Baaghi TV

Tag: تورغر

  • نواز شریف کی بیٹی نے پنجاب کو  پھول کا ایک گلدستہ بنا دیا ہے،کیپٹن صفدر

    نواز شریف کی بیٹی نے پنجاب کو پھول کا ایک گلدستہ بنا دیا ہے،کیپٹن صفدر

    کیپٹن صفدر نے کہا ہے کہ نواز شریف کی بیٹی نے پنجاب کو ایک پھول کا ایک گلدستہ بنا دیا ہے-

    خیبرپختونوا کے علاقے تورغر میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیپٹن صفدر نے کہا کہ مولویوں نے کہا کہ کتاب کو ووٹ دو تو ثواب ملے گا، سیاسی کتاب کو ووٹ دینے سے ثواب نہیں ملتا، کالاڈھاکا کے نوجوانوں نے 34 ہزار ووٹ اس شخص کو دے دیے جس کو کالاڈھاکا کے راستے کا بھی نہیں پتا، تورغر کا بوجھ اب میرے اوپر ہے۔

    کیپٹن صفدر نے کہا کہ اگر میں نے ایک روپیہ بھی حرام کھایا ہو تو اللہ مجھے معاف نہیں کرے گا، نواز شریف کی بیٹی نے پنجاب کو ایک پھول کا ایک گلدستہ بنا دیا ہے، بدمعاشی اور غنڈا گردی بند کردی، قبضہ گروپ ختم کردیا، یہ سب ایک عورت کررہی ہےیہ آپ کی خوش بختی ہے کہ مریم نواز خیبرپختونخوا کی بہو ہے، اللہ تعالیٰ نے آپ کو عزت دی ہے لوگوں کو بسوں میں بھر کر لاہور لے جایا گیا اور تورغر کا سودا کیا گیا، یہاں اسکول اسپتال نہیں ہیں، لوگ پشاور اور لاہور جاکر مزدوری کرتے ہیں۔

    حج 2026: عازمین کی لازمی تربیت کا پہلے مرحلے کا شیڈول جاری

    نیو ایئر نائٹ پر پنجاب پولیس ہائی الرٹ، سخت سیکیورٹی انتظامات

    سونے کی قیمت میں مزید کمی

  • سیکیورٹی فورسز نے  تورغر پوسٹ پر فتنہ الخوارج کا حملہ ناکام بنا دیا

    سیکیورٹی فورسز نے تورغر پوسٹ پر فتنہ الخوارج کا حملہ ناکام بنا دیا

    سیکیورٹی فورسز نے وسطی کرم میں تورغر پوسٹ پر فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کے حملے کو ناکام بنا دیا۔

    اطلاعات کے مطابق فتنہ الخوارج کے 10سے15 دہشت گردوں نے تورغر پوسٹ پر حملہ کرنے کی کوشش کی تاہم چوکی پر موجود فوجیوں نے فوری جواب دیا کم از کم 6 فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا-مارے گئے دہشتگردوں‌سے اسلحہ،گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے.علاقہ میں سرچ آپریشن جاری ہے،

    قبل ازیں پنجاب پولیس نے عسکریت پسندوں کا حملہ ناکام بنا دیا۔ق ٹی ٹی پی کے 18 سے 20 دہشتگرد خیبرپختونخوا کی سمت سے پنجاب پولیس کے دستے پر حملہ آور ہونا چاہتے تھے، تاہم پنجاب پولیس کے جوانوں نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے ان کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔ ذرائع کے مطابق دہشتگرد سرحدی چوکی کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔