Baaghi TV

Tag: تھانہ

  • قتل کا بدلہ؟ تھانے میں گھس کر فائرنگ،پولیس سوتی رہی،3 افراد قتل

    قتل کا بدلہ؟ تھانے میں گھس کر فائرنگ،پولیس سوتی رہی،3 افراد قتل

    صوبہ پنجاب کے شہر فیصل آباد کے علاقے تاندلیانوالہ میں واقع صدر تھانے کی حوالات میں مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں 3 ملزمان ہلاک ہو گئے جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔

    پولیس کے مطابق یہ افسوس ناک واقعہ گزشتہ رات صدر تھانے کی حوالات میں پیش آیا، جہاں 3 ملزمان قتل کے ایک مقدمے میں گرفتار تھے۔ ملزمان پر الزام تھا کہ انہوں نے 3 افراد کو قتل کیا تھا اور اس وقت حوالات میں بند تھے۔ پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف مقدمہ زیر تفتیش تھا اور انہیں تھانے کی حوالات میں رکھا گیا تھا کہ اچانک مسلح افراد تھانے میں داخل ہو گئے اور فائرنگ شروع کر دی۔فائرنگ کے نتیجے میں 3 ملزمان موقع پر ہی ہلاک ہو گئے، جبکہ ایک ملزم زخمی ہو گیا۔

    میڈٰا رپورٹس کے مطابق 6ملزمان تھانہ کی عقبی دیوار سے سیڑھیاں لگا کر داخل ہوئےتمام تھانیداروں کے کمروں کو باہر سے کنڈیاں لگائیں اور حوالات میں بند قیدیوں پر فائرنگ کردی، قتل ہونے والوں میں بلال، عثمان اور ناصر شامل ہیں جبکہ زیر حراست آصف نامی ملزم زخمی ہوا، مقتول ملزمان دو افراد کے قتل کیس میں زیر حراست تھے،فائرنگ مقتول ملزمان کے مخالفین کی جانب سے کی گئی، فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے

    واقعے کی اطلاع ملتے ہی سی پی او فیصل آباد کامران عادل موقع پر پہنچ گئے اور حالات کا جائزہ لیا۔ سی پی او نے اس واقعہ کو انتہائی افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کی تحقیقات کی جائیں گی،سی پی او کامران عادل نے مزید کہا کہ تھانے کی سیکیورٹی میں غفلت کے ذمے دار پولیس اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ اس حوالے سے ایس ایس پی انویسٹیگیشن کی سربراہی میں خصوصی تحقیقاتی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں تاکہ اس واقعہ کی مکمل تفصیل سامنے لائی جا سکے اور ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کی جا سکے۔پولیس نے بتایا کہ زخمی ملزم کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور اس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ تحقیقات کے دوران یہ بھی معلوم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ مسلح افراد کس طرح تھانے میں داخل ہوئے اور انہوں نے فائرنگ کی۔

    آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے واقعہ کا نوٹس لیکر آر پی او فیصل آباد سے رپورٹ طلب کرلی ہے، آئی جی پنجاب نے سی پی او فیصل آباد کو فائرنگ میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا،ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق ایس پی انویسٹی گیشن فیصل آباد اور سی آئی اے ٹیموں نے فائرنگ میں ملوث 6 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا، قتل دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ ہے ، مقتولین پر کھرل برادری کے افراد کے قتل کا الزام تھا، مقتولین بلال، عثمان، ناصر اور کزن آصف کو تھانہ سٹی تاندلیانوالہ پولیس نےقتل اور دہشتگردی کے مقدمہ گرفتار کیاتھا۔

    اس واقعہ کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے اور مقامی عوام میں تھانے کی سیکیورٹی کے بارے میں سوالات اٹھنے لگے ہیں۔

    بھارتی ہیلی کاپٹرز حادثات، فضائی عملے کی صلاحیتوں پر سنگین سوال

    سعودیہ سمیت دیگر ممالک سے 63 پاکستانیوں کی بے دخلی

  • مردان میں نامعلوم شرپسندوں کا تھانے پر حملہ

    مردان میں نامعلوم شرپسندوں کا تھانے پر حملہ

    خیبر پختونخوا کے علاقے مردان میں نامعلوم شرپسندوں نے تھانے پر حملہ کیا ہے

    مردان کے تھانہ بائیزئی پر نامعلوم شرپسندوں نے دستی بموں سے حملہ کیا، نامعلوم ملزمان دستی بم پھینک کر فرار ہو گئے ،دستی بم پھٹنے سے کانسٹیبل اسامہ زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا، دستی بم کے حملے کے بعد پولیس نے جوابی فائرنگ کی،تاہم شرپسند بھاگنے میں کامیاب ہو گئے، پولیس نے علاقے میں سیکورٹی سخت کر دی ہے اور سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے،پولیس حکام کے مطابق تھانےپر حملہ کرنے والے ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا

    https://twitter.com/MarkhorTweets/status/1817998108711641506

    واضح رہے کہ خیبر پختونخوا میں دہشت گردی بڑھ چکی ہے، آئے روز دہشت گرد حملے کر رہے ہیں سیکورٹی فورسز نے آج بھی دہشت گردوں کے خلاف کاروائی کی ہے اور تین مختلف آپریشن میں 5 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا ہے.

  • جامشورو،تھانے کے مال خانے میں دھماکا،پانچ زخمی

    جامشورو،تھانے کے مال خانے میں دھماکا،پانچ زخمی

    جامشورو تھانے کے مال خانہ میں دھماکا ہوا ہے،

    دھماکے کے نتیجے میں چار پولیس اہلکاروں سمیت 5 افراد زخمی ہو گئے ہیں، زخمیوں کو طبی امداد کے لئے سول ہسپتال حیدرآباد منتقل کر دیا گیا ہے، دیگر تھانوں سے بھی پولیس کی بھاری نفری تھانے میں پہنچ گئی، اور دھماکے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا، بم ڈسپوزل اسکواڈ بھی موقع پر پہنچ گیا ہے، تحقیقاتی اداروں نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے،

    ڈی آئی جی طارق نواز کے مطابق جامشورو تھانے کے مال خانے میں گرمی کے سبب ہینڈ گرنیڈ پھٹنے سے دھماکا ہوا دھماکے سے دیوار اور چھت کا ایک حصہ بھی گر گیا ہے، دھماکے سے زخمی اہلکاروں میں سے 2 کی حالت تشویشناک ہے

    وزیر داخلہ سندھ نے ایس ایس پی جامشورو سے واقعہ کی تفصیلات طلب کرلی ہیں اور زخمی پولیس اہلکاروں کوبہتر اور معیاری طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

  • تھانے میں نوجوان پر تشدد اور  بدفعلی کا انکشاف

    تھانے میں نوجوان پر تشدد اور بدفعلی کا انکشاف

    میر پورخاص:سامارو تھانے میں نوجوان پر تشدد اور بدفعلی کا انکشاف ہوا ہے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    باغی ٹی وی: گرفتار 3 ملزمان کی سامارو تھانے کے لاک اپ میں ویڈیو وائرل ہوئی تھی، جس میں ملزمان کو سامارو تھانے کے لاک اپ میں دیکھا جاسکتا ہے، ویڈیو میں ایک ملزم دھمکی آمیز انداز میں مونچھوں کو تاؤ دیتا نظر آرہا ہے۔

    ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) جاوید سنہارو نے واقعے کی انکوائری کا حکم دیتے ہوئے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) عمر کوٹ سے واقعے کی انکوائری کر کے رپورٹ طلب کی،ڈی آئی جی نے تھانے کے موجودہ افسر اور اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کارروائی کا حکم دے دیامتاثرہ نوجوان کے والد کی مدعیت میں 9 مئی کو سامارو تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا تھا، پولیس نے 11 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے 3 ملزمان کو گرفتار کیا تھا۔

  • پشاور تھانے کے باہر خواجہ سراؤں کا احتجاج،لگایا گھناؤنا الزام

    پشاور تھانے کے باہر خواجہ سراؤں کا احتجاج،لگایا گھناؤنا الزام

    خیبر پختونخواہ کے صوبائی دارالحکومت پشاور میں پولیس کے خلاف خواجہ سرا سڑکوں پر آ گئے

    خواجہ سراؤں نے پشتخرہ تھانے کے باہر احتجاج کیا اور پولیس کے خلاف نعرے بازی کی، خواجہ سراؤں اس موقع پر الزام عائد کیا کہ محفل موسیقی چل رہی تھی، پولیس موقع پر گئی اور ہمارے اوپر فائرنگ کی گئی،پولیس میں کالی بھیڑیں ہیں جو ہم پر ظلم کرتی ہیں،فائرنگ کرنے والے اور ہمیں زدوکوب کرنے والے پولیس اہلکاروں پر مقدمہ درج کیا جائے،

    دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ محفل موسیقی میں جرائم پیشہ افراد کے ہونے کی اطلاع پر پولیس وہاں گئی تھی، پولیس کو دیکھ کر خواجہ سرا مشعل ہو گئے اور پولیس پر حملے کی کوشش کی، پولیس کی جانب سے مقدمہ درج کرنے کی یقین دہانی پر خواجہ سراؤں نے احتجاج ختم کر دیا

    خیبر پختونخوا میں خواجہ سراؤں کے لئے مفت قانونی اقدامات

    اوچ شریف: جعلی خواجہ سراؤں کا ڈانس پارٹی گروپ کے نام پر مبینہ طورشی میل اور لڑکیاں سپلائی کرنے کا انکشاف

    مس پرتگال مقابلہ حسن،خواجہ سرا نے جیتا مقابلہ

    میک اپ کے بغیر خاتون نے مقابلہ حسن جیت لیا

    خواجہ سراؤں نے بھی خود کو بطور ووٹرز رجسٹرڈ کرالیا

    نوجوان مرد ہم جنس پرست ایڈز کے مریض بننے لگے،اسلام آباد میں شرح بڑھ گئی

    خیبرپختونخوا کے خواجہ سراوں کو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں شامل

  • پولیس تشدد کے بعد تھانے پر حملہ کرنیوالے خواجہ سرا ؤں کو رہا کرنیکا حکم

    پولیس تشدد کے بعد تھانے پر حملہ کرنیوالے خواجہ سرا ؤں کو رہا کرنیکا حکم

    پولیس تشدد کے بعد تھانے پر حملہ کرنیوالے خواجہ سراؤں کی ضمانت عدالت نے منظور کر لی

    کھاریاں کےسول جج میاں نعیم کی عدالت میں خواجہ سراؤں کی طرف سے راجہ ایوب قاسم ایڈوکیٹ اور چودھری محبوب ڈھولہ نے پیروی کی،عدالت نے خواجہ سراؤں کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا، عدالت نے خواجہ سراؤں کو پچاس پچاس ہزار کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دے دیا،کھاریاں پولیس نے کار سرکار، تھانہ میں تھوڑ، پھوڑ،ہنگامہ آرائی اور روڈ بلاک کرنے کے جرم میں 27 خواجہ سراؤں کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا، پولیس تھانہ کھاریاں نے 9نامزد خواجہ سراؤں کو گرفتار کر کے جیل بھجوایا تھا

    خواجہ سرا حِرا جن کے ساتھ سے یہ واقع پیش آیا انہوں نے انٹرویو کے دوران بتایا کہ راستے میں دو افراد پولیس وردی میں میرے قریب آنے لگے, وہ مجھ سے غلیظ باتیں کرنے لگے جس کی وجہ سے میں بیزار ہو گئی،انہوں نے مجھے اپنی طرف کھینچا, میں نے انہیں دھکا دیا

    واضح رہے کہ خواجہ سرا کو ہراساں کرنا پولیس اہلکار کو مہنگا پڑ گیا، خواجہ سراؤں نے تھانے پر ہلہ بول دیا، پولیس اہلکار معافیاں مانگتے رہے،واقعہ پنجاب کے شہر گجرات میں پیش آیا، خواجہ سراؤں کے پولیس تھانے پر ہلہ بولنے کی ویڈیو سامنے آئی ہیں، خواجہ سراؤں نے تھانہ صدر کھاریاں پر پتھراؤ بھی کیا، مبینہ طور پر ایک پولیس اہلکار نے خواجہ سرا کو جنسی ہراساں کیا اور انکار پر تھپڑ بھی مارا، جب دوسرے خواجہ سراؤں کو معلوم ہوا تو سب جمع ہو کر تھانے پہنچ گئے،پولیس کے مطابق خواجہ سرا زبردستی تھانے میں گھس آئے، فرنیچر باہر نکال دیا اور پھر جی ٹی روڈ کھاریاں بلاک کر کے احتجاجی دھرنا دے دیا،خواجہ سراؤں کا کہنا تھا کہ گزشتہ شب پولیس نے خواجہ سراؤں کو رات بھر بلاوجہ حراست میں رکھا اور تشدد کا نشانہ بنایا تھا،

    میہڑ:خواجہ سرا کے گھر سے چوری سرچ آپریشن کہ دوران پولیس پر فائرنگ

    خیبر پختونخوا میں خواجہ سراؤں کے لئے مفت قانونی اقدامات

    اوچ شریف: جعلی خواجہ سراؤں کا ڈانس پارٹی گروپ کے نام پر مبینہ طورشی میل اور لڑکیاں سپلائی کرنے کا انکشاف

    مس پرتگال مقابلہ حسن،خواجہ سرا نے جیتا مقابلہ

    میک اپ کے بغیر خاتون نے مقابلہ حسن جیت لیا

    خواجہ سراؤں نے بھی خود کو بطور ووٹرز رجسٹرڈ کرالیا

    نوجوان مرد ہم جنس پرست ایڈز کے مریض بننے لگے،اسلام آباد میں شرح بڑھ گئی

    خیبرپختونخوا کے خواجہ سراوں کو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں شامل

    خواجہ سراؤں سمیت ڈانس،موسیقی اور ہوائی فائرنگ پر پابندی 

  • خواجہ سرا کو ہراساں کرنا پولیس اہلکار کو مہنگا پڑ گیا

    خواجہ سرا کو ہراساں کرنا پولیس اہلکار کو مہنگا پڑ گیا

    خواجہ سرا کو ہراساں کرنا پولیس اہلکار کو مہنگا پڑ گیا، خواجہ سراؤں نے تھانے پر ہلہ بول دیا، پولیس اہلکار معافیاں مانگتے رہے

    واقعہ پنجاب کے شہر گجرات میں پیش آیا، خواجہ سراؤں کے پولیس تھانے پر ہلہ بولنے کی ویڈیو سامنے آئی ہیں، خواجہ سراؤں نے تھانہ صدر کھاریاں پر پتھراؤ بھی کیا، مبینہ طور پر ایک پولیس اہلکار نے خواجہ سرا کو جنسی ہراساں کیا اور انکار پر تھپڑ بھی مارا، جب دوسرے خواجہ سراؤں کو معلوم ہوا تو سب جمع ہو کر تھانے پہنچ گئے،پولیس کے مطابق خواجہ سرا زبردستی تھانے میں گھس آئے، فرنیچر باہر نکال دیا اور پھر جی ٹی روڈ کھاریاں بلاک کر کے احتجاجی دھرنا دے دیا،خواجہ سراؤں کا کہنا تھا کہ گزشتہ شب پولیس نے خواجہ سراؤں کو رات بھر بلاوجہ حراست میں رکھا اور تشدد کا نشانہ بنایا تھا، پولیس کا کہنا ہے کہ خواجہ سرا پر تشدد کی تفتیش کریں گے اور جرم ثابت ہونے پر اہلکاروں کے خلاف کارروائی ہو گی۔

    کھاریاں صدر تھانے میں پولیس اور خواجہ سراؤں کے تنازعے کی اندرونی کہانی
    ایک خواجہ سرا تھانہ صدر کے پاس دکان پر موجود تھا تو دو پولیس اہلکار آئے اور اُس کو جنسی حراساں کرنا شروع کردیا، ایک پولیس اہلکار نے تھپڑ بھی مار دیا اور گالیاں دیتے ہوئے پولیس اہلکار تھانے کے اندر چلے گئے،اسکے بعد متاثرہ خواجہ سرا نے اپنے دیگر ساتھیوں کو اپنی آپ بیتی سنائی، خواجہ سراؤں نے گروپ کی شکل میں تھانہ صدر پر چڑھائی کردی اور تھانے میں موجود وہ پولیس والے جو واقعے میں ملوث تھے اُنکے ساتھ ساتھ دیگر پولیس والوں کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا، بعد میں خواجہ سراؤں نے اُن دو پولیس والوں کو تھانے سے باہر نکالا اور زمین پر بیٹھا دیا،یہ خبر جب پولیس کے اعلیٰ حکام تک پہنچی تو پولیس خواجہ سراؤں سے مذاکرات شروع کردیئے اور اب نتیجہ یہ نکلا ہے کہ پولیس نے بدتمیزی کرنے والے دو اہلکاروں کو معطل بھی کردیا ہے اور ساتھ ساتھ تھانے میں گھسنے والے اور تشدد کرنے والے خواجہ سراؤں کے خلاف کسی بھی قسم کی قانونی چارہ جوئی نہ کرنے کی بھی یقین دہانی کروا دی ہے جس کے بعد خواجہ سراؤں نے تھانہ صدر کے سامنے سے اپنا احتجاج ختم کردیا ہے،

    میہڑ:خواجہ سرا کے گھر سے چوری سرچ آپریشن کہ دوران پولیس پر فائرنگ

    خیبر پختونخوا میں خواجہ سراؤں کے لئے مفت قانونی اقدامات

    اوچ شریف: جعلی خواجہ سراؤں کا ڈانس پارٹی گروپ کے نام پر مبینہ طورشی میل اور لڑکیاں سپلائی کرنے کا انکشاف

    مس پرتگال مقابلہ حسن،خواجہ سرا نے جیتا مقابلہ

    میک اپ کے بغیر خاتون نے مقابلہ حسن جیت لیا

    خواجہ سراؤں نے بھی خود کو بطور ووٹرز رجسٹرڈ کرالیا

    نوجوان مرد ہم جنس پرست ایڈز کے مریض بننے لگے،اسلام آباد میں شرح بڑھ گئی

    خیبرپختونخوا کے خواجہ سراوں کو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں شامل

    خواجہ سراؤں سمیت ڈانس،موسیقی اور ہوائی فائرنگ پر پابندی 

  • بہاولنگر،اختیارات سے تجاوز،ایس ایچ او پر مقدمہ،پولیس پر حملہ،بعد ازاں صلح

    بہاولنگر،اختیارات سے تجاوز،ایس ایچ او پر مقدمہ،پولیس پر حملہ،بعد ازاں صلح

    پنجاب کے شہر بہاولپور میں افسوسناک واقعہ پپش آیا ہے، چھاپے کے دوران پولیس کی جانب سے گھر میں گھس کر خواتین پر تشدد کیا گیا ہے، واقعہ پر ایس ایچ او سمیت چار پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے

    ریڈ کرنیوالے ایس ایچ او سب انسپکٹر رضوان عباس ، اے ایس آئی محمد نعیم اور دیگر کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے گرفتار کرلیا گیا ، ایف آئی آر فرائض میں غفلت برتنے غیر قانونی محبوس رکھنے کی دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی، ڈی پی او نے واقعے میں ملوث ایس ایچ او اور دیگر اہلکاروں کو معطل کرکے محکمانہ کاروائی کا حکم دیدیا ، ایف آئی آر نئے تعینات ہونے والے ایس ایچ او سیف اللہ حنیف کی مدعیت میں درج کی گئی ہے
    ، اے ایس آئی محمد نعیم نے اہلکاران کے ہمراہ 8 اپریل کو چک سرکاری میں محمد انور جٹ کے گھر رفاقت کی گرفتاری کےلئے ریڈ کیا ،اہلخانہ نے مزاحمت کی اور ایک پولیس اہلکار کو کمرے میں بند کردیا ،: اے ایس آئی محمد نعیم نے ایس ایچ او رضوان عباس کو موقع پر بلوالیا ، ایس ایچ او رضوان عباس پولیس اہلکار مبینہ طور پر دیواریں پھلانگ کر محمد انور کے گھر داخل ہوگئے، ایس ایچ او پولیس ٹیم نے گھر میں موجود خواتین کے ساتھ نازیبا رویہ اختیار کرتے تشدد کیا ،بعد ازاں محمد انور جٹ کا بیٹا محمد خلیل اور دیگر اہل محلہ نے جمع ہوکر ایس ایچ او اور پولیس اہلکاروں کو کمرے میں بند کرکے یرغمال بنالیا، کمرے میں بند کرکے ایس ایچ او رضوان عباس کی ویڈیو بھی بنائی
    ، بعدازاں پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، ایلیٹ فورس پولیس نے ایس ایچ او رضوان عباس اور دیگر پولیس اہلکار کو آزاد کروالیا گھر میں موجود افراد کو تشدد کا نشانہ بناتے گرفتار کرلیا ،پولیس اہلکاروں نے محمدانور جٹ، اسکے بیٹے محمد خلیل ، اینٹی نارکوٹکس ملازم محمد ادریس اور دیگر کو گرفتار کرکے ساتھ لےگئے ،پولیس نے تھانہ مدرسہ میں محمد انور جٹ اسکے بیٹے آرمی ملازم محمد خلیل اور گھر کی خواتین سمیت 23 افراد کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کرلی ، پولیس نے خلیل اسکے بھائی ادریس والد انور اور دیگر کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا ، پولیس نے محمد خلیل اسکے بھائی محمد ادریس اور والد محمد انور کو گرفتار کرنے کے باوجود عدالت بھی پیش نہیں کیا ،دوسری جانب ایس ایچ او رضوان عباس دیگر پولیس اہلکار کی کمرے میں بند بنائی ویڈیو منظر عام پر آگئی اور سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی

    واقعہ کے بعد کچھ ویڈیو سامنے آئی ہیں جس میں پولیس اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے،زدو کوب کیا گیا ہے تا ہم بعد ازاں حساس ادارے اور پولیس کے جوانوں کی صلح کروا دی گئی، پنجاب پولیس کے ترجمان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بہاولنگر میں پیش آنے والے معمولی واقعہ کو سوشل میڈیا پر سیاق و سباق سے ہٹ کر بڑھا چڑھا کر پیش کیا جا رہا ہےیہ غلط تاثر پیدا کرنے کی کوشش کی گئی جیسے پاک فوج اور پولیس کے مابین محاذ آرائی ہوئی ہو،غیر مصدقہ باتیں وائرل ہونے کے بعد دونوں اداروں کی طرف سے فوری مشترکہ تحقیقات کی گئیں،دونوں اداروں کے افسران نے حقائق کا جائزہ لیا،اور معاملے کو خوش اسلوبی سے حل کر لیا،پاک فوج اور پنجاب پولیس دہشت گردوں، شرپسندوں،اور خطرناک مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لئے پورے صوبے میں مشترکہ کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے،عوام سوشل میڈیا پر چلنے والے جعلی پروپیگنڈے پر کان نہ دھریں،

    قانون کے مطابق ذمہ داران کے محاسبے کا مطالبہ کرتے ہیں، تحریک انصاف
    سانحہ بہاولنگر پر تحریک انصاف کا ردعمل سامنے آیا ہے، ترجمان تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ 9 مئی فالس فلیگ آپریشن کے کرداروں کا آپس میں ٹکراؤ، پاکستان میں موجودہ لاقانونیت کو مزید عیاں کرتا ہے،جس کی لاٹھی، اسکی بھینس کے جس قانون پر 25 مئی 2022 سے عملدرآمد شروع ہوا، وہ آج اژدھا بن کر اپنے ہی بچے کھا رہا ہے،لاقانونیت کا یہ سیاہ راج، تحریک انصاف کو توڑنے کے لیے رچایا گیا تھا لیکن اب یہ ریاست کے وجود کو اندر سے چاٹ رہا ہے،عوام کی چادر چاردیواری کی پامالی اور ان پر تشدد کا ہتھیار، ریاستی اداروں نے نہایت بے رحمی سےتحریک انصاف کے خلاف استعمال کیا لیکن آج خود اسکا نشانہ بن گئے،ریاستی ادارے گزشتہ 11 ماہ سے تحریک انصاف پر ریاستی املاک پر حملے کرنے کا جھوٹا بیانیہ بنا رہے تھے، لیکن آج خود دن دیہاڑے انہوں نے یہی کام سرانجام دیا،عدلیہ کے بعد پولیس بھی اسی لاقانونیت کے عفریت کا نشانہ بن گئی جس کے بل پر پولیس کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا جاتا تھا ،پولیس کو اس واقعے سے سبق حاصل کرتے ہوئےعوام کی چادر و چاردیواری اور ان کے بنیادی دستوری حقوق کی پامالی کی روایت ترک کر دینی چاہیے،جس انداز میں آئی جی پنجاب اور محکمہ پولیس کے ذمہ داران نے پنجاب پولیس کو لاوارث چھوڑا، وہ پورے محکمے کی آنکھیں کھولنے کے لیے کافی ہونا چاہیے،تحریک انصاف بہاولنگر واقعے کی شدید مذمت کرتی ہے اور قانون کے مطابق ذمہ داران کے محاسبے کا مطالبہ کرتی ہے

    تصاویر: شوبز سے وابستہ افراد عید کیسے منا رہے؟

    مریم نوازشریف بے سہارا، بےگھر اور بے نوا لوگوں کے درمیان پہنچ گئیں

    عید الفطر بھائی چارے، روا داری، امن اور پُرامن بقائے باہمی کی علامت ہے،بلاول

    فتنوں کا سامنا ہوجائے تو مردانہ وار مقابلے کی صلاحیت رکھتے ہیں،مولانا فضل الرحمان

    عید پر اپنے قومی ہیروز کے غیر متزلزل حوصلے کو یاد رکھیں،افواج پاکستان

    عید پر بھی پی ٹی آئی جھوٹ بولنے سے باز نہ آئی،عمران خان نے نماز عید پڑھی؟

    شاہ محمود قریشی کو نماز عید ادا نہیں کرنے دی گئی، بیٹے کا دعویٰ

  • اٹک،تھانے پر آسمانی بجلی گرنے سے عمارت تباہ،پانچ اہلکار زخمی

    اٹک،تھانے پر آسمانی بجلی گرنے سے عمارت تباہ،پانچ اہلکار زخمی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے شہر اٹک میں بارش ہوئی، دوران بارش آسمانی بجلی گرنے سے تھانے کی عمارت منہدم ہو گئی، پانچ پولیس اہلکار زخمی ہو گئے

    واقعہ آج صبح پیش آیا، اٹک میں موسلا دھار بارش کے دوران تھانے پر آسمانی بجلی گر گئی، جس کی وجہ سے تھانے کی عمارت کا کافی حصہ تباہ ہو گیا،تھانے کا کمرہ، دیواریں زمین بوس ہو گئیں، تھانے میں کھڑی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا، پانچ اہلکار زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا جن کا علاج جاری ہے،

    اٹک تھانے میں جب وقوعہ ہوا تو ابتدائی طور پر اسے دھماکہ کہا گیا تا ہم بعد ازاں ترجمان اٹک پولیس نے دھماکے کی تردید کی اور کہ کہ تھانے کی عمارت پر آسمانی بجلی گری جس کی زد میں آ کر 5 اہلکار زخمی ہوئے ڈی پی او اٹک سردار غیاث گل موقع پر پہنچ گئے ہیں ریسکیو عملے نے زخمی اہلکاروں کو ہسپتال منتقل کر دیا۔

    ضمانت ملی تو ملک کے بعد مذہب بھی بدل لیا،

    سیما کو واپس نہ بھیجا تو ممبئی طرز کے حملے ہونگے،کال کے بعد ہائی الرٹ

     سیما حیدر کے بھارت میں گرفتاری کے ایک بار امکانات

    پب جی پارٹنر ، سیما اور سچن ایک بار پھر جدا ہوا گئے

  • پشاور:تھانے پر دہشتگردوں کا حملہ،ڈی ایس پی سمیت 3 اہلکار شہید

    پشاور:تھانے پر دہشتگردوں کا حملہ،ڈی ایس پی سمیت 3 اہلکار شہید

    پشاور کے سربند تھانے پر دہشتگردوں کے حملے میں ڈی ایس پی بڈھ بیر اور 2 اہلکار شہید ہوگئے۔

    باغی ٹی وی: پولیس کے مطابق پشاور میں دہشتگردوں کے سربند تھانے پر دستی بموں سے حملے اور فائرنگ کے نتیجے میں ڈی ایس پی بڈھ بیر سردار حسین اور ان کے دو گن مین ارشاد اور جہاںزیب شہید ہوگئے،تینوں اہلکاروں کی لاشیں اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔

    چونیاں :ڈاکوؤں نے نوجوان کو یرغمال بنا کر 7 لاکھ کے قیمتی جانور لے اُڑے

    پولیس کا کہنا ہے کہ حملے میں دہشتگردوں کی جانب سے اسنائپرگن اور دستی بموں کا استعمال کیا گیا ہے بعد ازاں پولیس کی اضافی نفری اوربکتر بند گاڑیاں پولیس اسٹیشن سربند پہنچیں۔

    پولیس کے مطابق 6 سے 8 دہشتگردوں نے تین اطراف سے تھانے پر حملہ کیا، حملے کی اطلاع پر ڈی ایس پی تھانے پہنچے تھے، گاڑی پارک کر کے پیدل آگے بڑھ رہے تھے کہ دہشتگردوں نے اسنائپر رائفلز سے انہیں نشانہ بنایا، گولیاں ان کے سر اور جسم پر لگیں۔

    ایس ایس پی آپریشنز آفتاب نے بتایا کہ دہشتگردوں نے تھانے میں 5 دستی بم پھینکے جن میں سے ایک پھٹا باقی 4 ناکارہ بنادیئے گئےحملے کے بعد تمام دہشتگرد فرار ہو گئے، آپریشن ختم کردیا گیا علاقے میں جاری سرچ آپریشن ختم کردیا گیا ہے اور صبح دوبارہ سرچ آپریشن کیا جائے گا۔

    تونسہ : دہشتگردوں کا پولیس چوکی پر حملہ، ایک پولیس اہلکارشہید