Baaghi TV

Tag: تھامس ویسٹ

  • افغانستان میں امن سے خطے میں استحکام آئےگا،نگران وزیر خارجہ

    افغانستان میں امن سے خطے میں استحکام آئےگا،نگران وزیر خارجہ

    نیویارک: نگراں وزیرخارجہ جلیل عباس جیلانی کا کہنا ہے کہ دنیا کو اس وقت بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے، مسائل کا حل اجتماعی نوعیت کی کاوشوں میں مضمر ہے، معاشی بہتری ہماری خارجہ پالیسی کااہم حصہ ہے،علاوہ ازیں امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان تھامس ویسٹ نے نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی سے ملاقات کی-

    باغی ٹی وی: نیو یارک میں ایشیاسوسائٹی سے خطاب کرتے ہوئے نگراں وزیرخارجہ جلیل عباس جیلانی کا کہنا تھا کہ فورم میں مدعو کرنے پر بہت شکر گزار ہوں، اس فورم نے ایشیا اور یورپ کے درمیان بہتر تعلق کیلئے اہم کردار ادا کیا،پاکستان اور امریکا کے تعلقات ہمیشہ سے اہم رہے ہیں، دونوں کے درمیان دفاعی تعاون اہم رہا ہے، تجارت، سرمایہ کاری، زراعت، صحت، تعلیم اور آئی ٹی میں بھی تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے، امریکا میں مقیم پاکستانیوں کا تعلقات بڑھانے میں اہم کردارہے۔

    بھارت کے خلاف کینیڈا کے الزامات پر حیرت نہیں ہے،سیکرٹری خارجہ

    نگراں وزیرخارجہ نے کہا کہ پاکستان علاقائی روابط کو فروغ دینے کا ہمیشہ سے حامی رہا ہے، 4 دہائیوں سے 40 لاکھ سے زائد افغان مہاجرین کی میزبانی کر رہے ہیں، ہم افغانستان میں پائیدار امن کے خواہاں ہیں، کیوں کہ افغانستان میں امن سے خطے میں استحکام آئےگا، تاہم افغان سرزمین دہشت گردانہ کارروائیوں کیلئے استعمال نہیں ہونی چاہئے ہم دہشت گرد کارروائیوں کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں اور ہر قسم کی دہشت گرد کارروائیوں کی مذمت کرتے ہیں، یوکرین کے مسئلے کا پرامن حل چاہتے ہیں، بھارت کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزی کر رہا ہے پاکستان کےچین کے ساتھ تاریخی تعلقات ہیں، چین پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے، سی پیک بیلٹ اینڈروڈانیشی ایٹو کا فلیگ شپ منصوبہ ہے، ہم چین اور امریکا دونوں سے اپنے تعلقات کو اہمیت دیتے ہیں۔

    رواں مالی سال الیکشن کے انعقاد سے پاکستان کی معیشت سنبھل سکتی ہے،ایشیائی ترقیاتی بینک

    جلیل عباس جیلانی نے کہا کہ پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی کے چیلنجز کا سامنا ہے، ہم قابل تجدید توانائی اور جنگلات میں اضافے پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں، سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں، سرمایہ کاری کےفروغ کیلئے ایس آئی ایف سی کا قیام عمل میں لایا گیا، پاکستان میں آئی ٹی اورمعدنیات کے شعبے میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع ہیں۔

    دوسری جانب امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان تھامس ویسٹ نے نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی سے ملاقات کی جلیل عباس جیلانی نے تھامس ویسٹ سے ملاقات میں مستحکم، پرامن اور خوشحال افغانستان کے لئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا تھامس ویسٹ اور جلیل عباس جیلانی نے ملاقات میں افغانستان میں دیرپا امن کے لئے تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

    صارفین پر بجلی کی قیمت میں مزید اضافے کی تیاری

  • افغانستان میں امریکہ کے نمائندہ خصوصی کی آرمی چیف سے ملاقات، افغانستان کی موجودہ سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال

    افغانستان میں امریکہ کے نمائندہ خصوصی کی آرمی چیف سے ملاقات، افغانستان کی موجودہ سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال

    راولپنڈی:امریکہ کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان تھامس ویسٹ نے آج جی ایچ کیو میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔

    باغی ٹی وی : پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، افغانستان کی موجودہ سیکیورٹی صورتحال اور دوطرفہ تعاون کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    پی ٹی آئی کو پی ٹی آئی ہی لے ڈوبی: سٹی میئر پشاور کی سیٹ جے یو آئی لے اُڑی

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ دنیا اور خطہ ایک غیر مستحکم افغانستان کا متحمل نہیں ہو سکتا، ایک بڑھتی ہوئی انسانی تباہی کو روکنے کے لیے عالمی اتحاد کی ضرورت پر زور دیا۔

    منڈی بہاؤالدین میں ڈاکوؤں نے تاجر سے لاکھوں روپے کی نقدی چھین لی

    آرمی چیف نے اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے وزرائے خارجہ کی کونسل (سی ایف ایم) کے 17ویں غیر معمولی اجلاس میں شرکت پر معزز مہمان کا شکریہ ادا کیا۔

    مسٹر تھامس ویسٹ نے افغان صورتحال میں پاکستان کے کردار، موثر پاک افغان بارڈر مینجمنٹ کے لیے خصوصی کاوشوں کو سراہا اور پاکستان کے ساتھ ہر سطح پر سفارتی تعاون کو مزید بہتر بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کا عہد کیا۔

    انہوں نے او آئی سی کے سی ایف ایم کے 17ویں غیر معمولی اجلاس کے انعقاد کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔

    شاہ سلمان قید میں، محمد بن سلمان بے تاج بادشاہ بن گئے