبدیل،ڈپٹی سیکرٹری رخسانہ سومرو /جمال طیب یکم جنوری کو ریٹائر ہوں گے، نورینہ بی بی ڈپٹی جی ایم TCP مقرر ، جوائنٹ سیکرٹری وزارت پار لیمانی امور اور سیکر ٹیریٹ گروپ کے گریڈ 20 کے افسراحمد جان ملک کو تبدیل کرکے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، جوائنٹ سیکر ٹری وزارت قانون و انصاف اور سیکر ٹیریٹ گروپ کے گریڈ20کے افسر عرفان انجم کو تبدیل کرکے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

  • بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر تقرر تبادلے

    بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر تقرر تبادلے

    لاہور: حکومت پنجاب نے 49 انتظامی افسران کے تبادلے کردئیے جن میں 7 لاہور کے کمشنر سمیت 7 ڈپٹی کمشنر اور دو انتظامی سیکریٹریز بھی شامل ہیں۔

    باغی ٹی وی : پنجاب حکومت کی جانب سے چئیر مین پنجاب سروس کمیشن، کمشنر لاہور، دو انتظامی سیکریٹریز، 7 ڈپٹی کمشنر سمیت مجموعی طور پر 49 افسروں کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کردئیے گئے،جن میں اسسٹنٹ کمشنز ، ڈپٹی سیکریٹریز ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز ، ڈائریکٹر اور سب رجسٹرار بھی شامل ہیں جبکہ ان میں سے 11افسروں کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے احکامات پر عمل درآمد کرتے ہوئے ریگولر بنیادوں پر گریڈ 18 میں ترقی بھی دی گئی ہے۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق لیفٹینیٹ جنرل ( ریٹائرڈ) محمد عبدا لعزیز کو تین سال کیلئے کنٹریکٹ پر چئیرمین پنجاب پبلک سروس کمیشن تعینات کیا گیا ہے جبکہ محمد تنویر جبار کو چیف ایگزیکٹیو آفیسر، فیڈمک کو تبدیل کر کے او ایس ڈی بنا دیا گیا، کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کو تبدیل کر کے اسٹبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدا یت اور انہیں پنجاب سے ریلیز کر دیا گیا ہے جبکہ سیکرٹری سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن زید بن مقصود کو تبدیل کر کے کمشنر لاہور ڈویژن تعینات کیا گیا ہے۔

    سیکریٹری محکمہ ٹورازم پنجاب راجہ جہانگیرانور کو تبدیل کر کے سیکرٹری محکمہ ماحولیا ت تعینات کیا گیا جبکہ اُن کے پاس سیکریٹری سیاحت کا اضافی چارج بھی ہوگا، ڈپٹی کمشنر سرگودھا کیپٹن (ر) شعیب علی کو تبدیل کر کے او ایس ڈی بنا دیا یا جبکہ ایڈیشنل سیکرٹری
    وزیرر اعلی سیکرٹریٹ کیپٹن (ر) اورنگز یب حیدر خان کو تبدیل کر کے ڈپٹی کمشنر سرگودھا لگا دیا گیا ہے۔

    اسی طرح ڈپٹی کمشنر بھکر ڈاکٹر نور محمد اعوان کو تبدیل کر کے او ایس ڈی جبکہ ڈپٹی سیکرٹری وزیراعلی سیکرٹریٹ علی اکبر کو تبدیل کر کے ڈپٹی کمشنر بھکر، چیف آف سیکشن پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ مس صائمہ علی کو تبدیل کر کے ڈپٹی کمشنر ساہیوال تعینات کیا گیا ہے۔

    نوٹی فکیشن کے مطابق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنراعتزاز اسلم مارتھ سے ڈپٹی کمشنر ساہیوال کے عہدہ کا اضافی چارج واپس لے لیا گیا ہے جبکہ ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق کو تبدیل کر کے او ایس ڈی اور ایڈیشنل سیکرٹری گورنر سیکریٹریٹ کو تبدیل کر کے ڈپٹی کمشنر جہلم بنادیا گیا ہے۔

    ڈپٹی کمشنر لیہ خالد پرویز کو تبدیل کر کے او ایس ڈی جبکہ وزیر اعلی آفس میں تقرری کی منتظر امیرہ بیدار کو ڈپٹی کمشنر لیہ، ڈپٹی کمشنر میانوالی سجاد احمد خان کو تبدیل کر کے او ایس ڈی اور ڈائریکٹر جنرل لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں تقرری کے منتظر خالد پرویز گورائیہ کو ڈپٹی کمشنر میانوالی تعینات کیا گیا ہے۔

    ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ محمد ذیشان حنیف کو تبدیل کر کے او ایس ڈی اور ایڈیشنل سیکرٹری (کوآرڈینیشن ) چیف سیکرٹری پنجاب کیپٹن (ر) فرخ عتیق خان کو تبدیل کر کے ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ جبکہ ایڈیشنل سیکریٹری وزیراعلی آفس محمد عمر شیر کوایڈیشنل سیکریٹری (کوآرڈینیشن ) چیف سیکرٹری پنجاب تعینات کر دیا گیا ہے۔

    لائبہ اسلم ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ کو گریڈ 18میں ترقی دے کر تبدیل کر کے ڈپٹی سیکرٹری خزانہ، وقاص صفدر سکندری اسسٹنٹ کمشنر گوجرانو الہ سٹی کو گریڈ18میں ترقی دے کر اسٹاف آفیسربرائے ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب، قندیل فاطمہ اسسٹنٹ کمشنر راولپنڈی کینٹ کو گریڈ 18 میں ترقی دے کر تبدیل ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) رحیم یار خان، شبیراحمد اسسٹنٹ کمشنر خانپور کو گریڈ 18 میں ترقی دے کر ڈپٹی سیکرٹری خوراک، محمد عثمان اکرم سب رجسٹرار گلبرگ ٹاؤن لاہور کو گریڈ 18 میں ترقی دے کر ڈپٹی سیکرٹری جنگلات، رمیزظفر اسسٹنٹ کمشنر میاں چنوں کو گریڈ 18 میں تر قی دے کر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل ) لیہ تعینات کیا گیا ہے۔

    محمد رضوان الحق اسسٹنٹ کمشنر قصور کو گریڈ 18 میں ترقی دے کر ڈپٹی سیکریٹری ہایئر ایجوکیشن ،نیاز احمد اسسٹنٹ کمشنر شور کوٹ کو گریڈ 18 میں ترقی دے کر ڈائریکٹر (ایڈمن) پی ایچ اے ساہیوال، احمد سلیم اسسٹنٹ کمشنر حاصل پور کو گر یڈ‌18میں ترقی دے کر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (فنانس اینڈ پلاننگ ) فیصل آباد، اورغلام سرور اسسٹنٹ کمشنر سیا لکوٹ کو گریڈ 18 میں ترقی دے کر ڈپٹی سیکرٹری لیبر اینڈ ہیومن ریسو رس پنجاب تعینات كر دیا ہے۔

    اس کے علاوہ ڈی آئی جی سیکورٹی ڈوویژن کامران عادل کو تبدیل کر کے سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد جبکہ ایس ایس پی آپریشن حسن جاوید بھٹہ سے سٹی پولیس آفیسر کے عہدہ کا اضافی چارج واپس لے لیا گیا ہے۔

  • الیکشن کمیشن میں بڑے پیمانے پرتقرر وتبادلے

    الیکشن کمیشن میں بڑے پیمانے پرتقرر وتبادلے

    اسلام آباد: الیکشن کمیشن میں بڑے پیمانے پرتقرر وتبادلے کئے گئے ہیں ۔

    باغی ٹی وی: الیکشن کمیشن کے مطابق گریڈ 21 کے افسر ڈی جی الیکشن سیل اور سربراہ الیکشن ونگ سعید گل ڈی جی ٹریننگ،ریجنل الیکشن کمشنر ملتان ندیم قاسم ڈائریکٹر مانیٹرنگ اینڈ ٹریننگ ای سی پی سیکریٹریٹ،ریجنل الیکشن کمشنر بہاولپور محمد شاہد کو ریجنل الیکشن کمشنر ملتان تعینات کیا گیا ہے۔

    اسی طرح ریجنل الیکشن کمشنر سرگودھا عامر اشفاق قریشی ریجنل الیکشن کمشنر بہاولپور،ریجنل الیکشن کمشنر گوجرانوالہ زاہد سبحانی ڈائریکٹر صوبائی الیکشن کمیشن پنجاب ،ابرار جتوئی کو ریجنل الیکشن کمشنر سرگودھا تعینات کردیا گیا،جبکہ ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر راجن پور شاہد اسلام ریجنل الیکشن کمشنر گوجرنوالہ،محمد سعید کو ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر تلا گنگ تعینات کر دیا گیا،ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر سوار فریدہ کو ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر تورغر تعینات کیا گیا ہے۔

    انیسویں صدی کا امریکی افسانہ نگار، نقاد اورعظیم ناول نگار ہنری جیمز

    الیکشن کمشنر اپر دیر جہانزیب خان ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر سوات تعینات،ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ گلزار اختر ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر لودھراں تعینات،ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر ژوب محمد سلیم کو ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر موسیٰ خیل تعینات کیا گیا ہے۔

    جبکہ ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر اٹک نور الخطاب ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر چارسدہ،ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر تورغر بختیار الملک ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر اپر دیر۔ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر چارسدہ سفیہ اکبر ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر راولپنڈی،ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر لودھراں عدنان ظفرکو ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر ملتان تعینات کیا گیا ہے۔

    شہباز شریف کی جانب سے اسلام آباد میں عشائیہ،بلاول اور زرداری کی شرکت

    اسی طرح الیکشن کمشنر موسیٰ خیل صفدر نصیر ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر ژوب،ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کیماڑی سیدہ حمیرا ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر ٹھٹھہ ،ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر ٹھٹھہ عمران ارائیں ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کیماڑی تعینات کیا گیا ہے ،الیکشن افسر اسلام آباد ھما ظفر کو الیکشن افسر پاکپتن تعینات کیا گیا ہے،سعید گل ایڈیشنل ڈی جی لوکل گورنمنٹ کا اضافی چارج سنبھالیں گے۔

    ندیم حیدر ایڈیشبل ڈی جی الیکشن ون کی ذمہ داری بھی سنبھالیں گے،شاہد اسلم کو ریجنل الیکشن کمشنر گجرات کا اضافی چارج بھی دے دیا گیا،محمد اقبال ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر راجن پور ، سجاد حسین ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ ،محمد قیوم ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر بہاولنگر،محمد عرفان ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر چترال کا اضافی چارج بھی سنبھالیں گے۔

    پی ٹی آئی کاآئی ایم ایف کو خط غیر ذمہ دارانہ اقدام ہے،انوارالحق

  • پنجاب میں سرکاری افسران کے تقرر و تبادلے

    پنجاب میں سرکاری افسران کے تقرر و تبادلے

    لاہور: پنجاب میں سرکاری افسران کے تقرر و تبادلے کئے گئے-

    باغی ٹی وی : عارف عمر عزیز ایڈیشنل کمشنر کنسولیڈیشن گوجرانوالہ تعینات ہوئے ،نعمان حفیظ کی بطورڈائریکٹر ڈیویلپمنٹ اینڈ فنانس گوجرانوالہ میں تعیناتی ہوئی-

    وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا

    ذوہیب مشتاق کو محکمہ سروسز رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی جبکہ عمر فاروق ڈپٹی سیکریٹری ڈیویلپمنٹ ٹرانسپورٹ پنجاب تعینات ہوئے –

    گریڈ22کے ریٹائرڈ افسر خالد مسعود 3سال کیلئے ممبر پنجاب پبلک سروس کمیشن تعینات ہوئے جبکہ گریڈ22کے ریٹائرڈ افسر محمد عرفان تارڑ 3سال کیلئے ممبر پنجاب پبلک سروس کمیشن تعینات ہوئے-

    بلوچستان کےآئندہ مالی سال کا بجٹ آج پیش کیاجائے گا

    گریڈ21کے ریٹائرڈ افسر محمد صالح طاہر 3سال کیلئے ممبر پنجاب پبلک سروس کمیشن تعینات ہوئے علاوہ ازیں گریڈ22کے افسر ڈاکٹر راشد منصور 3سال کیلئے ممبر پنجاب پبلک سروس کمیشن تعینات ہوئے-