Baaghi TV

Tag: تنویر جمال

  • اداکار تنویر جمال انتقال کر گئے

    اداکار تنویر جمال انتقال کر گئے

    پی ٹی وی کے سہنرے دور کے سنہرے فنکار تنویر جمال اس جہان فانی سے کوچ کر گئے ہیں. تنویر جمال کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلا تھے ان کے بیٹے اور اہلیہ جاپان میں رہائش پذیر ہیں تنویر جمال ایک سال میں‌کچھ وقت جاپان گزارتے تھے کچھ وقت پاکستان میں. جب سے تنویر جمال کی طبیعت زیادہ خراب ہوئی تو ان کے بچے ان کو جاپان لے گئے جہاں ان کا علاج جاری تھا. چند ماہ قبل اداکار تنویر جمال کے اہلخانہ کی طرف ان کی صحتیابی کی دعا کے لئے بھی کہا گیاتھا. تنویر جمال مسلسل بیماری کی حالت میں تھے. تنویر جمال نے جاپان میں مختلف

    ڈاکٹرز کو چیک اپ کرایا تاہم ڈاکٹرز نے انکا طبی معائنہ کرنے کے بعد انہیں یہ کہہ کر جواب دے دیا تھا کہ اگر آپریشن کیا گیا تو صحت کو مزید خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔اداکار تنویر جمال آج سے چھ برس قبل پہلی بار کیسنر جیسے مرض میں مبتلا ہوئے تھے ان کا علاج کروایا گیا اور یہ مکمل طور پر صحیتاب ہو گئے تھے لیکن اس مرض نے ایک بار پھر ان پر حملہ کیا اور اس بار ان کے لئے جان لیواثابت ہوا.یاد رہے کہ تنویر جمال ایک باصلاحیت اداکار تھے انہوں نے شاہکار ڈراموں میں کام کیا اور ہر ڈرامے میں اپنی فنی صلاحیتوں کا لوہامنوایا. انہیں انکی خدمات کے اعتراف میں پاکستان ٹیلی ویژن کی جانب سے بیسٹ ایکٹر کا ایوارڈ بھی ملا

  • مداح اداکار تنویر جمال کی صحتیابی کےلئے دعا کریں:اہل خانہ

    مداح اداکار تنویر جمال کی صحتیابی کےلئے دعا کریں:اہل خانہ

    اداکار تنویر جمال جو کینسر جیسے موذی مرض کے ساتھ لڑرہے ہیں ان کی حالت کافی سیریس بتائی جا رہی ہے ان کے اہلخانہ نے تنویر جمال کے مداحوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اداکار کی صحیتابی کے لئے دعا کریں ۔تنویز جمال کو 2016میں پتہ چلا کہ انہیں کینسر ہے انہوں نے اس مرض کی تشخیص ہوتے ہی اس کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے علاج کروایا اور صحیتاب ہو گئے ۔لیکن یہ صحیتابی بہت عرصہ نہ چل سکی اور تنویر جمال ایک مرتبہ پھر اس مرض میں مبتلا ہوگئے ہیں ان کی حالت

    تشویشناک بتائی جا رہی ہے کیونکہ ان کے اہلخانہ نے پرستاروں سے درخواست کی ہے کہ تنویز جمال کی صحتیابی کے لئے دعا کی جائے۔تنویر جمال کو جب دوسری مرتبہ کینسر کی تشخیص ہوئی تو انہیں جرمنی منتقل کر دیا گیا وہاں ان کا علاج چل رہا ہے ۔یاد رہے کہ جرمنی میں اداکار تنویر جمال کے بچے اور اہلیہ رہتی ہیں تنویر خود یہاں پاکستان میں رہتے رہے ہیں لیکن ہر چھ ماہ کے بعد وہ بیوی بچوں کے ساتھ ملنے کےلئے جرمنی جایا کرتے تھے ۔تنویر جمال نے پی ٹی وی کے بہت سارے ڈراموں میں اداکاری کی انہیں بہترین اداکاری پر پی ٹی وی کی ہی جانب سے بیسٹ ایکٹر کاایوارڈ بھی ملا۔تنویر جمال نے پرائیویٹ پروڈکشن میں سب سے پہلے ایکشن سے بھرپور میگا ڈرامہ سیریل ’گاڈ فادر‘ کو ڈائریکٹ اور پروڈیوس کرکے اپنا نام بنایا ، یہ ڈرامہ پاکستان اور جاپان میں ریکارڈ کیا گیا۔

  • سینئر اداکار تنویر جمال کینسر میں مبتلا

    سینئر اداکار تنویر جمال کینسر میں مبتلا

    ٹی وی کے سینئر اداکار ”تنویر جمال “ جنہوں نے کئی سال تک ڈرامہ شائقین کے دلوں پر راج کیاہے ،ہر دلعزیز یہ فنکار کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلا ہو گئے ہیں ، علاج کی غرض سے انہیں جاپان لیجایا جا چکا ہے ان کے گھر والوں نے ان کے چاہنے والوں سے دعا کی اپیل کی ہے۔ گزشتہ برس بھی ان کے کینسر میں مبتلا ہوجانے کی خبریں عام ہوئیں تو ان کی فیملی کی طرف سے تصدیق نہیں ہو سکی تھی کہ آیا ان خبروں میں کتنی سچائی ہے لیکن اس بار جب تنویر جمال کے کینسر میں مبتلا ہونے کی خبریں گردش کررہی ہیں تو ان کے اہلخانہ نے نہ صرف ایسی خبروں کی تصدیق کی ہے بلکہ دعاﺅں کی اپیل بھی کر دی ہے۔تنویر جمال کی بیماری کی خبر سن کر نہ صرف پرستار بلکہ ان کے ساتھی فنکاروں کے ساتھ شوبز انڈسڑی سے جڑے تمام لوگ افسردہ ہیں اور ان کی صحت کےلئے دعا گو ہیں۔

    واضح رہے کہ تنویز جمال کا نوے کی دہائی میں ڈنکا بجتا تھا ،ہوٹلنگ کے شعبے سے وابستہ اس فنکار نے پی ٹی وی کے سنہرے دور کے کئییادگارڈراموں میں کام کیا ۔تنویر جمال نے اپنے ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ میں نے جس لڑکی سے شادی کی اس نے میری خاطر اسلام قبول کیا ،
    تنویر جمال کے بچے اور اہلیہ جاپان میں مقیم ہیں یہی وجہ ہے کہ انہیں تھوڑے عرصے کے بعد جاپان جانا پڑتا ہے ۔ان کے بیٹے نے جاپانی نژاد امریکی لڑکی جبکہ بیٹی نے پاکستانی نژاد جاپانی لڑکے سے شادی کر رکھی ہے