تورغر ڈی پی او تورغر بلال احمد کی ہدایت پر ہیڈ کوارٹرز جدباء میں یوم شہداء کی مناسبت سے پولیس شہداء کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا جس میں ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرفداخان اور ایس ایچ اوز اور دیگر پولیس افسران اور اہلکاروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ قرآن خوانی کے بعد باقاعدہ شہداء کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی گئی۔ ڈی پی او تورغر بلال احمد (پی ایس پی) نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا پولیس کی تاریخ قربانیوں سے بھری پڑی ہے پولیس شہداء کی قربانیاں تاریخ میں سنہری حروف سے لکھی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ پولیس شہداء کے خاندانوں کے ساتھ دلی ہمدردی ہے وہ خود کو کسی طور پر تنہا نہ سمجھیں ان کے درد میں برابر کے شریک ہیں اور ان کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑا جائے گا،
Tag: تور غر

تور غر جیپ حادثہ، 4 افراد جاں بحق
خیبر پختونخوا کے ضلع تور غر میں مسافر جیپ گہری کھائی میں جا گری، حادثے میں خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق جبکہ 6 شدید زخمی ہوگئے۔
ضلع تور غر میں شگئے سے گاؤں کالش جانے والی مسافر جیپ، جس میں کراچی سے آنے والے مہمان سوارتھے، ایک خطرناک موڑ پر ڈرائیور سے بے قابو ہوکر گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق جبکہ چھ شدید زخمی ہوگئے۔
حادثہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی افراد بڑی تعداد میں جائے وقوعہ پہنچ گئے اور اپنی مدد آپ کے تحت نعشوں اور زخمیوں کو مقامی ہسپتال منتقل کردیا جہاں سے ابتدائی طبی امداد کے بعد زخمیوں کو ایبٹ آباد اور بٹگرام کے ہسپتالوں کو منتقل کردیا گیا۔

