Baaghi TV

Tag: تنزانیہ

  • میرا دل یہ پکارے آجا کا بخار تنزایہ جا پہنچا

    میرا دل یہ پکارے آجا کا بخار تنزایہ جا پہنچا

    میرا دل یہ پکارے آجا ، گیت پر ٹک ٹاکر عائشہ عرف مانو کے ڈانس نے تو پوری دنیا کو اپنا دیوانہ بنا لیا ہے. بالی وڈ کے بعد اب اس گانے کا بخار تنزایہ جا پہنچا ہے. جی ہاں حال ہی میں تنزایہ کے مشہور ٹک ٹاکر کیلی پال نے میرا دل یہ پکارے آجا پر ڈانس کیا ہے اور عائشہ کے ڈانس سٹیپس کو فالو کیا ہے . اس سے قبل بھی مادھوری ڈکشٹ ہو یا کترینہ کیف ہر کوئی عائشہ کے ڈانس سٹیپس کو فالو کرتے ہوئے دکھائی دیا ہے ان سب کی وڈیوز کافی وائرل ہوئی ہے اور عائشہ کے ڈانس کا بخار دن بہ دن بڑھا ہی جا رہا ہے ، لوگ اس گانے اور اس پر کئے گئ ڈانس سٹیپس

    کے سحر سے باہر ہی نہیں نکل رہے. عائشہ نے یہ ڈانس اپنی دوست کی مہندی پر کیا تھا ، یہ ڈانس اتنا وائرل ہوا کہ عائشہ راتوں رات سٹار بن گئیں اور آج کل وہ ماڈلنگ کررہی ہیں ان کے پاس اس وقت ماڈلنگ کے کئی پراجیکٹس ہیں . عائشہ اس وقت کسی بھی کامیاب ماڈل جتنی ہی مصروف ہیں . یقینا آنے والوں دنو‌ں میں ان کے پاس اسے بھی زیادہ پراجیکٹس ہوں گے اور وہ یقینا کسی فلم یا ڈرامے میں بھی نظر آئیں گی .

  • تنزانیہ:وکٹوریہ جھیل میں مسافر طیارہ گرکرتباہ

    تنزانیہ:وکٹوریہ جھیل میں مسافر طیارہ گرکرتباہ

    وکٹوریہ:تنزانیہ کی وکٹوریہ جھیل میں اتوار کو پریسئسن ائیرلائنز کا ایک مسافر طیارہ گر کر تباہ ہو گیا جب بوکوبا کے ہوائی اڈے پر لینڈ کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔

    روئٹرز نیوز ایجنسی کے مطابق تنزانیہ کی سرکاری نیوز ایجنسی ٹی بی سی نے اطلاع دی ہے کہ اب تک 15 افراد کو بچا لیا گیا ہے لیکن یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ پریسئسن ایئر کے طیارے میں کتنے مسافر سوار تھے اور کتنا جانی نقصان ہوا ہے۔

     

    تنزانیہ براڈکاسٹنگ کارپوریشن نے رپورٹ میں بتایاہےکہ یہ مسافرطیارہ دارالحکومت دارالسلام سے روانہ ہوا تھا لیکن آج صبح طوفان اور شدید بارشوں کی وجہ سے وکٹوریہ جھیل میں گر گیا۔

    سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو فوٹیج اور تصاویر میں طیارہ تقریباً مکمل طور پر ڈوبا ہوا دکھایا گیا، طیارے کا کچھ پچھلا حصہ اور ٹیل پانی کی لکیر کے اوپر دکھائی دے رہی تھی۔

    سرکاری نیوز ایجنسی نے مزید کہاکہ امدادی کشتیاں جائےحادثہ پر روانہ کر دی گئی ہیں اورہنگامی طور پر رضاکار جہاز میں پھنسےدیگر مسافروں کو بچانےکےلیےکوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

    تنزانیہ کی صدر سامیعہ صلوحو حسن نے امدادی کارروائیاں جاری رکھنے اور مسافروں کے خاندان کی حوصلہ افزائی کے ساتھ پرامن رہنے کی اپیل کی ہے۔

    وزیراعظم کےجوڈیشیل کمیشن کا خیر مقدم کرتا ہوں:عمران خان

    صدر سامیعہ حسن نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ مجھے پریسیئن ایئر کے طیارے کے حادثے کی خبر دکھ کے ساتھ موصول ہوئی ہے۔ آئیے اس لمحے پرسکون رہیں جب بچاؤ کرنے والے امدادی مشن کو جاری رکھے ہوئے ہیں اور خدا سے ہماری مدد کے لیے دعا کر رہے ہیں۔

    آرٹیمس1مشن کو14 نومبر کو چاند پر بھیجے جانے کا امکان

    واضح رہے کہ بوکوبا ہوائی اڈہ افریقہ کی سب سے بڑی جھیل وکٹوریہ جھیل کے ساحل پر واقع ہے اور پریسیئن ائیر تنزانیہ کی سب سے بڑی نجی ملکیت والی ایئرلائن ہے۔

    پاکستان9نومبرکوکس ملک کےساتھ سیمی فائنل کھیلےگا؟قیاس آرائیاں شروع

  • کچھوے کا زہریلا گوشت کھانے سے بچے سمیت 7 افراد ہلاک

    کچھوے کا زہریلا گوشت کھانے سے بچے سمیت 7 افراد ہلاک

    افریقی ملک تنزانیہ میں کچھوے کا زہریلا گوشت کھانے سے 3 سالہ بچے سمیت 7 افراد ہلاک ہو گئے ہیں.

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق تنزانیہ کے جزیرے پیمبا میں کچھوے کا زہریلا گوشت کھانے سے سب سے پہلے 3 سالہ بچہ ہلاک ہوا،جس کے بعد رات کو مزید 2 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ اگلی صبح 4 افراد کی ہلاکت کے بعد مرنے والوں کی تعداد 7 ہو گئی ہے۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کچھوے کا گوشت کھانے والے 38 افراد کو ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا جن میں صرف تین لوگ اب بھی اسپتال میں موجود ہیں ڈاکڑز کا کہنا ہے کہ کچھوے کا زہریلا گوشت سب سے زیادہ بچوں کو ہی متاثر کرتا ہے۔

    کراچی سفید شیر کی ہلاکت: شوبز فنکار انتظامیہ پر برہم، چڑیا گھر بند کرنے کا مطالبہ

    ٹویٹر پر ایک پیغام میں، زنجبار کے صدر حسین میونی نے متاثرہ خاندانوں سے تعزیت کی۔

    ٹرٹل فاؤنڈیشن کا کہنا ہے کہ زہر کا سب سے زیادہ اثر بچوں اور بوڑھے لوگوں پر پڑ سکتا ہے، حالانکہ صحت مند بالغ افراد بھی اس کا شکار ہو سکتے ہیں انڈونیشیا، مائیکرونیشیا اور ہندوستان کے بحر ہند کے جزائر میں بھی کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

    یاد رہے تنزانیہ کے جزائر اور ساحلی علاقوں میں کچھوے کے گوشت کو پسند کیا جاتا ہے لیکن اب حکام کی جانب سے کچھوے کا گوشت کھانے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے کچھوے کا گوشت محفوظ تصور کیا جاتا ہے لیکن بہت کم مرتبہ کچھوے کے گوشت میں پائے جانے والے شینلائنوٹاکسنز کی وجہ سے گوشت زہریلا ہو جاتا ہے۔

    کراچی: تین ہٹی کے قریب جھگیوں میں آگ کیسے لگی؟ پولیس معاملے کی تہہ تک پہنچ گئی