Baaghi TV

Tag: تھر

  • ایک سازش کے تحت سندھ کی کردار کشی کی جاتی ہے، بلاول بھٹو زرداری

    ایک سازش کے تحت سندھ کی کردار کشی کی جاتی ہے، بلاول بھٹو زرداری

    پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہماری بدقسمتی ہے کہ آپ کو اپنے وسائل استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی، جب بے نظیر بھٹو نے کوشش کی تو سازشوں کے تحت اسے ناکام بنادیا گیا۔

    مٹھی میں خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ ایک سازش کے تحت سندھ کی کردار کشی کی جاتی ہے اس جھوٹے بیانیے کا جواب تھرپارکر کی ترقی ہے، جب بھی تھر آتا ہوں تو خوشی ہوتی ہے، یہاں کے عوام پیپلز پارٹی، بے نظیر بھٹو اور شہید بھٹو سے محبت کرتے ہیں، جتنی محنت تھرپارکر کی ترقی کے لیے پیپلز پارٹی نے کی ہے تو ثابت کردیا ہے کہ پارٹی کتنا یہاں کی عوام سے محبت کرتی ہے ہماری بدقسمتی ہے کہ آپ کو اپنے وسائل استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی، جب بے نظیر بھٹو نے کوشش کی تو سازشوں کے تحت اسے ناکام بنادیا گیا۔

    بھارت میں اقلیتوں کے خلاف نفرت انگیز واقعات میں 13 فیصد اضافہ

    انہوں نے کہا کہ تھرکول کی وجہ سے معاشی انقلاب آیا،اس کی وجہ سے ہم نے ایک سماجی انقلاب تھرپارکر میں دیکھا ہے، یہاں نہ ڈسپنسری، نہ ہیلتھ یونٹ اور نہ اسپتال ہوتے تھے لیکن اب صحت کا نظام تھرپارکر میں بچھایا گیا ہے، تھرپارکر کی ترقی کے لیے ہم نے تھر فاؤنڈیشن بنائی، تھرپارکر سے حاصل منافع کا ایک حصہ اس فاؤنڈیشن کو دیا جاتا ہے۔

    وفاق نےمتبادل راستوں کے ذریعے کینو اور آلو کی ایکسپورٹ کی اجازت دیدی

    بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم پورے سندھ میں اسی طریقے سے محنت کررہے ہیں، ہماری حکومت عوام دوست حکومت ہے، ہم صوبے کے عوام کے مفاد میں سوچتے ہیں، ہم نے سندھ میں یونیورسٹیز اور اس کے کیمپس کو دگنا کیا، ہم اسی طرح دیگر صوبوں سے مقابلہ کرنا چاہتے ہیں، امید ہے کہ تھرپارکر کے عوام تعلیم حاصل کرکے ہر شعبے میں ترقی کریں گے،مجھے خوشی ہوئی کہ تھرپارکر میں گلگت کے طالب علم بھی تعلیم حاصل کرنے آئے ہیں-

    کراچی اور لاہور کے درمیان بعض فضائی راستے آج اور کل بند رہیں گے

  • تھر میں بھی خلیجی ممالک کی طرز پر کھجور کی کاشت شروع کردی گئی، وزیراعلیٰ سندھ

    تھر میں بھی خلیجی ممالک کی طرز پر کھجور کی کاشت شروع کردی گئی، وزیراعلیٰ سندھ

    وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں کھجور کی پیدار کے لحاظ سے سندھ ستاون فیصد کے ساتھ سرفہرست ہے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ ایکسپو سنٹر کراچی میں پاکستان کے پہلے بین الاقوامی کھجور فیسٹیول کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے فیسٹیول میں شرکت کرنے والے مقامی اور بین الاقوامی کاشت کاروں اور تاجروں کی کوششوں کو سراہا۔ مراد علی شاہ نے کھجور کی باغبانی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کھجور کا پانچواں پیداواری اور تیسرا بڑا برآمد کنندہ ملک ہے لیکن عالمی سطح پر پاکستانی کھجور کی قیمت نہیں ملتی جس کےلیے بارش برداشت کرنے اور زیادہ پیداوار دینے والی اقسام لگانی ہوں گی، جدید ٹیکنالوجی کو بھی اپنانا ہوگا۔ دنیا بھر میں یہ ایک نقد فصل مانی جاتی ہے۔ یہ غذائیت سے بھرپور اور معاشی طور پر اہم فصل ہے۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ پاکستان میں دو لاکھ باون ہزار ایکڑ پر کھجور کے باغات ہیں ۔ 2022 میں 7 لاکھ 30 ہزار ٹن پیداوار کے ساتھ پاکستان عالمی کھجور مارکیٹ کا ایک اہم شراکت دار بن گیا۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے کھجور کی پیداوار میں سندھ کے نمایاں کردار پر فخر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی کل پیداوار کا 57 فیصد سندھ پیدا کرتا ہے۔ ساڑھے 33 فیصد کے ساتھ بلوچستان دوسرے نمبر پر جبکہ ڈھائی فیصد پیداوار کے ساتھ خیبرپختونخواہ تیسرے نمبر پر ہے۔ سندھ میں خیرپور کھجور کی مختلف اقسام کا مرکز ہے جہاں اصیل سمیت 300 سے زیادہ اقسام کی کھجور کاشت کی جاتی ہے۔ اصیل کا قومی پیداوار میں حصہ 70 فیصد ہے۔ بلوچستان میں بیکم جنگی اور مضاواتی جبکہ خیبرپختونخوا میں ڈھکی مشہور اقسام ہیں۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے امید ظاہر کی کہ تین روزہ فیسٹیول معلومات کے تبادلے اور پائیدار کاشت کاری کو یقینی بنانے میں مددگار ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کاشت کاری کے جدید طریقوں اور عالمی مارکیٹ میں پاکستان کے کردار کو بڑھانے کےلیے عالمی شراکت داری خصوصاً متحدہ عرب امارات کے ساتھ تعاون کےلیے پرعزم ہے۔ مراد علی شاہ نے بتایا کہ خلیجی ممالک کی طرز پر وزارت قومی غذائی تحفظ و تحقیق نے زرعی تحقیقاتی کونسل کے ذریعے صحرائے تھر میں بھی کھجوروں کی کاشت کا آغاز کیا ہے۔ کئی تجربات کے بعد کھجور کی 38 اقسام کی نشاندہی کی گئی جن میں 8 کی بڑے پیمانے پر کاشت کی سفارش کی گئی ہے۔ کھجور کی یہ 8 اقسام پنجاب کے صحرائے چولستان جیسے خشک علاقوں میں پیداواری صلاحیت کی حامل ہیں تاہم انہوں نے نشاندہی کی کہ پاکستان میں کھجور کی زیادہ تر اقسام روایتی اور مقامی ہیں جو براہ راست برآمد کرنے کے لائق نہیں ہیں۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ہماری کھجور کی اقسام بارش برداشت کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتیں جو عموماً اسی موسم میں ہوتی ہیں نتیجتاً بڑا مالی نقصان اٹھانا پڑتا ہے۔ اس مسئلے سے نمٹنے کےلیے ہمیں خلیجی ممالک سے بارش برداشت کرنے والی اقسام درآمد کرنی ہوں گی یا جدید تحقیق کے ذریعے نئی اقسام بنانی ہوں گی۔ کھجور کی اعلیٰ اقسام حاصل کرنے کےلیے ٹشو کلچر ٹیکنالوجی بھی اہم کردار ادا کرسکتی ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے بڑے اور بہترین کاشت کاروں کو اسناد اور نقد انعامات سے بھی نوازا ۔ اس سے پہلے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید الزبی کے ہمراہ ربن کاٹ کر پاکستان کے پہلے بین الاقوامی کھجور فیسٹیول کا افتتاح کیا۔

  • تھرکول بلاک 5 میں قیمتی مشنری چوری ہونے کا انکشاف

    تھرکول بلاک 5 میں قیمتی مشنری چوری ہونے کا انکشاف

    تھرپارکرمیں کوئلےسےگیس تھرکول انڈرگیسی فکیشن پیدا کرنے کا منصوبہ 6 سال گزر جانے کے باوجود مکمل نہ ہو سکا وہیں منصوبے پر کام کے لئے موقع پر موجود کروڑوں روپے مالیت کی مشینری چوری ہونے کا انکشاف سامنے آیا ہے

    وفاقی حکومت کی جانب سے تھرکول بلاک 5 پر انڈرگراؤنڈ گیسی فکیشن منصوبے کا آغاز سال 2010 میں کیا گیا جس کے تحت زیر زمین کوئلہ کو جلا کر گیس میں بدلنے کے بعد بجلی پیدا کرنی تھی،سندھ کول اتھارٹی حکام کے مطابق اس منصوبے پر ڈھائی ارب روپے کا بجٹ خرچ کیا گیا مگر کامیاب نہ ہو سکا اور سال 2018 میں اسے بند کر دیا گیا،منصوبے کی غیر فعالیت کے بعد قیمتی مشینری جہاں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو رہی ہے وہاں دیواریں ٹوٹنے اور باڑ نہ ہونے کے باعث چوری کی وارداتیں بھی ہونے لگی ہیں، پولیس نے چوری کے الزام میں 20 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے

    قبل ازیں تھر کول بلاک ون میں بھی چوریوں کی بڑھتی وارداتوں پر چینی کمپنی نے حکومت سندھ کو خط لکھا تھا ، چینی کمپنی کے چیئرمین مینگ ڈھونگ آئی نے چیف سیکرٹری سندھ کے نام خط میں انکشاف کیا تھاکہ چوری کی وارداتوں میں مقامی نوجوان ملوث ہیں،قیمتی اسٹیل، الیکٹرک کیبل اور دیگر آلات چوری کرنے والوں کو پولیس سے چھڑوا لیا جاتا ہے۔کچھ روز قبل بھی بجلی سپلائی کی ٹرانسمیشن لائن کو نقصان پہنچایا گیا اگر چوریاں نہ رکیں تو مطلوبہ نتائج حاصل نہیں ہوں گے

    تھرکول پاور پراجیکٹ میں 51 فیصد شیئرز سندھ حکومت کے پاس ہیں اور سندھ حکومت نے یہ شیئرز تھر کے مقامی رہائشیوں کے نام کر دیے ہیں۔ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار سندھ حکومت میں مقامی لوگوں کو کسی بڑے میگا پراجیکٹ کا شیئر ہولڈر بنایا گیا ہے۔تھرکول پاور پراجیکٹ کی وجہ سے متاثر ہونے والے افراد کو سندھ حکومت نے نئے گھر، 70 فیصد تھرکول پاور پراجیکٹ میں نوکریاں اور سالانہ "ایک لاکھ روپے” بطور منافع مقامی لوگوں کو ادا کیا ہے۔ سندھ حکومت نے تھر میں "تھر فاؤنڈیشن” کے نام سے ایک ادارہ قائم کیا ہے جو تھرکول پاور پراجیکٹ سے حاصل ہونے والے منافع کو "تھر کی بہتری” کے لیے استعمال کرے گا۔ ماحولیاتی آلودگی کو مدنظر رکھتے ہوئے "تھرکول پاور پراجیکٹ” میں ایسا سسٹم تشکیل دیا گیا ہے جس سے 50 فیصد آلودگی کا مکمل طور پر خاتمہ ہو گیا ہے

    خبردار، حق خطیب سے بڑا فنکار آ گیا، سائنس ہار گئی،ہاتھ سے موبائل کی بیٹری چارج

    بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو

    سوشل میڈیا پر دوستی،پھر عریاں تصاویر،پھر زیادتی،کم عمر لڑکیاں‌بنتی ہیں زیادہ شکار

    حاجرہ خان کی کتاب کا صفحہ سوشل میڈیا پر وائرل،انتہائی شرمناک الزام

    سوشل میڈیا پر رابطہ،دبئی ویزے کے چکر میں خاتون عزت لٹوا بیٹھی

    زبردستی دوستی کرنے والے ملزم کو خاتون نے شوہر کی مدد سے پکڑوا دیا

    دوران دوستی باہمی رضامندی سے جنسی عمل کو شادی کے بعد "زیادتی” قرار دے کر مقدمہ درج

    خاتون کو برہنہ کر کے تشدد ،بنائی گئی ویڈیو،آٹھ ملزمان گرفتار

  • تھر میں 5 ہزار میگا واٹ بجلی  پیداکرنے کی صلاحیت ہے،مشاہد حسین سید

    تھر میں 5 ہزار میگا واٹ بجلی پیداکرنے کی صلاحیت ہے،مشاہد حسین سید

    سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کے چیئرمین اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر مشاہد حسین سید کا کہنا ہے کہ تھر میں 5 ہزار میگا واٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت ہے-

    باغی ٹی وی: سینیٹرمشاہد حسین سید نے سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ تھر کے ذخائر ملک کو معاشی ترقی کی راہ پر کھڑا کرسکتے ہیں،اگر واہگہ بارڈر کھل سکتا ہے تو موناباؤ کیوں نہیں،مونا باؤ اور کھوکھرا پار بارڈر کو کھول دینا چاہیے-

    تحریک انصاف کے مزید9ممبران نے پارلیمنٹ لاجز خالی کرادیئے

    قبل ازیں ایٹمی بجلی گھر تھرکی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ہائیڈل پاور سے 60 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت موجود ہے کوئلے سے توانائی حاصل کرکےاربوں ڈالرکی بچت کی جاسکتی ہےتھر کا کوئلہ سینکڑوں برس پاکستان کی ترقی میں کردار ادا کر سکتا ہے۔

    ان کا کہنا تھا پاکستان 27 ارب ڈالر کا ایندھن درآمد کر رہا ہے، اربوں ڈالر کا ایندھن درآمد کرنا بہت مشکل ہوتا ہے، پاکستان کو سستے ایندھن کی ضرورت ہے، شمسی توانائی بجلی کی ضرورت پوری کرنے میں بہت مددگار ہو سکتی ہے۔

    محکمہ ریلوے میں کرپشن کے ملزم کی درخواست ضمانت مسترد

    ان کا کہنا تھا نواز شریف کے دور حکومت میں اس منصوبے کو حتمی شکل دی گئی تھی، اس منصوبے سے 1100میگاواٹ ایٹمی بجی حاصل ہو سکے گی، امید ہے دوست ملک چین فی میگا واٹ کی قیمت کم کرے گا، دیامر بھاشا اور داسو ڈیم کی تکمیل میں پانچ سال لگ سکتے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا ایندھن کی درآمد میں اربوں ڈالر کی بچت سے پاکستان آگے بڑھ سکتا ہے، پاکستان میں ہائیڈل پاور سے 60 ہزار میگاواٹ پیداوار کی صلاحیت ہے، اگلے منصوبوں کے لیے چین کے ساتھ اور آگے بڑھیں گے۔

    ٹریک کو ٹھیک نہ کیا تو 2،4سال میں بند ہو جائیں گے،وزیر ریلوے

  • تھر میں سانپوں کے ڈسنے کے واقعات میں اضافہ

    تھر میں سانپوں کے ڈسنے کے واقعات میں اضافہ

    صحرائے تھر میں بارشوں کے بعد سانپ بلوں سے باہر آ گئے، سانپوں کے ڈسنے کے واقعات میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے-

    باغی ٹی وی : محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق ضلع تھر پارکر میں بارشوں کی وجہ سے سانپ بھی بلوں سے باہر نکل آئے، صرف گزشتہ دو ماہ میں سانپ کے ڈسنےسے 1200 سے زائد افراد زخمی ہوگئے-

    حیدرآباد، ایک ہزار 813 خواتین ریلیف کیمپس میں حاملہ

    محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق رواں سال تھرپارکر ضلع کی مختلف تحصیلوں میں اب تک 1600 سےزائد سانپ کے ڈسنے کے واقعات ہوئے ہیں جبکہ اسلام کوٹ میں سانپ کے ڈسنے سے دو سگے بھائی بھی جان سے ہاتھ دھوبیٹھے۔

    شہریوں کا کہنا ہے کہ دور دراز کے علاقوں میں قائم ڈسپنسریوں میں سانپ کے ڈسنے کے بچاؤ کی ویکسین دستیاب نہیں ہے،البتہ یہ سہولت بڑے اسپتالوں تک محدود ہے-

    دوسری جانب دادو میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ملیریا،گیسٹرو اور دیگر بیماریوں میں شدت آگئی، بیماریوں کے باعث مزید 4 ہلاکتوں کے ساتھ اموات کی تعداد 17 تک پہنچ گئی۔

    خیر پور میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملیریا اور گیسٹرو سے 3 افراد انتقال کرگئے ، بدین میں ایل بی او ڈی سیم نالے اسپائنل ڈرین کی آر ڈی 211 پر کٹ لگانے کے معاملے پر حامی اور مخالف گروپ کا چوتھے روز بھی تھر کول شاہراہ پر دھرنا جاری ہے ۔

    خیبر پختو نخوا میں ڈینگی کےمزید 276 نئےکیسز رپورٹ

    اس کے علاوہ میر پور خاص کے علاقے روش آباد کے قریب سیم نالے میں شگاف پڑنے سے کئی دیہات زیرآب آگئے ، سندھ کے مختلف شہروں میں سیلاب متاثرین نے امداد نہ ملنے کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے ۔

    حکمہ صحت سندھ نے سیلاب متاثرین میں پھیلنے والی بیماریوں کے حوالہ سے اعدادوشمار جاری کئے ہیں، محکمہ صحت سندھ کے مطابق حیدر آباد میں بنائے گئے ریلیف کیمپس میں ایک ماہ کے دوران 11 ہزار 77 افراد ڈائریا میں مبتلا ہوئے 12 ہزار 165 سیلاب متاثرین ریلیف کیمپس میں جلدی امراض میں مبتلا ہوئے-

    آنکھوں کے انفیکشن کے 2 ہزار 707 کیسز رپورٹ ہوئے ملیریا کے 4 ہزار 564 مشتبہ اور ملیریا کے تصدیق شدہ 149 کیسز رپورٹ ہوئے 13 ہزار 114 افراد کو سانس کی تکلیف کے انفیکشن کی شکایت ہوئی ،ایک ماہ میں 65 ہزار 796 افراد کو میڈیکل سہولیات دی گئیں ،ایک ہزار 813 خواتین ریلیف کیمپس میں حاملہ ہیں 30 سے زائد خواتین بچوں کو جنم دے چکی ہیں-

    خیبر پختو نخوا میں ڈینگی کےمزید 276 نئےکیسز رپورٹ

  • تھر:آسمانی بجلی گرنےسے100سےزائدبکریاں           ہلاک:وائٹ ہاوس پربھی آسمانی بجلی گرگئی

    تھر:آسمانی بجلی گرنےسے100سےزائدبکریاں ہلاک:وائٹ ہاوس پربھی آسمانی بجلی گرگئی

    تھر:ضلع تھر کی تحصیل اسلام کوٹ اورگردونواح میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ان علاقوں کے 2 گاؤں میں آسمانی بجلی گرنے سے100 سے زائد بکریاں ہلاک ہوگئیں۔

    علاقہ انتظامیہ کےمطابق سلام کوٹ کے نواہی گاؤں میہاری ہنگورجہ میں آسمانی بجلی گرنے سے 100 سے زائد بکریاں ہلاک ہوگئی۔

    بہن کو بجلی کا کرنٹ لگا کرہلاک کردیا:آسمانی بجلی گرنے سے دو افراد جاں بحق

    اسلام کوٹ کے نواہی گاؤں ہمیرجی ڈھانی میں آسمانی بجلی گرنے کے واقعے میں 6 بکریاں ہلاک ہوگئیں۔آسمانی بجلی گرنے کےدیگر واقعات میں نواہی گاؤں موڑانو سمیت دیگر دیہاتوں میں مالی نقصان کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں۔

    محکمہ موسمیات نے آج سے تھر میں مزید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

    ڈیرہ : کوہ سلیمان میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک شخص جاں بحق 5افرادزخمی

     

     

    ادھرامریکی حکام کا کہنا ہے کہ وائٹ ہاؤس کے قریب بجلی گرنے سے چار افراد کی حالت کی تشویشناک ہے۔
    فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق جمعرات کو واشنگٹن کے فائر اینڈ ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ وائٹ ہاؤس کے ایک قریبی پارک میں آسمانی بجلی گرنے سے دو مرد اور دو خواتین شدید زخمی ہوئے ہیں۔

    سوشل میڈیا پر شیئر ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جائے وقوعہ پر متعدد ایمبولینسز اور ایک فائر بریگیڈ کی ایک گاڑی موجود تھی۔جمعرات کی شام کو واشنگٹن میں گرج چمک کے ساتھ شدید طوفانی بارشیں ہوئیں۔

    واشنگٹن کے فائر اینڈ ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ کے ترجمان ویتو میگیئلو نے کہا ہے کہ وائٹ ہاؤس کے سیکرٹ سروس کے افسران اور پارک پولیس نے ان کو طبی امداد فراہم کرنے کے لیے ایمرجنسی سروس سے رابطہ کیا۔’ان کو فوراً طبی امداد فراہم کی گئی اور قریبی ہسپتال پہنچایا گیا۔‘

    آسمانی بجلی گرنے سے 34 افراد ہلاک

    انہوں نے کہا کہ یہ واضح نہیں کہ آیا یہ چاروں افراد ایک دوسرے کو جانتے تھے یا نہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ جب آسمانی بجلی گری تو یہ چار افراد ایک درخت کے قریب کھڑے تھے۔’جب بادل اور آسمانی بجلی گرج رہے ہوں تو بہتر یہی ہوتا ہے درختوں سے دور رہیں اور گھر کے اندر رہیں۔ اور یہ ہی اصول ہے۔‘

  • تھر میں تین ارب ٹن کوئلے کے ذخائر برآمد

    تھر میں تین ارب ٹن کوئلے کے ذخائر برآمد

    تھر کول فیلڈ بلاک 1 میں تین ارب ٹن کوئلے کے ذخائر برآمد ہوئے ہیں۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق سائٹ پر پاکستانی انتظامیہ اور چینی ماہرین نے جشن منایا ڈپٹی سی ای او سائنو سندھ ریسورسز کمپنی عبدالقیوم چوہدری نے کہا کہ تھرکول بلاک ون سائٹ پر کوئلہ 145 میٹر کھدائی کی تکمیل کے بعد نکلا ہے 24 مئی 2012 کو کان کنی کی لیز دی گئی، کوئلے کی سالانہ پیداوار پہلے مرحلے میں 9 ارب ٹن ہوگئی ہے۔

    تھائی ایئرویز کا پاکستان کیلئے فلائٹ بحالی کا اعلان،شیڈول جاری

    عبدالقیوم چوہدری نے مزید کہا کہ منصوبہ چین کے تاریخی بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹیو کا اہم منصوبہ ہے، منصوبے کو پاکستان اور چین نےجوائنٹ انرجی ورکنگ گروپ میں شامل کیا ہے منصوبہ تجارتی اقتصادی سرگرمیوں کےباعث توانائی، روزگار کے مواقع پیدا کرے گا بلاک ون میں 1330 میگاواٹ بجلی گھر تکمیل کے آخری مراحل میں ہے۔

    وزیر اعلیٰ کی کے یو جی گروپ کے نو منتخب عہدیداروں کو مبارکباد

    اس حوالے سے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم ہمیشہ کہتے ہیں کہ ’’تھر بدلے گا پاکستان‘‘، آج یہ نعرہ حقیقت بنتا جارہا ہے، آج صبح بلاک 1 میں 145 میٹر کھدائی کے بعد کوئلہ نکلا ہے، یہ بینظیر بھٹو کے وژن کے مطابق سندھ حکومت کی دوسری بڑی کامیابی ہے۔

    پی ایس ایل 7: ملتان سلطانزکا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 175 رنز کا ہدف

    وزیراعلیٰ سندھ نے مزید کہا کہ تھر کول فیلڈ بلاک 1 میں 3 ارب ٹن کوئلہ کے ذخائر موجود ہیں جو 5 ارب بیرل خام تیل کے برابر ہیں، تھر کول فیلڈ بلاک 1 سے کوئلہ برآمد ہونے پر پورے ملک کے عوام کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔

    آرمی چیف سے یورپی یونین کی سفیر اندرولا کمنارا کی ملاقات

  • تھرپارکر:تھر جیپ ریلی نادر مگسی نے جیت لی

    تھرپارکر:تھر جیپ ریلی نادر مگسی نے جیت لی

    تھرپارکر:تھر جیپ ریلی نادر مگسی نے جیت لی تھرپارکر میں رنگارنگ تین روزہ جیپ ریلی اختتام پذیر ہوگئی جبکہ جیپ ریلی کی سب سے بڑی ریس نادر مگسی نے جیت لی۔

    تھر میں تین روزہ آف روڈ جیپ ریلی کے دوران ملک کے صف اول کے ریسرز تھر کے صحرا میں دھول اڑاتی گاڑیوں کے ساتھ خوب ایکشن میں نظر آئے۔

    تھر ڈیزرٹ چیلنج میں صحرا کے جہازوں اونٹوں کی بھی ریس ہوئی جبکہ گھوڑے بھی خوب دوڑے اور پہلوانوں نے بھی طاقت آزمائی۔

    تھر جیپ ریلی کی سب سے بڑی ریس نادر مگسی نے جیتی۔ پری پیئرڈ کیٹیگری کی اے کلاس میں نادر مگسی نے 107 کلومیٹر کا فاصلہ ایک گھنٹہ 7 منٹ 56 سیکنڈز میں طے کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی۔

    پری پیئرڈ اےکیٹیگری میں صاحبزادہ سلطان کا ایک گھنٹہ 13منٹ 50 سیکنڈز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے جبکہ ویمنز پری پیئرڈ کیٹیگری کا ٹائٹل توشنا پٹیل نے جیتا اور ماہم شیراز دوسرے نمبر پر رہیں۔

    تھر ڈیزرٹ چیلنج میں جیتنے والے ریسرز میں وزیر اعلیٰ سندھ نے انعامات تقسیم کیے ۔ تین روزہ تھر ڈیزرٹ چیلنج میں تھر باسیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، اس موقع پر مقامی فنکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا تو ڈرائیورز نے بھی اپنی محفلیں سجائیں۔

  • مذاکرات ہوں یا عدالت جانا پڑے،سارے راستے اپنائیں گے، مصطفیٰ کمال کا بڑا اعلان

    مذاکرات ہوں یا عدالت جانا پڑے،سارے راستے اپنائیں گے، مصطفیٰ کمال کا بڑا اعلان

    مذاکرات ہوں یا عدالت جانا پڑے،سارے راستے اپنائیں گے، مصطفیٰ کمال کا بڑا اعلان

    پی ایس پی نے پیپلز پارٹی کے 2013 اور 2021 کے بلدیاتی ترمیمی بل کو مسترد کردیا

    پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ چاہے وہ عدالت کا راستہ ہو ، احتجاج کا ہو وہ ہم اپنائیں گے ،یہ قانون اور پی ایس پی کی سیاست نہیں چل سکتی اس قانون کے خلاف لڑنا ہے ،یہ کام اس لئے کرنا ہے یہ قانون اس ملک کے خلاف سازش ہے پاکستان چلانے والے ریاستی اداروں سے کہتا ہوں یہ بل بنانے سے روکو ،جس ملک میں سینیٹرایم این اے ایم پی ایزبکتے ہوں اس میں سب کچھ ممکن ہیں۔دس سے پندرہ فیصد ٹھیکیدار کو دیکر اسی فیصد رقم ہڑپ کر لی جاتی ہے۔ سندھ حکومت تو سول اسپتال بھی نہیں چلا پا رہی، لاقانونیت کا سلسلہ رکنے والا نہیں، محکمہ ماسٹرپلاننگ ایس بی سی اے کی چوری روکتا تھا اب اسے ہی اس کے ماتحت کر دیا گیا،اس قانون کو نہیں مانتے،مذاکرات ہوں یا عدالت میں جانا پڑے،سارے راستے اپنائیں گے، سندھ حکومت کرپشن میں ملوث ہے، فائلوں پر دستخط کروا کر تمام رقم لے لی جاتی ہے، سندھ میں تعلیم کا نظام تباہ ہو گیا

    مصطفیٰ کمال کا مزید کہنا تھا کہ اگر ایسا ہی بلدیاتی نظام چلانا ہے اور ملک چلانا ہے تو ہمیں پارٹی بند کردینی چاہیے اور سیاست کو خیرباد کہہ دینا چاہیے سندھ میں کوئی سرکاری افسربغیر پیسے لیے کام نہیں کررہا تھرمیں بچے خوراک اورپانی کی کمی کے باعث مررہے ہیں والدین کو ویکسین نہیں ملتی ،بچوں کو ویکسین نہیں لگائی جا رہی، وفاق سے این ایف سی ایوارڈ کی رقم ملی وہ خرچ کرنے کے باوجود سندھ حکومت عوام کے لئے کچھ نہیں کر رہی، ستر لاکھ بچے سکولوں سے باہر ہیں، 11 ہزار سکول گھوسٹ ہیں ، پہلے ٹیچر گھوسٹ ہوتا تھا اب سکول گھوسٹ ہیں یہ ہے تعلیمی نظام اور سندھ کی تعلیم، ایسے میں عوام کہاں جائے ،کیا کرے ،تھر میں بچے مر رہے، مائیں مر رہی، دنیا میں ماں بچے کی اموات سب سے زیادہ پاکستان میں ہیں اور پاکستان میں سب سے زیادہ سندھ میں،

    @MumtaazAwan

    خاموشی سے نسلوں کی نسل کشی ہوتے نہیں دیکھ سکتے، مصطفیٰ کمال پھٹ پڑے

    صوبائی خود مختاری کے نام پر صرف ایک شخص کو اختیار دیا گیا،مصطفیٰ کمال

    این ایف سی کے سارے پیسے وزیراعلیٰ لے کر بیٹھ جاتے ہیں،مصطفیٰ کمال

    کراچی اور سندھ کی تباہی کے ذمے داروں کا کل یوم احتساب ہوگا، مصطفیٰ کمال

    حکومت 5 سال پورے کریگی؟ خالد مقبول صدیقی بھارت کے ایجنٹ، مصطفیٰ کمال کے اہم انکشافات

    پراسیکیوشن کا کمال. مصطفیٰ کمال کے خلاف کرونا پازیٹو مریض بطور گواہ عدالت میں پیش کردیا

    نواز شریف یہ نہیں کہتے کہ میرے کونسلرز کو کیوں نکالا؟ مصطفیٰ کمال

    مصطفی کمال کو نااہل قرار دینے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

    سندھ کے شہری علاقوں میں مایوسی پھیل رہی ہے ،مصطفیٰ کمال

    مصطفیٰ کمال کی نااہلی کی درخواست پر عدالت نے سنایا فیصلہ

    پیپلزپارٹی کو ہنی مون کا زیادہ وقت نہیں ملے گا، مصطفیٰ کمال

    مینڈیٹ کا سودا کر کے ہم وزارتیں نہیں مانگیں گے، مصطفیٰ کمال کی ایم کیو ایم پر تنقید

    دس منٹ میں حکومت کون گرا سکتا ہے؟ مصطفیٰ کمال کا انکشاف