Baaghi TV

Tag: توشہ خانہ ٹو کیس

  • توشہ خانہ ٹو کیس:عمران خان نے کوآرڈینیٹر تبدیل کرنے کی درخواست دی

    توشہ خانہ ٹو کیس:عمران خان نے کوآرڈینیٹر تبدیل کرنے کی درخواست دی

    اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت کل تک ملتوی کر دی گئی دوران سماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے اپنے قانونی کوآرڈینیٹرز تبدیل کرنے کی درخواست عدالت میں دائر کی۔

    اسلام آباد اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے اڈیالہ جیل میں کیس کی سماعت کی۔ اس موقع پر عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کے علاوہ بانی کی تینوں بہنیں، بشری بی بی کی بھابھی، بیٹی اور داماد بھی کمرہ عدالت میں موجود تھے۔عدالت میں سینیٹر علی ظفر اور سینیٹر مشعال یوسفزئی بھی شریک رہیں۔ عمران خان کی جانب سے قوسین فیصل مفتی ایڈووکیٹ اور ایف آئی اے کی جانب سے اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر عمیر مجید ملک عدالت میں پیش ہوئے۔

    درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ عمران خان نے نئے کوآرڈینیٹرز میں بیرسٹر علی ظفر اور حامد خان کو شامل کیا ہے، جبکہ سابق کوآرڈینیٹر وکیل انتظار حسین پنجوتھا اور نیاز اللہ نیازی کو ہٹا دیا گیا۔ اس سے قبل بیرسٹر گوہر اور سلمان اکرم راجا بھی عمران خان کے کوآرڈینیٹرز تھے۔توشہ خانہ ٹو کیس میں اب تک مجموعی طور پر 20 گواہوں کی شہادتیں قلمبند ہو چکی ہیں، جن میں 19ویں گواہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایف آئی اے شاہد پرویز پر وکیل صفائی نے جرح مکمل کی۔ کیس میں بیسویں گواہ نیب افسر محسن ہارون پر جرح کل (جمعرات) تک مکمل کی جائے گی۔

    حماس کا امن منصوبے میں ترمیم کا مطالبہ، تحفظ کی ضمانتیں درکار

    پیپلز پارٹی سے معافی نہیں بنتی، اتحاد برقرار رکھیں گے: سینیٹر افنان اللّٰہ

    بلوچستان عوامی پارٹی کی رکن بشریٰ رند کا استعفیٰ، قیادت پر الزام

    افغانستان میں 48 گھنٹے بعد موبائل اور انٹرنیٹ سروس بحال، شہریوں کا جشن

  • توشہ خانہ ٹو کیس: اڈیالہ جیل میں  سماعت یکم اکتوبر تک ملتوی

    توشہ خانہ ٹو کیس: اڈیالہ جیل میں سماعت یکم اکتوبر تک ملتوی

    اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ ٹو کیس کی ساڑھے 7 گھنٹے طویل سماعت یکم اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

    آج کی کارروائی میں بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وکیل نے نیب افسر محسن ہارون پر جرح کی جو آئندہ سماعت پر بھی جاری رہے گی۔عدالت میں بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو خصوصی طور پر جیل سے پیش کیا گیا۔ بانی پی ٹی آئی کی تینوں بہنیں، کزن قاسم زمان اور بشریٰ بی بی کی بھابھی بھی کمرہ عدالت میں موجود تھیں۔ملزمان کی جانب سے وکلاء قوسین فیصل اور سلمان صفدر نے پیشی دی، جبکہ ایف آئی اے کی نمائندگی اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر عمیر مجید ملک نے کی۔

    سماعت کے دوران کمرہ عدالت میں بجلی کی سپلائی معطل ہوگئی جس کے باعث کارروائی ملتوی کرنی پڑی۔ آئندہ سماعت پر وکیل صفائی قوسین فیصل نیب افسر اور باقی دونوں گواہان پر جرح مکمل کریں گے۔

    پی ٹی آئی پارلیمانی اجلاس: اراکین بانی سے شکایات پر آمنے سامنے آگئے

    ٹرمپ کا غیر ملکی فلموں پر 100 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان

    بانی پی ٹی آئی کی بدتمیزی،رپورٹرز کا قومی اسمبلی اجلاس سے واک آؤٹ کا اعلان

    برطانیہ، فرانس اور جرمنی کا ایران پر پابندیوں کے بعد سفارتی رابطے رکھنے کا اعلان

  • توشہ خانہ ٹو کیس : آخری 2 گواہان کے بیانات ریکارڈ

    توشہ خانہ ٹو کیس : آخری 2 گواہان کے بیانات ریکارڈ

    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس میں آخری 2 گواہان کے بیان ریکارڈ کرلیے گئے، دونوں گواہان کے بیانات پر 24 ستمبر کو وکلائے صفائی جرح کریں گے۔

    اڈیالہ جیل میں قائم عدالت میں اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت کی، اس موقع پر عمران خان اور بشریٰ بی بی کو جیل سے عدالت میں پیش کیا گیا، جبکہ اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر ایف آئی اے ذولفقار عباس نقوی اور عمیر مجید ملک استغاثہ کی جانب سے پیش ہوئے۔

    سماعت کے دوران توشہ خان ٹو کیس کے آخری 2گواہان نیب افسر محسن ہارون اور ایف آئی اے کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر شاہد پرویز کے بیانات قلمبند کرلیے گئے، دونوں گواہان کے بیانات پر 24ستمبر کو وکلا صفائی جرح کریں گےکیس میں استغاثہ کے گواہان کی شہادت مکمل ہو گئی، مزید کوئی گواہ پیش نہیں کیا جائے گا، مقدمہ میں مجموعی طور 20 گواہان کی شہادت قلمبند کی جا چکی ہے، مقدمہ میں 18گواہان کے بیانات پر جرح بھی مکمل کی جا چکی ہے۔

    سماعت کے موقع پر عمران خان کی تینوں بہنیں، بشری بی بی کی بیٹی مہر النسا احمد بھی کمرہ عدالت موجود تھیں، سماعت کے دوران وکلائے صفائی ارشد تبریز اور ظہیر عباس چوہدری بھی عدالت موجود تھے۔

  • توشہ خانہ ٹو کیس :عمران خان کے سابق ملٹری سیکرٹری کا بیان سامنے آگیا

    توشہ خانہ ٹو کیس :عمران خان کے سابق ملٹری سیکرٹری کا بیان سامنے آگیا

    راولپنڈی: توشہ خانہ ٹو کیس کے جشم دید گواہ اور عمران خان کے سابق ملٹری سیکرٹری کا اہم بیان سامنے آگیا۔

    دستاویزات کے مطابق سابق ملٹری سیکرٹری بریگیڈیئر ریٹائرڈ محمداحمد عدالت میں بیان ریکارڈکراچکے ہیں جس میں انہوں نے بلغاری سیٹ توشہ خانہ میں جمع نہ کرانے کا بتایا، کہا کہ 15مئی 2020 سے 10 اپریل 2022 تک بطور ملٹری سیکرٹری فرائض انجام دیے، 7 مئی 2021 سے 10مئی 2021 تک دورہ سعودی عرب میں سابق وزیراعظم کے ساتھ تھا،عمران خان اور بشریٰ بی بی نے سعودی ولی عہدکے تحائف توشہ خانہ میں جمع نہ کرانےکاکہا، تحائف میں جیولری سیٹ، عود کی بوتلیں، زیتون کا تیل،کھجور اور ایک کتاب شامل تھی۔

    سابق ملٹری سیکرٹری کے بیان میں کہا گیا کہ تمام تحائف کی سرکاری پروٹوکول کے مطابق تصاویر بنائی گئیں، نیب اور ایف آئی اے کے سامنے بھی بیان ریکارڈ کرا چکا ہوں، غیر ملکی دوروں میں تحائف وصولی کے وقت وزارتِ خارجہ کے نمائندےموجود ہوتے ہیں، سعودی عرب میں ملنے والے تحائف پر وزارتِ خارجہ نے پی ایم آفس کو تحریری طورپربتایا،توشہ خانہ کابینہ ڈویژن کے ماتحت ہے، سعودی عرب سے ملےتحائف کی مالیت 29 لاکھ14ہزار 500روپے لگائی گئی، بشریٰ بی بی کو سعودی ولی عہد کے تحائف کے عوض رقم جمع کرائی گئی، توشہ خانہ سیکشن کی طرف سے کوئی اعتراض نہیں آیا، مالیت کا تعین اور توشہ خانہ سےخط وکتابت ڈپٹی ملٹری سیکرٹری نے عمران خان کےحکم پرکی۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل توشہ خانہ ٹو کیس کے 2 اہم گواہان کے بیانات بھی سامنے آچکے ہیں جن میں عمران خان کے سابق پرسنل سیکرٹری انعام اللہ شاہ، پرائیویٹ اپریزر صہیب عباسی شامل ہیں۔

  • توشہ خانہ ٹو کیس : دو اہم گواہان کے بیانات  میں ہوشربا انکشافات

    توشہ خانہ ٹو کیس : دو اہم گواہان کے بیانات میں ہوشربا انکشافات

    توشہ خانہ ٹو کیس میں دو اہم گواہان کے بیانات سامنے آگئے ہیں-

    رپورٹ کے مطابق گواہان میں سابق وزیراعظم عمران خان کے پرسنل سیکرٹری انعام اللہ شاہ اور پرائیویٹ اپریزر صہیب عباسی شامل ہیں،دونوں نے عدالت اور نیب کے سامنے بیانات ریکارڈ کرائے ہیں جن میں جیولری سیٹ کی قیمت کم لگانے کا اعتراف بھی کیا گیا ہے۔

    پرائیویٹ اپریزر صہیب عباسی نے اعتراف کیا کہ انہوں نے بلغاری جیولری سیٹ کی اصل قیمت کے بجائے کم ویلیو لگائی، 25 مئی 2022 کو کابینہ ڈویژن کے سیکشن افسر نے یہ تشخیص انہیں سونپی تھی، تاہم انعام اللہ شاہ نے دباؤ ڈال کر 50 لاکھ روپے مالیت طے کرنے پر مجبور کیا،صہیب عباسی کے بقول انکار کرنے کی صورت میں انہیں سرکاری محکموں سے بلیک لسٹ کرنے کی دھمکی دی گئی،23 مئی 2024 کو وہ نیب کے تفتیشی افسر کے سامنے پیش ہوئے اور معافی کی درخواست کے ساتھ تمام دستاویزات فراہم کیں،چیئرمین نیب اور مجسٹریٹ کے سامنے بھی انہوں نے اعتراف کیا کہ ڈر کے باعث جیولری سیٹ کی کم ویلیو لگائی۔

    سپریم کورٹ: پولیس نے عمران خان کی بہنوں کو چیف جسٹس کے چیمبر میں جانے سے روک دیا

    کیس کے دوسرے گواہ انعام اللہ شاہ نے تسلیم کیا کہ انہوں نے صہیب عباسی پر دباؤ ڈال کر جیولری سیٹ کی قدر کم کروائی،وہ ایک ہی وقت میں پی ٹی آئی اور سرکاری نوکری دونوں سے تنخواہیں وصول کرتے رہے اور 2019 سے 2021 تک ڈبل سیلری لیتے رہے، انہیں بشریٰ بی بی کی ناراضی کے باعث برطرف کیا گیا، کیونکہ انہیں شک تھا کہ ان کے بھائی کے تعلقات جہانگیر ترین کے ساتھ ہیں۔

    نیب حکام کے مطابق بلغاری جیولری سیٹ کی اصل مالیت ساڑھے 7 کروڑ روپے تھی، لیکن عمران خان نے پرائیویٹ اپریزر کے ذریعے اس کی قیمت 59 لاکھ روپے لگوائی اور صرف 29 لاکھ روپے سرکاری خزانے میں جمع کرائے، جیولری سیٹ میں نیکلیس، بریسلیٹ، ایئررنگز اور ایک انگوٹھی شامل تھی۔

    واضح رہے کہ یہ جیولری سیٹ سعودی ولی عہد نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کو تحفے میں دیا تھا، نیب حکام کے مطابق اسے توشہ خانہ میں جمع نہیں کرایا گیا بلکہ قیمت کم لگوا کر اپنے پاس رکھا گیا۔

    ایئر انڈیا حادثہ: ہلاک مسافروں کے لواحقین نے امریکی کمپنی پر مقدمہ کردیا

  • توشہ خانہ ٹو کیس، اڈیالہ جیل میں کل کی سماعت ملتوی

    توشہ خانہ ٹو کیس، اڈیالہ جیل میں کل کی سماعت ملتوی

    راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی کل ہونے والی سماعت ملتوی کر دی گئی۔

    کیس کی سماعت جیل کے اندر ہی مقرر تھی تاہم عدالتی عملے نے وکلاء اور پراسیکیوشن کو آگاہ کر دیا کہ کل کی سماعت نہیں ہو سکے گی۔ذرائع کے مطابق عدالتی عملے نے بانی پی ٹی آئی کے وکلاء کو مطلع کیا جبکہ پراسیکیوشن کو بھی سماعت ملتوی ہونے سے متعلق آگاہ کر دیا گیا ہے۔ خالد یوسف چودھری کے مطابق کیس کی آئندہ سماعت کے بارے میں تفصیلات وکلاء کو کل اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس سے بتائی جائیں گی۔

    یاد رہے کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس میں گزشتہ کئی ہفتوں سے سماعتیں اڈیالہ جیل میں ہی کی جا رہی ہیں، تاہم اس مرتبہ کسی نامعلوم وجہ کے باعث مقررہ سماعت ملتوی کر دی گئی۔

    ایرانی صدر کا شہباز شریف سے رابطہ، سیلاب متاثرین کیلئے مدد کی پیشکش

    دریائے سندھ میں شدید سیلاب کا خطرہ، الرٹ جاری

    ایشیائی ترقیاتی بینک کا پاکستان کیلئے 30 لاکھ ڈالر ہنگامی امداد کا اعلان

    ایف بی آر نے آن لائن کاروبار کے نئے قواعد و ضوابط جاری کر دیے

  • توشہ خانہ ٹو کیس:عمران خان کے وکلا اور اہلخانہ کو سماعت میں شامل ہونے کی اجازت

    توشہ خانہ ٹو کیس:عمران خان کے وکلا اور اہلخانہ کو سماعت میں شامل ہونے کی اجازت

    راولپنڈی:توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف کارروائی کے دوران اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔

    اڈیالہ جیل میں ہونے والی گزشتہ سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا گیا ہے،اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے تحریری حکم جاری کیا، جس کے مطابق عدالت نے جیل سپرنٹنڈنٹ کو ہدایت دی ہے کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے وکلا اور اہل خانہ کو جیل میں ہونے والی سماعت میں شامل ہونے کی اجازت دی جائے۔

    اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے تحریری حکم جاری کرتے ہوئے کہا کہ جن وکلا کے وکالت نامے جمع ہو چکے ہیں، انہیں سماعت میں آنے دیا جائے۔ اسی طرح جیل کے باہر موجود فیملی ممبران کو بھی سماعت میں شرکت کی اجازت دی جائے۔

    زرتاج گل کی نااہلی کیخلاف دائر درخواست پر الیکشن کمیشن اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری

    واضح رہے کہ بیرسٹر سلمان صفدر نے جیل سماعت میں وکلا اور فیملی ممبران کو روکنے کے خلاف درخواست دائر کی تھی عدالت نے درخواست پر احکامات جاری کرنے کے بعد اسے نمٹا دیا۔

    امریکی دباؤ:کوریا ایئر اور امریکی فضائی کمپنی بوئنگ کے درمیان تاریخی معاہدہ

  • توشہ خانہ ٹو کیس:بشریٰ بی بی کی ضمانت منسوخی کی درخواست  سماعت کیلئے مقرر

    توشہ خانہ ٹو کیس:بشریٰ بی بی کی ضمانت منسوخی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

    اسلام آباد: توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ضمانت منسوخی کی درخواست 12 دسمبر کو سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی۔

    باغی ٹی وی : اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب سماعت کریں گےعدالت نے 12 دسمبر کے لیے بشریٰ بی بی کو بھی نوٹس جاری کر رکھے ہیں جبکہ ایف آئی اے نے بشریٰ بی بی کے ضمانت منسوخی کی استدعا کر رکھی ہے۔

    ایف آئی اے درخواست کے مطابق بشریٰ بی بی ضمانت کی رعایت کا غلط استعمال کر رہی ہے عدالت کے سامنے پیش نہیں ہو رہی۔ استدعا کی گئی کہ عدالت بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت منسوخ کرے۔

  • توشہ خانہ ٹو کیس: عمران خان کی درخواست ضمانت سماعت کیلئے مقرر

    توشہ خانہ ٹو کیس: عمران خان کی درخواست ضمانت سماعت کیلئے مقرر

    اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی درخواست ضمانت 12 نومبر کو سماعت کے لیے مقرر کر دی۔

    باغی ٹی وی : جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب درخواست پر سماعت کریں گے، عدالت نے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کر رکھا ہے۔

    واضح رہے کہ اسپیشل جج سینٹرل نے سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ضمانت مسترد کر دی تھی جبکہ بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ ٹوکیس میں ضمانت منظور ہوچکی ہے نیب نے 13 جولائی کو عمران خان اور ان کی اہلیہ کو عدت نکاح کیس میں ضمانت ملنے کے فوری بعد توشہ خانہ کے ایک نئے ریفرنس میں گرفتار کرلیا تھا۔

    نیب کی انکوائری رپورٹ کے مطابق توشہ خانہ ٹو کیس 7 گھڑیوں سمیت 10 قیمتی تحائف خلاف قانون پاس رکھنے اور بیچنے سے متعلق ہے تاہم نیب ترامیم کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد احتساب عدالت نے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ 2 ریفرنس نیب سے ایف آئی اے کو منتقل کردیا تھا۔

    توشہ خانہ ٹو کیس کی تحقیقات کے لیے وفاقی تحقیقاتی ادارے(ایف آئی اے) نے تین رکنی جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) تشکیل دے دی تھی 31 جنوری کو سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو توشہ خانہ ریفرنس میں 14،14 سال قید با مشقت کی سزا سنادی گئی تھی احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر نے اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ ریفرنس کا فیصلہ سناتے ہوئے عمران خان اور ان کی اہلیہ کو کسی بھی عوامی عہدے کے لیے 10 سال کے لیے نااہل بھی کر دیا تھااحتساب عدالت اسلام آباد نے دونوں ملزمان پر 78 کروڑ 70 روپے جرمانہ بھی عائد کیا تھا۔

  • توشہ خانہ ٹو کیس: ایف آئی اے کو نوٹس جاری،سماعت غیرمعینہ مدت تک ملتوی

    توشہ خانہ ٹو کیس: ایف آئی اے کو نوٹس جاری،سماعت غیرمعینہ مدت تک ملتوی

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ ٹو کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی ضمانت کی درخواست پر ایف آئی اے کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیا۔

    باغی ٹی وی : اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت کی درخواست پر سماعت کی، بانی پی ٹی آئی کی طرف سے وکیل سلمان صفدر پیش ہوئے،عدالت نے عمران خان کی درخواست ضمانت پر ایف آئی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا،عدالت نے سماعت غیرمعینہ مدت تک ملتوی کرتے ہوئے قراردیا کہ کیس کی آئندہ تاریخ رجسٹرارآفس مقرر کرے گا۔

    واضح رہے کہ سپیشل جج سینٹرل نے سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ضمانت مسترد کردی تھی جبکہ بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ ٹوکیس میں ضمانت منظورہو چکی ہے، 13 جولائی کو نیب نے عمران خان اور ان کی اہلیہ کو عدت نکاح کیس میں ضمانت ملنے کے فوری بعد توشہ خانہ کے ایک نئے ریفرنس میں گرفتار کرلیا تھا،نیب کی انکوائری رپورٹ کے مطابق توشہ خانہ ٹو کیس 7 گھڑیوں سمیت 10 قیمتی تحائف خلاف قانون پاس رکھنے اور بیچنے سے متعلق ہے-

    قصور میں سموگ کا راج،کنٹرول نا کیا گیا تو سموگ بڑھنے کا خدشہ

    تاہم نیب ترامیم کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد احتساب عدالت نے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ 2 ریفرنس نیب سے ایف آئی اے کو منتقل کردیا تھا،توشہ خانہ ٹو کیس کی تحقیقات کے لیے وفاقی تحقیقاتی ادارے(ایف آئی اے) نے تین رکنی جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) تشکیل دے دی تھی۔

    نیوزی لینڈنے بھارت کو تیسرے ٹیسٹ میں شکست دےکر وائٹ واش کردیا