اوکاڑہ(علی حسین مرزا) اوکاڑہ تھانہ صدرگوگیرہ کی حدود میں بدنام زمانہ منشیات فروش حاضر خان گرفتار کرلیا گیا۔ تھانہ صدرگوگیرہ کی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش حاضر خان اور اسکے ایک ساتھی پرویز اختر کو گرفتار کرکے منشیات برآمد کرلیں۔ ملزمان سے کار بھی ضبط کرلی گئی۔ مقدمہ درج کرلیا گیا۔
Tag: تھانہ

اوکاڑہ نول پلاٹ پولیس کی ناک کے نیچے ڈکیتی ہوتی رہی لیکن پولیس بے خبر
اوکاڑہ(علی حسین مرزا) اوکاڑہ کے نواحی علاقے نول پلاٹ میں تھانہ ستگھرہ کی حدود میں مسلح ڈاکووں نے متعدد راہگیروں کو لوٹ لیا۔ ذرائع کے مطابق ڈاکو تھانے کے قریب کافی دیر تک بے دھڑک ہوکر ٹہلتے رہے۔ محمد امین ولد بشیر احمد سے موٹر سائیکل، جندراکہ کے رہائشی وسیم ولد اصغر علی سے 59000 روپے اور ظفر ولد امتیاز سے 2300 روپے گن پوائنٹ پر چھین کر ڈاکو فرار ہوگئے۔ شہریوں اور راہگیروں میں خوف پیدا ہوگیا ہے۔ لوگ پریشان ہیں۔عدم تحفظ کی فضا چھا چکی ہے۔ پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان اٹھ چکے ہیں۔

اوکاڑہ تھانہ کینٹ کے قریب حادثہ، دو سائیکل سوار جاں بحق
اوکاڑہ(نامہ نگار) تھانہ کینٹ کے قریب ٹرالر نے دو سائیکل سواروں کو ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں دونوں سائیکل سوار موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ جاں بحق ہونیوالے افراد کی شناخت محمد بوٹا اور یونس کے ناموں سے ہوئی ہے جو کہ کنٹونمنٹ بورڈ اوکاڑہ میں سینٹری ورکر کی ڈیوٹی کرتے تھے۔ پولیس نے ٹرالر ڈرائیور کو گرفتار کرلیا ہے۔
اوکاڑہ کے نواحی علاقے شاہبھور میں محنت کش کے گھر پر غنڈوں کا حملہ
اوکاڑہ(علی حسین مرزا) تھانہ شاہبھور کی حدود میں چند بااثر افراد نے غریب محنت کش محمد عرفان کے گھر پر اینٹوں، پتھروں اور ڈنڈوں سے حملہ کیا۔ غنڈہ عناصر گھر کی چھت پر چڑھ کر اینٹیں برساتے رہے جبکہ کچھ ڈنڈہ بردار افراد نے محنت کش پر تشدد کیا۔ مقامی پولیس کو اطلاع دیے جانے کے باوجود کوئی ایکشن نہیں لیا گیا۔ متاثرین نے ڈی پی او اوکاڑہ عمر سعید ملک سے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے فوری کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

اوکاڑہ تھانہ صدرگوگیرہ کے نئے ایس ایچ او کی صحافیوں سے میٹنگ، جرائم کے خلاف عزم کا اظہار
اوکاڑہ(علی حسین مرزا) جرائم کا خاتمہ اور علاقہ کو امن کا گہوارہ بنانا ہی میرا مقصد اور اولین ترجیح ہے ان خیالات کا اظہار تھانہ گوگیرہ کے نئے ایس ایچ او ملک ارشد نے گوگیرہ پریس کلب کے صحافیوں سے میٹنگ کرتے ہوئے کیا مزید بات کرتے ہوئے بتایا کہ سائلین کے لیے میرے دروازے ہر وقت کھلے ہیں حکومتی احکامات کے مطابق جزوی لاک ڈاون پر سختی سے عملدرآمد کروایا جائے گا علاقہ میں گشت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ گشت کا دورانیہ اور نفری مزید بڑھائی جائے گی تاکہ جرائم پر قابو پایا جاسکے صحافیوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ صحافی معاشرے کا آئینہ ہیں اور پولیس کو جرائم پر قابو پانے کیلئے ہمیشہ صحافیوں کی مدد درکار رہی ہے مزید انھوں نے کہا کہ صحافی جرائم اور جرائم پیشہ عناصر کی نشاندہی کریں تاکہ علاقے سے منشیات فروشی چوری اور ڈکیتی جیسی وارداتوں کو ختم کر کے علاقہ کو پرامن بنایا جاسکے۔
اوکاڑہ تھانہ ستگھرہ کی حدود میں بچی سے زیادتی کی کوشش
ضلع اوکاڑہ(علی حسین مرزا) اوکاڑہ تھانہ ستگھرہ کی حدود 13 ون آر میں 8 سالہ کمسن بچی کیساتھ زیادتی کی کوشش۔ ذرائع کے مطابق 13 ون آر کے ایک محنت کش م۔ر کی بیٹی کیساتھ محمد یوسف نے زیادتی کی کوشش کی۔ بچی کے والدین کے آنے پر ملزم موقع سے فرار ہوگیا۔ ستگھرہ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

تھانوں کی تزئین و آرائش جاری
قصور
ڈی پی او قصور زاہد نواز مروت کی پیشہ وارانہ خدمات کے پیش نظر ضلع بھر میں تھانہ کلچر کی تبدیلی کی طرف گامزنتفصیلات کے مطابق ڈی پی او کی ہدایت پر ضلعی پولیس نے اپنی مدد آپ کے تحت تھانوں کی تزئین و آرائش شروع کر دی ہے دو تھانوں اے ڈویژن اور مصطفی آبادکی تزئین و آرائش کا کام مکمل کرکے ماڈل پولیس اسٹیشن بنادیا گیا جبکہ 18 پولیس اسٹیشنوں کی تزئین و آرائش کا کام جاری ہے جنہیں بہت جلد مکمل کرلیا جائے گا پولیس اسٹیشنوں کی تزئین و آرائش کا مقصد عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات سے آراستہ کرنا اور شہریوں کیلئے آسانیاں پیدا کرنا ہے




